Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • حمزہ شہبازکی درخواست ضمانت پر کب ہو گی سماعت؟ اہم خبر

    حمزہ شہبازکی درخواست ضمانت پر کب ہو گی سماعت؟ اہم خبر

    حمزہ شہبازکی درخواست ضمانت پر کب ہو گی سماعت؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کی ضمانت کی درخواست پر آج لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہو گی، جسٹس باقر علی نجفی کی سربراہی میں بینچ حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت پر سماعت کرے گا.

    حمزہ شہباز نے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں ضمانت پر رہائی کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا،حمزہ شہباز نے امجد پرویز ایڈووکیٹ کی وساطت سے ضمانت کی درخواست دائر کی ،درخواست میں چیئرمین نیب، ڈی جی نیب اور تفتیشی افسر کو فریق بنایا گیا ہے

    لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ نیب نے بد نیتی کی بنیاد پر رمضان شوگر ملز میں تحقیقات کا آغاز کیا، نیب نے رمضان شوگر ملز کے معاملے پر متعدد بار انکوائری کی مگر کچھ بھی نہیں ملا،تحصیل بھوانہ میں نالہ عوامی مفاد میں بنایا گیا تھا، صوبائی کابینہ اور صوبائی اسمبلی نے سیوریج نالے کی تعمیر کی منظوری دی تھی،حمزہ شہباز کیخلاف کوئی ثبوت موجود نہیں ہیں،

    درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ رمضان شوگر ملز میں شریک ملزم شہباز شریف کو پہلے ہی ضمانت پر رہا کیا جا چکا ہے، رمضان شوگر ملز ریفرنس میں فرد جرم عائد ہونے کے بعد حمزہ شہباز کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے،حمزہ شہباز صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ہے اور گرفتاری سے ذمہ داریوں کی انجام دہی میں مشکلات کا سامنا ہے،حمزہ شہباز کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے،

    حمزہ شہباز کا فرنٹ مین بن گیا نیب میں وعدہ معاف گواہ،بیان ریکارڈ کروا دیا

    مریم نواز کے وکلاء نے ہی مریم نواز کی الیکشن کمیشن میں مخالفت کر دی، اہم خبر

    صرف اللہ کوجوابدہ ،کوئی کچھ بھی رائے رکھےانصاف کے مطابق فیصلہ دیں گے، عدالت کےحمزہ کیس میں ریمارکس

    نیب نے احتساب عدالت میں رپورٹ جمع کروائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شہبازشریف فیملی نے اپنے مختلف ملازموں کے ناموں پرکمپنیاں بنا رکھی ہیں،منی لانڈرنگ کی رقوم بے نامی کمپنیوں میں منتقل کی جاتی رہیں ،اور ان بے نامی کمپنیوں سے شریف فیملی کے اکاؤنٹس میں رقم منتقل ہوتی رہی. نیب رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ نیب کو 10 غیرملکی منی ایکس چینجرزکا ریکارڈمل چکاہے، شہبازشریف، حمزہ،سلمان کوبرطانیہ کی 4 منی ایکس چینج سے رقوم منتقل ہوئیں، دبئی کی 6 منی ایکس چینج سے بھی رقوم منتقل کی گئیں۔ نیب رپورٹ کے مطابق شہبازشریف فیملی کو 10 کمپنیوں سے 37 کروڑبھیجے گئے.

  • ہندوستان یا ریپستان، خواتین کے ساتھ زیادتی کی ایسی رپورٹ سامنے آئی کہ بھارت دنیا سے منہ چھپانے لگا

    ہندوستان یا ریپستان، خواتین کے ساتھ زیادتی کی ایسی رپورٹ سامنے آئی کہ بھارت دنیا سے منہ چھپانے لگا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات بڑھتے چلے جا رہے ہیں، ایک رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست گجرات کو خواتین کے لئے محفوظ سمجھا جاتا تھا تا ہم ایسی رپورٹ سامنے آئی جس نے گجرات کو بھی بے نقاب کر دیا، بھارتی ریاست گجرات میں بھی خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے.

