Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • وقت کا تقاضا ہے ملک پر رحم کریں، فواد چودھری نے ایسا کیوں کہا؟

    وقت کا تقاضا ہے ملک پر رحم کریں، فواد چودھری نے ایسا کیوں کہا؟

    وقت کا تقاضا ہے ملک پر رحم کریں، فواد چودھری نے ایسا کیوں کہا؟
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا وقت کے تقاضے ہوتے ہیں ملک کو جوڑنے کی ضرورت ہے، ایسے فیصلے جس سے قوم اور ادارے تقسیم ہوں ان کا کیا فائدہ، مسلسل کہ رہا ہوں گفتگو کی ضرورت ہے، نیو ڈیل کی طرف جائیں، ایک دوسرے کو نیچا دکھانا کسی کے مفاد میں نہیں، ملک پر رحم کریں.

    پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس، عدالت نے کس کو وکیل مقرر کیا؟ اہم خبر

    پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس ،روزانہ سماعت کا حکم

    سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کو سزائے موت کا حکم دے دیا۔ عدالت نے آئین سے غداری کا جرم ثابت ہونے پر مختصر فیصلہ سنایا، تین ججز پر مشتمل خصوصی عدالت نے دو ایک کی اکثریت سے فیصلہ سنایا، تفصیلی فیصلے بعد میں سنایا جائے گا۔

  • سنگین غداری کیس، بیمارپرویز مشرف کو سزائے موت کا حکم

    سنگین غداری کیس، بیمارپرویز مشرف کو سزائے موت کا حکم

    سنگین غداری کیس، بیمارپرویز مشرف کو سزائے موت کا حکم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کو سزائے موت کا حکم دے دیا۔ عدالت نے آئین سے غداری کا جرم ثابت ہونے پر مختصر فیصلہ سنایا، تین ججز پر مشتمل خصوصی عدالت نے دو ایک کی اکثریت سے فیصلہ سنایا، تفصیلی فیصلے بعد میں سنایا جائے گا۔

    اسلام آباد میں جسٹس وقار احمد سیٹھ کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت کی۔ وکیل استغاثہ علی ضیاء نے کہا کہ تین درخواستیں جمع کرائی ہیں، حکومت شوکت عزیز، عبدالحمید ڈوگر اور زاہد حامد کو ملزم بنانا چاہتی ہے، مشرف کے سہولت کاروں اور ساتھیوں کو بھی ملزم بنانا چاہتے ہیں، تمام ملزمان کا ٹرائل ایک ساتھ ہونا ضروری ہے۔

    جسٹس شاہد کریم کا کہنا تھا کہ ساڑھے تین سال بعد ایسی درخواست آنے کا مطلب ہے کہ حکومت کی نیت ٹھیک نہیں، کیا حکومت ٹرائل میں تاخیر چاہتی ہے، آپ نے کسی کو مزید ملزم نامزد کرنا ہے تو نیا مقدمہ دائر کریں، تین افراد کو ملزم بنایا تو حکومت سابق کابینہ اور کور کمانڈرز کو بھی ملزم بنانے کی درخواست لے آئے گی۔ جسٹس نذر اکبر کا کہنا تھا کہ کیا شریک ملزمان کیخلاف نئی تحقیقات ہوئی ہیں ؟ تحقیقات اور شواہد کا مرحلہ گزر چکا ہے۔

    وکیل استغاثہ کا کہنا تھا کہ نئی شکایت دائر کرنے سے ٹرائل میں تاخیر ہو سکتی ہے، جب کہ چارج شیٹ میں ترمیم سے ٹرائل میں تاخیر نہیں ہوگی، اگر پہلے مرکزی ملزم کا ٹرائل مکمل ہو جاتا ہے تو جو مددگار تھے ان کا کیا ہوگا۔ خصوصی عدالت نے استغاثہ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست واپس کر دی۔

    جسٹس شاہد کریم کا کہنا تھا کہ سیکرٹری داخلہ کابینہ کی منظوری کے بغیر کیسے چارج شیٹ میں ترمیم کر سکتے ہیں ؟ سپریم کورٹ کا حکم آنے کے بعد سیکرٹری داخلہ نہیں وفاقی کابینہ فیصلے کر سکتی ہے، عدالت کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف دفاع کا حق کھو چکے۔ جسٹس وقار احمد کا کہنا تھا کہ 342 کے بیان کیلئے کمیشن بنانے کی درخواست کا جائزہ لینگے۔

    پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس، عدالت نے کس کو وکیل مقرر کیا؟ اہم خبر

    پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس ،روزانہ سماعت کا حکم

    یاد رہے پرویز مشرف نے 12 اکتوبر 1999 کو اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف کو معزول کر کے اقتدار پر قبضہ کیا، 12 اکتوبر 1999 کو اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل ضیاء الدین بٹ کو جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر نیا آرمی چیف بنایا لیکن جبری ریٹائر کیے گئے آرمی چیف جنرل پرویز مشرف نے وزیراعظم کا فیصلہ قبول نہ کیا جس کے بعد ٹرپل ون بریگیڈ نے وزیراعظم سیکریٹریٹ پر قبضہ کرلیا اور جمہوری وزیراعظم کو ہتھکڑی لگا کر معزول کر دیا۔

