Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • ابرار الحق چیئرمین ہلال احمرتعیناتی کیس کا فیصلہ عدالت نے سنا دیا

    ابرار الحق چیئرمین ہلال احمرتعیناتی کیس کا فیصلہ عدالت نے سنا دیا

    ابرار الحق چیئرمین ہلال احمرتعیناتی کیس کا فیصلہ عدالت نے سنا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ابرار الحق چیئرمین ہلال احمرتعیناتی کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا ، اسلام آبادہائیکورٹ نے ڈاکٹرسعیدالہٰی کی درخواست مستردکردی ، ابرارالحق کی چیئرمین ہلال احمرتعیناتی درست قراردے دی گئی،، ابرارالحق کی چیئرمین ہلال احمرتعیناتی کے خلاف سٹے آرڈر کی درخواست بھی خارج کر دی گئی.اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست پر فیصلہ سنادیا

    ابرار الحق کے لئے بڑی مشکل، عدالت میں درخواست دائر

    واضح رہے کہ سابق چیئرمین ریڈکریسنٹ سعیدالہٰی نےابرارالحق کی تعیناتی چیلنج کی تھی،عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ابرارالحق کو 3 سال کیلئے چیئرمین مقررکیا گیا ہے، بطورچیئرمین میری تعیناتی 3سال کیلئے کی گئی تھی، میری تعیناتی کی مدت مکمل ہونے سے قبل ابرارالحق کی تعیناتی غیرقانونی ہے،مدت 9 مارچ 2020  میں مکمل ہورہی ہے، تعیناتی کی مدت مکمل ہونے سے قبل ابرارالحق کی تعیناتی غیرقانونی ہے،

    ابرارالحق نے ایسا کیوں کیا۔۔عوام غم و غصے کا شکار

    واضح رہے کہ چیئرمین ہلال احمر ڈاکٹر سعید الٰہی کو عہدے سے ہٹا کر ابرارالحق کو تعینات کر دیا گیا ہے،

    ابرارالحق کو چیئرمین ہلال احمر تعینات کئے جانے پر عوامی حلقوں سے حکومت پر تنقید کی جا رہی ہے کہ وزیراعظم عمران خان میرٹ میرٹ کہا کرتے تھے اور اب انہوں نے ڈاکٹر سعید الہیٰ کو ہٹا کر ابرارالحق کو چیئرمین ہلال احمر لگا دیا

  • اللہ میرے سمیت سب کو ہدایت دے،شیخ رشید نے ایسا کیوں کہہ دیا؟

    اللہ میرے سمیت سب کو ہدایت دے،شیخ رشید نے ایسا کیوں کہہ دیا؟

    اللہ میرے سمیت سب کو ہدایت دے،شیخ رشید نے ایسا کیوں کہہ دیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ کرے بلاول خطرناک ہی ہوں، عمران خان نے کہا ہے کہ لیگل ایشوز پر بات نہ کروں ، عدالتی فیصلے قابل قبول ہوں گے، عدلیہ آزاد ہوں گے، مشرف کیس کا کیا فیصلہ ہونے جا رہا ہے اہم ہے، اللہ سب کو ہدایت دے، بلاول ہمارے شہر میں آ رہا ہے، سندھ سے آنے والوں کو خوش آمدید کہتے ہیں، جتنے لوگ میرے فین ہیں اتنے ہی مخالف بھی ہیں، اداروں میں کوئی تصادم نہیں ،عمران خان مدت پوری کریں گے.

