Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • وزیراعظم کس ملک کا دورہ کرنیوالے ہیں؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    وزیراعظم کس ملک کا دورہ کرنیوالے ہیں؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    وزیراعظم کس ملک کا دورہ کرنیوالے ہیں؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا ہے کہ مقبوضہ جموں کشمیر میں لاک ڈاوَن کو 158 روزہوگئے،مقبوضہ جموں کشمیر کے 80 لاکھ کشمیریوں کا دنیا سے رابطہ کٹا ہوا ہے ،وزیراعظم نے عالمی دنیا کومقبوضہ جموں کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا،مقبوضہ جموں کشمیر میں غذا ئی قلت ہو چکی ہے،ذرائع مواصلات بند ہیں،

    ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ خطے میں کشیدہ صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں،پاکستان خطے میں کشیدگی نہیں چاہتا،خطے میں قیام امن کےلیے کوششیں جاری رکھیں گے،وزیراعظم نے وزیرخارجہ کو متعلقہ وزرائے خارجہ سے رابطے کی ہدایت کی ہے،پاکستان کے ایران سمیت دیگرممالک کےساتھ گہرے تعلقات ہیں،وزیراعظم عمران خان جلد ملائیشیا کا دورہ کریں گے،

    حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

    حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

    مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

    حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

    حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

    ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان مخالف بھارتی پروپیگنڈا مسترد کرتے ہیں،کرتارپورراہداری کھولنا وزیراعظم کاوژن ظاہرکرتاہے،پاکستان خطے میں امن کی کوششیں کی حمایت کرے گا،پاکستان کی جانب سے امریکا ایران معاملے پرخاموشی نہیں ہے،

  • خیبر پختونخواہ کے بعد پنجاب میں بھی پولیو کے کیسز رپورٹ، وزیراعلیٰ کا بڑا حکم

    خیبر پختونخواہ کے بعد پنجاب میں بھی پولیو کے کیسز رپورٹ، وزیراعلیٰ کا بڑا حکم

    خیبر پختونخواہ کے بعد پنجاب میں بھی پولیو کے کیسز رپورٹ، وزیراعلیٰ کا بڑا حکم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ اور پنجاب میں پولیو وائرس کے مزید 2،2 نئے کیسز سامنے آگئے۔ خیبر پختونخواہ میں بھی پولیو کے دو نئے کیسز سامنے آ گئے،پنجاب انسداد پولیو پروگرام کے مطابق پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان کی 2 بچیوں میں پولیووائرس کی تصدیق ہوئی ہے ، گزشتہ سال دسمبر میں ان بچیوں کے نمونے لئے گئے تھے.

    ترجمان ایمرجنسی آپریشن سیل کا کہنا ہےکہ دونوں کیسز کی تحقیقات دسمبر 2019 میں شروع ہوئیں تھیں۔ سندھ میں پولیو کے کیسز کی تعداد 34 ہوگئی۔ گزشتہ سال پنجاب بھر میں پولیو کے 6 کیسز سامنے آئے تھے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈیرہ غازی خان میں پولیوکے کیس سامنے آنے کی خبر کا نوٹس لے لیا،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پولیو کیس سامنے آنے پرانتظامیہ اور متعلقہ اداروں پر اظہار برہمی کیا،وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی محکمہ صحت سے رپورٹ طلب کر لی.

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ڈیرہ غازی خان میں پولیو کے کیس سامنے آنا انتہائی تشویشناک امر ہے ،انسداد پولیو کےلیےاقدامات میں غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کروں گا،وزیر اعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی کہ انسداد پولیو کے لیے مربوط اقدامات میں مزید تیزی لائی جائے .

    خیبر پختونخواہ میں پولیو کے نئے کیسزسامنے آنے پر ایمر جنسی آپریشن سنٹر کے کوآرڈنیٹر عبدالباسط نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ انسداد پولیو مہم کو اور موثر بنائے تاکہ پولیو کا خاتمہ ممکن ہو سکے ای او سی کوآرڈنیٹرنے کہا کہ ہر بچے تک رسائی اور پولیو قطرے پلوانا ضروری ہے۔

    محکمہ صحت خیبر پختونخوانے پولیو مہم کے دوران 5نقائص کی نشاندہی کردی،خیبر پختونخوامیں پولیو مرض کےاضافے کی بڑی وجہ پولیو عملہ قراردیا گیا ہے،رپورٹ میں کہا گیا کہ عملے کی جانب سے انکارکرنے والے والدین کی جعلی مارکنگ کی گئی ،ویکسی نیشن کیلئےزبردستی اقدام،مشروط سودہ بازی اورعلاقوں تک رسائی بھی وجوہات میں شامل ہیں، خیبر پختونخوا میں 2018 کے دوران 8 اور2019 میں 75 نئے کیسزسامنےآچکے ،پولیو مرض سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقے بنوں اور لکی مروت ہیں،بنوں اور ڈی آئی خان میں 24،24، شمالی وزیرستان میں 8 اورتورغر میں 7 کیسزرپورٹ ہوئے.