    بھارتی اسٹیٹ کرائم ریکارڈ بیورو کی رپورٹ کے مطابق 2014ء سے اب تک گجرات میں یومیہ ایک خاتون کی عصمت ریزی ریکارڈ کی گئی ہے اور اس طرح 2014سے ستمبر 2019تک 2775 خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات پیش آئے ۔ گجرات میں ہی سالانہ 12ہزار خواتین کے ساتھ چھیڑ خوانی کے واقعات درج کئے گئے ، رپورٹ کے مطابق یومیہ تین خواتین کو چھیڑ خوانی کا سامنا کرنا پڑا جب کہ یومیہ ایک خاتون اپنی عصمت گنوا بیٹھی ۔

    زیادتی کے بعد خاتون کو جلانے والے ملزم گرفتار

    خواتین کی حفاظت کے لئے لگائے جائیں گے بسوں میں کیمرے

    رپورٹ کے مطابق 2018ء میں خواتین کے ساتھ زیادتی کے سب سے زیادہ واقعات (572) مقدمات درج کئے گئے ۔ جب کہ 2014ء میں عصمت ریزی کے 424 کیس ریکارڈ کئے گئے تھے ۔ سال 2019ء میں ستمبر تک عصمت ریزی کے تقریباً 400 مقدمات درج کئے گئے ہیں ۔

    رپورٹ کے مطابق 2014 سے ستمبر 2019تک مجموعی طور پر 2775 خواتین کے ساتھ زیادتی کے مقدمات درج کئے گئے ہیں تا ہم جو واقعات رپورٹ نہیں ہوئے وہ الگ ہیں ۔

    ایک رپورٹ کے مطابق بھارت میں جنسی زیادتی کے اکثر واقعات کے بارے میں رپورٹس درج نہیں کروائی جاتی ہیں لیکن 2016 میں 40 ہزار زیادتی کے مقدمات درج ہوئے تھے۔بھارت میں جنسی زیادتیوں‌کے بڑھتے ہوئے واقعات کی دنیا بھر میں پھیلنےوالی خبروں کے بعد خواتین اورانسانی حقوق کی تنظیموں نے عالمی برادری سے بھارت کے خلاف تحقیقات کرنے اورپابندیاں لگانے کا مطالبہ کیا ہے

  • فواد چودھری نے سعودی عرب سے بڑی مدد مانگ لی، جان کر وزیراعظم بھی حیران

    فواد چودھری نے سعودی عرب سے بڑی مدد مانگ لی، جان کر وزیراعظم بھی حیران

    فواد چودھری نے سعودی عرب سے بڑی مدد مانگ لی، جان کر وزیراعظم بھی حیران

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے جدہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اداروں کو ایک دوسرے کا احترام کرنا چاہیے۔ اگر ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچیں گے تو ملک کو نقصان ہوگا۔

    فواد چودھری کا کہنا تھا کہ او آئی سی اور آئی ڈی پی کے تعاون سے پاکستان میں زراعت کو فروغ دیں گے۔ ہم پاکستان میں ویکسین بنائیں گے۔ ہم پاکستان میں بیٹری سے چلنے والی بسیں چلائیں گے۔ عمران خان کا وژن ہے کہ آئندہ دس سال میں پاکستان میں اپنے وسائل سے پراجیکٹ لگائیں گے۔ ہم پاکستان میں ورلڈ کلاس سائنٹسٹ پیدا کررہے ہیں۔ آئندہ سات ماہ میں رکشہ کو بھی بیٹری پر لے آئیں گے۔ آئی ڈی بی نے 500 ملین ڈالرز کا بحٹ مخصوص کیا ہے۔ ہم پاکستان میں ماڈل ویلیج بنائیں گے۔

    فواد چوہدری نے مزید کہا کہ تمام اداروں کو ایک دوسرے کی اہمیت، افادیت اور عزت کا خیال رکھنا چاہیے،او آئی سی میں اسلامک ڈیولپمنٹ بینک نے500ملین کا فنڈسائنس اینڈ ٹیکنالوجی کیلئے مختص کیا ہے،سعودی عرب کی پرائیویٹ کمپنیاں حلال فوڈبنانےمیں ہمارے ساتھ تعاون کریں،پاکستان میں حلال اتھارٹی کے قیام کے بعد زیادہ دوائیں اب ہم خودبھی بنارہےہیں،3بڑی کمپنیاں پاکستان میں ایکسرے مشینیں بنانے آ رہی ہیں.

