Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • فردوس عاشق اعوان کے خلاف ایک بار پھر توہین عدالت کی درخواست دائر

    فردوس عاشق اعوان کے خلاف ایک بار پھر توہین عدالت کی درخواست دائر

    فردوس عاشق اعوان کے خلاف ایک بار پھر توہین عدالت کی درخواست دائر
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سنگین غداری کیس میں پرویز مشرف کیخلاف فیصلے کے بعد پریس کانفرنس کرنیوالوں کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے، درخواست وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم،اٹارنی جنرل ودیگرکیخلاف دائر کی گئی ۔

    سپریم کورٹ میں دائردرخواست میں موقف اختیارکیاگیا کہ توہین عدالت کے مرتکب افرادعوامی عہدوں پرفائزہیں،پریس کانفرنس میں عدالت کا تمسخر اڑایاگیااورفاضل جج کی تضحیک ،نفرت انگیزبیان دیا،کسی بھی شخص کوفیصلے کی بنیاد پرتضحیک کرنے کااختیارنہیں،متعلقہ افرادنے فیصلہ دینے والے جج اورعدلیہ کی آزادی پرحملہ کیا۔

    درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت تمام افرادکیخلاف آرٹیکل 204 اورتوہین عدالت کی کارروائی کرے اوران افراد کو عوامی عہدوں کیلئے نااہل قراردیاجائے۔

    سابق صدرپرویزمشرف کیخلاف خصوصی عدالت کا فیصلہ کالعدم قراردینے کیلئے فل بینچ تشکیل دے دیا گیا، چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ نے فل بینچ تشکیل دیا جسٹس مظاہرعلی اکبرنقوی فل بینچ کی سربراہی کریں گے  فل بینچ میں جسٹس امیربھٹی اورجسٹس چودھری مسعود جہانگیرشامل ہیں.

    خصوصی عدالت کا فیصلہ، پرویز مشرف نے چپ کا روزہ توڑ دیا، بڑا اعلان کرتے ہوئے کیا کہا؟

    پرویزمشرف بارے عدالتی فیصلہ جلد بازی کا مظاہرہ، ایسا کس نے کہا؟

    وقت کا تقاضا ہے ملک پر رحم کریں، فواد چودھری نے ایسا کیوں کہا؟

    پرویزمشرف فیصلہ، پیپلز پارٹی کے قمر زمان کائرہ نے ردعمل دے دیا

    پرویزمشرف فیصلہ، سراج الحق بھی میدان میں آ گئے، بڑا مطالبہ کر دیا

    فل بینچ سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت کے قیام کیخلاف سماعت کرے گا سابق صدر پرویزمشرف نے خصوصی عدالت کے قیام کوچیلنج کررکھا ہے.

    درخواست گزار نے کہا کہ پرویز مشرف کیخلاف غداری کے استغاثہ کی سماعت کرنیوالی خصوصی عدالت کی تشکیل غیر آئینی ہے،پرویز مشرف کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے کے لئے وفاقی کابینہ سے منظوری نہیں لی گئی،سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنی صوابدید پر خصوصی عدالت قائم کی، خصوصی عدالت کے پراسیکیوٹر کی تعیناتی سمیت کوئی عمل قانون کے مطابق نہیں کیا گیا،

    لاہور ہائی کورٹ میں  سابق صدر کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی ،‏درخواست میں حکومت،وزارت قانون،ایف آئی اے اور خصوصی  عدالت کے رجسٹرارکوفریق بنایا گیا ہے، درخواست گزار پرویز مشرف نے درخواست میں کہا کہ خصوصی عدالت  نے 19نومبرکوموقف سنے بغیرغداری کیس کافیصلہ محفوظ کیا،بیماری کی وجہ سےبیرون ملک مقیم ہوں،

    درخواست میں پرویز مشرف نے استدعا کی کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں کے مطابق کیس کودوبارہ سماعت کے لئےشروع کیا جائے ،

     

