Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • ملکی سیاست میں ہر غیر اخلاقی اقدام کا کھرا کس طرف جاتا ہے؟ فردوس عاشق اعوان نے بتا دیا

    ملکی سیاست میں ہر غیر اخلاقی اقدام کا کھرا کس طرف جاتا ہے؟ فردوس عاشق اعوان نے بتا دیا

    وزیراعظم کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مریم صفدر صاحبہ آپ کا ضمیر کہاں ہے؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹیز کی دوڈ میں بیگم صفدر اعوان بھی اپنے خاندان کے دیگر افراد سے پیچھے نہ رہیں۔ہل میٹل سے لاتعلقی کی دعویدار کے اکاؤنٹ میں اسی کمپنی سے رقم کی منتقلی باعث شرم ہے۔مریم صفدر صاحبہ اب آپ کا ضمیر کہاں ہے؟

    فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ ملکی سیاست میں ہر غیر اخلاقی اقدام کا کھرا پی ایم ایل این کی طرف جاتا ہے۔انکے اعمال انکے سامنے آرہے ہیں۔انہوں نےعوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا اور ملکی وسائل کو بے رحمی سے لوٹا۔غریب کی کٹیا اجاڑ کر ایون فیلڈ میں کییمپ لگائے۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ہل میٹل کے حوالہ سے مریم نواز نے اپنے اثاثے ایف بی آر میں ظاہر نہیں کئے

  • نیب نے حمزہ شہباز کا ریمانڈ مانگا تو عدالت نے کیا کہا؟

    نیب نے حمزہ شہباز کا ریمانڈ مانگا تو عدالت نے کیا کہا؟

    پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب نے مزید ریمانڈ مانگ لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حمزہ شہبازکےخلاف آمدن سےزائداثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی،حمزہ شہبازکے وکیل امجدپرویزبھی عدالت میں پیش ہوئے، نیب پراسیکیوٹرحافظ اسداللہ نے حمزہ شہبازکےجسمانی ریمانڈمیں توسیع کی استدعا کی جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ حمزہ شہباز کا کتنے روز کا جسمانی ریمانڈ ہو چکا ہے،

    نیب کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ حمزہ شہبازکا 52 روزکاریمانڈہوچکا ہے

    حمزہ شہباز کی پیشی کے لئے احتساب عدالت کے باہر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے، ن لیگی کارکنان کے عدالت جانے پر پابندی ہے،

    واضح رہے کہ حمزہ شہباز رمضان شوگر ملز کیس میں‌ نیب کی تحویل میں ہیں ، نیب نے حمزہ کو عدالت سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر گرفتار کیا تھا.

    حمزہ شہباز نے گزشتہ سماعت پر کہا تھا کہ نیب قیامت تک کرپشن ثابت نہیں کر سکتا،

  • نادرا کا ایک اور کارنامہ، غیر قانونی طور پر پاکستان آنے والے بھارتی شہری کو شناختی کارڈ بنا دیا

    نادرا کا ایک اور کارنامہ، غیر قانونی طور پر پاکستان آنے والے بھارتی شہری کو شناختی کارڈ بنا دیا

    نادرا کا ایک اور کارنامہ سامنے آ گیا، بھارتی شہری کو شناختی کارڈ جاری کر دیا، ایف آئی اے نے بھارتی شہری کو گرفتار کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے قومی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے پنجاب کے شہر گوجرانوالہ سے ایک بھارتی شہری کو گرفتار کیا ہے جس کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ نادرا نے اسے پاکستان کا قومی شناختی کارڈ جاری کیا ہوا ہے.

    ایف آئی اے نے گوجرانوالہ سے ملزم پنجم تیواری کو گرفتار کیا جس نے ایف آئی اے کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ 2009 میں پاکستانی شہری کامران کے ساتھ دبئی میں کاروبار کیا،کامران کے پھوپھا مسعودنے اپنا بیٹاظاہرکرکے شناختی کارڈدلوایا،اورنیانام بلال رکھ دیا،

    بھارتی شہری نے پاکستانی شہری کامران کی بہن سے شادی بھی رچا لی، ملزم غیر قانونی طریقے سے پاکستان آیا اور گوجرانوالہ میں دوست کے گھر رہا، ایف آئی اے نے ملزم کے خلاف تحقیقات شروع کر دی ہیں اور مقدمہ درج کر لیا ہے، ایف آئی اے نے مقدمہ میں ملزم کی مدد کرنے والے افراد کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا ہے، ایف آئی نے بھارتی شہری کو قومی شناختی کارڈ جاری کرنے پر نادرا ملازمین سے بھی تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے.

