Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • شیخ رشید کی کردار کشی، حریم شاہ کو کس نے دیا ٹاسک؟ باغی ٹی وی سب سامنے لے آیا

    شیخ رشید کی کردار کشی، حریم شاہ کو کس نے دیا ٹاسک؟ باغی ٹی وی سب سامنے لے آیا

    شیخ رشید کی کردار کشی، حریم شاہ کو کس نے دیا ٹاسک؟ باغی ٹی وی سب سامنے لے آیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ خبروں کی زد میں ہیں حریم شاہ کی ویڈیو لیکس کا سلسلہ جاری ہے، حریم شاہ نے چند روز قبل وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی ویڈیو جاری کی بعد میں آڈیو بھی جاری کی اسکے بعد حریم شاہ نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف بھی دھمکی بھری ٹویٹ کی جسے بعد میں ڈیلیٹ کر دیا گیا، حریم شاہ نے نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں شیخ رشید پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے نکاح متعہ میری سہیلی سے کیا ہوا ہے، آج حریم شاہ نے پنجاب کے صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کے ساتھ بات چیت کی ویڈیو شیئر کی.

    حریم شاہ کی وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کے خلاف مہم اور ویڈیو کے پیچھے کون ہے؟ حریم شاہ دبئی میں ہے اور اس کی پاکستان میں پاکستانی وزراء سمیت کئی با اثر شخصیات سے ملاقاتیں رہی ہیں، اچانک حریم شاہ نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی ویڈیو کیوں جاری کی اور اسکے بعد آڈیو ، اس سوال کا جواب جاننے کے لئے ہر کوئی بے تاب ہے. تا ہم باغی ٹی وی نے اس کا کھوج لگا لیا ہے.

    باغی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق حریم شاہ کی جانب سے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی کردار کشی کے پیچھے کسی اور کا نہیں بلکہ پنجاب کے صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کا ہاتھ ہے، حریم شاہ کے ساتھ فیاض الحسن چوہان کی ملاقات ہوئی تھی اور ان کا آپس میں ٹیلی فونک رابطہ بھی ہے، دونوں کا آپس میں "گہرا” تعلق ہے، فیاض الحسن چوہان کے ہی کہنے پر حریم شاہ کی جانب سے کردار کشی کی ویڈیو کا سلسلہ جاری ہے، صوبائی وزیر کے کہنے پر ہی حریم شاہ نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کی بھی کردار کشی کی تھی تا ہم بعد میں حریم شاہ نے ویڈیو پیغام میں مبشر لقمان سے معافی مانگ لی تھی.

    باغی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق فیاض الحسن چوہان وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کے ساتھ کوئی پرانا بدلہ چکانا چاہتے ہیں اسی لئے انہوں نے حریم شاہ کو مہرہ بنایا، فیاض الحسن چوہان تحریک انصاف کی حکومت بننے سے قبل شیخ رشید احمد کے سخت خلاف تھے اور انکے خلاف بیانات دیتے رہتے تھے ،عام انتخابات میں فیاض الحسن چوہان شیخ رشید کے حلقے سے پی ٹی آئی کا ٹکٹ حاصل کرنا چاہتے تھے لیکن وزیراعظم عمران خان نے شیخ رشید کے ساتھ اتحاد کیا اور انکے مقابلے میں امیدوار کھڑا نہیں کیا بعد میں حکومت بننے کے بعد عمران خان نے شیخ رشید کو وزارت بھی دی جس کا فیاض الحسن چوہان کو ابھی تک افسوس ہے.

    فیاض الحسن کی الیکشن سے پہلے کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ اپنے سامنے قرآن پاک رکھ کر این اے 56 کے حوالہ سے بات کرتے نظر آئے،۔ویڈیو میں فیاض الحسن چوہان نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید اور انکے ساتھیوں نے پچھلے اڑھائی سال میں حلقے کی سیاست کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے۔انہوں نے گزشتہ 4ماہ میں ایک ٹیڈی پیسے کا بھی کام نہیں کیا۔بلکہ لندن ،امریکہ اور دبئی بیٹھے رہے ۔شیخ رشید نے مجھ پر الزام لگایا کہ میں نے 4ٹکٹ رات کے اندھیرے میں پیسوں کے عوض تقسیم کئے میں نے ان سے 5, 5لاکھ روپے کا سودا کیا اور بیعانہ کے طور پر 2،2لاکھ روپے لئے۔کیونکہ آپ نے مجھ سے وضاحت طلب کرنا گوارا نہ سمجھا اس لئے مجھے مجبوراً ویڈیو بنا کر اپنا موقف پیش کرنا پڑا۔اگر مجھ پر پیسے لینے کا الزام ثابت ہو جائے یا میں نے پیسے لینے کا سوچا بھی ہو تو میری دونوں بیویوں کو طلاق ہو جائے اور اللہ پاک مجھے ایمان کی موت نہ دے۔شیخ رشید جیسے گھٹیا انسان نے الزامات لگا کر میری عزت تار تار کردی۔اس شخص نے کسی سے وفا نہیں کی ۔عمران خان صاحب یہ آپ کانام استعمال کر کے کروڑوں ،اربوں روپے کما چکا ہے۔کرپشن کے علاوہ شیخ رشید نے کچھ نہیں کیا۔مجھے امید ہے کہ آپ مجھے بلا کر ساری صورتحال سے آگاہی حاصل کرینگے۔

    دس نومبر 2015 کوعوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ فیاض الحسن چوہان کو اس قابل نہیں سمجھتا کہ ان کی کسی بات کا جواب دوں ‘فیاض الحسن کا مسئلہ ان کی پارٹی کا ذاتی مسئلہ ہے بہتر یہی ہوگا کہ وہ آپس میں ہی اس معاملے کو حل کریں،وہ اکثر اپنی بیویوں کو طلاق دیتے رہتے ہیں۔

    فیاض الحسن چوہان وزیر بننے کے بعد بھی متنازعہ بیانات دینے سے باز نہ آئے جس کی وجہ سے حکومت نے ایک بار وزارت سے استعفیٰ لیا تھا تا ہم انہیں دوبارہ وزیر بنا دیا گیا، گزشتہ برس اگست میں فیاض الحسن چوہان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ ایک تقریر میں پاکستان فلم انڈسٹری اور اداکارہ نرگس اور میگھا کے خلاف نازیبا گفتگو کرتے نظر آئے تھے.

    حریم شاہ باز نہ آئی، وفاقی وزیر کی ویڈیو لیک کرکے شرمناک الزامات عائد کر دیئے

    شیخ رشید کی ویڈیو لیک، حریم شاہ پھر میدان میں آ گئی؟ کیا کہا؟

    عمران خان کی ویڈیو لیک کر دوں گی، حریم شاہ کی نئی ٹویٹ کے بعد کھلبلی مچ گئی

    میرا پیچھا چھوڑ دیں، حریم شاہ کس کی منتیں کرنے لگ گئی؟ سب حیران رہ گئے

    دوسروں کی ویڈیو لیک کرنیوالی حریم شاہ کی ایسی "حقیقت” سامنے آئی کہ سب حیران رہ گئے

    شیخ رشید نے نکاح متعہ کیا ہے، حریم شاہ کے انکشاف پر سب حیران

    حریم شاہ کے الزامات، شیخ رشید نے کونسا قدم اٹھا لیا؟ سب حیران رہ گئے

    شیخ رشید نے خاموشی توڑ دی،حریم شاہ کو کال کر کے کیا کہا؟ ریکارڈنگ منظر عام پر

    حریم شاہ کی "لیکس” کا سلسلہ جاری، فیاض الحسن چوہان کی کال ریکارڈنگ شیئر کر دی

    سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کے طیارے سے چوری کرنے اور بعد میں معافی مانگنے والی ٹک ٹاک گرل حریم شاہ دفتر خارجہ کے کمیٹی روم میں پہنچ گئی تھی جس کا سوشل میڈیا پر چرچاہوا، ٹویٹر پر ویڈیو جاری ہونے کے بعد وزیراعظم ہاؤس نے نوٹس لیا ہے اور تحقیقات کا حکم دیا تھا تا ہم تحقیقاتی رپورٹ ابھی تک سامنے نہیں آ سکی

