Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • قومی اسمبلی میں رانا ثناء اللہ اور شہر یار آفریدی کی چپقلش، چودھری شجاعت بول پڑے،کیا کہا؟

    قومی اسمبلی میں رانا ثناء اللہ اور شہر یار آفریدی کی چپقلش، چودھری شجاعت بول پڑے،کیا کہا؟

    مقدس ترین کتاب کو سیاسی معاملات کے بیچ میں نہ لایا جائے،چودھری شجاعت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ق کے سربراہ ،سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ قرآن کریم کی حرمت کا تقاضا ہے کہ اس مقدس ترین کتاب کو سیاسی معاملات کے بیچ میں نہ لایا جائے۔

    قومی اسمبلی اجلاس میں مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی رانا ثنا اللہ اور وفاقی وزیر شہریار آفریدی کے مابین ہونے والی بیان بازی پر ردعمل دیتے ہوئے چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ سپیکر کو چاہیے کہ وہ اس بات کو ملحوظ خاطر رکھیں کہ کسی بھی حوالے سے یا کسی بھی طور پر قرآن پاک کے تقدس اور حرمت پر حرف نہ آئے۔

    چودھری شجاعت حسین نے مزید کہا کہ قومی اسمبلی میں قرآن مجید کو جس طرح موضوع بحث اور قرآنی آیات کو اپنے مقاصد کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے، وہ مناسب نہیں ہے۔ کل کو کسی بھی جانب سے قرآن مجید کو سیاسی معاملات کے بیچ میں نہ لایا جائے تاکہ اس مقدس ترین کتاب کی حرمت برقرار رہے۔ سپیکر قومی اسمبلی کو اس سلسلے میں سخت ترین اقدام سے بھی گریز نہیں کرنا چاہیے۔

    شہریار آفریدی نے اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ راناثنااللہ کواحساس ہوناچاہیےکہ عدالت کافیصلہ عدالت میں ہوگا،خواہش تھی کہ آج راناثنااللہ اسمبلی میں ہوتے،راناثنااللہ 7ماہ سےٹرائل سےکیوں بھاگ رہےہیں؟راناصاحب آپ نے7ماہ میں حیلےبہانےبنائے،ویڈیو کی بات کی گئی، رانامشہود ، ایان علی کے کیس میں بھی ویڈیوتھی،راناصاحب آپ کوٹرائل سے بھاگنے نہیں دیں گے.راناصاحب قرآن ہاتھ میں اٹھاتےہیں اس پرعمل بھی کریں.18جنوری کوراناثنااللہ کیس کاٹرائل شروع ہوگا.شہریارآفریدی کی تقریرکےدوران راناثنااللہ ایوان میں پہنچ گئے.

    حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

    حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

    مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

    حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

    حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

    اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے اور شہر یار آفریدی کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ماڈل ٹاوَن کیس ابھی زیرسماعت ہے،ماڈل ٹاوَن کیس میں عدالت نےمجھےطلب نہیں کیا.ماڈل ٹاوَن کیس کاجب فیصلہ ہوگاتودونوں فریقین کواسےقبول کرناہوگا، انہوں نے کہا کہ اےٹی سی میں126افرادکےخلاف ٹرائل ہورہاہے،اللہ کوحاضروناظرجان کرکہہ رہاہوں کبھی ہیروئن فروش سے تعلق نہیں رہا،ہیروئن برآمدگی تودورکی بات ہےاےاین ایف والوں نےمجھ سےیہ بھی نہیں کہاکہ کیس کیاہے،ماڈل ٹاوَن کیس کاجب فیصلہ ہوگاتو فریقین کواسےقبول کرناہوگا،تفتیشی افسرنےبھی مجھ سےنہیں کہاکہ ہیروئن کاکیس ڈال رہے ہیں ،کہا گیا کہ ایک گروہ افغانستان سےفیصل آبادہیروئن پہنچاتاہے،فیصل آبادسےہیروئن لاہورمنتقل ہوتاہےاوروہاں سے پوری دنیا کو سپلائی کیاجاتاہے،شہریارآفریدی کہیں کہ اگروہ غلط کہہ رہےہیں تواللہ کاغضب ان پرنازل ہو،شہریارآفریدی سچےہیں توقسم کھائیں.عدالت سےپتہ چلاکہ مجھ پرالزام کیاہے،شہریارآفریدی قسم کھائیں تواللہ تعالیٰ میرےاوران کےدرمیان انصاف کردےگا،

     

  • رانا ثناء اللہ کا اسمبلی میں خطاب ،عوامی تحریک میدان میں آ گئی، کہا رانا ثناء اللہ نے اسمبلی میں یہ کام کیا

    رانا ثناء اللہ کا اسمبلی میں خطاب ،عوامی تحریک میدان میں آ گئی، کہا رانا ثناء اللہ نے اسمبلی میں یہ کام کیا