    3 نومبر 2007 کو پرویز مشرف نے ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے 1973 کے آئین کو معطل کر دیا جس کی وجہ سے چیف جسٹس آف پاکستان سمیت اعلیٰ عدالت کے 61 ججز فارغ ہوگئے، جب چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چوہدری غیر فعال ہوئے تو وکلا کی تحریک ملک گیر عوامی تحریک بن گئی۔

    28 نومبر 2007 کو پرویز مشرف سیاست سے ریٹائر ہوئے اور فوج کی کمان جنرل اشفاق پرویز کیانی کو سونپ دی، 29 نومبر 2007 کو ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف نے عوامی صدر کے عہدے کا حلف اٹھایا۔ 15 دسمبر 2007 کو پرویز مشرف نے ایمرجنسی ختم کی اور عبوری آئینی حکم نامہ (پی سی او) واپس لیا اور صدارتی فرمانوں کے ذریعے ترمیم شدہ آئین کو بحال کیا۔ سپریم کورٹ، ہائی کورٹس اور وفاقی شرعی عدالتوں کے چیف جسٹس اور ججز نے ایک بار پھر حلف اٹھایا۔ 18 اگست 2008 کو پرویز مشرف کو استعفیٰ دینا پڑا اور یوں ملک میں ایک اور طویل دور آمریت کا خاتمہ ہوگیا۔

    واضح رہے سابق وزیراعظم نواز شریف نے 26 جون 2013 کو ایف آئی اے کو انکوائری کے لئے خط لکھا جس میں کہا گیا وزارت داخلہ پرویز مشرف سنگین غداری کے الزامات کی تحقیقات کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دے جس پر وزارت داخلہ نے ایف آئی اے کی ٹیم تشکیل دی۔

    ایف آئی اے نے انکوائری کر کے وزارت داخلہ کو اپنی رپورٹ 16 نومبر کو جمع کروائی، انکوائری رپورٹ کے تناظر میں لاء ڈویژن کی مشاورت سے 13 دسمبر 2013 کو پرویز مشرف کے خلاف شکایت درج کرائی گئی۔ شکایت میں پرویز مشرف کے خلاف سب سے سنگین جرم متعدد مواقع پر آئین معطل کرنا تھا۔

    خصوصی عدالت نے 24 دسمبر 2013 کو پرویز مشرف کو بطور ملزم طلب کیا، سابق صدر پر 31 مارچ 2014 کو فرد جرم عائد کی گئی، پرویز مشرف نے صحت جرم سے انکار کیا تو ٹرائل کا باقاعدہ آغاز کیا گیا، 18 ستمبر 2014 کو پراسیکیوشن نے پرویز مشرف کے خلاف شہادتیں مکمل کیں۔

    شہادتیں مکمل ہونے پر پرویز مشرف کو بطور ملزم بیان ریکارڈ کرانے کا کہا گیا تاحال پرویز مشرف کا بطور ملزم بیان قلم بند نہ کیا جا سکا تھا، پرویز مشرف کو مسلسل عدم حاضری پر پہلے مفرور اور پھر اشتہاری قرار دیا گیا۔

    تحریک انصاف حکومت نے 23 اکتوبر 2019 کو پراسیکیوشن ٹیم کو ڈی نوٹیفائی کر دیا، پراسیکیوشن ٹیم کی تعیناتی فوجی دور حکومت میں کی گئی تھی، ڈی نوٹیفائی پراسیکیوشن ٹیم نے 24 نومبر 2019 کو خصوصی عدالت میں تحریری دلائل جمع کروائے۔

    خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کے خلاف کیس کا فیصلہ سنانے کے لئے 28 نومبر کی تاریخ مقرر کی، وزارت داخلہ اور پرویز مشرف کے وکیل نے فیصلہ روکنے کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔ 27 نومبر کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے خصوصی عدالت کو فیصلہ سنانے سے روک دیا تھا۔

  • جعلی اکاؤنٹس کیس، آصف زرداری کی کونسی درخواست منظور کر لی گئی؟ اہم خبر

    جعلی اکاؤنٹس کیس، آصف زرداری کی کونسی درخواست منظور کر لی گئی؟ اہم خبر
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد میں میگامنی لانڈرنگ اور جعلی اکاﺅنٹس کیس کی سماعت ہوئی،احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان نے کیس کی سماعت کی، نیب کی ٹیم نے فریال تالپوراورعبد الغنی مجید سمیت دیگر ملزمان کو عدالت میں پیش کیا،

    سابق صدرآصف زرداری کی جانب سے آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست عدالت میں دائر کی گئی ،آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے آصف زرداری کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کی،فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ ڈاکٹرز نے آصف زرداری کو سفر نہ کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے،عدالت سے استدعا ہے کہ سابق صدر کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کی جائے،

    عدالت نے سابق صدرآصف زرداری کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظورکرلی اورملزموں کے ریمانڈ میں 7 جنوری تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

    واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے ضمانت دے رکھی ہے آصف زرداری کراچی چلے گئے ہیں اور فریال تالپور اڈیالہ جیل میں قید ہیں.