    مبشرلقمان کےخلاف حکومتی شخصیت نےحریم شاہ اورصندل خٹک کےذریعےسازشی کھیل کھیلا، بھرپور مذمت کرتے ہیں ، رانا عظمیم ، شہزاد حسین بٹ ود یگر

    غیر سنجیدہ خاتون حریم شاہ وزارت خارجہ کے اہم کمیٹی روم میں کیسے پہنچیں ؟ کس کے ساتھ گئیں ؟ اس کا ذمہ دار کون ہے سوالات اٹھ گئے، وزیراعظم ہاؤس کے نوٹس لینے کے بعد تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا تا ہم کیا تحقیقات ہوئیں اور کس کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا کچھ معلوم نہ ہو سکا

    حریم شاہ، صندل خٹک نےمشبر لقمان کے خلاف سازش رچانےکا اعتراف کرتے ہوئے معافی کی درخواست کردی

    حریم شاہ کی ویڈیو جاری ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق پر انگلیاں اٹھی تھیں،صارفین کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ کمیٹی روم میں حریم شاہ کو لے جانے میں نعیم الحق کا ہاتھ ہو سکتا ہے تاہم تحقیقات کے بعد سب سامنے آئے گا.

    معروف اینکر مبشر لقمان کے خلاف سازشی عناصر ننگے ہوگئے ، سازش فیاض الحسن چوہان نے تیار کی ، سازشی کرداروں نے راز اگل دیئے

    سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فرحان ورک نے ٹویٹر پر کہا کہ جو بھی حریم شاہ کو ایسی حساس جگہوں پر لے کر گیا اس کی تفتیش کی ضرورت ہے۔ اگر حریم شاہ جا سکتی ہے تو معلوم نہیں کہ کون کون پہلے بھی ایسے جا چکا ہے؟ حریم شاہ کی تو ٹک ٹاک سے پتہ چلا۔ یہ انتہائی حساس نوعیت کا مسلہ ہے۔ اس کی مکمل چیکنگ کی ضرورت ہے.

  • فیاض الحسن چوہان اور حریم شاہ کی سینئر صحافی و اینکرمبشر لقمان کے خلاف سازش ،صحافتی تنظیموں کی مذمت

    فیاض الحسن چوہان اور حریم شاہ کی سینئر صحافی و اینکرمبشر لقمان کے خلاف سازش ،صحافتی تنظیموں کی مذمت

    فیاض الحسن چوہان اور حریم شاہ کی سینئر صحافی و اینکرمبشر لقمان کے خلاف سازش بے نقاب
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکٹرانک میڈیا پروڈیوسر ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل قاسم سندھو نے کہا ہے کہ الیکٹرانک میڈیا پروڈیوسر ایسوسی ایشن صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کے ایک صحافی بارے نامناسب الفاظ کی ایمپرا بھرپور مذمت کرتی ہے۔ صحافی کا کام ہی سوال کرنا ہوتا ہے اور حقائق کیلئے بات کی تہہ تک جانا ہوتا ہے۔ ایسے میں اگر کوئی سیاستدان ننگا ہوتا ہے تو اس میں صحافی کا کیا قصور۔

    قاسم سندھو کا مزید کہنا تھا کہ چوہان صاحب اپنے کردار کو جانچیں صحافیوں کو گالیاں نہ دیں۔ پروڈیوسرز ایسوسی ایشن اپنے ساتھی اینکر کے ساتھ کھڑی ہے اور صحافت کو نشانہ بنانے کی اجازت نہیں دے گی۔

    واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر بدنام ہونے والی حریم شاہ کی فیاض الحسن چوہان کے ساتھ کال کی ایک ریکارڈنگ حریم شاہ نے شیئر کی ہے جس میں‌ حریم شاہ کو فیاض الحسن چوہان مشورے دے رہے ہیں تو حریم شاہ کہتی ہیں کہ ہم مبشر لقمان کے خلاف کام کریں گے، فیاض الحسن چوہان نے میڈیا کے حوالہ سے حریم شاہ کو روکا لیکن مبشر لقمان کے بارے کوئی بات نہیں کی جس سے اس امر کی تائید ہوتی ہے کہ چند ماہ قبل مبشر لقمان کے خلاف حریم شاہ کے پروپیگنڈے کے پیچھے فیاض الحسن چوہان ہی ملوث تھے.

    حریم شاہ نے مبشر لقمان سے ایک ویڈیو میں‌ معافی بھی مانگی تھی تا ہم اب فیاض الحسن چوہان کی کال کے بعد حریم شاہ کے مذموم عزائم بے نقاب ہو گئے ہیں،اب فیاض الحسن چوہان اور حریم شاہ سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کے خلاف کیا سازش رچانے جا رہی ہیں اس کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے ،تا ہم ملک بھر کے صحافیوں نے اعلان کیا ہے کہ ہم مبشر لقمان کے ساتھ کھڑے ہیں اور رہیں گے

    معافی مانگنے والی ویڈیو میں حریم شاہ اور صندل خٹک میں مبشر لقمان سے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہتی ہیں‌کہ ہم سے یہ غطی ہوئی ہے اور ہم نے جان بوجھ کر غلط بیانی کی تھی جس پر ہمیں‌بہت شرمندگی ہے،اپنے ویڈیو پیغام میں حریم شاہ اور صندل خٹک یہ بھی ا عتراف کرتی ہیں‌کہ ہم نے مبشر لقمان جیسے ایک معزز اینکر کے خلاف من گھڑت یہ کہانی گھڑی تھی ، ہم مبشر لقمان سے معافی چاہتے ہیں ، کیوں کہ وہ اس ملک کے ایک بہت ہی زیادہ معزز اور چمکتے ہوئے ستارے ہیں ،حریم شاہ اور صندل خٹک اپنے ویڈیوپیغام میں مبشر لقمان سے معافی کی درخواست کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ ہم نے یہ مذاق میں کیا تھا ، حقیقت یہ ہے کہ مبشر لقمان بلا شبہ ایک محب وطن اور اس ملک کی انتہائی ذمہ دار شخصیت ہیں‌

    حریم شاہ باز نہ آئی، وفاقی وزیر کی ویڈیو لیک کرکے شرمناک الزامات عائد کر دیئے

    شیخ رشید کی ویڈیو لیک، حریم شاہ پھر میدان میں آ گئی؟ کیا کہا؟

    عمران خان کی ویڈیو لیک کر دوں گی، حریم شاہ کی نئی ٹویٹ کے بعد کھلبلی مچ گئی

    میرا پیچھا چھوڑ دیں، حریم شاہ کس کی منتیں کرنے لگ گئی؟ سب حیران رہ گئے

    دوسروں کی ویڈیو لیک کرنیوالی حریم شاہ کی ایسی "حقیقت” سامنے آئی کہ سب حیران رہ گئے

    شیخ رشید نے نکاح متعہ کیا ہے، حریم شاہ کے انکشاف پر سب حیران

    حریم شاہ کے الزامات، شیخ رشید نے کونسا قدم اٹھا لیا؟ سب حیران رہ گئے

    شیخ رشید نے خاموشی توڑ دی،حریم شاہ کو کال کر کے کیا کہا؟ ریکارڈنگ منظر عام پر

    حریم شاہ کی "لیکس” کا سلسلہ جاری، فیاض الحسن چوہان کی کال ریکارڈنگ شیئر کر دی

    سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کے طیارے سے چوری کرنے اور بعد میں معافی مانگنے والی ٹک ٹاک گرل حریم شاہ دفتر خارجہ کے کمیٹی روم میں پہنچ گئی تھی جس کا سوشل میڈیا پر چرچاہوا، ٹویٹر پر ویڈیو جاری ہونے کے بعد وزیراعظم ہاؤس نے نوٹس لیا ہے اور تحقیقات کا حکم دیا تھا تا ہم تحقیقاتی رپورٹ ابھی تک سامنے نہیں آ سکی

