Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • بھارت نے منتیں کی تو شیخ رشید نے بھی دبنگ اعلان کر دیا

    بھارت نے منتیں کی تو شیخ رشید نے بھی دبنگ اعلان کر دیا

    وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ سجھوتا اور تھر ایکسپریس کی بحالی کی بھارت کی درخواست مسترد کرتے ہیں،اگرجنگ مسلط کی گئی تو یہ آخری جنگ ہوگی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری پاکستان کیلئےجی رہےہیں،مررہےہیں ،اگرجنگ مسلط کی گئی تو یہ آخری جنگ ہوگی ،جب تک میں وزیرہوں سمجھوتہ اورتھرایکسپریس نہیں چلےگی ،ہم نے سوچ سمجھ کرسمجھوتہ ایکسپریس کوبندکیاہے،

    شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ پاکستان اوربھارت کےدرمیان مذاکرات کےتمام دروازےبندہوچکے ہیں،ہم نےثابت کرنا ہےکہ کشمیر ہمارے خون کاحصہ ہے ،کشمیریوں نے اپنے خون سے شمع آزادی کو روشن کیا ہے ،مودی آج دنیا میں ہلٹر کی کاپی ہے ،شاید اب ہم پرکشمیر کا قرض اتارنے کا وقت آگیا ہے

    شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ چودھری شوگر مل کا کیس عمران خان کےنہیں پیپلزپارٹی کے دور میں شروع ہوا ،

    واضح رہے کہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے گزشتہ روز سمجھوتہ ایکسپریس کی بندش کا اعلان کیا تھا، انہوں نے تھر ایکسپریس کو بند کرنے کا اعلان کیا تھا جس پر بھارتی وزارت خارجہ نے پاکستان کی منتیں شروع کر دی تھیں،،بھارتی وزارت خارجہ نے ٹرینوں کی بندش کے حوالہ سے پاکستان کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست کر دی، بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان سےدرخواست ہے کہ فیصلےپرنظرثانی کرے ،پاکستان نے یہ قدم بھارت کو آگاہ کیے بغیراٹھایا،

  • شہباز شریف فیملی منی لانڈرنگ میں ایسی پھنسی کہ اب بچنا مشکل

    شہباز شریف فیملی منی لانڈرنگ میں ایسی پھنسی کہ اب بچنا مشکل

    شہباز شریف فیملی کے لئے ایک اور مشکل، منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار دو ملزمان وعدہ معاف گواہ بن گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حمزہ شہباز اور سلمان شہباز منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار آفتاب محمود اور شاہد رفقی کی وعدہ معاف گواہی کی درخواست چیئرمین نیب نے منظور کر لی ہے، لاہور کی احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی تونیب نے گرفتار ملزمان آفتاب محمود اور شاہد رفیق کو عدالت میں پیش کیا

    نیب نے دوران سماعت عدالت کو بتایا کہ گرفتارملزمان آفتاب محمود اور شاہد رفیق وعدہ معاف گواہ بن گئے ہیں،چیئرمین نیب نے ملزموں کی وعدہ معاف گواہ بننے کی درخواست منطور کرلی ہے ،عدالت نے ملزمان کو نیب تحویل میں دینے کی درخواست منظور کرلی ،

    وعدہ معاف گواہ بننے والے ملزمان آفتاب محمود اور شاہد رفیق کا مجسٹریٹ کے سامنے بیان ریکارڈ ہو گا۔

    دونوں ملزمان نے ایک ارب کے لگ بھگ منی لانڈرنگ کی، ملزم آفتاب محمود کے بیان کے مطابق اس نے یوکے و دیگر کمپنیوں سے شریف فیملیز کو بھاری رقوم منتقل کیں،آفتاب محمود نے اعتراف کیا کہ اس نے بے نامی افراد کے نام پر ٹی ٹیز بھی بھجوائیں،

    واضح رہے کہ اس سے قبل مشتاق چینی حمزہ شہباز کا فرنٹ مین بھی وعدہ معاف گواہ بنا تھا جس نے بیان ریکارڈ کروایا تھا کہ حمزہ شہباز کے فرنٹ مین مشتاق چینی نے نیب کو 2 نجی بنکوں کے ذریعے 37 ٹرانزیکشن سے متعلق نیب کو ریکارڈ فراہم کیا۔ 2 بنکس اکاونٹ کے زریعے 50 کروڑ 44 لاکھ 4 ہزار 899 روپے کی غیر ملکی ترسیلات موصول ہوئیں، سلمان شہباز کے اکاونٹ میں 60 کروڑ 30 لاکھ 54 ہزار بذریعہ چیکس منتقل کیے۔مشتاق چینی کا دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کیا گیا ،نیب لاہورمشتاق چینی کا دفعہ 164 ریکارڈ کروانے کے بعد واپس روانہ ہوگئی .

