Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • وادی نیلم سمیت ملک بھر میں بارشوں، برفباری سے 75 افراد جاں بحق

    وادی نیلم سمیت ملک بھر میں بارشوں، برفباری سے 75 افراد جاں بحق

    وادی نیلم سمیت ملک بھر میں بارشوں، برفباری سے 75 افراد جاں بحق
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں بارش اور برفباری سے ہونیوالے نقصانات پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں بارشوں اور برفباری سے 75 افراد جاں بحق اور 41 زخمی ہوئے۔

    این ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں سے 35 گھر تباہ ہوئے، 72 گھنٹے میں صرف بلوچستان میں 20 اموات اور 23 افراد زخمی ہوئے۔ خیبر پختونخواہ میں 3 افراد زخمی اور 5 گھر تباہ ہوئے۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ آزاد کشمیر میں حالیہ بارشوں اور برفباری سے 55 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوئے۔ سورنگن گاؤں میں 19 افراد برفانی تودے میں دب کر جاں بحق ہوئے۔ واقعے کے 10 افراد تاحال لا پتہ ہیں جبکہ 4 زخمیوں کو نکال لیا گیا ہے۔

    ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق زخمی افراد کو نکالنے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ برف میں پھنسے افراد کو بذریعہ ہیلی کاپٹر نکالنے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ آزاد کشمیر میں برفباری سے 30 گھر بھی تباہ ہوئے۔ اسی طرح گلگت بلتستان میں 3 افراد زخمی ہوئے۔ کوئٹہ سے خانوزئی جانے والے 300 افراد کو ریسکیو کر لیا گیا، چاغی اور مند میں پھنسے لوگوں کو 2 ہیلی کاپٹروں کی مدد سے نکالا گیا۔

    این ڈی ایم اے کے مطابق 72 گھنٹے میں سب سے زیادہ 66.25 ملی میٹر بارش بانڈی عباس پور میں ہوئی، دارالحکومت اسلام آباد میں 31.75 ملی میٹر بارش ہوئی۔

    پولیس کے مطابق برفانی تودوں کی زد میں آ کر زخمی افراد کی تعداد 15 ہے جبکہ 11 افراد برفانی تودے تلے دبے ہوئے ہیں۔ پاک فوج کی ٹیمیں بھی ریسکیو کے لئے پہنچ گئیں،شدید برفباری کی وجہ سے رابطہ سڑکیں بند ہو چکی ہیں،برفانی تودہ گرنے سے 22 مکانات، 4 دکانیں، گاڑیاں بھی تباہ ہوئی ہیں.

    علاقہ میں پاک فوج و دیگر ریسکیو اداروں کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، 20 افراد کے جاں بحق ہونے پر علاقہ بھر میں سوگ کا سماں ہے.

    ڈپٹی کمشنر آفس نیلم کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق وادی نیلم میں 57 افراد شہید، 42 زخمی ہوئے ہیں، 45 مکان مکمل تباہ ہو چکے ہیں جبکہ 78 مکان جزوی تباہ ہوئے، 14 دکانیں، 3 موٹر سائیکلیں بھی تباہ ہوئیں اور ایک مسجد کو بھی نقصان پہنچا.

  • آرمی ایکٹ بل کی حمایت کے بعد شہباز شریف نے پارٹی رہنماؤں کا دیا بڑا حکم، کہا کریں اب یہ کام

    آرمی ایکٹ بل کی حمایت کے بعد شہباز شریف نے پارٹی رہنماؤں کا دیا بڑا حکم، کہا کریں اب یہ کام

    آرمی ایکٹ بل کی حمایت کے بعد شہباز شریف نے پارٹی رہنماؤں کا دیا بڑا حکم، کہا کریں اب یہ کام

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آرمی ایکٹ بل کی حمایت میں غیر مشروط ووٹ دینے پر پاکستان مسلم لیگ ن کے پارلیمنٹرین اور پارٹی کارکنوں میں پائے جانے والے غم و غصے اور ان کے تحفظات کو دور کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پارٹی کے صدر میاں شہباز شریف نے پارٹی رہنماؤں سے رابطہ کرکے رواں ماہ میں ورکر کنونشن بلانے کا فیصلہ کر لیا۔

    مسلم لیگ نون کے کنونشن کی تاریخ کا جلد اعلان متوقع ہے، تحفظات دور کرنے کے لیے شہباز شزریف نے پارٹی کے اہم رہنماؤں کو ٹاسک سونپ دئے. شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ کارکنوں کو بتائیں کہ قیادت آج بھی ”ووٹ کو عزت دو ” کے نعرے اور موقف پر کھڑی ہے۔ آرمی ایکٹ ادارے کا مسئلہ تھا جسے افہام و تفہیم سے حل کرنا ہم سب کی زمہ داری تھی آرمی ایکٹ کی غیر مشروط حمایت پاک فوج کے ادارے کو متنازع اور کمزور ہونے سے بچانا مقصود تھا۔

    شہباز شریف نے لندن سے مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی ورکر کنونشن بلائیں اور ممبران اسمبلی اور کارکنوں کے اندر پائے جانے والے تحفظات کو دور کریں، کارکنوں کو بتائیں کہ حکومت نے پاک فوج جیسے اہم قومی ادارے کو متنازع بنانے کی بھر پور کوشش کی جس میں وہ ناکام رہی ۔

