Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • مقبوضہ کشمیر، مزید 70 ہزار بھارتی فوج کی طلبی،کرفیو میں سختی

    مقبوضہ کشمیر، مزید 70 ہزار بھارتی فوج کی طلبی،کرفیو میں سختی

    بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مزید 70 ہزار فوج طلب کر لی، کشمیر میں کرفیو نافذ ،سیاسی رہنماوں کو بھی گھروں میں نظر بند کر دیا گیا، تعلیمی اداروں میں امتحانات ملتوی کر دئیے گئے،

    بھارت کشمیریوں‌کا قتل عام کررہا ہے اور عالمی برادری خاموش ہے ، آگے بڑھ کر بھارت کے مظالم روکنا ہوں گے ، اوآئی سی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے کشمیر کو قید خانے میں بدل دیا ہے، دیہاتوں میں بھی ہزاروں کی تعداد میں فوجیوں کو پہنچا دیا گیا ہے، بھارت سرکار نے مزید 70 ہزار فوج مقبوضہ کشمیر طلب کر لی ہے، غیر معینہ مدت کے لئے مقبوضہ کشمیر مٰیں دفعہ 144 نافذ کر دیا گیا، سیاسی رہنما گھروں میں نظر بند کر دئیے گئے، حریت رہنما پہلے ہی جیلوں‌ میں قید ہیں.

    پاکستان کسی قسم کی بھارتی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہے، قومی سلامتی کمیٹی کا مشترکہ اعلامیہ جاری

    بھارت سرکار نے کشمیریوں پر جلسے جلوس و احتجاج کرنے پر بھی پابندی لگا دی ہے،وادی کی تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے

    مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے نفاذ کے بعد موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی گئی ہے

    کشمیریوں کی شہادت اور ایل او سی کی خلاف ورزی پر عمران خان کی ٹویٹ آگئی

    حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے یاسین ملک کی جیل میں طبیعت کی ناسازی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ یاسین ملک کے علاج معالجہ کے حوالہ سے کوتاہی برتی گئی تو ان کی زندگی کو بھارتی حکام خطرے میں ڈال دیں گے . بھارت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان کا علاج معالجے کا انتظام کرے اور طبی سہولیات دے .

    بھارت کی جانب سےلائن آف کنٹرول پر کلسٹر بم کے استعمال پر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ ہم نے سنا کہ کلسٹر بموں کا بھی استعمال ہوا ہے۔ یہ بہت برا ہے۔ یہ کام تو اسرائیل کا ہے۔ اگر ہورہے ہیں تو یہ بہت برا ہے’

  • کشمیر ہر پاکستانی کے خون میں دوڑتا ہے، تحریک آزادی کامیاب ہو گی، ترجمان پاک فوج

    کشمیر ہر پاکستانی کے خون میں دوڑتا ہے، تحریک آزادی کامیاب ہو گی، ترجمان پاک فوج

    پاک فوج کے ترجمان نے کہا ہے کوئی ہتھیارکشمیریوں کےحق خودارادیت کودبانہیں سکتا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ کشمیرہرپاکستانی کےخون میں دوڑتاہے،
    انشااللہ کشمیریوں کی تحریک آزادی کامیاب ہوگی،کشمیرایک سیاسی اورقانونی جدوجہدہے،

    میجر جنرل آصف غفور نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیرپراقوام متحدہ کی قراردادیں بھی موجودہیں، بھارتی فورسزکاکلسٹربم کااستعمال بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی ہے

    واضح رہے کہ آج ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارت کو بے نقاب کیا تھا اور کہا تھا کہ بھارت نے لائن آف کنٹرول کے جنگ معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کلسٹر بم کا استعمال شروع کر دیا ہے جس سے ایک بچے سمیت دو شہری جاں بحق ہوئے ہیں ۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ بھارت بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ عالمی دنیا بھارت کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے ،رواں برس بھارت نے اب تک 1824 بار ایل او سی معاہدے کی خلاف ورزی کی

    واضح رہے کی کشمیر میں بھارت سرکار نے گذشتہ ایک ہفتے میں 38 ہزار فوجی تعینات کئے ہیں ۔کشمیر میں آج بھی بھارتی فوج کی باوردی دہشت گردی کے نتیجے میں دو کشمیری شہید ہوئے ہیں.