  • مریم نواز کی گرفتاری،ن لیگ نے عدالتی حکم کیخلاف اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی

    مریم نواز کی گرفتاری،ن لیگ نے عدالتی حکم کیخلاف اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی

    ن لیگ ہٹ دھرمی سے باز نہ آئی، عدالتی حکم کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی.مریم نوازکیلئے جاتی امراء کوسب جیل قراردینے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قراردار مسلم لیگ ن کی رکن اسمبلی سمیرا کومل نے جمع کروائی، قرارداد میں کہا گیا ہے کہ لاہور نیب آفس میں خواتین کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے ،ڈےکیئرسینٹرصرف نیب آفس میں کام کرنیوالی خواتین اوران کے بچوں کیلئے مختص ہے،نیب لاہورآفس میں تفتیش کیلئےکوئی ایک خاتون افسربھی موجودنہیں ہے،

    قرارداد کے ذریعے مطالبہ کیا گیا ہے کہ مریم نوازکی رہائشگاہ جاتی امراءکوسب جیل قراردیاجائے جس طرح نیب نےفریال تالپورکی اسلام آبادرہائشگاہ کوسب جیل قراردیاہے،مردوں کے لئے مخصوص جگہ پرمریم نوازسے تفتیش کرناغیرقانونی ہے،

    واضح رہے کہ مریم نواز کو نیب نے چودھری شوگر ملز کیس میں تحقیقات میں پیش نہ ہونے پر گرفتار کیا ہے، مریم نواز کو لاہور نیب آفس کے ڈے کیئر سنٹر میں رکھا گیا ہے، گزشتہ روز احتساب عدالت نے مریم نواز کا جسمانی ریمانڈ دیا اور ڈے کیئر سنٹر میں رکھنے کا حکم دیا

  • چین دنیا کی ابھرتی طاقت،کشمیر پر پاکستان کے ساتھ ہے، فردوس عاشق اعوان

    چین دنیا کی ابھرتی طاقت،کشمیر پر پاکستان کے ساتھ ہے، فردوس عاشق اعوان

    وزیراعظم کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ چین نے ایک بار پھر مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی حمایت کر کے ثابت کیا کہ وہ حق اور سچ کے ساتھ ہے۔ دونوں ممالک کی مابین دوستانہ اور قریبی تعلقات کا تقاضا تھا کہ پاکستان اپنے دوست کو مودی کے سیاہ اقدام پر اعتماد میں لے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فردو عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ چین دنیا کی ابھرتی ہوئی طاقت ہے، مظلوم کشمیریوں کی حمایت میں پاکستان کے موقف کی تائید پر سدا بہار دوست کا شکریہ ادا کر تے ہیں۔۔

    ایک اور ٹویٹ میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ دنیا خطے کو پر امن بنانے کیلئے وزیراعظم کی سوچ کے ساتھ کھڑی ہےجس کا واضح ثبوت چین کا پاکستان کی حمایت پر دو ٹوک موقف ہے. پاکستان ایک زمہ دار ریاست کے طور پر بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسلۂ کشمیر کے حل کا منتظر ہے

    فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ یو این سیکرٹری جنرل کا دو ٹوک بیان کہ بھارت کشمیر کی حیثیت بدلنے سے باز رہے پاکستان کے موقف کی ترجمانی ہے۔مسئلہ کشمیر کا حل سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت ہونا مودی کا اقدام جمہوریت اور بین الاقوامی قوانین پر کھلا حملہ ہے۔یہ اقدام ثبوت ہے کہ وہ جمہوری روایات پر یقین نہیں رکھتے

    ایک اور ٹویٹ میں فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ صرف مسلمان آبادی والی ریاست کا سپیشل سٹیٹس ختم کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ ہٹلر مودی انتہا پسندانہ سوچ کو پروان چڑھایا جا رہا ہے۔مودی کے غیر قانونی اقدام نے بھارت کے خود ساختہ الحاق کی دستاویز کو غیر موثر کر دیا۔کشمیر آج ۲۶ اکتوبر ۱۹۴۷ کی پوزیشن پر ہے۔