    نیب میں پیش نہ ہونے کا بلاول کا بیان، حقیقت کیا ہے؟ بلاول نے نیب کو خط میں کیا لکھا؟

    بلاول سے کہتا ہوں ” بچے” ہوئے ہو تو” بچ "کے کھیلو، شیخ رشید کا مشورہ

    بھارت نے حالات سے توجہ ہٹانے کے لئے پاکستان کے خلاف کونسا اقدام اٹھا لیا؟ شیخ رشید بول پڑے

    شیخ رشید نے مزید کہا کہ بلاول گھیرےمیں اور آصف زرداری چاہتےہیں کہ بلاول کو کلین چٹ ملے،آصف زرداری شہادتیں ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،مودی مارچ تک پاکستان کی سرحدوں سےچھیڑچھاڑکرسکتاہے،مسلمان جاگ گئے ہیں،بھارت کےعوام سڑکوں پرنکل آئےہیں،

    حریم شاہ باز نہ آئی، وفاقی وزیر کی ویڈیو لیک کرکے شرمناک الزامات عائد کر دیئے

  • رانا ثناء اللہ کے ضمانتی مچلکے جمع، کب تک ہوگی رہائی؟

    رانا ثناء اللہ کے ضمانتی مچلکے جمع، کب تک ہوگی رہائی؟

    رانا ثناء اللہ کے ضمانتی مچلکے جمع، کب تک ہوگی رہائی؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں رہنمامسلم لیگ ن رانا ثنااللہ کےضمانتی مچلکے جمع کروا دیئے گئے ،محسن رضا ایڈووکیٹ اورعبدالرزاق نے10،10لاکھ روپےکےمچلکےجمع کرائے، رانا ثناء اللہ کے وکیل کا کہنا ہے کہ رانا ثنااللہ کی روبکار تھوڑی دیر میں جاری ہو جائے گی،

    رانا ثناء اللہ کی ضمانت منظور، رانا کی اہلیہ اور ن لیگی رہنماؤں نے بڑے سوالات اٹھا دیئے

    رانا ثناء اللہ ایک بار پھرمشکل میں پھنس گئے، حکومت نے اب کیا کیا؟ جان کر ہوں حیران

    رانا ثناء اللہ نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کوجیل سے لکھا خط، کیا کہا؟

    رانا ثناء اللہ کی ضمانت، شہر یار آفریدی میدان میں آ گئے، بڑا اعلان کر دیا

    منشیات اسمگلنگ کیس میں رانا ثنااللہ کی درخواست ضمانت منظورکر لی گئی، لاہور ہائیکورٹ نے رانا ثناء اللہ کی درخواست ضمانت منظور کی،عدالت نے راناثنااللہ کو10لاکھ روپےکے2مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا.

  • آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع، عدالتی فیصلے پر حکومت نے کیا بڑا فیصلہ

    آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع، عدالتی فیصلے پر حکومت نے کیا بڑا فیصلہ

    آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع، عدالتی فیصلے پر حکومت نے کیا بڑا فیصلہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی کا ڈرافٹ تیار کرلیا گیا ہے، حکومت حتمی مشاورت کے بعد درخواست کسی بھی وقت سپریم کورٹ میں‌ دائر کر سکتی ہے، وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے اس حوالہ سے اٹارنی جنرل سے سپریم کورٹ میں ملاقات کی انہوں نے نظر ثانی درخواست کے حوالہ سے مشاورت کی .

    وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آرمی چیف کی مدت ملازمت سے متعلق فیصلے پر نظر ثانی درخواست آج دائر کر دی جائے گی، سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کئی آئینی نکات کا جائزہ نہیں لیا، پورے فیصلے پر نظرثانی درخواست دائر کریں گے ,نظرثانی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ پہلے کرلیا گیا تھا.

    آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سےمتعلق کیس کات فیصلی فیصلہ جاری کر دیا گیا،آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سےمتعلق تفصیلی فیصلہ 43 صفحات پر مشتمل ہے،43صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جسٹس منصور علی شاہ نے تحریر کیا،چیف جسٹس آصف سعیدکھوسہ نےاضافی نوٹ بھی لکھا