    مبشرلقمان کےخلاف حکومتی شخصیت نےحریم شاہ اورصندل خٹک کےذریعےسازشی کھیل کھیلا، بھرپور مذمت کرتے ہیں ، رانا عظمیم ، شہزاد حسین بٹ ود یگر

    غیر سنجیدہ خاتون حریم شاہ وزارت خارجہ کے اہم کمیٹی روم میں کیسے پہنچیں ؟ کس کے ساتھ گئیں ؟ اس کا ذمہ دار کون ہے سوالات اٹھ گئے، وزیراعظم ہاؤس کے نوٹس لینے کے بعد تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا تا ہم کیا تحقیقات ہوئیں اور کس کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا کچھ معلوم نہ ہو سکا

    حریم شاہ، صندل خٹک نےمشبر لقمان کے خلاف سازش رچانےکا اعتراف کرتے ہوئے معافی کی درخواست کردی

    حریم شاہ کی ویڈیو جاری ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق پر انگلیاں اٹھی تھیں،صارفین کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ کمیٹی روم میں حریم شاہ کو لے جانے میں نعیم الحق کا ہاتھ ہو سکتا ہے تاہم تحقیقات کے بعد سب سامنے آئے گا.

    معروف اینکر مبشر لقمان کے خلاف سازشی عناصر ننگے ہوگئے ، سازش فیاض الحسن چوہان نے تیار کی ، سازشی کرداروں نے راز اگل دیئے

    سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فرحان ورک نے ٹویٹر پر کہا کہ جو بھی حریم شاہ کو ایسی حساس جگہوں پر لے کر گیا اس کی تفتیش کی ضرورت ہے۔ اگر حریم شاہ جا سکتی ہے تو معلوم نہیں کہ کون کون پہلے بھی ایسے جا چکا ہے؟ حریم شاہ کی تو ٹک ٹاک سے پتہ چلا۔ یہ انتہائی حساس نوعیت کا مسلہ ہے۔ اس کی مکمل چیکنگ کی ضرورت ہے.

  • سزا کے خلاف سینئر صحافی نے کی سندھ ہائیکورٹ میں اپیل دائر، کیا موقف اپنایا؟

    سزا کے خلاف سینئر صحافی نے کی سندھ ہائیکورٹ میں اپیل دائر، کیا موقف اپنایا؟

    سزا کے خلاف سینئر صحافی نے کی سندھ ہائیکورٹ میں اپیل دائر، کیا موقف اپنایا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی پریس کلب کے ممبر،سینئر صحافی نصر اللہ چوہدری نے مبینہ ممنوعہ لٹریچر رکھنے کے الزام میں سنائی گئی سزا کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنچ کردیا ہے، اپیل میں موقف اختیار کیا گیا کہ انسداددہشت گردی عدالت کا فیصلہ بنیادی قانون کے اصول کے برخلاف اور حقائق کے منافی ہے،

    سینئر صحافی کی جانب سے اپیل میں موقف اختیار کیا گیا کہ سادہ لباس میں ملبوس قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار7نومبر 2018 کو کراچی پریس کلب میں غیر قانونی داخل ہوئے، صحافیوں کو ہراساں اوردھمکایا گیا تاہم صحافیوں کے احتجاج کے بعد 8نومبر 2018کی شب انہیں سادہ لباس میں ملبوس قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے گھر سے غیر قانونی حراست میں لے لیا جس پر کراچی پریس کلب اورصحافتی تنظیموں کی جانب سے بھرپور احتجاج کے باعث سی ٹی ڈی نے تین روز تک غیر قانونی حراست میں رکھنے کے بعد جھوٹے اور بے بنیاد مقدمے میں نامزد کردیا،

    بلاول کا آزادی صحافت کا نعرہ، سندھ میں 50 سے زائد صحافیوں پر سنگین دفعات کے تحت مقدمات درج

    فردوس عاشق اعوان نے سنائی صحافیوں کو بڑی خوشخبری جس کے وہ 19 برس سے تھے منتظر

    فواد چوہدری کا بے روزگار صحافیوں‌ کیلئے بڑا اعلان، مستقبل کیلئے دیے اہم مشورے

    برطانوی صحافی پر مقدمہ کرنے کے لئے فیاض الحسن چوہان کی شہباز شریف کو بڑی پیکشش

    کراچی کے سینئر صحافی کو 5 سال قید کی سزا، صحافتی تنظیموں کا احتجاج

    اپیل میں مزید کہا گیا کہ استغاثہ اپناکیس ثابت کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہا اور ان کے خلاف ممنوعہ لٹریچر سے متعلق کوئی شواہد پیش نہیں کیے گئے، ان کی گرفتاری اور غیر قانونی حراست پر نہ صرف ملکی بلکہ عالمی میڈیا پر نشر ہونے والی خبریں ریکارڈ کا حصہ ہیں اورعدالت نے ان کی غیر قانونی حراست کو یکسر نظر انداز کرتے ہوئے سزا سنائی،

    واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جج منیر بھٹو نے سینئر صحافی نصر اللہ چوہدری کو مبینہ ممنوعہ لٹریچر رکھنے کے الزام میں 5سال قید، 10ہزار جرمانہ جبکہ عدم ادائیگی پر مزید ایک ماہ سزا کا حکم دیا تھا جسے اب ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے.

  • کراچی کے سینئر صحافی کو 5 سال قید کی سزا، صحافتی تنظیموں کا احتجاج

    کراچی کے سینئر صحافی کو 5 سال قید کی سزا، صحافتی تنظیموں کا احتجاج

    کراچی کے سینئر صحافی کو 5 سال قید کی سزا، صحافتی تنظیموں کا احتجاج

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس دستور اور کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور نے سینئر صحافی اور ممبر کراچی پریس کلب نصر اللہ چوہدری کو نام نہاد ممنوعہ لٹریچر رکھنے کے الزام میں سزا سنانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

    اپنے مشترکہ بیان میں پی ایف یو جے دستور اور کے یو جے دستور کے رہنماوں کا کہنا ہے کہ نام نہاد ممنوعہ لٹریچر کے الزام میں سینئر صحافی کو سزا دینا ایک انوکھا فیصلہ ہے۔۔حکومت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے زریعے دھمکیوں ، تشدد ار حراساں کرنے کے عمل کے زریعے صحافتی حلقے پر دباو ڈال رہی ہے ، آزادی اظہار رائے کو دبانے کے لئے بے شمار صھافیوں کو اغواکر کے اور انہیں تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد جعلی اور بے بنیاد مقدمات میں پھنسایا جا رہا ہے، جبکہ حال ہی میں سندھ بھر کے بے شمار صحافیوں پر دہشت گردی کے الزمات بھی عائد کئے گئے۔

    بلاول کا آزادی صحافت کا نعرہ، سندھ میں 50 سے زائد صحافیوں پر سنگین دفعات کے تحت مقدمات درج

    فردوس عاشق اعوان نے سنائی صحافیوں کو بڑی خوشخبری جس کے وہ 19 برس سے تھے منتظر

    فواد چوہدری کا بے روزگار صحافیوں‌ کیلئے بڑا اعلان، مستقبل کیلئے دیے اہم مشورے

    برطانوی صحافی پر مقدمہ کرنے کے لئے فیاض الحسن چوہان کی شہباز شریف کو بڑی پیکشش

    پی ایف یو جے دستور اور کے یو جے دستور نے ان تمام غیر قانونی ہتھکنڈوں کے باوجود آزادی صحافت اور اظہار رائے کی آزادی کے لئے جدوجہد کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

