Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • مودی کا آرایس ایس نظریہ کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا،وزیراعظم سے اہم کشمیری کارکن کی ملاقات

    مودی کا آرایس ایس نظریہ کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا،وزیراعظم سے اہم کشمیری کارکن کی ملاقات

    مودی کا آرایس ایس نظریہ کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا،وزیراعظم سے اہم کشمیری کارکن کی ملاقات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے معروف کشمیری کارکن ٹونی ایشاکی ملاقات ہوئی ہے،ملاقات میں مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی حکومت مظالم پر تبادلہ خیال کیا گیا،کشمیر کےموجودہ حالات کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے سے متعلق بھی گفتگو کی گئی،

    ٹونی ایشا کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام وزیراعظم عمران خان کی مسلسل کوششوں پرشکرگزارہے،ہرفورم پرمسئلہ کشمیر اٹھانے سےکشمیر کازعالمی سطح پراجاگرہوا،مودی سرکارکاآر ایس ایس ایجنڈااورنام نہادجمہوریت کاپردہ فاش ہوا ،

    ٹونی ایشا نے امریکی سینیٹرز اور کانگریس ارکان کے سامنے مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے سے متعلق آگاہ کیا

    اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ معصوم کشمیریوں کے حقوق اور کشمیر کا مقدمہ ہر فورم پر اٹھانے کیلئے پرعزم ہیں، عالمی برادری کو مودی کے ایجنڈے اوراس کے مہلک اثرات کا ادراک کرنا ہوگا،آر ایس ایس پرمبنی ایجنڈا بھارتی عوام کی شناخت مٹانے کا خواہاں ہے ،مودی کا آرایس ایس نظریہ کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا،پاکستانی عوام اور حکومت پاکستان کشمیری بھائیوں کی حمایت جاری رکھیں گے.

    رواں ماہ کی 11 تاریخ کو منظور کیے گئے کالا قانون کے خلاف بھارت بھر میں شدید احتجاج جاری ہے، لاکھوں افراد ملک کی مختلف ریاستوں میں احتجاج کر رہے ہیں جبکہ اس دوران پولیس کے ساتھ جھڑپوں کے دوران 29 مظاہرین ہلاک ہو چکے ہیں سب سے زیادہ ہلاکتیں ریاست اتر پردیش میں ہوئی ہیں۔

    احتجاج میں حصہ کیوں لیا؟ مودی سرکار کا غیر ملکی طالبعلم کیخلاف انتہائی اقدام

    متنازعہ شہریت بل، دلہن نے بھی کیا مودی سرکار کے خلاف احتجاج

    متنازعہ شہریت بل، بھارت میں اپوزیشن رہنماؤں کے خلاف مقدمے درج

    متنازعہ شہریت بل احتجاج، بھارتی پولیس نے درندگی کی سب حدیں عبور کر لیں، طلبا کو برہنہ کر کے……..

    مودی کے باپ کا ہندوستان تھوڑا ہی ہے؟ برقع پوش خواتین کا دیو بند میں مودی سرکار کو چیلنج

    بھارتی پولیس کے تشدد کا نشانہ بننے والے 72 سالہ حامد نے سنائی افسوسناک داستان

    متنازعہ شہریت ایکٹ، احتجاج پر ایک اور غیر ملکی کو بھارت چھوڑنے کا حکم

    واضح رہے کہ بھارت کی طرف سے منظور کیے گئے قانون کالے قانون میں مسلمانوں کے ساتھ ناروا سلوک رکھا جس میں سکھ، ہندو، عیسائی، جین، پارسائی سمیت دیگر لوگوں کو تو شہریت دی جائے گی جبکہ مسلمان اس فہرست میں شامل نہیں ہیں۔

  • مانسہرہ، کمسن بچے سے 100 سے زیادہ بار بدفعلی کا ملزم "جسمانی” ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    مانسہرہ، کمسن بچے سے 100 سے زیادہ بار بدفعلی کا ملزم "جسمانی” ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    مانسہرہ، کمسن بچے سے 100 سے زیادہ بار بدفعلی کا ملزم "جسمانی” ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مانسہرہ میں کمسن بچہ زیادتی کیس میں گرفتار ملزم شمس الدین کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا،پولیس نے سخت سکیورٹی میں ملزم کو مقامی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا اور 14 دن کیلئے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تاہم عدالت نے پانچ دن کا ریمانڈ منظور کیا۔

    انچارج پراسیکیوٹر محسن مصطفی کا کہنا تھا کہ ملزم کا ڈی این اے کرایا جائے گا اور شریک ملزمان سے متعلق تفتیش کی جائےگی۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم کو تین دن تک پناہ دینے والوں کو بھی شامل تفتیش کیا جا سکتا ہے.

    واضح رہے کہ مانسہرہ پولیس نے گزشتہ روز ملزم کو گرفتار کیا تھا،مانسہرہ میں بچے کے ساتھ مولوی کی 100 سے زائد بار بدفعلی اور تشدد، بچے کی آنکھوں سے خون نکل آیا تو اسپتال لایا گیا۔ ایف آئی آر درج کرلی گئی۔ بعد ازاں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مدرسہ کو سیل کر دیا،

    آر پی او ہزارہ ریجن ڈاکٹر مظہر الحق کاکا خیل (ستارہ شجاعت) نے جنسی زیادتی کے شکار بچے یاحوس کی عیادت اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی،

    یاحوس ولد عبدالقیوم عمر 9/10 سال سکنہ کولئی پالس کوہستان جو مدرسہ تعلیم القرآن پڑہنہ مانسہرہ میں قرآن پاک کی تعلیم حاصل کر رہا تھا. مدرسہ تعلیم القرآن کے قاری نے اس کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا. جس کو ایوب میڈیکل کمپلیکس میں علاج و معالجے کے لئے لایا گیا. واقعہ کی اطلاع ملتے ہی آر پی او ہزارہ ڈاکٹر مظہر الحق کاکا خیل ہسپتال پہنچ گئے.حافظ قرآن بچے کی عیادت کی.اس موقع پر ڈی ایم ایس ایوب میڈیکل کمپلیکس اور ایس ایچ او تھانہ میرپور نفری کے ہمراہ موجود تھے.