    رانا ثناء اللہ کا اسمبلی میں خطاب ،عوامی تحریک میدان میں آ گئی، کہا رانا ثناء اللہ نے اسمبلی میں یہ کام کیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عوامی تحریک نے رانا ثناء اللہ کے قومی اسمبلی میں بیان پر ردعمل مین کہا کہ شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء کو انصاف نہ دینے والوں پر اللہ کا قہر نازل ہو گا،سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس سے متعلق رانا ثناء اللہ نے اسمبلی کو گمراہ کیا،عدالت کے حکم پر سانحہ کی درج ہونے والی ایف آئی آر موجود ہے، تاحال اسے کسی عدالت نے ختم نہیں کیا

    عوامی تحریک کی جانب سے جاری اعلامیہ مین کہا گیا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے بعد ن لیگ 4سال برسراقتدار رہی،غیر جانبدار تفتیش کیوں نہ ہونے دی؟ سپریم کورٹ کے حکم پر نئے جے آئی ٹی بنی،اسے کام کرنے سے کیوں روکا گیا؟جانتے ہیں،پیسے دے کر فیصلے تبدیل کرنے اور رائے عامہ گمراہ کرنے میں شریف خاندان کا کوئی ثانی نہیں؟

    عوامی تحریک نے مزید کہا کہ نواز شریف، شہباز شریف، رانا ثناء اللہ نے مل کر قتل عام کا منصوبہ بنایا اور 14شہری قتل کیے،رانا ثناء اللہ کی قتل و غارت گری کے متعلق ان کے اپنے قوم کو حقائق بتا چکے ہیں مگر کارروائی نہ ہوئی،کون نہیں جانتا پاکستان میں طاقتور کے مقابلے میں کمزور کو انصاف نہیں ملتا

    حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

    حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

    مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

    حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

    حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

    اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا تھا کہ ماڈل ٹاوَن کیس ابھی زیرسماعت ہے،ماڈل ٹاوَن کیس میں عدالت نےمجھےطلب نہیں کیا.ماڈل ٹاوَن کیس کاجب فیصلہ ہوگاتودونوں فریقین کواسےقبول کرناہوگا،

  • مشن امن،ایران،سعودی عرب کے دورہ کے بعد وزیر خارجہ کی نیو یارک، واشنگٹن میں اہم ملاقاتیں طے

    مشن امن،ایران،سعودی عرب کے دورہ کے بعد وزیر خارجہ کی نیو یارک، واشنگٹن میں اہم ملاقاتیں طے

    مشن امن،ایران،سعودی عرب کے دورہ کے بعد وزیر خارجہ کی نیو یارک، واشنگٹن میں اہم ملاقاتیں طے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کل نیویارک میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات کریں گے ،وزیرخارجہ کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدرسے بھی ملاقات ہوگی ،ملاقاتوں میں ایران امریکہ کشیدگی کےحوالےسےبات چیت ہوگی،وزیرخارجہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پرپاکستان کی پوزیشن سےآگاہ کریں گے،

    وزیرخارجہ ایران اورامریکہ کےدرمیان ثالثی کاکرداراداکرنےکاپیغام بھی پہنچائیں گے،وزیرخارجہ مقبوضہ کشمیرکی صورت حال کی صورت حال سےبھی آگاہ کریں گے،وزیرخارجہ نیویارک کےبعدواشنگٹن بھی جائیں گے،وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کی واشنگٹن میں بھی اہم ملاقاتیں طےہیں

    پاکستان کو کشمیر پر ایک اور بڑی کامیابی ملی ہے، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کشمیر پر اجلاس طلب کر لیا ہے، اجلاس نیو یارک میں ہو گا جس میں اگست کے بعد دوسری بار مقبوضہ کشمیر کے مسئلے پر بات چیت ہوگی

    اجلاس میں اقوام متحدہ فوجی مبصرین گروپ ایل او سی کی صورتحال پر بریفنگ دیں گے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اجلاس میں شرکت کے لیے آج نیو یارک پہنچیں گے،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سلامتی کونسل کو متعدد خطوط لکھے تھے کشمیر کے حوالہ سے یہ دوسرا اجلاس اگست کے بعد ہو گا

    اقوام متحدہ مداخلت کرے، تقریر سے کچھ نہ ہوا تو دنیا کو پتہ چل جائے گا کشمیر میں کیا ہو رہا ہے، وزیراعظم

    اسلامی ممالک کو کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی دکھانی ہوگی، وزیراعظم

    بھارتی حکومت نے 5 اگست کو آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے کے فیصلے سے قبل اگست میں ہزاروں نیم فوجی دستوں کو جموں وکشمیر پہنچایا تھا۔

    مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے مسلط کر دہ فوجی محاصر ہ جاری رہنے کی وجہ سے وادی کشمیر اور جموں اور لداخ خطوں کے مسلم اکثریتی علاقوں میں نظام زندگی بدستور مفلوج رہا اور لوگ شدید مشکلات سے دوچارہیں۔ وادی کشمیر میں دفعہ 144کے تحت عائدسخت پابندیوں ، بڑی تعداد میں بھارتی فوجیوںکی تعیناتی ، پری پیڈ موبائل فون، ایس ایم ایس اور انٹرنیٹ سروسز بدستور معطل ہونے کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور وہ ایک دوسرے سے رابطہ بھی نہیں کرسکتے۔

    کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں

    وزیراعظم عمران خان نے ٹرمپ سے کشمیر بارے بڑا مطالبہ کر دیا

    وزیراعظم عمران خان سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

    ہم اپنی سرزمین پرکسی دہشتگرد گروپ کوکام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم

    نائن الیون کے بعد پاکستان نے امریکہ کی جنگ میں شامل ہو کر بہت بڑی غلطی کی، وزیراعظم عمران خان

    کشمیر سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کیا جواب دیا؟ جان کر ہوں حیران

    حریت رہنما اور جموں کشمیر پیپلز موومنٹ کے چیئرمین میر شاہد سلیم میر کی زیر صدارت جموں میں مختلف سیاسی اور سماجی تنظیموں کے نمائندوں کے اجلاس میں بھارتی پارلیمنٹ کی طرف سے حال ہی میں مسلمان مخالف شہریت کے متنازعہ قانون کی منظور ی کے بعد پید ا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس کے شرکاء نے قانون کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بھارت میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے اور انہیں ملک بدر کرنے کی بڑی سازش کاحصہ قرار دیا۔

    مقبوضہ کشمیر میں دکانیں، کاروبار، تعلیمی مراکز بند ہیں اور لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ مقبوضہ وادی میں نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں مظلوم اور نہتے کشمیریوں کے قتل کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ وادی میں خوف کے سائے برقرار ہیں جبکہ سری نگر کی جامع مسجد سمیت دیگر مساجد میں نماز جمعہ ادا نہیں کرنے دی جاگتی۔ قابض بھارتی فوج نے کشمیریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے اور وادی میں حالات تاحال کشیدہ ہیں اور وادی کا دنیا سے تعلق تاحال منقطع ہے۔کشمیریوں کونماز جمعہ کی ادائیگی سے روکنے کے لیے ، سری نگرمیں جامع مسجد کے اطراف کی سڑکیں سیل ہیں۔ کشمیری  نماز جمعہ کی ادائیگی سے محروم ہیں۔

    مقبوضہ کشمیر میں مین اسٹریم سیاسی جماعتوں سے وابستہ بیشتر لیڈران جن میں تین سابق وزرائے اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ ، عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی بھی شامل ہیں، پانچ اگست سے مسلسل نظر بند ہیں . حریت رہنما سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق، یاسین ملک، شبیر شاہ ،سیدہ آسیہ اندرابی و دیگر بھی نظر بند ہیں یا جیلوں میں ہیں.

  • سینیٹر طلحہ محمود کی قیادت میں ہزارہ صوبے کی تحریک ،اسلام آباد کی جانب ہو گا مارچ

    سینیٹر طلحہ محمود کی قیادت میں ہزارہ صوبے کی تحریک ،اسلام آباد کی جانب ہو گا مارچ

    سینیٹر طلحہ محمود کی قیادت میں ہزارہ صوبے کی تحریک ،اسلام آباد کی جانب ہو گا مارچ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبہ ہزارہ تحریک کے چیئرمین سردار محمد یوسف،سینیٹرمحمد طلحہ محمود ، سابق ڈپٹی اسپیکر مرتضی جاوید عباسی، سینیٹر پیر صابر شاہ ،ایم این اے سجاد اعوان ، ایم این اے ملک آفرین خان ، مرکزی کو آرڈی نیٹر سجاد قمر نے کہا ہے کہ ہزارہ صوبہ ایک کروڑ عوام کا آئینی اور قانونی حق ہے۔ہزارہ صوبہ کے لیے تحریک کو منظم کیا جا رہا ہے۔پہلے مرحلے پر 19 فروری کو کراچی میں صوبہ ہزارہ کنونشن ہو گا۔ اور اس کے بعد مرحلہ وار ہزارہ کے تمام اضلاع اورایبٹ آباد میں مرکزی کنونشن اور پھر اسلام آباد میں مارچ کریں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینیٹر محمدطلحہ محمود کی رہائش گاہ پر صوبہ ہزارہ تحریک کے اجلاس اور بعد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں مذکورہ رہنماؤں کے علاوہ سید جنید قاسم شاہ، سید ریاض علی شاہ،چیئرمین سجاد اعوان، مولانا عبدالمجید ہزاروی، مولانا ہارون رشید، قاری محبوب الرحمٰن، سید گل بادشاہ سمیت دیگر نے شرکت کی۔

    جمعیت علماء اسلام ف کے سینیٹر طلحہ محمود بازی لے گئے، باقی سب دیکھتے رہے، ایسا کام کیا کہ عوام بھی حیران رہ گئی