    صحافتی تنظیموں کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں ایک سینئر صحافی کو اس طرح سزا سنانے کی کوئی مثال نہیں ملتی ، اس فیصلے سے دنیا بھر میں پاکستان میں آزادی صحافت سے متعلق منفی تاثر بھی پیدا ہو گا لہذا چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد اور چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نصر اللہ چوہدری کی سزا اور صحافیوں پر غیر قانونی مقدمات کے اندراج کا نوٹس لیں۔

    سینئر صحافی اور کراچی پریس کلب کے رکن نصر اللہ چوہدری کو سندھ کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نام و نہاد ممنوعہ لٹریچر رکھنے کے الزام میں 5 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ جسے سندھ ہائی کورٹ میں چیلنچ کردیا گیا ہے۔ نصراللہ چوہدری کو پریس کلب پر غیر قانونی چھاپے کی ہزیمت چھپانے کے لیئے نومبر میں گرفتار کیا گیا۔۔اور تین دن تک غیر قانونی حراست میں رکھنے کے بعد سی ٹی ڈی کی جانب سے عدالت میں ایک بھونڈے الزام میں پیش کیا گیا۔۔نصرااللہ چوہدری کو ایک ہفتے بعد ہی کمزور مقدمے کے باعث ضمانت بھی ملی تھی

  • نواز شریف کی صحت بارے لندن سے تشویشناک خبر آ گئی

    نواز شریف کی صحت بارے لندن سے تشویشناک خبر آ گئی

    نواز شریف کی صحت بارے لندن سے تشویشناک خبر آ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کا لندن میں علاج جاری ہے ان کی طبیعت بدستور خراب ہے البتہ ترجمان مسلم لیگ ن نے پلیٹ لیٹس کے اتار چڑھاؤ بتانا بند کر دیا ہے، سابق وزیراعظم نواز شریف کا لندن کے مقامی کلینگ میں طبی معائنہ کیا گیا نواز شریف کی پی ای ٹی سکین رپورٹ کا نتیجہ رواں ہفتے آنے کی توقع کی جا رہی ہے۔

    سابق وزیراعظم نواز شریف طبی معائنے کے لئے اپنی رہائش گاہ سے روانہ ہوئے تو ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان، صاحبزادے حسین نواز، لیگی عہدیدار ناصر بٹ اور دیگر معاونین بھی ہمراہ تھے۔

    اس موقع پر نواز شریف کے بیٹے حسین نوازکا کہنا تھا کہ کہ نواز شریف کی طبعیت بدستور ناساز ہے اور ان کی رپورٹس میں بہتری کے آثار نظر نہیں آ رہے

    سابق وزیراعظم نوازشریف کےبیرون ملک قیام کی مدت میں اضافےکے معاملے پر پنجاب حکومت نے 4رکنی کمیٹی تشکیل دے دی،پنجاب حکومت کی کمیٹی میں صوبائی وزیر قانون اور سیکریٹری قانون شامل ہیں، 4 رکنی کمیٹی میں چیف سیکریٹری پنجاب اور ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ بھی شامل ہیں، کمیٹی نواز شریف کے بیرون ملک قیام میں اضافے کے حوالہ سے سفارشات تیار کرے گی.

    قبل ازیں سابق وزیراعظم نواز شریف اور اہلخانہ نے ضمانت کی مدت میں توسیع کیلئے محکمہ داخلہ پنجاب کو درخواست دے دی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں محکمہ داخلہ پنجاب سے رابطہ کیا گیا۔ عدالت نے میاں نواز شریف کو انڈر سیکشن 401 (2) کوڈ آف کریمنل پروسیجر 1898 کے تحت مزید ریلیف کے لئے حکومت پنجاب کو درخواست دینے کی ہدایت کی تھی۔عدالت عالیہ اسلام آباد کی جانب سے قرار دیا گیا تھا کہ جب تک حکومت پنجاب درخواست پر فیصلہ نہیں کرے گی، نواز شریف ضمانت پر ہی تصور کئے جائیں گے۔

    نوازشریف کی ضمانت میں توسیع کیلئے محکمہ داخلہ پنجاب درخواست کے ساتھ نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس بھی درخواست کے ساتھ لگائی گئی ہیں،درخواست نوازشریف کے اہلخانہ اور وکلاء کی جانب سے دائر کی گئی، درخواست میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف کا بیرون ملک علاج جاری ہے، نوازشریف بیماری کے باعث وطن واپس نہیں آسکتے،

    العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی ضمانت کا آج آخری روز ہے،نواز شریف کی 8 ہفتوں کے لیے دی گئی ضمانت ختم ہو چکی ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ نے 8ہفتوں کیلئے نوازشریف کی ضمانت منظور کی تھی،عدالت نے ضمانت میں توسیع کیلئے پنجاب حکومت سےرجوع کرنےکاحکم دیاتھا

    واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کی طبی بنیاد پر ضمانت منظورکی تھی اور العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا 8 ہفتے کیلئے معطل کردی تھی،،عدالت نے 20لاکھ روپے مچلکے جمع کرانے کاحکم دیا تھا،عدالت نے کہا تھا کہ آٹھ ہفتے پورے ہونے پر مزید ضمانت چاہئے ہو تو پنجاب حکومت سے رجوع کریں،

    خیال رہے کہ طبی بنیادوں پر ضمانت پر رہائی کے بعد نواز شریف کو علاج کے لیے لندن منتقل کیا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے، تاہم ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا تھا کہ انھیں زیادہ بہتر علاج کے لیے امریکا منتقل کیا جائے گا۔

    سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیرون ملک جانے کے معاملے پر حکومت نے سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔وفاقی کابینہ اجلاس میں نواز شریف کی صحت سے متعلق تذکرہ ہوا۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی یقینی بنانے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے گا۔ وزیراعظم نے وزیر قانون فروغ نسیم اور معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کو سپریم کورٹ جانے کی ہدایت کر دی ہے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ضمانت کی مدت ختم ہونے پر نواز شریف کو وطن واپسی یقینی بنانے کی درخواست دائر کی جائے۔

    العزیزیہ ریفرنس کیس،نواز شریف کے وکیل اور نیب کو ملیں بیان حلفی کی مصدقہ نقول

    العزیزیہ ریفرنس،نوازشریف کی سزا کے خلاف اپیل سماعت کے لئے مقرر

    واضح رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نمبر دو کے جج محمد ارشد ملک نے دونوں ریفرنسز پر فیصلے سنائے تھے اور العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں نواز شریف کو سات سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں عدم شواہد کی بناء پر بری کر دیا تھا۔

    نوازشریف و زرداری کو چھوڑنے کا اعلان، پاکستانی سیاست میں ہلچل مچ گئی

    تم کون ہوتے ہو میری ویڈیو بنانے والے؟ مریم نواز برہم

    جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

    نوازشریف کا طبی وجوہات پر بیرون ملک قیام بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،نوازشریف 4 ہفتوں کی مدت مکمل ہونے کے بعد واپس نہیں آسکیں گے،نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق برطانوی ڈاکٹرزنے نوازشریف کا تفصیلی طبی معائنہ تجویز کیا ہے ،نوازشریف کے ٹیسٹ اورطبی معائنہ مکمل ہونے میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں،

    دنیا میں ہماری عزت نہیں، نواز شریف کا لندن کی فٹ پاتھ پر اعتراف

    شہبازشریف نے وکلا کومیڈیکل رپورٹس کی بنیاد پرکیس تیار کرنے کی ہدایت کر دی،میڈیکل رپورٹس پاکستانی حکام کو فراہم کی جائیں گی،میڈیکل رپورٹس کی کاپیزہائی کورٹ میں بھی جمع کرائی جائیں گی،نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کوبھی فراہم کی جائیں گی،نوازشریف کے مزید علاج کیلیےامریکہ لے جانے کی تجویز بھی زیرغور ہے،

    سابق وزیراعظم نواز شریف بیماری کے باعث لندن منتقل ہو چکے ہیں جہان ان کے ٹیسٹ ہوئے ہیں ، نواز شریف چوھدری شوگر ملز کیس میں نیب کے پاس جسمانی ریمانڈ پر تھے جب ان کی طبیعت خراب ہوئی انہیں علاج کے لئے سروسز ہسپتال، پھر گھر اور پھرلندن منتقل کر دیا گیا، نواز شریف کی لاہور ہائیکورٹ نے طبی بنیادوں پر ضمانت منظور کی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی العزیزیہ ریفرنس کیس میں نواز شریف کی سزا آٹھ ہفتوں کے لئے معطل کر دی، نواز شریف کا نام ای سی ایل سے حکومت نے نہیں نکالا بلکہ ون ٹائم علاج کے لئے عدالتی حکم کے بعد اجازت دی.