    صدر مملکت بھی بہترین نشانہ باز،آرمی چیف کے ہمراہ نشانہ بازی مقابلوں میں لیا حصہ

    تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ہمارےسامنےمقدمہ تھاکہ کیاآرمی چیف کی مدت ملازمت توسیع کی جاسکتی ہے,آرمی چیف کی تقرری،ریٹائرمنٹ اورتوسیع کی تاریخ موجودہے,پہلی باریہ معاملہ اعلیٰ عدلیہ میں آیا،سماعت کے پہلے روز درخواست گزارعدالت میں پیش نہیں ہوا،قانون کے تحت جنرل کے رینک کیلئے ریٹائرمنٹ کی عمریا مدت ملازمت نہیں دی گئی،درخواست گزاراگلی سماعت میں عدالت میں حاضرہوا،ادارہ جاتی پریکٹس کےتحت ایک جنرل 3 سال کی مدت ملازمت پوری ہونے پرریٹائرڈہوتا ہے ,

    سانحہ اے پی ایس، آرمی چیف میدان میں آ گئے، قوم کو اہم پیغام دے دیا

    سانحہ اے پی ایس، وزیراعلیٰ پنجاب نے دیا اہم ترین پیغام

    سانحہ اے پی ایس،دہشت گردی کے خلاف وزیراعظم نے کیا پیغام دیا؟ اہم خبر

    اب معاملہ پاکستان کے منتخب نمائندوں کی طرف ہے،منتخب نمائندےآرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق قانون سازی کریں،یہ یاد رکھیں کہ ادارے مضبوط ہوں گے تو قوم ترقی کرے گی، کیس کابنیادی سوال قانون کی بالادستی کاتھا،یہ معاملہ پاکستان کے منتخب نمائندوں کی طرف ہے،اگر وفاقی حکومت قانون سازی نہ کرسکی تو جنرل باجوہ کی مدت 29نومبر 2019سے ختم ہوجائے گی, جنرل باجوہ کی مدت ختم ہوگئی تو صدر وزیراعظم کے مشورے پر نیا آرمی چیف لگائیں گے،

    چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے فیصلے کے آخر میں اضافی نوٹ لکھا،چیف جسٹس نے 1616میں چیف جسٹس آف انگلینڈ کے فیصلے کا ریفرنس دیا، چیف جسٹس نے لکھا کہ آرمی چیف کی ملازمت کے قواعد بنانے سے بہت سی تاریخی غلطیوں کو درست کیا جاسکتا ہے،قواعد بنانے سے عوام کے منتخب نمائندوں کا اقتدار اعلیٰ مضبوط ہوگا

    آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع، مولانا فضل الرحمان بھی خاموش نہ رہ سکے، کیا کہا؟

    واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں سپریم کورٹ نے چھ ماہ توسیع کر دی ہے،چیف جسٹس نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ عدالت نے آرٹیکل 243 بی کا جائزہ لیا،حکومت نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع آرٹیکل 243 فور بی کے تحت کی ہے،جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹیفکیشن جمع کرایا گیا،ہمارے سامنے یہ سوال آیا کہ کیا توسیع دی جاسکتی ہے یا نہیں،آرمی ایکٹ اور اس کے رول کا جائزہ لیا،اٹارنی جنرل نے عدالتی سوالوں کا جواب دیا، دستاویزات کے مطابق پاک آرمی کا کنٹرول وفاقی حکومت سنبھالتی ہے،

    بہت ہو گیا،اب ہو گی قانونی کاروائی، مگر کس کیخلاف، فروغ نسیم پھٹ پڑے

    آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع،وزیراعظم نے کیا کہا تھا؟ اٹارنی جنرل نے اندر کی بات بتا دی

    عدالت نے کہا کہ چیف آف آرمی اسٹاف کا تقرر صدر وزیراعظم کی مشاورت سے کرتا ہے،آرمی چیف کی دوبارہ تعیناتی کے حوالے سے قانون خاموش ہے،حکومت نے مسلح افواج سے متعلق قوانین میں ترامیم کیلئے6 ماہ کا وقت مانگا،ہم معاملہ پارلیمنٹ اور حکومت پر چھوڑتے ہیں،توسیع کےمعاملےکوقانون سازی مکمل ہونے کے بعد دیکھا جائے گا،

    سپریم کورٹ نے درخواست گزار حنیف راہی کی پٹیشن خارج کرتے ہوئے نمٹا دی.