    آر پی او ہزارہ نے پولیس کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ بچے کے علاج و معالجے کا سارا خرچہ ہم برداشت کریں گے. ایس ایچ او تھانہ میرپور کو ہدایت جاری کی کہ ان کا خصوصی خیال رکھیں. آر پی او ہزارہ ریجن نے کہا کہ ملزم کو گرفتار کر کے کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا. انہوں نے بچے کے والد کو کہا کہ یہ آپ کا نہیں ہمارا بچہ ہے اس کا خیال ہم رکھیں گے. آپ اس کے علاج کے لئے فکر مند نہ ہوں ہم اس کا بہترین علاج کروائیں گے. جن ٹیسٹ کی سہولت اے ایم سی ہسپتال میں میسر نہ ہوئی تو وہ پرائیویٹ ٹیسٹ کروائیں گے.

  • دوسروں کی ویڈیو لیک کرنیوالی حریم شاہ کی ایسی "حقیقت” سامنے آئی کہ سب حیران رہ گئے

    دوسروں کی ویڈیو لیک کرنیوالی حریم شاہ کی ایسی "حقیقت” سامنے آئی کہ سب حیران رہ گئے

    دوسروں کی ویڈیو لیک کرنیوالی حریم شاہ کی ایسی "حقیقت” سامنے آئی کہ سب حیران رہ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر ٹک ٹاک سٹارحریم شاہ اور صندل خٹک کے مبینہ شناختی کارڈز اور پاسپورٹ کی تصاویر وائر ل ہو چکی ہیں،حریم شاہ کا اصل نام کیا ہے اس سے پہلے کم لوگ ہی واقف تھے،حریم شاہ ٹک ٹاک پر اور دیگر سوشل میڈیا پر اپنا فرضی نام استعمال کرتی ہے.

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے شناختی کارڈر کے مطابق ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کا نام ” فضا حسین “ اور ان کے والد کا نام ” سید ضرار حسین شاہ ہے ، وہ 28 دسمبر 1991 کو پیدا ہوئیں یعنی وہ دو دن قبل ہی 28 برس کی ہوئی ہیں ۔فضا حسین ضلع مانسہرہ کی اوگی کے علاقے شیر گڑھ ہڑیالہ کی رہائشی ہیں۔

    ٹک ٹاک سٹار صندل خٹک کا پورانام صندل شمیم ہے اور کے والد کا نام ” حضرت علی “ ہے ،ان کی عمر محض 23 سال ہے، وہ 5 ستمبر 1996 کو پیدا ہوئیں اور ان کا تعلق کرک کی تحصیل پانڈہ داود شاہ کے نواحی علاقے سے ہے

    واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر چلنے والے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی تصاویر کے بارے میں ٹک ٹاک سٹارز کی جانب سے تاحال کسی قسم کی تردید یا تصدیق سامنے نہیں آئی، سوشل میڈیا پر ان کا شناختی کارڈ وائرل ہو چکا ہے.

    واضح رہے کہ شیخ رشید اور حریم شاہ اس وقت خبروں میں ہیں، حریم شاہ نے شیخ رشید کے حوالہ سے الزامات عائد کئے ہیں‌ تا ہم ابھی تک شیخ رشید نے جواب نہیں دیا، شیخ رشید نے ریلوے کے حوالہ سے ویڈیو پیغام دیا لیکن حریم شاہ کے الزامات پر کوئی بات نہیں کی، اب شیخ رشید عمرہ کی ادائیگی کے لئے روانہ ہو گئے ہیں اور وہ پانچ دن بعد پاکستان واپس آئیں گے

    ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ سے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے رابطہ کر لیا، حریم شاہ نے شیخ رشید کی کال ریکارڈ کر کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر کر دی، شیخ رشید اور حریم شاہ کے مابین بات ہوتی ہے،حریم شاہ نے شیخ رشید سے کہا کہ لیکن آپ نے میرے ساتھ کیوں غلط کیا، جس پر شیخ رشید نے جواب دیا کہ میں نے کوئی غلط بات نہیں کی میں تمہیں سمجھاتا ہوں اور بہتری کے لئے کرتا ہوں

    حریم شاہ نے شیخ رشید سے دوبارہ کہا کہ اچھا ٹھیک ہے میں یہ بات مانتی ہوں ،آپ نے میرے ساتھ لڑئی کیوں کی جس پر شیخ رشید نے کہا کہ لڑائی اس لئے کی کہ دیکھو آپ پر آدمی کے ساتھ ویڈیو لگا رہی ہوتی ہیں،

    کالز کی ریکارڈنگ سے معلوم ہوتا ہے کہ حریم شاہ نے مکمل ریکارڈنگ شیئر نہیں کی،

    حریم شاہ نے ساتھ پیغام میں لکھا کہ شیخ رشید نے مجھے کال کی اور کہتے ہیں کہ لڑائی اس لئے کہ آپ دوسرے مردوں کے ساتھ ویڈیو بناتی ہیں، یہ کیا ہے؟

    ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے دو روز قبل سوشل میڈ یا پر وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے ویڈیو کال کی مبینہ ویڈیو شیئر کی اس ویڈیو میں اصل آڈیو کی بجائے گانا چل رہا تھا جس کی وجہ سے یہ معلوم نہیں ہو رہا تھا کہ حریم شاہ اور شیخ رشید کے درمیان کیا بات چیت ہوئی،ویڈیو کے حوالے سے حریم شاہ نے ٹویٹر پر لکھا کہ رات کے پچھلے پہر ان کی وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے ساتھ ویڈیو کال پر بات ہوئی، شیخ صاحب بڑے…. موڈ میں لگ رہے تھے، شیخ رشید بہت شرارتی ہیں.

