Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • روحیل نذیر کا پہلے ٹرائلز میں ناکامی سے قومی انڈر 19 ٹیم کی قیادت تک کا سفر

    روحیل نذیر کا پہلے ٹرائلز میں ناکامی سے قومی انڈر 19 ٹیم کی قیادت تک کا سفر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد سے تعلق رہنے والے وکٹ کیپر بیٹسمین روحیل نذیر آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ 2020 میں قومی اسکواڈ کی قیادت کریں گے۔

    ٹیپ بال سے کرکٹ کا آغاز کرنے والے روحیل نذیر نے اپنے بڑے بھائی طاہر نذیر کو دیکھتے ہوئے کرکٹ کھیلنا شروع کی۔ نوجوان کرکٹر نے کہا کہ اہل خانہ کی اسپورٹ کے باعث انہیں شوق کی تکمیل میں کسی بڑی رکاوٹ کا سامنا نہیں کرنا پڑا تاہم پی سی بی پیپسی انڈر 16کرکٹ پروگرام 2015 میں ٹرائلز کے لیے منتخب نہ ہونے پروہ دلبرداشتہ ہوگئے تھے۔

    آئندہ سال ٹرائلز میں کامیابی پر روحیل نذیر کو اسلام آباد انڈر 16 ٹیم میں شامل کرلیا گیا۔ پی سی بی پیپسی انڈر 16 دو روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ 2016 کے 4 میچوں میں اسلام آباد انڈر 16 کی جانب سے 394 رنزبنانے پر روحیل نذیر کو 2017 میں آسٹریلیا کے خلاف قومی انڈر 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کرلیا گیا۔ متحدہ عرب امارات میں کھیلی گئی سیریز میں بھی وکٹ کیپر بیٹسمین نے شاندار کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھا۔

    انہوں نے سیریز میں شامل 3 ایک روزہ میچوں میں 2 سنچریوں کی مدد سے 258اور 3 ٹی ٹونٹی میچوں میں ایک نصف سنچری کی بدولت99 رنز اسکور کیے۔انڈر 19انٹرریجنل ایک روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ 2017 میں روحیل نذیر نے 8 میچوں میں 67.67 کی اوسط سے 406 رنز بنائے۔ وکٹ کیپر بیٹسمین نے اسی سال انڈر 19 انٹرریجنل تین روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کے 5 میچوں میں 508 رنز بنائے۔4نصف سنچریاں اور 1 سنچری اسکور کرنے والے روحیل نذیر نے ایونٹ میں63.50 کی اوسط سے رنز اسکور کیے۔

    دوہزار اٹھارہ میں فرسٹ کلاس ڈیبیو کرنے والے نوجوان وکٹ کیپربیٹسمین نے رواں سیزن میں قائداعظم ٹرافی کے فائنل سمیت 6 میچوں میں 320 رنز اسکور کیے۔وکٹ کیپر بیٹسمین ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کریں گے۔ وہ گذشتہ سال اسلام آباد یونائیٹڈ کے اسکواڈ کا حصہ تھے۔

    پیٹرنز ٹرافی گریڈ ٹو، قومی ٹی ٹونٹی کپ اور قائداعظم ون ڈے کپ کھیلنے والے کپتان قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا کہنا ہےکہ ڈیبیوفرسٹ کلاس میچ میں سنچری اسکور کرنا ان کے کیرئیر کی بہترین اننگز ہے۔ انہوں نے گذشتہ سال قائداعظم ٹرافی میں اسلام آباد ریجن کی نمائندگی کرتے ہوئے ایچ بی ایل کے خلاف اپنے ڈیبیو میچ کی پہلی اننگز میں 130 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔وکٹ کیپر بیٹسمین کی اننگز میں15 چوکے اور 1 چھکا شامل تھا۔

    روحیل نذیر کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹر عماد وسیم نے انہیں ہمیشہ اسپورٹ کیا ، دونوں کھلاڑیوں کا تعلق ایک ہی شہر سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ عماد وسیم نہ صرف انہیں اہم ٹپس دیتے بلکہ عمدہ کارکردگی دکھانے پر ہمیشہ حوصلہ افزائی بھی کرتے ہیں۔

