Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • نیب ڈیلیں کرتا ہے ہم فیصلے کرتے ہیں، چیف جسٹس کے ریمارکس

    نیب ڈیلیں کرتا ہے ہم فیصلے کرتے ہیں، چیف جسٹس کے ریمارکس

    سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس نے ایک کیس کی سماعت کے دوران کہا ہے کہ نیب ڈیلیں کرتا ہے اور ہم ڈیلیں نہیں فیصلے کرتے ہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بے نامی اکائونٹس کیس میں سپریم کورٹ نے محمد نواز کے فیصلے کے خلاف نیب کی اپیل مسترد کر دی. ٹرائل کورٹ نے نواز شریف کو سات سال قید کی سزا سنائی تو ہائیکورٹ نے سزا کالعدم قرار دے دی تھی. نیب نے ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کی تھی جس پر سپریم کورٹ نے بھی نواز کے خلاف اپیل مسترد کر دی ،کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکیس دیتے ہوئے کہا کہ ہائیکورٹ نےشواہد کو مدنظر رکھتےہوئے فیصلہ کیا،نیب نے اپنےریفرنس میں لکھا کہ محمدنواز نے کوئی اکاؤنٹ نہیں کھولا،دو اکاؤنٹ محمد نواز کے بھائیوں کے تھے،ایڈیشنل پراسیکیوٹر نیب نے کہا کہ اکاؤنٹ میں18 لاکھ 90 ہزارکی رقم کیش جمع کرائی گئی اور قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ کوئی شواہدنہیں کہ نوازکےاکاؤنٹ تھےاورقومی خزانے کونقصان پہنچا، ایڈیشنل نیب پراسیکیوٹرنے کہا کہ ایک ڈیل کرتے ہیں،میں پیرا گراف پڑھتاہوں جرم ثابت نہ ہوا تو میں چپ کرجاؤں گا، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ نیب ڈیلیں کرتا ہوگا ہم ڈیلیں نہیں فیصلے کرتے ہیں.

  • ایرانی وزیر خارجہ کی پاکستانی ہم منصب سے ملاقات

    ایرانی وزیر خارجہ کی پاکستانی ہم منصب سے ملاقات

    ایران کے وزیر خارجہ دو روزہ دورے پر پاکستان آئے ہیں ، پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے انہوں نے ملاقات کی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف دو روزہ دورے پر پاکستان آئے ہیں وہ اسلام آباد پہنچے تو پاکستانی حکام نے ان کا استقبال کیا ، ایرانی وزیر خارجہ پاکستان کی سول و عسکری قیادت سے ملاقات کریں گے، ایرانی وزیرخارجہ سے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی نے ملاقات کی ہے ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف وفد کے ہمراہ وزارتِ خارجہ آئے. وزارتِ خارجہ پہنچنے پر ،وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے معزز مہمانوں کا خیر مقدم کیا .وزارت خارجہ میں وفود کی سطح پر ہونے والے مذاکرات میں پاک ایران تعلقات، علاقائی سلامتی سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ خطے میں کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں،پاکستان تمام تصفیہ طلب امورکو سفارتی سطح پر حل کرنے کا حامی ہے،

    واضح رہے کہ منصب سنبھالنے کے بعد ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف تیسری بار پاکستان آئے ہیں، اب انہوں نے ایک ایسے وقت میں پاکستان کا دورہ کیا ہے جب امریکہ ایران کی لفظی جنگ جاری ہے ،امریکہ ایران کو حملے کی دھمکیاں دے رہا ہے اور ایران بھی جواب دینے کے لئے تیار ہے.