    حریم شاہ نے ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ منسٹر صاحب لڑکیوں سے وڈیو کال کرتے ہیں، ٹرین حادثے ہورہے ہیں لوگ مر رہے ہیں، کام کرنا ہے نہیں بس رنگینیوں میں مصروف ہیں۔

    حریم شاہ نے ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ حریم شاہ آپ کے لیے جیسے بھی عورت ہو، لیکن کیا منسٹر سے سوال نہیں ہو گا؟ کہ وہ وڈیو کال پر کیا کررہے تھے؟ ہر بار تنقید کا نشانہ عورت ہی کیوں؟

    ویڈیو کے بعد ایک آڈیو بھی منظر عام پر آئی ۔ جس میں حریم شاہ نے شیخ رشید سے کہا میری بات سنیں، میں نے آج تک آپ کا کوئی راز فاش نہیں کیا، آپ مجھ سے بات کیوں نہیں کرتے ہیں، ڈرامے کیوں کر رہے ہیں۔ حریم شاہ کی اس بات پرشیخ رشید کا کہنا تھا کہ کچھ نہیں کرنا جی اللہ مالک ہے، دیکھیں میں…………… ابھی شیخ رشید نے بات مکمل نہیں تھی کہ حریم شاہ نے کہا ’کیا اللہ مالک ہے؟ آپ ننگا ہو کے مجھے دکھاتے تھے، ویڈیو پر غلط غلط حرکتیں کرتے تھے اس وقت‘ اس سے پہلے کہ حریم شاہ کی جانب سے کوئی اور بات کی جاتی، شیخ رشید نے کال کاٹ دی.

    گزشتہ روز کی جاری ویڈیو کے بعد حریم شاہ ایک بار پھر میدان میں آئیں اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ویڈیو پیغام میں کہا کہ میرے پاس اتنا فضول وقت نہیں ،یہ سب آپ لوگوں کا ہی کام ہے کسی کی بھی عزت اچھالنا ،جو لوگ میر ے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑ گئے ہیں ،میرا پیچھا چھوڑ دیں ۔

    حریم شاہ باز نہ آئی، وفاقی وزیر کی ویڈیو لیک کرکے شرمناک الزامات عائد کر دیئے

    شیخ رشید کی ویڈیو لیک، حریم شاہ پھر میدان میں آ گئی؟ کیا کہا؟

    عمران خان کی ویڈیو لیک کر دوں گی، حریم شاہ کی نئی ٹویٹ کے بعد کھلبلی مچ گئی

    میرا پیچھا چھوڑ دیں، حریم شاہ کس کی منتیں کرنے لگ گئی؟ سب حیران رہ گئے

    شیخ رشید نے نکاح متعہ کیا ہے، حریم شاہ کے انکشاف پر سب حیران

    سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کے طیارے سے چوری کرنے اور بعد میں معافی مانگنے والی ٹک ٹاک گرل حریم شاہ دفتر خارجہ کے کمیٹی روم میں پہنچ گئی تھی جس کا سوشل میڈیا پر چرچاہوا، ٹویٹر پر ویڈیو جاری ہونے کے بعد وزیراعظم ہاؤس نے نوٹس لیا ہے اور تحقیقات کا حکم دیا تھا تا ہم تحقیقاتی رپورٹ ابھی تک سامنے نہیں آ سکی

    مبشرلقمان کےخلاف حکومتی شخصیت نےحریم شاہ اورصندل خٹک کےذریعےسازشی کھیل کھیلا، بھرپور مذمت کرتے ہیں ، رانا عظمیم ، شہزاد حسین بٹ ود یگر

    غیر سنجیدہ خاتون حریم شاہ وزارت خارجہ کے اہم کمیٹی روم میں کیسے پہنچیں ؟ کس کے ساتھ گئیں ؟ اس کا ذمہ دار کون ہے سوالات اٹھ گئے، وزیراعظم ہاؤس کے نوٹس لینے کے بعد تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا تا ہم کیا تحقیقات ہوئیں اور کس کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا کچھ معلوم نہ ہو سکا

    حریم شاہ، صندل خٹک نےمشبر لقمان کے خلاف سازش رچانےکا اعتراف کرتے ہوئے معافی کی درخواست کردی

    حریم شاہ کی ویڈیو جاری ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق پر انگلیاں اٹھی تھیں،صارفین کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ کمیٹی روم میں حریم شاہ کو لے جانے میں نعیم الحق کا ہاتھ ہو سکتا ہے تاہم تحقیقات کے بعد سب سامنے آئے گا.

    معروف اینکر مبشر لقمان کے خلاف سازشی عناصر ننگے ہوگئے ، سازش فیاض الحسن چوہان نے تیار کی ، سازشی کرداروں نے راز اگل دیئے

    سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فرحان ورک نے ٹویٹر پر کہا کہ جو بھی حریم شاہ کو ایسی حساس جگہوں پر لے کر گیا اس کی تفتیش کی ضرورت ہے۔ اگر حریم شاہ جا سکتی ہے تو معلوم نہیں کہ کون کون پہلے بھی ایسے جا چکا ہے؟ حریم شاہ کی تو ٹک ٹاک سے پتہ چلا۔ یہ انتہائی حساس نوعیت کا مسلہ ہے۔ اس کی مکمل چیکنگ کی ضرورت ہے.