    صوبہ خیبر پختونخوا میں تقریباً 79 ہزار والدین ہی انسداد پولیو مہم میں بڑی رکاوٹ بن گئے ہیں۔ محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق اب تک صوبے میں 79 پولیو کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں اس سال کے اختتام تک مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

    خیبر پختونخواہ میں پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز، حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا

    بنوں میں پولیو کا ایک اور کیس، انسداد پولیو مہم جاری

    رواں برس صوبے میں 79 ہزار والدین نے اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار کر دیا ،پشاور میں 42بچوں کے والدین کا انسداد پولیو کے قطرے پلانے سے انکارکیا،مردان میں8ہزار722اورکرم میں6ہزار504بچوں کے والدین نے انکار کیا،شمالی وزیرستان سے 6 ہزار 343 اورصوابی سے 3ہزار 470 بچوں کے والدین نے انکار کیا،

    خیبر پختونخواہ میں انسداد پولیو مہم میں رکاوٹ پولیو سٹاف بن گیا

    پولیو مہم کے خلاف پروپیگنڈہ، سات تعلیمی اداروں کے خلاف کاروائی

    سوشل میڈیا پر پولیو مخالف مواد، کتنے اکاونٹس بند ہوئے، حیران کن خبر

    خیبرپختونخوامیں انسدادپولیو مہم کے دوران 67 لاکھ 47 ہزاربچوں کو قطرے پلانے کا ہدف تھا،ایک لاکھ 61 ہزار بچے مختلف وجوہات کی بنا پر حفاظتی قطرے پینے سے محروم رہے،82ہزار سےزائدبچے 3روزہ انسدادپولیومہم کےدوران گھروں میں موجودنہیں تھے

    خیبر پختونخواہ کے محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ ماشوخیل واقعہ میں بے بنیاد منفی پروپیگنڈے نے پولیو پروگرام کو شدید دھچکا پہنچایا۔ پولیو ویکسین کے خلاف منفی پروپیگنڈے سے نمٹنے کیلئے محکمہ صحت نے باعث ایک بار پھر علما کرام اور اسکالرز سے تعاون مانگ لیا .

  • پرویز مشرف کی سزا کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں سماعت، عدالت نے کیا پوچھ لیا؟

    پرویز مشرف کی سزا کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں سماعت، عدالت نے کیا پوچھ لیا؟

    پرویز مشرف کی سزا کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں سماعت، عدالت نے کیا پوچھ لیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سزائےموت کیخلاف پرویزمشرف کی درخواستوں پرسماعت ہوئی، عدالت نے کہا کہ ٹرائل کورٹ نے کس سیکشن کے تحت مشرف پرفردجرم لگائی؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل اشتیاق اے خان نے فردجرم پڑھ کرسنائی، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ فردجرم میں لکھا گیا ایمرجنسی لگا کرآئین توڑاگیا،

    فل بینچ نے پرویز مشرف کے وکیل سے کہا کہ آپ بتائیں آپ کا کیس کیا ہے ؟پرویز مشرف کے وکیل نے کہا کہ سابق وزیراعظم نے اپنی صوابدید پر کیس بنایا اور چلایا ،خصوصی عدالت کی تشکیل غیر قانونی ہے،پرویز مشرف نے خصوصی عدالت کی تشکیل اور انکوائری کے اقدام کو چیلنج کیا ہے ،

    عدالت نے استفسار کیا کہ کیا آپ نے اپنا کیس پڑھا ہے کیا آپ نے تیاری کی ہے ؟جس پر پرویز مشرف کے وکیل نے کہا کہ اس وقت کے وزیر اعظم نواز شریف نے ذاتی بنیادپر کیس بنایا ،عدالت نے کہا کہ ہم صرف یہ دیکھیں گے کہ کیا جو کارروائی ہوئی وہ قانون کے مطابق تھی یا نہیں ،جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے کہا کہ ہم یہاں اسپیشل کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل نہیں سن رہے

    لاہور ہائیکورٹ نےقانون دان علی ظفر کو روسٹرم پر طلب کر لیا ،عدالت نے کہا کہ ہم نے سوال اٹھایا ہے کہ کیا ایمرجنسی کا نفاذ غداری کے زمرے میں آتا ہے ؟ ایڈوکیٹ علی ظفر نے کہا کہ میرےعلم کے مطابق ایمرجنسی کا نفاذ غداری کے زمرے میں نہیں آتا جس پر عدالت نے کہا کہ اگر ایمرجنسی غداری کے زمرے میں نہیں آتی تو پھر یہ سارا معاملہ چلا کیسے ؟ جب ایمرجنسی لگائی گئی ملک کے حالات کیا تھے؟کیا ایمرجنسی ایک صوبے میں لگائی جاسکتی ہے یا پورے ملک میں ؟آئین کے تحت تو ایمرجنسی کا اختیار تو صدرکو ہے،نوٹیفکیشن سے نمایاں ہےکہ ایمرجنسی پرویز مشرف نے لگائی.