    نواز شریف کی حالت نازک مگر بیماری کی رپورٹ سامنے کیوں نہیں آئی؟ اہم خبر

    نواز شریف کی صحت، ڈاکٹرز نے وارننگ دے دی، خطرے کی گھنٹی

    سابق وزیراعظم نواز شریف کا لندن میں معروف ڈاکٹرز معائنہ کر چکے ہیں جبکہ معالجین کی تجویز پرنواز شریف کی گھر میں فزیو تھراپی کے سیشن بھی کئے جا رہے ہیں۔سابق وزیراعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا ہے کہ ‏نوازشریف کا علاج سینٹ تھامس اسپتال لندن کےمعالجین کررہے ہ یں،‏معالجین میں ماہرین امراض قلب اور خون شامل ہیں،‏ابتدائی طورپر پلیٹ لیٹس کم ہونے کی وجوہات تشخیص کرنی ہیں،

  • حریم شاہ کی "لیکس” کا سلسلہ جاری، فیاض الحسن چوہان کی کال ریکارڈنگ شیئر کر دی

    حریم شاہ کی "لیکس” کا سلسلہ جاری، فیاض الحسن چوہان کی کال ریکارڈنگ شیئر کر دی

    حریم شاہ کی "لیکس” کا سلسلہ جاری، فیاض الحسن چوہان کی کال ریکارڈنگ شیئر کر دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے بعد صوبائی وزیر پنجاب فیاض الحسن چوہان کی کال ریکارڈنگ جاری کر دی،حریم شاہ کی جانب سے جاری کی گئی کال کی ویڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ پنجاب کے صوبائی وزیر اطلاعات فیاض چوہان انہیں میڈیا پر زیادہ آنے سے منع کر رہے ہیں اور سمجھا رہے ہیں کہ میڈیا شاطر ہے اور آپکو غلط طور پر استعمال کرے گا۔ ٹی وی چینل کے اینکرز ہیں ان کا نام نہیں لینا، میڈیا پر نہیں جانا، آپ نے احتیاط کرنی ہے، ٹی وی چینلز کے اپنے اپنے بندے ہیں .حریم جواباً یقین دلا رہی ہیں کہ ہم آپکا نام نہیں لیں گے

    https://twitter.com/_Hareem_Shah/status/1211627472023891968

     

    گزشتہ روز ٹک ٹاک اسٹارحریم شاہ نے وزیراعظم عمران خان کی ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دی تھی سوشل میڈیا ویب ٹویٹر پر اپنے پیغام میں حریم شاہ نے دھمکی دی اور بعد ازاں ٹویٹ کو ڈیلیٹ کر دیا تا ہم اس ٹویٹ کے سکرین شاٹ صارفین نے محفوظ کر لئے، حریم شاہ کی دھمکی کے بعد تحریک انصاف کی جانب سے ٹویٹر پر حریم شاہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے.

    حریم شاہ کا ٹویٹر پر کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے اپنی اوقات میں رہیں، گالیاں نکال کر مجھے غصہ نہ دلائیں، یہ نہ ہو میں خان صاحب کی ویڈیو وائرل کر دوں۔ میں نے پہلے ہی خان صاحب کے کہنے پر معافی والی ویڈیو لگائی ہے۔ اس لیے پی ٹی آئی والوں سے کہہ رہی ہوں کہ بار بار گالیاں نکال کر غصہ نہ دلائیں مجھے، ورنہ خان صاحب کی ویڈیو وائرل کر دوں گی۔

    ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے دو روز قبل سوشل میڈ یا پر وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے ویڈیو کال کی مبینہ ویڈیو شیئر کی اس ویڈیو میں اصل آڈیو کی بجائے گانا چل رہا تھا جس کی وجہ سے یہ معلوم نہیں ہو رہا تھا کہ حریم شاہ اور شیخ رشید کے درمیان کیا بات چیت ہوئی،ویڈیو کے حوالے سے حریم شاہ نے ٹویٹر پر لکھا کہ رات کے پچھلے پہر ان کی وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے ساتھ ویڈیو کال پر بات ہوئی، شیخ صاحب بڑے…. موڈ میں لگ رہے تھے، شیخ رشید بہت شرارتی ہیں.

    حریم شاہ نے ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ منسٹر صاحب لڑکیوں سے وڈیو کال کرتے ہیں، ٹرین حادثے ہورہے ہیں لوگ مر رہے ہیں، کام کرنا ہے نہیں بس رنگینیوں میں مصروف ہیں۔

    حریم شاہ نے ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ حریم شاہ آپ کے لیے جیسے بھی عورت ہو، لیکن کیا منسٹر سے سوال نہیں ہو گا؟ کہ وہ وڈیو کال پر کیا کررہے تھے؟ ہر بار تنقید کا نشانہ عورت ہی کیوں؟

    ویڈیو کے بعد ایک آڈیو بھی منظر عام پر آئی ۔ جس میں حریم شاہ نے شیخ رشید سے کہا میری بات سنیں، میں نے آج تک آپ کا کوئی راز فاش نہیں کیا، آپ مجھ سے بات کیوں نہیں کرتے ہیں، ڈرامے کیوں کر رہے ہیں۔ حریم شاہ کی اس بات پرشیخ رشید کا کہنا تھا کہ کچھ نہیں کرنا جی اللہ مالک ہے، دیکھیں میں…………… ابھی شیخ رشید نے بات مکمل نہیں تھی کہ حریم شاہ نے کہا ’کیا اللہ مالک ہے؟ آپ ننگا ہو کے مجھے دکھاتے تھے، ویڈیو پر غلط غلط حرکتیں کرتے تھے اس وقت‘ اس سے پہلے کہ حریم شاہ کی جانب سے کوئی اور بات کی جاتی، شیخ رشید نے کال کاٹ دی.

