Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • بی جے پی کی اکثریت، مودی نے کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا

    بی جے پی کی اکثریت، مودی نے کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا

    بھارت میں الیکشن کے نتائج آنے کے بعد بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے مرکزی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی کابینہ کا اجلاس جمعہ کو ہو گا،جس میں نئی حکومت کی نئی کابینہ کے لئے پرانی کابینہ کو مستعفی ہو نا پڑے گا، بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی بھی اپنا استعفیٰ دیں گے وہ اپنا استعفیٰ بھارتی صدر رامناتھ کووند کو پیش کریں گے .
    واضح رہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جماعت بی جے پی کو الیکشن میں 291 سیٹیں مل چکی ہیں. کسی بھی پارٹی کو حکومت بنانے کے لیے 272 نشستیں درکار تھیں ، اب بی جے پی دوبارہ حکومت بنائے گی .

     

    بھارتی الیکشن ،بی جے پی کی واضح اکثریت، سشما کی مودی کو مبارکباد

     

     

    بھارت الیکشن نتائج، مودی بمقابلہ راہل،کون بنے گا انڈین پی ایم؟

     

     

  • سیکرٹری خزانہ یونس ڈھاگہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

    سیکرٹری خزانہ یونس ڈھاگہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

    وفاقی سیکرٹری خزانہ یونس ڈھاگہ کوعہدے سے ہٹا دیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی سیکرٹری خزانہ یونس ڈھاگہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے ، انہیں فوری طور پراسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،ان کی جگہ سیکرٹری کابینہ نوید کامران کو سیکرٹری خزانہ تعینات کردیا گیا ، سیکرٹری آئی ٹی وٹیلی کام معروف افضل کوسیکرٹری کابینہ ڈویژن تعینات کیا گیا ہے .اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام نوٹفکیشن جاری کر دئیے ہیں.

    واضح رہے کہ سیکرٹری خزانہ کو ہٹانے کے لئے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی. مشیر خزانہ اپنی ٹیم محکمے میں رکھنا چاہتے ہیں. اس سے قبل وزیر خزانہ اسد عمر نےو زارت سے استعفیٰ دیا تو وزیر اعظم عمران خان نے عبدالحفیظ شیخ کو مشیر خزانہ لگایا جس پر پیپلزپارٹی نے کہا تھا کہ تحریک انصاف نے ہمارے وزیر قبول کر لیے ہیں. ہمارا وزیرخزانہ اچھا لگتا ہے باقی کچھ نہیں

  • فرشتہ کے پوسٹ مارٹم میں تاخیر پر ذمہ دار ڈاکٹر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

    کمسن فرشتہ قتل کیس میں پوسٹ مارٹم میں تاخیر پر پولی کلینک کے میڈیکولیگل آفیسر ڈاکٹر عابد شاہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولی کلینک کے ایم ایل او ڈاکٹر عابد شاہ کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی 10 سالہ بچی فرشتہ مہمند کے پوسٹ مارٹم میں تاخیر پر ہٹایا گیا ہے۔

    واضح رہےکہ 10 سالہ فرشتہ 15 مئی کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے لاپتہ ہوئی جس کی ایف آئی آر پولیس نے چار دن بعد درج کی .بچی کی لاش ملنے کے بعد ورثاء کے احتجاج کے بعد ایس ایچ شہزاد ٹاؤن و دیگراہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے. ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ اہلخانہ نے بچی کو ڈھونڈنے اور ایف آئی آر کےاندراج کیلیے تھانے کے کئی چکر لگائے، ایس ایچ او نے بچی کو ڈھونڈنے کے بجائے کہا کسی کے ساتھ بھاگ گئی ہوگی ،ایف آئی آر کے بجائے پولیس اہلکارتھانے کی صفائیاں کرواتے رہے ،ایف آئی آر کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ ملوث اہلکاروں اور ایس ایچ او کیخلاف مجرمانہ غفلت برتنے پر کارروائی کی جائے .ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید نے ایس ایچ او تھانہ شہزاد ٹاؤن کو معطل کر دیا ہے اور انکوائری ایس پی رورل عمر خان کے سپرد کرتے ہوئے فوری رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

