Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • یاسین ملک کو ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے، مشعال ملک بھارتی حکومت پر برس پڑیں

    یاسین ملک کو ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے، مشعال ملک بھارتی حکومت پر برس پڑیں

    حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے ان کے شوہر یاسین ملک کو 4 ماہ سے ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے، وہ شدید بیمار ہیں. مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال انتہائی تشویشناک ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مشعال حسین ملک نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیرکی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے،کشمیرمیں بھارتی فوج کی تعداد میں اضافہ کیاجارہاہے،یاسین ملک کمرکےمہروں میں تکلیف کےباعث چل نہیں سکتے ،بھارت کشمیریوں کی تحریک آزادی کودہشتگردی سےجوڑرہاہے،یاسین ملک کو4ماہ سےتہاڑجیل کی ڈیتھ سیل میں رکھاہوا ہے ،یاسین ملک سمیت ہزاروں کی تعدادمیں کشمیری جیلوں میں قیدہیں ،

    مشعال ملک نے مزید کہا کہ یاسین ملک کی صحت بہت خراب ہو چکی ہے ان کی بہن ان سےملی ہےجوبہت خوفناک صورتحال بتارہی ہے یاسین ملک کی بیٹی کوبھی دھمکیاں دی جا رہی ہیں

    جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے محبوس چیئرمین محمد یاسین ملک کی ماں اور بہنوں نے مائسمہ میں اپنے گھر پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یاسین ملک کو تہاڑ جیل کے سیل نمبر سات میں قید تنہائی میں رکھا گیا ہے اور انتہائی علیل ہونے کے باوجود انہیں ہسپتال میں داخل نہیں کرایا جارہا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ یاسین ملک جو مختلف امراض میں مبتلا ہوچکے ہیں کو کسی ہسپتال میں داخل کرایا جائے یا علاج معالجہ کے لئے اہل خانہ کے سپرد کیا جائے۔

    یاد رہے کہ یاسین ملک کو 22 فروری کو گرفتار کر کے پولیس تھانہ کوٹھی باغ میں بند کردیا گیاتھا۔ بعد ازاں 7 مارچ کو انہیں کوٹ بلوال جیل جموں اور 9 اپریل کو تہاڑ جیل دلی منتقل کیا گیا۔ بھارتی حکومت نے ان کی جماعت جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی عائد کی ہے۔

  • حکمرانوں نے 365 بار وعدوں کی خلاف ورزی کی، سراج الحق

    حکمرانوں نے 365 بار وعدوں کی خلاف ورزی کی، سراج الحق

    جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت نے 365 بارمنشور،نظریات اوروعدوں کی خلاف ورزی کی، حکمرانوں نے مدینہ کی ریاست کے نام پر عوام کو دھوکا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ موجودہ حکومت کےآنے کےبعدعوام مشکل اورتکلیف سےدوچارہوئے ،موجودہ حکومت نے5سال کےسبزباغ دکھائے.

    سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ حکومت شعوری طورپرجھوٹ بول رہی ہے،اوورسیزپاکستانیوں کواحساس ہوگیاکہ اس حکومت میں رنگ ہےنہ خوشبو، جس طرح روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ لگا کر غریبوں کا مذاق اڑایا گیا اسی طرح موجودہ حکمران عوام کے دینی جذبات سے کھیل رہے ہیں۔ جماعت اسلامی کے مہنگائی بے روز گاری اور آئی ایم ایف کی غلامی کے خلاف ہونے والی عوامی ریلیوں میں عوام کی بڑھتی ہوئی شرکت نے ثابت کردیا ہے کہ موجودہ حکومت سے لوگوں کی توقعات اور امیدیں دم توڑ چکی ہیں۔25اگست کو پشاور میں ہونے والا مارچ حکومت کے خلاف عوامی ریفرنڈم ثابت ہوگا۔

  • سیاست چھوڑدوں گا، انصاف نہ ملا تو ملک نہیں بچے گا، خورشید شاہ

    سیاست چھوڑدوں گا، انصاف نہ ملا تو ملک نہیں بچے گا، خورشید شاہ

    پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ میرے پاس ایک ایکڑ بھی سرکاری زمین ہوئی تو سیاست چھوڑ دوں‌ گا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس ملک کےسینیٹربک جائیں اس سے ملک کوکیاعزت ملےگی،میرےپاس ایک ایکڑبھی سرکاری زمین ہوئی توسیاست چھوڑدوں گا

    خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ 30سال سے سیاست میں ہوں ایک روپے کی کرپشن نہیں کی، سیاستدانوں کو جیل میں ڈال کرکمزورنہیں کیاجاسکتا، کہتےہیں کام سےروک رہےہیں،سینیٹرچوری ہوئے توکیا ہم روک سکے؟

    خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ عدالتیں انصاف کریں گی تو ملک بچ جائے گا، ملک کو بچائیں ، انصاف ختم ہو گیا تو پھر کوئی نہیں بچے گا ، عدالتوں کا انصاف نہ ہوا تو ملک کے لیے خطرہ ہے.