  • ایف آئی اے کا ن لیگ کے مرکزی سیکرٹریٹ پر چھاپہ،کیا تحویل میں لے لیا؟ اہم خبر

    ایف آئی اے کا ن لیگ کے مرکزی سیکرٹریٹ پر چھاپہ،کیا تحویل میں لے لیا؟ اہم خبر

    قومی تحقیقاتی ایجنسی ایف آئی اے نے مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹریٹ پر چھاپہ مارا ہے۔ ایف آئی اے کی جانب سے جج بلیک میلنگ کیس سے متعلق شواہد حاصل کرنے کیلئے ن لیگ کے مرکزی سیکرٹریٹ پر چھاپہ مارا گیا۔ ایف آئی اے اہلکاروں نے ن لیگ سیکرٹریٹ میں حمزہ شہباز کے دفتر میں جانے کی کوشش کی تو وہاں موجود ملازمین نے مزاحمت کی۔

    مسلم لیگ ن کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطاءتارڑ کا کہنا ہے کہ وہ کچھ دیر پہلے پنجاب اسمبلی میں موجود تھے اور اب سیکرٹریٹ جارہے ہیں۔ ایف آئی اے نے مریم نواز کی پریس کانفرنس کا ریکارڈ لینے کیلئے چھاپہ مارا ہے۔ ایف آئی اے کی ٹیم اس وقت ماڈل ٹاﺅن سیکرٹریٹ میں موجود ہے، انہوں نے ن لیگ کے ملٹی میڈیا سیل کا سامان قبضے میں لے لیا گیا ہے

    عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ ایف آئی اے نے ن لیگ کےمرکزی آفس پرچھاپاماراہے،سابق ڈی جی ایف آئی اے نے عمران خان کے غیر قانونی احکامات نہیں مانے،ارشد ملک کےمعاملےمیں وفاقی حکومت پارٹی بن گئی ہے ،رنگ روڈ کا کانٹریکٹ تمام قانونی تقاضے پورے کرکے دیا گیا.کل صبح 11 بجے پیش ہونے کا نوٹس ملاہے اورپیش ہونگے،ایف آئی اے نے وارنٹ دکھانے کے بعد چھاپا مارا،

    عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ حکومت انتقامی کارروائیاں کررہی ہے،عمران خان ملک میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں،ارشد ملک کے معاملے میں وفاقی حکومت پارٹی بن گئی،نیب صرف اپوزیشن کو نوٹسز جاری کرتا ہے،سیکیورٹی فراہم کی گئی توناصربٹ پاکستان آنے کو تیار ہے، ایف آئی اے کے نوٹس کا جواب 16 اگست کو جمع کرایا تھا، ویڈیواورفوٹیج کی بات کرنے والاعقل سےعاری ہے،

    ایف آئی اے نے مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری کو طلب کرلیا۔ ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکریٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری کو جج ویڈیو اسکینڈل میں 30 دسمبر پیر کو طلب کرتے ہوئے نوٹس جاری کیا ہے۔

    ایف آئی اے کی جانب سے جاری نوٹس میں ہدایت کی گئی ہے کہ عظمیٰ بخاری ایف آئی اے زونل آفس لاہور میں 4 بجے پیش ہوں۔

    قبل ازیں مسلم لیگ ن کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری عطا تارڑ کو بھی ایف آئی اے نے 27 دسمبر کو طلب کیا ہے۔

    جیل جا کر مر جاؤنگا، ویڈیو سیکنڈل کے ملزم میاں طارق کی عدالت میں فریاد

    ویڈیو سیکنڈل، جج کی ویڈیو کس نے بنائی ؟ آخر گرفتار ہو ہی گیا

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے جج ارشد ملک کی ویڈیو جاری کی تھی جس کے بعد احتساب عدالت کے جج کی خدمات دوبارہ لاہور ہائیکورٹ کے سپرد کر دی گئیں، جج ارشد ملک نے حلف نامے میں ویڈیو کو جعلی قرار دیا اور کہا کہ مجھے دھمکیاں دی گئیں اور بلیک میل کرنے کی کوشش کی گئی.