  • الیکشن لاہور پریس کلب،مبشر لقمان نے دی رانا عظیم اور ارشد انصاری کو مبارکباد،ساتھ کیا کہا؟ اہم خبر

    الیکشن لاہور پریس کلب،مبشر لقمان نے دی رانا عظیم اور ارشد انصاری کو مبارکباد،ساتھ کیا کہا؟ اہم خبر

    الیکشن لاہور پریس کلب،مبشر لقمان نے دی رانا عظیم اور ارشد انصاری کو مبارکباد،ساتھ کیا کہا؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور پریس کلب کے سالانہ الیکشن میں سینئر صحافی رانا محمد عظیم اور ارشد انصاری کا پینل جیتنے پر سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے انہیں مبارکباد دیتے ہوئے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ابھی ابھی رپورٹ ملی ہے کہ رانا عظیم اور ارشد انصاری کا پینل بھاری اکثریت سے لاہور پریس کلب کا الیکشن جیتے ہیں،جو جیتے ہیں بہت بہت مبارکباد ہو، آنے والے دنوں میں میڈیا کے دیگر شعبوں کو بھی پریس کلب کے ساتھ لے کر چلیں گے، صحافیوں کا بہت استحصال ہو رہا ہے، تنخواہیں نہیں دی جاتیں جب تنخواہ مانگتے ہیں تو ایسے لگتا ہے کہ بھیک مانگ رہے ہوں، ڈی ایس این جیز آپریٹر کے حقوق کے لئے کام کرنے والوں کے حقوق کے لئے بھی کام کرنا ہو گا،بغیر وجہ سے نوکریوں سے صحافیوں کو نکالا جاتا ہے،

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ ڈی ایس این جیز آپریٹر، ٹیکنیشن، انجینئرز،رپورٹنگ کا بڑا اہم حصہ ہیں، ان کو نظر انداز نہیں کرنا چاہئے، دس سال جیتنے کا مطلب ارشد انصاری پر لوگوں کا اندھا اعتماد ہے،امید ہے اس سال صحافیوں کا نہ صرف خیال رکھا جائے گا بلکہ اس سال مزید بہتری لائیں گے.

    مبشر لقمان نے لاہور پریس کلب کے الیکشن میں حصہ لینے والوں اور ہارنے والوں کو بھی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں کو بھی جو الیکشن میں کامیاب نہیں ہوئے ان کو بھی مبارکباد دیتا ہوں وہ الیکشن میں کھڑے ہوئے اورحصہ لیا، آئندہ وہ بھی جیت سکتے ہیں.یہ عمل جاری رہے گا، آج کے دن تمام جیتنے والوں اور الیکشن میں حصہ لینے والوں کو مبارکباد دیتا ہوں.

    واضح رہے کہ لاہور پریس کلب کے الیکشن میں صدر اور سیکرٹری کی نشست پر ارشد انصاری کا گروپ جرنلسٹ پینل جیت چکا ہے ،گورننگ باڈی پر بھی ان کے امیدوار جیتے ہیں، جرنلسٹ پینل اور پروگریسو لورز کا آپس میں اتحا د تھا، سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشرلقمان نے الیکشن سے قبل ان کی بھر پور سپورٹ کا اعلان کیا تھا .

  • بھارت نے کشمیریوں کی‌ آواز دبا لی اب دہلی والوں کو کیسے روکے گا؟ قریشی

    بھارت نے کشمیریوں کی‌ آواز دبا لی اب دہلی والوں کو کیسے روکے گا؟ قریشی

    بھارت نے کشمیریوں کی‌ آواز دبا لی اب دہلی والوں کو کیسے روکے گا؟ قریشی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ یوپی میں بھارتی علما سے ناروا سلوک پر ہرذی شعورکی آنکھ نم ہے، پریانکا گاندھی کوپولیس نے دھکے دیئے اورگلا دبانے کی کوشش کی،دنیاسمجھ سکتی ہے بھارتی پولیس کاعام آدمی سے رویہ کیا ہوگا۔ مودی سرکارٹس سے مس نہیں ہورہی،مودی سرکاراتنا آگے جاچکی کہ واپسی ممکن نہیں،کرفیولگا کر کشمیریوں کی آواز تو دبا لی،بھارت کے عوام کو کیسے روکا جا سکتا ہے؟

    شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ بھارت نے مواصلاتی بلیک آوٹ سے کشمیریوں کی آوازکودبایا،مودی سرکارپورے ہندوستان کے عوام کوکیسے روکے گی۔ کل بھارت میں ہوئے مظاہرے سب کے سامنے ہیں، بھارت میں یہ لڑائی کسی ایک مذہب،زبان تک محدودنہیں رہی ،دنیاکواس وقت خاموش نہیں رہناچاہئے،

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ کہ بھارتی اقلیتیں عدم تحفظ کاشکارہیں،عالمی برادری نوٹس لے،خدشہ ہے بھارت کشمیر میں کوئی نیا ناٹک رچا سکتا ہے ،بھارت دو نظریات میں مکمل طور پر تقسیم ہوچکا ہے،بھارت میں لوگ ظالمانہ طرزعمل کے خلاف آواز بلند کر رہے ہیں،احتجاج کرنے پر 10ہزارطلباکے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی،بھارتی حکومت مسلم اکثریتی علاقوں میں پولیس توڑ پھوڑ ،مکینوں پرتشدد کررہی ہے،بھارت جمہوری قدروں کو پامال کر رہا ہے،