    واضح رہے کہ اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد سے 15 مئی کو کمسن فرشتہ لاپتہ ہوئی تھی جسے قتل کر کے جنگل میں پھینک دیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ نعش کو جنگل سے برآمد کر کے پوسٹ مارٹم کروایا گیا ہے جس میں کمسن فرشتہ کے ساتھ زیادتی کی بھی تصدیق ہوئی ہے. پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر نے کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں.فرشتہ کا تعلق خیبر پختونخواہ کے قبائلی علاقے ضلع مہمند سے تعلق تھا.مقتولہ بچی مقامی سکول میں دوسری جماعت کی طالبہ تھی۔ علی پورفراش کے علاقے میں رہائش پذیر مقتولہ (ف) کے والد نے مقامی پولیس تھانے شہزاد ٹاون میں پانچ روز قبل بچی کی گمشدگی کی شکایت درج کروائی تھی۔ فرشتہ کے والد نے کمسن بیٹی کی لاش کو دھوپ میں رکھ کر احتجاج کیا ، وفاقی دارالحکومت ہونے کے باوجود کیس بھی حکومتی نمائندے نے ان سے رابطہ نہیں کیا.

    واضح رہے کہ گذشتہ دو ماہ کے دوران وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یہ دوسرا واقعہ ہے جس میں ایک کمسن بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس سے پہلے بارہ کہو کے علاقے میں ایک دو سالہ بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

    کمسن فرشتہ کی زیادتی کے بعد سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹویٹر پر #JusticeForFarishta ٹاپ ٹرینڈ رہا. شہریوں نے فرشتہ کے قاتلوں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے.

    میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ معصوم فرشتہ کا ظالمانہ قتل قابل مذمت ہے ،ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے فوج ہر ممکن تعاون کرنے کے لیے تیار ہے ۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں معاشرتی ناسوروں سے اپنی آنے والی نسلوں کو محفوظ بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔

  • بھارتی الیکشن ، کونسے لیڈراب تک کامیاب ہو چکے، بڑی خبر آ گئی

    بھارتی الیکشن ، کونسے لیڈراب تک کامیاب ہو چکے، بڑی خبر آ گئی

    بھارتی الیکشن کے نتائج میں بے جے پی نے واضح اکثریت حاصل کر لی ہے تا ہم دیگر جماعتوں کے رہنما بھی اپنی سیٹیں جیت چکے ہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں سات مراحل میں ہونے والے الیکشن کا نتیجہ آج جاری ہوگا، گیارہ اپریل تا انیس مئی جاری رہنے والے بھارتی لوک سبھا الیکشن میں دوہزار سے زائد پارٹیوں نے لوک سبھا کی پانچ سو تینتالیس نسشتوں کے لیے آٹھ ہزار کے قریب امیدوار میدان میں اتارے تھے۔ آج تمام نشستوں کے نتائج آنا شروع ہوئے جس میں بی جے پی نے اکثریت حاصل کر لی ہے. تا ہم دوسری جماعتوں کے امیدوار بھی اپنی اپنی سیٹ جیتنے میں کامیاب ہوئے ہیں. مقبوضہ کشمیرکےسابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ سرینگرسےکامیاب ہوچکے ہیں. حیدرآباد دکن سے اسد الدین اویسی جیت گئے ہیں. بی جےپی کی پرگیہ سنگھ ٹھاکرنے بھوپال میں جیت گئیں،بی جے پی کے لیڈرامیت شاہ گجرات سے ایک لاکھ25ہزارووٹ حاصل کرنےمیں کامیاب ہوگئے،وارانسی کی نشست سے وزیر اعظم نریندر مودی آگے ہیں، بھارت کے مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ لکھنؤ سے آگے ہیں .