    العزیزیہ ریفرنس کیس،نواز شریف کے وکیل اور نیب کو ملیں بیان حلفی کی مصدقہ نقول

    نوازشریف و زرداری کو چھوڑنے کا اعلان، پاکستانی سیاست میں ہلچل مچ گئی

    ویڈیو سیکنڈل، ناصر جنجوعہ کے خلاف شواہد نہیں ملے، ایف آئی اے،جج کا کیس سننے سے معذرت

    احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کو لاہور ہائیکورٹ نے او ایس ڈی بنا دیا،او ایس ڈی بنانے کا نوٹفکیشن جاری کر دیا ہے، جج ارشد ملک کو او ایس ڈی بنانے کی منظوری لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے دیا. سپریم کورٹ کے حکم کے بعد جج ارشد ملک کی خدمات احتساب عدالت سے لاہور ہائیکورٹ کے سپرد کر دی گئی تھیں، لاہور ہائیکورٹ میں جج ارشد ملک کے خلاف انکوائری چل رہی ہے

    سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا تھا کہ ارشد ملک کے کردارسے ججوں کے سرشرم سے جھک گئے ، عجیب جج ہیں فیصلے کے بعد مجرمان کے گھر چلے جاتے ہیں،پھرمجرم کے بیٹے سے ملنے مدینہ منورہ جاتے ہیں،ارشد ملک کے کردارسے متعلق بہت سی باتیں دیکھنے والی ہیں،

    سپریم کورٹ نے مزید کہا کہ لاہور ہائیکورٹ جج ارشد ملک کے خلاف کاروائی کرے، جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ جنہوں نے کہانی بنائی انہوں نے جان چھڑا لی، چیف جسٹس نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کاروائی کر سکتی ہے.

     

    واضح رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نمبر دو کے جج محمد ارشد ملک نے دونوں ریفرنسز پر فیصلے سنائے تھے اور العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں نواز شریف کو سات سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں عدم شواہد کی بناء پر بری کر دیا تھا۔

    نوازشریف و زرداری کو چھوڑنے کا اعلان، پاکستانی سیاست میں ہلچل مچ گئی

    تم کون ہوتے ہو میری ویڈیو بنانے والے؟ مریم نواز برہم

    جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

     

     

  • اثاثے منجمد ہونے کے خلاف شہباز شریف نے کیا بڑا فیصلہ

    اثاثے منجمد ہونے کے خلاف شہباز شریف نے کیا بڑا فیصلہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف، مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف خاندان نے اثاثے منجمد ہونے کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا، شہباز شریف نے اپنے وکیل امجد پرویز کو خاندان کے تمام افراد کی جانب سے درخواستیں دائر کرنے کی منظوری دے دی۔

    عدالت میں اثاثے منجمند ہونے کے خلاف حمزہ شہباز، سلمان شہباز، نصرت شہباز، تہمینہ درانی سمیت دیگر کی جانب سے درخواستیں دائر کی جائیں گی۔ احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف خاندان کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم دیا تھا۔

    واضح رہے کہ نیب نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور ان کے بیٹوں کی جائیداد منجمند کرنے کا حکم دیا تھا، حکم نامے کے مطابق وہ نہ تو اپنی جائیداد بیچ سکتے ہیں نہ ہی کسی کے نام کر سکتے ہیں۔

    نوٹی فیکیشن کے مطابق ملزم شہباز شریف، حمزہ شہباز، سلیمان شہباز اور نصرت شہباز کے خلاف ایسے ناقابل تردید ثبوت ملے ہیں جو براہ راست کرپشن سے متعلق ہیں۔لہذا سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے اربوں روپے مالیت کے لاہور سمیت پنجاب بھر میں تمام اثاثے منجمد کرنے کے احکامات ایل ڈی اے کشمنر سمیت دیگر اداروں کو جاری کردیے گئے ہیں۔

    شہباز شریف کے منجمد کئے جانے والے اثاثوں میں لاہور کی 96 ایچ اور 86 ایچ ماڈل ٹاؤن شامل ہے اس کے علاوہ ایبٹ آباد ڈانگہ گلی میں 9 کنال کا پلاٹ، ہرہ پور میں دو پراپرٹیاں، جوہر ٹاؤن میں تیرہ پراپرٹیاں، چنیوٹ میں دو پراپرٹیاں جبکہ ڈیفنس فیز 5 لاہور میں دو پلاٹ، جوہڑ ٹاون میں 9 پلاٹ اور جوڈیشل کالونی میں 4 پلاٹس منجمد کر دیے گئے ہیں۔

    نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں شہباز شریف فیملی 15 اثاثے منجمد کرنے کی درخواستیں دائر کررکھی تھیں، اثاثوں میں شہباز شریف فیملی کے گھر ، اراضی اورکمپنیوں میں شیئرزشامل ہیں۔درخواست میں کہا گیا تھا کہ شہباز شریف، ان کی اہلیہ اور بیٹوں کے تمام اثاثے منجمد کیے جائیں کیونکہ وہ منی لانڈرنگ کے ذریعے بنائی گئیں اور اثاثے ان کی آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے، نیب کی جانب سے استدعا کی گئی کہ یہ اثاثے منجمد کرنے کا حکم دیا جائے۔

  • رانا ثناء اللہ سے پہلے ایک اور ن لیگی رہنما کو ملی جیل سے رہائی

    رانا ثناء اللہ سے پہلے ایک اور ن لیگی رہنما کو ملی جیل سے رہائی

    رانا ثناء اللہ سے پہلے ایک اور ن لیگی رہنما کو ملی جیل سے رہائی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رہنما مسلم لیگ ن مفتاح اسماعیل کو اڈیالہ جیل راولپنڈی سے رہا کردیا گیا،قبل ازیں مفتاح اسماعیل کے ایک کروڑ کے ضمانتی مچلکے احتساب عدالت میں جمع کروا دئیے گئےجج محمد اعظم نے مفتاح اسماعیل کی رہائی کی روبکار جاری کی تھی.

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے 23دسمبرکومفتاح اسماعیل کی ضمانت منظورکی تھی،چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں بنچ نے سابق وزیرخزانہ کی عبوری ضمانت منظور کی تھی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے مفتاح اسماعیل کی ضمانت منظوری کا مختصرحکم جاری کیا،عدالت کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہاگیا ہے کہ ایک کروڑروپے کے ضمانتی مچلکے احتساب عدالت میں جمع کرائے جائیں.

    نیب راولپنڈی نے احتساب عدالت اسلام آباد میں ایل این جی کیس کاریفرنس دائر کر دیا،ریفرنس شاہد خاقان عباسی اورمفتاح اسماعیل سمیت 9ملزمان کے خلاف دائر کیا گیا،

    ریفرنس میں کہا گیا کہ ایک کمپنی کو 21ارب روپے سے زائد کا فائدہ پہنچایا گیا،فائدہ مارچ 2015سے ستمبر 2019 تک پہنچایا گیا، فائدہ پہنچانے سے 2029 تک قومی خزانے کو 47 ارب روپے کا نقصان ہو گا،معاہدے کے باعث عوام پر گیس بل کی مد میں 68ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا،سابق ایم ڈی شیخ عمران الحق نے معاہدے میں اہم کردار ادا کیا،

    حکومت اس مسئلے کو فوری حل کرے ورنہ…..شاہد خاقان عباسی نے کیا کہہ دیا

    سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا نام بھی ملزمان کی فہرست میں شامل ہے،نیب ریفرنس کے مطابق سابق سیکریٹری اورایم ڈی پٹرولیم اہم گواہ بن گئے، شاہدخاقان سمیت 9 ملزمان کے نام ای سی ایل میں شامل ہیں، نیب راولپنڈی قطرمعاہدے کی الگ انکوائری کررہا ہے

    واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی کے خلاف دائر ریفرنس کی منظوری چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال نے دی جس کے بعد ریفرنس عدالت میں دائر کر دیا گیا ہے، گزشتہ سماعت پر عدالت نے ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیا تھا آج عدالت نے عباسی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی ہے.