    قبل ازیں وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے جدہ میں اسلامی ترقیاتی بنک اور ورلڈ اکیڈمی آف سائنسز فورم کے زیر اہتمام سائنس ڈپلومیسی ورکشاپ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی. ورکشاپ میں مختلف مسلم ممالک کے سائنسدان اور سائنسی منتظمین نے بھی شرکت کی.ورکشاپ کے دوران وفاقی وزیر نے نائجیریا کے وزیر سائنس و ٹیکنالوجی محمد عبد اللہی سے ملاقات کی.ملاقات میں دونوں وزراء نے سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون پر بات چیت کی. وفاقی وزیر نے ٹیکنالوجی کے شعبے میں پاکستان کے تعاون کی پیشکش کی.

  • عمران خان کے رابطہ کے بعد مہاتیر محمد کا شاہ سلمان کو فون، کیا بات ہوئی؟ سب پروپیگنڈے دم توڑ گئے

    عمران خان کے رابطہ کے بعد مہاتیر محمد کا شاہ سلمان کو فون، کیا بات ہوئی؟ سب پروپیگنڈے دم توڑ گئے

    عمران خان کے رابطہ کے بعد مہاتیر محمد کا شاہ سلمان کو فون، کیا بات ہوئی؟ سب پروپیگنڈے دم توڑ گئے
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے منگل کو ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد نے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔ دونوں رہنماؤں کے مابین ٹیلی فونک گفتگو میں ملائیشیا اور سعودی عرب کے باہمی تعلقات کا جائزہ لینے کے ساتھ مختلف شعبو ں میں انہیں مزید مضبوط بنانے کے امکانات پر غور کیا گیا۔

    سعودی خبررساں ادارے واس کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مہاتیر محمد سے گفتگو کے دوران زور دیا کہ مشترکہ اسلامی جدوجہد کا پلیٹ فارم اسلامی تعاون تنظیم( او آئی سی )ہے۔ یہ پلیٹ فارم بے حد اہم ہے۔ یہ امت مسلمہ کی دلچسپی کے تمام اسلامی مسائل پر غورو خوض کے لیے اتحاد بین المسلمین کا ضامن ہے۔

    قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے ملائشین ہم منصب مہاتیر محمد کو ٹیلی فون کیا ہے،وزیراعظم نے مہاتیر محمد کو کوالالمپور کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کے فیصلے سے آگاہ کیا،دفتر خارجہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملائیشیا کی میزبانی میں متعدد مسلمان ممالک کے سربراہان کا ایک اجلاس ہونے جا رہا تھا جس میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کی شرکت کی تصدیق بھی کی گئی تھی تاہم بعد میں وزیراعظم عمران خان نے ٹیلی فون پر ملائیشین ہم منصب مہاتیر محمد کو شرکت نہ کرنے کے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے.

    وزیراعظم پاکستان کے بعد وزیر خارجہ نے بھی دورہ ملائیشیا منسوخ کر دیا ۔ اس صورتحال کے حوالہ سے ملائیشین وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ عمران خان نے ڈاکٹر مہاتیر محمد کو فون کیا اور کوالالمپور سمٹ میں شرکت نہ کرنے پر افسوس کا اظہار کیا۔ ملائشین وزیراعظم نے پاکستانی ہم منصب کی جانب سے بروقت اطلاع دینے کو سراہا۔

    ملائشین وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کوالالمپور سمٹ او آئی سی کا متبادل نہیں بلکہ یہ غیر سرکاری تنظیم کا 5واں سالانہ اجلاس ہے جسے حکومت کی حمایت حاصل ہے۔ صرف اس مخصوص سمٹ میں کچھ عالمی رہنماؤں کو دعوت دی گئی، تاہم ملائیشیا چاہتا تھا کہ تمام 56 اسلامی ممالک کو اس میں دعوت دی جاتی۔