    واضح رہے کہ دو ماہ قبل قومی اسمبلی کے سیشن کے دوران وقفہ سوالات میں وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے ایوان کو بتایا تھا کہ غیرملکیوں کو قومی شناختی کارڈ جاری کرنے پر نادرا سے 120 ملازمین برطرف کئے گئے جبکہ جعل سازی پر 9554 قومی شناختی کارڈز منسوخ کیے جاچکے ہیں۔ ایک لاکھ سے زائد مشکوک آئی ڈی کارڈ بلاک کیے جاچکے ہیں۔

    ایک رپورٹ کے مطابق نادرا کی جانب سے 603 غیر ملکیوں کو بھی قومی شناختی کارڈز جاری کیے گئے۔

  • پنجاب یوتھ فیسٹول میں کرپشن، ملزم کے ریمانڈ میں ہوئی توسیع

    پنجاب یوتھ فیسٹول میں کرپشن، ملزم کے ریمانڈ میں ہوئی توسیع

    پنجاب یوتھ فیسٹیول میں مبینہ کرپشن کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے ملزم عثمان انور کے ریمانڈ میں توسیع کر دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب یوتھ فیسٹول میں کرپشن کیس کی سماعت احتساب عدالت میں ہوئی، نیب کے استدعا پر عدالت نے ملزم عثمان انور کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع کر دی، عدالت نے حکم دیا کہ ملزم کو دوبارہ 17 اگست کو پیش کیا جائے.

    واضح رہے کہ پنجاب یوتھ فیسٹیول میں مبینہ طور پر کروڑوں کی کرپشن کے الزام میں نیب لاہور نے پنجاب سپورٹس بورڈ کے سابق سابق ڈی جی سپورٹس ملزم عثمان انور کو گرفتار کیا گیا تھا ، حکومت پنجاب کی جانب سے 2011 اور 2012 میں یوتھ فیسٹیول کروائے گئے جن میں مبینہ طور پر مختلف معاہدوں کی مد میں کروڑوں روپے کی کرپشن کی گئی۔ نیب کے مطابق سابق ڈی جی سپورٹس ملزم عثمان انور مبینہ طور پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے یوتھ ایونٹ کیلئے کئے گئے ٹھیکوں میں مالی بے ضابطگیوں کے مرتکب ٹھہرے، جن معاہدوں میں پیپرا رولز سے بھی انحراف کیا گیا۔

  • حمزہ شہباز کی آج پھر ہو گی احتساب عدالت میں پیشی

    حمزہ شہباز کی آج پھر ہو گی احتساب عدالت میں پیشی

    پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حمزہ شہباز کے خلاف کیسز کے حوالہ سے آج احتساب عدالت میں سماعت ہو گی، نیب حمزہ شہباز کے جسمانی ریمانڈ کی رپورٹ پیش کرے گی اور مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرے گی،

    حمزہ شہباز کی پیشی کے لئے احتساب عدالت کے باہر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے، ن لیگی کارکنان کے عدالت جانے پر پابندی ہے،

    واضح رہے کہ حمزہ شہباز رمضان شوگر ملز کیس میں‌ نیب کی تحویل میں ہیں ، نیب نے حمزہ کو عدالت سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر گرفتار کیا تھا.