    چیف جسٹس نے قانون میں کون کونسی ترامیم کا کہہ دیا؟ فروغ نسیم نے عدالت میں کیا کہا؟

  • وزیراعظم عمران خان کریں گے فواد چودھری کے حلقے میں تاریخی منصوبے کا افتتاح

    وزیراعظم عمران خان کریں گے فواد چودھری کے حلقے میں تاریخی منصوبے کا افتتاح

    وزیراعظم عمران خان کریں گے فواد چودھری کے حلقے میں تاریخی منصوبے کا افتتاح

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج جہلم جائیں گے اور وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوھدری کے حلقے میں منصوبے کا افتتاح کریں گے،120سال پرانے منصوبے پر آج سے کام شروع ہوگا،وزیر اعظم عمران خان جہلم میں جلال پورایری گیشن منصوبے کا افتتاح کریں گے،تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، جہانگیر ترین اور فواد چودھری شریک ہوں گے،وزیر اعظم عمران خان 115 کلومیٹر لمبی نہر کا افتتاح کریں گے

    دنیا کی بڑی مصنوعی نہر کی تکمیل 7سال میں ہوگی، 48 ارب روپےلاگت آئے گی،ایشیائی ترقیاتی بینک مصنوعی نہری منصوبے کی تکمیل کیلئےقرض فراہم کرے گا،مصنوعی نہر بنجر زمین کو ذرخیز بنانے کا ذریعہ بنے گی،سابق صدرایوب خان دور کے بعد انڈس ٹریٹی طرز کا یہ پہلا منصوبہ ہوگا،منصوبے کے تحت ایک لاکھ70ہزار ایکڑ رقبہ سیراب ہو گا، نہر سے جہلم، پنڈدادن خان اورخوشاب کے علاقے سیراب ہوں گے ،

    پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس، عدالت نے کس کو وکیل مقرر کیا؟ اہم خبر

    پرویزمشرف بارے عدالتی فیصلہ جلد بازی کا مظاہرہ، ایسا کس نے کہا؟

    وقت کا تقاضا ہے ملک پر رحم کریں، فواد چودھری نے ایسا کیوں کہا؟

    پرویزمشرف فیصلہ، پیپلز پارٹی کے قمر زمان کائرہ نے ردعمل دے دیا

    پرویزمشرف فیصلہ، سراج الحق بھی میدان میں آ گئے، بڑا مطالبہ کر دیا

    وزیراعظم البرونی کالج پنڈدادن خان کے گراؤنڈ میں 26 دسمبر کو جلسے سے خطاب کرینگے،جلسہ کی تیاریاں و انتظامات جاری ہیں، جلسہ میں بڑی تعداد میں عوام شریک ہوں گے.وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی اس حوالہ سے متحرک ہیں

  • وزیراعظم کا دورہ کراچی طے، وزیراعلیٰ سندھ نے کیا بڑا مطالبہ

    وزیراعظم کا دورہ کراچی طے، وزیراعلیٰ سندھ نے کیا بڑا مطالبہ

    وزیراعظم کا دورہ کراچی طے، وزیراعلیٰ سندھ نے کیا بڑا مطالبہ
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کل جمعہ کوایک روزہ دورے پرکراچی پہنچیں گے،وزیراعظم عمران خان گورنر ہائوس میں اہم ملاقاتیں کریں گے، وزیراعظم عمران خان کو کراچی میں امن وامان کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔

    وزیراعظم کراچی میں شہری مسائل اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ بھی لیں گے، وزیراعظم کراچی میں پارٹی رہنمائوں سے ملاقات کریں گے، جس میں پارٹی کی تنظیم سازی سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔

    قبل ازیں چند روز قبل کراچی سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی جس میں مبران نے وزیراعظم کو کراچی شہر کے مسائل اور اپنے متعلقہ حلقوں میں عوام کو صحت، روزگار اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے حوالے سے درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ ملاقات کرنے والوں میں ارکان قومی اسمبلی شکور شاد، آفتاب جہانگیر، اکرم چیمہ، عطاء اللہ خان، اسلم خان، فہیم خان اور کیپٹن (ر) جمیل احمد خان شامل تھے۔

    ممبران قومی اسمبلی نے وزیراعظم کو کراچی شہر کے مسائل اور اپنے متعلقہ حلقوں میں عوام کو صحت، روزگار اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے حوالے سے درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ کراچی میں وفاقی حکومت کی جانب سے جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت پر بھی گفتگو کی۔

    وزیراعظم نے کہا کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے۔ کراچی کی ترقی ملک کی ترقی ہے۔ کراچی کی ترقی و خوشحالی وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ کراچی جیسے بڑے شہر میں عوام کو درپیش مسائل کا مکمل ادارک ہے اور اس سلسلے میں وفاقی حکومت ہر ممکنہ کردار ادا کرنے کے لئے پر عزم ہے۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے سی سی آئی اجلاس ساڈھے سات گھنٹے کیا،جس صوبے سے گیس پیدا ہوتی ہے اس کو وزیراعظم نے تسلیم کیا، پانی کا استعمال معاہدہ کے بجائے تاریخی استعمال پر کررہے تھے، اس کو سی سی آئی نے قبول کیا، یہ ایک مہینے کیلئے موخر کیا گیا ہے لیکن اس کو قبول کیا گیا، نیا سال شروع ہونے والا ہے، انشاء اللہ سب ٹھیک ہوجائے گا،

    قائداعظم کے پاکستان کی تکمیل کون کرے گا؟ وزیراعظم آزاد کشمیربول پڑے

    بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے دیا کشمیریوں کو اہم پیغام

    پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کا خواب کب پورا ہو گا؟ وزیراعلیٰ پنجاب نے کیا بڑا دعویٰ

    بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر وزیراعلیٰ سندھ نے دیا اہم پیغام

    ہم ملک کو مستحکم، خوشحال اور ترقی یافتہ بنا سکتے ہیں؟ گورنر سندھ نے بتا دیا

    قائداعظم کی کشمیر بارے کیا خواہش تھی؟ صدر آزاد کشمیر نے ایکبار پھر اظہار کر دیا

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کو ملاقات میں کہا کہ وزیراعلیٰ پونے کے ناطے مجھ پر آپ کا استقبال کرنا فرض ہے، مجھے وزیراعظم کے آنے کا باضابطہ طور پرآگاہ نہیں کیا جاتا،میں 27 دسمبر کو اگر کراچی ہوتا ہو وزیراعظم کا ضرور استقبال کرتا، محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی کی مناسبت سے ہمارا 27 دسمبر کو پنڈی میں جلسہ ہے، میں پی پی پی کا ادنی کارکن ہوں، اس لئے میں یہاں نہیں ہونگا، میں وزیراعظم سے درخواست کرونگا کہ وہ کراچی میں اجلاس 27 دسمبر کے بجائے کسی دوسرے دن کریں،

  • سندھ میں تبدیلی آ گئی، قوم پرست جماعتوں کے کارکنان نے کیا بڑا اعلان

    قوم پرست جماعتوں کے لیڈر و کارکنان قومی دھارے میں شامل،پاکستان سے وفاداری کا حلف

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے مختلف شہروں سے قوم پرست جماعتوں کے کارکن قومی دھارے میں شامل ہو گئے،سندھ کے شہروں سکھر، خیرپور اور نوشہرو فیروز اضلاع سے تعلق رکھنے والے مختلف قوم پرست جماعتوں کے کارکنوں و رہنماؤں کی بڑی تعداد نے قوم پرست جماعتوں سے علیحدگی اختیار کرلی ہے اور ہاتھوں میں قومی پرچم اٹھا کر اور دل دل پاکستان جان جان پاکستان، پاکستان کا مطلب کیا لا الہ الا اللہ کے نعرے لگاتے ہوئے قومی دھارے میں شمولیت کا اعلان کیا ہے،