     

    بھارتی الیکشن ،بی جے پی کی واضح اکثریت، سشما کی مودی کو مبارکباد

  • بھارتی الیکشن ،بی جے پی کی واضح اکثریت، سشما کی مودی کو مبارکباد

    بھارتی الیکشن ،بی جے پی کی واضح اکثریت، سشما کی مودی کو مبارکباد

    بھارت کے سترہویں لوک سبھا الیکشن میں گنتی جاری ہے، بی جے پی ایک بار پھر حکومت بنانے جا رہی ہے، بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے مودی کو الیکشن میں بی جے پی کی کامیابی پر مبارکباد دی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جماعت کو الیکشن میں 291 سیٹیں مل چکی ہیں. کسی بھی پارٹی کو حکومت بنانے کے لیے 272 نشستیں درکار تھیں ، اب بی جے پی دوبارہ حکومت بنائے گی. بھارت کی کل 542 سیٹیں ہیں.الیکشن کے نتائج کے مطابق کانگریس 51 نشستوں پر،ترنمول کانگریس 25،وائی ایس آر کانگریس 24 اور دراوڑ مننترکژگم (ڈی ایم کے) 22 نشستوں پر آگے ہے ۔ بی جے پی کے اتحادی شیو سیناکو ابھی تک 19 سیٹیں ملی ہیں، جنتا دل متحدہ کو 16 اور لوک جن شکتی پارٹی کو 6 سیٹیں ملی ہیں ،جموں کشمیر میں پانچ نشستوں میں سے تین پر نیشنل کانفرنس، بی جے پی دو اور آزاد امیدوار ایک سیٹ پر آگے ہے .

    الیکشن میں بی جے پی کو واضح اکثریت ملنے پر وزیر خارجہ سشما سوراج نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو مبارکباد دی ہے. سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سشما نے کہا کہ وزیر اعظم، آپ کو بہت بہت مبارک ہو کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کو اتنی بڑی فتح حاصل ہوئی۔میں ملک کے عوام کے لئے دل سے تعریف کرتی ہوں .

  • سعودی عرب سے تیل کی امداد، وزیر اعلیٰ پنجاب نے بڑا اعلان کر دیا

    سعودی عرب سے تیل کی امداد، وزیر اعلیٰ پنجاب نے بڑا اعلان کر دیا

    وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو تیل کی فراہمی پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سعودی حکومت، سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اورولی عہد محم بن سلمان کاشکریہ ادا کرتے ہیں . وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ سعودی عرب نےایک بار پھرپاکستان کا ساتھ دے کردوستی نبھائی ہے، سعودی عرب کی بروقت مدد سے پاکستانی کرنسی کی قدربھی مستحکم ہوگی،سعودی عرب کی معاونت سےتجارتی ومعاشی سرگرمیوں کوفروغ ملے گا،وزییر اعلیٰ نے مزید کہا کہ سعودی عرب کی کریڈٹ پرتیل کی فراہمی معیشت کیلئےتازہ ہوا کا جھونکا ہے، اس سے معیشت کے بارے میں غیریقینی کے بادل چھٹ جائیں گے.

    واضح رہے کہ پاکستان میں ڈالر کی قیمت دن بدن بڑھنے اور مہنگائی میں زبردست اضافہ پر برادر ملک سعودی عرب ایک بار پھر وطن عزیز پاکستان کی مدد کیلئے تیار ہو گیا ہے. سعودی عرب کے پاکستان کی امداد کیلئے تیار ہونے پر اس خبر کو ڈآلر کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں‌کے لئے بری خبر قرار دیا جارہا ہے. برادر اسلامی ملک نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے. ایک مرتبہ پھر وہ پاکستان می مشکلات کم کرنے کیلئے تیار ہے.ڈالر کی بڑھتی قیمتیں‌ کنٹرول نہ ہونے پر پاکستان اور سعودی عرب کے حکام کے درمیان اعلیٰ‌سطحی رابطے جاری ہیں اور یہ بھی کہا جارہا ہے کہ سعودی عرب پاکستان کو ادھار تیل کی فراہمی بھی شروع کر دے گا. یا درہے کہ سعودی عرب پاکستان کو تین ارب روپے کا تیل دے گا اور اس سلسلہ میں‌ دونوں‌ ملکوں‌کے مابین پہلے ہی معاہدہ ہو چکا ہے.