  • برٹش ائیر ویز کا 11 برس بعد پاکستان میں فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ

    برٹش ائیر ویز کا 11 برس بعد پاکستان میں فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ

    عمران خان کی حکومت آنے کے بعد برٹس ائیر وزیز نے 11 برس بعد پاکستان کے لئے فلائٹ آپریشن بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق برٹس ائیر ویز نے 11 برس بعد پاکستان کے لئے آپریشن بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، برٹش ائیر ویز اسی سال ماہ جون یعنی اگلے ماہ سے آپریشن شروع کرے گی اور پہلی پرواز3 جون کو لندن ہتھروایئر پورٹس سے مسافروں کو لے کراسلام آبادآئے گی۔ وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے سامجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں برٹش ایئر ویزکی جانب سے پاکستان کیلیے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ برٹش ایئرویز 11 سال بعد اپنی فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کرنے جا رہے ہیں برٹش ایئر ویز ابتدائی طور پر اسلام آباد سے ہفتہ وار 3 پروازیں چلانے کی خواہشمند ہے۔ مسافروں کو لے کر برٹش ایئرویز کی پہلی پرواز3 جون کو صبح 9 بجے لندن سے اسلام آباد آئے گی اور 2گھنٹے بعداسلام آباد سے لندن کیلیے روانہ ہوگی .

  • مقبوضہ کشمیر،ذاکر موسیٰ کی شہادت، کشمیری سڑکوں پر

    مقبوضہ کشمیر،ذاکر موسیٰ کی شہادت، کشمیری سڑکوں پر

    بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں سرچ آپریشن کے دوران برہان وانی کے قریبی ساتھی ذاکر موسیٰ کو شہید کر دیا ہے جس کے بعد وادی میں کشیدہ صورتحال ہے، کشمیری بھارت کے خلاف سڑکوں پر ہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے پلوامہ کے علاقے ترال میں سرچ آپریشن کے دوران ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا جس کی شناخت ذاکر موسیٰ کے نام سے ہوئی، بھارتی فوج نے آپریشن کے دوران ایک گھر کو بھی دھماکے سے مکمل تباہ کردیا، ذاکر موسی کے شہادت کے خبر ملنے پر کشمیری گھرون سے باہر نکل آئے اور بھارت سرکار کے خلاف مظاہرے کئے،بارہمولا، پلوامہ، سرینگر، کپواڑہ، سمیت مختلف علاقوں میں کشمیریوں نے احتجاج کیا،. یونیوورسٹی آف کشمیر کے طلبا نے بھی ذاکورا کیمپس کے باہر مظاہرہ اور احتجاج کیا۔ بھارتی فوج اور حکومت کو سخت پیغام دینے کیلئے آزادی کے متوالوں نے مساجد کے اندر ترانے بھی بجائے۔متعدد علاقوں میں مظاہرین اور احتجاج کرنے والے نہتے کشمیریوں پر قابض بھارتی فوج کی جانب سے پیلٹ گنز، آنسو گیس اور فائرنگ بھی کی گئی .واقعہ کے بعد علاقہ میں انٹرنیٹ، موبائل سروس بند کر دی گئی. وادی بھر میں کشمیری احتجاج کر رہے ہیں، تعلیمی ادارے بھی مکمل طور پر بند ہیں.

  • مودی نے کانگریس کا ریکارڈ توڑ دیا

    مودی نے کانگریس کا ریکارڈ توڑ دیا

    بھارت کے الیکشن میں بی جے پی کو اکثریت ملنے پر مودی دوسری مرتبہ بھارت میں حکومت بنائیں گے، وہ دوسری بار حکومت بنانے والے بھارت کے تیسرے اور پہلے غیر کانگریسی لیڈر ہوں گے، مودی نے کانگریس کا ریکارڈ توڑ دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے الیکشن میں 1971 کے بعد ایسا ہوا ہے کہ ایک پارٹی دوسری بار مسلسل جیت رہی اور اسی پارٹی کی حکومت بنے گی.اس سے قبل 1971 میں اندرا گاندھی دو بار منتخب ہوئی تھں. اندرا سے قبل پنڈت جواہر لال نہرو نے بھی دو بار حکومت بنائی تھی. بھارت کے پہلے وزیراعظم جواہر لال نہرو کی قیادت میں تین بار کانگریس کی حکومت اقتدار میں آئی تھی۔ اس کے بعد اندرا گاندھی کی قیادت میں 1967اور 1971میں مسلسل دومرتبہ حکومت بنی تھی۔ اس کے بعد اب مودی کی حکومت دوسری بار بنے گی.کانگریس نے 1980اور 1984میں بھی الیکشن میں اکثریت حاصل کی تھی لیکن دونوں بار ان کے وزیراعظم الگ الگ تھے ۔

    واضح رہے کہ بھارت کے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی جیت چکی ہے ، بی جے پی 340 نشستیں حاصل کر چکی ہے جبکہ کانگریس کو شدید ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے.