  • رانا ثناء اللہ کی رہائی کا پروانہ ضمانت کے تیسرے روز جاری

    رانا ثناء اللہ کی رہائی کا پروانہ ضمانت کے تیسرے روز جاری

    رانا ثناء اللہ کی رہائی کا پروانہ ضمانت کے تیسرے روز جاری
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق منشیات کیس میں گرفتاررہنمامسلم لیگ ن رانا ثنااللہ کی رہائی کا پروانہ جاری کر دیا گیا،لاہور ہائیکورٹ نے رانا ثنااللہ کی روبکار جاری کر دی

    قبل ازیں لاہور ہائیکورٹ میں رہنما مسلم لیگ ن رانا ثنااللہ کےضمانتی مچلکے جمع کروا دیئے گئے ،محسن رضا ایڈووکیٹ اورعبدالرزاق نے10،10لاکھ روپےکےمچلکےجمع کرائے، رانا ثناء اللہ کی روبکار جیل حکام کو بھجوا دی گئی، رانا ثناء اللہ جلد رہا ہو جائیں گے
    رانا ثناء اللہ کی ضمانت منظور، رانا کی اہلیہ اور ن لیگی رہنماؤں نے بڑے سوالات اٹھا دیئے

    رانا ثناء اللہ ایک بار پھرمشکل میں پھنس گئے، حکومت نے اب کیا کیا؟ جان کر ہوں حیران

    رانا ثناء اللہ نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کوجیل سے لکھا خط، کیا کہا؟

    رانا ثناء اللہ کی ضمانت، شہر یار آفریدی میدان میں آ گئے، بڑا اعلان کر دیا

    منشیات اسمگلنگ کیس میں رانا ثنااللہ کی درخواست ضمانت منظورکر لی گئی، لاہور ہائیکورٹ نے رانا ثناء اللہ کی درخواست ضمانت منظور کی،عدالت نے راناثنااللہ کو10لاکھ روپےکے2مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا تھا

  • رانا ثناء اللہ ضمانت، تحریری فیصلے کے بعد فردوس عاشق اعوان پھر میدان میں آ گئیں، کیا کہا؟

    رانا ثناء اللہ ضمانت، تحریری فیصلے کے بعد فردوس عاشق اعوان پھر میدان میں آ گئیں، کیا کہا؟

    رانا ثناء اللہ ضمانت، تحریری فیصلے کے بعد فردوس عاشق اعوان پھر میدان میں آ گئیں، کیا کہا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت نے آرمی چیف کی مدت ملازمت سے متعلق کیس پر نظرثانی اپیل دائر کی ہے،ہماری قانونی ٹیم نے سپریم کورٹ کےفیصلے کا تمام پہلووَں سے جائزہ لیا،سپریم کورٹ کے فیصلے میں کئی نقائص ہیں،نقائص دور کرنے کیلئے نظرثانی اپیل دائر کی گئی ہے،نظرثانی اپیل قومی مفاد کیلئے دائر کی گئی ہے،اس معاملے پر وزیرقانون اور اٹارنی جنرل تفصیلی بات کریں گے،سپریم کورٹ کے فیصلے میں کئی قانونی نقائص ہیں،

    فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ آج رانا ثنااللہ کیس کا تحریری فیصلہ بھی آیا ہے،رانا ثنااللہ کیس کے فیصلے میں ایک رخ دکھایا جارہا ہے،رانا ثنااللہ کیس میں اے این ایف کا ٹرائل کیاجارہا ہے،رانا ثنااللہ کیس کے تفصیلی فیصلے میں بہت سی چیزیں سامنے آئی ہیں،اے این ایف سے متعلق تضحیک آمیز رویہ اپنایاجارہا ہے،اے این ایف کی رانا ثنااللہ سے کوئی ذاتی دشمنی یا عناد نہیں،جسمانی ریمانڈ اس ملزم کا لیاجاتا ہے جس سے ریکوری کرنی ہو،ریکوری ہونے کے بعد جسمانی نہیں جوڈیشل ریمانڈ لیاجاتا ہے،عدالت میں20،15کلو کی منشیات نہیں بھیجی جاسکتی ہے،عدالت میں منشیات سیمپل کے طور پر پیش کی جاتی ہے،

    فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ اے این ایف قومی ادارہ ہے اس کی طاقت بنیں،اے این ایف نے ملک کو منشیات سے پاک کرنے کا ذمہ اٹھایا ہے،

