Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • حمزہ شہباز کے ریمانڈ میں 7 دن کی توسیع

    حمزہ شہباز کے ریمانڈ میں 7 دن کی توسیع

    احتساب عدالت نے حمزہ شہباز کا مزید 7 روزکا جسمانی ریمانڈ دے دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں حمزہ شہباز کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا،حمزہ شہبازکے وکیل امجدپرویزبھی عدالت میں پیش ہوئے، نیب پراسیکیوٹرحافظ اسداللہ نے حمزہ شہبازکےجسمانی ریمانڈمیں توسیع کی استدعا کی جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ حمزہ شہباز کا کتنے روز کا جسمانی ریمانڈ ہو چکا ہے،

    نیب کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ حمزہ شہبازکا 52 روزکاریمانڈ ہوچکا ہے

    نیب وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ندیم سعید نے بتایا کہ 2016 میں حمزہ شہباز اور سلمان شہباز نے ایک ایک کمپنی بنائی ،چنیوٹ میں 155 کنال زمین خریدی لیکن وہ رقم کہاں سے آئی بتایا نہیں گیا،

    حمزہ شہباز کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ تمام رکارڈ پہلے ہی نیب کے پاس ہے مزید جسمانی ریمانڈ کیوں لیا جا رہا ہے؟گزشتہ سماعت پر بھی نیب کا یہی موقف تھا جو آج ہے حمزہ شہباز سے کسی قسم کی کوئی ریکوری نہیں کرنی،جسمانی ریمانڈ کی ضرورت نہیں ہے،ایک بھائی دوسرے بھائی کو گفٹ دےتو قانونی طور پریہ کوئی جرم نہیں ہے،

    عدالت نے سماعت کے بعد حمزہ شہباز کے ریمانڈ میں سات دن کی توسیع کر دی
    حمزہ شہباز کی پیشی کے لئے احتساب عدالت کے باہر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے، واضح رہے کہ حمزہ شہباز رمضان شوگر ملز کیس میں‌ نیب کی تحویل میں ہیں ، نیب نے حمزہ کو عدالت سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر گرفتار کیا تھا.

  • غیر قانونی بھرتیاں، رؤف صدیقی پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی

    غیر قانونی بھرتیاں، رؤف صدیقی پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی

    احتساب عدالت،محکمہ سندھ اسمال انڈسٹریزمیں غیرقانونی بھرتیوں پرریفرنس کی سماعت ہوئی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کی احتساب عدالت میں ایم کیو ایم کے رہنما رؤف صدیقی و دیگر ملزمان پیش ہوئے تا ہم جج کی عدم موجودگی کےباعث ملزمان پرفرد رم عائدنہ ہوسکی ،عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت پرملزمان پر فرد جرم عائد کی جائےگی،عدالت نے ریفرنس کی مزید سماعت 31 اگست تک ملتوی کردی

    نیب نے روف صدیقی و دیگر کے خلاف ریفرنس دائر کر رکھا ہے جس میں‌ کہا گیا ہے کہ رؤف صدیقی سمیت 7ملزمان ضمانت پر رہاہیں، رؤف صدیقی اوردیگرکےخلاف غیرقانونی بھرتیوں کاالزام ہے ،رؤف صدیقی ودیگرنے2008سے2014تک غیرقانونی بھرتیاں کیں ، غیر قانونی بھرتیوں سےقومی خزانےکونقصان پہنچا،

  • ملکی سیاست میں ہر غیر اخلاقی اقدام کا کھرا کس طرف جاتا ہے؟ فردوس عاشق اعوان نے بتا دیا

    ملکی سیاست میں ہر غیر اخلاقی اقدام کا کھرا کس طرف جاتا ہے؟ فردوس عاشق اعوان نے بتا دیا

    وزیراعظم کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مریم صفدر صاحبہ آپ کا ضمیر کہاں ہے؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹیز کی دوڈ میں بیگم صفدر اعوان بھی اپنے خاندان کے دیگر افراد سے پیچھے نہ رہیں۔ہل میٹل سے لاتعلقی کی دعویدار کے اکاؤنٹ میں اسی کمپنی سے رقم کی منتقلی باعث شرم ہے۔مریم صفدر صاحبہ اب آپ کا ضمیر کہاں ہے؟

    فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ ملکی سیاست میں ہر غیر اخلاقی اقدام کا کھرا پی ایم ایل این کی طرف جاتا ہے۔انکے اعمال انکے سامنے آرہے ہیں۔انہوں نےعوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا اور ملکی وسائل کو بے رحمی سے لوٹا۔غریب کی کٹیا اجاڑ کر ایون فیلڈ میں کییمپ لگائے۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ہل میٹل کے حوالہ سے مریم نواز نے اپنے اثاثے ایف بی آر میں ظاہر نہیں کئے

  • نیب نے حمزہ شہباز کا ریمانڈ مانگا تو عدالت نے کیا کہا؟

    نیب نے حمزہ شہباز کا ریمانڈ مانگا تو عدالت نے کیا کہا؟

    پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب نے مزید ریمانڈ مانگ لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حمزہ شہبازکےخلاف آمدن سےزائداثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی،حمزہ شہبازکے وکیل امجدپرویزبھی عدالت میں پیش ہوئے، نیب پراسیکیوٹرحافظ اسداللہ نے حمزہ شہبازکےجسمانی ریمانڈمیں توسیع کی استدعا کی جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ حمزہ شہباز کا کتنے روز کا جسمانی ریمانڈ ہو چکا ہے،

    نیب کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ حمزہ شہبازکا 52 روزکاریمانڈہوچکا ہے

    حمزہ شہباز کی پیشی کے لئے احتساب عدالت کے باہر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے، ن لیگی کارکنان کے عدالت جانے پر پابندی ہے،

    واضح رہے کہ حمزہ شہباز رمضان شوگر ملز کیس میں‌ نیب کی تحویل میں ہیں ، نیب نے حمزہ کو عدالت سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر گرفتار کیا تھا.

    حمزہ شہباز نے گزشتہ سماعت پر کہا تھا کہ نیب قیامت تک کرپشن ثابت نہیں کر سکتا،

  • نادرا کا ایک اور کارنامہ، غیر قانونی طور پر پاکستان آنے والے بھارتی شہری کو شناختی کارڈ بنا دیا

    نادرا کا ایک اور کارنامہ، غیر قانونی طور پر پاکستان آنے والے بھارتی شہری کو شناختی کارڈ بنا دیا

    نادرا کا ایک اور کارنامہ سامنے آ گیا، بھارتی شہری کو شناختی کارڈ جاری کر دیا، ایف آئی اے نے بھارتی شہری کو گرفتار کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے قومی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے پنجاب کے شہر گوجرانوالہ سے ایک بھارتی شہری کو گرفتار کیا ہے جس کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ نادرا نے اسے پاکستان کا قومی شناختی کارڈ جاری کیا ہوا ہے.

    ایف آئی اے نے گوجرانوالہ سے ملزم پنجم تیواری کو گرفتار کیا جس نے ایف آئی اے کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ 2009 میں پاکستانی شہری کامران کے ساتھ دبئی میں کاروبار کیا،کامران کے پھوپھا مسعودنے اپنا بیٹاظاہرکرکے شناختی کارڈدلوایا،اورنیانام بلال رکھ دیا،

    بھارتی شہری نے پاکستانی شہری کامران کی بہن سے شادی بھی رچا لی، ملزم غیر قانونی طریقے سے پاکستان آیا اور گوجرانوالہ میں دوست کے گھر رہا، ایف آئی اے نے ملزم کے خلاف تحقیقات شروع کر دی ہیں اور مقدمہ درج کر لیا ہے، ایف آئی اے نے مقدمہ میں ملزم کی مدد کرنے والے افراد کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا ہے، ایف آئی نے بھارتی شہری کو قومی شناختی کارڈ جاری کرنے پر نادرا ملازمین سے بھی تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے.