    سینیٹر طلحہ محمود کا بیٹا بھی والد کے نقش قدم پر،غریبوں نے دی دعائیں

    چیئرمین صوبہ ہزارہ تحریک سردار محمد یوسف نے کہا کہ ہزارہ انتظامی حوالے سے مکمل میرٹ پر صوبہ بنتا ہے۔پاکستان میں جہاں جہاں انتظامی بنیادوں پر صوبے بن سکتے ہیں۔بنائے جائیں۔ ہزارہ کے عوام نے اپنی جانوں کی قربانی دے کے صوبے کے مطالبے کی بنیاد رکھی ۔اور پورے ملک کے پسے ہوئے طبقے کو زبان دی۔ ہم صوبے کے لیے آئینی قانونی طاقت کے ساتھ ساتھ بھرپور عوامی طاقت کا بھر پور مظاہرہ کریں گے اور اس سلسلے میں 19 جنوری کو کراچی میں صوبہ ہزارہ کنونشن منعقد کیا جائے گا۔اس کے بعد ہزارہ تحریک کی قیادت ہزارہ کے تمام اضلاع کا دورہ کرے گی اور آخر میں ایبٹ آباد اور پھر اسلام آباد میں صوبہ بناؤ کنونشن اور مارچ کیے جائیں گے۔

    قومی اسمبلی و سینیٹ میں ہزارہ صوبہ بل کی حمایت کے لیے سینیٹرمحمد طلحہ محمود ،مرتضی جاوید عباسی ، سیںٹر پیر صابر شاہ پر مشتمل کمیٹی قائم کر دی گئ۔جو تمام جماعتوں کے قائدین سے ملاقاتیں کرے گی ۔جبکہ سینیٹ میں بل لانے کے لیے بھی کام کیا جائے گا۔

    مرتضی جاوید عباسی نے کہا کہ پہلی دفعہ صوبوں کے حوالے سے قومی قیادت متفق ہے۔حکومت کی سنجیدگی کی ضرورت ہے۔حکومت نے اتفاق رائے کے لیے وقت مانگا۔کافی وقت گزر چکا ہے۔اپوزیشن نے بھی دو تہائی اکثریت سے بل پاس کرانے کے لیے حکومت کو اپنی حمایت کایقین دلایا ہے۔

    سینیٹرمحمد طلحہ محمود نے کہا کہ سینٹ میں اپوزیشن کی اکثریت ہے۔اور ہم جائزہ لے رہے ہیں کہ صوبہ ہزارہ بل پہلے سینیٹ میں لے آئیں۔اور اس کے لیے کام شروع کر رہے ہیں۔ تمام قومی قیادت کو اس پر جمع کریں گے۔ا نئے صوبے بننے میں کیا رکاوٹ ہے۔نئے صوبے کیوں نہیں بنائے جاتے۔نئے صوبے بننے سے عوام کے مسائل حل ہوں گے۔ ہزارہ صوبہ کے لیے منظم جدوجہد کریں گے۔اور ہر محاذ پر اپنی آواز بلند کریں گے۔

    سینیٹر پیر صابر شاہ، ممبران قومی اسمبلی سجاد اعوان ، ملک آفرین خان ، سید جنید قاسم ،سجاد قمر نے کہا کہ صوبہ ہزارہ عوام کا جائز مطالبہ ہے۔اور یہ ہمارا آئینی قانونی حق ہے۔انھوں نے کہا کہ ہم سڑکوں پر بھی نکلیں گے اور پارلیمنٹ میں بھی اپنی آواز پہنچائیں گے۔انھوں نے کہا کہ انتظامی سطح پر نئے صوبے بنائے جائیں۔عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں گے۔انھوں نے کہا کہ صوبہ ہزارہ کے لیےہم نے پہلے بھی قربانیاں دی ہیں اور آئندہ بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

  • جعلی سب انسپکٹر اصلی پولیس نے کیا گرفتار،کیوں بنا جعلی پولیس اہلکار؟ کیے اہم انکشاف

    جعلی سب انسپکٹر اصلی پولیس نے کیا گرفتار،کیوں بنا جعلی پولیس اہلکار؟ کیے اہم انکشاف

    جعل سب انسپکٹر اصلی پولیس نے کیا گرفتار،کیوں بنا جعلی پولیس اہلکار؟ کیے اہم انکشاف
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جعلی سب انسپکٹر اصلی پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔ترجمان لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ ملک مدثر احمدنامی ملزم سب انسپکٹر کی وردی میں تھا۔ ڈی آئی جی آپریشنز آفس آنے پر مشکوک حرکات اور شناخت کی وجہ سے عملہ نے پوچھ گچھ کی۔ ایچ آر ایم میں ملک مدثر احمد کابحیثیت پولیس ملازم کوئی ریکارڈ موجود نہیں ملا۔

    ترجمان لاہور پولیس کے مطابق ملزم ملک مدثر احمد کوٹ عبدالمالک ضلع شیخوپورہ کا رہائشی ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم مدثر احمد شوق کی خاطر سب انسپکٹر کا روپ دھارتا تھا۔ ملک مدثر پولیس یونیفارم میں مختلف سرکاری و نیم سرکاری دفاتر میں اپنے کام نکلواتا رہا۔ ملزم بذریعہ فون مختلف دفاتر اور لوگوں کو سب انسپکٹر کی حیثیت سے دھمکیاں بھی دیتا۔

    ترجمان لاہور پولیس کے مطابق ملک مدثر نے اپنی فیس بک پر پولیس آفیسر یونیفارم میں تصاویر بھی وائرل کیں۔ ملزم کو تھانہ لوئرمال پولیس کے حوالے کر دیا گیاہے۔ ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے

  • برفانی تودے تلے دب جانیوالی 6 سالہ صفیہ کو 22 گھنٹے بعد زندہ نکال لیا گیا

    برفانی تودے تلے دب جانیوالی 6 سالہ صفیہ کو 22 گھنٹے بعد زندہ نکال لیا گیا

    برفانی تودے تلے دب جانیوالی 6 سالہ صفیہ کو 22 گھنٹے بعد زندہ نکال لیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وادی نیلم میں برفانی تودے تلے دب جانے والی 6 سالہ صفیہ کو22گھنٹے کے بعدزندہ نکال لیا گیا ،6سالہ صفیہ کوپاک آرمی کےجوانوں نے ریسکیوکرکے اسپتال منتقل کردیا جہاں صفیہ کا علاج جاری ہے، 22 گھنٹے بعد صفیہ کے زندہ ہونے پر ریسکیو رضاکار اور پاک فوج کے جوان حیران رہ گئے،

    برفانی تودےمیں صفیہ کے 2بھائیوں سمیت 8ا فرادجاں بحق ہوئے ,صفیہ کاگھربرفانی تودےکی زدمیں آگیاتھا,نیلم کے سورنگن گاؤں میں19افراد برفانی تودے میں دب کر جاں بحق ہوئے

    نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی جانب سے جاری افسوسناک فہرست کے مطابق سرگن میں برفانی تودہ گرنے سے 52 مکانات مکمل تباہ جبکہ متعدد افراد لاپتا ہو چکے ہیں۔

    آزاد کشمیر میں بارش اور برف باری سے ہلاکتوں کی تعداد 62 ہوگئی ہے جبکہ وادی نیلم میں برفانی تودے میں پھنسے مزید افراد کی تلاش اب بھی جاری ہے۔ پاک فوج کے جوان اور رضاکار امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ لوات، شونتھر، کیل، دودھنیال، پھولاوئی اور شاردہ میں 16 افراد قدرتی آفت کی بھینٹ چڑھے,

    سرگن حادثے میں 53 افراد زخمی ہوئے جنہیں آرمی ہیلی کاپٹر کے ذریعے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ مقامی رضاکار اور پاک فوج کے جوان امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں لیکن راستوں کی بندش کے باعث امدادی سرگرمیاں متاثر ہورہی ہیں۔

    مقامی لوگوں کے مطابق گزشتہ روز سرگن حادثے کے زخمیوں اور جان بحق افراد نے برفانی تودہ کے خدشے کے ہی پیش نظر محفوظ مقام پر پناہ لے رکھی تھی جہاں وہ لقمہ اجل بن گئے۔

    ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ موسم سے متعلق الرٹ جاری کیا گیا تھا،پوری توجہ برف میں پھنسے افراد کو ریسکیو کرنے پر ہے، متاثرین کو کمبل،گرم کپڑے اور اشیائے خورونوش فراہم کی جارہی ہیں،ریسکیو آپریشنز میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر بھی حصہ لے رہےہیں،

    وادی نیلم سمیت ملک بھر میں بارشوں، برفباری سے 75 افراد جاں بحق

    ڈپٹی کمشنر نیلم راجہ شاہد محمود کا کہنا ہے کہ وادی نیلم میں برفانی تودے تلے دب کر جاں بحق افراد کی تعداد62ہوگئی ہے،برفانی تودے کی زد میں آکر کئی افراد زخمی اور مکانات بھی تباہ ہوئے ہیں،حکومت سے امدادی سامان فراہم کرنے کی اپیل کی ہے،سڑکیں بند ہونے کے باعث مشکلات کا سامنا ہے،ریسکیو آپریشن میں مقامی افراد اور ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں،

    آزاد کشمیر کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے وزیر احمد رضا قادری کا کہنا ہے کہ حالیہ برفباری اور برفانی تودے گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جب کہ برفانی تودہ گرنےسے 3 گاڑیاں بھی تباہ ہوئیں

    وادی نیلم،61 افراد جاں بحق، اموات میں اضافے کا خدشہ، وزیراعظم آزاد کشمیر نے کیا اہم اعلان

  • وزیراعظم کریں گے کل آزاد کشمیر کے متاثرہ علاقوں کا دورہ

    وزیراعظم کریں گے کل آزاد کشمیر کے متاثرہ علاقوں کا دورہ

    وزیراعظم کریں گے کل آزاد کشمیر کے متاثرہ علاقوں کا دورہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کل آزاد کشمیرکے متاثرہ علاقوں کادورہ کریں گے ،وزیر امور کشمیر علی امین گنڈاپوربھی وزیراعظم کےہمراہ ہوں گے،وزیراعظم متاثرہ علاقوں میں تباہ کاریوں اورامدادی سرگرمیوں کاجائزہ لیں گے،وزیر اعظم عمران خان متاثرہ خاندانوں سےبھی ملاقات کریں گے،

    ملک بھر میں بارش اور برفباری سے ہونیوالے نقصانات پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں بارشوں اور برفباری سے 75 افراد جاں بحق اور 41 زخمی ہوئے۔

