Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • آغا سراج درانی کے خلاف پیشرفت رپورٹ جمع کروانے کا حکم

    آغا سراج درانی کے خلاف پیشرفت رپورٹ جمع کروانے کا حکم

    سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی

    پروڈکشن آرڈر والے کہاں ہیں،ان کو ایوان میں لایا جائے. ینل آف چیئر

    اگر ہتھیار استعمال کرتے تو یہ تھوڑے سے تھے، زرداری نے اسمبلی میں ایسا کیوں کہا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت نے تفتیشی افسر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پیشرفت رپورٹ آج ہی جمع کروانے کا حکم دیا، آغا سراج درانی و دیگر تمام نامزد ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا، تفتیشی افسر کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے شدید برہمی کا اظہار کیا.

    سراج درانی کے گھر سے کتنا سونا ملا، نیب نے دائر ریفرنس میں بتا دیا

    واضح رہے کہ نیب نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا، انہیں حراست میں لے کر کراچی منتقل کیا گیا تھا، سراج درانی کیخلاف اختیارات کے ناجائز استعمال اور آمدن سے زائد اثاثوں کے الزامات ہیں۔آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں گرفتار اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے گھر پر نیب نے چھاپے کے دوران نیب افسران نے ان کے گھر سے اہم فائلیں‌ قبضے میں‌ لی تھیں، ان کے سیکیورٹی اہلکاروں نے نیب حکام سے بدتمیزی بھی کی تھی ۔

  • مودی اقتدار کیلئے لوگوں کو جیل میں ڈال رہا ہے، آپ بھی یہی کر رہے ہو، خورشید شاہ

    مودی اقتدار کیلئے لوگوں کو جیل میں ڈال رہا ہے، آپ بھی یہی کر رہے ہو، خورشید شاہ

    پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ اپنی زندگی پر کتاب لکھ رہا ہوں

    سیاست چھوڑدوں گا، انصاف نہ ملا تو ملک نہیں بچے گا، خورشید شاہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سکھر ہائیکورٹ بار میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ میری سیاست زمانہ طالب علمی سےشروع ہوئی،میری سیاست کسی سےڈھکی چھپی نہیں، پاکستان کی تاریخ کوآئندہ نسلوں کیلئےنہیں رکھاگیا

    خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ دنیا کہتی ہے مودی اقتدار کے لئے لوگوں کو جیل میں‌ ڈال رہا ہے، آپ بھی یہی کر رہے ہیں ،پاکستان ایٹمی پاور ہے، بھارتی وزیر دفاع کی دھمکی سے مرعوب ہونے والے نہیں۔

    گھروں سے نکلتے وقت گاڑی کی ڈگی چیک کر لیا کریں، خورشید شاہ

    خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ اختلافات بھلا کر آگے بڑھیں گے تو کشمیر آزاد ہو گا۔ہمیں کشمیر کی آزادی کے لئے لڑنا ہے اس کے لیے ہمیں کراچی سے کشمیر اور گلگت تک نکلنا پڑے گا۔

    میثاق معیشت تب ہو سکتا ہے جب وزیراعظم…..خورشید شاہ نے یہ کیا کہہ دیا

    خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ 30سال سے سیاست میں ہوں ایک روپے کی کرپشن نہیں کی، سیاستدانوں کو جیل میں ڈال کر کمزور نہیں کیاجاسکتا، کہتےہیں کام سےروک رہےہیں،سینیٹرچوری ہوئے توکیا ہم روک سکے؟

    حکومت چلانا سیلکٹڈ شخص کا کام نہیں،سمندر سے تیل کی بجائے عوام کا تیل نکال دیا .خورشید شاہ

  • سپریم کورٹ ،کے پی ٹی میں تقرریوں سے متعلق کابینہ کانوٹی فکیشن طلب

    سپریم کورٹ ،کے پی ٹی میں تقرریوں سے متعلق کابینہ کانوٹی فکیشن طلب

    سپریم کورٹ میں سابق چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ جاوید حنیف کےخلاف تقرریوں کا کیس کی سماعت ہوئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں وکیل منیر اے ملک نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایات پرعارضی ملازمین کومستقل کیا،وزیراعظم کے احکامات وزیربابرغوری کے ذریعے ملے ، جس پر جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ انیتا تراب کیس کے بعد سرکاری ملازم غیرقانونی احکامات ماننےکا پابند نہیں،وکیل نے کہا کہ نیب نے میرے مؤکل کو جولائی 2018 سے گرفتار کر رکھا ہے،ماضی میں بھی اس اندازسے کے پی ٹی میں تقرریاں ہوئیں،

    جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ عارضی ملازمین کو بغیراشتہار کےمستقل کردیاگیا،کیا پاکستان کےباقی عوام دوسرے درجے کے شہری ہیں ،کیا باقی عوام کے پی ٹی میں نوکری نہیں کرسکتے،جس پر وکیل نے کہا کہ میرے مؤکل کومعاملہ میں اسلئےگھسیٹا گیا کیونکہ ایم کیوایم کے ٹکٹ پرالیکشن لڑا،جسٹس اعجاز نے کہا کہ غیرقانونی تقرریوں کی سازش کی کڑیاں ملانے کیلئے کیا یہ بات ناکافی ہے،جسٹس عمرعطابندیال نے کہا کہ بطورچیئرمین وزیراعظم کی ہدایات کو دیکھنا چاہیے تھا،عدالت نے کے پی ٹی میں تقرریوں سے متعلق کابینہ کانوٹی فکیشن طلب کرلیا

  • بارہمولا،کرفیو کے باوجود جھڑپ، ایک بھارتی افسرہلاک

    بارہمولا،کرفیو کے باوجود جھڑپ، ایک بھارتی افسرہلاک

    مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد عسکریت پسندوں کے ساتھ بھارتی فورسز کا مقابلہ ہوا ہے ،کشمیری عسکریت پسندوں کی فائرنگ سے ایک فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا ہے

    کرفیو توڑ کر کشمیری باہر نکل آئے، بھارتی فوج کی فائرنگ سے دو کشمیری شہید

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے بارہمولا میں کرفیو کے دوران سرچ آپریشن شروع ہوا تو کشمیریوں نے بھارتی فورسز کے خلاف ہتھیار اٹھا لئے، کشمیری عسکریت پسندوں کی جانب سے بھارتی فوج پر فائرنگ سے بھارتی پولیس کا افسر ہلاک ہو گیا جبکہ ایک اہلکار زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا

    مقبوضہ کشمیر، مزید 70 ہزار بھارتی فوج کی طلبی،کرفیو میں سختی

    بارہمولا میں کشمیری عسکریت پسندوں کی جانب سے بھارتی فوج پر کرفیو کے باوجود فائرنگ اور مقابلے سے بھارتی فوج بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے، منگل کی شام سے شروع ہونے والا کشمیری عسکریت پسندوں کے ساتھ مقابلہ بدھ کی صبح تک جاری رہا،

    بھارت کشمیریوں‌کا قتل عام کررہا ہے اور عالمی برادری خاموش ہے ، آگے بڑھ کر بھارت کے مظالم روکنا ہوں گے ، اوآئی سی

    عسکریت پسندوں کے ساتھ جھڑپ میں بھارتی فوج، پولیس، اسپیشل آپریشن گروپ نے حصہ لیا،عسکریت پسندوں کی فائرنگ سے بھارتی پولیس کے ایس پی او بلال ہلاک اور ایس آئی امر دیب زخمی پوئے

  • مریم نواز کے جسمانی ریمانڈ میں ہوئی 14 روز کی توسیع

    مریم نواز کے جسمانی ریمانڈ میں ہوئی 14 روز کی توسیع

    ریم نواز کے جسمانی ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چودھری شوگر ملز کیس میں مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کے جسمانی ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی گئی ، عدالت نے کیس کی سامعت 4 ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا

    عدالت نے یوسف عباس کے جسمانی ریمانڈ میں بھی 14 روز کی توسیع کر دی

    احتساب عدالت میں مریم نواز، حمزہ شہباز اور یوسف عباس کی آمد پر دھکم پیل ہوئی ،جج نے بار بار ن لیگی رہنماوَں اور وکلا کو خاموش رہنے کی ہدایت کی ،ن لیگی کارکنان باز نہ آئے تو جج نے ایس پی کو غیرمتعلقہ افراد کو کمرہ عدالت سے باہر بھجوانے کا حکم دے دیا،

    چودھری شوگر ملز، شریف خاندان پھنس گیا، شہباز شریف کی طلبی،حمزہ بھی شامل تفتیش

    مریم نواز اور یوسف عباس کی کمرہ عدالت میں وکلا اور کارکنوں کےساتھ سیلفیاں بنتی رہیں، جج نے تمام موبائل فون بند کر نے کا حکم دیا.

     

    کیس کی سماعت کے بعد نیب کی ٹیم مریم نواز کو واپس لے کر روانہ ہو گئی،

    واضح رہے کہ نیب نے حمزہ شہباز، مریم نواز، یوسف عباس کو گرفتار کر رکھا ہے، مریم نواز کو کوٹ لکھپت جیل سے گرفتار کیا گیا تھا.

    ڈاکٹرعدنان نواز شریف کا ذاتی معالج نہیں بلکہ…..شہباز گل نے کر دیا انکشاف

    وزیراعظم کی ایک تقریر سے لٹیروں کی نیند حرام ہو گئی، شہباز گل

    شریف خاندان کی پیشی کے موقع پر احتساب عدالت میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، مریم نواز کے شوہر کیپٹن ر صفدر احتساب عدالت پہنچ چکے ہیں، ن لیگی رہنما عظمی بخاری، حنا پرویز بٹ بھی عدالت پہنچ چکی ہیں، احتساب عدالت کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے

  • مریم نواز کی عدالت پیشی، عدالت نے ایسا حکم دیا کہ ن لیگی پریشان ہو گئے

    مریم نواز کی عدالت پیشی، عدالت نے ایسا حکم دیا کہ ن لیگی پریشان ہو گئے

    احتساب عدالت میں مریم نواز اور یوسف عباس کی پیشی کے موقع پر عدالت نے غیر متعلقہ افراد کو باہر نکل جانے کا حکم دے دیا

    مریم نواز، حمزہ شہباز عدالت پیش، شہباز شریف بنے بیمار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب نے مریم نواز، حمزہ شہباز، یوسف عباس کو عدالت میں پیش کیا، شہباز شریف بیماری کے باعث عدالت میں پیش نہ ہوئے، شہباز شریف کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی گئی

    احتساب عدالت میں مریم نواز، حمزہ شہباز اور یوسف عباس کی آمد پر دھکم پیل ہوئی ،جج نے بار بار ن لیگی رہنماوَں اور وکلا کو خاموش رہنے کی ہدایت کی ،ن لیگی کارکنان باز نہ آئے تو جج نے ایس پی کو غیرمتعلقہ افراد کو کمرہ عدالت سے باہر بھجوانے کا حکم دے دیا،

    چودھری شوگر ملز، شریف خاندان پھنس گیا، شہباز شریف کی طلبی،حمزہ بھی شامل تفتیش

    مریم نواز اور یوسف عباس کی کمرہ عدالت میں وکلا اور کارکنوں کےساتھ سیلفیاں بنتی رہیں، جج نے تمام موبائل فون بند کر نے کا حکم دیا.

     

    واضح رہے کہ نیب نے حمزہ شہباز، مریم نواز، یوسف عباس کو گرفتار کر رکھا ہے، مریم نواز کو کوٹ لکھپت جیل سے گرفتار کیا گیا تھا.