    حمزہ شہباز نے گزشتہ سماعت پر کہا تھا کہ نیب قیامت تک کرپشن ثابت نہیں کر سکتا،

  • صوبائی دارالحکومت لاہور میں خواتین پر تشدد کے واقعات میں کمی نہ ہو سکی

    صوبائی دارالحکومت لاہور میں خواتین پر تشدد کے واقعات میں کمی نہ ہو سکی

    صوبائی دارالحکومت لاہورمیں خواتین پرتشدد کےواقعات کم نہ ہوسکے،ایک اورحوا کی بیٹی پرمبینہ تشدد کا واقعہ سامنے آگیا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق معروف اداکار ببوبرال کی20سالہ بیٹی مریم برال پرشوہرنے مبینہ طور پر تشدد کیا، مریم اپنے شوہر کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے لئے تھانے پہنچ گئیں، انہوں نے تھانہ اقبال ٹاؤن میں شوہرکے خلاف اندراج مقدمہ کیلئےدرخواست جمع کروادی ،درخواست میں کہا گیا ہے کہ شوہرساقی خان متعدد بارتشدد کانشانہ بناچکاہے،مریم اورساقی خان کی شادی پچھلےسال مارچ میں ہوئی تھی.

    پولیس کا کہنا ہے کہ مریم کےچہرے اوربازوپرتشدد کےنشانات بھی ہیں، درخواست موصول ہوگئی ہے،قانون کےمطابق کارروائی عمل میں لائی جائےگی.

    کمیشن برائے حقوق نسواں پنجاب کی ایک رپورٹ کے مطابق چھ ماہ میں انیس اعشاریہ پانچ فیصد عورتیں تشدد کا نشانہ بنیں۔ صرف لاہور میں دو ہفتوں کے دوران دس خواتین، کسی نہ کسی صورت جبر کا شکار ہوئیں، بیشتر واقعات میں قریبی رشتہ دار ہی ظلم ڈھانے میں ملوث نکلے۔محکمہ داخلہ پنجاب نے 21 فروری کو پنجاب اسمبلی میں خواتین پر تشدد کے حوالہ سے ایک رپورٹ جمع کروائی تھی جس کے مطابق ضلع لاہور میں گزشتہ ششماہی کے دوران غیرت کے نام پر کل 6 مقدمات درج کروائے گئے لیکن کسی ایک پر بھی کارروائی مکمل نہ ہوئی۔

  • تحریک عدم اعتماد میں ناکامی، رضا ربانی کا بڑا فیصلہ، تحقیقات کیلئے پی پی کی بھی کمیٹی قائم

    تحریک عدم اعتماد میں ناکامی، رضا ربانی کا بڑا فیصلہ، تحقیقات کیلئے پی پی کی بھی کمیٹی قائم

    سابق چیئرمین سینیٹ پی پی کے رہنما نے سینیٹ سے استعفیٰ واپس نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میاں رضا ربانی نے سینیٹ میں چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ناکامی پر اپنا استعفیٰ بلاول کو جمع کروایا تھا، سینیٹر رضا ربانی کا کہنا ہے کہ وہ ایوان میں نہیں جانا چاہتے استعفیٰ واپس نہیں لیں گے

    دوسری جانب باول زرداری نے سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی کے خلاف عدم اعتماد کے ووٹ میں پارٹی کے سینیٹروں کے کردار کے متعلق ایک پانچ رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنا دی ہے جس کے اراکین سید یوسف رضا گیلانی، سید نیئر حسین بخاری، سعید غنی، صابر بلوچ اور فرحت اللہ بابر ہیں۔ یہ کمیٹی تحقیقات کرے گی کہ پی پی کے کس کس سینیٹر نے پارٹی کے خلاف ووٹ دیا،

    واضح رہے کہ سینیٹ میں تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد پی پی کے سینیٹرز نے اپنے استعفے بلاول زرداری کو جمع کروا دئیے ہیں، اپوزیشن اتحاد کو سینیٹ میں اسوقت شکست ہوئی جب صادق سنجرانی اپنی چیئرمین شپ بچا گئے اور اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد 64 ووٹ ہونے کے باوجود ناکام ہو گئی.