    عدالت نے استفسار کیا کہ کیا آپ میں سے کوئی سنجیدگی سے یہ کیس لڑنے کو تیار ہے؟مشرف کےوکلا فیصلہ کرلیں کس نےدلائل دینےہیں، لاہورہائیکورٹ کے فل بنچ نےسماعت کچھ دیرکیلئےملتوی کردی

    خصوصی عدالت کا فیصلہ، پرویز مشرف نے چپ کا روزہ توڑ دیا، بڑا اعلان کرتے ہوئے کیا کہا؟

    پرویزمشرف بارے عدالتی فیصلہ جلد بازی کا مظاہرہ، ایسا کس نے کہا؟

    وقت کا تقاضا ہے ملک پر رحم کریں، فواد چودھری نے ایسا کیوں کہا؟

    پرویزمشرف فیصلہ، پیپلز پارٹی کے قمر زمان کائرہ نے ردعمل دے دیا

    پرویزمشرف فیصلہ، سراج الحق بھی میدان میں آ گئے، بڑا مطالبہ کر دیا

    سابق صدر پرویزمشرف نے خصوصی عدالت کے قیام کوچیلنج کررکھا ہے.

    درخواست گزار نے کہا کہ پرویز مشرف کیخلاف غداری کے استغاثہ کی سماعت کرنیوالی خصوصی عدالت کی تشکیل غیر آئینی ہے،پرویز مشرف کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے کے لئے وفاقی کابینہ سے منظوری نہیں لی گئی،سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنی صوابدید پر خصوصی عدالت قائم کی، خصوصی عدالت کے پراسیکیوٹر کی تعیناتی سمیت کوئی عمل قانون کے مطابق نہیں کیا گیا،

    لاہور ہائی کورٹ میں  سابق صدر کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی ،‏درخواست میں حکومت،وزارت قانون،ایف آئی اے اور خصوصی  عدالت کے رجسٹرارکوفریق بنایا گیا ہے، درخواست گزار پرویز مشرف نے درخواست میں کہا کہ خصوصی عدالت  نے 19نومبرکوموقف سنے بغیرغداری کیس کافیصلہ محفوظ کیا،بیماری کی وجہ سےبیرون ملک مقیم ہوں،

    درخواست میں پرویز مشرف نے استدعا کی کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں کے مطابق کیس کودوبارہ سماعت کے لئےشروع کیا جائے ،

  • نو مسلم سکھ لڑکی کو بھائی کی خواہش کے برعکس عدالت نے کہاں بھجوا دیا

    نو مسلم سکھ لڑکی کو بھائی کی خواہش کے برعکس عدالت نے کہاں بھجوا دیا

    نو مسلم سکھ لڑکی کو بھائی کی خواہش کے برعکس عدالت نے کہاں بھجوا دیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نومسلم سکھ لڑکی عائشہ کی عمر کا تعین کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے نومسلم سکھ لڑکی کو دس دن کے لئے دارالامان بھجوا دیا

    عدالتی حکم پر لڑکی کے بھائی منموہن اور لڑکی نے کمرہ عدالت میں باہمی ملاقات کی ،ملاقات کے بعد لڑکی کے بھائی نے عدالت میں موقف دیا کہ میری بہن دباو میں ہے تھوڑی وقت دیا جائے۔عدالت نے نومسلم لڑکی سے استفسار کیا کہ بھائی کی ملاقات می کیا معاملہ طے پایا۔ جس پر لڑکی نے عدالت میں کہا کہ بھائی واپس جانے کےلئے اصرار کرتے رہے مگر میں واپس نہیں جانا چاہتی۔

    عدالتی حکم پر نومسلم لڑکی عائشہ کو سخت سکیورٹی میں عدالت پیش کردیا گیا ،جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی نےلڑکی کےبھائی منموہن سنگھ کی درخواست پر سماعت کی ،وکیل درخواست گزار نے کہا کہ جگجیت کور کو ملزم حسان نے اغوا کیا۔ ملزم کے خلاف ننکانہ صاحب میں اغوا کا مقدمہ درج ہے ،ملزم نے کم عمر سکھ لڑکی جگجیت کور کو زیادتی کی نیت سے اغوا کیا۔  بہن جگجیت کور کی عمر ساڑھے 15 سال ہے۔

    وکیل نے مزید موقف اپنایا کہ علاقہ مجسٹریٹ ننکانہ صاحب کو جگجیت کور کی عمر کا تعین کرنے کی درخواست دے رکھی ہے۔علاقہ مجسٹریٹ عمر کا تعین کرنے کی درخواست پر کوئی فیصلہ نہیں کررہے۔ جگجیت کور کی عمر کا تعین کرنے کے لئے میڈیکل کروانے کا حکم دیا جائے۔

