Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • راجہ پرویز اشرف ای سی ایل سے نام نکلوانے کے لئے متحرک

    راجہ پرویز اشرف ای سی ایل سے نام نکلوانے کے لئے متحرک

    سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کا نام ای سی ایل سے نکلوانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جیف جسٹس اطہرمن اللہ اور جسٹس محسن اختر کیانی نے سماعت کی ،اسلام آباد ہائی کورٹ نے درخواست پر نیب سے پیراوائز کمنٹس طلب کر لیے .

    راجہ پرویز اشرف کے وکیل نے کہا کہ ٹرائل کورٹ کےجج چھٹیوں پرہیں،عدالت نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے،پراسیکیوٹر نیب نے کہا کہ جج محمد بشیر 6 ستمبر کو واپس آ جائیں گے، جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پراسیکیوٹر نیب احتساب عدالت میں آپ کے حق میں بیان دیں گے،

    نندی پور ریفرنس، راجہ پرویز اشرف نے فرد جرم پرعدالت میں کیا کہا؟

    واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں وکیل فاروق ایچ نائیک کے ذریعے درخواست دائر کی گئی ،درخواست میں سیکرٹری داخلہ،چیئرمین نیب اور ڈی جی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن فریق بنایاگیا ۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیاکہ نو اور دس ستمبر کو بیرون ملک کانفرنس میں شرکت کے لئے جانا ہے۔2013 میں میرے خلاف سیاسی کیس بنایا گیا۔درخواست میں کہاگیاکہ آٹھ دفعہ بیرون ملک جانے کی اجازت لیکر واپس آیا ہوں۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست منظور کی جائے۔

     

    وفاداریاں تبدیل کرنے والوں نے نقصان پہنچایا، راجہ پرویز اشرف

  • شریف فیملی کیخلاف وعدہ معاف گواہوں کی درخواست ضمانت پر سماعت

    شریف فیملی کیخلاف وعدہ معاف گواہوں کی درخواست ضمانت پر سماعت

    شہباز شریف فیملی کے خلاف وعدہ معاف گواہوں کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہبازشریف،حمزہ شہبازاوردیگرکے خلاف وعدہ معاف گواہوں کی ضمانت کی درخواستوں پرسماعت ہوئی، لاہور ہائی کورٹ نے نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کرلیا .

    درخواست گزارشاہد رفیق اور آفتاب محمود نے کہا کہ حمزہ شہباز سمیت دیگر کی کرپشن میں سہولت کار کا کردار ادا کیا،عثمان انٹرنیشنل نامی کمپنی سے رقوم شریف فیملی کے اراکین کو منتقل کیں، جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے، درخواست ضمانت منظور کی جائے،

    شریف فیملی مشکلات کا شکار،شہباز شریف کے بعد کس کی جائیداد ضبط ہونے جا رہی ہے؟

    واضح رہے کہ حمزہ شہباز اور سلمان شہباز منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار آفتاب محمود اور شاہد رفقی کی وعدہ معاف گواہی کی درخواست چیئرمین نیب نے منظور کر لی ہے، لاہور کی احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی تونیب نے گرفتار ملزمان آفتاب محمود اور شاہد رفیق کو عدالت میں پیش کیا ،نیب نے دوران سماعت عدالت کو بتایا کہ گرفتارملزمان آفتاب محمود اور شاہد رفیق وعدہ معاف گواہ بن گئے ہیں،چیئرمین نیب نے ملزموں کی وعدہ معاف گواہ بننے کی درخواست منطور کرلی ہے ،

    دونوں ملزمان نے ایک ارب کے لگ بھگ منی لانڈرنگ کی، ملزم آفتاب محمود کے بیان کے مطابق اس نے یوکے و دیگر کمپنیوں سے شریف فیملیز کو بھاری رقوم منتقل کیں،آفتاب محمود نے اعتراف کیا کہ اس نے بے نامی افراد کے نام پر ٹی ٹیز بھی بھجوائیں،

