Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

    وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

    وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے ملاقات کی ہے

    نوجوان ہو جائیں تیار، وزیراعظم لا رہے ہیں خصوصی پروگرام

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں مقبوضہ جموں کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غیرآئینی اقدامات پر بھی بات چیت کی گئی.

    مودی کے خلاف وزیراعظم عمران خان کا بڑا اعلان، کیا کہا؟ بھارت ہوا پریشان

    دونوں رہنماؤں کے مابین ملاقات میں افغان امن عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ،وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف کے مابین ملاقات میں ملکی سلامتی صورتحال پر بات چیت کی گئی، ملاقات میں خطےکی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پربات چیت کی گئی .

    بھارت کے ساتھ جنگ میں پاکستان کو کسی کی مدد کی ضرورت نہیں، بھارت کے ہوش اڑا دینے والی خبر آ گئی

    وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف کی ملاقات میں امن و امان کے حوالہ سے بھی بات چیت کی گئی , ملاقات میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور اور امن و امان کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا.

    واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹفکیشن ہونے کے بعد یہ پہلی ملاقات ہے .

     

  • شیخ رشید احمد کشمیر کے دورے پر کب جا رہے ہیں؟ اعلان کر دیا

    شیخ رشید احمد کشمیر کے دورے پر کب جا رہے ہیں؟ اعلان کر دیا

    وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وہ 24 اگست سے آزاد کشمیر کے دورے پر جا رہے ہیں، اپنے وطن کیلیے جان دینے والوں کو کوئی شکست نہیں دے سکتا،

    کوئی غلط فہمی میں نہ رہے،کشمیرفلسطین یا بوسنیا نہیں،شیخ رشید

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کے ساتھ خون کا رشتہ ہے ،وزیراعظم نےکشمیریوں کا مقدمہ بھرپور طریقے سے لڑا ، بھارت مسلمانوں پر ظلم کررہا ہے ، بھارت سے مذاکرات کے راستے بند ہوچکے،مودی نے اپنے آپ کوخود پھنسایا

    کشمیریوں کی مدد کیسے کریں گے، شیخ رشید نے ایسا دبنگ اعلان کیا کہ ہر کوئی حیران رہ گیا

    شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ ایم ایل ون بنانے کے لیے وزیراعظم عمران خان پرعزم ہیں،عمران خان کی قیادت میں ریلوے کوٹھیک کریں گے، وزیراعظم کو کہہ چکاہوں بیوروکریٹس کام نہیں کررہے،میں نےکہا تھا 3 ماہ مشکل ہیں،کشمیر کا علم نہیں تھا ،23 نئی ٹرینیں چلائی ہیں،کریڈٹ ملازمین کوجاتا ہے .

    بھارت نے منتیں کی تو شیخ رشید نے بھی دبنگ اعلان کر دیا

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں نظام زندگی معطل ہوئے آج 18 دن ہوگئے ہیں، حریت رہنماؤں نے مقبوضہ کشمیر میں بڑے احتجاج کی کال دے دی ہے ، سری نگرسمیت متعدد علاقوں میں پتھراؤ کے واقعات پیش آئے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں 18 روز سے کاروبار زندگی معطل ہے، لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔ باہر نکلنے والوں کو پیلٹ گن اور آنسو گیس سے نشانہ بنایا جا رہا ہے، بھارتی فوج بچوں کو زخمی اور گھروں پر چھاپے مار کر بچوں اور مردوں کو حراست میں لے رہی ہے۔

  • حب پاور پلانٹ منصوبے کے پہلے یونٹ کا افتتاح وزیراعظم کب کریں گے؟

    حب پاور پلانٹ منصوبے کے پہلے یونٹ کا افتتاح وزیراعظم کب کریں گے؟

    وزیراعظم عمران خان سے چائنہ حب پاورجنریشن کمپنی کے وفد نےملاقات کی ہے

     

    نوجوان ہو جائیں تیار، وزیراعظم لا رہے ہیں خصوصی پروگرام

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وزیراعظم ہاؤس میں چائنہ حب پاورجنریشن کمپنی کے وفد نے ملاقات کی ہے، وفد نے حب میں 1320 میگاواٹ کے پاورپلانٹ منصوبے پربریفنگ دی،وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاورپلانٹ حبکواورچائنا پاورہولڈنگ کمپنی کامشترکہ منصوبہ ہے ، حب میں لگنے والے پاورپلانٹ کی لاگت 2 ارب امریکی ڈالرہے ، منصوبےکاپہلایونٹ نیشنل گرڈ سےمنسلک ہوچکا.