    روحیل نذیر نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر ان کے پسندیدہ کرکٹر اے بی ڈویلیئرز ہیں اور وہ ان کی طرح آلراؤنڈ کارکردگی دکھانے کے خواہشمند ہیں۔انہوں نے کہاکہ قومی سطح پر احمد شہزاد ان کے آئیڈیل کرکٹر ہیں ۔ روحیل نذیر نے کہا کہ دوران بیٹنگ بک فٹ پنچ ان کا پسندیدہ اسٹروک ہے۔

    وکٹ کیپر بیٹسمین اے سی سی یوتھ انڈر 19 ایشیا کپ 2017 اور 2018، آئی سی سی انڈر 19کرکٹ ورلڈکپ2018 اور اے سی سی ایمرجنگ کپ2019 میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ روحیل نذیر نےگذشتہ ماہ اے سی سی ایمرجنگ ایشیا کپ 2019 کےفائنل میں شاندار سنچری اسکور کرکے جیت میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔

    روحیل نذیر کا کہنا ہےکہ وہ اس سے قبل بھی پاکستان کی جانب سےمیگا ایونٹ میں شرکت کرچکے ہیں۔ انہوں نےکہا کہ مختلف ایج گروپس کرکٹ میں گذشتہ دو سالوں سے بین الاقوامی سطح پر ملک کی نمائندگی کرنے کے باعث ان کے کھیل میں نکھار آیا ہے اور جنوبی افریقہ روانگی سے قبل وہ پراعتماد ہیں۔

    روحیل نذیر نے کہا کہ آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ 2020 کے لیے منتخب کردہ اسکواڈ میں ایسے کھلاڑی ہیں جو اس سے قبل بھی پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرچکے ہیں لہٰذا قومی اسکواڈ ایونٹ میں بہتر کھیل پیش کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ کے دوران حیدر علی اور مجھ پر اہم ذمہ داری ہوگی جس پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

    اسکواڈ(یکم ستمبر 2000 یا اس کے بعد پیدا ہونے والے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جاسکتا تھا):

    اوپنرز: عبدالواحد بنگلزئی (کوئٹہ)، حیدر علی (راولپنڈی) اور محمد شہزاد (ملتان)۔

    مڈل آرڈرز: محمد حارث (پشاور)،محمد حریرہ (سیالکوٹ) اور محمد عرفان خان (لاہور)۔

    وکٹ کیپر: روحیل نذیر(کپتان)۔

    آلراؤنڈرز: عباس آفریدی( پشاور)، فہد منیر (لاہور)، قاسم اکرم (لاہور)۔

    اسپنرز: عامر علی (لاڑکانہ) اور آرش علی خان (کراچی)۔

    فاسٹ باؤلرز: عامر خان (پشاور)، محمد وسیم جونیئر (شمالی وزیرستان) اور طاہر حسین (ملتان)۔

    ٹیم منیجمنٹ:

    اعجاز احمد ( ہیڈ کوچ کم منیجر)، راؤ افتخار انجم (باؤلنگ کوچ)، عبدالمجید(اسسٹنٹ کوچ)، حافظ نعیم الرسول (فزیو تھراپسٹ)، صبور احمد (ٹرینر) ، عثمان ہاشمی( اینالسٹ) ،عماد حمید (میڈیا منیجر) اورکرنل (ر)عثمان رفعت انوری(سیکورٹی منیجر) ۔

    شیڈول:

    19جنوری 2020: پاکستان بمقابلہ اسکاٹ لینڈ
    22جنوری 2020: پاکستان بمقابلہ زمباوے
    24جنوری 2020: پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش
    9فروری 2020: فائنل

  • انڈیا کی خواہش آج ناکام ہوئی،وزیراعظم، آرمی چیف کو مبارکباد، شیخ رشید بھی میدان میں آ گئے