    واضح رہے کہ نیب نے خورشید شاہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کے حوالہ سے انکوائری شروع کی ہوئی ہے

  • کوئٹہ، ٹرین کو بم سے اڑانے کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا،کتنے کلو وزنی بم تھا؟ اہم خبر

    کوئٹہ، ٹرین کو بم سے اڑانے کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا،کتنے کلو وزنی بم تھا؟ اہم خبر

    بلوچستان میں ملک دشمنوں کا ایک اور بڑا منصوبہ ناکام ہو گیا، ٹرین کو بم سے اڑانے کی سازش ناکام بنا دی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے علاقے بولان میں ملک دشمنوں کی جانب سے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ہے، کوئٹہ سےکراچی جانیوالی بولان میل کو اڑانے کی کوشش کی گئی، تا ہم اطلاع ملنے پر سیکورٹی حکام نے ریلوےٹریک پر 8 کلووزنی بم کوناکارہ بنادیا،بم کےساتھ 7 راکٹ بھی منسلک کیے گئے تھے

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی راجن پور کے نواحی علاقہ عمرکوٹ کے قریب کوٹلہ حسن شاہ کے ساتھ ریلوے ٹریک سے بم برآمد ہوا تھا،بم ڈسپوزل اسکواڈ کے‌آفیسرغلام عباس کے مطابق ریلورے ٹریک سے ملنے والا بم پنچ کلو وزنی تھا،

  • بہاولپور صوبہ کی بحالی کے لئے پنجاب اسمبلی میں ایک اور قرارداد جمع

    بہاولپور صوبہ کی بحالی کے لئے پنجاب اسمبلی میں ایک اور قرارداد جمع

    صوبہ بہاولپور کی بحالی کے لئے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بہاولپورصوبہ فی الفوربحال کرنے کے مطالبے کی قراردادپنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی، قرارداد مسلم لیگ ن کے رکن ملک ظہیراقبال کی جانب سےجمع کرائی گئی

    قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ 1951سے1954تک بہاولپورکوایک الگ صوبےکی حیثیت حاصل تھی ،:بہاولپور کا پانی بھی بھارت کو دے دیا گیا ہے،بہاولپورریاست نےہرقدم پرقائداعظم کےساتھ تعاون کیا، بہاولپور صوبہ کو فوری بحال کیا جائے .

    واضح رہے کہ تین ماہ قبل بھی پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی رکن حنا پرویز بٹ نے قرارداد جمع کروائی جس کے متن میں کہا گیا کہ جنوبی پنجاب کے ساتھ صوبہ بہاولپور بھی بنایا جائے. تبدیلی سرکار اگر صوبے بنانے میں سنجیدہ ہے تو بہاولپور صوبے کو بھی تسلیم کرے. قرارداد کے متن میں مزید کہا گیا کہ نئے صوبوں کے قیام سے وسائل اور اختیارات برابری کی سطح پر تقسیم ہوں گے .انہوں نے کہا کہ الیکشن سے قبل حکومتی جماعت نے نئے صوبوں کے قیام کا وعدہ کیا تھا،اب حکومت کی ذمے داری ہے کہ نئے صوبوں کے قیام کا وعدہ وفا کرے،

    واضح ہے کہ صوبہ جنوبی پنجاب کے لئے قومی اسمبلی میں بل منظورہو چکا ہے ،مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی میں بھی بہاولپور صوبے کا مطالبہ کیا تھا

  • بھارتی باکسر نے اسلحہ والی تصویر کے ساتھ چیلنج کیا تو عامر خان نے ایسا جواب دیا کہ بھارت میں صف ماتم بچھ گیا

    بھارتی باکسر نے اسلحہ والی تصویر کے ساتھ چیلنج کیا تو عامر خان نے ایسا جواب دیا کہ بھارت میں صف ماتم بچھ گیا

    بھارتی باکسرنیراج گویت کا باکسرعامرخان کوفائٹ کیلیے سوشل میڈیا پرچیلنج دیا تو پاکستانی باکر نے بھی بھر پور جواب دے دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی باکسرنے تصویرمیں ٹیبل پرپستول اوربڑی گن رکھ کر عامر خان کو باکسنگ کیلیے چیلنج کیا اور کہا کہ میں فٹ ہوگیا،عامرخان کورنگ میں ہرانے کیلیےتیارہوں جس پربرطانوی نژاد پاکستانی باکسرعامرخان کا بھارتی باکسر نیراج گویت کو کرارا جواب دیا،