    این ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں سے 35 گھر تباہ ہوئے، 72 گھنٹے میں صرف بلوچستان میں 20 اموات اور 23 افراد زخمی ہوئے۔ خیبر پختونخواہ میں 3 افراد زخمی اور 5 گھر تباہ ہوئے۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ آزاد کشمیر میں حالیہ بارشوں اور برفباری سے 55 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوئے۔ سورنگن گاؤں میں 19 افراد برفانی تودے میں دب کر جاں بحق ہوئے۔ واقعے کے 10 افراد تاحال لا پتہ ہیں جبکہ 4 زخمیوں کو نکال لیا گیا ہے۔

    ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق زخمی افراد کو نکالنے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ برف میں پھنسے افراد کو بذریعہ ہیلی کاپٹر نکالنے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ آزاد کشمیر میں برفباری سے 30 گھر بھی تباہ ہوئے۔ اسی طرح گلگت بلتستان میں 3 افراد زخمی ہوئے۔ کوئٹہ سے خانوزئی جانے والے 300 افراد کو ریسکیو کر لیا گیا، چاغی اور مند میں پھنسے لوگوں کو 2 ہیلی کاپٹروں کی مدد سے نکالا گیا۔

    این ڈی ایم اے کے مطابق 72 گھنٹے میں سب سے زیادہ 66.25 ملی میٹر بارش بانڈی عباس پور میں ہوئی، دارالحکومت اسلام آباد میں 31.75 ملی میٹر بارش ہوئی۔

    پولیس کے مطابق برفانی تودوں کی زد میں آ کر زخمی افراد کی تعداد 15 ہے جبکہ 11 افراد برفانی تودے تلے دبے ہوئے ہیں۔ پاک فوج کی ٹیمیں بھی ریسکیو کے لئے پہنچ گئیں،شدید برفباری کی وجہ سے رابطہ سڑکیں بند ہو چکی ہیں،برفانی تودہ گرنے سے 22 مکانات، 4 دکانیں، گاڑیاں بھی تباہ ہوئی ہیں.

    علاقہ میں پاک فوج و دیگر ریسکیو اداروں کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، 20 افراد کے جاں بحق ہونے پر علاقہ بھر میں سوگ کا سماں ہے.

    ڈپٹی کمشنر آفس نیلم کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق وادی نیلم میں 61 افراد شہید، 42 زخمی ہوئے ہیں، 45 مکان مکمل تباہ ہو چکے ہیں جبکہ 78 مکان جزوی تباہ ہوئے، 14 دکانیں، 3 موٹر سائیکلیں بھی تباہ ہوئیں اور ایک مسجد کو بھی نقصان پہنچا.

  • اتحادی جماعتوں کے تحفظات، وفاقی کابینہ اجلاس میں وزیراعظم نے کیا کہا؟

    اتحادی جماعتوں کے تحفظات، وفاقی کابینہ اجلاس میں وزیراعظم نے کیا کہا؟

    اتحادی جماعتوں کے تحفظات، وفاقی کابینہ اجلاس میں وزیراعظم نے کیا کہا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ اجلاس میں اتحادی جماعتوں کے حوالہ سے کہا ہے کہ حکومت اتحادی جماعتوں کے تمام تحفظات کو دور کرے گی اور انھیں ہمیشہ ساتھ لے کر چلے گی۔

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ اتحادی جماعتوں کے تحفظات ختم کرنے کیلئے حکومتی کمیٹی بنائی جس کا ان کے ساتھ رابطہ ہے۔ ہم اپنے اتحادیوں کے تحفظات دور کریں گے۔

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ایم کیو ایم کے تحفظات درست ہیں ،ایم کیو ایم کے جائز تحفظات دور کیےجائیں گے،تمام اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں گزشتہ روزخالدمقبول صدیقی سےرابطہ کیا،خالدمقبول صدیقی کے تحفظات تفصیل سے سنے،خالد مقبول صدیقی کا کوئی مطالبہ غلط نہیں لگا،کراچی کی پوری اونر شپ لیں گے،

    وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ بی این پی مینگل کے بھی تحفظات دور کیےجائیں گے،بلوچستان کےلئےترقیاتی فنڈزکااجراحکومتی ترجیح ہے

    حکومتی وفد کے ایم کیو ایم سے مذاکرات میں ناکامی کے بعد وزیراعظم عمران خان خود میدان میں آگئے، وزیراعطم عمران خان نے ایم کیو ایم وفد سے مذاکرات کرنے والی کمیٹی کو طلب کر لیا، آج منگل کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے ہوں گے.