    رواں ماہ کی 11 تاریخ کو منظور کیے گئے کالا قانون کے خلاف بھارت بھر میں شدید احتجاج جاری ہے، لاکھوں افراد ملک کی مختلف ریاستوں میں احتجاج کر رہے ہیں جبکہ اس دوران پولیس کے ساتھ جھڑپوں کے دوران 29 مظاہرین ہلاک ہو چکے ہیں سب سے زیادہ ہلاکتیں ریاست اتر پردیش میں ہوئی ہیں۔

    احتجاج میں حصہ کیوں لیا؟ مودی سرکار کا غیر ملکی طالبعلم کیخلاف انتہائی اقدام

    متنازعہ شہریت بل، دلہن نے بھی کیا مودی سرکار کے خلاف احتجاج

    متنازعہ شہریت بل، بھارت میں اپوزیشن رہنماؤں کے خلاف مقدمے درج

    متنازعہ شہریت بل احتجاج، بھارتی پولیس نے درندگی کی سب حدیں عبور کر لیں، طلبا کو برہنہ کر کے……..

    مودی کے باپ کا ہندوستان تھوڑا ہی ہے؟ برقع پوش خواتین کا دیو بند میں مودی سرکار کو چیلنج

    بھارتی پولیس کے تشدد کا نشانہ بننے والے 72 سالہ حامد نے سنائی افسوسناک داستان

    متنازعہ شہریت ایکٹ، احتجاج پر ایک اور غیر ملکی کو بھارت چھوڑنے کا حکم

    واضح رہے کہ بھارت کی طرف سے منظور کیے گئے قانون کالے قانون میں مسلمانوں کے ساتھ ناروا سلوک رکھا جس میں سکھ، ہندو، عیسائی، جین، پارسائی سمیت دیگر لوگوں کو تو شہریت دی جائے گی جبکہ مسلمان اس فہرست میں شامل نہیں ہیں۔

  • مریم اورنگزیب کا دوغلا پن، نیب آرڈیننس کی مخالفت کے ساتھ بڑا مطالبہ بھی کر دیا

    مریم اورنگزیب کا دوغلا پن، نیب آرڈیننس کی مخالفت کے ساتھ بڑا مطالبہ بھی کر دیا

    مریم اورنگزیب کا دوغلا پن، نیب آرڈیننس کی مخالفت کے ساتھ بڑا مطالبہ بھی کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان اپنے دوستوں اور حکومت کو بچانے کے لئے نیب ترمیمی آرڈیننس لائے، ‎آرڈیننس جاری ہونے سے دو روز پہلے احسن اقبال کو بے گناہ اور ناحق گرفتار کیا گیا۔

    مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ نیب آرڈیننس جاری ہونے کے بعد مسلم لیگ (ن) سمیت اپوزیشن کے تمام بے گناہ قیدیوں کو فی الفور رہا کیا جائے۔ ا‎احسن اقبال کے خلاف کرپشن کوئی کیس نہیں، عمران صاحب اور چیئر مین نیب مسلم لیگ (ن) اور اپوزیشن کے تمام بے گناہ قیدیوں سے معافی مانگیں۔

    مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ ‎نالائق حکومت کا اپنوں کو بچانے کے لئے این آر او پلس اور اپوزیشن کے بے گناہ 15 ماہ سے جیلوں میں قید ہیں۔

    حکومت کی جانب سے نیب ترمیمی آرڈیننس جاری کیا گیا ہے جس پر اپوزیشن جماعتوں نے احتجاج کرتے ہوئے اسے مسترد کیا تا ہم اب آرڈیننس کی تفصیل سامنے آنے پر اپوزیشن جماعتوں نے اندرون خانہ مٹھائیاں بانٹنا شروع کر دی ہیں،نیب ترمیمی آرڈیننس نافذ ہو چکا اب بڑے بڑے کرپشن کیسز نیب اور احتساب عدالتوں سے دیگر اداروں اور اور کورٹس کو منتقل ہونے کا امکان ہے۔

    ذرائع کے مطابق نیب آرڈیننس سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب، اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف ان کے بیٹے حمزہ شہباز، سینئر لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق، پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما علیم خان، سبطیین خان سمیت متعدد افراد کو فائدہ حاصل ہو گا.

    حریم شاہ باز نہ آئی، وفاقی وزیر کی ویڈیو لیک کرکے شرمناک الزامات عائد کر دیئے

    شیخ رشید کی ویڈیو لیک، حریم شاہ پھر میدان میں آ گئی؟ کیا کہا؟

    عمران خان کی ویڈیو لیک کر دوں گی، حریم شاہ کی نئی ٹویٹ کے بعد کھلبلی مچ گئی

    میرا پیچھا چھوڑ دیں، حریم شاہ کس کی منتیں کرنے لگ گئی؟ سب حیران رہ گئے

    گزشتہ روز نیب کے آرڈیننس پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے دستخط کر دیئے تھے جس کے بعد اسے وفاقی وزارت قانون کو بھیج دیا گیا تھا جس کا آج نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب ترمیمی آرڈیننس کے ذریعے سابق صدر آصف زرداری، سابق وزرائے اعظم شاہد خاقان عباسی، یوسف رضاگیلانی مستفید ہو سکیں گے۔

    ذرائع کے مطابق آصف زرداری کا جعلی بینک اکاؤنٹس کیس بھی ترمیمی آرڈیننس کے باعث غیر موثر ہونے کا امکان ہے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد، احد خان چیمہ، وسیم اجمل سمیت اہم بیورو کریٹس بھی مستفید ہوں گے۔