    مسلم لیگ نے بھی تحقیقات کے لئے ایک کمیٹی قائم کر دی ہے ،اب پی پی نے بھی کمیٹی بنا دی جو اس ضمن میں تحقیقات کرے گی

  • کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی، بھارت نے دکھائی پھر ہٹ دھرمی

    کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی، بھارت نے دکھائی پھر ہٹ دھرمی

    کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی، بھارت نے موقع گنوا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی جانب سے کہا گیا تھا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو سے جمعہ کو تین بجے قونصلر رسائی دی جائے گی اور ملاقات کروائی جائے گی لیکن بھارت نے ملاقات کرنے کے لئے شرائط عائد کیں اور موقع گنوا دیا

    بھارت سرکار نے پاکستان کو کلبھوشن سے ملاقات کے لئے شرط عاد کی کہ بغیر کسی رکاوٹ کے کلبھوشن تک رسائی دی جائے، پاکستان نے بھارت کا مطالبہ مسترد کر دیا،اور کہا کہ جاسوس تک رسائی بغیر رکاوٹ کے نہیں دی جا سکتی، کلبھوشن تک قونصلر رسائی کیلئے نئی تاریخ دینے یا نہ دینے کا فیصلہ بھی مشاورت سے ہوگا

    واضح رہے کہ کلبھوشن یادیو بھارت کا جاسوس ہے، جو بلوچستان سے گرفتار ہوا تھا، کل بھوشن یادیو بھارتی نیوی کا حاضر سروس افسر ہے، پاکستان کی عدالت اسے سزائے موقت سنا چکی ہے، بھارت نے کلبھوشن کی رہائی کے لئے عالمی عدالت سے رجوع کیا تھا لیکن عالمی عدالت میں بھی بھارت کو ناکامی ہوئی، عالمی عدالت نے جاسوس تک صرف قونصلر رسائی کا حکم دیا تھا، پاکستان نے کل جمعہ کو رسائی تینے کا اعلان کیا لیکن بھارت نے موقع گنوا دیا

  • سینیٹ میں شکست کے بعد حاصل بزنجو کی ہوئی طبیعت ناساز

    سینیٹ میں شکست کے بعد حاصل بزنجو کی ہوئی طبیعت ناساز

    سینیٹ میں اپوزیشن کے نامزد امیدوار برائے چیئرمین تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد ہسپتال جا پہنچے

    چیئرمین سینیٹ کی وزیراعظم سے ملاقات، صادق سنجرانی پہلے کس سے ملے؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز سینیٹ کا اجلاس ہوا جس میں اپوزیشن کی جانب سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی، اپوزیشن کی جانب سے 64 اراکین نے تحریک کی تائید کی تا ہم جب اس پر ووٹنگ ہوئی تو اپوزیشن کو 50 ووٹ ملے، اپوزیشن کی تحریک ناکام ہوگئی، بعد ازاں اپوزیشن کے امیدوار برائے چیئرمین حاصل بزنجو نے ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ 14 اراکین جنہوں نے ووٹ نہیں دئیے وہ جنرل فیض کے بندے تھے.

    باغی ٹی وی کا اعزاز، سولہ جولائی کو اپوزیشن اراکین کی بغاوت کی خبرشائع کی تھی

    چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد ناکام، مشبر لقمان کی کھرا سچ کی پیشنگوئی درست ثابت

    اپوزیشن کے امیدوار برائے چیئرمین حاصل بزنجو چیئیرمین سینیٹ بننے کا خواب سجائے اسلام آباد رہے اور اراکین سینیٹ کو ظہرانے اور عشائیے بھی دیتے رہے تا ہم تحریک کی ناکامی کے بعد حاصل بزنجو ہسپتال جا پہنچے، ان کی طبیعت ناساز ہو گئی.

    اپوزیشن اتحاد ہوا فیل، صادق سنجرانی عہدہ بچانے میں کامیاب

    نواز شریف کے لئے ایک اور مشکل، مریم نے کہیں کا نہ چھوڑا

    حاصل بزنجو کا کراچی کی مقامی ہسپتال میں طبی معائنہ ہوا ہے، سینیٹرحاصل بزنجو کینسرکے مریض‌ ہیں، ان کو طبی امداد دینے کے بعد ہسپتال سے‌ ڈسچارج کر دیا گیا ہے.