    چند روز قبل وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے معاون خصوصی شہزاد اکبر نے کہا تھا کہ حسن،حسین نواز،سلیمان شہباز،علی عمران اشتہاری مجرم ڈکلیئر ہوچکےہیں، حسن،حسین نواز،سلیمان شہبازواپس نہ آئےتوجائیدادیں ضبط ہوسکتی ہیں،

    شہباز شریف فیملی کو 10 کمپنیوں سے کتنے پیسے بھیجے گئے؟ نیب نے رپورٹ جمع کروا دی

  • فریال تالپور، سندھ اسمبلی اجلاس میں شرکت کی درخواست،عدالت کا جواب

    فریال تالپور، سندھ اسمبلی اجلاس میں شرکت کی درخواست،عدالت کا جواب

    اسلام آباد ہائی کورٹ میں فریال تالپور کی سندھ اسمبلی اجلاس میں شرکت کیس کی سماعت ہوئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عدالت نے فریال تالپور کے وکیل کو لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی ،فریال تالپور کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ فریال تالپور جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں ہیں،

    جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ احتساب عدالت اسلام آباد تو آپ کے حق میں فیصلہ دے چکی ہے، جس پر فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ سپرنٹنڈنٹ جیل کہتے ہیں وزارت داخلہ پنجاب سے اجازت چاہیے، چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ متعلقہ فورم وزارت داخلہ پنجاب ہے ،اسپیکر سندھ اسمبلی کے حکم پر عملدرآمد کرا سکتا ہے،پنجاب حکومت ہمارے دائرہ کار میں نہیں،آپ اس معاملے پر لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ سے رجوع کریں،

    واضح رہے کہ جعلی اکاونٹس کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت مسترد ہونے پر فریال تالپور کو نیب نے گرفتار کیا ہے، نیب نے فریال تالپور کی رہائشگاہ کو سب جیل قرار دیا تھا ، جسمانی ریمانڈ ختم ہونے کے بعد عدالت نے انہیں جیل بھجوا دیا، اب فریال تالپور اڈیالہ جیل میں قید ہیں،

    یاد رہے کہ کہ جعلی اکاونٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری نیب کی حراست میں ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد نیب نے زرداری ہاوس سے آصف زرداری کو گرفتار کیا تھا، آصف زرداری جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں ہیں. ان سے تحقیقات جاری ہیں، آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپورکو بھی نیب نے گرفتار کر رکھا ہے۔

    نیب کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے جعلی دستاویزات پر قرض لےکرہڑپ کرلیا، 2009 میں ڈیڑھ ارب پھر 2012 میں مزید 80 کروڑقرض لیاگیا ، فراڈ سے نیشنل بینک کو 3 ارب 77 کروڑکا نقصان پہنچایا گیا، آصف زرداری نے بطورصدرمملکت نیشنل بینک حکام پر اثراندازہو کرقرض لیا.

    نواز شریف کے بعد آصف زرداری کا اے سی بھی بند

    نیب کے مطابق آصف زرداری پارک لین کمپنی کے 25 فیصد شیئرہولڈررہے،آصف زرداری نے جعلی کمپنی پارتھینون بناکرڈیڑھ ارب قرض لیا، آصف زرداری اورساتھیوں کی کرپشن،منی لانڈرنگ ثابت ہوگئی

