Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • ٹرین حادثہ، 46 جاں بحق، 18 لاشیں ناقابل شناخت

    ٹرین حادثہ، 46 جاں بحق، 18 لاشیں ناقابل شناخت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تلواری اسٹیشن پرتیزگام ایکسپریس کی 3بوگیوں میں آتشزدگی کا افسوسناک واقعہ ہوا، اطلاع ملنے پر ریکسیو ٹیمیں‌ موقع پر پہنچیں،26 لاشیں تحصیل اسپتال لائی گئیں،42 زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا،

    تیز گام آتشزدگی ،پاک فوج کے جوان بھی مدد کو پہنچ گئے

    ایم ایس کے مطابق 26 لاشوں مٰں سے 18 لاشیں ناقابل شناخت ہیں.

    ڈپٹی کمشنر رحیم یارخان کے مطابق تیزگام ایکسپریس آتشزدگی میں‌ جاں بحق افراد کی تعداد 46 ہوگئی ہے

    ٹرین حادثہ، 38 لاشیں اب تک نکال چکے، ریسکیو ہیڈ

    صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ ضلع بہاولپوراوررحیم یارخان کے سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے،ایمرجنسی نافذ کرنے کا مقصد زخمی افرادکے بہترین علاج کویقینی بنانا ہے .

    وزیراعظم کی ٹرین حادثہ کے زخمیوں کو بہترین طبی امداد دینے کی ہدایت

    واضح رہے کہ رحیم یار خان میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ،ٹرین کی بوگیوں میں‌آتشزدگی سے 13 مسافر جاں بحق ہو گئے ،تیزگام ایکسپریس میں آگ بہاولپوراور رحیم یا ر خان کےدرمیان چنی گوٹھ کےمقام پر لگی ،زخمیوں کوٹی ایچ کیولیاقت پور اوربہاولپورمنتقل کردیا گیا،تیز گام کراچی سےبراستہ لاہور راولپنڈی جار ہی تھی ،

    پاکستان ریلوےحکام کے مطابق مسافر ٹرین میں آگ لگنے کے افسوسناک حادثے کے بعد ضلع بھر کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ ریسکیو 1122، پولیس، فائر برگیڈ، سمیت دیگر امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا جب کہ حادثے میں متاثرہ زخمیوں کو ٹی ایچ کیو لیاقت پور، آر ایچ سی چنی گوٹھ اور بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

  • تیز گام آتشزدگی ،پاک فوج کے جوان بھی مدد کو پہنچ گئے

    پاک فوج کے دستے ،ہیلی کاپٹر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تیز گام میں آتشزدگی کے واقعہ کے بعد پاک فوج کے دستے،ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف جائے حادثہ پرروانہ ہو گیا، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے دستے ریسکیواینڈ ریلیف آپریشن میں حصہ لیں گے ،شدید زخمیوں کی منتقلی کے لیے آرمی ایوی ایشن ہیلی کاپٹر ملتان سے روانہ کر دیئے گئے

    ٹرین حادثہ، 38 لاشیں اب تک نکال چکے، ریسکیو ہیڈ

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے جوان تیز گام ٹرین حادثے کے مقام پر پہنچ گئے،پاک فوج کےجوان سول انتظامیہ کے ساتھ امدادی کاررائیوں میں حصہ لے رہے ہیں،پاک فوج کے ڈاکٹرزاورپیرامیڈیکس اسٹاف بھی امداد ی کارراوئیوں  میں مصروف ہیں،آرمی ایویشن کاہیلی کاپٹر بھی ملتان جائے حادثہ پہنچ گیا، زخمیوں کوآرمی ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل کیاجارہا ہے ،

    وزیراعظم کی ٹرین حادثہ کے زخمیوں کو بہترین طبی امداد دینے کی ہدایت

    واضح رہے کہ رحیم یار خان میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ،ٹرین کی بوگیوں میں‌آتشزدگی سے 13 مسافر جاں بحق ہو گئے ،تیزگام ایکسپریس میں آگ بہاولپوراور رحیم یا ر خان کےدرمیان چنی گوٹھ کےمقام پر لگی ،زخمیوں کوٹی ایچ کیولیاقت پور اوربہاولپورمنتقل کردیا گیا،تیز گام کراچی سےبراستہ لاہور راولپنڈی جار ہی تھی ،