    ایم کیو ایم وفد سے ملاقات کے بعد وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر اسد عمر نے رابطہ کرکے ایم کیو ایم قیادت کے ساتھ ہونے والی ملاقات سے آگاہ کیا۔ جس پروزیراعظم عمران خان نے حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ارکان کا اجلاس آج طلب کر لیا ہے جس میں ایم کیو ایم سمیت دیگر اتحادی جماعتوں سے متعلق حکمت عملی پر مشاورت ہوگی۔

    وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں جہانگیر ترین، اسد عمر، پرویز خٹک، عمران اسماعیل اور شہزاد ارباب شریک ہونگے۔ وزیراعظم کو اسد عمر ایم کیو ایم سے ملاقات سے متعلق تفصیل سے آگاہ کریں گے۔

    ایم کیو ایم کو منانے وفاقی وزیر اسد عمر وفد کے ہمراہ ایم کیو ایم کے بہادرآباد پہنچے جہاں ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے ان سے ملاقات کی۔ ایم کیو ایم نے حکوتی وفد کے سامنے خوب گلے شکوے کئے اور شکایتوں کے انبار لگا دیئے،

    اسد عمر نے خالد مقبول صدیقی کو منانے کی کوشش کی لیکن وہ نہ مانے اور اپنے استعفیٰ پر قائم رہے، خالد مقبول صدیقی نےا سدعمر سے کہا کہ جب مطالبات پورے ہوں گے پھر دیکھیں گے. ابھی تک استعفیٰ ہی رہے گا، وزارت واپس نہیں لوں گا.

    ملاقات کے بعد پی ٹی آئی اور متحدہ رہنماوں نے مشترکہ کانفرنس سے خطاب کیا، وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ فروری کے پہلے ہفتے وزیراعظم عمران خان کراچی کے دورے کے دوران مختلف منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔ کراچی کیلئے بڑے ترقیاتی منصوبوں پر جلد کام شروع ہوگا۔

    اسد عمر نے مزید کہا کہ خواہش ہے کہ خالد مقبول کابینہ میں واپس شامل ہو جائیں، 162 ارب کے منصوبوں پر بریفنگ دی جائے گی۔ کراچی کے دو بڑے مسائل ہیں، پانی اور ٹرانسپورٹ کا، بہتر یہی ہے مل جل کر ملک کیلئے کام کریں۔ گورنر سندھ تبدیل نہیں ہو رہے، زبردست کام کر رہے ہیں۔

    ایم کیو کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ حکومتی وفد کو خوش آمدید کہا، حکومت کے ساتھ مذاکرات نہیں، ملاقات تھی جو پہلے سے طے تھی۔ کل بھی کہا تھا کہ حکومت کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے، اس پریس کانفرنس میں کوئی سنسنی نہیں تھی، وزارت سے متعلق فیصلہ ابھی واپس نہیں لیا۔

    خالد مقبول صدیقی کی اپنی کارکردگی کیا ہے؟ فاروق ستار نے اٹھائے سوالات

    اتحادی جماعت کے رکن کا وزارت سے استعفیٰ، حکومت نے کس سے رابطہ کر لیا؟ اہم خبر

    واضح رہے کہ گزشتہ روز کنوینرایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزارت چھوڑنے کا اعلان کیا تھا،

  • وفاقی کابینہ اجلاس ، نئی ایئر لائن چلانے ،سعودی عرب کے ساتھ معاہدے کی منظوری

    وفاقی کابینہ اجلاس ، نئی ایئر لائن چلانے ،سعودی عرب کے ساتھ معاہدے کی منظوری

    وفاقی کابینہ اجلاس ، نئی ایئر لائن چلانے ،سعودی عرب کے ساتھ معاہدے کی منظوری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم ہو گیا، کابینہ نے امریکا ایران کشیدگی اورعالمی حالات کاجائزہ لیا،اجلاس میں ملک کی سیاسی ومعاشی صورتحال کاجائزہ لیا گیا،وفاقی کابینہ نے 16 نکاتی ایجنڈا پرغورکیا،

    اجلاس میں وفاقی کابینہ کو وزارتوں،اداروں اورمتعلقہ محکموں کےانتظامی امورپربریفنگ دی گئی، کابینہ نےاقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کردی،کابینہ نے قانون سازی سےمتعلق کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کر دی، وفاقی کابینہ نے پاک سعودی ایئر سروسز کے معاہدے کی منظوری بھی دے دی.

    وفاقی کابینہ نے ہیوی انڈسٹریزٹیکسلابورڈمیں پروڈکشن کنٹرول کےممبرکی تقرری کی منظوری دے دی، پاکستان محتسب کراچی سیکرٹریٹ میں انچارج ممبرکی تقرری کی منظوری بھی دے دی گئی، کابینہ اجلاس میں فاٹااورگلگت بلتستان کے 4 فیصدکوٹہ کی تقسیم پررپورٹ کابینہ کو پیش کی گئی، پی ایس اوکے ایم ڈی اورسی ای اوکی تقرری کامعاملہ موخرکر دیا گیا.