    انڈیا کی خواہش آج ناکام ہوئی،وزیراعظم، آرمی چیف کو مبارکباد، شیخ رشید بھی میدان میں آ گئے

    انڈیا کی خواہش آج ناکام ہوئی،وزیراعظم، آرمی چیف کو مبارکباد، شیخ رشید بھی میدان میں آ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے قومی اسمبلی سے آرمی ترمیمی ایکٹ بل منظور ہونے کے بعد کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت کی بہتری کی فضا شروع ہو چکی ہے۔تمام سیاسی جماعتوں نے انتہائی ذمہ داری کا مظاہرہ کیا،

    شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ ساری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے یہ ایک خوش آئند بات ہے، اپوزیشن پارٹیوں نے بل کی حمایت کرکے قومی ذمے داری کا ثبوت دیا ہے

    حکومت کی بڑی کامیابی، آرمی ایکٹ ترمیمی بل قومی اسمبلی سے متفقہ طور پر منظور

    ویلڈن کپتان، تاریخ رقم کر دی، ن لیگ نے بھی کی بل کی حمایت، اب ہو گی سینیٹ سے منظوری

    شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ انڈیا کی خواہش تھی کہ پاکستان میں افرا تفری ہو،انتشار پھیلے اور اس کے لئے انڈیا کے ایجنٹ کام کر رہے ہیں ،ایسے عالم میں خوش آئند بات ہے، کہ آج بل منظور ہو گیا میں نے پیہلے بھی کہا تھا آج پی پی اور ن لیگ نے قومی ذمہ داری کا ثبوت دیا، پاک فوج، وزیراعظم،آرمی چیف کو مبارکباد دیتا ہوں کہ بحران ختم ہوا،آج ساری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے.

    حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

    حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

    مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

    حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

  • پاک فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ، دو پائلٹ شہید

    پاک فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ، دو پائلٹ شہید

    پاک فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ، دو پائلٹ شہید
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میانوالی ائیر بیس کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، حادثے میں دو پائلٹ شہید ہوگئے۔

    پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ FT,7 میں دو پائلٹ سکوارڈن لیڈر اور فلائنگ افسر تھے جو دونوں شہید ہو گئے ہیں ، یہ تربیتی جہاز میانوالی ائیر بیس سے اڑا تھا اور لینڈنگ کرنے پہلے اس میں فنی خرابی پیدا ہو گئی اور میانوالی ائیر بیس کے قریب گر کر تباہ ہو گیا.

    واقعہ کی اطلاع ملتے ہیں امدادی ٹیمیں موقع پر روانہ ہو گئیں ۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور امدادی کاروائی شروع کر دی گئی ہے ۔ طیارہ کھیتوں میں گر کر تباہ ہوا،

  • فردوس عاشق اعوان نے پیپلز پارٹی کو حب الوطنی کا سرٹفکیٹ دے دیا

    فردوس عاشق اعوان نے پیپلز پارٹی کو حب الوطنی کا سرٹفکیٹ دے دیا

    فردوس عاشق اعوان نے پیپلز پارٹی کو حب الوطنی کا سرٹفکیٹ دے دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے آج حب الوطنی کا ثبوت دیا، یکجہتی کا مظاہرہ آج دیکھنے میں آیا، کوئی بھی قانون سازی جس سے عوام کا مفاد جڑا ہو گا یہی یکجہتی نظر آئے گی، اب وقت آ گیاہے کہ مل بیٹھ کر ہم آگے چلیں، سیاسی مشاورت اور مفاہمتی عمل کو آگے بڑھایا جائے گا، قوم کو مشکلات سے نکالنے کے لئے مفاہمت کو آگے بڑھیں گے، اسی طرح کی قانون سازی سامنے آتی رہنی چاہئے، مفاہمت کے عمل کو تقویت ملنی ہے،

    فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان پارلیمنٹ سے طاقت لیتے ہوئے پاکستان کے عوام کو طاقتور بنائیں گے، 2020 امید کا سال ہے، عوام کے ریلیف، مشکلات کے خاتمے اور پاکستان کے آگے بڑھنے کا سال ہے، یہ عمل اس سے عوام کو ریلیف ملے گی جب سیاسی استحکام آتا ہے تو اس کا فائدہ عوام کو ہوتا ہے.کیونکہ سٹاک مارکیٹ امپروو کرتی ہے، انویسمنٹ آتی ہے،