    مودی کے خلاف وزیراعظم عمران خان کا بڑا اعلان، کیا کہا؟ بھارت ہوا پریشان

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ چینی کمپنی پاکستان میں انرجی منصوبہ لگائےگی، حکومت سرمایہ کاروں کوسہولت دینے کیلئےپرعزم ہے، چین کےمنصوبےپاکستان کی معاشی ترقی کیلئےاہم ہیں،حکومتی توانائی پالیسی متبادل اورقابل تجدیدذرائع پرمبنی ہے.

    بھارت کے ساتھ جنگ میں پاکستان کو کسی کی مدد کی ضرورت نہیں، بھارت کے ہوش اڑا دینے والی خبر آ گئی

    وزیراعظم حب پاور پلانٹ منصوبے کے پہلے یونٹ کا افتتاح اکتوبر میں کریں گے

  • نفرت انگیزمواد پھیلانے کے مجرم کی بریت کی درخواست مسترد

    نفرت انگیزمواد پھیلانے کے مجرم کی بریت کی درخواست مسترد

    سپریم کورٹ نے نفرت انگیزمواد پھیلانے کے مجرم قاری اسحاق غازی کی بریت کی درخواست مسترد کر دی

    سپریم کورٹ میں بحریہ ٹاؤن کی جمع ہونے والی رقم، وفاقی حکومت نے بڑا مطالبہ کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نفرت انگیز مواد پھیلانے کے کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں ہوئی، عدالت نے مجرم کی بریت کی درخواست مسترد کر دی ، سپریم کورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نفرت انگیزمواد صرف پھیلانا نہیں بلکہ پاس رکھنا بھی بڑاجرم ہے،سپریم کورٹ نے مجرم کی 5 سال قیداورایک لاکھ روپے جرمانےکی سزابرقراررکھی، مجرم کو 2015 میں اوکاڑہ پولیس نے گرفتار کیا تھا

    کے پی کے میں شجرکاری پرسپریم کورٹ کے ریمارکس جان کر ہوں حیران

    دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پولیس کی گواہی ناقابل قبول قرارنہیں دی جاسکتی،عدالتیں قانون کےمطابق پولیس گواہی پرانحصارکرسکتی ہیں، پولیس اہلکاربھی اتنے ہی اچھےگواہ ہیں جتناکوئی اورہوسکتا ہے، پولیس اورعام گواہ کی شہادت کیلئے معیاریکساں ہے،یہ موقف درست نہیں کہ صرف پولیس کی گواہی پرانحصارنہیں کیا جا سکتا، کوئی اورگواہ نہ ہوتوجرم ثابت کرنے کیلئےپولیس کی گواہی کافی ہے.

    نہ اسلام جھوٹ کی اجازت دیتا ہے اور نہ قانون، چیف جسٹس کے قتل کیس میں ریمارکس

  • نیب کا شہباز شریف کے خلاف شکنجہ مزید سخت

    نیب کا شہباز شریف کے خلاف شکنجہ مزید سخت

    نیب لاہور کی جانب سے شہباز شریف کے گرد شکنجہ سخت کر دیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب لاہور نے اربوں روپے کنسلٹنٹس کو ادا کرنے پرسابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے، گزشتہ 10سال کے پراجیکٹس کے دوران کنسلٹنٹس کو ادا شدہ اربوں روپے کی تفتیش شروع کی جائے گی ،نیب نے محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، محکمہ خزانہ اور متعلقہ محکموں سے رکارڈ طلب کر لیا، گزشتہ 10 برس میں اربوں روپے من پسند کنسلٹنٹس کو ادا کیے گئے،