    نواز شریف سے جیل میں سہولیات واپس، نواز کی جیلر کی منتیں

    سہولتیں کون سی ہیں جو لے لیں گے، آصف زرداری کا شکوہ

  • کرتارپورراہداری، بھارت کے ساتھ مذاکرات کا چوتھا مرحلہ اسی ہفتے ہونے کا امکان

    کرتارپورراہداری، بھارت کے ساتھ مذاکرات کا چوتھا مرحلہ اسی ہفتے ہونے کا امکان

    کرتارپورراہداری پرپاک بھارت تکنیکی مذاکرات کا چوتھا مرحلہ ،دونوں ممالک میں مذاکرات کا یہ دور رواں ہفتے ہونے کا امکان ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرتارپورراہداری پرتکنیکی ماہرین کی مشاورت 30 اگست کو متوقع ہے، مذاکرات کا یہ دورڈیرہ بابانانک زیرو پوائنٹ کے مقام پرہوگا،دریائے راوی پر بنائے جانے والے پل کے تکنیکی پہلووَں کا جائزہ لیا جائے گا،پاکستان نے راہداری منصوبے کے حوالے سے98 فیصد کام مکمل کر لیا ہے،پاکستانی وفد بھارتی حکام کو اپنی ورکنگ سے متعلق آگاہ کرے گا،پاکستان نے تکنیکی ماہرین کے مذاکرات کے لیے بھارتی درخواست کا جواب دے دیا،پاکستان نے مذاکرات کے مرحلے کےلیے30 اگست کی تجویز دی ہے

    کرتارپور راہداری کب کھولی جائے گی؟ گورنر پنجاب نے بتا دیا

    واضح رہے کہ پاکستان کی حکومت نے کرتارپور راہداری کو جلد از جلد مکمل کرنے کا فیصلہ کرلیا ، پاکستان سکھ کمیونٹی کو ہر ممکن سہولت پہنچائے گا اسی لیے پاکستان نے کرتارپورراہداری کو پاک بھارت تناؤ کی نذر نہیں ہونے دیا، اطلاعات کے مطابق کرتارپورراہداری پر جاری کام 31 اگست تک مکمل کرلیا جائے گا

  • وزیراعظم کا کشمیر پر خطاب، مریم اورنگزیب نے کی تنقید

    وزیراعظم کا کشمیر پر خطاب، مریم اورنگزیب نے کی تنقید

    مسلم لیگ ن نے کشمیر کے مسئلہ پر بھی سیاست شروع کر دی، وزیراعظم عمران خان نے کشمیر کے حوالہ سے گزشتہ روز خطاب کیا اور اس میں قوم کو کہا کہ وہ کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے ہر جمعہ کو احتجاج کریں

    وزیراعظم اور سعودی ولی عہد میں رابطہ،مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرارداوں کے مطابق حل ہونا چاہیے، سعودی ولی عہد

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے کشمیر پر قوم سے خطاب کے بعد مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا، مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران صاحب ذرایہ بتا دیں،جولوگ 10فیصد منھگائی سے تنگ ہیں انہیں کس وقت اورکہاں کھڑے ہونا ہے؟ملکی معیشت کی تباہی کیخلاف کس وقت کہاں کھڑےہوناہے ؟، ایک سال میں 7600 ارب کے تاریخی قرض کیخلاف کس وقت کہاں کھڑے ہونا ہے ،

    پاکستان جنگ کی تیاری کر رہا، کب حملہ کرے گا،بھارتی میڈیا کی رپورٹ نے بھارت میں کھلبلی مچا دی

    مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ عمران صاحب ملک کوآئی ایم ایف میں گروی رکھنے کیخلاف کس وقت کہاں کھڑے ہوناہے ؟،عمران صاحب ایک سال میں ترقی کی شرح آدھی،منھگائی 3گنا ہونےکیخلاف کس وقت کہاں کھڑے ہونا ہے ،ایک سال میں گیس 200 فیصد ،بجلی 35فیصد منھگی ہونےکیخلاف کس وقت کہاں کھڑےہوناہے ،ایک سال میں حکومتی اخراجات میں1100ارب کےاضافےکیخلاف کس وقت کہاں کھڑے ہونا ہے؟

    ٹرمپ مودی ملاقات، مودی کا کشمیر پر ثالثی قبول کرنے سے انکار

    ن لیگی رہنما مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ ملک میں بدترین میڈیاسنسرشپ،اپوزیشن کی زبان بندی کیخلاف کس وقت کہاں کھڑے ہونا ہے ،گیس،بجلی کےبلوں،ادویات کی قیمتوں میں کھربوں کی کرپشن کیخلاف کس وقت کہاں کھڑے ہوناہے؟،ایک کروڑنوکری اور 50لاکھ گھرمیں سےایک بھی نوکری اورگھرنہ ملنےکیخلاف کس وقت کہاں کھڑے ہوناہے؟،عمران صاحب زراعت، کسان اور حاجیوں کیلیے سبسڈی چھیننے کیخلاف کس وقت کہاں کھڑے ہے؟،

