Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • اربوں روپے کے معدنی ذخائر کے غیرقانونی ٹھیکہ کا کیس، سماعت ہو گی آج

    اربوں روپے کے معدنی ذخائر کے غیرقانونی ٹھیکہ کا کیس، سماعت ہو گی آج

    نیب کورٹ لاہور میں اربوں روپے کے معدنی ذخائر کے غیرقانونی ٹھیکہ کے کیس کی سماعت آج ہو گی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق صوبائی وزیر سبطین خان کو جوڈیشل ریمانڈمکمل ہونے پر آج احتساب عدالت پیش کیا جائے گا ،عدالت نے تفتیش کی مکمل رپورٹ اور ریفرنس جلد بھجوانے کی ہدایت کررکھی ہے ،نیب پراسیکیوٹر کے مطابق سبطین خان نے اربوں روپے مالیت کے 500 میٹرک ٹن آئرن کا غیر قانونی ٹھیکہ دیا،ملزموں نےمن پسند کمپنی کو غیرقانونی ٹھیکہ دے کرنوازا

     

    آج نیب حکام سبطین خان کو احتساب عدالت میں پیش کریں گے، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، غیر متعلقہ افراد کو احاطہ عدالت میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی.

    چوہدری برادران کے دور میں اربوں کی کرپشن کرنیوالے صوبائی وزیر جنگلات گرفتار

     

    نیب کی جانب سے گرفتاری، صوبائی وزیر نے دیا استعفیٰ

     

    سبطین خان پر الزام ہے کہ انہوں نے 2007 میں جب چوہدری برادران اقتدار میں تھے بطور وزیر چنیوٹ میں معدنی وسائل کا ٹھیکہ دیا اور اروبوں رپے کی کرپشن کی،.

    واضح رہے کہ نیب نے سبطین خان کو گرفتار کیا تو انہوں نے وزارت سے استعفیٰ دے دیا. صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان نے سیاست کا آغاز 90 کی دہائی میں کیا، وہ 1990 سے 93 سے پنجاب اسمبلی کے رکن رہے اور ساتھ میں صوبائی وزیر جیل خانہ جات بھی تھے، چوہدری برادران کی جب حکومت بنی تو وہ وزیر معدنیات بنے، گزشتہ الیکشن میں صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان تحریک انصاف میں شامل ہوئے اور الیکشن جیتے، تحریک انصاف نے انہیں صوبائی وزیر بنا یا تھا.

  • شہباز شریف کے لئے نیب نے "پرچہ” تیار کر لیا،فیل ہوئے تو پہنچیں گے جیل

    شہباز شریف کے لئے نیب نے "پرچہ” تیار کر لیا،فیل ہوئے تو پہنچیں گے جیل

    شہباز شریف کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے اور ایل ڈبلیو ایم سی میں کرپشن کے معاملے پر نیب نے سوالات تیار کر لئے

    شہباز شریف کی گرفتاری سے متعلق ایسی خبر آ گئی کہ ن لیگ پریشان ہو گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب لاہورکی جانب سے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے لیے تیار کیےگئے سوالات کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں، نیب نےایل ڈبلیو ایم سی کیس میں 7سوالات تیار کررکھے ہیں،نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں بھی مختلف سوالات تیارکررکھے ہیں

    نیب کا شہباز شریف کے خلاف شکنجہ مزید سخت

    نیب کی جانب سے شہباز شریف کے لئے تیار کئے گئے سوالات میں
    محکمہ خزانہ اورقانون کی رائےکےخلاف لاہورویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی سمری کیوں منظورکی گئی؟ پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ فعال ہونے کے باوجود کمپنی بنانے کی ضرورت کیوں پیش آئی ؟صفائی کمپنی بنانے سے قبل منافع، استحکام اور کم خرچ ہونے کی تحقیق کرائی گئی تھیں یا نہیں ؟ کیا یہ بات درست ہے کہ کمپنی آئی اسٹیک کو قانونی طریقہ استعمال کیےبغیر ٹھیکہ دیا گیا،غیرملکی کمپنیوں کو320ملین ڈالرکا ٹھیکہ آوَٹ سورس کرنے کا اختیار کس نے دیا تھا،صفائی کمپنی کو منصوبےکےبغیر بڑی تعداد میں قرضہ اور امداد دینے کا فیصلہ کیوں کیا گیا،
    شامل ہیں.