  • سنگین غداری کیس میں نیا موڑ، حکومت نے مزید کس کو ملزم نامزد کر دیا؟ عدالت بھی حیران

    سنگین غداری کیس میں نیا موڑ، حکومت نے مزید کس کو ملزم نامزد کر دیا؟ عدالت بھی حیران

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کی خصوصی عدالت میں پرویزمشرف سنگین غداری کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس وقاراحمد سیٹھ کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے سماعت کی،وکیل استغاثہ علی ضیا نے کہا کہ ہم نے آج تین درخواستیں جمع کرائی ہیں ایک درخواست چارج شیٹ کی ترمیم کی ہے،جس پر عدالت نے کہا کہ آپ جو پڑھ رہےہیں وہ دفاع کی درخواست ہے، اس پر فیصلہ آچکا ہے

    جسٹس شاہد کریم نے استفسار کیا کہ آپ اس چارج شیٹ میں کیوں ترمیم کرنا چاھتےہیں؟ آپ ان لوگوں کے خلاف درخواست دائر کیوں نہیں کرتے جن پر مددگار ہونے کا الزام ہے؟ وکیل استغاثہ نے کہا کہ نئی شکایت دائر کرنے سے ٹرائل میں تاخیر ہو سکتی ہے،اگر پہلے مرکزی ملزم کاٹرائل مکمل ہو جاتا ہے تو جو مددگارتھے ان کا کیا ہوگا؟ جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ جرم میں سہولت کاروں کے معاملے پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آچکا ہے، وکیل استغاثہ نے کہا کہ سپریم کورٹ کہہ چکی ہےکہ کسی وقت بھی شکایت میں ترمیم کی جاسکتی ہے،

    جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ جن کو آپ شامل جرم کرنا چاہتےہیں ان کے خلاف کیا تحقیقات ہوئیں؟ حکومت نے سنگین غداری کیس میں مزید افراد کو ملزم بنانے کی درخواست دےدی،حکومت نے شوکت عزیز، عبدالحمید ڈوگر اور زاہد حامد کو ملزم بنانے کی استدعا کر دی، پراسیکیوٹر نے کہا کہ مشرف کے سہولت کاروں اور ساتھیوں کو بھی ملزم بنانا چاہتے ہیں،تمام ملزمان کا ٹرائل ایک ساتھ ہونا ضروری ہے، جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ ساڑھے 3سال بعد ایسی درخواست آنے کا مطلب ہے کہ حکومت کی نیت ٹھیک نہیں،آج مقدمہ حتمی دلائل کیلئے مقرر تھا تو نئی درخواستیں آ گئیں،جنہیں ملزم بنانا چاہتے ہیں ان کےخلاف کیا شواہد ہیں؟ تحقیقات اور شواہد کا مرحلہ گزرچکا،

    جسٹس نذر اکبر نے استفسار کیا کہ کیا شریک ملزمان کےخلاف نئی تحقیقات ہوئی ہیں؟ جس پر پراسیکیوٹر نے کہا کہ شکایت درج ہونے کے بعد ہی تحقیقات ہو سکتی ہیں،ستمبر 2014 کی درخواست کے مطابق شوکت عزیز نے مشرف کو ایمرجنسی لگانے کا کہا، جسٹس نذر اکبر نے کہا کہ آپ مشرف کی درخواست کا حوالہ دے رہے ہیں جس پر فیصلہ بھی ہو چکا ،جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ مشرف کی شریک ملزمان کی درخواست پر سپریم کورٹ بھی فیصلہ دے چکی، جسٹس نذر اکبر نے کہا کہ ترمیم شدہ چارج شیٹ دینے کیلئے 2ہفتے کی مہلت دی گئی تھی،پراسیکیوٹر نے کہا کہ قانون کے مطابق فرد جرم میں ترمیم فیصلے سے پہلے کسی بھی وقت ہو سکتی ہے،جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ آپ نے مزید کسی کو ملزم بنانا ہے تو نیا مقدمہ دائر کر دیں،کیا حکومت مشرف کےٹرائل میں تاخیر کرنا چاہتی ہے؟ ہم آپ کی درخواست واپس کررہے ہیں،

    پراسیکیوٹر علی ضیا نے کہا کہ جناب آدھا گھنٹہ دلائل دینے کے بعد درخواست واپس نہ دیں جس پر جسٹس نذر اکبر نے کہا کہ آپ نے یہ درخواست سماعت سے پہلے کیوں نہیں جمع کرائی ؟وکیل نے کہا کہ ہم نے رجسٹرار کے پاس درخواستیں جمع کرانے کی کوشش کی لیکن ممکن نہ ہو سکا،رجسٹرار خصوصی عدالت نے کہا کہ مجھے کل رات ان کا فون آیا کہ درخواست دینا چاہتے ہیں،جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ سیکریٹری داخلہ کابینہ کی منظوری کے بغیر کیسے چارج شیٹ میں ترمیم کر سکتے ہیں؟ جسٹس شاہد کریم نے استفسار کیا کہ وفاقی حکومت اور کابینہ کی منظوری کہاں ہے؟ عدالت کی اجازت کےبغیرکوئی نئی درخواست نہیں آ سکتی،جسٹس نذر اکبر نے کہا کہ چارج شیٹ میں ترمیم کیلئے کوئی باضابطہ درخواست ہی نہیں ملی،جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ جو درخواست باضابطہ دائر ہی نہیں ہوئی اس پر دلائل نہیں سنیں گے،جسٹس نذر اکبر نے کہا کہ استغاثہ کو یہ بھی علم نہیں کہ عدالت میں درخواست کیسے دائر کی جاتی ہے،پراسیکیوٹر علی ضیا نے کہا کہ عدالت سے معذرت خواہ ہوں،جسٹس نذر اکبر نے پراسیکیوٹر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا مقصد صرف آج کا دن گزارنا تھا،