    ثابت ہوگیا بھارت دنیا سے حقائق چھپا رہا ہے، شاہ محمود قریشی

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہر ہفتےساری قوم کشمیریوں کیلیے نکلے گی ، آدھا گھنٹا کشمیریوں کیلیے وقف کرناہوگا، کشمیریوں کیلیےجمعےکو12بجے سےساڑھے12بجے تک سرکاری دفاتر میں کام روکیں اور نکلیں ، کیا بڑے بڑے ممالک صرف اپنی تجارت دیکھیں گے، دونوں ممالک کے پاس نیوکلیئر ہتھیارہیں،یہ جنگ کوئی نہیں جیتے گا، دنیا ہمارے ساتھ ہویا نہیں ہم آخری حد تک جائیں گے .

  • وسیم اخترکا یوٹرن، چوبیس گھنٹے گزرنے سے قبل ہی مصطفیٰ کمال کو معطل کر دیا

    وسیم اخترکا یوٹرن، چوبیس گھنٹے گزرنے سے قبل ہی مصطفیٰ کمال کو معطل کر دیا

    میئرکراچی وسیم اختر نے مصطفیٰ کمال کو معطل کردیا

     

    ضلعی چیئرمین مصطفیٰ کمال کو بریفنگ دینے کے حوالہ سے پریشان، کراچی سے بھاگ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میئر کراچی سید وسیم اختر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں کچرے ،سیوریج اورصاف پانی کےمسائل ہیں،نیک نیتی سے کراچی کے مسائل حل کرنا چاہتا ہوں ،کراچی کے مسائل پر وفاقی وزیرعلی زیدی سے بات کی ،مصطفیٰ کمال نےعہدہ ملتے ہی کے ایم سی پر چائنہ کٹنگ کردی،

    مصطفیٰ کمال آتے ہی چھا گئے، رات دو بجے افسران کو طلب کر لیا

    وسیم اختر کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں سندھ حکومت وسائل نہیں دے رہی ،ہمیں خود کام کرنا ہوگا ،مصطفیٰ کمال کی پیشکش پراختلافات بھلا کر لبیک کہا، مصطفیٰ کمال مجھ پرذاتی تنقید بھی کرچکےہیں،افسوس ہوا میری دیانتداری کا غلط فائدہ اٹھایاگیا،اس سے پتہ چلتا ہے آپ کراچی کے لیےسنجیدہ نہیں تھے، آپ بتاتےآپ کے پاس کراچی صاف کرنےکا کون سافارمولاہے،

    میئر کراچی نوٹفکیشن منسوخ نہیں کریں گے،مصطفیٰ کمال، پیپلز پارٹی نے بھی حمایت کا اعلان کر دیا

    میئر کراچی وسیم اختر کا مزید کہنا تھا کہ آپ کو صرف ڈی جی گاربیج کا عہدہ دیاگیا تھا ،ہر چیزکاطریقہ ہوتا ہے،نوٹیفکیشن کےبعدآپ کو ڈیوٹی جوائن کرنی چاہیے تھی ممصطفیٰ کمال بدتمیز ہیں اس قابل نہیں کہ ان کے ساتھ ملاجائے ،مصطفیٰ کمال کوبدتمیزی پرمعطل کیا،صرف سیاست چمکا رہے ہیں،

    کراچی کی صفائی، وسیم اختر اور مصطفیٰ کمال میں جنگ چھڑ گئی، مصطفیٰ کمال پروجیکٹ ڈائریکٹر گاربیج تعینات

    واضح رہے کہ پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سابق ناظم کراچی مصطفی کمال نے میئر کراچی کو چیلنج کیا تھا کہ مجھے موقع دیں 90 دن میں کچرا صاف کر دونگا، جس کے بعد وسیم اختر نے انہیں 90 روز کیلئے پروجیکٹ ڈائریکٹر گاربیج تعینات کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ میئر نے کراچی کی تمام دستیاب وسائل بھی مصطفی کمال کو دینے کی ہدایت کی اور کہا کہ مصطفی ٰکمال 90 دن کے اندر کراچی کا کچرااٹھا کر دکھائیں

    مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ میئر کراچی سے درخواست ہے متعلقہ افسران سے کہیں کہ میری کال ریسیوکریں،آج ایم کیوایم ناکام ہوگئی،ایم کیوایم کے نمایندوں کا عہدوں پررہنےکاجوازنہیں ،میئرکراچی جاری کردہ نوٹیفکیشن منسوخ نہیں کریں گے ،مجھےلاجسٹک کی سہولیات دی جائیں تین مہینے میں کام کردوں گا،ایم کیوایم کے بلدیاتی نمایندے اب مجھے جوابدہ ہیں،جو میری کال کا جواب نہیں دے گا میں اس کے گھر چلا جاؤں گا،تمام کارکنان تیاریاں پکڑیں ، سب مل کر شہر صاف کرینگے ،سالڈویسٹ مینجمنٹ کےاختیارات یونین سطح تک جانےچاہییں

  • شفاف انتخابات کے لیے تربیت بنیادی اہمیت کی حامل ہے، بابر یعقوب

    شفاف انتخابات کے لیے تربیت بنیادی اہمیت کی حامل ہے، بابر یعقوب

    سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے کہا کہ شفاف انتخابات کے لیے تربیت بنیادی اہمیت کی حامل ہے الیکشن اکیڈمی کا قیام خوش آئند ہے،

    الیکشن کمیشن کے اراکین کی تقرری، فردوس عاشق اعوان نے اپوزیشن کو چپ کروا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے ملتان میں الیکشن اکیڈمی کا افتتاح کیا، اس موقع پر انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شفاف انتخابات کے لیے تربیت بنیادی اہمیت کی حامل ہے،افسران اور عملے کی استعداد کار بڑھانے کے لیے اکیڈمی قائم کی گئی ہے،اکیڈمی میں مختلف تربیتی پروگرامز اور کورسز کرائے جائیں گے،

    الیکشن کمیشن کے دو ممبران کی تقرری، خورشید شاہ کا قانونی کاروائی کا اعلان

    بابر یعقوب کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں تربیتی پروگرامز کو نظرانداز کیا جاتا تھا،اکیڈمی کاقیام نئے سفر کا صرف ایک آغاز ہے،اکیڈمی کو دور جدید کے چیلنجزسے نمٹنے کے لیے جدید خطوط پر استوار کیا ہے،چیف الیکشن کمشنر نے شفاف انتخابات کے لیے بہت خدمات انجام دیں،اکیڈمی کا مرکزی ہال چیف الیکشن کمشنر کے نام سے منسوب کیا ہے ،برطانیہ ،کینیڈاسمیت عالمی پارٹنرزنے بھی اکیڈمی کے قیام میں تعاون کیا

    بابر یعقوب کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کا سب سے اہم کام ملک میں شفاف انتخابات کرانا ہے،الیکشن کمیشن کے 199 افسران کی 7 مراحل میں تربیت کی جا چکی ہے،2018 کےعام انتخابات میں لاہوریونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسزمیں افسران کی ٹریننگ کی گئی

    الیکشن کمیشن کی اراکین کی تقرری، مسلم لیگ ن بھی میدان میں آگئی، مریم اورنگزیب کا بڑا اعلان

  • افسران کسی قسم کے دباؤ میں آئے بغیر کام کریں، چیئرمین نیب

    افسران کسی قسم کے دباؤ میں آئے بغیر کام کریں، چیئرمین نیب

    چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے نیب راولپنڈی کا دورہ کیا ہے

    پارک لین ریفرنس میں نیب نے کی ایک اور گرفتاری، زرداری مشکل میں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب راولپنڈی کے دورہ کے دوران ڈی جی نیب عرفان منگی نے چیئرمین نیب کو بریفنگ دی ، نیب کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ چیئرمین نیب کو جعلی بینک اکاوَنٹس کیس سے متعلق بریفنگ دی گئی،چیئرمین نیب نے راولپنڈی بیورو کی کارکردگی کی تعریف بھی کی،

