Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • رمضان شوگر مل کیس، حمزہ شہباز کے بینچ پرعدم اعتماد کے بعد نیا بینچ تشکیل

    رمضان شوگر مل کیس، حمزہ شہباز کے بینچ پرعدم اعتماد کے بعد نیا بینچ تشکیل

    چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کیس کی سماعت کے لئے نیا بیینچ تشکیل دے دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حمزہ شہباز کیس کے لئے دو رکنی بینچ تشکیل دیا گیا ہے ،جسٹس مظاہر علی نقوی کی سربراہی میں بننے والے بینچ میں جسٹس وحید بھی شامل ہیں .حمزہ شہباز نے گزشتہ روز سماعت کے دوران بینچ پر عدم اعتماد کا اظہار کیا تھا جس کے بعد عدالت نے سماعت سے معذرت کر لی تھی ،حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت پر سماعت جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی تھی .حمزہ شہباز نے کہا تھا کہ 20سال بعد بیٹی ہوئی جو موت اور زندگی میں مبتلا تھی مجھے عدالت نے حکم دیا تو میں بیٹی کو چھوڑ کر واپس آیا ،حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ چیئرمین نیب نے انٹرویو میں کہا اب بنچ تبدیل ہو گیا توضمانت نہیں ملے گی قوم دیکھ رہی ہے چیئرمین نیب اتنے طاقت ور ہیں مرضی کا بنچ بنائیں قوم پوچھے گی چیئرمین نیب حمزہ شہباز کی ضمانت خارج کرا سکتے ہیں، حمزہ شہباز نے عدالت پر عدم اعتماد ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بینچ تبدیل کیا جائے جس پر بینچ نے سماعت سے معذرت کر لی اور کیس چیف جسٹس کو بھجوا دیا تھا، چیف جسٹس نے نیا بینچ تشکیل دے دیا ہے .

  • چیئرمین نیب کے خلاف درخواست، عدالت کی سماعت سے معذرت

    چیئرمین نیب کے خلاف درخواست، عدالت کی سماعت سے معذرت

    چیئرمین نیب کی تقرری کے خلاف دائر درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کے بینچ نے سماعت سے معزرت کر لی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال کی تقرری کے خلاف درخواست میں درخواستگزار نے موقف اختیار کیا کہ چیئرمین نیب کی تعیناتی میرٹ پرنہیں کی گئی، دوران سماعت چیئرمین نیب کی تقرری کیخلاف درخواست پر بنچ نے سماعت سے معذرت کرلی اور درخواست جسٹس مظاہرعلی اکبرنقوی کوبھجوا دی گئی،عدالت نے کہا کہ جسٹس مظاہرعلی نقوی اسی نوعیت کی درخواست پرسماعت کررہے ہیں، مناسب ہے اس درخواست پربھی وہ سماعت کریں۔ درخواست اے کے ڈوگر ایڈوکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی تھی.

    واضح‌رہے کہ چیئرمین نیب کے خلاف مسلم لیگ ن نے پارلیمانی کمیٹی بنانے کا اعلان کیا ہے

    چیئرمین نیب کی کردار کشی کرنیوالے سائبر کرائم کے ماہر، انڈیا اور افغانستان میں رابطے، حیران کن انکشافات

  • بلاول نیب میں پیش، ڈی چوک میں پی پی کے کارکنان گرفتار

    بلاول نیب میں پیش، ڈی چوک میں پی پی کے کارکنان گرفتار

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نیب دفتر پہنچ گئے، اس دوران پیپلز پارٹی کے کارکنان کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلاول زرداری نیب دفتر پہنچ گئے ہیں، آصفہ زرداری ، مرتضیٰ وہاب اورنیّر بخاری بھی بلاول بھٹو کے ہمراہ ہیں ،نیب ہیڈکوارٹرزکے باہر پیپلز پارٹی کے کارکنان موجود ہیں جنہوں نے شدید نعرے بازی کی ،پولیس نے پی پی کے کارکنان کو ڈی چوک پر روکا جہاں کارکنان نے پولیس والوں کے ساتھ ہاتھا پائی کی ،پولیس نے متعدد کارکنان کو گرفتار کر لیا ہے. پولیس نے جیالوں کو منتشر کرنے کے لئے واٹر کینن کا بھی استعمال کیا ہے