    سکھر کے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قوم پرست کارکنوں و رہنماؤں جئے سندھ متحدہ محاذ ضلع خیرپور کے سابق صدر شاکر حسین،جسقم کے سیکرٹری جنرل صابر راجپر،جسقم کے جوائنٹ سیکرٹری ناظم الدین لاکھو، جسقم کے ورکر امتیاز چانگ، محمد الیاس بلوچ، محمد حسین، محبوب علی، حامد علی، عبداللہ، ماجد حسین، علی عباس، مقصود حسین، نجیب علی، شعیب علی خاصخیلی ضلع نوشہرو فیروز سے تعلق رکھنے والے جسقم کے کارکنان ممتاز علی چنوں، قاسم، وحید بروھی، عالم، معشوق علی ڈاھری، راحب کیریو، مبارک میمن، سردار شاہ، نجم علی، محمد جمن ودیگر نے کہا کہ وہ اب پاکستان سے وفادار رہیں گے آج سے ان کا کسی قوم پرست جماعتوں سے کوئی تعلق نہیں ہوگا ان قوم پرست تنظیموں نے ان کو ملک کے خلاف استعمال کیا لیکن اب وہ اپنی جانیں تک ملک وقوم کے لیے قربان کرنے کو تیار ہیں اور کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

    سندھ کے شہر کندھکوٹ میں 70 سے زائد فراریوں نے رینجرز، پولیس اور سول حکام کی موجودگی میں ہتھیار ڈال دیئے,

    کندھکوٹ کے 82 ونگ شہباز رینجرز کے ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہ تقریب کے دوران علاقے کے تیغانی، جاگیرانی، چولیانی، میرانی، سبزوئی، جتوئی، سرکی، نندوانی و دیگر قبائل سے تعلق رکھنے والے 70 سے زائد فراریوں نے غیر قانونی اور مجرمانہ فعل ترک کرتے ہوئے قومی دھارے میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔

    تقریب میں فراریوں نے اپنا اسلحہ و گولیاں سیکٹر کمانڈر شہباز رینجرز کرنل محمد ساجد کے حوالے کیا۔اس موقع پر ڈی آئی جی لاڑکانہ عرفان بلوچ، ڈپٹی کمشنر کشمور منور علی مٹھیانی اور ایس ایس پی کشمور اسد رضا شاہ بھی موجود تھے۔قومی دھارے میں شامل ہونے والوں نے آئندہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمیوں اور مجرمانہ کارروائیوں میں ملوث نہ ہونے کے عزم کا اظہار کیا اور انہیں قومی دھارے میں لانے کے لیے سندھ رینجرز کی کاوشوں کو بھی سراہا۔

    کندھ کوٹ سے حکام کا کہنا ہے کہ سیکٹر کمانڈر شہباز رینجرز کرنل محمد ساجد، ڈی آئی جی لاڑکانہ عرفان بلوچ، ڈپٹی کمشنر کشمور منورعلی مٹھیانی اور ایس ایس پی اسد رضا شاہ نے قومی دھارے میں شامل ہونے والوں کو قومی پرچم اور دیگر تحائف پیش کیے اور ان کے قومی دھارے میں شامل ہونے کے جذبے کو بھی سراہا۔