  • عمران خان کے علاوہ مودی کو کس رہنما نے الیکشن جیتنے پر مبارکباد دی

    عمران خان کے علاوہ مودی کو کس رہنما نے الیکشن جیتنے پر مبارکباد دی

    بھارتی الیکشن میں مودی کی جماعت بی جے پی کی واضح اکثریت پر مختلف ممالک کے رہنماوں نے مودی کو مبارکباد دی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو ان کی اپنی اور پارٹی کی الیکشن میں کامیابی پر پاکستان،چین ،جاپان ،روس ، اسرائیل اور بھوٹان سمیت دنیا کے مختلف ممالک کے رہمناؤں نے مودی کومبارک باد دی ہے ۔چین کے صدر شی جن پنگ نے الیکشن جیتنے پر مودی کو فون کرکے مبارک باد دی اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔جاپان کے وزیراعظم شنزو ابے نے بھی مودی کو فون کیا اورجیتنے پر مبارک باد دی ،پاکستان کے وزیرا عظم عمران خان نے بھی بھارتی وزیر اعظم مودی کو الیکشن میں کا میابی پر مبارکباد دی ہے.

    واضح رہے کہ بھارت میں الیکشن کےغیرحتمی نتائج کے مطابق مودی کی پارٹی بی جے پی نے واضح اکثریت حاصل کرلی، نریندر مودی کی اتحاد جماعت تین سو پچاس نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، کانگریس ترانوے سیٹوں کےساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ بھارت کے عام انتخابات 2019 میں بی جے پی کو اکثریت ملی تو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹویٹر پر اپنا پیغام جاری کر دیا، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں مودی نے کہا کہ ” ایک ساتھ ہم ترقی کریں گے ،ایک ساتھ پھلیں پھولیں گے ،ایک ساتھ مل کر ہم مضبوط بھارت بنائیں گے ،ایک مرتبہ پھر بھارت جیت گیا ۔“ ٹویٹر پر اپنے پیغام کے ساتھ مودی نے وجے بھارتی یعنی کامیاب بھارت کا نعرہ بھی لگایا.

  • الیکشن میں فتح ، عمران خان کی مودی کو مبارکباد

    الیکشن میں فتح ، عمران خان کی مودی کو مبارکباد

    پاکستان کے وزیرا عظم عمران خان نے بھارتی وزیر اعظم مودی کو الیکشن میں کا میابی پر مبارکباد دی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے بھارتی الیکشن میں نریندر مودی کو کامیابی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مودی اور ان کے اتحادیوں کو جیت کی مبارکباد دیتا ہوں، وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ مودی کےساتھ خطےمیں امن اورترقی کیلئےکام کرنےکی خواہش ہے

    واضح رہے کہ بھارت میں الیکشن کےغیرحتمی نتائج کے مطابق مودی کی پارٹی بی جے پی نے واضح اکثریت حاصل کرلی، نریندر مودی کی اتحاد جماعت تین سو پچاس نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، کانگریس ترانوے سیٹوں کےساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ بھارت کے عام انتخابات 2019 میں بی جے پی کو اکثریت ملی تو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹویٹر پر اپنا پیغام جاری کر دیا، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں مودی نے کہا کہ ” ایک ساتھ ہم ترقی کریں گے ،ایک ساتھ پھلیں پھولیں گے ،ایک ساتھ مل کر ہم مضبوط بھارت بنائیں گے ،ایک مرتبہ پھر بھارت جیت گیا ۔“ ٹویٹر پر اپنے پیغام کے ساتھ مودی نے وجے بھارتی یعنی کامیاب بھارت کا نعرہ بھی لگایا.