  • امریکی اڈوں پر ایرانی حملوں کی سیٹلائٹ تصاویر جاری

    امریکی اڈوں پر ایرانی حملوں کی سیٹلائٹ تصاویر جاری

    امریکی اڈوں پر ایرانی حملوں کی سیٹلائٹ تصاویر جاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی ڈرون حملے کے بعد عراق میں امریکی اڈوں پر ایرانی حملے کے بعد کی سیٹلائٹ تصاویر جاری کر دی گئی ہیں، ایرانی میزائل حملے میں ایئرکرافٹ ہینگرز کو نقصان پہنچا جبکہ کئی عمارتیں تباہ ہو گئیں۔

    برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے دبئی اور اسرائیل کو بھی نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے۔سیٹلائٹ تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایئر کرافٹ ہینگرز کو نقصان پہنچا اور کئی عمارتیں تباہ ہوئیں،

    دوسری جانب رات گئے بغداد کے گرین زون میں مزید حملے کئے گئے۔خبررساں ادارے کے مطابق عراقی دارلحکومت بغداد میں امریکی سفارتخانے پر راکٹ حملہ کیا گیا ہے تا ہم راکٹ گرین زون میں گرے امریکی سفارتخانے کو راکٹ حملوں سے کوئی نقصان پہنچا، خبررساں ادارے کا کہنا تھا کہ دو راکٹ فائر کئے گئے جس کے بعد علاقے میں سیکورٹی فورسز پہنچ گئیں اور علاقے کوگھیرے میں لے لیا.

    راکٹ حملے کے بعد امریکی سفارت خانے میں سائرن بجنے لگے۔ ایک خبر رساں ادارے نے عراقی سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ راکٹوں میں سے ایک راکٹ وزیر برائے کونسل کی زیر تعمیر عمارت اور دوسرا امریکی سفارتخانے کے قریب ایک جھیل کے درمیان گر گیا.

    گرین زون بغداد میں بین الاقوامی کوارٹر کا مشترکہ نام ہے ، اور یہ 2003 میں عراق پر حملہ کرنے والی بین الاقوامی اتحادی فوجوں کے ذریعہ قائم کیا گیا تھا۔ گرین زون کا رقبہ لگ بھگ 10 کلومیٹر ہے ، اور یہ عراق کے ایک انتہائی محفوظ فوجی مقامات میں سے ایک ہے۔ گرین زون میں امریکی سفارت خانے کے صدر دفتر اور سرکاری و غیر ملکی تنظیموں اور ایجنسیوں کے صدر مقامات کے علاوہ حکومت اور فوج کے دفاتر ہیں.

    ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے امریکی حملے میں ہلاکت کے بعد ایران کی جانب سے بغداد میں عین الاسد اور اربیل امریکی ہوائی اڈوں پر میزائل حملے کیے گئے۔ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے آپریشنز ہیڈ کوارٹر آکر کارروائی کی سربراہی کی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق عراق میں امریکی ایئربیس پر 30 میزائل داغے گئے۔

    پنٹاگون نے عراق میں امریکی فوج کے اڈے پر حملے کی تصدیق کر دی۔ امریکی محکمہ دفاع کے مطابق حملہ مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 5 بجے ایران سے کیا گیا

    ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ متناسب جواب دے دیا، اسی فوجی اڈے کو نشانہ بنایا جہاں سے ایرانی جنرل کو ہدف بنایا گیا تھا۔ اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت سیلف ڈیفنس میں کارروائی کی۔

    واضح رہے کہ بغداد ایئر پورٹ پر امریکی فضائی حملے میں ایرانی جنرل سمیت 9 افراد ہلاک ہو گئے، فضائی حملے میں ہلاک جنرل قاسم سلیمانی القدس فورس کے سربراہ تھے، عراقی میڈیا کا کہنا ہے کہ دیگر ہلاک شدگان میں ایران نواز ملیشیا الحشد الشعبی کا رہنما بھی شامل ہے۔

    بغداد میں امریکی حملے پر ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل سلیمانی پر حملہ عالمی دہشت گردی ہے، امریکا کو اس حرکت کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے اس حملے کو عالمی دہشت گردی قرار دیا ہے۔ ایران نے انتقام لینے کا اعلان کیا ہے، عراق نے بھی امریکا کی فوج کے انخلا کی قرار داد منظور کر لی ہے جس پر امریکہ نے عراق کو بھی دھمکی دی ہے، پاکستان نے خطے میں امن کے لئے بات چیت سے معاملہ حل کرنے کا کہا ہے، دیگر ممالک نے بھی بات چیت پر زور دیا ہے،

    امریکی حملے میں ایران کے قاسم سلیمانی،عراقی ملیشیا کے کمانڈر جاں بحق، ایران نے دیا امریکہ کو سخت ردعمل

    قاسم سلیمانی کو ٹرمپ کی ہدایت پر مارا گیا، پینٹا گون، ٹرمپ نے کیا کہا؟

    ایرانی جنرل کو مارنے کے بعد امریکہ نے دی شہریوں کو اہم ہدایات

    جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت، امریکہ نے خطے کا امن داؤ پر لگا دیا، ایسا کس نے کہا؟