    پاکستان ریلوےحکام کے مطابق مسافر ٹرین میں آگ لگنے کے افسوسناک حادثے کے بعد ضلع بھر کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ ریسکیو 1122، پولیس، فائر برگیڈ، سمیت دیگر امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا جب کہ حادثے میں متاثرہ زخمیوں کو ٹی ایچ کیو لیاقت پور، آر ایچ سی چنی گوٹھ اور بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

  • ٹرین حادثہ، 38 لاشیں اب تک نکال چکے، ریسکیو ہیڈ

    ٹرین حادثہ، 38 لاشیں اب تک نکال چکے، ریسکیو ہیڈ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سی ای او ریلوے کا کہنا ہے کہ تبلیغی جماعت کے لوگ گروپ میں سفر کرتےہ یں اس لیے ایک نام پر بکنگ ہوتی ہے،بڑے اسٹیشنوں پر اسکیننگ میشنز ہیں،سامان چیک ہوتا ہے،رائیونڈ میں تبلیغی جماعت کا اجتماع ہے،مسافر متعدد چھوٹے اسٹیشنوں سے چڑھے،کچھ بکنگ حیدرآبادسے ہوئیں،مزید تحقیقات کررہے ہیں ،سانحہ تیزگام ایکسپریس میں جو بھی ذمے دار ہوگا، کارروائی ہوگی،

    وزیراعظم کی ٹرین حادثہ کے زخمیوں کو بہترین طبی امداد دینے کی ہدایت

    ریسکیو ہیڈ بہاولپورباقرحسین کا کہنا ہے کہ آگ سےجلنے والی بوگیوں سے اب تک 38 لاشیں نکالی جا چکی ہیں،

    واضح رہے کہ رحیم یار خان میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ،ٹرین کی بوگیوں میں‌آتشزدگی سے 13 مسافر جاں بحق ہو گئے ،تیزگام ایکسپریس میں آگ بہاولپوراور رحیم یا ر خان کےدرمیان چنی گوٹھ کےمقام پر لگی ،زخمیوں کوٹی ایچ کیولیاقت پور اوربہاولپورمنتقل کردیا گیا،تیز گام کراچی سےبراستہ لاہور راولپنڈی جار ہی تھی ،

    پاکستان ریلوےحکام کے مطابق مسافر ٹرین میں آگ لگنے کے افسوسناک حادثے کے بعد ضلع بھر کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ ریسکیو 1122، پولیس، فائر برگیڈ، سمیت دیگر امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا جب کہ حادثے میں متاثرہ زخمیوں کو ٹی ایچ کیو لیاقت پور، آر ایچ سی چنی گوٹھ اور بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

  • وزیراعظم کی ٹرین حادثہ کے زخمیوں کو بہترین طبی امداد دینے کی ہدایت

    وزیراعظم عمران خان نے ٹرین حادثے پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کے علاقہ رحیم یار خان کے قریب تیز گام ایکسپریس میں آتشزدگی کے افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، وزیراعظم عمران خان نے غم زدہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی امداد دینے کی ہدایت کر دی۔

    ٹرین حادثہ ،جاں بحق افراد کی تعداد 25 ہو گئی، غلطی مسافروں کی، شیخ رشید

    واضح رہے کہ رحیم یار خان میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ،ٹرین کی بوگیوں میں‌آتشزدگی سے 13 مسافر جاں بحق ہو گئے ،تیزگام ایکسپریس میں آگ بہاولپوراور رحیم یا ر خان کےدرمیان چنی گوٹھ کےمقام پر لگی ،زخمیوں کوٹی ایچ کیولیاقت پور اوربہاولپورمنتقل کردیا گیا،تیز گام کراچی سےبراستہ لاہور راولپنڈی جار ہی تھی ،

    ڈی پی او رحیم یار خان امیرتیمور خان کے مطابق ٹرین سانحے میں جاں بحق افرادکی تعداد25ہوگئی،تیزگام ایکسپریس سانحے میں 30مسافر زخمی ہوئے .