  • نالائق اعظم اور ملک ایک ساتھ نہیں چل سکتے، رانا ثناء اللہ

    نالائق اعظم اور ملک ایک ساتھ نہیں چل سکتے، رانا ثناء اللہ

    مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے، نواز شریف کو پاکستان کے لئے کئے گئے کاموں پر سزا دی جا رہی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کے لئے آنے والے رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف نےمیثاق معیشت کی پیشکش کی تھی جسے تحریک انصاف نے این آراو سمجھ لیاتھا۔ رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ تبدیلی سرکار نے پاکستان کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا ہے، اب نالائق اعظم اور یہ ملک ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ اگ حکومت کی بات مان لی جائے کہ ڈالر ہماری وجہ سے ایک سو پینتیس کاہوا تو یہ نالائق حکومت یہ بتائے کہ ڈالرایک سو پچپن تک کیسے پہنچا۔

     

    بے نظیر قتل کی تحقیقات دوبارہ کرنے کا فیصلہ ،زرداری کیلئے ایک اور مشکل

    واضح رہے کہ نواز شریف کوٹ لکھپت جئل میں قید ہیں اور جمعرات کو نواز شریف سے ملاقات کا دن ہے، جمعرات کو لیگی رہنما ملاقات کرتے ہیں، نواز شریف نےاسلام آباد ہائیکورٹ میں طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست بھی دے رکھی ہے.

  • نواز شریف کے بعد زرداری بھی بیمار، بڑی خبر آ‌گئی

    نواز شریف کے بعد زرداری بھی بیمار، بڑی خبر آ‌گئی

    نواز شریف کے بعد زرداری بھی بیمار ہو گئے، نیب میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے آج نیب کے سامنے پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے. نیب نے جعلی اکاونٹس کیس میں اسلام آباد اولڈ ہیڈ‌ کوارٹرز میں زرداری کو طلب کر رکھا ہے، زرداری کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے وہ نیب پیش نہیں‌ ہوں گے، طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے آصف زرداری کراچی روانہ ہو گئے جہاں وہ ڈاکٹرز سے طبی معائنہ کروائیں گے.

    بے نظیر قتل کی تحقیقات دوبارہ کرنے کا فیصلہ ،زرداری کیلئے ایک اور مشکل

    واضح رہے کہ جعلی اکاؤنٹس کیس میں قومی احتساب بیورو نے آصف زرداری کو آج اسلام آباد اولڈ ہیڈ کوارٹرز طلب کر رکھا تھا. آصف علی زرداری نے نیب میں تمام کیسز کی عدالت سے ضمانت کروا رکھی ہے.

  • بھارت الیکشن نتائج، مودی بمقابلہ راہل،کون بنے گا انڈین پی ایم؟

    بھارت الیکشن نتائج، مودی بمقابلہ راہل،کون بنے گا انڈین پی ایم؟

    بھارت میں انتخابات کے بعد آج نتائج آنا شروع ہو گئے، ابتدائی نتائج کے مطابق مودی کے دوربارہ وزیر اعظم بننے کے امکانات ہیں تا ہم آخری نتیجہ آنے تک کچھ نہیں کہا جا سکتا. کسی بھی پارٹی کو حکومت بنانے کے لیے 272 نشستیں درکار ہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں سات مراحل میں ہونے والے الیکشن کا نتیجہ آج جاری ہوگا، گیارہ اپریل تا انیس مئی جاری رہنے والے بھارتی لوک سبھا الیکشن میں دوہزار سے زائد پارٹیوں نے لوک سبھا کی پانچ سو تینتالیس نسشتوں کے لیے آٹھ ہزار کے قریب امیدوار میدان میں اتارے تھے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ 542 میں سے 357 نشستوں کی گنتی مکمل ہو گئی ہے جس کے مطابق بی جے پی کا اتحاد نیشنل ڈیموکریٹس الائنس 158نشستوں کیساتھ پہلے نمبر پر ہے، کانگریس کا اتحاد یونائیٹڈ پروگریسو الائنس 99 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ دیگرجماعتوں کو 102 نشستیں ملی ہیں۔