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آرمی، نیوی اور ائیر فورس کے ایکٹ میں ترامیم کی توثیق کر دی ہے۔صدر مملکت کے دستخطوں کے بعد تینوں ترامیم قانون بن گئی ہیں۔ اس کے بعد مسلح افواج سے متعلق قانون سازی کے تمام مراحل مکمل ہو گئے ہیں۔

    وفاقی حکومت قانون سازی سے متعلق رپورٹ جلد سپریم کورٹ میں جمع کرائے گی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز سینیٹ نے بھی سروسز ایکٹ ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور کر لیا تھا۔ سینیٹر ولید اقبال نے پاکستان آرمی ایکٹ 1952ء، پاکستان ائیر فورس 1953ء اور پاکستان نیوی ایکٹ 1961ء ترمیمی بلز پر قائمہ کمیٹی برائے دفاع کی رپورٹس ایوان میں پیش کیں۔

    رپورٹ کے بعد وزیر دفاع پرویز خٹک نے آرمی سروسز ایکٹ ترمیمی بلز کو ایوان میں شق وار منظوری کے لیے پیش کیا جسے کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔

    پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی نے بلوں کی منظوری میں حکومت کا ساتھ دیا جبکہ جماعت اسلامی، نیشنل پارٹی اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے ارکان نے احتجاج کے بعد ایوان سے واک آؤٹ کر دیا۔ اس موقع پر سینیٹر سراج الحق، عطا الرحمن، عبدالغفور حیدری اور رضا ربانی ایوان سے غیر حاضر رہے۔

    سینیٹ سے منظوری کے بعد مسلح افواج کے سربراہان کی مدت ملازمت میں توسیع اور حد عمر سے متعلق قانون سازی کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔

    حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

    حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

    مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

    حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

    حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

    قبل ازیں یہ بل قومی اسمبلی سے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا تھا،جماعت اسلامی، جے یو آئی ف نے بل پیش ہونے کے دوران علامتی احتجاج کیا، بل وزیر دفاع پرویز خٹک نے ایوان میں پیش کیا، وزیراعظم عمران خان اجلاس شروع ہونے سے قبل ہی اجلاس میں پہنچ گئے تھے، اجلاس میں بل کی منظوری کے بعد وزیراعظم عمران خان اور شاہ محمود قریشی آپس میں بات چیت کرتے رہے،

    یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے 16 دسمبر کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت سے متعلق کیس میں تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر پارلیمنٹ چھ ماہ میں آرمی چیف کی مدت ملازمت توسیع اور ریٹائرمنٹ سے متعلق قانون سازی نہیں کرتی تو صدر مملکت نئے آرمی چیف کی تعیناتی کریں گے۔43صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس منصور علی شاہ نے تحریر کیا تھا جبکہ سابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے دو صفحات پر مشتمل اضافی نوٹ تحریر کیا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ اب معاملہ پاکستان کے منتخب نمائندوں کی طرف ہے، پارلیمان آرمی چیف کے عہدے کی مدت کا تعین کرے۔

  • آسٹریلیا میں آگ، وزیراعظم کا آسٹریلوی وزیراعظم کو خط، کیا کہا؟

    آسٹریلیا میں آگ، وزیراعظم کا آسٹریلوی وزیراعظم کو خط، کیا کہا؟

    آسٹریلیا میں آگ، وزیراعظم کا آسٹریلوی وزیراعظم کو خط، کیا کہا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آسٹریلوی وزیراعظم سکاٹ موریسن کو خط لکھا ہے جس میں آسٹریلیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے جانی و مالی نقصان پر افسوس اور رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

    وزیراعظم عمران خان نے آسٹریلوی ہم منصب کو لکھے گئے خط میں کہنا تھا کہ ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنج کا مقابلہ اکیلے کوئی ایک ملک نہیں کر سکتا، اس سلسلے میں پاکستان، آسٹریلیا کی ہر ممکن مدد کرنے کے لیے تیار ہے۔

    آسٹریلوی جنگلات میں لگنے والی بھیانک آگ کی وجہ سے ایک ارب جانور اسکی لپیٹ میں آکر ہلاک ہوگئے ہیں اور بعض جانوروں کی نسلوں کو تو معدومی کا خدشتہ پیدا ہوگیا ہے۔آسٹریلیا کے جنگلات میں لگی آگ کی خلا سے لی گئی مزید تصویریں جاری کردی گئیں، آگ سے2 کروڑ ایکڑ پر پھیلی جنگل کی اراضی جل کرراکھ ہوگئی۔

    خیال رہے کہ پچھلے دو ماہ کے دوران آسٹریلیا میں جنگل کی آگ سے تقریباً 400 ملین (40 کروڑ) میٹرک ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ زمینی فضا میں شامل ہوچکی ہے۔ یاد رہے کہ اگر اس اخراج کا موازنہ 2018ء میں کیلی فورنیا میں جنگل کی آگ سے فضا میں خارج ہونے والی کاربن ڈائی آکسائیڈ سے کیا جائے، تب بھی آسٹریلیا میں حالیہ آتشزدگی سے اس کے مقابلے میں 9 گنا زیادہ کاربن ڈائی آکسائیڈ خارج ہوچکی ہے۔

    اس سے قبل بھی آسٹریلیا میں شدید گرمی کے نئے ریکارڈ قائم ہوئے، جن کے نتیجے میں 11 نومبر 2019ء سے وہاں پر جنگلات میں آتشزدگی کا سلسلہ شروع ہوا جو وقت کے ساتھ ساتھ پھیلتا ہی چلا گیا؛ جس کے نتیجے میں اب تک آسٹریلیا میں (دو کروڑ 60 لاکھ) ایکڑ پر پھیلے ہوئے جنگلات جل کر خاک ہوچکے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ آگ 25اعشاریہ پانچ ملین ایکڑ رقبے پر لگی ہے جوکہ جنوبی کوریا یا پرتگال کے رقبے کے مساوی ہے۔

  • نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ کا مراسلہ لندن موصول، ڈاکٹر عدنان بھی میدان میں آ گئے کیا کہا؟

    نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ کا مراسلہ لندن موصول، ڈاکٹر عدنان بھی میدان میں آ گئے کیا کہا؟

    نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ کا مراسلہ لندن موصول، ڈاکٹر عدنان بھی میدان میں آ گئے کیا کہا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کا علاج کےلیےبیرون ملک قیام کی درخواست کا معاملہ،محکمہ داخلہ پنجاب کانئی میڈیکل رپورٹس سے متعلق مراسلہ لندن میں موصول ہو گیا،

    مراسلے میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف کے قیام میں توسیع کے لیے فوری نئی میڈیکل رپورٹس دی جائیں نوازشریف نے پنجاب حکومت کو 23دسمبرکوقیام میں توسیع کی درخواست دی تھی،پنجاب حکومت کے میڈیکل بورڈ نے نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس کو پرانا قرار دیا تھا،

    دوسری جانب نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا ہے کہ نوازشریف کی تازہ رپورٹ آج پنجاب حکومت کے متعلقہ حکام کو بھیجی گئی ہے،نوازشریف کی تمام میڈیکل رپورٹس پنجاب کےمتعلقہ حکام سے شیئر کی گئی ہیں،

    نواز شریف کےذاتی معالج ڈاکٹرعدنان سےپرنسپل سروسزاسپتال ڈاکٹرمحمودایاز نے بھی رابطہ کیا،پرنسپل سروسز اسپتال ڈاکٹر محمود ایاز حکومتی میڈیکل بورڈ کے سربراہ بھی ہیں،ڈاکٹرمحمودایازنےڈاکٹرعدنان سےنوازشریف کی صحت سےمتعلق دریافت کیا،ڈاکٹر محمود ایاز کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرعدنان سےنواز شریف کی میڈیکل رپورٹس مانگی ہیں،

  • بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں لوٹ مار کرنیوالے افسروں کے خلاف وزیراعظم نے دیا بڑا حکم

    بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں لوٹ مار کرنیوالے افسروں کے خلاف وزیراعظم نے دیا بڑا حکم

    بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں لوٹ مار کرنیوالے افسروں کے خلاف وزیراعظم نے دیا بڑا حکم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہونے والے سرکاری افسروں کے نام پبلک کرنے کی ہدایت کردی،

    بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے نکالے گئے تمام سرکاری افسران کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی گئی،وزیراعظم کی جانب سے معاملے پر شدید اظہار برہمی کیا گیا،وزیراعظم نے ملوث سرکاری افسران کے نام پبلک کرنے کی ہدایت کردی،

    وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ لوٹ مار کرنے والوں کے نام سامنے لائیں ،غریبوں کے حق لوٹنے کی چھوٹ نہیں دے سکتے ،وزیراعظم کی ہدایت پرعملدرآمد شروع کردیاگیا

    خالد مقبول صدیقی کی اپنی کارکردگی کیا ہے؟ فاروق ستار نے اٹھائے سوالات

    اتحادی جماعت کے رکن کا وزارت سے استعفیٰ، حکومت نے کس سے رابطہ کر لیا؟ اہم خبر

    پاکستان کی بیوروکریسی کےسندھ اور بلوچستان 17 سے 21 گریڈ تک کےافسران بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کےتحت وظیفہ حاصل کرتےہیں۔

    بینظیرانکم اسپورٹ پروگرام کے ذریعے سہ ماہی وظیفہ لینے والے غیر مستحق افراد میں گریڈ 17 سے 21 تک کے افسران کے شامل ہونے کا انکشاف ہوا ہے، درجنوں نے اپنی بیگمات کے نام رجسٹرا کروا رکھے تھے۔مجموعی طور پر 2 ہزار 543 افسران کو بی آئی ایس پی کی فہرست سے نکالا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق اس فہرست کےمطابق سب سےزیادہ بلوچستان اور سندھ کے افسران نے بی آئی ایس پی کے ذریعےرقوم وصول کیں، گریڈ 21 کے 3، گریڈ 20 کے 59 افسران سہہ ماہی وظیفہ وصول کرتے رہے جبکہ گریڈ 19 کے 429 افسران بھی مستفید ہونے والوں میں شامل تھے۔