    ایرانی جنرل پر امریکی حملہ، چین بھی میدان میں آ گیا، بڑا مطالبہ کر دیا

    تیسری عالمی جنگ، امریکا کے خطرناک ترین عزائم، سابق امریکی وزیر خارجہ کے انٹرویو نے تہلکہ مچا دیا

    امریکا کے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی پر حملے میں ہلاکت کے بعد مشرق وسطیٰ کے حالات کشیدہ ہیں، ایران نے انتقام لینے کی دھمکی دی ہے، امریکی صدر ٹرمپ بھی دھمکی آمیز بیانات دے رہے ہیں، امریکی وزیر خارجہ نے پاکستان اور سعودی عرب سے رابطہ کیا ہے، چین ،پاکستان نے دونوں ممالک کو پرامن رہنے کی اپیل کی ہے اور بات چیت سے معاملہ حل کرنے کا کہا ہے،اسرائیل بھی ہائی الرٹ ہے،

  • مودی ڈر گیا ،کہاں کا دورہ کیا دوسری بار ملتوی؟

    مودی ڈر گیا ،کہاں کا دورہ کیا دوسری بار ملتوی؟

    مودی ڈر گیا ،کہاں کا دورہ کیا ملتوی؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم مخالف متنازع قانون پر احتجاج کے پیش نظر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے آسام کا دورہ ملتوی کردیا۔ مودی کو جمعے کو آسام (گواہاٹی)میں کھیلو انڈیا یوتھ گیمز کا افتتاح کرنا تھا

    ۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ آسام کے موقع پر آل آسام اسٹوڈنٹس یونین نے شدید احتجاج کا پروگرام بنایا تھا تاہم حکومتی پارٹی(بی جے پی) کے سینئر رہنماوں کے مشورے اور بعد ازاں انٹیلی جنس رپورٹ کی بنیاد پر مودی نے دورہ ملتوی کردیا۔

    معروف گلوکار زوبین گارگ نے کہا کہ مودی کے آسام پہنچنے پر ہم ایئرپورٹ سے ہی احتجاج کرنا شروع کردیں گے، ہمارا احتجاج دیکھ کر مودی کو پتا چلے گا کہ ہم متنازع شہریت بل کے کتنے خلاف ہیں

    واضح رہے بھارتی وزیراعظم کی جانب سے دوسری بار آسام کا دورہ ملتوی کیا جارہا ہے، اس سے قبل دسمبر میں گوہاٹی میں شیڈول بھارت اور جاپان سربراہی اجلاس بھی ملتوی کرنا پڑا تھا جس میں مودی نے جاپانی ہم منصب کے ہمراہ آسام جانا تھا۔

    گزشتہ ماہ کی 11 تاریخ کو منظور کیے گئے کالا قانون کے خلاف بھارت بھر میں شدید احتجاج جاری ہے، لاکھوں افراد ملک کی مختلف ریاستوں میں احتجاج کر رہے ہیں جبکہ اس دوران پولیس کے ساتھ جھڑپوں کے دوران 29 مظاہرین ہلاک ہو چکے ہیں سب سے زیادہ ہلاکتیں ریاست اتر پردیش میں ہوئی ہیں۔

    احتجاج میں حصہ کیوں لیا؟ مودی سرکار کا غیر ملکی طالبعلم کیخلاف انتہائی اقدام

    متنازعہ شہریت بل، دلہن نے بھی کیا مودی سرکار کے خلاف احتجاج

    متنازعہ شہریت بل، بھارت میں اپوزیشن رہنماؤں کے خلاف مقدمے درج

    متنازعہ شہریت بل احتجاج، بھارتی پولیس نے درندگی کی سب حدیں عبور کر لیں، طلبا کو برہنہ کر کے……..

    مودی کے باپ کا ہندوستان تھوڑا ہی ہے؟ برقع پوش خواتین کا دیو بند میں مودی سرکار کو چیلنج

    بھارتی پولیس کے تشدد کا نشانہ بننے والے 72 سالہ حامد نے سنائی افسوسناک داستان

    متنازعہ شہریت ایکٹ، احتجاج پر ایک اور غیر ملکی کو بھارت چھوڑنے کا حکم

    واضح رہے کہ بھارت کی طرف سے منظور کیے گئے قانون کالے قانون میں مسلمانوں کے ساتھ ناروا سلوک رکھا جس میں سکھ، ہندو، عیسائی، جین، پارسائی سمیت دیگر لوگوں کو تو شہریت دی جائے گی جبکہ مسلمان اس فہرست میں شامل نہیں ہیں۔

  • مودی اور امیت شاہ کو قتل کی دھمکی

    مودی اور امیت شاہ کو قتل کی دھمکی

    مودی اور امیت شاہ کو قتل کی دھمکی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور بھارتی وزیرخارجہ امیت شاہ کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے کے الزام میں کرناٹک کے ایک شخص کوگرفتار کرلیا گیا ہے۔