    پاکستان ریلوےحکام کے مطابق مسافر ٹرین میں آگ لگنے کے افسوسناک حادثے کے بعد ضلع بھر کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ ریسکیو 1122، پولیس، فائر برگیڈ، سمیت دیگر امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا جب کہ حادثے میں متاثرہ زخمیوں کو ٹی ایچ کیو لیاقت پور، آر ایچ سی چنی گوٹھ اور بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

  • ٹرین حادثہ ،جاں بحق افراد کی تعداد 25 ہو گئی، غلطی مسافروں کی، شیخ رشید

    ٹرین حادثہ جاں بحق افراد کی تعداد 25 ہو گئی، غلطی مسافروں کی، شیخ رشید

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ٹرین میں آتشزدگی پر کہا کہ بوگیوں میں آگ گیس سلنڈرپھٹنےسےلگی ،تبلیغی جماعت کےلوگ اجتماع میں شرکت کےلیے لاہورجارہےتھے،جاں بحق افراد کی تعداد 25 ہو گئی،

    شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ تین بوگیاں متاثر ہوئیں،لوگ اجتماع پر جا رہے تھے،زیادہ ہلاکتیں مسافروں کے چلتی ٹرین سےچھلانگ لگانے کی وجہ سےہوئیں ،کھاریاں اور ملتان میں برن یونٹس ہیں،شدیدزخمیوں کورحیم یارخان منتقل کیا جا رہا ہے ،بوگیوں میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے،

    شیخ رشید احمد نے کہا کہ اس واقعے میں ریلوے کی غلطی نہیں،مسافروں کی غلطی ہے، مسافر ٹرین میں سلنڈر کیسے لےکر پہنچے تحقیقات کی جائے گی،تینوں متاثرہ بوگیوں کے زیادہ ترٹکٹ ایک ہی مسافرکے نام پربک کرائے گئےتھے،

    پاکستان ریلوےحکام کے مطابق مسافر ٹرین میں آگ لگنے کے افسوسناک حادثے کے بعد ضلع بھر کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ ریسکیو 1122، پولیس، فائر برگیڈ، سمیت دیگر امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا جب کہ حادثے میں متاثرہ زخمیوں کو ٹی ایچ کیو لیاقت پور، آر ایچ سی چنی گوٹھ اور بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

  • جج ویڈیو سیکنڈل ، سماعت ملتوی، عدالت نے کیا حکم دیا؟

    جج ویڈیو سیکنڈل ، سماعت ملتوی، عدالت نے کیا حکم دیا؟

    جج ویڈیو سیکنڈل ، سماعت ملتوی، عدالت نے کیا حکم دیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جج ویڈیو اسکینڈل کیس انسداد دہشت گردی عدالت منتقل کرنے کے معاملہ پر عدالت میں سماعت ہوئی،عدالت کی جانب سے فریقین کو دوبارہ طلبی کے نوٹس جاری کر دیئے گئے

    فریقین کی عدم حاضری کے باعث نوٹسزجاری کیےگئے ،عدالت نے سماعت 4 نومبرتک ملتوی کر دی، اپیل میں ایف آئی اے نے موقف اپنایا کہ سائبر کرائم کورٹ نے قانون کے خلاف فیصلہ دیا

    واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے انسداد الیکٹرانک کرائم کورٹ کوفرد جرم عائد کرنےسے روک دیا ،عدالت نے کہا کہ الیکٹرانک کرائم کورٹ آئندہ سماعت تک کارروائی آگےنہ بڑھائے

    ویڈیو سیکنڈل، ناصر جنجوعہ کے خلاف شواہد نہیں ملے، ایف آئی اے،جج کا کیس سننے سے معذرت

    ویڈیو سیکنڈل، ناصر جنجوعہ کے خلاف شواہد نہیں ملے، ایف آئی اے،جج

    اسلام آبادہائیکورٹ کےجسٹس عامرفاروق کی جانب سے کیس پرحکم امتناع جاری کر دیا گیا ،جسٹس عامرفاروق نےاستفسارکیا کہ چالان جمع ہو جائے تو کیا انسداد کرائم عدالت اس کو دیکھ سکتی ہے ؟ جس پر ڈپٹی اٹارنی جنرل طیب شاہ نے کہا کہ صرف اےٹی سی ہی کیس کےچالان کودیکھ سکتی ہے،

    جیل جا کر مر جاؤنگا، ویڈیو سیکنڈل کے ملزم میاں طارق کی عدالت میں فریاد

    ویڈیو سیکنڈل، جج کی ویڈیو کس نے بنائی ؟ آخر گرفتار ہو ہی گیا

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے جج ارشد ملک کی ویڈیو جاری کی تھی جس کے بعد احتساب عدالت کے جج کی خدمات دوبارہ لاہور ہائیکورٹ کے سپرد کر دی گئیں، جج ارشد ملک نے حلف نامے میں ویڈیو کو جعلی قرار دیا اور کہا کہ مجھے دھمکیاں دی گئیں اور بلیک میل کرنے کی کوشش کی گئی.