    دوسری جانب نیب نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو ایک بار پھر طلب کر لیا، شہباز شریف کو 23 اگست کو طلب کیا گیا ہے، شہباز شریف سے چودھری شوگر ملز کیس کی تحقیقات کی جائیں گی.نیب کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تمام دستاویزات اور ریکارڈ کے ساتھ تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہوں ۔

    نیب نے چوہدری شوگر ملز کیس میں مریم نواز اورسابق وزیراعظم نواز شریف کے بھتیجے عباس شریف کو گرفتار کیا تھا ، جس کے بعد احتساب عدالت نے گرفتار مریم نواز اور عباس شریف کو 21 اگست تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا تھا۔ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں بتایا تھا کہ 2008 میں مریم نواز کے نام پر11 ملین کے شیئر تھے، مریم نوازچوہدری شوگرملزکی ڈائریکٹرہیں، مریم نوازکے84لاکھ روپے کے شیئر تھے، جو بڑھ کر 41 کروڑ ہوگئے

    گرفتاری کا خوف یا کچھ اور، نیب چھاپے کے فوری بعد استعفیٰ آ گیا

    دوسری جانب نیب نے شہباز شریف کے بیٹے حمزہ شہباز کو بھی چوھدری شوگر ملز کیس میں شامل تفتیش کر لیا ہے اور دستاویزات مانگ لی ہیں، نیب نے حمزہ شہباز کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے.

    نیب میں حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگر مل، منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی انکوائری ہو رہی ہے، حمزہ شہباز کی آئندہ پیشی پر نیب اپنی رپورٹ احتساب عدالت میں جمع کرائے گا۔

     

  • قندیل بلوچ قتل کیس ،ملزمان کو معاف کرنے کی درخواست مسترد

    سیشن عدالت ملتان میں ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت ہوئی ،عدالت نے ملزمان کو معاف کرنے کی درخواست مسترد کر دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عدالت نے قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت کے دورا ن کہا کہ غیرت کے نام پر قتل کا فیصلہ تمام گواہوں کی شہادتیں قلم بند ہونے کے بعد کیا جائے گا .عدالت میں قندیل بلوچ کے والدین نے اپنے بیٹوں کو معاف کرنے کی درخواست دائر کی تھی ،عدالت نے مزید گواہان کی شہادتوں کیلیےکیس کی سماعت 24 اگست تک ملتوی کردی.

    واضح رہے کہ قندیل بلوچ کے والدین نے بیٹی کے قتل میں ملوث بیٹوں کو معاف کرتے ہوئے انہیں بری کرنے کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا ،عدالت میں جمع کرائے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ بیٹی کے قتل میں نامزد بیٹوں وسیم اور اسلم کو اللہ کے واسطے معاف کر دیا۔والدین کی جانب سے جمع کرائے گئے بیان حلفی میں کہا گیا ہے کہ قندیل کے قتل میں غیرت کے نام پر بنائی گئی کہانی حقائق کے خلاف ہے

    ماڈل قندیل بلوچ کے والد محمد عظیم بلوچ نے اس وقت قندیل بلوچ کے قتل کا مقدمہ اپنے بیٹے محمد وسیم اوراس کے ساتھیوں حق نواز، محمد ظفر اور ان کے ڈرائیور عبدالباسط کے خلاف درج کروایا تھا، قندیل بلوچ کو ان کے بھائی محمد وسیم نے 15 جولائی 2016 کو ملتان میں قتل کر دیا تھا۔

  • وفاقی وزیر داخلہ کی طبیعت ناساز، ہسپتال منتقل

    وفاقی وزیر داخلہ کی طبیعت ناساز، ہسپتال منتقل

    وفاقی وزیر داخلہ اعجازشاہ کی طبیعت ناساز ہونے کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کی طبعیت ناساز ہونے کے بعدا نہیں طبی معائنے کیلیےاے ایف آئی سی منتقل کر دیا گیا ہے، اے ایف آئی سی کے سینئر ڈاکٹراعجاز شاہ کا طبی معائنہ کررہے ہیں ،

    وزیرداخلہ اعجاز شاہ کو دل میں تکلیف کے باعث اے ایف آئی سی لایا گیا ،وزیرداخلہ اے ایف آئی سی کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیرعلاج ہیں.