    سندھ کےگریڈ 18 کے 342 افسران نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سےفائدہ اٹھایا، بی آئی ایس پی کے 6 افسران بھی سکیم سے مستفید ہوئے۔گریڈ 17 کے ایک ہزار 240 افسران نے بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھوئے۔ غیر مستحق افراد کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے نکالنے کا عمل جاری ہے

  • نوازشریف کی بیماری اور علاج بارے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کیا اہم انکشاف،کیا کہا؟

    نوازشریف کی بیماری اور علاج بارے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کیا اہم انکشاف،کیا کہا؟

    نوازشریف کی بیماری بارے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کیا اہم انکشاف،کیا کہا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کی صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ نوازشریف کوعلاج کے لیے 6ہفتے کی ضمانت دی گئی،نوازشریف کی جانب سے پنجاب حکومت کو کوئی رپورٹ نہیں بھیجی گئی،نوازشریف کی ضمانت کی مدت 25دسمبر کو ختم ہوئی،27دسمبرکونوازشریف کےوکیل نےمیڈیکل رپورٹ بھجوائی،رپورٹ کی بنیاد پر میڈیکل بورڈ کا اجلاس طلب کیاگیا،اجلاس میں فیصلہ ہوا میڈیکل رپورٹ نامکمل ہے اور کوئی نئی بات نہیں،

    ڈاکٹر یاسمین راشد نے مزید کہا کہ نوازشریف کے معالج کی جانب سے خط لکھا گیا،خط میں نوازشریف کی پرانی بیماریوں کی تفصیلات بتائی گئیں،نوازشریف کی جانب سے 25دسمبرتک کوئی رپورٹ نہیں بھیجی گئی،

    ڈاکٹر یاسمین راشد کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کی چائے پیتے تصویر وائرل ہوئی، اس پر تشویش ہے،لیڈروں کو قوم سے سچ بولنا چاہیے،تصویر دیکھنے کے بعد ڈاکٹر عدنان کو فون کیا،ڈاکٹر عدنان سے پوچھاکیا نوازشریف کا گھومنا ان کے علاج کا حصہ ہے؟کہا گیا مریم نواز تیمارداری کےلیے جانا چاہتی ہیں،مریم نواز کہاں تیمارداری کریں گی؟

    ڈاکٹر یاسمین راشد نے مزید کہا کہ محکمہ داخلہ نے نوازشریف کو خط لکھ دیاہے،ہمیں نوازشریف کے علاج سے متعلق کوئی اطلاع نہیں،6ہفتے میں نوازشریف کا علاج نہیں ہواتو بتایاجائے کیوں نہیں ہوا؟مریم نواز کے والد چل پھر رہے ہیں ا ور ہوٹلوں میں کھانا کھا رہے ہیں،لگتا ہے نوازشریف علاج ہی نہیں کروارہے،نوازشریف بظاہر ٹھیک ٹھاک لگ رہے ہیں،کیا ڈاکٹروں نے نوازشریف کو گھومنے پھرنے کی ہدایت کی ہے؟ہواخوری ریسٹورنٹ میں نہیں، باہر ہوتی ہے،ہواخوری کے لیے بہت سی جگہیں ہیں،

    ڈاکٹر یاسمین راشد کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف کو علاج کی غرض سے ریلیف دیاگیا،دنیا کے کونے کونے میں جو علاج ہورہا تھا وہ ہم بھی کررہے تھے،لگتا ہے نوازشریف اپنا علاج نہیں کرانا چاہتے،ڈاکٹر عدنان سے کہا نوازشریف کی تازہ رپورٹس بھیجیں،نوازشریف اپنا وقت ضائع نہ کریں

    سابق وزیراعظم نواز شریف کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں نواز شریف لندن کے ہوٹل میں ناشتہ کر رہے ہیں.

    نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق نواز شریف کی فیملی کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کی ہدایت پر نوازشریف چہل قدمی کیلئے اہلخانہ کے ہمراہ باہر گئے تھے۔ نواز شریف کی سوشل میڈیا پر جو تصویر وائرل ہوئی اس میں نوازشریف کے صاحبزادوں حسن ،حسین نواز سمیت اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار مہنگے ترین ریستوران میں ناشتہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    خیال رہے سابق وزیراعظم نوازشریف کے علاج کے سلسلہ میں 20 نومبر سے لندن میں موجود ہیں، اسپتال ذرائع کے مطابق نوازشریف کے دل کوخون پہنچانے والی شریان سکڑ گئی ہے ، خون کی روانی کو برقراررکھنےکیلئے’’کورنری انٹروینشن‘‘ کی ضرورت ہے اور اگر علاج کامیاب نہ ہوا تو مسلم لیگ ن کے تاحیات صدر کا بائی پاس کیا جائے گا۔

    حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

    حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

    مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

    حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

    حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

    سابق وزیراعظم نواز شریف کا لندن میں علاج جاری ہے ان کی طبیعت بدستور خراب ہے البتہ ترجمان مسلم لیگ ن نے پلیٹ لیٹس کے اتار چڑھاؤ بتانا بند کر دیا ہے، سابق وزیراعظم نواز شریف کا لندن کے مقامی کلینگ میں طبی معائنہ کیا گیا نواز شریف کی پی ای ٹی سکین رپورٹ کا نتیجہ رواں ہفتے آنے کی توقع کی جا رہی ہے۔