    سیکورٹی اداروں کی رپورٹ کے مطابق جس شخص کو گرفتار کیا گیا وہ واٹس ایپ گروپ میں مودی اور امیت شاہ کو قتل کرنے کے پیغامات دے رہا تھا، واٹس ایپ گروپ سے اس کے پیغامات وائرل ہوئے تو سیکورٹی اداروں میں کھلبلی مچ گئی،

    پولیس نے مذکورہ شخص کو گرفتار کر کے تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے. پولیس کے مطابق مذکورہ شخص کی جو آڈیو واٹس ایپ گروپوں میں وائرل ہوئی اس میں وہ کہہ رہا تھا کہ متنازعہ شہریت بل سے اگر مسلمانوں کو نقصان پہنچا تو وہ وزیراعظم مودی اور امیت شاہ کا قتل کردے گا۔

    پولیس کے مطابق مودی کو قتل کی دھمکی کے بعد نوجوان کو گرفتار کیا گیا ہے.

    گزشتہ ماہ کی 11 تاریخ کو منظور کیے گئے کالا قانون کے خلاف بھارت بھر میں شدید احتجاج جاری ہے، لاکھوں افراد ملک کی مختلف ریاستوں میں احتجاج کر رہے ہیں جبکہ اس دوران پولیس کے ساتھ جھڑپوں کے دوران 29 مظاہرین ہلاک ہو چکے ہیں سب سے زیادہ ہلاکتیں ریاست اتر پردیش میں ہوئی ہیں۔

    احتجاج میں حصہ کیوں لیا؟ مودی سرکار کا غیر ملکی طالبعلم کیخلاف انتہائی اقدام

    متنازعہ شہریت بل، دلہن نے بھی کیا مودی سرکار کے خلاف احتجاج

    متنازعہ شہریت بل، بھارت میں اپوزیشن رہنماؤں کے خلاف مقدمے درج

    متنازعہ شہریت بل احتجاج، بھارتی پولیس نے درندگی کی سب حدیں عبور کر لیں، طلبا کو برہنہ کر کے……..

    مودی کے باپ کا ہندوستان تھوڑا ہی ہے؟ برقع پوش خواتین کا دیو بند میں مودی سرکار کو چیلنج

    بھارتی پولیس کے تشدد کا نشانہ بننے والے 72 سالہ حامد نے سنائی افسوسناک داستان

    متنازعہ شہریت ایکٹ، احتجاج پر ایک اور غیر ملکی کو بھارت چھوڑنے کا حکم

    واضح رہے کہ بھارت کی طرف سے منظور کیے گئے قانون کالے قانون میں مسلمانوں کے ساتھ ناروا سلوک رکھا جس میں سکھ، ہندو، عیسائی، جین، پارسائی سمیت دیگر لوگوں کو تو شہریت دی جائے گی جبکہ مسلمان اس فہرست میں شامل نہیں ہیں۔

  • مریم نے عابد شیر علی کو گرفتار کروا دیا

    مریم نے عابد شیر علی کو گرفتار کروا دیا

    مریم نے عابد شیر علی کو گرفتار کروا دیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عابد شیر علی نے مریم کو نوکری دلوانا چاہی تو مریم نے مقدمہ درج کروا کے عابد شیر علی کو گرفتار کروا دیا.

    واقعہ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں پیش آیا،ایف آئی اے سائبرکرائم سیل نے سابق وزیرعابد شیرعلی بن کرخاتون کو نوکری کا جھانسہ دینے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ اس حوالہ سے ڈپٹی ڈائریکٹر سائبرکرائم سیل سرفرازچودھری کا کہنا ہے کہ ملزم راشد عرفان نے فیس بک پر خود کو عابد شیرعلی ظاہرکیا ہوا تھا اور سوشل میڈیا کے ذریعے لڑکیوں کو نوکری کا جھانسہ دے کر ان سے رقم بٹورتا تھا

    فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، پولیس کو ملیں صرف خواتین ،پولیس نے کیا کام سرانجام دیا؟

    جادو سیکھنے کے چکر میں بھائی کے بعد ملزم نے کس کو قتل کروا دیا؟

    پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار

    ایف آئی اے حکام کے مطابق جعلی عابد شیر علی نے مریم گل کو واپڈا میں نوکری کا جھانسہ دیا تھا، ملزم کا تعلق فیصل آباد سے ہے اور ملزم فیصل آباد سے لاہورآیا اورخاتون کو ملنے کیلئے کہا تھا،خاتون کو شک ہوا تو اس نے ایف آئی اے سے رابطہ کیا، خاتون کی شکایت پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا ہے.

    حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

    حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

    مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

    حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

    حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

  • رات گئے بغداد میں امریکی سفارتخانے پرایک بار پھر بڑا حملہ

    رات گئے بغداد میں امریکی سفارتخانے پرایک بار پھر بڑا حملہ

    رات گئے بغداد میں امریکی سفارتخانے پرایک بار پھر بڑا حملہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بغداد میں امریکی سفارتخانے کے قریب راکٹ حملوں کی اطلاع ہے، خبررساں ادارے کے مطابق عراقی دارلحکومت بغداد میں امریکی سفارتخانے پر راکٹ حملہ کیا گیا ہے تا ہم راکٹ گرین زون میں گرے امریکی سفارتخانے کو راکٹ حملوں سے کوئی نقصان پہنچا، خبررساں ادارے کا کہنا تھا کہ دو راکٹ فائر کئے گئے جس کے بعد علاقے میں سیکورٹی فورسز پہنچ گئیں اور علاقے کوگھیرے میں لے لیا.

    راکٹ حملے کے بعد امریکی سفارت خانے میں سائرن بجنے لگے۔ ایک خبر رساں ادارے نے عراقی سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ راکٹوں میں سے ایک راکٹ وزیر برائے کونسل کی زیر تعمیر عمارت اور دوسرا امریکی سفارتخانے کے قریب ایک جھیل کے درمیان گر گیا.

    گرین زون بغداد میں بین الاقوامی کوارٹر کا مشترکہ نام ہے ، اور یہ 2003 میں عراق پر حملہ کرنے والی بین الاقوامی اتحادی فوجوں کے ذریعہ قائم کیا گیا تھا۔ گرین زون کا رقبہ لگ بھگ 10 کلومیٹر ہے ، اور یہ عراق کے ایک انتہائی محفوظ فوجی مقامات میں سے ایک ہے۔ گرین زون میں امریکی سفارت خانے کے صدر دفتر اور سرکاری و غیر ملکی تنظیموں اور ایجنسیوں کے صدر مقامات کے علاوہ حکومت اور فوج کے دفاتر ہیں.

    ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے امریکی حملے میں ہلاکت کے بعد ایران کی جانب سے بغداد میں عین الاسد اور اربیل امریکی ہوائی اڈوں پر میزائل حملے کیے گئے۔ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے آپریشنز ہیڈ کوارٹر آکر کارروائی کی سربراہی کی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق عراق میں امریکی ایئربیس پر 30 میزائل داغے گئے۔

    پنٹاگون نے عراق میں امریکی فوج کے اڈے پر حملے کی تصدیق کر دی۔ امریکی محکمہ دفاع کے مطابق حملہ مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 5 بجے ایران سے کیا گیا

    ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ متناسب جواب دے دیا، اسی فوجی اڈے کو نشانہ بنایا جہاں سے ایرانی جنرل کو ہدف بنایا گیا تھا۔ اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت سیلف ڈیفنس میں کارروائی کی۔

    واضح رہے کہ بغداد ایئر پورٹ پر امریکی فضائی حملے میں ایرانی جنرل سمیت 9 افراد ہلاک ہو گئے، فضائی حملے میں ہلاک جنرل قاسم سلیمانی القدس فورس کے سربراہ تھے، عراقی میڈیا کا کہنا ہے کہ دیگر ہلاک شدگان میں ایران نواز ملیشیا الحشد الشعبی کا رہنما بھی شامل ہے۔

    بغداد میں امریکی حملے پر ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل سلیمانی پر حملہ عالمی دہشت گردی ہے، امریکا کو اس حرکت کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے اس حملے کو عالمی دہشت گردی قرار دیا ہے۔ ایران نے انتقام لینے کا اعلان کیا ہے، عراق نے بھی امریکا کی فوج کے انخلا کی قرار داد منظور کر لی ہے جس پر امریکہ نے عراق کو بھی دھمکی دی ہے، پاکستان نے خطے میں امن کے لئے بات چیت سے معاملہ حل کرنے کا کہا ہے، دیگر ممالک نے بھی بات چیت پر زور دیا ہے،

    امریکی حملے میں ایران کے قاسم سلیمانی،عراقی ملیشیا کے کمانڈر جاں بحق، ایران نے دیا امریکہ کو سخت ردعمل

    قاسم سلیمانی کو ٹرمپ کی ہدایت پر مارا گیا، پینٹا گون، ٹرمپ نے کیا کہا؟

    ایرانی جنرل کو مارنے کے بعد امریکہ نے دی شہریوں کو اہم ہدایات

    جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت، امریکہ نے خطے کا امن داؤ پر لگا دیا، ایسا کس نے کہا؟

    ایرانی جنرل پر امریکی حملہ، چین بھی میدان میں آ گیا، بڑا مطالبہ کر دیا

    تیسری عالمی جنگ، امریکا کے خطرناک ترین عزائم، سابق امریکی وزیر خارجہ کے انٹرویو نے تہلکہ مچا دیا