  • سپریم کورٹ کا حکم، جج ارشد ملک کو کہاں بھیج دیا گیا؟ اہم خبر

    سپریم کورٹ کا حکم، جج ارشد ملک کو کہاں بھیج دیا گیا؟ اہم خبر

    احستاب عدالت کے جج ارشد ملک کو لاہور ہائی کورٹ بھیجنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس اطہر من اللہ کی ہدایات پر قائم مقام رجسٹرار نے نوٹی فکیشن جاری کیا ، نوٹفکیشن میں کہا گیا کہ بادی النظر میں جج ارشد ملک مس کنڈکٹ کے مرتکب ہوئے ،جج ارشد ملک کے خلاف تادیبی کارروائی لاہور ہائی کورٹ کرے گی

    احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو کیس کا فیصلہ سپریم کورٹ میں کل صبح ساڑھے نو بجے سنایا جائے گا، گزشتہ روز چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ نے کیس کی سماعت کی تھی جسٹس عظمت سعید،جسٹس عمرعطابندیال بھہ بنچ کاحصہ تھے ،

    دوران سماعت چیف جسٹس نے کہا تھا کہ ارشد ملک کے کردارسے ججوں کے سرشرم سے جھک گئے ، عجیب جج ہیں فیصلے کے بعد مجرمان کے گھر چلے جاتے ہیں،پھرمجرم کے بیٹے سے ملنے مدینہ منورہ جاتے ہیں،ارشد ملک کے کردارسے متعلق بہت سی باتیں دیکھنے والی ہیں،

    سپریم کورٹ نے مزید کہا کہ لاہور ہائیکورٹ جج ارشد ملک کے خلاف کاروائی کرے، جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ جنہوں نے کہانی بنائی انہوں نے جان چھڑا لی، چیف جسٹس نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کاروائی کر سکتی ہے.

    چیف جسٹس نے کہا کہ وفاقی حکومت نے ابھی تک ارشد ملک کواپنے پاس کیوں رکھاہے؟ جج ارشدملک کی خدمات فوری واپس کی جائیں،حکومت ارشدملک کوپاس رکھ کرکیاکرناچاہتی ہے؟حکومت ارشدملک کو واپس نہ بھیج کرتحفظ دے رہی ہے، چیف جسٹس نے کہا کہ ایسےکردارکےحامل جج کوبہت سےلوگ بلیک میل کرسکتے ہیں،

     

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے جج ارشد ملک کی ویڈیو جاری کی تھی جس کے بعد احتساب عدالت کے جج کی خدمات دوبارہ لاہور ہائیکورٹ کے سپرد کر دی گئیں، جج ارشد ملک نے حلف نامے میں ویڈیو کو جعلی قرار دیا اور کہا کہ مجھے دھمکیاں دی گئیں اور بلیک میل کرنے کی کوشش کی.

    جج ارشد ملک کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرائے گئے بیان حلفی میں کہا گیا ہےکہ دوران سماعت نمائندگان کے ذریعے بارہا رشوت کی پیش کش کی گئی اورتعاون نہ کرنے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئی۔ مجھے کہا گیا کہ نواز شریف منہ بولی قیمت دینے کو تیار ہے. بیان حلفی میں مزید کہا گیا کہ فروری 2018 میں مہر جیلانی اور ناصر جنجوعہ سے ملاقات ہوئی، ملاقات میری بطور جج احتساب عدالت تعیناتی کے کچھ عرصے بعد ہوئی، ناصر جنجوعہ نے بتایا کہ انھوں نے سفارش کر کے مجھے جج لگوایا، ناصر جنجوعہ نے اپنے ساتھ موجود شخص سے تصدیق کرائی کہ میں نے چند ہفتے قبل تعیناتی کی خبر نہیں دی، میں نے اس دعوے کے بارے میں زیادہ سوچ بچار نہیں کی۔ جج ارشد ملک نے اپنے بیان حلفی میں مزید کہا کہ 16 سال پہلے ملتان کی ایک ویڈیو مجھے دکھائی گئی، ویڈیو کے بعد کہا گیا وارن کرتے ہیں تعاون کریں، ویڈیو دکھانے کے بعد دھمکی دی گئی اور وہاں سے سلسلہ شروع ہوا، سماعت کے دوران ان کی ٹون دھمکی آمیز ہوگئی، مجھے رائے ونڈ بھی لے جایا گیا اور نواز شریف سے ملاقات کرائی گئی، نواز شریف نے کہا جو یہ لوگ کہہ رہے ہیں اس پر تعاون کریں، نواز شریف نے کہا ہم آپ کو مالا مال کر دیں گے