  • الیکشن کمیشن اراکین تقرری ، عدالت نے کتنے دن کی مہلت دے دی؟

    الیکشن کمیشن اراکین تقرری ، عدالت نے کتنے دن کی مہلت دے دی؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری سے متعلق اسلام آبا دہائیکورٹ میں سماعت ہوئی،وفاق نے ارکان کی تعیناتی کیلئےمزید مہلت کی استدعا کر دی، عدالت نے چیئرمین سینیٹ،اسپیکر قومی اسمبلی کو 10 روزمیں معاملہ حل کرانےکی ہدایت کی. عدالت نے 31 دسمبرتک رپورٹ جمع کرانے کاحکم دے دیا،

    سیکریٹری قومی اسمبلی عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ 10 روزکامزیدوقت دیا جائے،جس پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ اہم معاملہ ہے مزید وقت دے دیں گے، پارلیمنٹ سپریم ہے،معاملہ پارلیمنٹ نے ہی حل کرنا ہے، قائدایوان اورحزب اختلاف آگے آکرمعاملہ حل کریں، الیکشن کمیشن ایک اہم ادارہ ہے، الیکشن کمیشن میں ایسا شخص لگایا جاتا ہےجس پرعوام کا اعتبارہو، پارلیمنٹ پراعتبارہے کہ معاملہ حل کرلے گی، شایدپارلیمنٹ انتہائی موزوں شخص ڈھونڈ رہی ہے،

  • سانحہ چونیاں، کمسن بچوں سے زیادتی کے ملزم کی قسمت کا فیصلہ ہو گا آج

    سانحہ چونیاں، کمسن بچوں سے زیادتی کے ملزم کی قسمت کا فیصلہ ہو گا آج
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چونیاں میں کمسن بچوں کے ساتھ زیادتی و قتل کیس کے ملزم سہیل کا فیصلہ آج سنایا جائےگا،انسداد دہشت گردی عدالت کوٹ لکھپت جیل لاہورمیں فیصلہ سنائے گی،بچوں کے ساتھ زیادتی اور قتل کرنے والے ملزم سہیل کا 342 کا حتمی بیان قلمبند کیا گیا.؛ اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں.

    پولیس کے مطابق ملزم کا ڈی این اے میچ کرگیا، ملزم نے چاروں وارداتیں کیں،ملزم کا نام سہیل شہزاداورعمر 27سال ہے، ملزم نے 4 معصوم بچوں کوزیادتی کانشانہ بنایا.وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں چلایا جائے گا.

    وزیراعظم عمران خان نے سانحہ چونیاں‌ کا مرکزی ملزم پکڑے جانے پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو مبارکباد دی ہے، وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت میں یہ ٹیسٹ کیس تھاجس میں اللہ نےہمیں سرخروکیا،

    قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغآم میں‌ لکھا ہے کہ قصور میں عوامی مفاد کیلئے کام نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، قصور کے واقعات پر سب کا احتساب کیا جائے گا، وہ تمام لوگ جو عام آدمی کے مفاد میں کام نہیں کر رہے ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی، انہوں نے پنجاب پولیس اور حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات کی تفصیل بھی بتائی،

    وزیراعلیٰ‌ پنجاب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے، انہوں نے کہاکہ قصورمیں واقعات پہلےبھی ہوئے ہیں، چونیاں کیس میں اہم سراغ مل گیاہے، چونیاں کیس میں ملزمان کے پولی گرافک ٹیسٹ کیےگئےہیں، ملزم سہیل شہزادنےبچوں کوقتل کیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے ملزم کی تصویر بھی میڈیا کو دکھائی، وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملزم کا نام سہیل شہزاد ہے جس کی عمر 27 سال ہے، چاروں وارداتیں اسی ملزم نے سر انجا م دیں، ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے، وزیر اعلیٰ نے مزید بتایا کہ ملزم سہیل شہزاد لاہور میں تندور پر روٹیاں لگانے کا کام کرتا ہے اور غیر شادی شدہ ہے، اس نے چاروں بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا،

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ معاملے کی تحقیقات سائنسی بنیادوں پر کی گئیں، 1649 مشکوک افراد کی جیو فینسنگ کی گئی، بچے فیضان اور علی حسن کے کپڑوں سے ملنے والے نمونے ملزم سے میچ کر گئے، ایک بچے کی لاش اور 3 بچوں کی ہڈیوں کے ڈی این اے سے ملزم کی شناخت کی۔ کیس کے حوالے سے متعلقہ اداروں نے بہت محنت کی ہے جس پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں،