    گرفتاری کا خوف یا کچھ اور، نیب چھاپے کے فوری بعد استعفیٰ آ گیا

    سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو آج نیب نے طلب کر رکھا ہے، شہباز شریف سے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ،اثاثہ جات کیس کی تحقیقات کی جائیں گی ،شہبازشریف پربورڈ آف ڈائریکٹرزکے کام میں مداخلت کا الزام ہے ، نیب شہبازشریف کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی بھی تحقیقات کر رہی ہے

    شریف فیملی مشکلات کا شکار،شہباز شریف کے بعد کس کی جائیداد ضبط ہونے جا رہی ہے؟

    دوسری جانب شہباز شریف کی طبیعت ناساز ہے، ان کی کمر میں درد ہے، دو روز قبل وہ احتساب عدالت میں بھی پیش نہیں ہوئے تھے

  • مریم نواز نے پھر "ابا” کے لئے مشکل کھڑی کر دی

    مریم نواز نے پھر "ابا” کے لئے مشکل کھڑی کر دی

    چودھری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کے بعد اس کے والد نوازشریف کے خلاف بھی تحقیقات شروع کر دی گئیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب لاہور نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو چودھری شوگرملز کیس میں شامل تفتیش کر لیا،نیب لاہور کی جانب سے نوازشریف کو جیل میں سوالنامہ بھجوادیا گیا ہے

    چودھری شوگر ملز، شریف خاندان پھنس گیا، شہباز شریف کی طلبی،حمزہ بھی شامل تفتیش

    نیب لاہور کی ٹیم نے کوٹ لکھپت جیل سپریٹنڈنٹ کو سوالنامہ وصول کروایا جس کے بعد سپریٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل نے نوازشریف کو سوالنامہ دے دیا، نیب کے مطابق بیرون ممالک سے آنے والی ٹی ٹی کی رقم نوازشریف کے اکاوَنٹ میں بھی گئی ،نوازشریف سے بیرون ملک سے آنے والی ٹی ٹی سے متعلق تفصیلات مانگی گئیں ،نوازشریف سے تمام اثاثہ جات کی تفصیلات بھی مانگی گئیں

    نیب کا شہباز شریف کے خلاف شکنجہ مزید سخت

    واضح رہے کہ نیب نے چوہدری شوگر ملز کیس میں مریم نواز اورسابق وزیراعظم نواز شریف کے بھتیجے عباس شریف کو گرفتار کیا تھا ، جس کے بعد احتساب عدالت نے گرفتار مریم نواز اور عباس شریف کو  جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا تھا۔ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں بتایا تھا کہ 2008 میں مریم نواز کے نام پر11 ملین کے شیئر تھے، مریم نوازچوہدری شوگرملزکی ڈائریکٹرہیں، مریم نوازکے84لاکھ روپے کے شیئر تھے، جو بڑھ کر 41 کروڑ ہوگئے

    ڈاکٹرعدنان نواز شریف کا ذاتی معالج نہیں بلکہ…..شہباز گل نے کر دیا انکشاف

    وزیراعظم کی ایک تقریر سے لٹیروں کی نیند حرام ہو گئی، شہباز گل

    دوسری جانب نیب نے شہباز شریف کے بیٹے حمزہ شہباز کو بھی چوھدری شوگر ملز کیس میں شامل تفتیش کر لیا ہے اور دستاویزات مانگ لی ہیں، نیب نے حمزہ شہباز کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے.