    ن لیگ، پیپلز پارٹی کے بعد ایک اور اپوزیشن جماعت نے نیب آرڈیننس کی مخالفت کر دی

    نیب ترمیمی آرڈیننس منظوری کے اگلے روز سپریم کورٹ میں چیلنج

    نیب ترمیمی آرڈیننس، وزیراعظم کس کو این آر او دینا چاہتے ہیں؟ مریم اورنگزیب کا انکشاف

    نیب ترمیمی آرڈیننس کیوں لایا گیا؟ سعید غنی نے لگایا وزیراعظم پر سنگین الزام

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے نیب آرڈیننس سے متروکہ وقف املاک بورڈ انوسٹمنٹ کیس میں آصف ہاشمی کے بھی مستفید ہونے کا امکان پیدا ہو گیا، آشیانہ اقبال، صاف پانی کرپشن کیس، پیراگون ریفرنس، پارک ویو سوسائٹی اور چنیوٹ کرپشن کیسز بھی منتقل ہونے کا امکان ہے۔ لاہور پارکنگ کمپنی، لاہور ویسٹ مینجمنٹ، راولپنڈی ویسٹ مینیجمنٹ کمپنی کے کیسز بھی منتقل ہونے کا امکان ہے، 56 کمپنیوں میں کرپشن کے کیسز بھی منتقل ہو جائیں گے۔

  • کرپٹ افراد کو ریلیف، فردوس عاشق اعوان نے نیب آرڈیننس بارے کیا کہہ دیا؟

    کرپٹ افراد کو ریلیف، فردوس عاشق اعوان نے نیب آرڈیننس بارے کیا کہہ دیا؟

    کرپٹ افراد کو ریلیف، فردوس عاشق اعوان نے نیب آرڈیننس بارے کیا کہہ دیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کچھ لوگوں کوحکومت سے باہر 2سال نہیں ہوئے تڑپ اوربے چینی ہے، ڈان لیک کے بانی اپنی ذمے داری اداکرنے سے قاصررہے، پاکستان کاتشخص منظرعام پرلانے کے بجائےاداروں کیخلاف سازشیں کی گئیں، اداروں کوکمزور کرنیوالے ریاست کےتحفظ پرلیکچردے رہےتھے،

    فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ وزیراعظم اداروں کے درمیان پل کا کرداراداکررہے ہیں، وزیراعظم سیاسی مفادات اور اپنے بچوں کیلئے فکرمند نہیں، نیب قوانین میں بہتری کیلئےآرڈیننس پیش کیاگیا، شرطیہ کہتی ہوں انہوں نے نیب آرڈیننس پڑھاہی نہیں،نیب آرڈیننس میں نقائص دورکرنے کیلئے بہتری لائی گئی، آرڈیننس کومدرآف این آراو کہنے والوں نے نیب سے فائدہ اٹھایا

    حریم شاہ باز نہ آئی، وفاقی وزیر کی ویڈیو لیک کرکے شرمناک الزامات عائد کر دیئے

    شیخ رشید کی ویڈیو لیک، حریم شاہ پھر میدان میں آ گئی؟ کیا کہا؟

    عمران خان کی ویڈیو لیک کر دوں گی، حریم شاہ کی نئی ٹویٹ کے بعد کھلبلی مچ گئی

    میرا پیچھا چھوڑ دیں، حریم شاہ کس کی منتیں کرنے لگ گئی؟ سب حیران رہ گئے

    فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ گلےسڑے نظام کیخلاف اصلاحاتی ایجنڈامتعارف کرایا جارہا ہے، کرپٹ عناصرکونیب آرڈیننس میں کوئی ڈھیل نہیں دی گئی، دیانتدارافرادکونیب آرڈیننس میں تحفظ دیا گیا، نیب شکنجےمیں آنے والا کہتا ہےکہ انتقامی کارروائی ہے، کرپٹ افراد کو حکومت ریلیف دینے کا سوچ بھی نہیں سکتی، قانون آزاد اورطاقت ورہوگیا،طاقت ورلوگ قانون کے ماتحت ہوں گے، جن کے ذمے ملکی سلامتی تھی وہ اداروں میں ٹکراؤکاباعث بنتے رہے،

    ن لیگ، پیپلز پارٹی کے بعد ایک اور اپوزیشن جماعت نے نیب آرڈیننس کی مخالفت کر دی

    نیب ترمیمی آرڈیننس منظوری کے اگلے روز سپریم کورٹ میں چیلنج

    نیب ترمیمی آرڈیننس، وزیراعظم کس کو این آر او دینا چاہتے ہیں؟ مریم اورنگزیب کا انکشاف

    نیب ترمیمی آرڈیننس کیوں لایا گیا؟ سعید غنی نے لگایا وزیراعظم پر سنگین الزام

  • نیب ترمیمی آرڈیننس، اپوزیشن کو منانے کے لئے قریشی میدان میں آ گئے

    نیب ترمیمی آرڈیننس، اپوزیشن کو منانے کے لئے قریشی میدان میں آ گئے

    نیب ترمیمی آرڈیننس، اپوزیشن کو منانے کے لئے قریشی میدان میں آ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نیب قانون میں ترمیم کے مسودے کو پارلیمنٹ میں پیش کریں گے، اپوزیشن کے پاس قابل عمل اور مثبت تجاویز ہوئیں تو کھلے دل سے قبول کریں گے۔

    شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ نیب قوانین میں اصلاحات لانے کا مطالبہ بہت پرانا تھا، ایک عوامی تاثر یہ تھا کہ نیب قوانین میں اصلاح کی ضرورت ہے، حکومت نے ایک آرڈیننس کے ذریعے تجاویز سامنے رکھی ہیں، قومی خزانہ لوٹنے والوں کو قانونی نقائص کی وجہ سے فائدہ پہنچا، کئی مقدمات میں نیب کی جانب سے جمع کرائی گئی شہادتیں نامکمل تھیں۔

    شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ بعض مقدمات میں استغاثہ کے دلائل کمزور تھے، نیب کو انتقامی کارروائی کے لئے استعمال کیے جانے کا تاثر درست نہیں.