    حکومت کی بڑی کامیابی، آرمی ایکٹ ترمیمی بل قومی اسمبلی سے متفقہ طور پر منظور

    ویلڈن کپتان، تاریخ رقم کر دی، ن لیگ نے بھی کی بل کی حمایت، اب ہو گی سینیٹ سے منظوری

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سیاسی جماعتوں نے اہم قانون سازی میں بردباری دکھائی،پارلیمنٹ عوام کی عدالت میں سرخرو ہوتی رہے گی،وقت آنے پر تمام سیاسی جماعتیں قومی مفاد کو ترجیح دیتی ہیں،سیاسی معاملات پر اختلافات رائے جمہوریت کا حسن ہے،سیاسی حریف ایک دوسرے پر تنقید کرتے رہتے ہیں،قومی سلامتی کے معاملات پر تمام سیاسی جماعتیں یکجا ہوجاتی ہیں،

    حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

    حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

    مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

    حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

  • پاک بحریہ کے دو جہازوں کا افریقی ممالک کا دورہ

    پاک بحریہ کے دو جہازوں کا افریقی ممالک کا دورہ

    پاک بحریہ کے دو جہازوں کا افریقی ممالک کا دورہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک بحریہ کے دو جہاز معاون اور اصلت خیرسگالی مشن پر افریقہ کے مختلف ممالک کا دورہ کرتے ہوتے ہوئے تنزانیہ پہنچ گئے ۔ بندرگاہ دارالسلام پہنچے پر میزبان بحریہ نے پاک بحریہ کے جہازوں کا پرتپاک استقبال کیا ۔

    پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق پاک بحریہ کے جہازوں نے تنزانیہ میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا اور ہزاروں افراد کو علاج، آپریشنز اور ادویات کی سہولتوں کی فراہمی کی،تنزانیہ کے عوام نے پاک بحریہ کے خیرسگالی کے اس اقدام کو بڑے پیمانے پر سراہا اور پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

    پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق مشن کمانڈر نے چیف آف تنزانین نیوی سمیت تنزانیہ کے اعلی حکام سے ملاقاتیں کیں اور دوطرفہ بحری تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔ دورے کے دوران خطے میں سمندری تحفظ کیلئے پاک بحریہ کے کردار کو اجاگر کیا گیا ۔ پاک بحریہ کےجہاز پر منعقدہ عشایئے میں میزبان بحریہ کے اعلی حکام، سفارتی اور مقامی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اس موقع پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور اس پر پاکستانی موقف کو بھی اجاگر کیا گیا۔ دورے کا مقصد پاکستان کے بیانئے، دوطرفہ بحری تعاون اور انسانی ہمدردی کے جزبے کو فروغ دینا ہے۔

  • ویلڈن کپتان، تاریخ رقم کر دی، ن لیگ نے بھی کی بل کی حمایت، اب ہو گی سینیٹ سے منظوری

    ویلڈن کپتان، تاریخ رقم کر دی، ن لیگ نے بھی کی بل کی حمایت، اب ہو گی سینیٹ سے منظوری

    ویلڈن کپتان، تاریخ رقم کر دی، ن لیگ نے بھی کی بل کی حمایت، اب ہو گی سینیٹ سے منظوری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں آرمی ترمیمی ایکٹ بل 2020 منظور کر لیا گیا، جس کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس کل شام 4 بجے تک ملتوی کر دیا گیا.

    اجلاس میں گرفتار اراکین اسمبلی میں سے خواجہ سعد رفیق ایوان میں پہنچے تھے جبکہ خورشید شاہ اور شاہد خاقان عباسی ایوان میں نہیں آئے، سپیکر قومی اسمبلی نے تینوں کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے تھے.

    مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نےسروسزایکٹس ترمیمی بل 2020کی حمایت کی،تینوں بل آج ہی سینیٹ کو بھجوا دیئے جائیں گے،آرمی ترمیمی ایکٹ 2020بل 27نومبر2019سےموثرہوگا، بل آج ہی سینیٹ سے منظور کروائے جانے کا امکان ہے.

    پاکستان آرمی ایکٹ1952 کی شق 39 میں نیا باب شامل کیا گیا ہے،صدرمملکت وزیراعظم کےمشورے پرایک جرنیل کو3سال کیلئےآرمی چیف مقررکریں گے،آرمی چیف کے عہدے کی قیود و شرائط کا تعین صدر وزیراعظم کے مشورے سے کریں گے،صدر وزیراعظم کے مشورے پر آرمی چیف کی 3سال کیلئے دوبارہ تقرری یا توسیع دے سکیں گے.تقرر،دوبارہ تقرری یاتوسیع اوراتھارٹی کی صوابدیدکسی عدالت میں زیربحث نہیں لائی جائےگی،صدر وزیراعظم کے مشورے پر3سال کیلئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی مقرر کر سکےگا،افواج پاکستان کے جنرل، ایئر مارشل اور ایڈمرل بھی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف بن سکیں گے،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی شرائط کاتعین صدروزیراعظم کے مشورے سے کریں گے،آرمی چیف یا چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف پرریٹائرمنٹ کی 64سال کی عمر لاگو نہیں ہوگی

    بل کی منظوری میں جےیوآئی،جماعت اسلامی نے حصہ نہیں لیا .بل کی منظوری سے آئینی بحران ختم ہو گیا، اب وزیراعظم کو مزید بااختیار بنا دیا گیا ہے،

    بل کی منظوری کے بعد وزیراعظم عمران خان پارلیمنٹ سے روانہ ہو گئے.

    یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے 16 دسمبر کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت سے متعلق کیس میں تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر پارلیمنٹ چھ ماہ میں آرمی چیف کی مدت ملازمت توسیع اور ریٹائرمنٹ سے متعلق قانون سازی نہیں کرتی تو صدر مملکت نئے آرمی چیف کی تعیناتی کریں گے۔43صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس منصور علی شاہ نے تحریر کیا تھا جبکہ سابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے دو صفحات پر مشتمل اضافی نوٹ تحریر کیا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ اب معاملہ پاکستان کے منتخب نمائندوں کی طرف ہے، پارلیمان آرمی چیف کے عہدے کی مدت کا تعین کرے۔

    حکومت کی بڑی کامیابی، آرمی ایکٹ ترمیمی بل قومی اسمبلی سے متفقہ طور پر منظور

  • حکومت کی بڑی کامیابی، آرمی ایکٹ ترمیمی بل قومی اسمبلی سے متفقہ طور پر منظور

    حکومت کی بڑی کامیابی، آرمی ایکٹ ترمیمی بل قومی اسمبلی سے متفقہ طور پر منظور

    حکومت کی بڑی کامیابی، آرمی ایکٹ ترمیمی بل قومی اسمبلی سے منظور
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہو گیا ہے، وزیراعظم عمران خان بھی اسمبلی اجلا س میں پہنچ چکے ہیں،پارلیمنٹ کے ہاوَس ٹی وی کی نشریات بند کر دی گئیں.چیئرمین دفاعی کمیٹی امجدعلی خان نےآرمی ایکٹ ترمیمی بل پرکمیٹی رپورٹ ایوان میں پیش کر دی.

    اسمبلی اجلاس میں وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ پیپلزپارٹی سے درخواست ہے کہ اپنی تجاویز واپس لے لیں، جس پر نوید قمر نے کہا کہ بلز میں بہتری کیلئے کچھ تجاویز پیش کی تھیں،حکومت کی جانب سے وفد ہمارے پاس آیا،پیپلزپارٹی نے ترامیم واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے، وزیردفاع کی درخواست پر پیپلزپارٹی نے بل میں ترامیم واپس لے لیں.