    ڈاکٹرعدنان نواز شریف کا ذاتی معالج نہیں بلکہ…..شہباز گل نے کر دیا انکشاف

    وزیراعظم کی ایک تقریر سے لٹیروں کی نیند حرام ہو گئی، شہباز گل

    شریف خاندان کی پیشی کے موقع پر احتساب عدالت میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، مریم نواز کے شوہر کیپٹن ر صفدر احتساب عدالت پہنچ چکے ہیں، ن لیگی رہنما عظمی بخاری، حنا پرویز بٹ بھی عدالت پہنچ چکی ہیں، احتساب عدالت کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے

  • مریم نواز، حمزہ شہباز عدالت پیش، شہباز شریف بنے بیمار

    مریم نواز، حمزہ شہباز عدالت پیش، شہباز شریف بنے بیمار

    چودھری شوگرملزکیس کی احتساب عدالت میں سماعت ہو رہی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ریم نوازاوریوسف عباس کو نیب نے احتساب عدالت میں پیش کر دیا ہے،نیب کی طرف سے ان کے 15، 15روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔ احتساب عدالت کےڈیوٹی جج نعیم ارشد کیس کی سماعت کر رہے ہیں ،نیب نے حمزہ شہباز کو بھی عدالت میں پیش کر دیا،

    چودھری شوگر ملز، شریف خاندان پھنس گیا، شہباز شریف کی طلبی،حمزہ بھی شامل تفتیش

    قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی عدالت سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست جمع کروا دی گئی، درخواست میں کہا گیا کہ شہباز شریف کی کمر میں درد ہے، انہیں ڈاکٹرز نے آرام کا مشورہ دیا ہے ،

    مریم نواز، حمزہ اور یوسف عباس کی آمد پر کمرہ عدالت میں دھکم پیل ہوئی ،جج نے بار بار ن لیگی رہنماوَں اور وکلا کو خاموش رہنے کی ہدایت کی ،جج نے ایس پی کو غیرمتعلقہ افراد کو کمرہ عدالت سے باہر بھجوانے کا حکم دے دیا،مریم نواز اور یوسف عباس کی کمرہ عدالت میں وکلا اور کارکنوں کےساتھ سیلفیاں بنتی رہیں، جج نے تمام موبائل فون بند کر نے کا حکم دیا.

     

    واضح رہے کہ نیب نے حمزہ شہباز، مریم نواز، یوسف عباس کو گرفتار کر رکھا ہے، مریم نواز کو کوٹ لکھپت جیل سے گرفتار کیا گیا تھا.

    ڈاکٹرعدنان نواز شریف کا ذاتی معالج نہیں بلکہ…..شہباز گل نے کر دیا انکشاف

    وزیراعظم کی ایک تقریر سے لٹیروں کی نیند حرام ہو گئی، شہباز گل

    شریف خاندان کی پیشی کے موقع پر احتساب عدالت میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، مریم نواز کے شوہر کیپٹن ر صفدر احتساب عدالت پہنچ چکے ہیں، ن لیگی رہنما عظمی بخاری، حنا پرویز بٹ بھی عدالت پہنچ چکی ہیں، احتساب عدالت کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے

  • کرفیو توڑ کر کشمیری باہر نکل آئے، بھارتی فوج کی فائرنگ سے دو کشمیری شہید

    کرفیو توڑ کر کشمیری باہر نکل آئے، بھارتی فوج کی فائرنگ سے دو کشمیری شہید

    مقبوضہ جموں کشمیر میں کرفیو کا آج 17 واں روزہے،نظام زندگی مفلوج ہے، بارہمولا میں بھارتی فوج نے دو کشمیریوں‌کو شہید کر دیا ہے.