    نیب میں حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگر مل، منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی انکوائری ہو رہی ہے، حمزہ شہباز کی آئندہ پیشی پر نیب اپنی رپورٹ احتساب عدالت میں جمع کرائے گا۔

  • امریکی صدر کشمیر پر ثالثی کے لئے تیار، وائٹ ہاؤس کا اہم اعلان

    امریکی صدر کشمیر پر ثالثی کے لئے تیار، وائٹ ہاؤس کا اہم اعلان

    وائٹ ہاؤس حکام کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مسئلہ کشمیر پر ثالثی کے لئے تیار ہیں، جی سیون سمٹ میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے مسئلہ کشمیر پر بات چیت ہو گی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس حکام کا کہنا ہے کہ واشنگٹن مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو گہری نظر سے دیکھ رہا ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ بھارتی وزیراعظم مودی سے سمٹ کی سائیڈ لائن پر ملاقات کریں گے

    ٹرمپ کی کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کے بعد وزیر خارجہ نے ایسا کام کیا کہ بھارت ہوا پریشان

    دوسری جانب فرانس نے بھی زور دیا ہے کہ بھارت مسئلہ کشمیر پر پاکستان سے مذاکرات کرے۔

    جی سیون اجلاس فرانس میں کل سے شروع ہوگا۔ کینیڈا، جرمنی، اٹلی، جاپان، برطانیہ اور امریکہ گروپ سیون کے رکن ممالک ہیں۔

     

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی، شاہ محمد قریشی

    واضح رہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر پر ایک بار پھر ثالثی کی پیشکش دو روز قبل کی تھی ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کشمیر کے لئے جو بھی میرے بس میں ہوا میں کروں گا، ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ہفتے کو فرانس میں ملاقات ہونی ہے اس میں مسئلہ کشمیر پر بات کروں گا،

    واضح رہے کہ امریکی صدر نے تین روز قبل بھارتی وزیراعظم مودی اور پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فونک بات بھی کی تھی،وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر ٹرمپ کی مسئلہ کشمیر پر دلچسپی اور کاوشوں پر شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اقدامات کیے جائیں گے۔ٹرمپ نے عمران خان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف ہیں اوربھارت سے مطالبہ کروں گا کہ وہ ایسی حرکتوں سے باز آجائے

    اس سے قبل پاکستانی وزیراعظم عمران خان جب امریکہ کے دورے پر تھے وہاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کی تھی جس کا وزیراعظم نے خیر مقدم کیا تھا تا ہم بعد میں بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ کر دیا.

     

    کشمیر پر ثالثی، بھارتی لوک سبھا میں خوب ہنگامہ آرائی ،مودی جواب دے، اپوزیشن

    واضح رہے کہ مودی سرکار نے کشمیر میں مزید فوج کی تعیناتی کے بعد مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی ہے، مقبوضہ کشمیر میں دو ہفتے سے کرفیو نافذ ہے، کشمیریوں کو گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں، بیماروں کو ہسپتال جانے کی اجازت نہیں، انتر نیٹ و موبائل سروس بھی بند کی ہوئی ہے، پاکستان نے بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کر رکھے ہیں.

     

    وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کو ایک بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ سفارتی محاذ پر یہ کامیابی عمران خان کی مخلصانہ قیادت اور کامیاب سفارت کاری کے باعث ممکن ہوئی ہے

    پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت نے ہمیشہ ثالثی سے راہ فرار اختیار کی، کشمیر متنازعہ اور حل طلب مسئلہ ہے

    مقبوضہ کشمیر میں کشمیری قیادت نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ٹرمپ کی ثالثی کا خیرمقدم کیا ہے۔حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہر سطح پر بات چیت کی ضرورت ہے اور جموں و کشمیر کے عوام ایسے کسی بھی اقدام کی حمایت کرتے ہیں۔

  • جج ارشد ملک ویڈیو کیس، سپریم کورٹ کا فیصلہ آ گیا

    جج ارشد ملک ویڈیو کیس، سپریم کورٹ کا فیصلہ آ گیا

    سپریم کورٹ نے جج ارشد ملک ویڈیو کیس کا فیصلہ سنا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک ویڈیو کیس کا فیصلہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے سنایا،جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس عمر عطا بندیال بھی بنچ میں موجود تھے

    چیف جسٹس نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ جج ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل کیس کا فیصلہ لکھ دیا جو 5 نکات پر مشتمل ہے،،ہم نے فیصلے میں تمام کا جواب دے دیا۔وہ کون سا فورم ہے جس پر اس ویڈیو کا فرانزک کیا جائے،ویڈیو اگر اصل ہے تو اسے کیسے سمجھا جائے گا،اگرویڈیواصل ثابت ہوجائےتواسےکیسے عدالت میں ثابت کیا جاسکتاہے

    فیصلے میں مزید کہا گیا کہ ویڈیو کس طرح سے نوازشریف کے کیس پراثرانداز ہوسکتی ہے ،فیصلے میں جج ارشد ملک کے مس کنڈیکٹ کے حوالے سے بھی لکھ دیا ہے،

     

    چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ نے کیس کی سماعت کی تھی جسٹس عظمت سعید،جسٹس عمرعطابندیال بھہ بنچ کاحصہ تھے ،

    دوران سماعت چیف جسٹس نے کہا تھا کہ ارشد ملک کے کردارسے ججوں کے سرشرم سے جھک گئے ، عجیب جج ہیں فیصلے کے بعد مجرمان کے گھر چلے جاتے ہیں،پھرمجرم کے بیٹے سے ملنے مدینہ منورہ جاتے ہیں،ارشد ملک کے کردارسے متعلق بہت سی باتیں دیکھنے والی ہیں،

    سپریم کورٹ نے مزید کہا کہ لاہور ہائیکورٹ جج ارشد ملک کے خلاف کاروائی کرے، جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ جنہوں نے کہانی بنائی انہوں نے جان چھڑا لی، چیف جسٹس نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کاروائی کر سکتی ہے.

    واضح رہے کہ چھ جولائی کو مریم نواز نے جج ارشد ملک کی مبینہ اعترافی وڈیوز پریس کانفرنس میں پیش کیں جس کے بعد انہیں احتساب عدالت کی خدمات سے ہٹا یاگیا تھا، بارہ جولائی کو سپریم کورٹ نے شہری اشتیاق مرزا کی آئینی درخواست پر معاملے کا نوٹس لیا بعد ازاں شہری سہیل اختر اور طارق اسد کی درخواستوں کو بھی کیس میں شامل کر دیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے جج ارشد ملک کی ویڈیو جاری کی تھی جس کے بعد احتساب عدالت کے جج کی خدمات دوبارہ لاہور ہائیکورٹ کے سپرد کر دی گئیں، جج ارشد ملک نے حلف نامے میں ویڈیو کو جعلی قرار دیا اور کہا کہ مجھے دھمکیاں دی گئیں اور بلیک میل کرنے کی کوشش کی.

    جج ارشد ملک ویڈیو سیکنڈل، سپریم کورٹ کا بڑا حکم

    جج ارشد ملک کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرائے گئے بیان حلفی میں کہا گیا ہےکہ دوران سماعت نمائندگان کے ذریعے بارہا رشوت کی پیش کش کی گئی اورتعاون نہ کرنے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئی۔ مجھے کہا گیا کہ نواز شریف منہ بولی قیمت دینے کو تیار ہے. بیان حلفی میں مزید کہا گیا کہ فروری 2018 میں مہر جیلانی اور ناصر جنجوعہ سے ملاقات ہوئی، ملاقات میری بطور جج احتساب عدالت تعیناتی کے کچھ عرصے بعد ہوئی، ناصر جنجوعہ نے بتایا کہ انھوں نے سفارش کر کے مجھے جج لگوایا، ناصر جنجوعہ نے اپنے ساتھ موجود شخص سے تصدیق کرائی کہ میں نے چند ہفتے قبل تعیناتی کی خبر نہیں دی، میں نے اس دعوے کے بارے میں زیادہ سوچ بچار نہیں کی۔ جج ارشد ملک نے اپنے بیان حلفی میں مزید کہا کہ 16 سال پہلے ملتان کی ایک ویڈیو مجھے دکھائی گئی، ویڈیو کے بعد کہا گیا وارن کرتے ہیں تعاون کریں، ویڈیو دکھانے کے بعد دھمکی دی گئی اور وہاں سے سلسلہ شروع ہوا، سماعت کے دوران ان کی ٹون دھمکی آمیز ہوگئی، مجھے رائے ونڈ بھی لے جایا گیا اور نواز شریف سے ملاقات کرائی گئی، نواز شریف نے کہا جو یہ لوگ کہہ رہے ہیں اس پر تعاون کریں، نواز شریف نے کہا ہم آپ کو مالا مال کر دیں گے