  • عید سے پہلے ن لیگ کے رہنما کی ایک اور بڑی گرفتاری، وارنٹ جاری،نیب کا موقف بھی آ گیا

    عید سے پہلے ن لیگ کے رہنما کی ایک اور بڑی گرفتاری، وارنٹ جاری،نیب کا موقف بھی آ گیا

    مسلم لیگ ن کے ایک اور رہنما کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے گئے، نیب نے اس خبر کی تردید کر دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب نے ن لیگی رہنما رانامشہود کےوارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ہیں، چیئرمین نیب نے رانا مشہود کے وارنٹ گرفتاری پردستخط کردیئے،وارنٹ پنجاب اسپورٹس میں مبینہ گھپلوں کےالزام پرجاری ہوئے، رانا مشہود کے خلاف تحقیقات جاری ہیں.

    دوسری جانب نیب نے بعد ازاں اس خبر کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ رانا مشہور کے وارنٹ گرفتاری جاری نہیں کئے گئے،میڈیا قیاس آرائی سے گریز کرے.

    واضح رہے کہ نیب نے رانا مشہور کے دور میں اسوقت کے ڈی جی سپورٹس عثمان انور کو گرفتار کر رکھا ہے. عثمان انور سابق صوبائی وزیر رانا مشہود کے دور میں ڈی جی اسپوٹس بورڈ تھے ،پنجاب یوتھ فیسٹیول میں مبینہ طور پر کروڑوں کی کرپشن کے الزام میں نیب لاہور نے پنجاب سپورٹس بورڈ کے سابق سابق ڈی جی سپورٹس ملزم عثمان انور کو گرفتار کیا گیا تھا ، حکومت پنجاب کی جانب سے 2011 اور 2012 میں یوتھ فیسٹیول کروائے گئے جن میں مبینہ طور پر مختلف معاہدوں کی مد میں کروڑوں روپے کی کرپشن کی گئی۔ نیب کے مطابق سابق ڈی جی سپورٹس ملزم عثمان انور مبینہ طور پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے یوتھ ایونٹ کیلئے کئے گئے ٹھیکوں میں مالی بے ضابطگیوں کے مرتکب ٹھہرے، جن معاہدوں میں پیپرا رولز سے بھی انحراف کیا گیا۔

    رانا مشہود چند دن قبل امریکا جا رہے تھے جب ایف آئی اے نے انہیں لاہور ائیر پورٹ سے امریکا جانے سے روک دیا ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ رانا مشہور کا نام ای سی ایل میں شامل ہے اس لئے روکا گیا.

  • مریم نواز، حمزہ شہباز سے عید پر ملاقات کی اجازت ہو گی یا نہیں؟ اہم خبر

    مریم نواز، حمزہ شہباز سے عید پر ملاقات کی اجازت ہو گی یا نہیں؟ اہم خبر

    نیب نے عید پر شریف فیملی کو گرفتار افراد مریم نواز ، حمزہ شہباز اور یوسف عباس سے ملنے کی اجازت دے دی، اہل خانہ گرفتار افراد کوتحائف بھی دے سکیں گے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب لاہور میں زیر حراست ملزمان کیلیے عید قربان پر خصوصی پلان تشکیل دے دیا گیا ،زیر حراست ملزمان کوخاندان کے قریبی افراد سے ملاقات کا موقع فراہم کیا جائیگا،عیدکےروز زیر حراست ملزمان کو سیلز سے باہر گرین ایریا میں رکھنے کی تجویزہے ،عید پرحمزہ شہباز،مریم نوازاور یوسف عباس کو اہلخانہ سے ملاقات کی اجازت ہوگی.

    آمدن سے زائد اثاثوں اور دیگر کیسز میں گرفتار مریم نواز، حمزہ شہباز اور یوسف عباس سے اہلخانہ مل سکیں گے، نیب کی جانب سے سپیشل ناشتے اور پکوان کا بندو بست بھی ہوگا۔

    واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں عید گزاریں گے وہ العزیزیہ ریفرنس کیس میں سات برس قید کی سزا کاٹ رہے ہیں، نواز شریف کی بیٹی مریم نواز نیب کی تحویل میں عید گزارے گی، عدالت نے مریم نواز کا 12 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا ہے، نواز شریف کے بھتیجے حمزہ شہباز بھی عید نیب کی تحویل میں گزاریں گے، نواز شریف کے بھائی عباس شریف کے بیٹے یوسف عباس بھی عید جیل میں گزاریں گے،نیب نے انہیں مریم نواز کے ہمراہ چوھدری شوگر ملز کیس میں گرفتار کیا ہے.

  • سانحہ ساہیوال، وکلاء نے عدالت میں ایسا مطالبہ کیا کہ لواحقین پریشان ہو گئے

    سانحہ ساہیوال، وکلاء نے عدالت میں ایسا مطالبہ کیا کہ لواحقین پریشان ہو گئے

    سانحہ ساہیوال کے ملزمان کو عدالت پیش کر دیا گیا، وکیل نے مقدمے سے دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کی استدعا کر دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سانحہ ساہیوال کیس کےتمام ملزمان کو عدالت میں پیش کر دیا گیا، انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج ارشد حسین نے کیس کی سماعت کی،دوران سماعت وکلا نے مقدمے سے دہشتگردی کی دفعات ختم کرنےکی استدعا کر دی، عدالت نے پولیس سے 17 اگست کومقدمے کاریکارڈ طلب کرلیا.

    ملزم صفدرحسین،احسن خان،ملزم رمضان،سیف اللہ،حسنین،ناصرنوازکو عدالت میں پیش کیا گیا

    واضح رہے کہ سی ٹی ڈی نے ساہیوال میں کارسواروں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا جس میں ایک فیملی سوار تھی ،کمسن بچوں کے سامنے ان کے والدین کو گولیاں ماری گئی تھیں، سی ٹی ڈی اہلکاروں کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے.

    سانحہ ساہیوال کی جے آئی ٹی رپورٹ کو مقتول خیل کے بھائی نے سپریم کورٹ میں چیلنج کررکھا ہے،سپریم کورٹ میں مقتول خلیل کے بھائی جلیل کی جانب سے دائر درخواست میں وفاق، وزارت داخلہ، وزیر اعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ جے آئی ٹی تحقیقات نے کیس کی شکل بدل دی، سانحہ ساہئوال کی تفتیش حقائق کو مدنظر رکھ کی نہیں کی گئی۔ جے آئی ٹی نے ویڈیوز سمیت دیگر شواہد ملحوظ خاطر نہیں رکھا، اہم گواہوں کو بھی زیر غور نہیں لایا گیا۔ سپریم کورٹ میں مقتول کے بھائی کی جانب سے دائر درخواست میں مزید کہا گیا کہ ا استعمال شاہد اسلحہ گولیوں کے خول قبضے میں نہیں لیے گئے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ آف پاکستان واقعے کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن قائم کرے۔

  • سابق صدر، دو سابق وزراء اعظم ، پانچ اراکین اسمبلی سمیت کون کون جیل میں کرے گا عید

    سابق صدر، دو سابق وزراء اعظم ، پانچ اراکین اسمبلی سمیت کون کون جیل میں کرے گا عید

    ایک سابق صدر، دو سابق وزراء اعظم سمیت پانچ اراکین اسمبلی عید الاضحیٰ جیل میں گزاریں گے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں عید گزاریں گے وہ العزیزیہ ریفرنس کیس میں سات برس قید کی سزا کاٹ رہے ہیں، نواز شریف کی بیٹی مریم نواز نیب کی تحویل میں عید گزارے گی، عدالت نے مریم نواز کا 12 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا ہے، نواز شریف کے بھتیجے حمزہ شہباز بھی عید نیب کی تحویل میں گزاریں گے، نواز شریف کے بھائی عباس شریف کے بیٹے یوسف عباس بھی عید جیل میں گزاریں گے،نیب نے انہیں مریم نواز کے ہمراہ چوھدری شوگر ملز کیس میں گرفتار کیا ہے.

    مسلم لیگ ن کے رہنما اور ایک سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی عید جیل میں گزاریں گے، شاہد خاقان عباسی کو نیب نے لاہور سے گرفتار کیا ،مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی اور پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ بھی عید جیل میں کریں گے، رانا ثناء اللہ کو منشیات کیس میں اے این ایف نے گرفتار کیا ہے،.

    مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق بھی عید جیل میں گزاریں گے.

    پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین، سابق صدر آصف زرداری بھی عید جیل میں گزاریں گے، انہیں نیب نے جعلی اکاؤںٹس کیس میں گرفتار کر رکھا ہے، آصف زرداری کی ہمشیرہ اور بلاول زرداری کی پھوپھی فریال تالپور کی عید بھی جیل میں گزرے گی، انہیں گزشتہ روز احتساب عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے.

    جماعۃ الدعوۃ کے امیر حافظ محمد سعید اور جماعۃ الدعوۃ کے مرکزی رہنما حافظ عبدالرحمان مکی بھی عید جیل میں کریں گے، ان کو حکومت نے ایف اے ٹی ایف کے دباؤ کی وجہ سے گرفتار کیا گیا ہے، حافظ محمد سعید کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے تا ہم گزشتہ سماعت پر سی ٹی ڈی نے عدالت میں کہا کہ انہیں مسجد بنانے کی وجہ سے گرفتار کیا گیا ہے.

  • حمزہ شہباز کی ہو گی آج احتساب عدالت میں پیشی، پولیس نے بڑی پابندی لگا دی

    حمزہ شہباز کی ہو گی آج احتساب عدالت میں پیشی، پولیس نے بڑی پابندی لگا دی

    آمدن سے زائداثاثہ جات کیس میں حمزہ شہبازکی احتساب عدالت میں پیشی ہو گی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس حوالہ سے احتساب عدالت جانے والےتمام راستوں کوکنٹینرزلگا کربندکردیا گیا،پولیس کی بھاری نفری سیکرٹریٹ چوک میں تعینات کر دی گئی ہے، احتساب عدالت جانے والے راستوں کی جانب غیرمتعلقہ افرادکا داخلہ ممنوع قراردیا گیا ہے. انتظامیہ کی جانب سے کسی بھی ن لیگی کارکن کو احتساب عدالت جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی

    آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں حمزہ شہباز کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا، احتساب عدالت کے جج کیس کی سماعت کرٰیں گے، نیب کی جانب سے اب تک کی تحقیقات کی رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے گی.

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ن لیگی کارکنان نے احتساب عدالت میں حمزہ شہباز اور مریم نواز کی پیشی کے موقع پر ہنگامہ آرائی اور پولیس پر پتھراؤ کیا تھا جس کا مقدمہ اسلام پورہ تھانے میں درج کر لیا گیا ہے، مقدمے میں عظمیٰ بخاری کو بھی نامزد کیا گیا ہے

  • احتساب عدالت کے باہر ہنگامہ آرائی، عظمیٰ بخاری سمیت 150 ن لیگیوں‌ پر مقدمہ درج

    احتساب عدالت کے باہر ہنگامہ آرائی، عظمیٰ بخاری سمیت 150 ن لیگیوں‌ پر مقدمہ درج

    احتساب عدالت کے باہر ہنگامہ آرائی کے جرم میں ن لیگی کارکنان پر مقدمہ درج کر لیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت کے باہر ن لیگی کارکنوں نے گزشتہ روز مریم نواز اور حمزہ شہباز کی پیشی کے موقع پر ہنگامہ آرائی کی تھی جس پر ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، پولیس کی جانب سے 8 نامزد،150 سے زائد ن لیگی کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ،مقدمےمیں عظمیٰ بخاری،توصیف شاہ اوردیگرکارکنوں کو نامزد کیا گیا ہے.

    مقدمےمیں پولیس پرپتھراؤ،سرکاری املاک کونقصان پہنچانےکی دفعات شامل ہیں، ایف آئی آر میں لکھا ہے کہ ملزمان نےسیکیورٹی پر مامور اہلکاروں پر تشدد اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا، ن لیگی رہنماؤں ،کارکنوں کیخلاف مقدمے کا اندراج سب انسپکٹر دلشاد کی مدعیت میں کیا گیا.

    مقدمہ تھانہ اسلام پورہ میں درج کیا گیا ہے

    واضح رہے کہ گزشتہ روز مریم نواز کی پیشی پر ن لیگی کارکنان نے احتساب عدالت کی پیشی کے موقع پر ہنگامہ آرائی کی تھی اور پولیس پر پتھراؤ کیا تھا.

    احتساب عدالت نے مریم نواز کا 12 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا تھا