     

     

  • نوجوان ہو جائیں تیار، وزیراعظم لا رہے ہیں خصوصی پروگرام

    نوجوان ہو جائیں تیار، وزیراعظم لا رہے ہیں خصوصی پروگرام

    کامیاب جوان پروگرام کا باقاعدہ آغاز وزیر اعظم ستمبر کے پہلے ہفتے میں کریں گے

    مودی کے خلاف وزیراعظم عمران خان کا بڑا اعلان، کیا کہا؟ بھارت ہوا پریشان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی کہ کامیاب جوان پروگرام میں قرض حصول کیلیے کسی تیسرے فرد کی گارنٹی کی شرط نہیں ہوگی، پہلی درجہ بندی میں نوجوانوں کو ایک سے 5 لاکھ روپے تک کے قرضے دیے جائیں گے، دوسری سطح پر 5 سے 50 لاکھ تک کے قرضے دیے جائیں گے، نوجوان براہ راست پورٹل کے ذریعے بینکوں سے قرض حاصل کر سکیں گے،پہلے مرحلے میں نیشنل بینک،بینک آف خیبر اوربینک آف پنجاب قرض دیں گے

    بھارت کے ساتھ جنگ میں پاکستان کو کسی کی مدد کی ضرورت نہیں، بھارت کے ہوش اڑا دینے والی خبر آ گئی

    بریفنگ میں وزیراعظم عمران خان کو بتایا گیا کہ پروگرام میں چھوٹے اوردرمیانے درجے کی صنعتوں کے فروغ پرخصوصی توجہ دی جارہی ہے،

    اجلاس میں معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار اور نعیم الحق،قائم مقام گورنراسٹیٹ بینک، صدر نیشنل بینک، صدر بینک آف خیبر، صدر بینک آف پنجاب، چیئرمین نادرا، چیئرمین این ٹی سی اور دیگر حکام شریک تھے، معاون خصوصی عثمان ڈار نے وزیراعظم کو کامیاب جوان پروگرام پر بریفنگ دی ،

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی میں مددگار ثابت ہوگا، پروگرام چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کی ترقی کے فروغ کا باعث بنے گا،

    پاکستان میں داعش کا وجود نہیں، ہمسایہ میں داعش کی موجودگی پرتحفظات ہیں، پاکستان

    وزیراعظم یوتھ افیئرز پروگرام کے تحت نوجوانوں کے لئے تعلیم اور ملازمتوں سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کے لئے 6 پروگرام اور یوتھ انٹرپرینیور شپ سکیم کے تحت ملک میں چھوٹے اور بڑے کاروباری شعبہ کے فروغ کے لئے قابل نوجوانوں کو اعانت پر کاروباری قرضے فراہم کئے جائیں گے ، سکل فار آل پروگرام کے تحت روایتی اور ٹیکنالوجی پر مبنی ٹریڈز میں فنی اور پیشہ ورانہ تربیت کے ذریعے ڈیڑھ لاکھ نوجوانوں کو بااختیار بنایا جائے گا۔ کامیاب جوان پروگرام اسٹارٹ اپ پاکستان پروگرام ہوگا