  • شہباز شریف کی آج "جمعہ” کو ہو گی نیب میں پیشی

    شہباز شریف کی آج "جمعہ” کو ہو گی نیب میں پیشی

    سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو آج نیب نے طلب کر رکھا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو آج نیب نے طلب کر رکھا ہے، شہباز شریف سے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ،اثاثہ جات کیس کی تحقیقات کی جائیں گی ،شہبازشریف پربورڈ آف ڈائریکٹرزکے کام میں مداخلت کا الزام ہے ، نیب شہبازشریف کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی بھی تحقیقات کر رہی ہے

    دوسری جانب شہباز شریف کی طبیعت ناساز ہے، ان کی کمر میں درد ہے، دو روز قبل وہ احتساب عدالت میں بھی پیش نہیں ہوئے تھے،

  • بابا گرونانک کے 550 ویں جنم دن پرعالمی سکھ  کنونشن کا فیصلہ

    بابا گرونانک کے 550 ویں جنم دن پرعالمی سکھ کنونشن کا فیصلہ

    پنجاب حکومت نے بابا گرونانک کے 550 ویں جنم دن پرسکھ کنونشن منعقد کرانے کا فیصلہ کیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سکھ کنونشن میں دنیا بھر سے سکھ برادری شرکت کرے گی،اس حوالہ سے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بہترین انتظامات کی ہدایت کی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ سکھ زائرین کوکنونشن میں شرکت کیلیےممکنہ سہولتیں فراہم کی جائیں گی.

    وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا ہے کہ ننکانہ صاحب میں سڑکوں کی تعمیر ومرمت پر 15کروڑ روپے خرچ کیےہیں ،ننکانہ صاحب میں باباگرونانک یونیورسٹی کا سنگ بنیادمذہبی رواداری کا ثبو ت ہے .

    حکومت پنجاب نے ننکانہ صاحب میں سیاحوں کے لئے ٹی ڈی سی پی موٹل 13 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کر لیا ہے جو مذہبی سیاحتی فروغ کا باعث ہوگا۔ موٹل میں سیاحوں کیلئے جدید ترین سہولتوں سے آراستہ 14 گیسٹ روم، 4 سوئیٹ، ریسٹورنٹ، کانفرنس ہال اور دیگر سہولیات فراہم کی گئی ہیں

    حکومت پنجاب مذہبی رواداری کی پالیسی کے تحت سکھ برادری کو ان کے مذہبی مقامات پر بہترین سہولتیں فراہم کر رہی ہے۔   وزیر اوقاف نے کہا کہ ننکانہ صاحب میں اپنی نوعیت کی پہلی بابا گورو نانک یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے۔ننکانہ صاحب میں بابا گورو نانک یونیورسٹی 10 ایکڑ زمین پر تقریباً6 ارب روپے کی لاگت سے مکمل کی جائے گی۔

    ننکانہ صاحب میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت کا میگاپراجیکٹ 15 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔پیر احمد شاہ روڈ کو دو رویہ بنایا جائے گا، گوردوارہ تنبو صاحب تا گوردوارہ جنم استھان براستہ ڈوھولار چوک کی تعمیر و مرمت کی جائے گی۔لاری اڈہ روڈ کی بھی تعمیر و توسیع کی جائے گی۔گورونانک یونیورسٹی تا ننکانہ واربرٹن روڈ رابطہ سڑک تعمیر کی جائے گی۔

    گرو نانک دیو کی پیدائش شہر ننکانہ صاحب پنجاب میں 15 اپریل، 1469ء کو ہوئی تھی ،

  • پولیس کی گواہی، سپریم کورٹ نے ایسے ریمارکس دیئے کی پولیس کی خوشی کی انتہا نہ رہی

    پولیس کی گواہی، سپریم کورٹ نے ایسے ریمارکس دیئے کی پولیس کی خوشی کی انتہا نہ رہی

    سپریم کورٹ نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کوئی اورگواہ نہ ہوتوجرم ثابت کرنے کیلئےپولیس کی گواہی کافی ہے.