    اقوام متحدہ مداخلت کرے، تقریر سے کچھ نہ ہوا تو دنیا کو پتہ چل جائے گا کشمیر میں کیا ہو رہا ہے، وزیراعظم

    اسلامی ممالک کو کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی دکھانی ہوگی، وزیراعظم

    کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں

    ملائیشیا کی جانب سے وزیراعظم کے لئے گاڑی کا تحفہ، گاڑی پاکستان کے حوالے

    وزیراعظم عمران خان نے گلوبل پناہ گزینوں کے عالمی فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر سے 2 ایٹمی طاقتوں میں تنازع کا خطرہ ہے، بے بس اور بے وسیلہ مہاجرین کے مسائل کا امیر ملک ادراک نہیں کرسکتے، بھارتی حکومت نے آسام میں متنازعہ شہریت قانون نافذ کر دیا، بھارتی شہری گلیوں میں نکل آئے ہیں، مقبوضہ وادی میں 80 لاکھ کشمیری محاصرے میں ہیں، جان بوجھ کر مسلم اکثریت کو اقلت میں بدلا جا رہا ہے

  • پرویز مشرف فیصلہ، سینیٹر سرفراز بگٹی نے حامد میر کو کھری کھری سنا دیں

    پرویز مشرف فیصلہ، سینیٹر سرفراز بگٹی نے حامد میر کو کھری کھری سنا دیں

    پرویز مشرف فیصلہ، سینیٹر سرفراز بگٹی نے حامد میر کو کھری کھری سنا دیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے آج سابق صدر پرویز مشرف کو سزائے موت کی سزا سنائی ہے، ن لیگ ،پیپلز پارٹی نے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا تا ہم پاک فوج کی جانب سے اس فیصلے پر غم و غصے کا اظہار کیا گیا اور کہا گیا کہ پرویز مشرف کی ملک کے لئے خدمات ہیں وہ غدار نہیں، حکومت نے بھی اس پر اپنا موقف دیا ,اٹارنی جنرل انور منصور کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف بیمار اور اس وقت آئی سی یو میں ہیں، فیئر ٹرائل پر شہری کا حق ہے لیکن انھیں اپنے دفاع کا موقع نہیں دیا گیا۔ ان کی غیر حاضری میں ان کو سزائے موت سنائی گئی۔ سابق صدر نے کچھ درخواستیں عدالت میں دی تھیں جس میں انہوں نے دیگر لوگوں کو بھی فریق بنانے کی درخواست کی تھی۔ وہیں صحافی بھی ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے نظر آئے.

    اسلام آباد سے صحافی و تجزیہ نگار حامد میر نے ٹویٹ کیا کہ اٹارنی جنرل انور منصور خان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پرویز مشرف بیمار تھے انہیں سنے بغیر فیصلہ نہیں دینا چاہئیے تھا انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ ظلم ہے کیا اکبر بگٹی بھی بیمار نہیں تھے ایک بیمار شخص کا پہاڑوں میں پیچھا کیا گیا اس پر ظلم کس نے کیا تھا؟بگٹی پر ظلم کا حساب کون دیگا؟

    حامد میر کے اس ٹویٹ پر بلوچستان کے سابق وزیرداخلہ سینیٹر سرفراز بگٹی نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ ایک بیمار شخص (اکبر بگٹی) نے ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھائے، عام شہریوں کو بربریت کا نشانہ بنایا۔ جبکہ ایک بیمار شخص (پرویز مشرف)نے ریاست کے لئے تین جنگیں لڑیں! میر صاحب مہربانی کریں مشرف کی نفرت میں حقائق اور تاریخ دونوں کو مسخ نہ کریں!.

    پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس، عدالت نے کس کو وکیل مقرر کیا؟ اہم خبر

    پرویزمشرف بارے عدالتی فیصلہ جلد بازی کا مظاہرہ، ایسا کس نے کہا؟

    وقت کا تقاضا ہے ملک پر رحم کریں، فواد چودھری نے ایسا کیوں کہا؟

    پرویزمشرف فیصلہ، پیپلز پارٹی کے قمر زمان کائرہ نے ردعمل دے دیا

    پرویزمشرف فیصلہ، سراج الحق بھی میدان میں آ گئے، بڑا مطالبہ کر دیا

    سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کو سزائے موت کا حکم دے دیا۔ عدالت نے آئین سے غداری کا جرم ثابت ہونے پر مختصر فیصلہ سنایا، تین ججز پر مشتمل خصوصی عدالت نے دو ایک کی اکثریت سے فیصلہ سنایا، تفصیلی فیصلے بعد میں سنایا جائے گا

  • بھارت کا جمہوری چہرہ دفن ہو چکا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

    بھارت کا جمہوری چہرہ دفن ہو چکا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

    بھارت کا جمہوری چہرہ دفن ہو چکا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کچھ عرصے سے دنیا کو باور کرا رہا تھا کہ بھارتی سرکار آر ایس ایس کے ایجنڈے پر گامزن ہے، بھارت کا ایک سیکولر اور جمہوری ریاست کا امیج آج دفن ہو گیا ہے، ہندو راشٹرا اور ہندوتوا کی سوچ کو نافذ کیا جا رہا ہے۔ 5 ا گست کو جب بھارت نے غیر قانونی طریقے سے مقبوضہ کشمیر کو اپنے ساتھ ملحق کیا تو پاکستان نے پوری دنیا میں اس غیر قانونی اقدام کے خلاف آواز اٹھائی، بہت سے لوگوں نے اس پر توجہ دی اور بہت سے لوگوں نے مصلحت کے تحت خاموشی اختیار کی وہ آغاز تھا، اس کے بعد بابری مسجد کا فیصلہ آیا جس نے بھارت کے مسلمانوں کو چونکا دیا اور بھارتی عدلیہ کی جانبداری پر بھی لوگ ششدر رہ گئے، اس کے بعد این آر سی کا اقدام سامنے آیا جس نے بیس لاکھ لوگوں کو سٹیٹ لیس کر دیا اور اب جو سٹیزن ترمیمی ایکٹ منظور کیا گیا ہے اس میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک برتا گیا ہے اور اس کے خلاف پوری اپوزیشن احتجاج کر رہی ہے جبکہ بھارت بھر میں مظاہرے بھی ہو رہے ہیں۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارتی حکومت پر امن احتجاج کرنے والوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے، جس طرح علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلباء پر تشدد کیا گیا اور جس طرح جامعہ ملیہ کی بچیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا وہ دنیا کے سامنے ہے۔ میں اراکین پارلیمنٹ کا انتہائی شکرگزار ہوں کہ کل جب میں نے یہ ایشو پارلیمنٹ میں اٹھایا تو تمام اراکین نے میرا ساتھ دیا اور متفقہ طور پر ہم اس امتیازی قانون کے خلاف قرارداد منظور کروانے میں کامیاب ہوئے ۔

    وزیر خارجہ کو آج پھر کشمیر یاد آ گیا، کشمیر کے حوالہ سے اگلا لائحہ عمل قریشی نے بتا دیا

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اورسلامتی کونسل کے صدر کو خط لکھ دیا ہے

    وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان اس امتیازی قانون کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھانے گا، ہم سمجھتے ہیں کہ یہ نیا قانون امتیازی ہے لہذا بھارت کو فی الفور اسے واپس لینا چاہیے ، مذہبی آزادی پر کام کرنے والی تنظیموں نے بھی اس امتیازی قانون کے خلاف اعتراضات اٹھائے ہیں۔ پرامن احتجاج جمہوری اور بنیادی حق ہے .

  • نیب پراسیکیوٹر کی گاڑی پر فائرنگ، چیئرمین نیب میدان میں آ گئے، کیا کہا؟

    نیب پراسیکیوٹر کی گاڑی پر فائرنگ، چیئرمین نیب میدان میں آ گئے، کیا کہا؟

    نیب پراسیکیوٹر کی گاڑی پر فائرنگ، چیئرمین نیب میدان میں آ گئے، کیا کہا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نیب پراسیکیوٹرکی گاڑی پرفائرنگ کے واقعہ پر چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال نے نوٹس لے لیا ہے، نیب کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ڈی جی نیب فائرنگ کا معاملہ آئی جی اسلام آباد کے نوٹس میں لائیں، جائزہ لیاجائے سیکیورٹی کے مناسب انتظامات کیوں نہیں کیے گئے؟

    نیب کی جانب سے جاری اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ نیب پراسیکیوٹرکی گاڑی پرفائرنگ کرنے والے ملزمان کوگرفتارکیا جائے.

    واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب کے پراسیکیوٹر کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ نیب پراسیکیوٹر کی گاڑی پر سواں گارڈن کے قریب فائرنگ کی گئی۔ تاہم واثق ملک اس میں محفوظ رہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ نیب پراسیکیوٹر کی گاڑی پر 2 فائر کیے گئے۔نیب پراسیکیوٹر پر فائرنگ راوال پنڈی کے علاقے تھانہ لوہی بھیر کی حدود میں ہوئی،واثق ملک پانامہ کیس میں بھی نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹر تھے،

    پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سواروں نے گاڑی پر آگے سے فائرنگ کی،گاڑی کی اسپیڈ زیادہ ہونے کی وجہ سے واثق ملک محفوظ رہے

  • وزیراعظم عمران خان کی جنیوا میں اہم ترین ملاقاتیں،کون آ رہا ہے اگلے برس پاکستان

    وزیراعظم عمران خان کی جنیوا میں اہم ترین ملاقاتیں،کون آ رہا ہے اگلے برس پاکستان

    وزیراعظم عمران خان کی جنیوا میں اہم ترین ملاقاتیں،کون آ رہا ہے اگلے برس پاکستان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس ادہانم گیبرے  ییسس نے منگل کو جنیوا میں پناہ گزینوں سے متعلق پہلے عالمی فورم کے موقع پر ملاقات کی۔

    وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس نے پولیو وائرس کے خاتمہ کیلئے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا اور اس سلسلے میں عالمی ادارہ صحت کی جانب سے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہماری حکومت پاکستانی عوام کو بین الاقوامی معیار کی صحت سہولتوں کو یقینی بنانے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

    وزیر اعظم نے ڈائریکٹر جنرل کو احساس پروگرام سمیت حکومتی غربت کے خاتمہ کیلئے پروگرام سے بھی آگاہ کیا۔ڈی جی ٹیڈروس نے وزیر اعظم عمران کو ان کوششوں میں ڈبلیو ایچ او کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ وہ اگلے سال پاکستان کا دورہ کرینگے.

    وزیراعظم عمران خان سے اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق مچلے بچلٹ نے منگل کو ملاقات کی۔ وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے جنیوا میں پناہ گزینوں سے متعلق پہلے عالمی فورم کے موقع پر وزیراعظم سے ملاقات کی.

    قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے پناہ گزینوں سے متعلق پہلے عالمی فورم کے انعقاد کے موقع پر پاکستان کی طرف سے قائم کئے جانے والے سٹال کا دورہ کیا۔لاکھوں افغان پناہ گزینوں کی میزبانی کے حوالے سے پاکستان کے کردار، خدمات اور تجربات کو اجاگر کرنے کے لئے پناہ گزینوں سے متعلق پہلے عالمی فورم کے انعقاد کے موقع پر یہاں سٹال قائم کیا گیا۔ اس سٹال کے ذریعے 10 لاکھ پناہ گزینوں کو نادرا کی طرف سے رجسٹرڈ کئے جانے سے متعلق پاکستان کے اقدام اور پناہ گزینوں کی میزبانی کے حوالے سے دیگر اقدامات کو اجاگر کیا گیا ہے۔

    وزیراعظم عمران خان نے اس سٹال کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے اس سلسلے میں پاکستان کے کردار کو اجاگر کرنے کے لئے کی جانے والی کاوشوں اور لاکھوں افغان پناہ گزینوں کی پاکستانی عوام کی طرف سے مثالی مہربانی کو سراہا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس سٹال کے قیام سے سٹال کا دورہ کرنے والوں کو پاکستان کی کوششوں اور افغان پناہ گزینوں کے تحفظ اور ان کی فلاح و بہبود کے لئے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے میں مدد ملے گی