    ایل او سی معاہدے کی خلاف ورزی پر دو ہفتوں میں تین بار بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے معاہدے کی خلاف ورزی پر پاکستان نے شدید احتجاج کیا،ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت دو سالوں میں 1970 بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کر چکا ہے، بھارت امن معاہدے کو یقینی بنائے .بھاری فوج مسلسل سول آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے

  • دنیا امن کی خواہاں ہے تو بھارت سے متعلق رویہ بدلے، بلاول

    دنیا امن کی خواہاں ہے تو بھارت سے متعلق رویہ بدلے، بلاول

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ دنیااگرامن کی خواہاں ہےتوبھارت سےمتعلق اپنارویہ بدلے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں کی آوازدبانےکےلیےعالمی معاہدوں کی دھجیاں اڑارہاہے، بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ دنیابھارت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کومسلسل نظراندازکررہی ہے،

    واضح رہے کہ آج ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارت کو بے نقاب کیا تھا اور کہا تھا کہ بھارت نے لائن آف کنٹرول کے جنگ معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کلسٹر بم کا استعمال شروع کر دیا ہے جس سے ایک بچے سمیت دو شہری جاں بحق ہوئے ہیں ۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ بھارت بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے

    واضح رہے کی کشمیر میں بھارت سرکار نے گذشتہ ایک ہفتے میں 38 ہزار فوجی تعینات کئے ہیں ۔کشمیر میں آج بھی بھارتی فوج کی باوردی دہشت گردی کے نتیجے میں دو کشمیری شہید ہوئے ہیں

  • پاکستان کی کشمیر پر مثبت خارجہ پالیسی کی وجہ سے بھارت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا، فخر امام

    پاکستان کی کشمیر پر مثبت خارجہ پالیسی کی وجہ سے بھارت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا، فخر امام

    کشمیر کمیٹی کے چیئرمین سید فخر امام نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی مثبت خارجہ پالیسی کی وجہ سے بھارت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کشمیر کمیٹی کے چیئرمین سید فخر امام نے بھارتی فوج کی طرف سے لائن آف کنٹرول معاہدے کی خلاف ورزی اور کشمیر کی شہری آبادی پر کلسٹر بم پھینکنے کی شدید مذمت کی ہے، چیئرمین کشمیر کمیٹی کا کہنا تھا کہ عالمی برادری بھارت کی جانب سے کلسٹر ایمونیشن کے استعمال اور جنیوا کنونش کی خلاف ورزی کا نوٹس لے۔

    فخر امام نے بھارتی اشتعال انگزی کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں اور املاک کے نقصانات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ بھارت مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی مثبت خارجہ پالیسی کی بدولت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے،امریکی صدر کا ایک بار پھر مسئلہ کشمیر پر ثالثی کے کردار کو دہرانا پاکستان کی سفارتی کامیابی کا غماز ہے،مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے بھارت کو مذاکرات کی میز پر آنا ہو گا.

    واضح رہے کہ آج ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارت کو بے نقاب کیا تھا اور کہا تھا کہ بھارت نے لائن آف کنٹرول کے جنگ معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کلسٹر بم کا استعمال شروع کر دیا ہے جس سے ایک بچے سمیت دو شہری جاں بحق ہوئے ہیں ۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ بھارت بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے

    واضح رہے کی کشمیر میں بھارت سرکار نے گذشتہ ایک ہفتے میں 38 ہزار فوجی تعینات کئے ہیں ۔کشمیر میں آج بھی بھارتی فوج کی باوردی دہشت گردی کے نتیجے میں دو کشمیری شہید ہوئے ہیں ۔

  • وطن کا چہرہ خون سے دھو رہے ہو، فواد چودھری کشمیریوں کی حمایت پر میدان میں آ گئے

    وطن کا چہرہ خون سے دھو رہے ہو، فواد چودھری کشمیریوں کی حمایت پر میدان میں آ گئے

    وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری کشمیریوں کے حق میں میدان میں آ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان کے عوام کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے ہیں،بھارت لوگوں کو خطرے میں ڈالنے کی بجائے حقیقیت کا سامنا کرے۔

    فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ بھارت عوام کوخطرے میں ڈالنے کی بجائے حقائق کا سامنا کرے۔ انہوں نے معروف شاعر حبیب جالب کے شعروں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ”محبت گولیوں سے بو رہے ہو وطن کا چہرہ خون سے دھو رہے ہو، گماں تم کو کہ رستہ کٹ رہا ہے یقین مجھ کو کہ منزل کھو رہے ہو“

    واضح رہے کہ آج ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارت کو بے نقاب کیا تھا اور کہا تھا کہ بھارت نے لائن آف کنٹرول کے جنگ معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کلسٹر بم کا استعمال شروع کر دیا ہے جس سے ایک بچے سمیت دو شہری جاں بحق ہوئے ہیں ۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ بھارت بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے

    واضح رہے کی کشمیر میں بھارت سرکار نے گذشتہ ایک ہفتے میں 38 ہزار فوجی تعینات کئے ہیں ۔کشمیر میں آج بھی بھارتی فوج کی باوردی دہشت گردی کے نتیجے میں دو کشمیری شہید ہوئے ہیں ۔

  • حاصل بزنجو کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست سماعت کے لئے منظور

    حاصل بزنجو کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست سماعت کے لئے منظور

    اپوزیشن اتحاد کے مشترکہ امیدوار برائے چیئرمین سینیٹ حاصل بزنجو کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے لئے درخواست عدالت نے سماعت کے لئے منظور کر لی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے شہر فیصل آباد میں حاصل بزنجو کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے لئے درخواست پر سماعت ہوئی،ایڈیشنل سیشن جج اقبال سپرا نے درخواست پر سماعت کی۔ میر حاصل بزنجو کیخلاف اندراج مقدمہ کیلئے تحریک انصاف کے مقامی رہنما رانا سفیان ایڈووکیٹ نے عدالت سے رجوع کیا۔

    فیصل آباد کی عدالت نے درخواست گزار سے فوٹیج طلب کرتے ہوئے سماعت 8 اگست تک ملتوی کر دی۔

    واضح رہے کہ حاصل بزنجو نے الزام لگایا تھا کہ سینیٹ میں اپوزیشن کے جن چودہ لوگوں نے حکومت کو ووٹ دئیے وہ مبینہ طور پر جنرل فیض کے بندے تھے

    حاصل بزنجو کے بیان پر ڈی جی آئی ای پی آر نے بھی رد عمل دیا تھا اور کہا تھا کہ جس طرح انہوں نے زہر آلود بیان دیا یہ کوئی جمہوریت کی خدمت نہیں‌.ذرا سے سیاسی فائدے کے لیے پورے جمہوری عمل کو بدنام کرنا ایک بہت غلط سوچ ہے. اس بیان سے جمہوریت کا کوئی فائدہ نہیں ہوا . میر حاصل بزنجوکی طرف سے یہ الزام بے بنیاد ہیں.

  • کشمیر بھارت کے ہاتھ سے نکل چکا۔ شاہ محمود قریشی

    کشمیر بھارت کے ہاتھ سے نکل چکا۔ شاہ محمود قریشی

    پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریسی نے کہا ہے کہ کشمیر بھارت کے ہاتھ سے نکل چکا اس لیے مودی سرکار بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ میں ہے ۔اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کردار ادا کرے۔

    شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے لائن آف کنٹرول معاہدے کی خلاف ورزی کے ساتھ کلسٹر بم کا استعمال شروع کر دیا جو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے ۔عالمی دنیا بھارت کی اس دہشت گردی کا نوٹس لے۔

    وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر بھارت کے ہاتھ سے نکل چکا اسلئے وہ بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔

    واضح رہے کہ آج ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارت کو بے نقاب کیا تھا اور کہا تھا کہ بھارت نے لائن آف کنٹرول کے جنگ معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کلسٹر بم کا استعمال شروع کر دیا ہے جس سے ایک بچے سمیت دو شہری جاں بحق ہوئے ہیں ۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ بھارت بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے

    شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ امریکی صدر نے کشمیر کے مسئلہ پر ثالثی کی پیشکش کی لیکن بھارت مذاکرات سے فرار ہو چکا ہے۔ کشمیر کے حوالہ سے اقوام متحدہ کو بھی خط لکھ دیا ہے

  • دس ہزار کیا بھارت دس لاکھ فوج کشمیر بھیج دے تو۔۔۔۔علی امین گنڈا پور کا مودی سرکار کو چیلنج