    سردار عثمان بزدار نے بتایا کہ 1649مشکوک افرادکےٹیسٹ کروائےگئے، بچے فیضان اور علی حسن کے کپڑوں سےملنےوالےنمونےمیچ کرگئےہیں،

    واضح‌ رہے کہ قصور کی تحصیل چونیاں سے گزشتہ دنوں 4 بچے لاپتہ ہوئے تھے جن میں سے ایک بچے کی لاش اور 2 کے ڈھانچے برآمد ہوئے تھے، قصور واقعہ پر شہریوں کی طرف سے سخت احتجاج کیا جارہا ہے اور کھڈیاں، قصور اور دیگر علاقوں‌ میں زبردست احتجاجی مظاہرے کئے جارہے ہیں، چونیاں‌ میں پیش آنے والے اس واقعہ کے خلاف لوگوں‌ میں سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے،

  • وزیراعظم عمران خان بحرین سے کس ملک پہنچ گئے اور مصروفیت کیا؟

    وزیراعظم عمران خان بحرین سے کس ملک پہنچ گئے اور مصروفیت کیا؟

    وزیراعظم عمران خان بحرین سے کس ملک پہنچ گئے اور مصروفیت کیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سوئٹزرلینڈ کے شہرجنیوا پہنچ گئے، وزیراعظم عمران خان جنیوا میں 2 روزہ گلوبل رفیوجی فورم سے خطاب کریں گے، وزیراعظم اقوام متحدہ کی قیادت سمیت عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے

    گلوبل رفیوجی فورم کاانعقاد یواین ایچ سی آرکے اشتراک سے کیا جارہا ہے فورم کامقصدعالمی سطح پرپناہ گزینوں کی سیاسی حمایت کرناہے پاکستان 4 دہائیوں سے لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی کررہا ہے پاکستان نے مشکلات کا شکارپناہ گزینوں کیلئے کھلے دل سے سرحدیں کھولیں،پاکستان کی35لاکھ افغان پناہ گزینوں کی دیکھ بھال کی مثال دنیا میں نہیں ملتی

    پناہ گزینوں کیلئے پاکستان کی قربانیوں کاعالمی سطح پراعتراف کیا جاتاہے انہی خدمات کے اعتراف میں پاکستان کوفورم میں شرکت کی دعوت دی گئی.

    کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں

    وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق پناہ گزینوں سے متعلق اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر (یو این ایچ سی آر) اور سوئٹزرلینڈ کی حکومت جی آر ایف کی مشترکہ میزبانی کررہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کو ترکی کے صدر رجب طیب اردوان اور کوسٹا ریکا، ایتھوپیا اور جرمنی کے رہنماﺅں کے ساتھ پناہ گزینوں کی فلاح و بہبود اور تحفظ کے لئے اپنے مثالی کردار کے باعث فورم کی مشترکہ صدارت کی دعوت دی ہے۔

    پناہ گزینوں کے بارے میں عالمی فورم 21 ویں صدی کے پناہ گزینوں کے بارے میں پہلا بڑا اجلاس ہے جو اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں سے متعلق ادارے یو این ایچ سی آر اور سوئٹزرلینڈ کی حکومت کی جانب سے 17 اور 18 دسمبر کو منعقد ہورہا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس بھی فورم سے خطاب کریں گے۔

    سانحہ اے پی ایس، آرمی چیف میدان میں آ گئے، قوم کو اہم پیغام دے دیا

    سانحہ اے پی ایس، وزیراعلیٰ پنجاب نے دیا اہم ترین پیغام

    سانحہ اے پی ایس،دہشت گردی کے خلاف وزیراعظم نے کیا پیغام دیا؟ اہم خبر

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینیٹر لنزے گراہم کی ملاقات، کیا بات ہوئی؟

    وزیراعظم کا دورہ بحرین، مشترکہ اعلامیہ جاری،کونسے معاہدے ہوئے؟ اہم خبر

    توقع ہے کہ فورم کے انعقاد سے دنیا بھر میں پناہ گزینوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے مسئلہ سے نمٹنے کے لئے مختلف ممالک، بین الاقوامی تنظیموں، نجی شعبے اور سول سوسائٹی کی طرف سے کئے جانے والے وعدوں کو وسیع البنیاد بنانے اور سیاسی  حمایت اور یکجہتی کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ وزیراعظم افغان پناہ گزینوں کے حوالے سے پاکستان کے کردار اور تجربہ سے متعلق ملک کے نکتہ نظر کو واضح کریں گے۔ مشترکہ طور پر پناہ گزینوں سے متعلق عالمی فورم کا انعقاد پچھلے چالیس سال کے دوران افغان بھائیوں اور بہنوں کے لئے پاکستان کے لوگوں کے جذبے اور پاکستان کی فراخ دلی اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کا اعتراف ہے۔

    وزیراعظم جنیوا میں قیام کے دوران مختلف ممالک کے اپنے ہم منصبوں اور اقوام متحدہ کی قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی طرف سے دیئے جانے والے ظہرانے میں شرکت کریں گے.