    عامر خان نے کہا کہ مجھے ہرانے کیلیے گن سے زیادہ کچھ اورکرنےکی ضرورت ہے، تم مجھے ان پستول اور گن سے بھی نہیں ہراسکتے

    واضح رہے کہ کارحادثے کے باعث نیراج گویت عامرخان سے فائٹ سے دستبردار ہوگئے تھے

    عامر خان نے باغی ٹی وی کو خصوصی انٹرویو میں کہا تھا کہ میں چاہتا تھا کہ ورلڈ کپ میں میرا انڈیا سے مقابلہ ہو اور میں‌ بھارتی باکسر کو ہرا کر ورلڈ کپ میں‌ پاکستانی کرکٹ ٹیم کی بھارت کے ہاتھوں‌ شکست کا بدلہ لے سکوں‌ تاہم افسوس کہ یہ نہیں‌ ہو سکا.

    بھارتی باکسر کے آؤٹ ہونے پر پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان نے سعودی عرب میں اپنے آسٹریلوی حریف Billy Dib کو شکست دے کر انٹرنیشنل ویلٹرویٹ ٹائٹل جیتا تھا،

  • بزنجو کی شکست کا ذمہ دار کون؟ اب جیل جانے کی کس کی باری؟ حکومتی رکن نے کیا اہم انکشاف

    بزنجو کی شکست کا ذمہ دار کون؟ اب جیل جانے کی کس کی باری؟ حکومتی رکن نے کیا اہم انکشاف

    وفاقی پارلیمانی سیکریٹری برائے ریلوے فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پانامہ رانی آج کل جلسیاں اور کانر میٹنگز کر رہی ہیں۔ نارووال ایکسپریس کو بھی جیل میں جانا پڑے گا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فرخ حیبیب نے فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کے چیئرمین سینیٹ کے امیدوارحاصل بزنجو چیئرمین سینیٹ کی شیروانی سلواکر بیٹھے تھے، نوازشریف ،فضل الرحمان ،زرداری نے حاصل بزنجو کو اوپرچڑھا کر سیڑھی کھینچ لی۔

    فرخ حبیب کا مزید کہنا تھا کہ کرپٹ ٹولہ اکٹھا ہوا مگر ان کو ناکامی ہوئی، ان کے اپنے سینیٹرز نے انہیں شکست دی، انکا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف جیل میں بیٹھ کو نیلسن منڈیلا بننا چاہتے تھے، کرپٹ لوگوں سے مال واپس لیا جائے گا، آنے والے دنوں میں مزید لوگ جیل جائیں گے

    فرخ حبیب کا مزید کہنا تھا کہ رانا ثناء اللہ کیس کے فیصلے کے بعد فیصل آباد میں نئے الیکشن ہوں گے، نارووال ایکسپریس بھی جیل جا رہی ہے، حاصل بزنجو کو آئی ایس آئی چیف پر الزامات کی بجائے مولانا اور زرداری سے پوچھنا چاہئے کہ شکست کیوں ہوئی.

    سینیٹ کی تاریخ میں پہلی بار جمعرات کوچیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو عہدے سے ہٹانے کی قرارداد پر رائے شماری ہوئی۔ ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد حکومت اور اپوزیشن کے پولنگ ایجنٹس کے سامنے ووٹوں کی گنتی کی گئی،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کیخلاف عدم اعتماد کی قراردادتین ووٹوںسے مسترد ہوگئی، کل 100ارکان نے ووٹ ڈالے ، قرارداد کے حق میں 50 مخالفت میں 45، پانچ ووٹ مسترد ہوئے جبکہ تین ارکان نے ووٹ نہیں ڈالا، عدم اعتماد کی تحریک مسترد ہونے پر ایوان ایک سنجرانی سب پے بھاری کے نعروں سے گونج اٹھا،

    چیئرمین سینیٹ کیخلاف عدم اعتماد کی قرارداد کے حق میں 50ووٹ ،مخالفت میں 45 اورپانچ ووٹ ضائع ہوئے۔چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد حکومتی اراکین نے ڈیسک بجا کر ایک دوسرے کو مبارکباد دی اور حکومتی اراکین کی جانب سے ایک سنجرانی سب پر بھاری کے نعرے لگائے گئے۔

    اپوزیشن جماعتوں نے تحریک کی ناکامی پر کمیٹیاں بنا دی ہیں، پی پی سینیٹرز نے اپنے استعفے پارٹی قیادت کو دے دئیے ہیں