    واضح رہے کہ نیب راولپنڈی نے سابق صدرآصف زرداری کو 29 مئی کودوبارہ طلب کیا ہے .پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کو پاورپروجیکٹ،غیرقانونی ٹھیکوں کے کیس میں نیب نے طلب کیا ہے، زرداری کو نیب نے 29 مئی کو اولڈ نیب ہیڈکوارٹر پیش ہونے کی ہدایت کی ہے تاہم زرداری نے پیش ہونے سے معذرت کر لی . اسی روز پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کو بھی جے وی اوپل کیس میں طلب کر رکھا ہے .بلاول کو نیب نے 24 مئی کو بلایا تھا لیکن بلاول پیش نہ ہوئے اب نیب نے بلاول کو بھی 29 مئی کو ہی طلب کیا ہوا ہے. بلاول نیب میں پیش ہو چکے ہیں.

  • ڈرتے ہیں تبدیلی والے، بلاول کی حکومت پر تنقید

    ڈرتے ہیں تبدیلی والے، بلاول کی حکومت پر تنقید

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے حکومت کی جانب سے پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پی پی کے کارکنان کو روکنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ڈرتے ہیں تبدیلی والے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلاول کو آج نیب نے طلب کیا ہوا ہے، بلاول کی پیشی سے قبل حکومت نے اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کے کارکنان کے داخلے پر پابندی لگا دی ہے جس پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بلاول زرداری نے حکومت کی جانب سے پابندی کا نوٹفکیشن شیئر کیا اور کہا کہ حمایت کیلئے پیغامات بھیجنے والوں کا شکریہ اداکرتا ہوں ،کچھ دیر میں نیب راولپنڈی کیلئے روانہ ہوں گا،بلاول نے کہا کہ احتجاج کی کوئی کال نہیں دی تھی پھربھی پارٹی ورکرزاسلام آباد پہنچنا شروع ہوگئے ،نوٹیفکیشن پیپلز پارٹی کے کارکنوں کوہراساں کرنے کےلئے جاری کیا گیا، جمہوری حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے رات گئے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔بلاول نے مزید کہا کہ ڈرتے ہیں تبدیلی والے، سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا تھا میں بے قصور ہوں،سابق چیف جسٹس کے بیان بھی حکومت کو تنقید برداشت نہیں۔

  • بلاول کی نیب میں پیشی، جیالوں کوروک دیا گیا

    بلاول کی نیب میں پیشی، جیالوں کوروک دیا گیا

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو آج نیب میں پیش ہوں گے جبکہ شریک چیئرمین آصف زرداری نے آج نیب پیش ہونے سے معذرت کر لی. بلاول بھٹوکےہمراہ نیب آفس آنے والےسینکڑوں جیالوں کوایوب چوک پرروک دیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلاول زرداری آج نیب میں پیش ہوں گے ،بلاول کو پارک لین کمپنی کی انکوائری میں نیب راولپنڈی کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہو کر بیان ریکارڈ کروانے کے لئے طب کیا گیا ہے۔ بلاول بھٹو کارکنوں کے ہمراہ قافلے کی صورت میں نیب دفتر جا رہے تھے کہ کارکنان کو ایوب چوک پر روک دیا گیا ، نیب نے آئی جی اسلام آباد سے سیکورٹی سخت کرنے کے انتظامات کے لئے خط لکھا تھا، وفاقی پولیس کے ساڑھے تین سو ماتحت پولیس افسران و اہلکار تعینات کئے ہیں۔ اس موقع پر کسی کارکن کو نیب بلڈنگ میں داخلہ کی اجازت نہیں دی جائے گی. دوسری جانب آصف علی زرداری نے نیب راولپنڈی میں آج پیش ہونے سے معذرت کرلی۔ آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے نیب کو درخواست دے دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آج ہائی کورٹ میں کیس ہے، پیش نہیں ہو سکتا، عید کے بعد کی کوئی تاریخ دے دیں پیش ہو جاؤں گا۔