    اس موقع پر چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ افسران کسی قسم کے دباؤ میں آئے بغیر کام کریں،تمام مقدمات کو میرٹ پر منطقی انجام تک پہنچایا جائے ،تمام ملزموں کو الزامات کے دفاع کا پورا موقع دیا جائے ،

     

    زرداری کا بچنا اب مشکل، منی لانڈرنگ کیس کا مبینہ مرکزی ملزم بنا وعدہ معاف گواہ

    یاد رہے کہ کہ جعلی اکاونٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری نیب کی حراست میں ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد نیب نے زرداری ہاوس سے آصف زرداری کو گرفتار کیا تھا

    نیب کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے جعلی دستاویزات پر قرض لےکرہڑپ کرلیا، 2009 میں ڈیڑھ ارب پھر 2012 میں مزید 80 کروڑقرض لیاگیا ، فراڈ سے نیشنل بینک کو 3 ارب 77 کروڑکا نقصان پہنچایا گیا، آصف زرداری نے بطورصدرمملکت نیشنل بینک حکام پر اثراندازہو کرقرض لیا.

    نواز شریف کے بعد آصف زرداری کا اے سی بھی بند

    نیب کے مطابق آصف زرداری پارک لین کمپنی کے 25 فیصد شیئرہولڈررہے،آصف زرداری نے جعلی کمپنی پارتھینون بناکرڈیڑھ ارب قرض لیا، آصف زرداری اورساتھیوں کی کرپشن،منی لانڈرنگ ثابت ہوگئی

  • ضلعی چیئرمین مصطفیٰ کمال کو بریفنگ دینے کے حوالہ سے پریشان، کراچی سے بھاگ گئے

    ضلعی چیئرمین مصطفیٰ کمال کو بریفنگ دینے کے حوالہ سے پریشان، کراچی سے بھاگ گئے

    ایم کیو ایم کےضلعی چیئرمینز مصطفی ٰکمال کو بریفنگ دینے یا نہ دینے پر پریشان ،اپنے موبائل فون بند کر دئیے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم کے ضلعی چیئرمین سابق سٹی ناظم اور پروجیکٹ ڈائریکٹر گاربیج مصطفیٰ کمال کو بریفنگ دینے کے حوالہ سے پریشان ہیں، کراچی ضلع وسطی کے چیئرمین ریحان ہاشمی اچانک اسلام آباد روانہ ہو گئے ،ضلع شرقی، غربی اور کورنگی کے ضلعی چیئرمینز نے اپنے فون بند کردیئے ،

    مصطفیٰ کمال آتے ہی چھا گئے، رات دو بجے افسران کو طلب کر لیا

    کراچی سے کچرا صاف کرنے کے لیے پروجیکٹ ڈائریکٹر گاربیج مصطفیٰ کمال کی جانب سے بلایا گیا اجلاس کے ایم سی افسران کی عدم شرکت کے باعث نہ ہوسکا۔ میئر کراچی کی جانب سے پروجیکٹ ڈائریکٹر گاربیج تعینات کیے جانے کے بعد مصطفیٰ کمال نے رات گئے اصغر علی شاہ اسٹیڈیم میں اجلاس طلب کیا تھا جس میں کے ایم سی افسران کو شرکت کی ہدایت کی گئی تھی تاہم افسران کی عدم شرکت پر اجلاس نہ ہوسکا اور مصطفیٰ کمال اسٹیڈیم سے واپس روانہ ہوگئے۔

    مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ کے ایم سی افسران کو بریفنگ کے لیے بلایا تھا مگر وہ نہیں آئے، افسران نے بتایا کہ میئر کراچی نے انہیں آنے سے منع کردیا، میئر کو بھی فون کیا انہوں نے فون نہیں اٹھایا، چاہتا تھا کہ اپنے باس کو پیشرفت سے آگاہ کرسکوں