    قبل ازیں وزیراعظم عمران خان بحرین کا ایک روزہ سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد منامہ سے روانہ ہوئے۔ بحرین کے ولی عہد سلمان بن حمد عیسیٰ الخلیفہ نے ایئرپورٹ پر وزیراعظم کو الوداع کیا۔ بحرین کے شاہ حمد بن عیسی بن سلمان آل خلیفہ نے وزیر اعظم کو بحرین کا دورہ کرنے اور بحرین کے قومی دن کی تقریب میں مہمان اعزاز کے طور پر شرکت کرنے کی دعوت دی تھی۔

    قبل ازیں وزیراعظم عمران خان بحرین کے پہلے سرکاری دورہ پر منامہ پہنچے تو ولی عہد سلمان بن حمد بن عیسی الخلیفہ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ نے ایک تقریب میں وزیراعظم عمران خان کو بحرین کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ عطاءکیا۔ وزیراعظم نے بحرین کے قومی دن کی تقریب میں مہمان اعزاز کے طور پر شرکت کی۔

    علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان اور بحرین کے ولی عہد سلمان بن حمد بن عیسیٰ الخلیفہ کے درمیان الغدیبیہ پیلس میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں پاکستان اور بحرین کے درمیان دوطرفہ امور اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ قبل ازیں وزیراعظم کو آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

  • پاکستان نیوی خدمت خلق کے محاذ پر،بلوچستان کے علاقے میں فری آئی کیمپ

    پاکستان نیوی خدمت خلق کے محاذ پر،بلوچستان کے علاقے میں فری آئی کیمپ

    پاکستان نیوی خدمت خلق کے محاذ پر،بلوچستان کے علاقے میں فری آئی کیمپ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان بحریہ کی جانب سے آنکھوں کی حفاظت اورامراض چشم کے حوالے سے شعو ر اُجاگر کرنے کی غرض سے صوبہ سندھ کے علاقے گھارو اور بلوچستان کے علاقے گڈانی میں مفت آئی کیمپس کا انعقاد کیا گیا۔ ان آئی کیمپس کا انعقاد حاجی رزاق جانو میموریل ٹرسٹ اور آئی سائٹ ٹرسٹ کے تعاون سے کیا گیا۔

    پاکستان نیوی کا بلوچستان کی عوام کے لئے شاندار کام، عوام کی دعائیں

    پاکستان نیوی کے صف اول کے جنگی جہاز کا دورہ سعودی عرب

    پاک بحریہ کا خشکی سے بحری جہاز کو نشانہ بنانے والے میزائل کا کامیاب تجربہ

    پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق آئی کیمپس میں تجربہ کار ڈاکٹرز اور ماہر عملے پر مشتمل ٹیمیں تعینات کی گئیں۔ ٹیموں نے گڈانی ، گھارو اور ان کے ملحقہ علاقوں سے آئی کیمپ میں آنے والے مریضوں کو بلا معاوضہ معائنے اور سرجری کی سہولیات فراہم کیں۔ بینائی سے متعلق بنیادی علاج معالجے کے ساتھ ساتھ آئی کیمپ میں معمولی نوعیت کے آپریشن سرانجام دئیے گئے جبکہ مریضوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔

    مفت آئی کیمپس میں مریضوں کی ایک کثیر تعداد بشمول مرد، خواتین اور بچوں کو معائنے اور علاج کی سہولیات فراہم کی گئیں۔

  • ڈیرہ غازی خان سے اسلام آباد موٹروے پرسفر کے دوران زرتاج گل نے ایسا کیا دیکھ لیا کہ پریشان ہو گئیں

    ڈیرہ غازی خان سے اسلام آباد موٹروے پرسفر کے دوران زرتاج گل نے ایسا کیا دیکھ لیا کہ پریشان ہو گئیں

    ڈیرہ غازی خان سے اسلام آباد موٹروے پرسفر کے دوران زرتاج گل نے ایسا کیا دیکھ لیا کہ پریشان ہو گئیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب میں فصلوں کی باقیات کو جلانے کا عمل جاری ہے جو سموگ میں اضافہ کا سبب ہے، اس صورتحال کی مانیٹرنگ کیلئے کوئی باضابطہ ادارہ نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلائمیٹ چینج ایڈاپٹیشن کے متعلق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،

    زرتاج گل نے کہا کہ انہوں نے حال ہی میں ڈیرہ غازی خان سے موٹروے سے اسلام آباد کا سفر کیا جہاں کسی پابندی کے باوجود فصلوں کی باقیات جلائی جا رہی ہیں۔ سموگ کی صورتحال ایک دن میں رونما نہیں ہوئی بلکہ اس صورتحال کے بننے میں کافی وقت لگا ہے اس حوالہ سے سابقہ حکومتوں نے موثر کام نہیں کیا۔ تعلیمی اداروں، ماہرین اور کاشتکاروں کے درمیان مضبوط رابطہ کاری نہیں جس کی وجہ سے مسائل پر قابو پانے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