    امریکا کے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی پر حملے میں ہلاکت کے بعد مشرق وسطیٰ کے حالات کشیدہ ہیں، ایران نے انتقام لینے کی دھمکی دی ہے، امریکی صدر ٹرمپ بھی دھمکی آمیز بیانات دے رہے ہیں، امریکی وزیر خارجہ نے پاکستان اور سعودی عرب سے رابطہ کیا ہے، چین ،پاکستان نے دونوں ممالک کو پرامن رہنے کی اپیل کی ہے اور بات چیت سے معاملہ حل کرنے کا کہا ہے،اسرائیل بھی ہائی الرٹ ہے،

  • مذہبی سیاحت، بڑے صوبے میں "بدھ مت” کانفرنس کی تیاریاں جاری

    مذہبی سیاحت، بڑے صوبے میں "بدھ مت” کانفرنس کی تیاریاں جاری

    مذہبی سیاحت، بڑے صوبے میں "بدھ مت” کانفرنس کی تیاریاں جاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبہ خیبرپختونخواہ کے سینئر وزیر عاطف خان کی زیرصدارت اجلاس ہوا، جس میں خیبرپختونخواہ میں پہلی بار بدھ مت کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا۔صوبائی وزیر عاطف خان کا کہنا ہے کہ 5 روزہ بدھ مت کانفرنس اپریل میں پشاورمیں منعقد کی جائے گی، کانفرنس میں قومی اور بین القوامی آرکیالوجیکل ماہرین شرکت کریں گے۔

    عاطف خان نے مزید کہا کہ کانفرنس میں بدھ مت ممالک کے سفیروں کو مدعو کیا جائے گا، کانفرنس کا مقصد مذہبی سیاحت کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبے میں آرکیالوجیکل سائٹس سے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہے۔

    واضح رہے کہ ماہ نومبر میں کورین گندھارا سوسائٹی بدھ مت کے صدر نے 70 رکنی وفد کیساتھ لاہور عجائب گھر اور شاہی قلعہ کا دورہ کیا، وفد نے عجائب گھر میں عبادت بھی کی جبکہ انتظامیہ کی جانب کورین وفد کو گندھارا تہذیب کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

    گندھارا سوسائٹی کوریا کے وفد نے عجائب گھر میں دورہ کرتے ہوئے اپنی عبادت بھی کی جبکہ ڈائریکٹر میوزیم طارق محمود جاوید نے وفد نے گندھارا تہذیب کے بارے میں بریفنگ بھی دی۔ اس موقع پر کورین گندھارا سوسائٹی کے صدر نے اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے اور لاہوریوں کی مہمان نوازی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے جذبات کا اظہار بھی کیا۔

    عجائب گھر کے ڈائریکٹر طارق محمود جاوید کا کہنا تھا کہ گندھارا تہذیب کے بہت سے نمونے عجائب گھر میں رکھے گئے ہیں جن دیکھ کر کورین وفد نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کورین وفد کا لاہور آنا ان کیلئے خوش آئند عمل ہے۔

    کورین گندھارا سوسائٹی کے 70 رکنی وفد نے شاہی قلعہ میں شیش محل اور میوزیم کا بھی دورہ کیا۔ انھوں مغلیہ دور کے طرز تعمیر کی تعریف کی اور خوبصورت مناظر کو کیمروں میں بھی محفوظ کیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں وزیراعظم عمران خان سے بدھ مت کے راہبوں نے ملاقات کی تھی۔ اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان تہذیبوں کا گہوارہ اور 3 بڑے مذاہب بدھ مت، سکھ ازم اور ہندومت کے پیروکاروں کے لیے مقدس اور قابل احترام مقام ہے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بدھ مت کے ثقافتی ورثہ پر فخر ہے، پاکستان کی موجودہ حکومت نے سیاحت بالخصوص مذہبی سیاحت کے فروغ پر توجہ مرکوز رکھ ہے۔ جنوبی کوریا کے بدھ راہبوں کے دورہ پاکستان سے امن اور تمام مذاہب کے مابین ہم آہنگی کے مشترکہ پیغام کو اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔

    ماہ اکتوبر میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان قیمتی کثیر الثقافتی ورثہ کا مالک ہے اور ملک بھر میں گندھارا تہذیب کے ورثہ کے متعدد آثار موجود ہیں، حکومت مذہبی زائرین و سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات دینے کیلئے پرعزم ہے۔ وہ تھائی لینڈ کے بدھ مذہبی رہنما آریا وانگسو کے ساتھ بات چیت کر رہے تھے جنہوں نے 15 رکنی وفد کے ہمراہ ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر صدر مملکت نے موجودہ حکومت کی جانب سے کرتارپور راہداری کھولنے اور مذہبی زائرین و سیاحوں کیلئے فراہم کردہ سہولیات کے بارے میں آگاہ کیا،

    وفد نے حکومت پاکستان کی جانب سے میزبانی پر صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ ان کے دورہ سے تھائی لینڈ اور دیگر ممالک سے سیاحوں کے پاکستان کے دورے اور اس کی قدیم گندھارا تہذیب کا مطالعہ کرنے کی حوصلہ افزائی ہو گی۔