  • وزیراعظم کب قوم سے خطاب کریں گے اور کیا بات کریں گے؟ اہم خبر

    وزیراعظم کب قوم سے خطاب کریں گے اور کیا بات کریں گے؟ اہم خبر

    وزیراعظم عمران خان 18 اگست کو قوم سے خطاب کریں گے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے تمام وزارتوں اور ڈویژنز کو ایک سال کارکردگی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی ، وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ وزارتیں اور ڈویژنز پہلے سال کی پانچ بڑی کامیابیاں بتائیں،

    وزیراعظم آفس کی جانب سے تمام وزرا 9 اگست تک اپنی وزارت کی پانچ کامیابیاں لکھ کر بھیجیں،وزیراعظم حکومت کی ایک سالہ کارکردگی پر قوم کو اعتماد میں لیں گے،

    وزیراعظم نے اس ضمن میں تمام وزراء سے رپورٹ مانگ لی، ناقص کارکردگی والے وزراء کے قلمدان تبدیل ہونے کا امکان بھی ہو سکتا ہے، وزیراعظم ماضی میں بھی وفاق میں دو بار کابینہ میں تبدیلیاں کر چکے ہیں،

    وزیراعظم اس بات کا اعلان کر چکے ہیں کہ جس کی کارکردگی بہتر ہو گی وہی کام کرے گا،

  • حمزہ شہباز کے ریمانڈ میں 7 دن کی توسیع

    حمزہ شہباز کے ریمانڈ میں 7 دن کی توسیع

    احتساب عدالت نے حمزہ شہباز کا مزید 7 روزکا جسمانی ریمانڈ دے دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں حمزہ شہباز کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا،حمزہ شہبازکے وکیل امجدپرویزبھی عدالت میں پیش ہوئے، نیب پراسیکیوٹرحافظ اسداللہ نے حمزہ شہبازکےجسمانی ریمانڈمیں توسیع کی استدعا کی جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ حمزہ شہباز کا کتنے روز کا جسمانی ریمانڈ ہو چکا ہے،

    نیب کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ حمزہ شہبازکا 52 روزکاریمانڈ ہوچکا ہے

    نیب وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ندیم سعید نے بتایا کہ 2016 میں حمزہ شہباز اور سلمان شہباز نے ایک ایک کمپنی بنائی ،چنیوٹ میں 155 کنال زمین خریدی لیکن وہ رقم کہاں سے آئی بتایا نہیں گیا،

    حمزہ شہباز کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ تمام رکارڈ پہلے ہی نیب کے پاس ہے مزید جسمانی ریمانڈ کیوں لیا جا رہا ہے؟گزشتہ سماعت پر بھی نیب کا یہی موقف تھا جو آج ہے حمزہ شہباز سے کسی قسم کی کوئی ریکوری نہیں کرنی،جسمانی ریمانڈ کی ضرورت نہیں ہے،ایک بھائی دوسرے بھائی کو گفٹ دےتو قانونی طور پریہ کوئی جرم نہیں ہے،

    عدالت نے سماعت کے بعد حمزہ شہباز کے ریمانڈ میں سات دن کی توسیع کر دی
    حمزہ شہباز کی پیشی کے لئے احتساب عدالت کے باہر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے، واضح رہے کہ حمزہ شہباز رمضان شوگر ملز کیس میں‌ نیب کی تحویل میں ہیں ، نیب نے حمزہ کو عدالت سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر گرفتار کیا تھا.

  • غیر قانونی بھرتیاں، رؤف صدیقی پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی

    غیر قانونی بھرتیاں، رؤف صدیقی پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی

    احتساب عدالت،محکمہ سندھ اسمال انڈسٹریزمیں غیرقانونی بھرتیوں پرریفرنس کی سماعت ہوئی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کی احتساب عدالت میں ایم کیو ایم کے رہنما رؤف صدیقی و دیگر ملزمان پیش ہوئے تا ہم جج کی عدم موجودگی کےباعث ملزمان پرفرد رم عائدنہ ہوسکی ،عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت پرملزمان پر فرد جرم عائد کی جائےگی،عدالت نے ریفرنس کی مزید سماعت 31 اگست تک ملتوی کردی

    نیب نے روف صدیقی و دیگر کے خلاف ریفرنس دائر کر رکھا ہے جس میں‌ کہا گیا ہے کہ رؤف صدیقی سمیت 7ملزمان ضمانت پر رہاہیں، رؤف صدیقی اوردیگرکےخلاف غیرقانونی بھرتیوں کاالزام ہے ،رؤف صدیقی ودیگرنے2008سے2014تک غیرقانونی بھرتیاں کیں ، غیر قانونی بھرتیوں سےقومی خزانےکونقصان پہنچا،