  • نواز شریف کی صحت کیسی؟ مریم اورنگزیب نے حمزہ شہباز کو کیا بتایا؟

    نواز شریف کی صحت کیسی؟ مریم اورنگزیب نے حمزہ شہباز کو کیا بتایا؟

    نواز شریف کی صحت کیسی؟ مریم اورنگزیب نے حمزہ شہباز کو کیا بتایا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت میں حمزہ شہباز کی پیشی کے موقع پر کمرہ عدالت میں مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے حمزہ شہباز سے ملاقات کی، اس موقع پر حمزہ شہباز نے نواز شریف کی خیریت دریافت کی جس پر مریم اورنگزیب نے کہا کہ نوازشریف کی صحت پہلے سے بہتر ہے

    عدالت نے تفتیشی سے سوال کیا کہ کیس کاریفرنس کب آناہے، جس پر پراسیکیوٹر نیب نے کہا کہ چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد ریفرنس جلد دائرکردیا جائے گا،

    واضح رہے کہ جوڈیشل ریمانڈ میں 13روز تک توسیع کردی ،رہنما مسلم لیگ ن حمزہ شہباز کو 12 نومبر کو احتساب عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا.

    پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

    شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

    حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف درخواست دائر

    عدالت نے شہباز شریف کی حاضری معافی کی درخواست بھی منظورکرلی

    اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتطامات کئے گئے ہیں، احتساب عدالت جانے والے تمام راستے بند کئے گئے ہیں

     نیب نے حمزہ شہباز کو ضمانت میں توسیع نہ ہونے پر لاہور ہائیکورٹ سے گرفتار کیا تھا

  • آزادی مارچ اسلام آباد پہنچنے سے قبل وزیراعظم نے کیا اہم فیصلہ

    آزادی مارچ اسلام آباد پہنچنے سے قبل وزیراعظم نے کیا اہم فیصلہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے حکومتی ترجمانوں کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا ،اجلاس میں جے یو آئی ف کے آزادی مارچ اورنوازشریف کی صحت پرتبادلہ خیال ہوگا ،حکومتی وپارٹی ترجمانوں کا اجلاس پونے 3 بجے وزیراعظم آفس میں ہوگا ،

    وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں ملک میں امن وامان سمیت دیگرسیاسی ایشوززیربحث آئیں گے ،عمران خان موجودہ صورتحال،پارٹی بیانیے پرترجمانوں کو بریفنگ دیں گے.

    واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان کا آزادی مارچ لاہور پہنچ چکا ہے، جو آج اسلام آباد کے لئے روانہ ہو گا، آزادی مارچ براستہ جی ٹی روڈ روانہ ہو گا، مارچ کے شرکاء اسلام آباد پہنچیں گے تو مولانا فضل الرحمان و دیگر اپوزیشن جماعتوں کے قائدین جلسہ سے خطاب کریں گے

    ،لاہور شہر میں مختلف مقامات پر استقبالیہ کیمپ لگائے گئے تھے. لاہور پہنچنے پر آزادی مارچ کا شاندار استقبال کیا گیا ، آج آزادی مارچ اسلام آباد کے لئے روانہ ہو گا.