    رانا ثناء اللہ کی ضمانت منظور، رانا کی اہلیہ اور ن لیگی رہنماؤں نے بڑے سوالات اٹھا دیئے

    رانا ثناء اللہ ایک بار پھرمشکل میں پھنس گئے، حکومت نے اب کیا کیا؟ جان کر ہوں حیران

    رانا ثناء اللہ نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کوجیل سے لکھا خط، کیا کہا؟

    رانا ثناء اللہ کی ضمانت، شہر یار آفریدی میدان میں آ گئے، بڑا اعلان کر دیا

    منشیات اسمگلنگ کیس میں رانا ثنااللہ کی درخواست ضمانت منظورکر لی گئی، لاہور ہائیکورٹ نے رانا ثناء اللہ کی درخواست ضمانت منظور کی،عدالت نے راناثنااللہ کو10لاکھ روپےکے2مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا.

  • جیل اصلاحات، سندھ حکومت مزید کتنی جیلیں بنانے جا رہی ہے؟ رپورٹ آ گئی

    جیل اصلاحات، سندھ حکومت مزید کتنی جیلیں بنانے جا رہی ہے؟ رپورٹ آ گئی

    جیل اصلاحات، سندھ حکومت مزید کتنی جیلیں بنانے جا رہی ہے؟ رپورٹ آ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ حکومت نے صوبے میں مزید 8 نئی جیلیں بنانے کا فیصلہ کیا ہے،جیل اصلاحات کے حوالے سے چیف سیکریٹری سندھ اور وفاقی محتسب کی سربراہی میں اہم اجلاس ہوا،اجلاس میں سیکریٹری داخلہ سندھ، پراسیکیوٹر جنرل سندھ، سینیئر ایڈوائیز محتسب، آئی جی جیل سمیت دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے.

    اجلاس میں سیکریٹری داخلہ کو ضلعی ملیر کے 100 اور ویسٹ کے لئے 200 ایکڑ زمین کے لئے سمری بنائی کی ہدایت کی گئی،سندھ کے شہروں‌ ٹھٹھہ، نوابشاہ، قمبر شہداد، مٹھی، کندھکوٹ، ملیر اور ضلعی ویسٹ میں نئی جیلیں بنائی جائیں گی۔صوبے کے جیلوں میں نئیں آنے والے قیدیوں کی میڈیکل اسکریننگ کی جائے۔

    آئی جی جیل نصرت حسین منگن نے اجلاس میں کہا کہ کراچی، لاڑکانہ اور شکارپور کے جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدی ہیں۔ اس وقت صوبے کے جیلوں کی گنجائش 13038 جب کے 17239 قیدی ہیں۔ صوبے کی جیلوں میں 6886 قیدیوں کو پرائمری سے لے کر ماسٹرز تک کی تعلیم فراہم کی جارہی ہے۔

    وفاقی محتسب سید طاہر شہباز نے کہا کہ وفاقی محتسب نے اس وقت تک جیل اصلاحات کے حوالے سے سپریم کورٹ میں 4 روپورٹ جمع کروائی ہیں۔جنوری کے پہلے ہفتے میں بھی رپورٹ جمع کروائی جائے گی۔ سندھ حکومت نے جیل اصلاحات کے حوالے سے بھترین کام کیا ہے۔

  • سستی بجلی کے حصول کے لئے وزیراعظم عمران خان نے دیا بڑا حکم

    سستی بجلی کے حصول کے لئے وزیراعظم عمران خان نے دیا بڑا حکم

    سستی بجلی کے حصول کے لئے وزیراعظم عمران خان نے دیا بڑا حکم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدرات اجلاس ہوا،اجلاس میں ہائیڈروپاور منصوبوں سے متعلق پیش رفت پر بریفنگ دی گئی،اجلاس میں وفاقی وزیر فیصل واوڈا،سیکریٹری آبی وسائل اور دیگر افسران شریک ہوئے ، اجلاس میں وزیراعظم کو مہمند ڈیم،تربیلافور اوردیامربھاشا ڈیم سے متعلقہ معاملات پر بریفنگ دی گئی،وزیراعظم کو داسو ہائیڈرو پاورپراجیکٹ پر پیش رفت اور متعلقہ معاملات پر بھی بریفنگ دی گئی،