    حکومت کی جانب سے نیب ترمیمی آرڈیننس جاری کیا گیا ہے جس پر اپوزیشن جماعتوں نے احتجاج کرتے ہوئے اسے مسترد کیا تا ہم اب آرڈیننس کی تفصیل سامنے آنے پر اپوزیشن جماعتوں نے اندرون خانہ مٹھائیاں بانٹنا شروع کر دی ہیں،نیب ترمیمی آرڈیننس نافذ ہو چکا اب بڑے بڑے کرپشن کیسز نیب اور احتساب عدالتوں سے دیگر اداروں اور اور کورٹس کو منتقل ہونے کا امکان ہے۔

    ذرائع کے مطابق نیب آرڈیننس سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب، اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف ان کے بیٹے حمزہ شہباز، سینئر لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق، پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما علیم خان، سبطیین خان سمیت متعدد افراد کو فائدہ حاصل ہو گا.

    حریم شاہ باز نہ آئی، وفاقی وزیر کی ویڈیو لیک کرکے شرمناک الزامات عائد کر دیئے

    شیخ رشید کی ویڈیو لیک، حریم شاہ پھر میدان میں آ گئی؟ کیا کہا؟

    عمران خان کی ویڈیو لیک کر دوں گی، حریم شاہ کی نئی ٹویٹ کے بعد کھلبلی مچ گئی

    میرا پیچھا چھوڑ دیں، حریم شاہ کس کی منتیں کرنے لگ گئی؟ سب حیران رہ گئے

    گزشتہ روز نیب کے آرڈیننس پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے دستخط کر دیئے تھے جس کے بعد اسے وفاقی وزارت قانون کو بھیج دیا گیا تھا جس کا آج نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب ترمیمی آرڈیننس کے ذریعے سابق صدر آصف زرداری، سابق وزرائے اعظم شاہد خاقان عباسی، یوسف رضاگیلانی مستفید ہو سکیں گے۔

    ذرائع کے مطابق آصف زرداری کا جعلی بینک اکاؤنٹس کیس بھی ترمیمی آرڈیننس کے باعث غیر موثر ہونے کا امکان ہے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد، احد خان چیمہ، وسیم اجمل سمیت اہم بیورو کریٹس بھی مستفید ہوں گے۔

    ن لیگ، پیپلز پارٹی کے بعد ایک اور اپوزیشن جماعت نے نیب آرڈیننس کی مخالفت کر دی

    نیب ترمیمی آرڈیننس منظوری کے اگلے روز سپریم کورٹ میں چیلنج

    نیب ترمیمی آرڈیننس، وزیراعظم کس کو این آر او دینا چاہتے ہیں؟ مریم اورنگزیب کا انکشاف

    نیب ترمیمی آرڈیننس کیوں لایا گیا؟ سعید غنی نے لگایا وزیراعظم پر سنگین الزام

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے نیب آرڈیننس سے متروکہ وقف املاک بورڈ انوسٹمنٹ کیس میں آصف ہاشمی کے بھی مستفید ہونے کا امکان پیدا ہو گیا، آشیانہ اقبال، صاف پانی کرپشن کیس، پیراگون ریفرنس، پارک ویو سوسائٹی اور چنیوٹ کرپشن کیسز بھی منتقل ہونے کا امکان ہے۔ لاہور پارکنگ کمپنی، لاہور ویسٹ مینجمنٹ، راولپنڈی ویسٹ مینیجمنٹ کمپنی کے کیسز بھی منتقل ہونے کا امکان ہے، 56 کمپنیوں میں کرپشن کے کیسز بھی منتقل ہو جائیں گے۔

    ذرائع کے مطابق 2 ارب پان پتی کے کیسز سمیت 60 سے زائد ریفرنسز منتقل ہونے کا امکان ہے، کیسز نیب اور احتساب عدالتوں سے ایف آئی اے، کسٹمز، ایکسائز اور اینٹی سمگلنگ کورٹس کو منتقل ہوں گے۔  تمام سیاسی رہنماؤں کے خلاف نیب مقدمات بد نیتی کو بنیاد بنا کر بنائے گئے تھے تاہم جن مقدمات میں کرپشن کا عنصر ثبوت کے ساتھ موجود ہوگا وہ بدستور قائم رہیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب مقدمات میں ٹرائل کورٹ سے سزا پانے والے اعلیٰ عدالتوں میں ریلیف کےلیے اپیل کر سکیں گے۔

    نیب ترمیمی آرڈیننس کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی، سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ نیب ترمیمی آرڈیننس آرٹیکل 25 کےخلاف ہے، آرڈیننس وزرا،سرکاری افسران کی کرپشن کو تحفظ دینے کی کوشش ہے، آرٹیکل 25 کےمطابق تمام شہری قانون کی نظرمیں برابرہیں،

    درخواست میں سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت نیب ترمیمی آرڈیننس فوری معطل کرنے کاحکم دے،درخواست میں وفاق ،چیئرمین نیب،وزارت قانون اوردیگرکو فریق بنایا گیا ہے.