  • چین کے تعاون سے گوادر میں بین الاقوامی ایئر پورٹ پر کام کا آغاز

    چین کے تعاون سے گوادر میں بین الاقوامی ایئر پورٹ پر کام کا آغاز

    چین کے تعاون سے گوادر میں بین الاقوامی ایئر پورٹ پر کام کا آغاز

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے سب بڑے بین الاقوامی ایئرپورٹ پر کام کا آغاز کردیاگیا، حکومت چین کے اشتراک سے گوادرمیں بین الاقوامی ائرپورٹ کے تعمیراتی کام کا سامان لے کر چینی بحری جہازگوادر پورٹ پہنچ گئے ہیں، 40 کنٹینروں سے بھرے چینی بحری جہاز گوادرپورٹ پہنچنے پر تقریب کا انعقاد کیاگیا جس میں جامعہ بلوچستان اور گوادرکالج کے طلبہ نے بحری جہازوں کا استقبال کیا۔

    چین کی 70 ویں سالگرہ، وزیراعظم عمران خان نے دیا چین کو اہم پیغام

    کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

    سی اپیک اتھارٹی کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے علاقے گوادر میں متعدد ترقیاتی منصوبوں پر کام ہو رہا ہے جن میں گوادر ایسٹ بے ایکسپریس وے،گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ،گوادر فری زون کے علاوہ پینے کے صاف پانی کا منصوبہ،پاک چین دوستی ہسپتال، ووکیشنل انسٹیٹیوٹ ، گوادر سمارٹ سٹی جیسے منصوبے شامل ہیں۔

    سی پیک میں ایران بھی اہم کردار ادا کرنے کو تیار

    سی پیک اتھارٹی کے حکام کا مزید کہنا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے سے بلوچستان کی معیشت میں بہتری آئے گی، اقتصادی زونز کے قیام سے مقامی صنعت ترقی کرے گی اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ سی پیک میں بلوچستان کو کلیدی اہمیت حاصل ہے،بلوچستان میں سی پیک کے تحت بہت سے منصوبوں پر کام ہورہا ہے .

    وفاقی وزیر خسرو بختیار نے کہا کہ پاک چین تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں ،سی پیک کا دوسرا مرحلہ شروع کررہےہیں، سی پیک کےدوسرےمرحلےمیں صنعتی اورایگری کلچرمعاہدے کررہے ہیں.ی پیک کے تحت بجلی کےمنصوبوں میں چین کی سرمایہ کاری نہ آتی توآج بھی بجلی کا بحران ہوتا، انکا مزید کہنا تھا کہ معاہدوں اور منصوبوں کیلئے لائحہ عمل بنارہے ہیں،موجودہ حکومت سی پیک کے تحت تمام منصوبے مکمل کرنے کےلیے پر عزم ہے، سی پیک پاکستان اورچین کے مضبوط تعلقات کا مظہرہے

    واضح رہے کہ گوادرمیں پاکستان کا سب سے ائر پورٹ تعمیرہورہا ہے۔

  • چور اور گھر مالک کے مابین فائرنگ ، کتنے افراد جاں بحق ہو گئے؟

    چور اور گھر مالک کے مابین فائرنگ ، کتنے افراد جاں بحق ہو گئے؟

    چور اور گھر مالک کے مابین فائرنگ ، کتنے افراد جاں بحق ہو گئے؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل ٹھل میں چوروں اوردیہاتیوں کے درمیان فائرنگ ہوئی، فائرنگ کے تبادلے سے ایک چور اور ایک دیہاتی ہلاک جبکہ 2 دیہاتی زخمی ہو گئے۔

    ٹھل کے بی سیکشن تھانہ کی پولیس کے مطابق ٹھل کے بی سیکشن تھانہ کی حدود قصبہ صاحب ڈنو سومرو میں نامعلوم چور عبدالعزیز سومرو کے گھر میں چوری کے ارادے سے داخل ہوئے تو گھر مالک جاگ گئے اور چوروں کو بھگانے کے لیے ہوائی فائرنگ کی تو چوروں نے گھر مالکان پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے بعد دونوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا چوروں کی فائرنگ کے نتیجے میں گھر کا مالک غلام نبی سومرو موقع پر جاں بحق اور 2 افراد عبدالکریم اور عبدالعزیز سومرو زخمی ہوگئے جبکہ گھر مالکان کی فائرنگ سے ایک چور بھی جاں بحق ہوگیا .