    وزیراعظم عمران خان نے ہائیڈروپاور منصوبوں کے قیام میں پیش رفت پر اظہار اطمینان کیا اور کہا کہ پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ اورسستی بجلی کاحصول ترجیحات میں شامل ہے،پانی کا موثر استعمال زراعت اور ملکی معیشت کی ترقی کیلئے کردار ادا کرتا ہے،سستی بجلی کے حصول سے ملکی صنعت کو بھی فروغ ملے گا،ملکی پیداوار کی عالمی سطح پرمقابلہ کرنے کی صلاحیت میں بھی اضافہ ہوگا،حکومت ہائیڈروپاور منصوبوں پربلا تعطل عمل کویقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے

    وزیراعظم عمران خان نے منصوبوں سے متعلق مسائل کوحل کرنے پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی.

    باغی سیپشل،پاکستانی سیاست میں دسمبر کا مہینہ انتہائی اہم، کیا ہونے جا رہا ہے؟چہ میگوئیاں‌ جاری

    جہاز کو دیکھ کر نواز ٹھیک ہو گیا،ڈاکوؤں کا مقابلہ کروں گا، خان کرسی کیلئے نہیں تبدیلی کیلئے آیا ہے، وزیراعظم

    نواز شریف کی صحت، ڈاکٹرز نے وارننگ دے دی، خطرے کی گھنٹی

    لندن میں ایسا استقبال ہوا کہ نواز شریف نے پاکستان واپس جانے کی خواہش کر دی

    نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے 56 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی ہے۔نیپرا کے مطابق بجلی کے نرخوں میں اضافے سے صارفین پر 14 ارب 50 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

  • سال کے اختتام پر حکومت نے عوام کو کیا تحفہ دیا؟ شیری رحمان کی کڑی تنقید

    سال کے اختتام پر حکومت نے عوام کو کیا تحفہ دیا؟ شیری رحمان کی کڑی تنقید

    سال کے اختتام پر حکومت نے عوام کو کیا تحفہ دیا؟ شیری رحمان کی کڑی تنقید

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کر دیا،پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا کہ نومبر میں حکومت نے بجلی ایک روپے 82 پیسے فی یونٹ مہنگی کی تھی،ایک ماہ بعد بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کس بنیاد پر کیا گیا ہے؟ ایک ماہ میں حکومت نے بجلی کی مد میں صارفین پر 38 ارب کا بوجھ ڈالا ہر ماہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا بہانہ بنا کر بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا جا رہاہے،

    شیری رحمان نے مزید کہا کہ حکومت نے پورے سال مہنگائی کے علاوہ عوام کو کچھ نہیں دیا،سال کے اختتام پر حکومت نے عوام کو مہنگائی کا تحفہ دیا ہے،منی بجٹ کی علیحدہ تیاریاں ہو رہی ہیں،منی بجٹ سرکار نے ملک کی معیشت کو تباہ کر دیا ہے،مہنگائی کے علاوہ اس حکومت کے پاس کوئی معاشی پالیسی نہیں،

    کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کیخلاف قومی اسمبلی میں متفقہ قرارداد منظور

    اسپیکر قومی اسمبلی کا تمام اپوزیشن رہنماؤں کو ایل او سی کے مشترکہ دورے کا مشورہ

    شیری رحمان نے کہا ہے کہ الزامات اربوں سے شروع ہوکر ایک گھر پر آ جاتے ہیں، علیمہ خان کےخلاف کارروائی کیوں نہیں کی جاتی؟ کسی حکومتی وزیرکیخلاف کارروائی شروع کیوں نہیں ہوئی؟ تاریخ کاسب سے زیادہ قرض موجودہ حکومت نے لیا، مہنگائی کے باعث عوام کی قوت خرید کم ہوچکی ہے.