  • علی وزیر اور محسن داوڑمیرا بھائی ،پرویز خٹک اور میں رابطے میں تھے، شہریارآفریدی

    علی وزیر اور محسن داوڑمیرا بھائی ،پرویز خٹک اور میں رابطے میں تھے، شہریارآفریدی

    وفاقی وزیر مملکت برائے سیفران شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ علی وزیر اور محسن داوڑ میرا بھائی ہے،ان کو مین اسٹریم میں لانا چاہتے تھے،پہلے دن سے پرویز خٹک اور میں ان سے رابطے میں ہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیرمملکت برائے سیفران شہریارآفریدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایوان میں جتنی سیاسی جماعتوں کی نمائندگی ہےان سے مخاطب ہوں ،یہ روایت کیوں قائم ہوگئی کہ پاکستان میں کوئی واقعہ ہوتومحرومی کی بات کیجاتی ہے ،طاہر داوڑ کیس سے متعلق پی پی اور ن لیگ کی مرکزی قیادت سے ملا تھا آج ان کی بات سنتاہوں توسوچتا ہوں کہ کیایہ اس وقت ٹھیک کہتےتھے یا آج کہہ رہےہیں،انہوں نے کہا کہ آٹھ ماہ پہلے طالبان کی بات آئی توبتایا گیا کہ پہلا حکومتی وزیرہے جو ان کے پاس گیا ،صوبوں میں کسی بھی قسم کا مسئلہ ہو تو کہا جاتا ہے کہ اسلام آباد نہیں دے رہا،جب اسلام آباد کچھ کرنا چاہے تو کہا جاتا ہے صوبائی خودمختاری ہے، شہریار آفریدی نے مزید کہا کہ پشتونوں نے کبھی بھی پاکستان مخالف نعرہ نہیں لگایا،نقیب اللہ محسود کے مسئلے پر جب وہاں تقریر کی تو بہت تالیاں بجائی گئیں،پاکستان کی بات کی تو کہا گیا کہ یہ بات نہ کرو، شہر یار آفریدی نے مزید کہا کہ
    ہم اپنے ملک سے مذہبی ولسانی تضادات کا خاتمہ کررہے ہیں ،پاکستان،ملائیشیا اورترکی سعودی عرب اورایران کےدرمیان مصالحت کی کوشش کررہےہیں،پاکستان میں اب آئین و قانون اور سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا

  • پولیس پر زیادتی کا الزام لگانے والی طالبہ نے یوٹرن لے لیا

    پولیس پر زیادتی کا الزام لگانے والی طالبہ نے یوٹرن لے لیا

    راولپنڈی میں طالبہ سے اجتماعی زیادتی کیس میں نیا موڑ آ گیا، طالبہ نے علاقہ مجسٹریٹ کو دوبارہ درخواست دی ہے جس میں کہا ہے کہ ایف آئی آر میں نامزد پولیس اہلکاروں کو نہیں جانتی .

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق طالبہ نے عدالت میں اپنا بیان دوبارہ ریکارڈ کرنے کی درخواست دائرکردی ہے. جس میں کہا گیا ہے کہ
    پولیس نے ملزمان کےنام ازخودہی ایف آئی آرمیں درج کیے،اپنا پہلا بیان این جی اوز،پولیس اوردیگرافراد کے دباؤ پر دیا ،طالبہ نے 164 کے تحت دوبارہ بیان کے لیے درخواست علاقہ مجسٹریٹ روات کو دی جس میں کہا گیا کہ میرے 24مئی کو دیے گئے بیان کو منسوخ تصور کیا جائے،اپنا بیان کسی دباو کے بغیر دوبارہ رکارڈ کروانا چاہتی ہوں، طالبہ نے مزید کہا کہ ایف آئی آرکےاندراج سے پہلے ملزمان کےنام نہیں جانتی تھی،ایف آئی آر میں نامزد ملزمان اس واقعہ میں ملوث نہیں ہیں .