  • سپریم کورٹ میں بحریہ ٹاؤن کی جمع ہونے والی رقم، وفاقی حکومت نے بڑا مطالبہ کر دیا

    سپریم کورٹ میں بحریہ ٹاؤن کی جمع ہونے والی رقم، وفاقی حکومت نے بڑا مطالبہ کر دیا

    وفاقی حکومت نے بحریہ ٹاؤن کیس میں جمع کرائی گئی رقم لینے کے لئے سپریم کورٹ میں باضابطہ درخواست دائر کردی ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اٹارنی جنرل نے وفاق کی جانب سے باضابطہ درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئین کے مطابق عدالت میں جمع ہونے والی رقم پبلک فنڈ میں جانی چاہیے۔ درخواست پرآج ہی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کا موقف سنے بغیر کوئی حکم نہیں دے سکتے، جو بھی فیصلہ ہوگا آئین کے مطابق ہی ہوگا اس کے ساتھ ہی سپریم کورٹ نے وفاق کی درخواست پر سندھ حکومت کو نوٹس جاری کر دیا ۔

    درخواست کی سماعت کے دوران جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بحریہ ٹائون نے 27 اگست تک 25 ارب روپے جمع کرانے ہیں،جس پر وکیل بحریہ ٹاؤن نے کہا کہ عدالتی حکم کے مطابق رقم جمع کرا دینگے، بعد ازاں سپریم کورٹ نے کیس کی مزید سماعت گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد کرنے کا حکم جاری کیا۔

    سپریم کورٹ میں بحریہ ٹاؤن عملدرآمد کیس کی سماعت میں معزز جج جسٹس عظمت سعید اور وکیل بحریہ ٹاؤن اعتزاز احسن کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا ہے۔ سماعت کے دوران جسٹس عظمت سعید کی ریٹائرمنٹ پر اعتزاز احسن نے کہا کہ بحریہ راولپنڈی اور مری کے کیس بھی آج سن لیں، جس پر جسٹس عظمت سعی دنے کہا کہ میری ریٹائرمنٹ قریب آ رہی ہے اس لیے آج نہیں سنیں گے،دن کم ہیں سماعت مکمل نہ ہو سکی تو سماعت بے سود رہے گی۔

    اس موقع پر بینچ میں شامل معزز جج جسٹس فیصل عرب نے کہا کہ بحریہ ٹاؤن کی جانب سے 27 اگست کو رقم کی ادائیگی سے سپریم کورٹ کا فائدہ ہوگا دوسری جانب جسٹس عظمت سعید کی ریٹائرمنٹ سے سپریم کورٹ کا نقصان ہوگا۔دوران سماعت اعتزاز احسن نے جسٹس عظمت سعید کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ابھی سے آرام کی کوشش شروع کر دی ہے، جس پر برجستہ جواب دیتے ہوئے جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ کوشش نہیں میں نے آرام کرنا شروع کر دیا ہے

    واضح رہے کہ بحریہ ٹاؤن کراچی نے سات سال کے دوران سپریم کورٹ میں 460 ارب روپے جمع کرانے ہیں ،جسٹس شیخ عظمت سعید پر مشتمل تین رکنی بینچ نے بحریہ ٹاؤن عملدرآمد کیس کی سماعت کے دوران بحریہ ٹاؤن کراچی کی پیشکش قبول کرلی تھی جس کے تحت بحریہ ٹاؤن انتظامیہ کو 7 سال میں 460 ارب روپے کی ادائیگی کرنا ہوگی۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ بحریہ ٹاؤن 27 اگست تک 25 ارب کی ڈاؤن پیمنٹ کرے گا اور پہلے چار سال میں ڈھائی ارب روپے ماہانہ اور باقی رقم تین سال میں ادا کی جائے گی۔

    سپریم کورٹ نے قرار دیا تھا کہ بحریہ ٹاؤن اگر اقساط کی ادائیگی میں تاخیر کرے گا تو اسے 4 فیصد سود ادا کرنا ہوگا، رقم عدالت میں جمع ہوگی پھر اس کو قانون کے مطابق جس کو دینی ہے دیں گے۔