    مدھیہ پردیش میں 29، راجستھان میں 25، دہلی میں 7، ہماچل پردیش میں 4، اتراکھنڈ میں 5 پارلیمانی سیٹیں ہیں اور ان تمام سیٹوں پر بی جے پی کے امیدوار آگے ہیں۔ کئی ریاستوں میں بی جے پی محض ایک یا دو سیٹ پر پیچھے ہے اور بقیہ پارلیمانی سیٹوں پر آگے چل رہی ہے۔ ابھی تک کے نتائج کے مطابق بی جے پی حکومت بناتی نظر آ رہی ہے. پنجاب میں 13 پارلیمانی حلقے ہیں جن میں سے 9 لوک سبھا سیٹوں کانتیجہ سامنے آیا ہے۔ کانگریس 7 سیٹوں پر جب کہ بی جے پی 2 سیٹوں پر آگے چل رہی ہے۔کانگریس صدر راہل گاندھی اتر پردیش کی امیٹھی اور کیرالہ کی وائناڈ دونوں پارلیمانی نشستوں‌پر آگے ہیں تا ہم حتمی نتیجہ ابھی نہیں آیا.

  • ریاست مخا لف تقریر، گلالئی کے خلاف مقدمہ درج

    ریاست مخا لف تقریر، گلالئی کے خلاف مقدمہ درج

    ریاست مخالف تقریر اور پختون قوم میں پاکستان کے خلاف نفرت پھیلانے کے جرم میں گلالئی اسماعیل پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گلالئی اسماعیل کے خلاف درج مقدمہ میں کہا گیا ہے کہ اس نے کمسن فرشتہ کو بنیاد بنا کر پاک فوج، حکومت کے خلاف ہرزہ سرائی کی اور پشتون قوم میں نفرت پھیلانے کی کوشش کی. گلالئی کے خلاف مقدمہ تھانہ شہزاد ٹاون میں درج کیا گیا ہے جس میں انسداد دہشت گردی کی دفعات بھی شامل ہیں.

    وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا ہے کہ پی ٹی ایم جس طرح ایک معصوم بچی کے بیہمانہ قتل کو اپنی دو ٹکے کی سیاست کے لئے استعمال کر رہی ہے اس سے لگتا ہے کہ اُن کی سیاست کے سینے میں دل نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ گلالئ اسماعیل کا تعلق پی ٹی ایم سے ہے جو وطن عزیز پاکستان کے خلاف منفی سرگرمیوں‌ میں ملوث ہے ، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ اب بہت ہو گیا مزید برداشت نہیں کریںگے، پی ٹی ایم کے خلاف قانونی کاروائی ہوگی

    واضح رہے کہ اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد سے 15 مئی کو کمسن فرشتہ لاپتہ ہوئی تھی جسے قتل کر کے جنگل میں پھینک دیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ نعش کو جنگل سے برآمد کر کے پوسٹ مارٹم کروایا گیا ہے جس میں کمسن فرشتہ کے ساتھ زیادتی کی بھی تصدیق ہوئی ہے. پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر نے کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں.فرشتہ کا تعلق خیبر پختونخواہ کے قبائلی علاقے ضلع مہمند سے تعلق تھا.مقتولہ بچی مقامی سکول میں دوسری جماعت کی طالبہ تھی۔ علی پورفراش کے علاقے میں رہائش پذیر مقتولہ (ف) کے والد نے مقامی پولیس تھانے شہزاد ٹاون میں پانچ روز قبل بچی کی گمشدگی کی شکایت درج کروائی تھی۔ فرشتہ کے والد نے کمسن بیٹی کی لاش کو دھوپ میں رکھ کر احتجاج کیا ، وفاقی دارالحکومت ہونے کے باوجود کیس بھی حکومتی نمائندے نے ان سے رابطہ نہیں کیا.

    واضح رہے کہ گذشتہ دو ماہ کے دوران وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یہ دوسرا واقعہ ہے جس میں ایک کمسن بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس سے پہلے بارہ کہو کے علاقے میں ایک دو سالہ بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

    کمسن فرشتہ کی زیادتی کے بعد سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹویٹر پر #JusticeForFarishta ٹاپ ٹرینڈ رہا. شہریوں نے فرشتہ کے قاتلوں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے.