Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • اسلام آباد میں یوم آزادی کی مرکزی تقریب ،کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی عکاسی کی گئی

    اسلام آباد میں یوم آزادی کی مرکزی تقریب ،کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی عکاسی کی گئی

    پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کے لئے اسلام آباد میں مرکزی تقریب کلا انعقاد کیا گیا، جس میں کشمیریوں پر بھارتی فوج کی جانب سے ہونے والے مظالم کی عکاسی کی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کنونشن سنٹر میں ہونے والے مرکزی تقریب میں چاروں صوبوں کی ثقافت کے رنگ پیش کئے گئے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی تقریب کے مہمان خصوصی تھے جنہوں نے اسلام آباد میں پرچم کشائی کی۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور اعلی فوجی افسران بھی تقریب میں شریک تھے۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ آج کا دن قومی تاریخ میں اہمیت کا حامل ہے،ذاتی مفادات سےہٹ کرقومی مفادات کیلئےصلاحیتیں وقف کریں ،پوری قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے ،کشمیریوں کےساتھ تھے،ہیں اوررہیں گے،کشمیریوں کے دکھ کو اپنا دکھ سمجھتے ہیں،پاکستان کشمیرکی حیثیت تبدیل کرنےکےبھارتی فیصلےکوقبول نہیں کرتا،بھارتی اقدام شملہ معاہدےکی تمام شقوں کی نفی کرتاہے،

    صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ہر فورم پر کشمیریوں کا مقدمہ لڑے گا،پاکستان کبھی بھی کشمیریوں کی حمایت سے پیچھے نہیں ہٹے گا،بھارتی اقدام کی بعد معاملہ اقوام متحدہ میں لے جانے کا فیصلہ کیا ،مسلمان جنگ کی تمنا نہیں کرتےلیکن جنگ مسلط کی جائے تو پیچھے نہیں ہٹتے،پاکستان کی امن پسندی کو بھارت کمزوری نہ سمجھے ،بھارت کی اقلیتوں کو آج قائد اعظم کے دو قومی نظریے کی اہمیت سمجھ آرہی ہے

    کنونشن سینٹرمیں خصوصی تقریب میں مشعال ملک نے بھی شرکت کی،یاسین ملک کی اہلیہ نے اقوام عالم سےکشمیر پرنوٹس لینےکامطالبہ کیا، مشعال ملک کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کےلوگوں کی طرف سےیوم آزادی کی مبارکباد پیش کرتی ہوں،پاکستان بہت قربانیوں کے بعد وجود میں آیا،آزادی بہت بڑی نعمت ہے،اس کےبارے میں کشمیری عوام سے پوچھیں ،یوم آزادی کادن جس طرح کشمیریوں کےنام کیا ہے یہ بہت بڑی بات ہے،پاکستانیوں سےگزارش ہے ایسے ہی ہماری آوازبنتے رہیں تاکہ ہمارے حوصلے بلندہوں،

    تقریب میں حریت رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کشمیری عوام کے درد کی ایسی ترجمانی کی کہ ہر آنکھ اشکبار ہوگئی،تقریب میں مشعال ملک نے سبز لباس اور سفید دوپٹہ کی صورت میں پاکستانی جھنڈے کا لباس پہن رکھا تھا

    واضح رہے کہ آج ملک بھر میں یوم آزادی پاکستان یکجہتی کشمیر کے طور پر منایا جا رہا ہے، مودی سرکار نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی ہے اس کے بعد پاکستان نے بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کر لئے اور یوم آزادی پاکستان کو یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منانے کا اعلان کیا

  • وزیراعظم عمران خان کشمیر کے لئے اسلام آباد سے روانہ

    وزیراعظم عمران خان کشمیر کے لئے اسلام آباد سے روانہ

    وزیراعظم عمران خان مظفر آباد کے لئے روانہ ہو گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطاب کریں گے،اس موقع پر وفاقی وزراء بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔

    وزیراعظم عمران خان مظفر آباد میں آل پارٹیز کانفرنس سمیت دیگر کشمیری رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

    واضح رہے کہ آج ملک بھر میں یوم آزادی پاکستان یکجہتی کشمیر کے طور پر منایا جا رہا ہے، مودی سرکار نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی ہے اس کے بعد پاکستان نے بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کر لئے اور یوم آزادی پاکستان کو یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منانے کا اعلان کیا

  • یوم آزادی کی مرکزی تقریب، مشعال ملک کے خطاب کے دوران ہر آنکھ اشکبار

    یوم آزادی کی مرکزی تقریب، مشعال ملک کے خطاب کے دوران ہر آنکھ اشکبار

    حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ پاکستان ہماری آواز بنتا رہے تا کہ کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوں،

    کنونشن سینٹرمیں خصوصی تقریب میں مشعال ملک نے بھی شرکت کی،یاسین ملک کی اہلیہ نے اقوام عالم سےکشمیر پرنوٹس لینےکامطالبہ کیا، مشعال ملک کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کےلوگوں کی طرف سےیوم آزادی کی مبارکباد پیش کرتی ہوں،پاکستان بہت قربانیوں کے بعد وجود میں آیا،آزادی بہت بڑی نعمت ہے،اس کےبارے میں کشمیری عوام سے پوچھیں ،یوم آزادی کادن جس طرح کشمیریوں کےنام کیا ہے یہ بہت بڑی بات ہے،پاکستانیوں سےگزارش ہے ایسے ہی ہماری آوازبنتے رہیں تاکہ ہمارے حوصلے بلندہوں،

    تقریب میں حریت رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کشمیری عوام کے درد کی ایسی ترجمانی کی کہ ہر آنکھ اشکبار ہوگئی،تقریب میں مشعال ملک نے سبز لباس اور سفید دوپٹہ کی صورت میں پاکستانی جھنڈے کا لباس پہن رکھا تھا،

  • کشمیر پر ٹرمپ کی بجائے کس سے مدد مانگیں؟ شہباز شریف نے ایسی بات کی کہ حیران ہو جائیں

    کشمیر پر ٹرمپ کی بجائے کس سے مدد مانگیں؟ شہباز شریف نے ایسی بات کی کہ حیران ہو جائیں

    قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم مودی کے ہاتھ توڑ دیں گے کشمیر پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مودی کشمیریوں کا قتل عام کررہا ہے،پاکستان کے لیے خون کے نذرانے پیش کیے گئے، گجرات کے قاتل مودی نے اب کشمیریوں پر ظلم ڈھائے،قائد اعظم نے فرمایا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ،مودی ہزاروں مسلمانوں کا قاتل ہے،ہمیں اللہ کی طرف دیکھنا ہے اور اسی سے مدد مانگنی ہے،مودی کشمیر پر قبضہ کرنے کے خواب دیکھ رہا ہے،اللہ کی طرف سے مدد ضرور آئے گی،

    شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر بنے گا پاکستان یہ نعرہ حقیقت بنانےکیلیےٹرمپ کی نہیں اللہ کی مدد چاہیے ،ہم اللہ کے سہارے آگے بڑھیں گے تو کشمیر بنے کا پاکستان،اللہ کے سہارے خود میں جان پیدا کریں، دوسروں کی طرف نہ دیکھیں

  • دنیا کی کوئی طاقت کشمیرکو پاکستان سے الگ نہیں کر سکتی، گورنر پنجاب

    دنیا کی کوئی طاقت کشمیرکو پاکستان سے الگ نہیں کر سکتی، گورنر پنجاب

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی یوم آزادی کا آغاز اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر کی طرح لاہور میں بھی یوم آزادی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے، پاکستانی قوم یوم آزادی کے موقع پر کشمیریوں سے یکجہتی بھی کر رہی ہے، لاہورمیں یوم آزادی کا آغاز اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا، لاہور میں ہونے والی پرچم کشائی کی مرکزی تقریب میں گورنر پنجاب چوھدری سرور، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی شرکت کی.

    وزیراعلیٰ پنجاب اور گورنرنے ملکی سا لمیت، ترقی و خوشحالی، استحکام اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کی بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے دعا کی۔ تقریب میں آئی جی پنجاب کیپٹن ر عارف نواز خان اور وزیر اوقاف و مذہبی امور سید سعید الحسن بھی موجود تھے

    گورنر پنجاب اور وزیراعلیٰ پنجاب نے مزار علامہ اقبال پر فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے،بعد ازاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان لازوال قربانیوں سے حاصل کیا گیا ہے، دنیا کی کوئی طاقت کشمیر کو پاکستان سے الگ نہیں کر سکتی۔

    گورنر پنجاب چودھری سرور کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان بنے گا جس میں قانون کی حکمرانی ہوگی، مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کے حقوق پامال کئے جا رہے ہیں، گورنر پنجاب کشمیر سے اظہار یکجہتی کے لئے پندرہ اگست کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے۔ اس ضمن میں گورنرہاؤس سے ایک ریلی کا انعقاد بھی کیا جائے گا.

  • بھارت ابھینندن سے پوچھ لے کہ پاکستانی فوج کتنی پروفیشنل ہے؟ شوکت یوسفزئی

    بھارت ابھینندن سے پوچھ لے کہ پاکستانی فوج کتنی پروفیشنل ہے؟ شوکت یوسفزئی

    خیبر پختونخواہ کے صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ بھارت ابھینندن سے پوچھ لے کہ پاکستانی فوج کتنی پروفیشنل ہے؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پشاور میں‌ بھی یوم آزادی پاکستان پر پرچم کشائی کی تقریب ہوئی جس سے صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج شہداکوخراج عقیدت پیش کرنےکادن ہے ،کشمیری عوام کےحقوق کے لیے آواز اٹھانا ناگزیر ہے ،بھارت کی کشمیرکی متنازع حیثیت ختم کرنےکےاقدام کی شدیدمذمت کرتےہیں،

    شوکت یوسفزئی کا مزید کہنا تھا کہ بھارت ابھی نندن سےہی پوچھ لےکہ پاکستانی فوج کتنی پروفیشنل ہے،دنیااعتراف کررہی ہےپاکستان نےدہشتگردی کےناسورکوشکست دی،فوج،پولیس ودیگراداروں کی قربانیوں کی بدولت امن قائم ہوچکاہے،

  • بلوچستان کے عوام بھی کشمیریوں کے ساتھ ہیں، جام کمال

    بلوچستان کے عوام بھی کشمیریوں کے ساتھ ہیں، جام کمال

    وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام بھی کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں ان کے ساتھ ہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر کوئٹہ میں پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا کہ پاکستان میں تمام مذاہب کے لوگ آزادی سے زندگی گزار رہے ہیں مگر بھارت میں کشمیریوں زندگی اجیرن ہے، بلوچستان کے لوگ جدوجہد میں کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔

    دیگر صوبوں کی طرح بلوچستان میں بھی دن کا آغاز 21 توپوں کی سلامی سے ہوا، بعد ازاں پرچم کشائی کی تقریب ہوئی جس میں وزیراعلیٰ بلوچستان کے علاوہ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری، آئی جی پولیس محسن حسن بٹ، صوبائی وزراء، اراکین اسمبلی کے علاوہ مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر سکولوں کے بچوں نے ملی نغمے گا کر شرکاء تقریب کے خون کو خوب گرمایا۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن ماضی کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جب برصیغر کے مسلمانوں نے آزادی کے لئے اپنا سب کچھ قربان کر دیا۔ آج کا دن پاکستانیوں نے کشمیریوں کی جدو جہد سے منسلک کیا ہے آج بلوچستان سے پیغام گیا ہے کہ ہم کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔ بلوچستان میں دہشت گردی کی وارداتیں ہوئیں ، بلوچوں کا خون گرا،بلوچستان سمیت ملک بھر میں میں شہید ہونے والے سیکیورٹی فورسز کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں .

  • قانون کی بالادستی نہ ہو تو دشمن مضبوط ہو جاتا ہے، اطہرمن اللہ

    قانون کی بالادستی نہ ہو تو دشمن مضبوط ہو جاتا ہے، اطہرمن اللہ

    اسلام آبا دہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا ہے کہ قانون کی بالادستی نہ ہو تو دشمن مضبوط ہو جاتا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قانون کی بالادستی کے ذریعے یہ آزادی حاصل کی گئی تھی،پاکستان بہت قربانیوں اور 100 سالہ غلامی کے بعد آزاد ہوا تھا،ہمارے دشمن پچھلے کئی سال سے ہمارے خلاف لڑ رہے ہیں، اس ملک کے عوام ہمارے اصل اسٹیک ہولڈر ہیں،وکلا نے کسی جج کو بحال کرنے کیلیے نہیں قانون کی بالادستی کی تحریک چلائی تھی، معاشرے میں قانون کی بالادستی نہ ہوتو دشمن بھی مضبوط ہو جاتا ہے ،

  • کشمیرمیں بہنے والے لہو کے چھینٹے ہمارے دلوں پرگرتے ہیں، فردوس عاشق اعوان

    کشمیرمیں بہنے والے لہو کے چھینٹے ہمارے دلوں پرگرتے ہیں، فردوس عاشق اعوان

    وزیراعظم کی مشیر برائے اطلاعات داکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وہ دن دور نہیں جب کشمیری عوام پورے ولولے کیساتھ یوم آزادی منائیں گے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان آج یوم آزادی کشمیریوں سے یکجہتی کے طورپرمنا رہا ہے،پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اوراخلاقی حمایت جاری رکھے گا،کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے،کشمیری عوام کوحق خودارادیت ملنے تک تقسیم ہند کا ایجنڈامکمل نہیں ہوسکتا،

    فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ آج قائد کے فرمودات پرعمل پیرا ہونے کے عزم کا اعادہ کرنے کا دن ہے،کشمیرمیں بہنے والے لہو کے چھینٹے ہمارے دلوں پرگرتے ہیں،آج یوم آزادی پہلے سے کہیں زیادہ جوش وجذبے سے منانے کی ضرورت ہے،کشمیر کے مسئلے پر پاکستان کسی قسم کی لچک کامظاہرہ نہیں کرے گا،وہ دن دور نہیں جب کشمیری عوام پورے ولولے کیساتھ یوم آزادی منائیں گے،

  • مزار قائد اور اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریبات

    مزار قائد اور اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریبات

    پاکستان کے یوم آزادی کی مناسبت سے شہر قائد کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب ہوئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے یوم آزادی کی مناسبت سے گارڈز کی تبدیلی کی تقریب مزائد قائد پر پوئی ،دوسری جانب لاہور میں علامہ اقبال کے مزار پر گارڈز تبدیلی کی بھی پروقار تقریب ہوئی، جس میں پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے رینجرز کے گارڈز کو تبدیل کر کے اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔

    تقریب میں جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل یوسف نے بطور مہمان خصوصی تقریب میں شرکت کی۔ میجر جنرل یوسف نے پاک فوج کی پریڈ کا معائنہ کیا، انہوں نے مزار پر فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل یوسف مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلمبند کیے.

    اس موقع پر پاکستان کے استحکام کے لئے بھی دعا کی گئی.

    واضح رہے کہ آج ملک بھر میں یوم آزادی پاکستان یکجہتی کشمیر کے طور پر منایا جا رہا ہے، مودی سرکار نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی ہے اس کے بعد پاکستان نے بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کر لئے اور یوم آزادی پاکستان کو یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منانے کا اعلان کیا