    آرمی ایکٹ ترمیمی بل ایوان میں پیش کرنے کی تحریک منظور کر لی گئی، بعد ازاں قومی اسمبلی نے کثرت رائے سے آرمی ایکٹ ترمیمی بل 2020 منظور کر لیا،

    جماعت اسلامی، جے یو آئی ف نے بل پیش ہونے کے دوران علامتی احتجاج کیا، بل وزیر دفاع پرویز خٹک نے ایوان میں پیش کیا، وزیراعظم عمران خان اجلاس شروع ہونے سے قبل ہی اجلاس میں پہنچ گئے تھے، اجلاس میں بل کی منظوری کے بعد وزیراعظم عمران خان اور شاہ محمود قریشی آپس میں بات چیت کرتے رہے،

    یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے 16 دسمبر کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت سے متعلق کیس میں تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر پارلیمنٹ چھ ماہ میں آرمی چیف کی مدت ملازمت توسیع اور ریٹائرمنٹ سے متعلق قانون سازی نہیں کرتی تو صدر مملکت نئے آرمی چیف کی تعیناتی کریں گے۔43صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس منصور علی شاہ نے تحریر کیا تھا جبکہ سابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے دو صفحات پر مشتمل اضافی نوٹ تحریر کیا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ اب معاملہ پاکستان کے منتخب نمائندوں کی طرف ہے، پارلیمان آرمی چیف کے عہدے کی مدت کا تعین کرے۔

  • وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن سے لگائی امید

    وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن سے لگائی امید

    وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن سے لگائی امید

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کااجلاس ہوا، اجلاس میں اراکین پارلیمنٹ نے شرکت کی، اجلاس میں سروسزایکٹس میں ترامیم سےمتعلق تینوں بلزکی متفقہ منظوری کے حوالہ سے بات چیت کی گئی، اجلاس میں وزیرقانون نے آرمی،ایئرفورس اورنیوی ایکٹس میں ترامیم پربریفنگ دی

    وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کوبلزپررائےاورترامیم کیلئے پوراموقع دیاگیا،وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ امید ہے اہم قانون سازی میں اپوزیشن مثبت کردارادا کریگی، پی ٹی آئی کے پارلیمانی اجلاس میں پیپلز پارٹی کی تمام ترامیم مسترد کردی گئیں

    اجلاس ختم ہونے کے وزیراعظم عمران خان اپنے چیمبر میں چلے گئے جہاں انہوں نے اراکین اسمبلی سے ملاقات کی،

    حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

    حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

    مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

    حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی دفاع نے مسلح افواج کے سربراہان کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے تینوں بلوں کی متفقہ منظوری دیدی ہے، آرمی ترمیمی ایکٹ آج منگل کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا ۔

    وزیر دفاع پرویز خٹک نے قائمہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ آرمی ترمیمی ایکٹ کی قائمہ کمیٹی سے متفقہ طور پر منظوری پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، اس حوالے سے حکومت اور اپوزیشن ایک پیج پر ہیں ،سب فوج کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ آرمی ترمیمی ایکٹ آج منگل کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

  • علاقائی سلامتی کے لئے ایران کیا کرنے جا رہا ہے؟ جواد ظریف نے بتا دیا

    علاقائی سلامتی کے لئے ایران کیا کرنے جا رہا ہے؟ جواد ظریف نے بتا دیا

    علاقائی سلامتی کے لئے ایران کیا کرنے جا رہا ہے؟ جواد ظریف نے بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی حملے میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد مشرق وسطیٰ کی صورتحال کشید ہ ہے، ایسے میں‌ایران امریکہ کو دھمکیاں دے رہا تھا تا ہم اب ایران نے خطے میں امن کے لئے کیا ہونے جا رہا ہے؟ ایرانی وزیر خارجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ کی ہے جس میں‌ جواد ظریف کا کہنا ہے کہ امریکہ اقوام متحدہ کے چارٹر کی توہین کر رہا ہے، اور اس کی تباہ کن مہم جوئی انتہا پسندی اور دہشت گردی کی حوصلہ افزائی کرتی ہے ، ان حالات میں کل ہم تہران ڈائیلاگ فورم کی میزبانی کریں گے اور علاقائی سلامتی کے حصول کے طریقوں پر تبادلہ خیال کریں گے ،