    گزشتہ روز کی جاری ویڈیو کے بعد حریم شاہ ایک بار پھر میدان میں آئیں اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ویڈیو پیغام میں کہا کہ میرے پاس اتنا فضول وقت نہیں ،یہ سب آپ لوگوں کا ہی کام ہے کسی کی بھی عزت اچھالنا ،جو لوگ میر ے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑ گئے ہیں ،میرا پیچھا چھوڑ دیں ۔

    حریم شاہ باز نہ آئی، وفاقی وزیر کی ویڈیو لیک کرکے شرمناک الزامات عائد کر دیئے

    شیخ رشید کی ویڈیو لیک، حریم شاہ پھر میدان میں آ گئی؟ کیا کہا؟

    عمران خان کی ویڈیو لیک کر دوں گی، حریم شاہ کی نئی ٹویٹ کے بعد کھلبلی مچ گئی

    میرا پیچھا چھوڑ دیں، حریم شاہ کس کی منتیں کرنے لگ گئی؟ سب حیران رہ گئے

    دوسروں کی ویڈیو لیک کرنیوالی حریم شاہ کی ایسی "حقیقت” سامنے آئی کہ سب حیران رہ گئے

    شیخ رشید نے نکاح متعہ کیا ہے، حریم شاہ کے انکشاف پر سب حیران

    حریم شاہ کے الزامات، شیخ رشید نے کونسا قدم اٹھا لیا؟ سب حیران رہ گئے

    شیخ رشید نے خاموشی توڑ دی،حریم شاہ کو کال کر کے کیا کہا؟ ریکارڈنگ منظر عام پر

    سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کے طیارے سے چوری کرنے اور بعد میں معافی مانگنے والی ٹک ٹاک گرل حریم شاہ دفتر خارجہ کے کمیٹی روم میں پہنچ گئی تھی جس کا سوشل میڈیا پر چرچاہوا، ٹویٹر پر ویڈیو جاری ہونے کے بعد وزیراعظم ہاؤس نے نوٹس لیا ہے اور تحقیقات کا حکم دیا تھا تا ہم تحقیقاتی رپورٹ ابھی تک سامنے نہیں آ سکی

    مبشرلقمان کےخلاف حکومتی شخصیت نےحریم شاہ اورصندل خٹک کےذریعےسازشی کھیل کھیلا، بھرپور مذمت کرتے ہیں ، رانا عظمیم ، شہزاد حسین بٹ ود یگر

    غیر سنجیدہ خاتون حریم شاہ وزارت خارجہ کے اہم کمیٹی روم میں کیسے پہنچیں ؟ کس کے ساتھ گئیں ؟ اس کا ذمہ دار کون ہے سوالات اٹھ گئے، وزیراعظم ہاؤس کے نوٹس لینے کے بعد تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا تا ہم کیا تحقیقات ہوئیں اور کس کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا کچھ معلوم نہ ہو سکا

    حریم شاہ، صندل خٹک نےمشبر لقمان کے خلاف سازش رچانےکا اعتراف کرتے ہوئے معافی کی درخواست کردی

    حریم شاہ کی ویڈیو جاری ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق پر انگلیاں اٹھی تھیں،صارفین کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ کمیٹی روم میں حریم شاہ کو لے جانے میں نعیم الحق کا ہاتھ ہو سکتا ہے تاہم تحقیقات کے بعد سب سامنے آئے گا.

    معروف اینکر مبشر لقمان کے خلاف سازشی عناصر ننگے ہوگئے ، سازش فیاض الحسن چوہان نے تیار کی ، سازشی کرداروں نے راز اگل دیئے

    سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فرحان ورک نے ٹویٹر پر کہا کہ جو بھی حریم شاہ کو ایسی حساس جگہوں پر لے کر گیا اس کی تفتیش کی ضرورت ہے۔ اگر حریم شاہ جا سکتی ہے تو معلوم نہیں کہ کون کون پہلے بھی ایسے جا چکا ہے؟ حریم شاہ کی تو ٹک ٹاک سے پتہ چلا۔ یہ انتہائی حساس نوعیت کا مسلہ ہے۔ اس کی مکمل چیکنگ کی ضرورت ہے.

     

  • سال 2019، سندھ پولیس کے 25 جوان ہوئے شہید، کتنے ملزمان گرفتار ہوئے اور کیا کیا برآمد ہوا؟ اہم خبر

    سال 2019، سندھ پولیس کے 25 جوان ہوئے شہید، کتنے ملزمان گرفتار ہوئے اور کیا کیا برآمد ہوا؟ اہم خبر

    سال 2019، سندھ پولیس کے 25 جوان ہوئے شہید، کتنے ملزمان گرفتار ہوئے اور کیا کیا برآمد ہوا؟ اہم خبر
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سال2019 کی سندھ پولیس کارکردگی رپورٹ آئی جی سندھ کو پیش کردی گئی۔ رپورٹ کے مطابق سال2019کے دوران مجموعی طور پر49834 ملزمان گرفتار کئے گئے،1114پولیس مقابلے،504 جرائم پیشہ گروہوں کو ختم کیا گیا۔39 ڈکیت،08دہشت گرد اور ایک اغواء کار ہلاک ہوا۔

    رپورٹ کے مطابق 39دہشت گرد،21ٹارگٹ کلرزاور10اغواء کار گرفتار ہوئے، 13557ڈکیت/کریمنلز گرفتار جبکہ 1534 ملزمان کو رنگے ہاتھوں موقع پر ہی گرفتار کیا گیا۔20976مفرور،13697 اشتہاری ملزمان کو گرفتارکیا گیا،جرائم کے خلاف جنگ کے دوران 25افسران اور جوان شہید ہوئے۔

    گرفتار ملزمان سے 219کلوگرام سے زائد دھماکا خیز مواد، 665 فیوز/ڈیٹونیٹرز،50 عددبم بنانیکے ألات،42 میزائل ،17 راکٹس ،412 گرنیڈز ،02أئی ای ڈیز،31 تیار بم،08خودکش جیکٹس،37527 راؤنذز کارتوس،9530پستول/ ریوالورز/ماؤذر ،167 رائفلیں،749شاٹ گنز/ ریپیٹرز ،213 ایس ایم جیز/کلاشنکوف،06ایم پی فائیو،03جی ٹھری رائفلیں اور04 اینٹی ایئر کرافٹ برآمد کی گئیں.

    دوسری جانب سندھ حکومت نے نیو ایٸر کے باعث کراچی میں 31 دسمبر سے 1 جنوری تک ڈبل سواری اور ون ویلنگ پر پابندی لگادی.

  • سیکرٹری الیکشن کمیشن کی مدت ملازمت مکمل نیا سیکرٹری کس کو بنا دیا گیا؟ اہم خبر

    سیکرٹری الیکشن کمیشن کی مدت ملازمت مکمل نیا سیکرٹری کس کو بنا دیا گیا؟ اہم خبر

    سیکرٹری الیکشن کمیشن کی مدت ملازمت مکمل نیا سیکرٹری کس کو بنا دیا گیا؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن بابریعقوب فتح محمدکی مدت ملازمت مکمل ہو گئی،ان کی جگہ ظفر اقبال حسین کوسیکرٹری الیکشن کمیشن کی ذمہ داری سونپ دی گئی ، گریڈ 21 کےصوبائی الیکشن کمشنرظفراقبال تاحکم ثانی سیکرٹری الیکشن کمیشن ہوں گے قائم مقام چیف الیکشن کمشنرنے نئے سیکرٹری الیکشن کمیشن کی تعیناتی کی.

    چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے حوالہ سے پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے بعد سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابھی کمیٹی کوفیصلہ کن میٹنگ کرنی ہے،بہت اچھے ماحول میں بات ہو رہی ہے ،اپوزیشن نےبہت ذمے دارانہ طریقے سے بات کی ،ہماری پوری کوشش ہو گی کہ پارلیمنٹ یہ فیصلہ کرے،تینوں ناموں کا اکھٹا فیصلہ ہونا چاہیے

    مسلم لیگ ن کے رہنما مشاہد اللہ خان کا کہنا تھا کہ بابر یعقوب سے ہمیں کوئی ذاتی مسئلہ نہیں ہے،ہم نے کہا کہ بابر یعقوب کو چیف الیکشن کمشنر نہیں ہونا چاہے 25 جولائی کو الیکشن میں دھاندلی ہوئی ، اس وقت الیکشن کمیشن کا سیکریٹری کون تھا ؟ ایسے شخص کو آپ چیف الیکشن کمشنر کیسے بنا سکتے ہیں، بات ہوتی رہے تو آگے بڑھے گی ، بات رکنی نہیں چاہیے،

    چیف الیکشن کمشنر اوردوارکان الیکشن کمیشن کی تقرری کا معاملہ،12رکنی پارلیمانی کمیٹی کا آٹھواں اجلاس بغیر کارروائی کے ملتوی کر دیا گیا