    مقبوضہ کشمیر، مزید 70 ہزار بھارتی فوج کی طلبی،کرفیو میں سختی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا آج 17واں روز ہے، بھارت سرکار کی جانب سے کشمیر کے تمام علاقوں میں بھارتی فوج کی تعداد میں اضافہ کر دیا گیا ،کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد سے جموں کشمیر میں مکمل کرفیو نافذ ہے، تعلیمی ادارے بند ہیں، موبائل و انٹرنیٹ کی سہولیات بھی بند ہیں، کشمیریوں‌ کو گھروں سے نکلنے کی اجازت نہیں.

    بھارت کشمیریوں‌کا قتل عام کررہا ہے اور عالمی برادری خاموش ہے ، آگے بڑھ کر بھارت کے مظالم روکنا ہوں گے ، اوآئی سی

    دوسری جانب بھارتی فوج نے ضلع بارہ مولا میں اندھا دھند فائرنگ کر کے ایک کشمیری کو شہید کر دیا، مومن گوجری کے علاقے میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران بھی ایک کشمیری کو شہید کر دیا گیا، دو کشمیریوں کی شہادت کے بعد کشمیریوں نے بھارتی فوج کے خلاف احتجاج شروع کر دیا، کرفیو توڑ کر بڑی تعداد میں کشمیری گھروں سے باہر نکل آئے اور بھارتی فوج پر پتھراؤ کیا، بھارتی فوج نے کشمیریوں پر پیلٹ گن کا استعمال کیا، جس سے متعد کشمیری زخمی ہو گئے.

    بھارتی فوج نے ہزاروں کشمیریوں کو گرفتار کر رکھا ہے ،بھارتی فوج نے سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق، کٹھ پتلی رہنما فاروق عبداللہ، عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی کو گھروں اور جیلوں میں نظر بند کر رکھا ہے .

  • پنجاب اسمبلی اجلاس، حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈرکا مطالبہ، سپیکر نے کیا کہا؟

    پنجاب اسمبلی اجلاس، حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈرکا مطالبہ، سپیکر نے کیا کہا؟

    پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج ساڑھے 10 بجے شروع ہوگا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گرفتار اور جیلوں میں قید اراکین پنجاب اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے پر اپوزیشن نے احتجاج کا فیصلہ کیا ہے،اسپیکر چودھری پرویز الہیٰ نے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز، خواجہ سلمان رفیق کے پروڈکشن آرڈ جاری نہیں کیے

    نیب قیامت تک کرپشن ثابت نہیں کرسکتا ،حمزہ شہباز کا عدالت میں دعویٰ

    اپوزیشن جماعتوں نے اراکین کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے کی وجہ سے بھر پور احتجاج کا فیصلہ کیا ہے، دوسری جانب حکومتی رکن اسمبلی سابق صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان بھی جیل میں ہیں،ان کے پروڈکشن آرڈر کے لئے درخواست نہیں دی گئی

    پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

    شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

    حمزہ شہباز کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب نے گرفتار کر رکھا ہے، حمزہ شہباز سے رمضان شوگر ملز ،چودھری شوگر ملز کیس میں بھی تحقیقات جاری ہیں،

    حمزہ شہباز کے جوڈیشیل ریمانڈ میں ہوئی ایک بار پھر توسیع

    اپوزیشن کی جانب سے 21 اگست کو ہونے والے اجلاس کے لیے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر کی درخواست جمع کروادی گئی ہے،پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی درخواست مسلم لیگ نواز کے ملک وارث کلو کی جانب سے جمع کروائی گئی ہے، سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے اپوزیشن کی ریکوزیشن پر پنجاب اسمبلی اجلاس 21 اگست کو طلب کر رکھا ہے،