    نفرت انگیزمواد پھیلانے کے مجرم کی بریت کی درخواست مسترد

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں ایک کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے پولیس کی گواہی کے حوالہ سے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پولیس کی گواہی ناقابل قبول قرارنہیں دی جاسکتی،عدالتیں قانون کےمطابق پولیس گواہی پرانحصارکرسکتی ہیں، پولیس اہلکاربھی اتنے ہی اچھےگواہ ہیں جتنا کوئی اورہوسکتا ہے،

    سپریم کورٹ میں بحریہ ٹاؤن کی جمع ہونے والی رقم، وفاقی حکومت نے بڑا مطالبہ کر دیا

    سپریم کورٹ کا مزید کہنا تھا کہ پولیس اورعام گواہ کی شہادت کیلئے معیاریکساں ہے،یہ موقف درست نہیں کہ صرف پولیس کی گواہی پرانحصارنہیں کیا جا سکتا، کوئی اورگواہ نہ ہوتوجرم ثابت کرنے کیلئے پولیس کی گواہی کافی ہے.

    کے پی کے میں شجرکاری پرسپریم کورٹ کے ریمارکس جان کر ہوں حیران

    نفرت انگیز مواد پھیلانے کے کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں ہوئی، عدالت نے مجرم کی بریت کی درخواست مسترد کر دی ، سپریم کورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نفرت انگیزمواد صرف پھیلانا نہیں بلکہ پاس رکھنا بھی بڑاجرم ہے،سپریم کورٹ نے مجرم کی 5 سال قیداورایک لاکھ روپے جرمانےکی سزابرقراررکھی، مجرم کو 2015 میں اوکاڑہ پولیس نے گرفتار کیا تھا

    نہ اسلام جھوٹ کی اجازت دیتا ہے اور نہ قانون، چیف جسٹس کے قتل کیس میں ریمارکس

  • افغانستان کا امن پورے خطے کی تعمیروترقی کیلیے ناگزیر،شاہ محمود قریشی

    افغانستان کا امن پورے خطے کی تعمیروترقی کیلیے ناگزیر،شاہ محمود قریشی

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان کا امن پورے خطے کی تعمیروترقی کیلیے ناگزیرہے

    مقبوضہ کشمیر میں صورتحال بگڑ چکی ،شاہ محمود قریشی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک افغان ٹریک ٹوپراجیکٹ سے وابستہ اعلیٰ سطح افغان وفد نے وزارت خارجہ کا دورہ کیا ،وفد کی ڈاکٹر شعیب سڈل کی قیادت میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں پاک افغان دوطرفہ تعلقات،افغان امن عمل سمیت باہمی دلچسپی کےامورپرتبادلہ خیال کیا گیا.

    مودی کے خلاف وزیراعظم عمران خان کا بڑا اعلان، کیا کہا؟ بھارت ہوا پریشان

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان اورافغانستان کے تاریخی،ثقافتی، مذہبی دیرینہ تعلقات ہیں،پاکستان افغانستان کی داخلی خودمختاری کااحترام کرتا ہے،بدقسمتی سے دوطرفہ تعلقات باہمی اعتماد کے فقدان کے سبب سرد مہری کاشکار رہے، افغانستان کا امن پورے خطے کی تعمیروترقی کیلیے ناگزیرہے،ہم نےخلوصِ دل سے افغان امن عمل میں اپنا مصالحانہ کردار ادا کیا،کل چینی ،افغان وزرائےخارجہ کوسہ فریقی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ہے ،سہ فریقی کانفرنس جلد اسلام آباد میں منعقد ہو گی .