    باغی سیپشل،پاکستانی سیاست میں دسمبر کا مہینہ انتہائی اہم، کیا ہونے جا رہا ہے؟چہ میگوئیاں‌ جاری

    جہاز کو دیکھ کر نواز ٹھیک ہو گیا،ڈاکوؤں کا مقابلہ کروں گا، خان کرسی کیلئے نہیں تبدیلی کیلئے آیا ہے، وزیراعظم

    نواز شریف کی صحت، ڈاکٹرز نے وارننگ دے دی، خطرے کی گھنٹی

    لندن میں ایسا استقبال ہوا کہ نواز شریف نے پاکستان واپس جانے کی خواہش کر دی

    نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے 56 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی ہے۔نیپرا کے مطابق بجلی کے نرخوں میں اضافے سے صارفین پر 14 ارب 50 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

  • سعودی وزیر خارجہ کی قریشی سے ملاقات، کیا ہوئی بات؟ اہم خبر

    سعودی وزیر خارجہ کی قریشی سے ملاقات، کیا ہوئی بات؟ اہم خبر

    سعودی وزیر خارجہ کی قریشی سے ملاقات، کیا ہوئی بات؟ اہم خبر
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود نے وزارت خارجہ میں شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔شاہ محمود قریشی نے اپنے سعودی ہم منصب کا خیر مقدم کیا۔ وزیر خارجہ نے کہا پاکستان اور سعودی عرب کے مابین گہرے اور دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں، دونوں ممالک کثیر الجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے پاکستان کے موقف کی حمایت پر سعودی وزیر خارجہ اور سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے کشمیر سمیت اہم علاقائی امور پر باہمی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ ملاقات میں سعودی عرب کے پاکستان میں سفیر نواف بن سعید المالکی بھی ہمراہ تھے.

    واضح ر ہے فیصل بن فرحان السعود کا بطور سعودی وزیر خارجہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔ سعودی وزیر خارجہ ایسے موقع پر پاکستان آئے ہیں جب چند روز قبل پاکستان نے ملائشیا سمٹ کانفرنس میں شرکت نہیں کی تھی اور ترک صدر نے پاکستان اور سعودی عرب کے حوالہ سے بیان دیا تھا جس کے بعد سعودی عرب نے ترک صدر کے بیان کی سختی سے تردید کی تھی.

    ترک صدرکے سعودی دھمکیوں کے بیان کی حقیقت کیا؟ سعودی عرب بھی میدان میں آ‌ گیا

    کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں

    فواد چودھری نے سعودی عرب سے بڑی مدد مانگ لی، جان کر وزیراعظم بھی حیران

    پاکستانی پارلیمانی وفد کی سعودی فرماں روا سے ملاقات، کیا ہوئی بات؟ اہم خبر

    سعودی وزیر خارجہ کے دورے میں ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان پر بھی بات چیت ہوگی۔وزیراعظم عمران خان 14 دسمبر کو ایک روزہ دورے پر سعودی عرب گئے تھے، وزیراعظم اپنے دورے کے پہلے مرحلے میں مدینہ منورہ پہنچے۔ وزیراعظم عمران خان نے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر حاضری دی اور نوافل کی ادائیگی کی جس کے بعد وہ ریاض روانہ ہوئے۔

    پاک سعودی تعلقات ایک نئی سطح پر پہنچ گئے،کشمیر پر دنیا نے ہمارا بیانیہ مان لیا،وزیراعظم

    سعودی عرب اور ایران کے درمیان تصفیہ کون کروا سکتا ہے؟ صدر مملکت بول پڑے

    وزیراعظم عمران خان کا سعودی ولی عہد سے رابطہ، تیل تنصیبات پر حملوں کی مذمت

    بعدازاں وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے اہم ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ ملاقات میں مشرق وسطی کے تنازعات کو سیاسی اورسفارتی ذرائع سے حل کرنے پر زور دیا گیا تھا۔یہ بھی قابل غوربات ہےکہ عرب دنیا اس وقت پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی بہت زیادہ مشکورہیں کیونکہ عمران خان نے اوآئی سی کے وجود کونقصان پہنچنے سے بچانے میں اہم کردارادا کیا ہے