    شہباز شریف نے آزادی مارچ کے غبارے سے ہوا نکال دی

    آزادی مارچ، 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں جلسہ کریں گے، شہباز شریف کی مولانا کی حمایت

    لاہور میں مختلف مقامات پر پیپلز پارٹی،مسلم لیگ ن سمیت دیگر جماعتوں نے آزادی مارچ کا استقبال کیا، ٹھوکر نیاز بیگ، ملتان چونگی، چوبرجی و دیگر مقامات پر استقبالیہ کیمپ لگائے گئے تھے،

  • آصف زرداری ضمانت کی درخواست دیں گے یا نہیں؟  فیصلہ ہو گیا

    آصف زرداری ضمانت کی درخواست دیں گے یا نہیں؟ فیصلہ ہو گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما نیئرحسین بخاری نے کہا ہے کہ آصف زرداری ضمانت کی درخواست نہیں دیں گے ،نیب سے شکوہ ہے احتساب سب کے لیے ہونا چاہیے .حکومتی وزرا سے بھی احتساب کا عمل شروع کیاجائے ان کے ساتھ نرمی کیوں؟

    نیئر بخاری کا مزید کہنا تھا کہ آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ دونوں جیل میں ہیں، نیب چیئرمین کاچناوَ ایسا تھا جیسے نوازشریف نے پرویز مشرف کو چنا ،

    آصف زرداری جیل میں اے سی، ٹی وی، فریج رکھ لے، لیکن…..عدالت

    سہولتیں کون سی ہیں جو لے لیں گے، آصف زرداری کا شکوہ

    واضح رہے کہ واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری بھی اڈیالہ جیل میں ہیں انہیں نیب نے جعلی اکاؤنٹ کیس میں گرفتار کیا اور اب وہ جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں، آصف زرداری کی بھی جیل میں طبیعت خراب ہو چکی ہے، انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے،آصف زرداری ہسپتال میں زیر علاج ہیں

    آصف زرداری کو کچھ ہوا تو حکومت کو نہیں چھوڑیں گے، پیپلز پارٹی کی دھمکی

    جیل سے نکلنے کا بہانہ، سیاسی لیڈر ہوتے ہیں بیمار، باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ

    ، آصف علی زرداری کومثانے کی تکلیف ہے جس کی وجہ سے یورالوجسٹ طلب کیا گیا ہے،آصف علی زرداری کے غدود میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا ہے.

    نواز شریف سے زیادہ آصف زرداری کی صحت خراب، شیخ رشید کا انکشاف

    آصف زرداری کی ٹیم میں پیتھالوجسٹ کو بھی شامل کر لیا گیا ہے ،رپورٹ کی روشنی میں ادویات میں تبدیلی تجویز کی جائے گی،

    پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹررحمان ملک نے سابق صدرآصف علی زرداری کی صحت پراظہارتشویش کیا ہے ،رحمان ملک کا کہنا ہے کہ حکومت نےآصف زرداری کے ساتھ غیرمناسب سلوک روارکھا ہے،سابق صدر کی صحت روز بروزبگڑتی جارہی ہے،آصف زرداری کی جسم میں پلیٹ لیٹس کی مقدارتیزی سے گررہی ہے،

  • اب ایسے نہیں چلے گا، خواجہ سعد رفیق کو پولیس نے روک دیا…

    اب ایسے نہیں چلے گا، خواجہ سعد رفیق کو پولیس نے روک دیا…

    اب ایسے نہیں چلے گا، خواجہ سعد رفیق کو پولیس نے روک دیا…

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں پیراگون ہاوَسنگ سوسائٹی کیس کی سماعت آج ہونی ہے، مسلم لیگ ن کے رہنما رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق کو سخت سیکورٹی میں‌عدالت لایا گیا،

    اس موقع پر خواجہ سعد رفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالتوں کو ہائی جیک نہیں کرنے دیں گے ،خواجہ سعد رفیق نے اتنا ہی کہا تھا کہ پولیس نے خواجہ سعد رفیق کو میڈیا سے گفتگو کرنے سے روک دیا

    میں ملنے گئی تو زرداری وہیل چیئر سے اٹھے، پولیس نے کہا دفعہ ہو جاؤ، آصفہ بھٹو

    آصف زرداری کا طبی معائنہ، کونسی بیماری اور ڈاکٹر نے کیا تجویز کیاِ؟

    واضح رہے کہ 11 دسمبر کو لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کی عبوری ضمانت خارج کردی تھی، جس کے بعد نیب نے دونوں بھائیوں کو حراست میں لے لیا تھا۔ خواجہ برادران کو پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار کیا گیا ہے جبکہ دونوں بھائی پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل سمیت 3 مقدمات میں نیب کو مطلوب تھے۔