    واضح رہے کہ راولپنڈی کے علاقہ روات میں ایک 22سالہ لڑکی کی جانب سے تھانہ روات میں پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کروایا گیا جس میں کہا گیا کہ ان پولیس اہلکاروں نے میرے ساتھ زیادتی کی ہے،لڑکی نے پولیس کی دی گئی درخواست میں موقف اختیا کیا ہے کہ کالے شیشوں والی گاڑی میں سوار پولیس اہلکاروں نے اسے ہاسٹل جاتے ہوئے گاڑی روک کر اغوا کیا۔ اسے گاڑی میں رات بھر گھماتے رہے اور ویران جگہ پر گاڑی میں ہی مبینہ زبردستی زیادتی کرتے رہے۔ ملزمان نے 30 ہزار روپے اور طلائی زیورات بھی چھین لیے .روات پولیس نے متاثرہ لڑکی کے بیان پر چار اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے، راولپنڈی پولیس کے ترجمان کے مطابق 4ملزمان میں سے 3 پولیس اہلکاروں کو معطل کر کے گرفتار کیا گیا ہے. لڑکی سے زیادتی کرنے والے پولیس اہلکاروں کے نام نصیر، راشد منہاس اور عظیم جب کہ عامر ان کا ساتھی ہے .

  • جو خود محتاج ہو وہ کیا این آر او دے گا ،ہم آپکو مودی کا یار نہیں کہیں گے، مریم نواز

    جو خود محتاج ہو وہ کیا این آر او دے گا ،ہم آپکو مودی کا یار نہیں کہیں گے، مریم نواز

    مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم آپ کومودی کا یارنہیں کہیں گے،ہم ہمسائیہ ممالک سےدوستی چاہتے ہیں. نواز شریف جیل سے باہر آ جائے تو تمھاری حکومت ایک دن نہیں چل سکتی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یوم تکبیر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ کارکنوں کوایک سلام میری طرف سےاوردوسرا کوٹ لکھپت سے پیش کررہی ہوں،مریم نواز نے کہا کہ آپ کوپتا ہےجرات مندانہ فیصلہ کرنے والاکونسا لیڈرہے،ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھنےوالے ذوالفقارعلی بھٹوکوپھانسی دی گئی اورجرات مندانہ فیصلہ کرنےوالا نوازشریف جیل میں ہے، مریم نواز نے مزید کہا کہ نوازشریف نے پاکستان کوایٹمی قوت بنایا،آپ چوردروازے سے حکومت میں آئے ہواس لیے آپ کا کوئی فون نہیں سنتا،آپ مہرےاورکٹھ پتلی ہو،کسی کےاشارے پرناچ رہوہو،اسلیے کوئی آپکی بات نہیں سنتا، انہون نے کہا کہ نالائق اعظم کی جعلی حکومت ہے،چھ ارب ڈالرکے لیےملک کوآئی ایم ایف کےسامنے گروی رکھ دیا گیا،کرکٹ کھیلتے کھیلتے سازشوں کے ذریعے اقتدار میں آنیوالوں کا یہی حال ہوتا ہے .مریم نواز نے مزید کہا کہ آپ شکوہ کرتے ہیں کہ مودی آپ کا فون نہیں سنتا،کہا جارہا ہے کسی کواین آراونہیں دوں گا،اوبھائی آپ سے مانگا کس نے ہےاین آراو؟ جوخود کسی کا محتاج ہو وہ کسی کو کیا این آر او دے گا ،دھاندلی کے ذریعے آنیوالے ہمیشہ خوف میں رہتے ہیں

  • بادلوں کی وجہ سے طیارے راڈار میں نہیں آتے، بھارتی آرمی چیف کی مودی کے بیان کی تصدیق

    بادلوں کی وجہ سے طیارے راڈار میں نہیں آتے، بھارتی آرمی چیف کی مودی کے بیان کی تصدیق

    بھارتی فوج کے سربراہ جنرل بپن روات نے مودی کی اس بات کی تائید کی ہے جس میں مودی نے کہا تھا کہ ایئر اسٹرائیک کی اجازت اس لیے دی کہ طیارے بادلوں میں چھپ جائیں گے .