    چور کی لاش سول اسپتال ٹھل لائی گئی ہے جہاں اس کی شناخت ضلع شکار پور کے گاؤں گڑہی تیغو کے رہائشی نور محمد عرف کالی میرانی کے طور پر ہوئی ہے ،پولیس کے مطابق چور کی لاش وصول کرنے کے لیے کوئی نہیں آیا ہوا تھا اس لیے لاش کو اسپتال میں رکھا گیا ہے، حدود کے تھانہ پر واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    علاوہ ازیں ایک اور واقعہ میں جیکب آباد کے قریب گڑہی حسن تھانہ کی حدود گاؤں جان محمد کنڈرانی میں کنڈرانی برادری کے دو گروہوں میں پلاٹ کے معاملے پر تصادم ہوگیا دونوں فریقین کی جانب سے ڈنڈوں اور لاٹھیوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں 5 افراد مختار، خاوند بخش، اختیار علی اور مراد کنڈرانی اور دیگر زخمی ہوگئے، زخمیوں کو سول اسپتال ٹھل منتقل کیا گیا ہے جبکہ حدود کی پولیس نے پہنچ کر جاری جھگڑا ختم کرایا۔

  • جماعت اسلامی نے مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس طلب کر لیا، ایجنڈہ کیا؟

    جماعت اسلامی نے مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس طلب کر لیا، ایجنڈہ کیا؟

    جماعت اسلامی نے مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس طلب کر لیا، ایجنڈہ کیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملک کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس آج منصورہ میں طلب کیاہے

    کل 27 دسمبر کو جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کا 3 روزہ اجلاس شروع ہوگا جو 29 دسمبر تک جاری رہے گا ۔ سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی پاکستان قیصر شریف کے مطابق مجلس شوریٰ کے اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور جماعت اسلامی کا آئندہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا .

    امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے جماعت اسلامی ضلع شرقی اور ضلع غربی کراچی کے تحت منعقدہ ایک روزہ ”دعوتی وتربیتی اجتماع“ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے حوالے سے ہمارے حکمران فوجی جنرل گریسی اور پہلے پہلا وزیرخارجہ سر ظفر اللہ کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں،کشمیر کے حوالے سے حکومت کا کردار مشکوک ہے۔

    قائداعظم کے پاکستان کی تکمیل کون کرے گا؟ وزیراعظم آزاد کشمیربول پڑے

    بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے دیا کشمیریوں کو اہم پیغام

    پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کا خواب کب پورا ہو گا؟ وزیراعلیٰ پنجاب نے کیا بڑا دعویٰ

    بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر وزیراعلیٰ سندھ نے دیا اہم پیغام

    ہم ملک کو مستحکم، خوشحال اور ترقی یافتہ بنا سکتے ہیں؟ گورنر سندھ نے بتا دیا

    قائداعظم کی کشمیر بارے کیا خواہش تھی؟ صدر آزاد کشمیر نے ایکبار پھر اظہار کر دیا

    سراج الحق نے مزید کہا کہ اگر حکومت مدینہ کی ریاست کے قیام کے لیے کام کرتی تو ہم اس کا ساتھ دیتے مگر ان کا رخ تو ورلڈ بینک کی طرف ہے، ورلڈ بینک اور مدینہ کی اسلامی ریاست کی منزل ایک نہیں ہو سکتی۔ اس وقت پرویز مشرف کو سزا دینا یا نا دینا عام آدمی کا مسئلہ نہیں ہے، اصل ضرورت آئین وقانون کی بالادستی ہے، عدالتوں اور تعلیمی اداروں میں انگریز ی قوانین کے بجائے قرآن کی بالادستی دیکھنا چاہتے ہیں ایوانوں میں امریکی ایجنٹوں کے بجائے غلامان مصطفی کو دیکھنا چاہتے ہیں،15ماہ سے اعلانات اورسبز باغ دکھائے جارہے ہیں۔