    تحریک انصاف کی رہنما وفاقی وزیر شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی کاآئندہ اجلاس پیرکو ہوگا،دھند کے باعث کچھ ارکان اجلاس میں نہیں پہنچ سکے،کسی بھی فیصلے کیلئے دو تہائی اکثریت ضروری ہوتی ہے،مطلوبہ تعدادپوری نہ ہونےپر اجلاس کی کارروائی آگے نہیں بڑھی،

  • وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، وزراء کے شکوے،احتساب سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،وزیراعظم

    وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، وزراء کے شکوے،احتساب سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،وزیراعظم

    وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، وزراء کے شکوے،احتساب سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،وزیراعظم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرپشن کرنے والا سزا کا حق دار، نیب آرڈیننس پر ردعمل سب کے سامنے ہے، کسی قیمت پر احتساب سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

    وزیراعظم کے زیر صدارت میڈیا سٹریٹجی اجلاس ہوا جس میں نیب ترمیمی آرڈیننس پر ردعمل کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر شرکا سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ احتساب سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ نیب آرڈیننس پر جو ردعمل آیا، وہ سب کے سامنے ہے۔

    وزیراعظم نے دو ٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے واضح کیا کہ جس نے کرپشن کی وہ سزا بھگتے گا۔ ہم نے معیشت کی بہتری کیلئے انتھک کوشش کی۔ 2020ء میں عام آدمی کی بہتری کیلئے اقدامات کریں گے اور معیشت میں بہتری کے ثمرات عوام تک پہنچائیں گے

    اجلاس میں وزیراعظم عمران خان سے نیب آرڈیننس معاملے پر شکوے کئے، نیب ترمیمی آرڈیننس کےخدوخال سے متعلق بیشتروزرالاعلم نکلے، وزراء نے وزیراعظم عمران خان سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ آرڈیننس جاری ہونے سے پہلے مشاورت ہونی چاہیے تھی، قانون سازی پرحکومتی بیانیے سے متعلق مشاورت ہونی چاہیےتھی،

    اجلاس میں وزراء نے رائے دی کہ کسی بھی قانون سازی پرپہلے کابینہ میں بحث کرائی جائے،مشاورت کےبعدقانون سازی کی جائے، مشاورت سے حکومتی موقف کوتقویت ملےگی،کسی بھی قانون سازی سے پہلے میڈیا اسٹریٹجی بنائی جائے،

    وزیراعظم عمران خان نے آئندہ کابینہ کواعتماد میں لینے کی ہدایت کی.

    حکومت کی جانب سے نیب ترمیمی آرڈیننس جاری کیا گیا ہے جس پر اپوزیشن جماعتوں نے احتجاج کرتے ہوئے اسے مسترد کیا تا ہم اب آرڈیننس کی تفصیل سامنے آنے پر اپوزیشن جماعتوں نے اندرون خانہ مٹھائیاں بانٹنا شروع کر دی ہیں،نیب ترمیمی آرڈیننس نافذ ہو چکا اب بڑے بڑے کرپشن کیسز نیب اور احتساب عدالتوں سے دیگر اداروں اور اور کورٹس کو منتقل ہونے کا امکان ہے۔

    ذرائع کے مطابق نیب آرڈیننس سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب، اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف ان کے بیٹے حمزہ شہباز، سینئر لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق، پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما علیم خان، سبطیین خان سمیت متعدد افراد کو فائدہ حاصل ہو گا.

    حریم شاہ باز نہ آئی، وفاقی وزیر کی ویڈیو لیک کرکے شرمناک الزامات عائد کر دیئے

    شیخ رشید کی ویڈیو لیک، حریم شاہ پھر میدان میں آ گئی؟ کیا کہا؟

    عمران خان کی ویڈیو لیک کر دوں گی، حریم شاہ کی نئی ٹویٹ کے بعد کھلبلی مچ گئی

    میرا پیچھا چھوڑ دیں، حریم شاہ کس کی منتیں کرنے لگ گئی؟ سب حیران رہ گئے

    گزشتہ روز نیب کے آرڈیننس پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے دستخط کر دیئے تھے جس کے بعد اسے وفاقی وزارت قانون کو بھیج دیا گیا تھا جس کا آج نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب ترمیمی آرڈیننس کے ذریعے سابق صدر آصف زرداری، سابق وزرائے اعظم شاہد خاقان عباسی، یوسف رضاگیلانی مستفید ہو سکیں گے۔

    ذرائع کے مطابق آصف زرداری کا جعلی بینک اکاؤنٹس کیس بھی ترمیمی آرڈیننس کے باعث غیر موثر ہونے کا امکان ہے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد، احد خان چیمہ، وسیم اجمل سمیت اہم بیورو کریٹس بھی مستفید ہوں گے۔

    ن لیگ، پیپلز پارٹی کے بعد ایک اور اپوزیشن جماعت نے نیب آرڈیننس کی مخالفت کر دی

    نیب ترمیمی آرڈیننس منظوری کے اگلے روز سپریم کورٹ میں چیلنج

    نیب ترمیمی آرڈیننس، وزیراعظم کس کو این آر او دینا چاہتے ہیں؟ مریم اورنگزیب کا انکشاف

    نیب ترمیمی آرڈیننس کیوں لایا گیا؟ سعید غنی نے لگایا وزیراعظم پر سنگین الزام

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے نیب آرڈیننس سے متروکہ وقف املاک بورڈ انوسٹمنٹ کیس میں آصف ہاشمی کے بھی مستفید ہونے کا امکان پیدا ہو گیا، آشیانہ اقبال، صاف پانی کرپشن کیس، پیراگون ریفرنس، پارک ویو سوسائٹی اور چنیوٹ کرپشن کیسز بھی منتقل ہونے کا امکان ہے۔ لاہور پارکنگ کمپنی، لاہور ویسٹ مینجمنٹ، راولپنڈی ویسٹ مینیجمنٹ کمپنی کے کیسز بھی منتقل ہونے کا امکان ہے، 56 کمپنیوں میں کرپشن کے کیسز بھی منتقل ہو جائیں گے۔

  • بچوں سے زیادتی کے ایک برس میں کتنے واقعات پنجاب میں ہوئے؟ شرمناک رپورٹ آ گئی

    بچوں سے زیادتی کے ایک برس میں کتنے واقعات پنجاب میں ہوئے؟ شرمناک رپورٹ آ گئی

    بچوں سے زیادتی کے ایک برس میں کتنے واقعات پنجاب میں ہوئے؟ شرمناک رپورٹ آ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بچوں سے زیادتی کےواقعات پر مبنی محکمہ داخلہ پنجاب کی رپورٹ پنجاب اسمبلی میں پیش کردی گئی، رپورٹ کے مطابق پنجاب میں ستمبر2019 تک بچوں سے زیادتی کے کل 1024 مقدمات رجسٹر ہوئے،1024 میں سے 856 مقدمات کی تفتیش مکمل کرکے چالان عدالت میں جمع کرائے جاچکے ہیں،لاہورمیں ستمبر 2018 سےمارچ 2019 تک بچوں سےزیادتی کے 152 مقدمات رجسٹرہوئے.