    رنگ گورا کرنے کیلئے کاسمیٹکس کا استعمال کیسا ہے؟ زرتاج گل نے کیا اہم انکشاف

    حکومت کا ایک اور یوٹرن، زرتاج گل نے کی وضاحت

    زرتاج گل کی دیرینہ خواہش پوری کر دی گئی

    زرتاج گل کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں موسمیاتی تبدیلیوں کے مسئلہ کو اپنے دستیاب وسائل کے اندر رہتے ہوئے حل کرنے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے۔ اس سلسلہ میں تعلیمی اداروں، ماہرین اور محققین کو کاشتکاروں سے رابطے قائم کرنا ہوں گے تاکہ انہیں موسمیاتی تبدیلیوں سے ہم آہنگ، جدید معلومات اور طریقوں سے روشناس کرایا جا سکے۔ وزیراعظم عمران خان نے خیبرپختونخوا اور پنجاب کے 19 شہروں کیلئے کلین گرین پاکستان انڈیکس کا اجراءکیا جس سے صاف اور سرسبز پاکستان کیلئے عوامی رویوں میں تبدیلی لانے میں مدد ملے گی

    ماضی میں توجہ نہیں ملی،اب ہم یہ کام کریں گے، زرتاج گل کا حیرت انگیز دعویٰ

    عمران خان مایوس کریں گے یا نہیں؟ زرتاج گل نے کیا حیرت انگیز دعویٰ

    کانفرنس سے وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن برائے موسمیاتی تبدیلی کے تحت 25ویں کانفرنس آف پارٹیز میں پاکستان نے موسمیاتی تبدیلیوں میں کم سے کم کردار ہونے کے باوجود اس چیلنج پر قابو پانے کیلئے مذاکرات اور عملدرآمد کے حوالہ سے مثبت پیغام دیا ہے۔

    ہمارے نوجوان وزیراعظم کے دل کے بہت قریب ہیں، زرتاج گل

    خواجہ صاحب مڑ کر دیکھیں تو رانا ثناء اللہ بھی کہیں اورنظر آئیں گے:زرتاج گل

    امین اسلم نے مزید کہا کہ 25ویں کانفرنس آف پارٹیز کے موقع پر نوجوان موسمیاتی تبدیلی کے مسئلہ سے نبرد آزما ہونے کیلئے لیڈرز کے طور پر ابھرے جہاں انہوں نے موسمیاتی تبدیلی کے مسئلہ کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ نوجوان کئی ملکوں کی آبادی کا بڑا حصہ ہیں جبکہ پاکستان میں 65 فیصد آبادی 40 سال سے کم عمر ہے، نوجوان موسمیاتی تبدیلیوں کے پیش نظر ماحولیاتی ہم آہنگی پر توجہ مرکوز کرنے کیلئے محرک کردار ادا کر رہے ہیں۔

    ملک امین اسلم کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان 26ویں پارٹیز آف کانفرنس کا نائب صدر منتخب ہوا ہے جو سکاٹ لینڈ میں ہو گی، اسی طرح پاکستان اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن برائے موسمیاتی تبدیلی کے تحت 6 اہم کمیٹیوں کا ممبر بھی منتخب ہوا ہے.

  • وزیراعظم کا دورہ بحرین، مشترکہ اعلامیہ جاری،کونسے معاہدے ہوئے؟ اہم خبر

    وزیراعظم کا دورہ بحرین، مشترکہ اعلامیہ جاری،کونسے معاہدے ہوئے؟ اہم خبر

    وزیراعظم کا دورہ بحرین، مشترکہ اعلامیہ جاری،کونسے معاہدے ہوئے؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور بحرین نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی مسائل، مغربی اور جنوبی ایشیاءکی سلامتی کی صورتحال، تمام تنازعات کے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور عالمی قوانین کے مطابق پرامن حل کے عزم کا اعادہ کیا ہے جبکہ وزیراعظم عمران خان کی گرانقدر قیادت، شاندار کامیابیوں اور دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مستحکم بنانے میں کردار پر بحرین آرڈر فرسٹ کلاس کا ایوارڈ دیا گیا۔

    پیر کو وزیراعظم عمران خان کے دورہ بحرین پر جاری مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ کی دعوت پر وزیراعظم عمران خان نے سلطنت بحرین کا 16 دسمبر کو سرکاری دورہ کیا۔ وزیراعظم کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی تھا۔ شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ نے وزیراعظم عمران خان کا سخیر محل میں استقبال کیا اور وزیراعظم عمران خان کو ان کی گرانقدر قیادت، شاندار کامیابیوں اور دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مستحکم بنانے میں کردار پر بحرین آرڈر فرسٹ کلاس کا ایوارڈ دیا۔

    وزیراعظم عمران خان نے ولی عہد سلمان بن حمد الخلیفہ سے بھی ملاقات کی جبکہ ولی عہد نے وزیراعظم کے اعزاز میں ضیافت کا اہتمام بھی کیا۔ شاہ نے بحرین خوشحالی اور اقتصادی ترقی میں پاکستانی تارکین وطن کے کردار کو سراہا۔ وزیراعظم عمران خان نے ایک بڑی تعداد میں پاکستانی شہریوں کو بحرین میں میزبانی کو سراہتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ بحرین معیشت کے مختلف شعبوں میں مزید پاکستانیوں کو ملازمتیں دینے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