     

    سینیٹ کی تاریخ میں پہلی بار جمعرات کوچیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو عہدے سے ہٹانے کی قرارداد پر رائے شماری ہوئی۔ ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد حکومت اور اپوزیشن کے پولنگ ایجنٹس کے سامنے ووٹوں کی گنتی کی گئی،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کیخلاف عدم اعتماد کی قراردادتین ووٹوںسے مسترد ہوگئی، کل 100ارکان نے ووٹ ڈالے ، قرارداد کے حق میں 50 مخالفت میں 45، پانچ ووٹ مسترد ہوئے جبکہ تین ارکان نے ووٹ نہیں ڈالا، عدم اعتماد کی تحریک مسترد ہونے پر ایوان ایک سنجرانی سب پے بھاری کے نعروں سے گونج اٹھا،

    کیپٹن ر صفدر نے اپنی بیوی مریم نواز کا ہاتھ پکڑنا چاہا تو…..کیا ہوا؟ اہم خبر

    چیئرمین سینیٹ کیخلاف عدم اعتماد کی قرارداد کے حق میں 50ووٹ ،مخالفت میں 45 اورپانچ ووٹ ضائع ہوئے۔چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد حکومتی اراکین نے ڈیسک بجا کر ایک دوسرے کو مبارکباد دی اور حکومتی اراکین کی جانب سے ایک سنجرانی سب پر بھاری کے نعرے لگائے گئے۔

  • چیئرمین سینیٹ کی وزیراعظم سے ملاقات، صادق سنجرانی پہلے کس سے ملے؟

    چیئرمین سینیٹ کی وزیراعظم سے ملاقات، صادق سنجرانی پہلے کس سے ملے؟

    وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ملاقات کی ہے

    بے ضمیر یا باضمیر، سوشل میڈیا پر نام چلا توکس نے دیا استعفیٰ ،اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس موقع پر شبلی فراز،پرویزخٹک اوربیرسٹرسیف بھی موجود تھے، وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو یوان کااعتماد حاصل کرنے پرمبارکباد دی،

    اپوزیشن اتحاد ہوا فیل، صادق سنجرانی عہدہ بچانے میں کامیاب

    نواز شریف کے لئے ایک اور مشکل، مریم نے کہیں کا نہ چھوڑا

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ امیدہےآپ ذمہ داریاں احسن طریقےسےنبھاتےرہیں گے، آپ کوسینیٹ ارکان کا بھرپوراعتماد حاصل ہے، ارکان کااعتماد ایوان کی کارروائی احسن طریقے سےچلانے کی تصدیق ہے،

    باغی ٹی وی کا اعزاز، سولہ جولائی کو اپوزیشن اراکین کی بغاوت کی خبرشائع کی تھی

    چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد ناکام، مشبر لقمان کی کھرا سچ کی پیشنگوئی درست ثابت

    قبل ازیں چیئرمین سینیٹ اور تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کی بھی ملاقات ہوئی ہے ،ھہانگیر ترین نے بھی چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو مبارکباد دی ہے.

    سینیٹ کی تاریخ میں پہلی بار جمعرات کوچیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو عہدے سے ہٹانے کی قرارداد پر رائے شماری ہوئی۔ ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد حکومت اور اپوزیشن کے پولنگ ایجنٹس کے سامنے ووٹوں کی گنتی کی گئی،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کیخلاف عدم اعتماد کی قراردادتین ووٹوںسے مسترد ہوگئی، کل 100ارکان نے ووٹ ڈالے ، قرارداد کے حق میں 50 مخالفت میں 45، پانچ ووٹ مسترد ہوئے جبکہ تین ارکان نے ووٹ نہیں ڈالا، عدم اعتماد کی تحریک مسترد ہونے پر ایوان ایک سنجرانی سب پے بھاری کے نعروں سے گونج اٹھا،

    کیپٹن ر صفدر نے اپنی بیوی مریم نواز کا ہاتھ پکڑنا چاہا تو…..کیا ہوا؟ اہم خبر

    چیئرمین سینیٹ کیخلاف عدم اعتماد کی قرارداد کے حق میں 50ووٹ ،مخالفت میں 45 اورپانچ ووٹ ضائع ہوئے۔چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد حکومتی اراکین نے ڈیسک بجا کر ایک دوسرے کو مبارکباد دی اور حکومتی اراکین کی جانب سے ایک سنجرانی سب پر بھاری کے نعرے لگائے گئے۔