    واضح رہے کہ دو ماہ قبل قومی اسمبلی کے سیشن کے دوران وقفہ سوالات میں وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے ایوان کو بتایا تھا کہ غیرملکیوں کو قومی شناختی کارڈ جاری کرنے پر نادرا سے 120 ملازمین برطرف کئے گئے جبکہ جعل سازی پر 9554 قومی شناختی کارڈز منسوخ کیے جاچکے ہیں۔ ایک لاکھ سے زائد مشکوک آئی ڈی کارڈ بلاک کیے جاچکے ہیں۔

    ایک رپورٹ کے مطابق نادرا کی جانب سے 603 غیر ملکیوں کو بھی قومی شناختی کارڈز جاری کیے گئے۔

  • پنجاب یوتھ فیسٹول میں کرپشن، ملزم کے ریمانڈ میں ہوئی توسیع

    پنجاب یوتھ فیسٹول میں کرپشن، ملزم کے ریمانڈ میں ہوئی توسیع

    پنجاب یوتھ فیسٹیول میں مبینہ کرپشن کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے ملزم عثمان انور کے ریمانڈ میں توسیع کر دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب یوتھ فیسٹول میں کرپشن کیس کی سماعت احتساب عدالت میں ہوئی، نیب کے استدعا پر عدالت نے ملزم عثمان انور کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع کر دی، عدالت نے حکم دیا کہ ملزم کو دوبارہ 17 اگست کو پیش کیا جائے.

    واضح رہے کہ پنجاب یوتھ فیسٹیول میں مبینہ طور پر کروڑوں کی کرپشن کے الزام میں نیب لاہور نے پنجاب سپورٹس بورڈ کے سابق سابق ڈی جی سپورٹس ملزم عثمان انور کو گرفتار کیا گیا تھا ، حکومت پنجاب کی جانب سے 2011 اور 2012 میں یوتھ فیسٹیول کروائے گئے جن میں مبینہ طور پر مختلف معاہدوں کی مد میں کروڑوں روپے کی کرپشن کی گئی۔ نیب کے مطابق سابق ڈی جی سپورٹس ملزم عثمان انور مبینہ طور پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے یوتھ ایونٹ کیلئے کئے گئے ٹھیکوں میں مالی بے ضابطگیوں کے مرتکب ٹھہرے، جن معاہدوں میں پیپرا رولز سے بھی انحراف کیا گیا۔

  • حمزہ شہباز کی آج پھر ہو گی احتساب عدالت میں پیشی

    حمزہ شہباز کی آج پھر ہو گی احتساب عدالت میں پیشی

    پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حمزہ شہباز کے خلاف کیسز کے حوالہ سے آج احتساب عدالت میں سماعت ہو گی، نیب حمزہ شہباز کے جسمانی ریمانڈ کی رپورٹ پیش کرے گی اور مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرے گی،

    حمزہ شہباز کی پیشی کے لئے احتساب عدالت کے باہر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے، ن لیگی کارکنان کے عدالت جانے پر پابندی ہے،

    واضح رہے کہ حمزہ شہباز رمضان شوگر ملز کیس میں‌ نیب کی تحویل میں ہیں ، نیب نے حمزہ کو عدالت سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر گرفتار کیا تھا.

    حمزہ شہباز نے گزشتہ سماعت پر کہا تھا کہ نیب قیامت تک کرپشن ثابت نہیں کر سکتا،

  • صوبائی دارالحکومت لاہور میں خواتین پر تشدد کے واقعات میں کمی نہ ہو سکی

    صوبائی دارالحکومت لاہور میں خواتین پر تشدد کے واقعات میں کمی نہ ہو سکی

    صوبائی دارالحکومت لاہورمیں خواتین پرتشدد کےواقعات کم نہ ہوسکے،ایک اورحوا کی بیٹی پرمبینہ تشدد کا واقعہ سامنے آگیا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق معروف اداکار ببوبرال کی20سالہ بیٹی مریم برال پرشوہرنے مبینہ طور پر تشدد کیا، مریم اپنے شوہر کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے لئے تھانے پہنچ گئیں، انہوں نے تھانہ اقبال ٹاؤن میں شوہرکے خلاف اندراج مقدمہ کیلئےدرخواست جمع کروادی ،درخواست میں کہا گیا ہے کہ شوہرساقی خان متعدد بارتشدد کانشانہ بناچکاہے،مریم اورساقی خان کی شادی پچھلےسال مارچ میں ہوئی تھی.