  • کشمیر یوتھ الائنس کے زیراہتمام "کشمیر توجہ مانگتا ہے” کے عنوان سے سیمینار

    کشمیر یوتھ الائنس کے زیراہتمام "کشمیر توجہ مانگتا ہے” کے عنوان سے سیمینار

    کشمیر یوتھ الائنس اور اپیکس گروپ آف کالجز کے زیراہتمام لاہور میں کشمیر توجہ چاہتا ہے کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں نوجوانوں کی تنظیمات کے نمائندگان اور میڈیا کے شعبے سے تعلق رکھنے والے طلبہ شریک تھے،

    سیمینار کی صدارت رانا عدیل ممتاز کررہے تھے جبکہ مقررین میں سینئر اینکرپرسن مبشر لقمان، اینکراسامہ غازی، سینئر صحافی واستاد ڈاکٹر مجاہد منصوری، اسلامک سکالر اشتیاق گوندل، یوتھ ایکٹیوسٹس رضی طاہر، طہ منیب، عدیل احسن، مہک زہرا، عائشہ صدیقہ اور بلال شوکت آزاد شامل تھے،

    رانا عدیل ممتاز نے خطاب میں کہا کہ پاکستانی نوجوان بھارت کو ہر محاذ ہر شکست دینے کیلئے آگے بڑھیں، پہلا قدم ٹیکنالوجی ہے، اس کے استعمال سے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کریں، مبشر لقمان نے اظہار خیال کرتے ہوئے مسلم دنیا پر تنقید کی اور کہا کہ کوئی اسلامی ملک حقیقی غیرت اسلامی کا مظاہرہ نہیں کررہا، مسلمان کشمیر میں مسلسل جانیں دے رہے ہیں اور ہمیں مالی مفادات عزیز ہیں، مبشر لقمان نے کہا کہ بھارت ایک جانب کشمیر میں خون کی ندیاں بہا رہا ہے اور دوسری جانب آبی جارحیت دکھا رہا ہے، کبھی بن بتائے پانی کھول دیتا ہے جو سیلاب کا سبب بنتے ہیں اور کبھی پانی روک کر خشک سالی کا سبب بنتا ہے، دنیا کو بتادینا چاہتا ہوں پاکستان کا پانی روکیں گے تو 20کروڑ خودکش بمبار تیار ہوجائیں گے،

    ڈاکٹرمجاہد منصوری نے کہا کہ حیران ہوں کہ نئی دہلی میں بیٹھے 100سے زیادہ بین الاقوامی میڈیا کے نمائندگان کو کشمیرکی صورتحال دکھائی کیوں نہیں دیتی؟ میڈیا کے طلبہ سوشل میڈیا کے ذریعے دنیا کے سامنے سوال کریں کہ یہ کیسی بے حسی ہے۔

    اسلامک سکالر اشتیاق گوندل نے کہا کہ ایک انسانیت کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے، ہم مسلمان ہیں اور بحثیت مسلمان کسی خطے میں ظلم ہو ہم اس کے خلاف آواز اٹھاتے رہیں گے، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور پاکستان کا حصہ ہے، تاریخ کو جھٹلایا نہیں جاسکتا،


    اینکر اسامہ غازی نے اپنی گفتگو میں کہا کہ اگلے دو سال بہت اہم ہیں، کشمیر میں تحریک آزادی میں نیا جذبہ پیدا ہوگا، مودی کو بہت جلد اپنی غلط پالیسیوں کا احساس ہوگا، کشمیر بھارت کے ہاتھ سے نکل رہا ہے،سیمینار سے رضی طاہر، رانا عدیل احسن، طہ منیب اور بلال شوکت آزاد نے بھی اظہار خیال کرتے ہوئے اہل کشمیر پر ہونے والے ظلم وستم کو روکنے کیلئے عالمی دنیا کو جھنجھوڑا،

    اقوام متحدہ سے مخاطب ہوکر نوجوان مقررین نے کہا کہ اقوام متحدہ دراصل اقوام شرمندہ بن چکی ہے جبکہ او آئی سی بھی محض مذمتی بیانات تک محدود ہے۔ سیمینار کے آخر میں کشمیر کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