    سابق وزیراعظم نواز شریف طبی معائنے کے لئے اپنی رہائش گاہ سے روانہ ہوئے تو ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان، صاحبزادے حسین نواز، لیگی عہدیدار ناصر بٹ اور دیگر معاونین بھی ہمراہ تھے۔

    اس موقع پر نواز شریف کے بیٹے حسین نوازکا کہنا تھا کہ کہ نواز شریف کی طبعیت بدستور ناساز ہے اور ان کی رپورٹس میں بہتری کے آثار نظر نہیں آ رہے

    حریم شاہ باز نہ آئی، وفاقی وزیر کی ویڈیو لیک کرکے شرمناک الزامات عائد کر دیئے

    شیخ رشید کی ویڈیو لیک، حریم شاہ پھر میدان میں آ گئی؟ کیا کہا؟

    عمران خان کی ویڈیو لیک کر دوں گی، حریم شاہ کی نئی ٹویٹ کے بعد کھلبلی مچ گئی

    میرا پیچھا چھوڑ دیں، حریم شاہ کس کی منتیں کرنے لگ گئی؟ سب حیران رہ گئے

    دوسروں کی ویڈیو لیک کرنیوالی حریم شاہ کی ایسی "حقیقت” سامنے آئی کہ سب حیران رہ گئے

    شیخ رشید نے نکاح متعہ کیا ہے، حریم شاہ کے انکشاف پر سب حیران

    حریم شاہ کے الزامات، شیخ رشید نے کونسا قدم اٹھا لیا؟ سب حیران رہ گئے

    شیخ رشید نے خاموشی توڑ دی،حریم شاہ کو کال کر کے کیا کہا؟ ریکارڈنگ منظر عام پر

    حریم شاہ کی "لیکس” کا سلسلہ جاری، فیاض الحسن چوہان کی کال ریکارڈنگ شیئر کر دی

    شیخ رشید کی کردار کشی، حریم شاہ کو کس نے دیا ٹاسک؟ باغی ٹی وی سب سامنے لے آیا

    حریم شاہ نے کس ملک کی شہریت کے لئے اپلائی کر دیا؟ سن کر فیاض الحسن چوہان پریشان

    ننگے ہونے کے لئے تیار ہو جاؤ، حریم شاہ نے کس کو شرمناک دھمکی دی؟

    سراج الحق بھی……حریم شاہ نے کیا تہلکہ خیر انکشاف

    حریم شاہ کی کسی شخص کے گھٹنے پر بیٹھنے کی تصویر وائرل، وہ شخص کون؟ حریم نے خود بتا دیا

    حریم شاہ کی "لیکس” زرتاج گل بھی میدان میں آ گئیں، کیا کہا؟ جان کر ہوں حیران

    سابق وزیراعظم نوازشریف کےبیرون ملک قیام کی مدت میں اضافےکے معاملے پر پنجاب حکومت نے 4رکنی کمیٹی تشکیل دے دی،پنجاب حکومت کی کمیٹی میں صوبائی وزیر قانون اور سیکریٹری قانون شامل ہیں، 4 رکنی کمیٹی میں چیف سیکریٹری پنجاب اور ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ بھی شامل ہیں، کمیٹی نواز شریف کے بیرون ملک قیام میں اضافے کے حوالہ سے سفارشات تیار کرے گی.

    قبل ازیں سابق وزیراعظم نواز شریف اور اہلخانہ نے ضمانت کی مدت میں توسیع کیلئے محکمہ داخلہ پنجاب کو درخواست دے دی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں محکمہ داخلہ پنجاب سے رابطہ کیا گیا۔ عدالت نے میاں نواز شریف کو انڈر سیکشن 401 (2) کوڈ آف کریمنل پروسیجر 1898 کے تحت مزید ریلیف کے لئے حکومت پنجاب کو درخواست دینے کی ہدایت کی تھی۔عدالت عالیہ اسلام آباد کی جانب سے قرار دیا گیا تھا کہ جب تک حکومت پنجاب درخواست پر فیصلہ نہیں کرے گی، نواز شریف ضمانت پر ہی تصور کئے جائیں گے۔

    نوازشریف کی ضمانت میں توسیع کیلئے محکمہ داخلہ پنجاب درخواست کے ساتھ نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس بھی درخواست کے ساتھ لگائی گئی ہیں،درخواست نوازشریف کے اہلخانہ اور وکلاء کی جانب سے دائر کی گئی، درخواست میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف کا بیرون ملک علاج جاری ہے، نوازشریف بیماری کے باعث وطن واپس نہیں آسکتے،

    العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف  8 ہفتوں کے لیے دی گئی ضمانت ختم ہو چکی ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ نے 8ہفتوں کیلئے نوازشریف کی ضمانت منظور کی تھی،عدالت نے ضمانت میں توسیع کیلئے پنجاب حکومت سےرجوع کرنےکاحکم دیاتھا

    واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کی طبی بنیاد پر ضمانت منظورکی تھی اور العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا 8 ہفتے کیلئے معطل کردی تھی،،عدالت نے 20لاکھ روپے مچلکے جمع کرانے کاحکم دیا تھا،عدالت نے کہا تھا کہ آٹھ ہفتے پورے ہونے پر مزید ضمانت چاہئے ہو تو پنجاب حکومت سے رجوع کریں،