    میئر کراچی نوٹفکیشن منسوخ نہیں کریں گے،مصطفیٰ کمال، پیپلز پارٹی نے بھی حمایت کا اعلان کر دیا

    واضح رہے کہ پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سابق ناظم کراچی مصطفی کمال نے میئر کراچی کو چیلنج کیا تھا کہ مجھے موقع دیں 90 دن میں کچرا صاف کر دونگا، جس کے بعد وسیم اختر نے انہیں 90 روز کیلئے پروجیکٹ ڈائریکٹر گاربیج تعینات کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ میئر نے کراچی کی تمام دستیاب وسائل بھی مصطفی کمال کو دینے کی ہدایت کی اور کہا کہ مصطفی ٰکمال 90 دن کے اندر کراچی کا کچرااٹھا کر دکھائیں

    کراچی کی صفائی، وسیم اختر اور مصطفیٰ کمال میں جنگ چھڑ گئی، مصطفیٰ کمال پروجیکٹ ڈائریکٹر گاربیج تعینات

    مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ میئر کراچی سے درخواست ہے متعلقہ افسران سے کہیں کہ میری کال ریسیوکریں،آج ایم کیوایم ناکام ہوگئی،ایم کیوایم کے نمایندوں کا عہدوں پررہنےکاجوازنہیں ،میئرکراچی جاری کردہ نوٹیفکیشن منسوخ نہیں کریں گے ،مجھےلاجسٹک کی سہولیات دی جائیں تین مہینے میں کام کردوں گا،ایم کیوایم کے بلدیاتی نمایندے اب مجھے جوابدہ ہیں،جو میری کال کا جواب نہیں دے گا میں اس کے گھر چلا جاؤں گا،تمام کارکنان تیاریاں پکڑیں ، سب مل کر شہر صاف کرینگے ،سالڈویسٹ مینجمنٹ کےاختیارات یونین سطح تک جانےچاہییں

  • سچ کوجھوٹ سےملائیں گے تو سب برباد ہوجائے گا،چیف جسٹس

    سچ کوجھوٹ سےملائیں گے تو سب برباد ہوجائے گا،چیف جسٹس

    سپریم کورٹ میں ویڈیو لنک کے ذریعے لاہور رجسٹری میں کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے ملزم کی بریت کے خلاف درخواست مسترد کر دی

    گرفتار اراکین اسمبلی کے پروڈکشن آرڈرز، سپریم کورٹ نے بڑا حکم دے دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نےکیس کی سماعت کی ،دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ واضح کرچکی ہے کہ جہاں بھی سچ کوجھوٹ سے ملائیں گے سب برباد ہو جائے گا،اللہ کا حکم ہے سچ کو غلط نہ کرو، ملزمان کا رول ہی بدل دیا گیا، سارا مسئلہ پانی سے شروع ہوا اور اس حوالے سے کوئی ثبوت ہی نہیں ہے،

    نواز شریف اثاثے چھپانے پر نااہل ہوئے،غلط بیان حلفی جرم ہے، سپریم کورٹ

    عدنان احمد نے کہا کہ ملزمان کیخلاف لودھراں ،بہاول نگر ،ملتان لاہور اور بہاولپور سے شکایات ملی تھیں ، ملزمان میں شامل خواتین سادہ لوح افرادکو پیسوں کا لالچ دے کرگردہ فروخت کرنے پر راضی کرتیں ،

    چیف جسٹس نے کہا کہ ٹرائل کورٹ نےکیسے یقین کرکے ملزم کوسزادے دی ،سچ کوجھوٹ سےملائیں گے سب برباد ہوجائے گا،

    جج ارشد ملک ویڈیواسکینڈل ،سپریم کورٹ نے تمام درخواستیں خارج کر دیں

    ملزم کوبری ہوئے 6 سال گزرچکے ، ہائیکورٹ نے 2013 میں ملزم عبدالقیوم کوبری دیاتھا ،عدالت نےملزم کی بریت کے خلاف درخواستیں مستردکردیں

    پولیس کی گواہی، سپریم کورٹ نے ایسے ریمارکس دیئے کی پولیس کی خوشی کی انتہا نہ رہی