    آرمی چیف سے مدارس کے طلبا و طالبات کی ملاقات،کیا بات ہوئی؟ اہم خبر

     

    وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے کیلئے موثر اقدامات کیے جائیں ۔ انہوں نے یہ بات وزات خارجہ میں پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری او آئی سی ڈاکٹر عبداللہ ریاڑ سے ملاقات کے دوران کہی ۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے بین الاقوامی سیکریٹریٹ کے تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق عبداللہ ریا ڑ نے تحریک انصاف کے بین الاقوامی سیکریٹریٹ کی کارکردگی کے حوالے سے وزیر خارجہ کو تفصیلی بریفننگ دی

     

     

  • پاک،عرب ہاؤسنگ سوسائٹی کیس،نیب کا معاملات فوری حل کرنیکی ہدایت

    پاک،عرب ہاؤسنگ سوسائٹی کیس،نیب کا معاملات فوری حل کرنیکی ہدایت

    نیب لاہور میں پاک-عرب ہائوسنگ سوسائٹی کیس میں پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بریفنگ کی صدارت ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور نے کی جبکہ ڈی جی ایل ڈی اے عثمان معظم، ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز و دیگر حکام نے بریفنگ میں شرکت کی .

    نیب کا شہباز شریف کے خلاف شکنجہ مزید سخت

    بریفنگ کے مطابق پاک عرب ہائوسنگ سوسائٹی حکام کیجانب سے سوسائٹی کے فیز-1 میں مبینہ غیرقانونی پرائیویٹ تعمیرات جاری ہونیکی شکایات ہیں ، فیز-2 میں ایل ڈی اے سے ابتدائی اجازت کے بغیر تعمیرات کی شکایات بھی موصول ہوئی ہیں ، انتظامیہ نے 150 فٹ کی مرکزی سڑک کو 100 فٹ تک محدود کردیا جبکہ50 فٹ پر مبینہ غیرقانونی کمرشل تعمیرات جاری ہیں.

    ڈی جی نیب لاہور نے کہا کہ نیب ایل ڈی اے کے بائی لاز کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کریگا ،سوسائٹی مالکان عوام کو ریلیف کے نام پر درحقیقت مالی نقصان پہنچانے کے مرتکب ہورہے ہیں،منظور شدہ لے آئوٹ پلان میں بعد ازاں تبدیلی ناقابل قبول تصور کی جانی چاہیئے ، شکایات موصول ہوئیں کہ نیب کے نام پر ڈرایا جا رہا ہے نیب کا ہر اقدام آئین و قانون کیمطابق ہوگا ، کوشش ہے کہ جلد از جلد سوسائٹی کے معاملات کو متاثرین کی منشاء اور قانون کیمطابق حل کروایا جائے.

    گرفتاری کا خوف یا کچھ اور، نیب چھاپے کے فوری بعد استعفیٰ آ گیا

    ڈی جی ایل ڈی اے نے سوسائٹی میں ہونیوالی تمام غیرقانونی تعمیرات فورا گرانے کی یقین دہانی کروا دی.ڈی جی ایل ڈی اے عثمان معظم نے کہا کہ ایل ڈی اے کے ریگولیٹری اور مانیٹرنگ نظام میں بہتری کی گنجائش موجود ہے ،ایل ڈی اے غیرقانونی تعمیرات منحدم کرنیکے لئے روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں کر رہاہے

    ایم ڈی واسا نے کہا کہ پاک عرب سوسائٹی انتظامیہ کیجانب سے تاحال انفراسٹرکچر چارجز بھی مکمل ادا نہیں کئے گئے.ڈی جی نیب نے کہا کہ ماضی میں ریگولیٹرز کی مبینہ سست روی سے مافیا کو بھرپور فائدہ ہوا،نیب لاہور کیجانب سے پاک عرب ہائوسنگ سوسائٹی کے تمام معاملات کو فوری حل کرنے اور متاثرین کو انکا حق دلوانے پر زور دیا گیا.