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج کے سربراہ جنرل بپن روات نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بیان جس میں مودی نے کہا تھا کہ بادلوں کی وجہ سے طیارے ریڈار میں نہیں آتے کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم مودی کی بات کسی حد تک ٹھیک ہے کیونکہ بادولوں کی وجہ سے کبھی کبھار کچھ طیارے راڈار کی زد میں آنے سے بچ جاتے ہیں۔کچھ کی صلاحیت ہوتی ہے کہ وہ بادلوں کے بیچ میں بھی دیکھے جاسکتے ہیں لیکن اکثر بادلوں کی وجہ سے طیارے راڈار کی زد میں نہیں آتے ۔ کبھی ہم دیکھ سکتے ہیں تو کبھی ہم دیکھ نہیں دیکھ سکتے. جنرل بپن روات کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم مودی نے کہا تھا کہ جب ہم نے پاکستان کے اندر فضائی حملہ کیا تو اس وقت بادلوں کا سہارا لیا گیا اور اس کی وجہ سے پاکستانی راڈار بھارتی فضائیہ کے طیاروں کو دیکھ نہیں پائے جس کی وجہ سے وہ کامیابی کےساتھ لوٹ آئے ۔

    واضح رہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی نے کہا تھا کہ بالاکوٹ میں ایئراسٹرائیک کی اجازت اس لیے دی کہ اس دن بادل زیادہ تھے سوچا ہمارے طیارے بادلوں میں چھپ جائیں گے۔مودی کی اس بات کا سوشل میڈیا پر خوب مذاق اڑایا گیا۔

    پاکستا کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بیان” بادلوں کی وجہ سے ہمارے جنگی طیارے ریڈارمیں نہیں آئے” پر رد عمل میں کہا ہے کہ جب ریڈار نہیں چل رہے تھے تو انڈین فورسز کے 2 طیارے مار گرائے۔ اگر ریڈار چل رہے ہوتے تو نریندر مودی سوچیں ، کیا ہوتا؟

  • بھارتی آرمی چیف کی پاکستان کو دھمکی،کہا فضائیہ بڑا حملہ کر سکتی ہے

    بھارتی آرمی چیف کی پاکستان کو دھمکی،کہا فضائیہ بڑا حملہ کر سکتی ہے

    بھارتی فوج کے سربراہ جنرل بپن روات نے پاکستان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ بالا کوٹ حملہ وارننگ تھا، اب بھارت میں کسی جگہ بھی حملہ ہوا تو بھارتی فضائیہ بھر پور جواب دے گی اور بڑا حملہ کرے گی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جنرل بپن روات نے کہا کہ بالاکوٹ پر حملہ سرحد پار عسکریت پسندوں کے لئے وارننگ تھا. انہوں نے دعویٰ کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں حالات کنٹرول میں ہیں. عسکریت پسندوں کو تہہ خانوں تک محدود کر دیا ہے. بھارتی آرمی چیف نے کہا کہ این آئی اے نے عسکریت پسندوں کی مالی امداد بھی روک دی ہے. انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر میں حالات اس لئے خراب ہوتے ہیں کیونکہ پڑوسی ملک( پاکستان) مداخلت کرتا ہے. اور عسکریت پسندوں ک مدد کرتا ہے. انہوں نے کہا کہ سرحد پار سے دراندازی روکنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کر رہے ہیں.