  • نواز شریف کی عید کہاں گزرے گی،بڑی خبر آگئی

    نواز شریف کی عید کہاں گزرے گی،بڑی خبر آگئی

    سابق وزیر اعظم نواز شریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست پر سماعت عیدالفطر کے بعد ہو گی نواز شریف کو عیدالفطر کوٹ لکھپت جیل میں کریں گے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں نواز شریف کی درخواست ضمانت پر سماعت 11 جون کو ہو گی .اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن کیانی نواز شریف کی درخواست پر سماعت کرینگے۔ اس سلسلے میں وفاق، سپرنٹنڈنٹ جیل کوٹ لکھپت اور نیب کو بھی نوٹسز جاری کر دیے گئے ہیں۔ العزیزیہ ریفرنس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کی درخواست ضمانت کا تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے دوسری مرتبہ درخواست ضمانت دائر کی۔ سپریم کورٹ کے ضمانت دینے اور نظرثانی درخواست مسترد کرنے کی اضافی دستاویزات جمع کرا دیں۔

    واضح رہے کہ نواز شریف کو سپریم کورٹ نے چھ ہفتوں کی ضمانت پر رہا کیا تھا اور ضمانت ختم ہونے پر اس میں توسیع کی درخواست عدالت نے یہ کہہ کر مسترد کر دی تھی کہ چھ ہفتے ٹیسٹ کروائے گئے علاج نہیں کروایا گیا.

  • آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے آج کہاں کا دورہ کیا، بڑی خبر آ گئی

    آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے آج کہاں کا دورہ کیا، بڑی خبر آ گئی

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کادورہ کیا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےاسٹاف کورس کرنیوالےطلباواساتذہ سےخطاب کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قومی سیکورٹی صورتحال سے متعلق خطاب کیا اور کہا کہ پاکستان نےحال ہی میں ایک مشکل چیلنج کاسامنا کیاہے، آرمی چیف نے مزید کہا کہ نوجوان افسرملک کودرپیش چیلنجزکاسامنا کرنےکی صلاحیت رکھتے ہیں .آرمی چیف نےحالیہ پاک بھارت کشیدگی میں نوجوان افسروں کی کارکردگی کوسراہا ہمیں پرعزم رہناہوگا انہوں نے کہا کہ قومی مقاصد حاصل کرنے کیلئے کوششیں جاری رکھناہوں گی

    واضح رہے کہ کوئٹہ میں پچھلے ایک ماہ میں دہشت گردی کی متعدد واقعات ہو چکے ہیں، آرمی چیف نے کوئٹہ کا دورہ کرکے ملک دشمن قوتوں کو پیغام دیا ہے کہ پاکستان کے امن کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والی آنکھ نکال دی جائے گی.

  • الیکشن میں شکست، کانگریس کا لیڈر جان سے گیا

    الیکشن میں شکست، کانگریس کا لیڈر جان سے گیا

    بھارتی الیکشن کے نتائج میں ناکامی پر پارٹی لیڈر دل کا دورہ پڑنے سے وفات پا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے الیکشن میں آج 2 مئی کو نتائج آ رہے ہیں، ابھی تک کے نتائج کے مطابق مودی کی پارٹی واضح برتری حاصل کر چکی ہے. الیکشن میں شکست کے بعد سابق حکمران جماعت کانگریس کا رہنما دل کا دورہ پڑنے سے وفات پا گیا، بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع سہور میں کانگریس کے صدر رتن سنگھ ووٹوں کی گنتی کے دوران ایک پولنگ اسٹیشن پر موجود تھے کہ اسی دوران انہیں دل میں تکلیف ہوئی. انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ وفات پا گئے.

    واضح رہے کہ کانگریس الیکشن ہار چکی ہے اور حکومت نہیں بنا سکتی ، راہول گاندھی بھی ایک سیٹ ہار چکے ہین جبکہ ایک سیٹ سے جیتے ہیں.