    پنجاب میں 905 بچے اور 411 بچیاں زیادتی کا نشانہ بنیں۔ ان میں سے 11 بچے اور 10 بچیوں کو ریپ کے بعد قتل کر دیا گیا۔پولیس ریکارڈ کے مطابق ضلع لاہور میں 105 بچوں سے بدفعلی 94 بچیوں سے زیادتی کے کیسز رپورٹ ہوئے۔ جبکہ 2 بچے اور 1 بچی کو قتل کر دیا گیا۔

    گوجرانوالہ میں 72 بچون سے بدفعلی، 50 بچیوں سے زیادتی کے کیسز رپورٹ ہوئے، ایک بچی قتل ہوئی۔ فیصل آباد ریجن میں 60 بچوں سے بدفعلی 15 بچیوں سے زیادتی کے کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ ایک بچی قتل ہوئی۔ ملتان ریجن میں 36 بچوں سے بدفعلی اور 13 بچیوں کے ساتھ زیادتی کے کیسز رپورٹ ہوئے۔ بہاولپور ریجن میں 38 بچوں سے بدفعلی 20 بچیوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات ہوئے۔

    پولیس ریکارڈ کے مطابق ایک ہزار انتالیس کیسز کو حل کر دیا گیا۔ جبکہ لاہور ضلع کے بچوں سے زیادتی کے 3 کیسز تا حال حل نہ ہو سکے۔ پولیس حکام کے مطابق زیادہ کیسز سامنے آنے والے علاقوں میں پولیس پیٹرولنگ بڑھا دی گئی۔ قصور اور چونیاں سمیت دیگر علاقوں میں ڈالفن فورس تعینات کی گئی ہے

    جس خوفناک تعداد میں بچوں سے زیادتی کے کیسز سامنے آ رہے ہیں، لگتا ہے جیسے ہمارا معاشرہ بچوں کی پرورش کیلئے سب سے بھیانک معاشرہ بن چکا ہے۔کوئی دن ایسا نہیں گذر رہا کہ جب کوئی واقعہ میڈیا پر رپورٹ نہ ہو۔

    ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ چھے مہینوں میں بچوں سے جنسی زیادتی کے 1300 سے زائد واقعات رپورٹ ہوئے جبکہ بہت بڑی تعداد ان کیسز کی بھی ہے جن کی رپورٹ درج نہیں کروائی گئی.

    واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل سانحہ چونیاں میں 4 بچوں کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کا معاملہ سامنے آیا تھا جس کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا تھا۔ ملزم کا نام سہیل شہزاد تھا جس کی عمر 27 سال ہے، چاروں وارداتیں اسی ملزم نے سر انجا م دیں تھیں،ملزم سہیل شہزاد لاہور میں تندور پر روٹیاں لگانے کا کام کرتا ہے اور غیر شادی شدہ ہے۔حکام کے مطابق ملزم نے چاروں بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا،معاملے کی تحقیقات سائنسی بنیادوں پر کی گئیں، 1649 مشکوک افراد کی جیو فینسنگ کی گئی، بچے فیضان اور علی حسن کے کپڑوں سے ملنے والے نمونے ملزم سے میچ کر گئے تھے، ایک بچے کی لاش اور 3 بچوں کی ہڈیوں کے ڈی این اے سے ملزم کی شناخت کی گئی تھی

    وزیراعظم عمران خان نے سانحہ چونیاں‌ کا مرکزی ملزم پکڑے جانے پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو مبارکباد دی ہے، وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت میں یہ ٹیسٹ کیس تھاجس میں اللہ نےہمیں سرخروکیا،

    وزیراعلیٰ‌ پنجاب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے، انہوں نے کہاکہ قصورمیں واقعات پہلےبھی ہوئے ہیں، چونیاں کیس میں اہم سراغ مل گیاہے، چونیاں کیس میں ملزمان کے پولی گرافک ٹیسٹ کیےگئےہیں، ملزم سہیل شہزادنےبچوں کوقتل کیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے ملزم کی تصویر بھی میڈیا کو دکھائی، وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملزم کا نام سہیل شہزاد ہے جس کی عمر 27 سال ہے، چاروں وارداتیں اسی ملزم نے سر انجا م دیں،  وزیر اعلیٰ نے مزید بتایا کہ ملزم سہیل شہزاد لاہور میں تندور پر روٹیاں لگانے کا کام کرتا ہے اور غیر شادی شدہ ہے، اس نے چاروں بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا،

    پنجاب اسمبلی میں حکومتی جماعت تحریک انصاف کی رکن سیمابیہ طاہر نے قرارداد جمع کروائی ہے جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ زینب زیادتی و قتل کے واقعے نے پورے ملک کے درو دیوار ہلا دیئے تھے اور اب 10 سالہ بچی فرشتہ کی تشدد زدہ لاش اسلام آباد کے جنگل سے برآمد ہوئی۔ بچیوں کو زیادتی کے بعد تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کرنے والے مجرموں کو عبرت کا نشان بناکر سرعام پھانسی کی سزا دی جائے۔

    زینب کے واقعہ کے بعد کمسن بچوں سے زیادتی کے دو ہزار واقعات، افسوسناک خبر

    کم عمر بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے مجرمان کو سرعام پھانسی دینے سے متعلق بل قومی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی میں پاکستان پیپلزپارٹی کے اقلیتی رکن جیمز اقبال کا بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا گیا ہے۔

    مجوزہ بل کے مطابق سات سال سے کم عمر بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والوں کو سزائے موت دی جائے، اگر مجرم کی عمر  21 سال سے زائد ہو تو کم سے کم سو افراد کے سامنے پھانسی دی جائے،بل میں تجویز دی گئی ہے کہ 18 سال سے کم عمر بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والوں کو عمر قید کی سزا دی جائے۔

    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کو بھیجے گئے بل میں معذور افراد کے ساتھ زیادتی کرنے والے کیلئے14 سال قید کی سزا تجویز کی گئی ہے۔

    لاہور میں کم سن بچوں سے جنسی زیادتی کرنے والا گروہ سرگرم 

    انٹرنیشنل ڈارک ویب کے گرفتار سرغنہ کے جرائم ٹریس ہونے میں اہم پیش رفت

    بچوں سے زیادتی کیس کے ملزم کو سرکاری نوکری کیسے ملی؟ بات پارلیمنٹ تک پہنچ گئی

    راولپنڈی میں بچیوں سے زیادتی کا معاملہ، ملزم میاں بیوی سے متعلق کیا ہے نئی خبر؟ جانیے تفصیل میں

    اسی برس ماہ جنوری میں وفاقی محتسب کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بچوں سے زیادتی میں پنجاب پہلے نمبر پر ہے۔ قصور میں سینکڑوں متاثرہ بچے غریب اور ان پڑھ خاندانوں کے جبکہ مجرم بااثر تھے۔ پشت پناہی جاگیرداروں اور سیاستدانوں نے کی اورپولیس بھی بکاؤ نکلی ۔ ان واقعات میں مجرموں کو سزا ملنے کی شرح ڈھائی فیصد ہی رہی ۔رپورٹ کے مطابق سال 2017 میں پاکستان میں 4ہزار 139 واقعات رپورٹ ہوئے جن میں سب سے زیادہ 1ہزار89 پنجاب میں پیش آئے ۔ صرف قصور میں گذشتہ دس برس کے دوران واقعات کی شرح 6 فیصد سے بڑھ کر 16 فیصد سے زائد ہوگئی ۔ نظام کی خرابیوں کے باعث 97 فیصد سے زائد مجرم سزا سے بچ نکلے۔

    لترپروگرام ہرصورت ختم ہونا چاہیے،رحمان ملک کی آئی جی پنجاب سے درخواست

    بچوں کے اغوا اور زیادتی کے واقعات کو ختم کرنا ہوگا، قائمہ کمیٹی برائے داخلہ

    گھر سے بھاگنے والی لڑکیاں پڑھی لکھی ہوتی ہیں یا ان پڑھ؟ سندھ ہائیکورٹ کے ریمارکس سن کر ہوں حیران

    جنوری میں ہونے والے سینیٹ کمیٹی کے اجلاس میں یہ بات سامنے آئی کہ فاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ 5سال میں اسلام آباد میں 560بچوں کے ساتھ زیادتی کی گئی۔ ان میں سے 300کیس رجسٹرڈ ہوئے جبکہ 260غیر رجسٹرڈ رہے