    خیال رہے کہ طبی بنیادوں پر ضمانت پر رہائی کے بعد نواز شریف کو علاج کے لیے لندن منتقل کیا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے، تاہم ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا تھا کہ انھیں زیادہ بہتر علاج کے لیے امریکا منتقل کیا جائے گا۔

    سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیرون ملک جانے کے معاملے پر حکومت نے سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔وفاقی کابینہ اجلاس میں نواز شریف کی صحت سے متعلق تذکرہ ہوا۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی یقینی بنانے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے گا۔ وزیراعظم نے وزیر قانون فروغ نسیم اور معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کو سپریم کورٹ جانے کی ہدایت کر دی ہے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ضمانت کی مدت ختم ہونے پر نواز شریف کو وطن واپسی یقینی بنانے کی درخواست دائر کی جائے۔

    العزیزیہ ریفرنس کیس،نواز شریف کے وکیل اور نیب کو ملیں بیان حلفی کی مصدقہ نقول

    العزیزیہ ریفرنس،نوازشریف کی سزا کے خلاف اپیل سماعت کے لئے مقرر

    واضح رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نمبر دو کے جج محمد ارشد ملک نے دونوں ریفرنسز پر فیصلے سنائے تھے اور العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں نواز شریف کو سات سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں عدم شواہد کی بناء پر بری کر دیا تھا۔

    نوازشریف و زرداری کو چھوڑنے کا اعلان، پاکستانی سیاست میں ہلچل مچ گئی

    تم کون ہوتے ہو میری ویڈیو بنانے والے؟ مریم نواز برہم

    جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

    نوازشریف کا طبی وجوہات پر بیرون ملک قیام بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، برطانوی ڈاکٹرزنے نوازشریف کا تفصیلی طبی معائنہ تجویز کیا ہے ،نوازشریف کے ٹیسٹ اورطبی معائنہ مکمل ہونے میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں،

    دنیا میں ہماری عزت نہیں، نواز شریف کا لندن کی فٹ پاتھ پر اعتراف

    شہبازشریف نے وکلا کومیڈیکل رپورٹس کی بنیاد پرکیس تیار کرنے کی ہدایت کر دی،میڈیکل رپورٹس پاکستانی حکام کو فراہم کی جائیں گی،میڈیکل رپورٹس کی کاپیزہائی کورٹ میں بھی جمع کرائی جائیں گی،نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کوبھی فراہم کی جائیں گی،نوازشریف کے مزید علاج کیلیےامریکہ لے جانے کی تجویز بھی زیرغور ہے،

    سابق وزیراعظم نواز شریف بیماری کے باعث لندن منتقل ہو چکے ہیں جہان ان کے ٹیسٹ ہوئے ہیں ، نواز شریف چوھدری شوگر ملز کیس میں نیب کے پاس جسمانی ریمانڈ پر تھے جب ان کی طبیعت خراب ہوئی انہیں علاج کے لئے سروسز ہسپتال، پھر گھر اور پھرلندن منتقل کر دیا گیا، نواز شریف کی لاہور ہائیکورٹ نے طبی بنیادوں پر ضمانت منظور کی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی العزیزیہ ریفرنس کیس میں نواز شریف کی سزا آٹھ ہفتوں کے لئے معطل کر دی، نواز شریف کا نام ای سی ایل سے حکومت نے نہیں نکالا بلکہ ون ٹائم علاج کے لئے عدالتی حکم کے بعد اجازت دی.

    نواز شریف کی حالت نازک مگر بیماری کی رپورٹ سامنے کیوں نہیں آئی؟ اہم خبر

    نواز شریف کی صحت، ڈاکٹرز نے وارننگ دے دی، خطرے کی گھنٹی

    نواز شریف ہوٹل کیوں گئے تھے؟ حسین نواز نے ایسا انکشاف کہ ن لیگی رہنما دنگ رہ گئے

  • شاہ محمود قریشی کی عمان کے سلطان سے ملاقات،سلطان قابوس کی وفات پر کی تعزیت

    شاہ محمود قریشی کی عمان کے سلطان سے ملاقات،سلطان قابوس کی وفات پر کی تعزیت

    شاہ محمود قریشی کی عمان کے سلطان سے ملاقات،سلطان قابوس کی وفات پر کی تعزیت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی عمان کے سلطان ہیثم بن طارق السید سےملاقات ہوئی ہے، شاہ محمود قریشی نے سلطان قابوس کےانتقال پراظہارتعزیت کیا اور کہا کہ سلطان قابوس امن پسند حکمران کے طور پر جانے جاتےتھے، سلطان قابوس کےدورحکومت میں عمان نے مثالی ترقی کی،

    سلطان ہیثم نے کہا کہ حکومت مرحوم سلطان کے اصولوں کومشعل راہ بنائے گی، سلطنت عمان امن وسلامتی کے فروغ کیلئے کوشاں رہے گی،

    واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی گزشتہ روز سعودی عرب کا دورہ مکمل کر کے عمان پہنچے تھے، مقسط میں پاکستان کے سفیر احسن وگن اور عمانی وزارت خارجہ کے حکام نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا

    سلطان قابوس 1970 سے برسر اقتدار تھے، وہ طویل عرصے سے علیل تھے۔ سلطان کا کوئی جانشین نہیں تھا۔

    عرب میڈیا کے مطابق حیتم بن طارق کو نیا سلطان مقرر کر دیا گیا ہے

    وزیراعظم عمران خان نے سلطان قابوس کے انتقال اظہارتعزیت کیا ہے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سلطان قابوس بصیرت رکھنے والے انسان تھے،سلطان قابوس نے عمان کو متحرک اور جدید ریاست میں تبدیل کیا،عمان نے محبوب قائد اور پاکستان نے قریبی قابل اعتماد دوست کوکھودیا،

    واضح رہے کہ عمان کے سلطان قابوس بن سید السید 79 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ گذشتہ ماہ وہ بیلجیم میں طبی معائنے اور علاج کروانے کے بعد وطن واپس آئے تھے۔ اطلاعات کے مطابق وہ سرطان کے مرض میں مبتلا تھے۔

    سلطان قابوس غیر شادی شدہ تھے اور ان کا کوئی وارث یا نامزد جانشین نہیں تھا۔ ان کی موت پر عمان میں تین روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا گیا ہے

  • افغان شہری کا شناختی کارڈ بحال کرنے کا فیصلہ کالعدم، نادرا کے بارے دیئے سپریم کورٹ نے اہم ریمارکس

    افغان شہری کا شناختی کارڈ بحال کرنے کا فیصلہ کالعدم، نادرا کے بارے دیئے سپریم کورٹ نے اہم ریمارکس

    افغان شہری کا شناختی کارڈ بحال کرنے کا فیصلہ کالعدم، نادرا کے بارے دیئے سپریم کورٹ نے اہم ریمارکس
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق افغان شہری گلاب شاہ کی جانب سے پاکستانی شناختی کارڈ بنانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، سپریم کورٹ نے نادرا کو گلاب شاہ کو دوبارہ سن کر فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی،گلاب شاہ کا پاکستانی شناختی کارڈ بحال کرنے کا پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قراردے دیا گیا.

    جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے سماعت کی،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ افغان شہری معلوم ہونے پر گلاب شاہ کا پاکستانی شناختی کارڈ بلاک کردیا گیا،وکیل گلاب شاہ نے عدالت میں کہا کہ مجھے بغیر بتائے شناختی کارڈ بلاک کیاگیا،جس پر جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ گلاب شاہ متعلقہ حکام کے سامنے پیش ہو کر اپنا موقف بتائیں،افغانیوں کا احترام ہونا چاہیے، نادرا حکام پروسیجرل رویہ ٹھیک کریں،

    سابق چیئرمین نادرا کو پانچ برس بعد انصاف مل گیا،ن لیگی حکومت کی جانب سےدائر مقدمہ خارج کرنے کا حکم

    جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نادرا پہلے پاکستانیوں کے ساتھ رویہ درست کرے،پاکستانیوں کے ساتھ رویہ درست نہیں تو افغانوں کے ساتھ کیسے درست ہو گا

    زلفی بخاری مشکل میں، عدالت میں درخواست دائر،عدالت نے کس کس کو طلب کر لیا؟

  • زلفی بخاری مشکل میں، عدالت میں درخواست دائر،عدالت نے کس کس کو طلب کر لیا؟

    زلفی بخاری مشکل میں، عدالت میں درخواست دائر،عدالت نے کس کس کو طلب کر لیا؟

    زلفی بخاری مشکل میں، عدالت میں درخواست دائر،عدالت نے کس کس کو طلب کر لیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں ذلفی بخاری کی بطور چیرمین پی ٹی ڈی سی بورڈ تعیناتی چیلنج کر دی گئی، نیشنل ٹورازم کوآرڈینیشن بورڈ کی تشکیل بھی عدالت میں چیلنج کر دی گئی، عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا،عدالت نے منیجنگ ڈائریکٹر پی ٹی ڈی سی تعیناتی کے خلاف درخواست پر بھی نوٹس جاری کر دیا.

    وکیل حافظ عرفات نے عدالت مین کہا کہ چیرمین بورڈ ذلفی بخاری کی تعیناتی کابینہ نے خلاف قانون کی،عدالت نے وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 2 ہفتے میں جواب طلب کرلیا،پی ٹی ڈی سی ملازمین کی جانب سےعرفات چودھری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے

    جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ نیشنل ٹورازم کوآرڈینیشن بورڈ کس قانون کے تحت بنایا گیا؟ جس پر وکیل نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے بعد یہ معاملہ صوبوں کو منتقل ہوچکا،وفاقی حکومت کو اختیارنہیں،چیرمین بورڈ پی ٹی ڈی سی کی تعیناتی بورڈ کا اختیار ہے،منیجنگ ڈائریکٹر کی تعیناتی بغیر کسی اشتہار کے کردی گئی،ذلفی بخاری کی بطور چیرمین اور ایم ڈی کی تعیناتی کالعدم قرار دی جائے،نیشنل ٹورازم کوآرڈینیشن بورڈکی تشکیل کوغیرقانونی قراردیکرکالعدم قراردیاجائے،

    واضح رہے کہ گزشتہ برس زلفی بخاری کو چیئرمین پی ٹی ڈی سی تعینات کیا گیا تھا

  • خالد مقبول صدیقی کے تحفظات، وزیراعظم نے کیا اہم اعلان

    خالد مقبول صدیقی کے تحفظات، وزیراعظم نے کیا اہم اعلان

    خالد مقبول صدیقی کے تحفظات، وزیراعظم نے کیا اہم اعلان
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع ہو گیا ہے،اجلاس میں خالد مقبول صدیقی کاوزارت سے مستعفی ہونے پر امور کا جائزہ لیا گیا،

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ایم کیو ایم کے تحفظات درست ہیں ،ایم کیو ایم کے جائز تحفظات دور کیےجائیں گے،تمام اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں گزشتہ روزخالدمقبول صدیقی سےرابطہ کیا،خالدمقبول صدیقی کے تحفظات تفصیل سے سنے،خالد مقبول صدیقی کا کوئی مطالبہ غلط نہیں لگا،کراچی کی پوری اونر شپ لیں گے،

    وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ بی این پی مینگل کے بھی تحفظات دور کیےجائیں گے،بلوچستان کےلئےترقیاتی فنڈزکااجراحکومتی ترجیح ہے،

    وفاقی کابینہ 16 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی، اجلاس میں وفاقی کابینہ کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا، کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں اور قانون سازی سے متعلق کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔

    پاک سعودیہ ائیر سروسز کے معاہدہ کی منظوری ایجنڈے کا حصہ ہے، فاٹا اور گلگت بلتستان کے 4 فیصد کوٹہ کی تقسیم پر رپورٹ کابینہ کو پیش کی جائے گی۔

    حکومتی وفد کے ایم کیو ایم سے مذاکرات میں ناکامی کے بعد وزیراعظم عمران خان خود میدان میں آگئے، وزیراعطم عمران خان نے ایم کیو ایم وفد سے مذاکرات کرنے والی کمیٹی کو طلب کر لیا، آج منگل کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے ہوں گے.

    ایم کیو ایم وفد سے ملاقات کے بعد وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر اسد عمر نے رابطہ کرکے ایم کیو ایم قیادت کے ساتھ ہونے والی ملاقات سے آگاہ کیا۔ جس پروزیراعظم عمران خان نے حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ارکان کا اجلاس آج طلب کر لیا ہے جس میں ایم کیو ایم سمیت دیگر اتحادی جماعتوں سے متعلق حکمت عملی پر مشاورت ہوگی۔

    وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں جہانگیر ترین، اسد عمر، پرویز خٹک، عمران اسماعیل اور شہزاد ارباب شریک ہونگے۔ وزیراعظم کو اسد عمر ایم کیو ایم سے ملاقات سے متعلق تفصیل سے آگاہ کریں گے۔

    ایم کیو ایم کو منانے وفاقی وزیر اسد عمر وفد کے ہمراہ ایم کیو ایم کے بہادرآباد پہنچے جہاں ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے ان سے ملاقات کی۔ ایم کیو ایم نے حکوتی وفد کے سامنے خوب گلے شکوے کئے اور شکایتوں کے انبار لگا دیئے،

    اسد عمر نے خالد مقبول صدیقی کو منانے کی کوشش کی لیکن وہ نہ مانے اور اپنے استعفیٰ پر قائم رہے، خالد مقبول صدیقی نےا سدعمر سے کہا کہ جب مطالبات پورے ہوں گے پھر دیکھیں گے. ابھی تک استعفیٰ ہی رہے گا، وزارت واپس نہیں لوں گا.

    ملاقات کے بعد پی ٹی آئی اور متحدہ رہنماوں نے مشترکہ کانفرنس سے خطاب کیا، وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ فروری کے پہلے ہفتے وزیراعظم عمران خان کراچی کے دورے کے دوران مختلف منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔ کراچی کیلئے بڑے ترقیاتی منصوبوں پر جلد کام شروع ہوگا۔

    اسد عمر نے مزید کہا کہ خواہش ہے کہ خالد مقبول کابینہ میں واپس شامل ہو جائیں، 162 ارب کے منصوبوں پر بریفنگ دی جائے گی۔ کراچی کے دو بڑے مسائل ہیں، پانی اور ٹرانسپورٹ کا، بہتر یہی ہے مل جل کر ملک کیلئے کام کریں۔ گورنر سندھ تبدیل نہیں ہو رہے، زبردست کام کر رہے ہیں۔

    ایم کیو کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ حکومتی وفد کو خوش آمدید کہا، حکومت کے ساتھ مذاکرات نہیں، ملاقات تھی جو پہلے سے طے تھی۔ کل بھی کہا تھا کہ حکومت کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے، اس پریس کانفرنس میں کوئی سنسنی نہیں تھی، وزارت سے متعلق فیصلہ ابھی واپس نہیں لیا۔

    خالد مقبول صدیقی کی اپنی کارکردگی کیا ہے؟ فاروق ستار نے اٹھائے سوالات

    اتحادی جماعت کے رکن کا وزارت سے استعفیٰ، حکومت نے کس سے رابطہ کر لیا؟ اہم خبر

    واضح رہے کہ گزشتہ روز کنوینرایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزارت چھوڑنے کا اعلان کیا تھا،