    اقوام متحدہ مداخلت کرے، تقریر سے کچھ نہ ہوا تو دنیا کو پتہ چل جائے گا کشمیر میں کیا ہو رہا ہے، وزیراعظم

    اسلامی ممالک کو کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی دکھانی ہوگی، وزیراعظم

    کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں

    ملائیشیا کی جانب سے وزیراعظم کے لئے گاڑی کا تحفہ، گاڑی پاکستان کے حوالے

    وزیراعظم عمران خان نے گلوبل پناہ گزینوں کے عالمی فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر سے 2 ایٹمی طاقتوں میں تنازع کا خطرہ ہے، بے بس اور بے وسیلہ مہاجرین کے مسائل کا امیر ملک ادراک نہیں کرسکتے، بھارتی حکومت نے آسام میں متنازعہ شہریت قانون نافذ کر دیا، بھارتی شہری گلیوں میں نکل آئے ہیں، مقبوضہ وادی میں 80 لاکھ کشمیری محاصرے میں ہیں، جان بوجھ کر مسلم اکثریت کو اقلت میں بدلا جا رہا ہے۔

  • پانامہ کیس کے نیب پراسیکیوٹر پر وفاقی دارالحکومت میں حملہ

    پانامہ کیس کے نیب پراسیکیوٹر پر وفاقی دارالحکومت میں حملہ

    پانامہ کیس کے نیب پراسیکیوٹر پر وفاقی دارالحکومت میں حملہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب کے پراسیکیوٹر کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ نیب پراسیکیوٹر کی گاڑی پر سواں گارڈن کے قریب فائرنگ کی گئی۔ تاہم واثق ملک اس میں محفوظ رہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ نیب پراسیکیوٹر کی گاڑی پر 2 فائر کیے گئے۔نیب پراسیکیوٹر پر فائرنگ راوال پنڈی کے علاقے تھانہ لوہی بھیر کی حدود میں ہوئی،واثق ملک پانامہ کیس میں بھی نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹر تھے،

    پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سواروں نے گاڑی پر آگے سے فائرنگ کی،گاڑی کی اسپیڈ زیادہ ہونے کی وجہ سے واثق ملک محفوظ رہے، پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والوں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا،اس حوالہ سے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں.

    واضح رہے کہ اس سے قبل ماہ اگست میں ڈپٹی پراسکیوٹر نیب سردار مظفر عباسی پر اسلام آباد کے سیکٹر آئی 8 میں اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ اپنے بھائی اور بیٹے کے ساتھ واک کر رہے تھے، اس دوران نامعلوم حملہ آور کی طرف سے چلائی جانے والی گولی ان کے سر کے قریب سے گزر گئی اور وہ اس حملے میں خوش قسمتی سے محفوظ رہے، نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی کا کہنا ہے کہ وہ بھائی اور بیٹے کے ساتھ گلی میں واک کر رہے تھے کہ اس موقع پر انہیں فائرنگ کی آواز آئی تاہم انہوں نے کسی کو فائرنگ کرتے ہوئے نہیں دیکھا، مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ وہ شواہد جمع کر کے اس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے،

    چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے ڈپٹی پراسکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی اور سخت نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد کو ان کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایت کی ہے ، چیئرمین نیب کا کہنا تھاکہ ایسے بزدلانہ حملے نیب افسران کے حوصلے پست نہیں کرسکتے، وہ ایمانداری سے کرپشن اور بدعنوانی ختم کرنے کیلئے کوشاں رہیں گے،