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نیب آرڈیننس پر دستخط کردیے جس کے بعد اب نیا قانون نافذ العمل ہوگیا۔ صدر مملکت نے وفاقی حکومت کی سفارش پر نیب کے نئے قوانین پر دستخط کیے، آرڈیننس کے تحت اب قومی احتساب بیورو کو 50 کروڑ سے زائد کرپشن اور اسکینڈل پر ہی کارروائی کی اجازت ہوگی۔

    سہولتیں کون سی ہیں جو لے لیں گے، آصف زرداری کا شکوہ

    سابق صدر آصف زرداری کے آٹھ بے نامی جائیدادیں ضبط

    بچوں کا مستقبل سنوارنا چاہتے ہیں تو یہ کام لازمی کریں، وزیراعظم کا قوم کو پیغام

    مجوزہ آرڈیننس کے مطابق نیب محکمانہ نقائص پرسرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی نہیں کرے گا،ان ملازمین کےخلاف کارروائی ہوگی جن کےخلاف نقائص سے فائد اٹھانے کے شواہد ہوں،سرکاری ملازم کی جائیداد کو عدالتی حکم نامے کے بغیر منجمد نہیں کیا جا سکے گا،سرکاری ملازم کے اثاثوں میں بیجا اضافے پر اختیارات کے ناجائز استعمال کی کارروائی ہو سکے گی،نیب تحقیقات 3 ماہ میں مکمل نہ ہوں تو گرفتار سرکاری ملازم ضمانت کا حقدار ہوگا،نیب 50 کروڑ روپےسے زائد کی کرپشن اور اسکینڈل پر کارروائی کرسکے گا،ٹیکس، اسٹاک ایکسچینج ،آئی پی اوز کے معاملات میں نیب کا دائرہ اختیار ختم ہوجائے گا،صدر مملکت نے منظوری دی کہ حکومتی، سرکاری شخصیات کی کرپشن نیب کا دائرہ کار رہےگا۔

  • شمالی وزیرستان،ڈھول کی تھاپ پر احتجاجی مظاہرہ، ایسا اعلان کر دیا کہ حکومت پریشان ہو گئی

    شمالی وزیرستان،ڈھول کی تھاپ پر احتجاجی مظاہرہ، ایسا اعلان کر دیا کہ حکومت پریشان ہو گئی

    شمالی وزیرستان،ڈھول کی تھاپ پر احتجاجی مظاہرہ، ایسا اعلان کر دیا کہ حکومت پریشان ہو گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شمالی وزیرستان کے عوام نے ڈھول کی تھاپ پر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں پولیو مہم سے بائیکاٹ کا اعلان کردیا مظاہرین نے میرانشاہ روڈ کو ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بندکرکے ٹریفک کیلئے رکاؤٹیں کھڑی کردیں جس کی وجہ سے بڑی بڑی گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں,

    مظاہرین کا کہنا تھا کہ آپرپشن ضرب عضب کی وجہ سے ہمارے کھربوں کے نقصانات ہوئے ہیں لیکن اب تک اتمائزئی قوم کو کسی نے معاوضہ نہیں دیا ہے شمالی وزیرستان کے عوام نے امن کے نام پر بہت قربانیاں دی ہیں مزید قبائلیوں کودھوکہ نہ دیا کرے ہمارا احتجاج ملک کے خلاف نہیں بلکہ اپنے حق کیلئے کررہا ہے

    مظاہرین کا کہنا تھا کہ کہ تین سال ہم نے تکلیف کی زندگی بسر کی ہے نقصانات کا نہ سروے کیا گیا ہے اور نہ ہی کوئی نقصانات کا معاوضہ ملا ہے جب ضلعی انتظامیہ نے سروے کررہی تھی تو ڈی سی نے کوئی بھی مشر اعتماد میں نہیں لیا اور جو فہر ست جاری کی ہے اس میں زیادہ گھروں کے نام نہیں ہیں ہمارے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے ڈی سی شمالی وزیرستان کو قبائلی کے نام پر جتنا فنڈ آیا ہے وہ کسی کو ہم نہیں دیں گے چھین کے لیں گے افسران ہمارے پیسے پے جیبیں گرم نہ کرے عوام لالچ میں نہ ڈالے اب وہ وہی عوام نہیں ہیں اب بیدار ہوچکے ہیں ہم نہ اپنے آپ کو نقصان دے رہے ہیں اور نہ کسی اور کو دیں گے

    مظاہرین نے حکومت اور حساس اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے مسئلے پر رحم کرکے اپنا حق دیاجائے بصورت دیگر اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

  • معذور شخص کی خود کشی کی کوشش، وجہ کیا؟

    معذور شخص کی خود کشی کی کوشش، وجہ کیا؟

    معذور شخص کی خود کشی کی کوشش، وجہ کیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ کے ضلع بنوں میں معذور شخص نے حالات سے تنگ آ کر خود کو آگ لگا کر خود کشی کی کوشش کی ،پولیس کے مطابق واقعہ بنوں کے علاقے تھانہ منڈان کی حدود میں ترنگ قبرستان کے قریب پیش آیا ،

    معذور شخص نے گھریلو پریشانیوں کے باعث خود کو آگ لگا لی، جس سے وہ مکمل طور پر جھلس گیا، معذور شخص کو طبی امداد کے لئے بنوں کی مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے. جہاں علاج جاری ہے.

    واضح رہے کہ ملک میں خود کشی کے واقعات میں آئے دن اضافہ ہو رہا ہے. امتحانات میں ناکامی پر،محبت میں ناکامی پر خود کشی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے تو دوسری جانب گھریلو حالات، بڑھتی مہنگائی کی وجہ سے بھی شہری خود کشیاں کرنے پر مجبور ہیں.