    وزیراعظم کے دورہ بحرین کے دوران تعلیم، اعلیٰ تعلیم اور سائنسی تحقیق، میڈیکل سائنسز، امور نوجوانان اور کھیلوں میں تعاون کی تین مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے۔ دونوں ممالک کے درمیان موجودہ قریبی تعلقات کو مزید وسعت دینے کیلئے وسیع پیمانے پر تعمیری بات چیت ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے دوطرفہ، علاقائی اور کثیر الجہتی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا جس کا مقصد باہمی فائدے کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم بنانا تھا۔ دونوں رہنماﺅں نے سیاسی اور اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے ساتھ ساتھ پبلک ہیلتھ، توانائی، تعلیم، زراعت، ثقافت اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

    وزیراعظم عمران خان نے کنگ حمد نرسنگ اور اس سے منسلکہ میڈیکل سائنس یونیورسٹی کے پاکستان میں قیام کے خیرسگالی کے جذبہ پر پاکستان کے عوام کی جانب سے ان کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں اطراف نے حالیہ سالوں میں اعلیٰ سطح کے وفود کے باقاعدہ تبادلوں کا خیرمقدم کیا اور 18 سے 20 مارچ 2014ءکے دوران شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ کے کامیاب دورہ پاکستان کو دہرایا۔ دونوں اطراف نے اس بات سے اتفاق کیا کہ اس دورہ سے دونوں ممالک کے درمیان قریبی شراکت داری کی مضبوط بنیادیں رکھی گئیں اور اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ دورہ کے دوران کی گئی مفاہمت کی یادداشتوں اور معاہدوں پر عملدرآمد کیا جائے گا۔

    سانحہ اے پی ایس، آرمی چیف میدان میں آ گئے، قوم کو اہم پیغام دے دیا

    سانحہ اے پی ایس، وزیراعلیٰ پنجاب نے دیا اہم ترین پیغام

    سانحہ اے پی ایس،دہشت گردی کے خلاف وزیراعظم نے کیا پیغام دیا؟ اہم خبر

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینیٹر لنزے گراہم کی ملاقات، کیا بات ہوئی؟

    دونوں اطراف نے بحرین۔پاکستان مشترکہ وزارتی کمیشن کا دوسرا اجلاس 2020ءکی پہلی سہ ماہی میں منامہ میں کرانے پر اتفاق کیا۔ دونوں اطراف نے فوجی تعاون کے حالیہ معاہدے کو سراہا جس سے اطلاعات، معلومات اور تجزیوں کے تبادلے میں اضافہ ہو گا۔ دونوں ممالک نے دہشت گردی کی کسی بھی قسم بشمول ریاستی دہشت گردی کو مسترد کرتے ہوئے دہشت گردی اور دہشت گردی کی فنانسنگ کے خلاف جنگ میں دوطرفہ اور کثیر الجہتی سطح پر تعاون کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ دونوں رہنماﺅں نے روایتی منظم جرائم، انسداد منشیات اور سائبر سکیورٹی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون میں اضافہ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دونوں اطراف نے وسیع تر تجارت اور کمرشل تبادلوں کیلئے وسیع مواقع کا اطراف کیا اور دوطرفہ تجارت کا حجم بڑھانے کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھانے پر رضامندی ظاہر کی۔

    سرمایہ کارون کی جانب سے کلیدی کردار ادا کرنے کے حوالہ سے دونوں اطراف نے دونوں ممالک کے سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول کی فراہمی یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے زور دیا کہ سرمایہ کاری کے دستیاب مواقع کے حوالہ سے بروقت اطلاعات کے تبادلہ کی ضرورت ہے۔

    دونوں ملکوں کی معیشتوں میں ترقی کی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے پاکستان کی جانب سے بحرین کے سرمایہ کاروں کی انفراسٹرکچر کی ترقی، توانائی، سیاحت، فوڈ پروسیسنگ اور خدمات کے شعبہ میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی جبکہ پاکستان کی جانب سے جی سی سی منڈیوں کو بہترین گیٹ وے قرار دیا گیا۔ دورہ کے دوران دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی مسائل، مغربی اور جنوبی ایشیاءکی سلامتی کی صورتحال، تمام تنازعات کے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور عالمی قوانین کے مطابق پرامن حل کیلئے کوششوں کا اعادہ کیا گیا۔

    پاکستان اور جی سی سی ممالک کے درمیان تجارتی مواقع کے حوالہ سے بحرین نے پاکستان اور جی سی سی ممالک کے درمیان تزویراتی بات چیت کیلئے مشترکہ ایکشن پلان کی تیاری کے ذریعے تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ پاکستان جی سی سی آزادانہ تجارت کے معاہدہ کو حتمی شکل دینے کے عزم کو دہرایا۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنے اور وفد کے شاہ اور ولی عہد کی جانب سے بھرپور استقبال اور میزبانی پر شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے شاہ اور ولی عہد کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جو کہ انہوں نے شکریہ کے ساتھ قبول کر لی۔