    وفاقی کابینہ اجلاس میں مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نوازکا نام ای سی ایل میں ڈالنے کامعاملہ زیربحث نہیں آیا، کابینہ نےنئی ایئرلائن ایئرسیال کی لانچنگ کی منظوری دے دی،

    وفاقی کابینہ اجلاس میں اتحادی جماعتوں کےتحفظات پربات چیت ہوئی،وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اتحادی جماعتوں نےہرمشکل وقت میں حکومت کاساتھ دیا، اتحادی جماعتوں کوساتھ لےکرچلیں گے، اتحادی جماعتوں کے تحفظات ختم کرنے کیلئے کمیٹی بنائی،حکومتی کمیٹی کاتمام اتحادی جماعتوں کےساتھ رابطہ ہے،اتحادیوں کے تحفظات دورکریں گے،

    وزیراعظم عمران خان نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہونے والے سرکاری افسروں کے نام پبلک کرنے کی ہدایت کردی،

    بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے نکالے گئے تمام سرکاری افسران کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی گئی،وزیراعظم کی جانب سے معاملے پر شدید اظہار برہمی کیا گیا،وزیراعظم نے ملوث سرکاری افسران کے نام پبلک کرنے کی ہدایت کردی،

    وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ لوٹ مار کرنے والوں کے نام سامنے لائیں ،غریبوں کے حق لوٹنے کی چھوٹ نہیں دے سکتے ،وزیراعظم کی ہدایت پرعملدرآمد شروع کردیاگیا

    خالد مقبول صدیقی کی اپنی کارکردگی کیا ہے؟ فاروق ستار نے اٹھائے سوالات

    اتحادی جماعت کے رکن کا وزارت سے استعفیٰ، حکومت نے کس سے رابطہ کر لیا؟ اہم خبر

  • ن لیگی رکن اسمبلی کا سرکاری افسر پر تشدد،گریبان پکڑ کر میرے ساتھ کیا کیا گیا؟ افسر تھانے پہنچ گیا

    ن لیگی رکن اسمبلی کا سرکاری افسر پر تشدد،گریبان پکڑ کر میرے ساتھ کیا کیا گیا؟ افسر تھانے پہنچ گیا

    ن لیگی رکن اسمبلی کا سرکاری افسر پر تشدد،گریبان پکڑ کر میرے ساتھ کیا کیا گیا؟ افسر تھانے پہنچ گیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی اظہر قیوم ناہرا نے اپنے تین ساتھیوں کے ہمراہ پارلیمنٹ لاجز اسلام آباد میں سی ڈی اے کے ڈائریکٹر طاہر محمود کے دفتر میں گھس کر ان پر حملہ کردیا اور انہیں گریبان سے پکڑ کر سیٹ سے گھسیٹنے کی کوشش کی۔

    ۔تھانہ سیکرٹریٹ پولیس اسلام آباد نے واقعہ کی رپورٹ درج کرلی۔ متاثرہ سرکاری آفیسر ڈائریکٹر سی ڈی اے طاہر محمود نے تھانہ سیکرٹریٹ پولیس اسلام آباد کو دی گئی اپنی تحریری درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ تیرہ جنوری کی صبح دس بجے سائل حسب معمول اپنے دفتر واقع پارلیمنٹ لاجز اسلام آباد میں موجود تھا کہ اسی دوران مسلم لیگ”ن“ کے ایم این اے اظہر قیوم ناہرا اپنے تین غنڈوں کے ساتھ میرے سرکاری دفتر میں داخل ہوا اور آتے ہی مجھے کہنے لگا کہ تم نے میرا فون کیوں نہیں سنا؟؟ تمہاری ہمت کیسے ہوئی۔

    جس پر میں نے ان سے کہا کہ مجھے آپ کا کوئی فون نہیں آیا۔ہاں آپ کا ایک بندہ میرے پاس آیا تھا۔میں نے اسے کہاکہ اپنی تمام چیزوں کی ریکوائرمنٹ دے دیں میں فوراً کام کروا دوں گا۔لیکن ایم این اے اظہر قیوم میری بات سننے کو تیار نہ تھے۔انہوں نے اونچا اونچا بولنا شروع کر دیا اور اس کے بعد اس کے غنڈوں نے مجھے گریبان سے پکڑ لیا اور سیٹ سے گھسیٹنے اور زدوکوب کرنے کی کوشش کی۔

    اس دوران میرے کچھ مہمان بھی کمرے میں موجود تھے جنہوں نے بچ بچاؤ کروایا۔لیکن ایم این اے بدستور مجھے دھمکیاں دیتا رہا۔جسے بڑی مشکل سے دفتر سے باہر نکالا۔اس دوران ایم این اے نے مجھے کہاکہ میں سات لاکھ لوگوں کا نمائندہ ہوں۔میں تمہیں نہیں چھوڑوں گا۔

    سرکاری آفیسر نے درخواست میں مزید کہا ہے کہ سائل دل کا مریض ہے۔ایسے حالات میں سائل کے لئے سرکاری ڈیوٹی دینامشکل ہے۔لہٰذا ایم این اے اظہرقیوم ناہرا اور اس کے نامعلوم ساتھیوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔سیکرٹریٹ پولیس اسلام آباد نے روزنامچہ میں رپٹ نمبر1/43درج کرکے سینئر افسران کو صورتحال سے آگاہ کردیاہے۔

    واضح رہے کہ اظہر قیوم ناہرا کا تعلق گوجوانوالہ سے ہے، نیب میں بھی ان کے خلاف انکوائری چل رہی ہے، رکن قومی اسمبلی نے گوجرانوالہ میں ماضی میں اینٹی کرپشن حکام کو بھی دھمکیاں دی تھیں