    واضح رہے کہ بغداد ایئر پورٹ پر امریکی فضائی حملے میں ایرانی جنرل سمیت 9 افراد ہلاک ہو گئے، فضائی حملے میں ہلاک جنرل قاسم سلیمانی القدس فورس کے سربراہ تھے، عراقی میڈیا کا کہنا ہے کہ دیگر ہلاک شدگان میں ایران نواز ملیشیا الحشد الشعبی کا رہنما بھی شامل ہے۔

    بغداد میں امریکی حملے پر ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل سلیمانی پر حملہ عالمی دہشت گردی ہے، امریکا کو اس حرکت کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے اس حملے کو عالمی دہشت گردی قرار دیا ہے۔ ایران نے انتقام لینے کا اعلان کیا ہے، عراق نے بھی امریکا کی فوج کے انخلا کی قرار داد منظور کر لی ہے جس پر امریکہ نے عراق کو بھی دھمکی دی ہے، پاکستان نے خطے میں امن کے لئے بات چیت سے معاملہ حل کرنے کا کہا ہے، دیگر ممالک نے بھی بات چیت پر زور دیا ہے،

    امریکی حملے میں ایران کے قاسم سلیمانی،عراقی ملیشیا کے کمانڈر جاں بحق، ایران نے دیا امریکہ کو سخت ردعمل

    قاسم سلیمانی کو ٹرمپ کی ہدایت پر مارا گیا، پینٹا گون، ٹرمپ نے کیا کہا؟

    ایرانی جنرل کو مارنے کے بعد امریکہ نے دی شہریوں کو اہم ہدایات

    جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت، امریکہ نے خطے کا امن داؤ پر لگا دیا، ایسا کس نے کہا؟

    ایرانی جنرل پر امریکی حملہ، چین بھی میدان میں آ گیا، بڑا مطالبہ کر دیا

    تیسری عالمی جنگ، امریکا کے خطرناک ترین عزائم، سابق امریکی وزیر خارجہ کے انٹرویو نے تہلکہ مچا دیا

    امریکا کے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی پر حملے میں ہلاکت کے بعد مشرق وسطیٰ کے حالات کشیدہ ہیں، ایران نے انتقام لینے کی دھمکی دی ہے، امریکی صدر ٹرمپ بھی دھمکی آمیز بیانات دے رہے ہیں، امریکی وزیر خارجہ نے پاکستان اور سعودی عرب سے رابطہ کیا ہے، چین ،پاکستان نے دونوں ممالک کو پرامن رہنے کی اپیل کی ہے اور بات چیت سے معاملہ حل کرنے کا کہا ہے،اسرائیل بھی ہائی الرٹ ہے، امریکا نے چوبیس گھنٹے میں بغداد پر دوسرا حملہ بھی کیا ہے

  • امریکا نے ایرانی وزیر خارجہ کو اقوام متحدہ اجلاس میں شرکت سے روک دیا

    امریکا نے ایرانی وزیر خارجہ کو اقوام متحدہ اجلاس میں شرکت سے روک دیا

    امریکا نے ایرانی وزیر خارجہ کو اقوام متحدہ اجلاس میں شرکت سے روک دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکا نے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کو اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت سے روک دیا۔ امریکا نے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کو ویزہ جاری کرنے سے انکار کر دیا ہے، ایرانی وزیر خارجہ نے جمعرات کو سیکورٹی کونسل کے اجلاس میں شرکت کرنی تھی۔

    دوسری طرف اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیریس نے مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر ایک بار پھر تشویش کا اظہار کر دیا ہے، انھوں نے عالمی رہنماؤں سے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تناؤ سے غیر متوقع فیصلے اور ان کے خطرناک نتائج سامنے آتے ہیں.