  • پرویز مشرف فیصلہ، حکومت بھی میدان میں آ گئی، اہم اعلان کر دیا

    پرویز مشرف فیصلہ، حکومت بھی میدان میں آ گئی، اہم اعلان کر دیا

    پرویز مشرف فیصلہ، حکومت بھی میدان میں آ گئی، اہم اعلان کر دیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردو عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کچھ سیاستدان ادارے کی تضحیک کرنے میں مصروف ہیں، دفاع اور قومی سلامتی کے اداروں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اٹٓارنی جنرل انور منصور کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان نے ملکی سلامتی کے لیے لازوال قربانیاں دیں۔ ملکی اداروں کے درمیان ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ افواج پاکستان نے ملکی سلامتی کے لازوال قربانیاں دیں اور پاک فوج کے جوانوں نے اپنے لہو سے امن کے دیے روشن کیے۔ افواج پاکستان نے جمہوریت کی آبیاری اور جمہوریت کو پروان چڑھانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ پوری قوم خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ حکومت اور عسکری قیادت نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔ اس وقت عالمی ادارے بھی پاکستان کے معاشی استحکام کا اعتراف کر رہے ہیں۔

    فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے مخالفین بغلیں بجا رہے ہیں۔ افواج پاکستان کا مورال بلند رکھنا قومی فریضہ ہے لیکن کچھ سیاستدان ادارے کی تضحیک کرنے میں مصروف ہیں اور دفاع اور قومی سلامتی کے اداروں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ پرویز مشرف سے حلف لینے والے فیصلے پر جشن منا رہے ہیں۔

    اس موقع پر اٹارنی جنرل انور منصور کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف بیمار اور اس وقت آئی سی یو میں ہیں، فیئر ٹرائل پر شہری کا حق ہے لیکن انھیں اپنے دفاع کا موقع نہیں دیا گیا۔ ان کی غیر حاضری میں ان کو سزائے موت سنائی گئی۔ سابق صدر نے کچھ درخواستیں عدالت میں دی تھیں جس میں انہوں نے دیگر لوگوں کو بھی فریق بنانے کی درخواست کی تھی۔

    انور منصور خان کا کہنا تھا کہ اگر کسی شخص نے قانون توڑا تو اسے سزا ملنی چاہیے، اس میں کوئی ابہام نہیں ہے۔ تاہم فیئر ٹرائل اگر نظر نہیں آتا تو مطلب جتنا بڑا مجرم ہی کیوں نہ ہو تو اسے سزا نہیں دی جا سکتی۔ شواہد اکٹھے کرنے کا موقع نہ دینا زیادتی ہے۔ موجودہ حکومت کا نظریہ مختلف ہے، اس کا نظریہ ہے کہ ہر شخص کو انصاف دلانا ہے، جس کو انصاف نہ مل رہا ہو تو حکومت انصاف کے لیے کھڑی ہوگی۔ اگر کوئی ایکشن لیا جاتا ہے تو کوئی بھی اکیلا شخص فیصلہ نہیں کرتا۔

    پرویزمشرف کےخلاف کارروائی نہیں کی جاسکتی تھی، پرویزمشرف بیماراوراس وقت آئی سی یومیں ہیں- پرویزمشرف کودفاع کاموقع نہیں دیاگیا،عدالتی فیصلےکی کاپی ابھی تک نہیں دی گئی آرٹیکل10کےتحت شفاف ٹرائل ہرشخص کابنیادی حق ہے، ایک شخص نےخصوصی عدالت میں شکایت درج کی، کابینہ کی منظوری کےبغیرشکایت درج کی گئی،

    پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس، عدالت نے کس کو وکیل مقرر کیا؟ اہم خبر

    پرویزمشرف بارے عدالتی فیصلہ جلد بازی کا مظاہرہ، ایسا کس نے کہا؟

    وقت کا تقاضا ہے ملک پر رحم کریں، فواد چودھری نے ایسا کیوں کہا؟

    پرویزمشرف فیصلہ، پیپلز پارٹی کے قمر زمان کائرہ نے ردعمل دے دیا

    پرویزمشرف فیصلہ، سراج الحق بھی میدان میں آ گئے، بڑا مطالبہ کر دیا

    سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کو سزائے موت کا حکم دے دیا۔ عدالت نے آئین سے غداری کا جرم ثابت ہونے پر مختصر فیصلہ سنایا، تین ججز پر مشتمل خصوصی عدالت نے دو ایک کی اکثریت سے فیصلہ سنایا، تفصیلی فیصلے بعد میں سنایا جائے گا