    دس ہزار کیا بھارت دس لاکھ فوج کشمیر بھیج دے تو۔۔۔۔علی امین گنڈا پور کا مودی سرکار کو چیلنج

    تحریک انصاف کے رہنما و وفاقی وزیر علی آمین گنڈا پور نے کہا ہے کہ بھارت دس ہزار تو کیا دس لاکھ فوج بھی کشمیر میں تعینات کرے پھر بھی کشمیریوں کے جذبہ حریت کو سرد نہیں کر سکتا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق علی امین گنڈا پور نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کے بعد بھارت سرکار بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی تعیناتی میں اضافے سے کشمیر کی تحریک کو ختم کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہو سکتی۔ کشمیری اپنی آزادی کے لئے پتھروں سے بھارت کا مقابلہ کر رہے ہیں

    علی امین گنڈا پور کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کشمیر کی ڈیمو گرافی بدلنا چاہتا ہے لیکن اسے ناکامی ہو گی ۔مودی سرکار بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ کشمیری جدوجہد آزادی میں قربانیاں پیش کر رہے ہیں ۔پاکستان کشمیری کی تحریک آزادی کی سفارتی و اخلاقی حمایت جاری رکھے گا

    علی امین گنڈا پور کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ میں ہے اور سات دہائیوں سے حل طلب ہے۔ عالمی برادری کو بھی کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کا نوٹس لینا چاہئے

    واضح رہے کی کشمیر میں بھارت سرکار نے گذشتہ ایک ہفتے میں 38 ہزار فوجی تعینات کئے ہیں ۔کشمیر میں آج بھی بھارتی فوج کی باوردی دہشت گردی کے نتیجے میں دو کشمیری شہید ہوئے ہیں ۔

  • تحریک عدم اعتماد میں ناکامی ۔سابق وزیراعظم نے اجلاس طلب کر لیا

    تحریک عدم اعتماد میں ناکامی ۔سابق وزیراعظم نے اجلاس طلب کر لیا

    سینیٹ میں تحریک عدم اعتماد کی ناکامی ۔پیپلز پارٹی نے اپنا اجلاس طلب کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی نے تحریک عدم اعتماد میں ناکامی کے بعد ایک کمیٹی تشکیل دی تھی کمیٹی نے اجلاس طلب کر لیا ہے کمیٹی کا اجلاس 6 اگست کو ہو گا۔ کمیٹی کا اجلاس سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی رہائشگاہ پر ہو گا

    واضح رہے کی اپوزیشن نے ملکر چیئرمین سینیٹ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کی تھی جس میں 64 ووٹ ہونے کے باوجود اپوزیشن کو 50 ووٹ ملے ۔ 14 ووٹ کون سے تھے جو اپوزیشن کے خلاف گئے اس کی تحقیقات کے لیے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کمیٹی قائم کی تھی جس کا اجلاس 6 اگست کو ہوگا۔ کمیٹی تحقیقات کرے گی کہ کن سینیٹرز نے اپوزیشن کے خلاف ووٹ دییے

  • نجم سیٹھی کیخلاف وزیراعظم عدالت پہنچ گئے

    نجم سیٹھی کیخلاف وزیراعظم عدالت پہنچ گئے

    وزیراعظم عمران خان نے نجم سیٹھی کے خلاف ہتک عزت کا دعوی دائر کر دیا۔ دعوی سیشن جج کی عدالت میں معروف قانون دان بابر اعوان نے دائر کیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اینکر نجم سیٹھی کے خلاف عدالت میں دعوی دائر کر دیا ۔وزیراعظم نے قانونی ماہر بابر اعوان کے ذریعے نجم سیٹھی کو دس ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوایا۔

    وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ممتاز قانوندان بابراعوان نےہتک عزت کادعویٰ تیار کیا، دعویٰ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ کی عدالت میں دائرکیاگیا۔

    نوٹس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کی عائلی زندگی کے بارے میں شرمناک الزام لگایا گیا ہے۔ بابر اعوان کا کہنا تھا جعلی خبروں کےحوالے سے کسی طورنرمی نہیں برتی جاسکتی، ٹی وی پر قانون و اخلاق کی دھجیاں بکھیرنے کی کوششوں کارستہ روکنا ہوگا، امید ہے موصوف اپنے بیہودہ دعویٰ کے دفاع کیلئے پیش ہوں گے۔