    پولیس کا کہنا ہے کہ مریم کےچہرے اوربازوپرتشدد کےنشانات بھی ہیں، درخواست موصول ہوگئی ہے،قانون کےمطابق کارروائی عمل میں لائی جائےگی.

    کمیشن برائے حقوق نسواں پنجاب کی ایک رپورٹ کے مطابق چھ ماہ میں انیس اعشاریہ پانچ فیصد عورتیں تشدد کا نشانہ بنیں۔ صرف لاہور میں دو ہفتوں کے دوران دس خواتین، کسی نہ کسی صورت جبر کا شکار ہوئیں، بیشتر واقعات میں قریبی رشتہ دار ہی ظلم ڈھانے میں ملوث نکلے۔محکمہ داخلہ پنجاب نے 21 فروری کو پنجاب اسمبلی میں خواتین پر تشدد کے حوالہ سے ایک رپورٹ جمع کروائی تھی جس کے مطابق ضلع لاہور میں گزشتہ ششماہی کے دوران غیرت کے نام پر کل 6 مقدمات درج کروائے گئے لیکن کسی ایک پر بھی کارروائی مکمل نہ ہوئی۔

  • تحریک عدم اعتماد میں ناکامی، رضا ربانی کا بڑا فیصلہ، تحقیقات کیلئے پی پی کی بھی کمیٹی قائم

    تحریک عدم اعتماد میں ناکامی، رضا ربانی کا بڑا فیصلہ، تحقیقات کیلئے پی پی کی بھی کمیٹی قائم

    سابق چیئرمین سینیٹ پی پی کے رہنما نے سینیٹ سے استعفیٰ واپس نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میاں رضا ربانی نے سینیٹ میں چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ناکامی پر اپنا استعفیٰ بلاول کو جمع کروایا تھا، سینیٹر رضا ربانی کا کہنا ہے کہ وہ ایوان میں نہیں جانا چاہتے استعفیٰ واپس نہیں لیں گے

    دوسری جانب باول زرداری نے سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی کے خلاف عدم اعتماد کے ووٹ میں پارٹی کے سینیٹروں کے کردار کے متعلق ایک پانچ رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنا دی ہے جس کے اراکین سید یوسف رضا گیلانی، سید نیئر حسین بخاری، سعید غنی، صابر بلوچ اور فرحت اللہ بابر ہیں۔ یہ کمیٹی تحقیقات کرے گی کہ پی پی کے کس کس سینیٹر نے پارٹی کے خلاف ووٹ دیا،

    واضح رہے کہ سینیٹ میں تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد پی پی کے سینیٹرز نے اپنے استعفے بلاول زرداری کو جمع کروا دئیے ہیں، اپوزیشن اتحاد کو سینیٹ میں اسوقت شکست ہوئی جب صادق سنجرانی اپنی چیئرمین شپ بچا گئے اور اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد 64 ووٹ ہونے کے باوجود ناکام ہو گئی.

    مسلم لیگ نے بھی تحقیقات کے لئے ایک کمیٹی قائم کر دی ہے ،اب پی پی نے بھی کمیٹی بنا دی جو اس ضمن میں تحقیقات کرے گی

  • کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی، بھارت نے دکھائی پھر ہٹ دھرمی

    کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی، بھارت نے دکھائی پھر ہٹ دھرمی

    کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی، بھارت نے موقع گنوا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی جانب سے کہا گیا تھا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو سے جمعہ کو تین بجے قونصلر رسائی دی جائے گی اور ملاقات کروائی جائے گی لیکن بھارت نے ملاقات کرنے کے لئے شرائط عائد کیں اور موقع گنوا دیا

    بھارت سرکار نے پاکستان کو کلبھوشن سے ملاقات کے لئے شرط عاد کی کہ بغیر کسی رکاوٹ کے کلبھوشن تک رسائی دی جائے، پاکستان نے بھارت کا مطالبہ مسترد کر دیا،اور کہا کہ جاسوس تک رسائی بغیر رکاوٹ کے نہیں دی جا سکتی، کلبھوشن تک قونصلر رسائی کیلئے نئی تاریخ دینے یا نہ دینے کا فیصلہ بھی مشاورت سے ہوگا

    واضح رہے کہ کلبھوشن یادیو بھارت کا جاسوس ہے، جو بلوچستان سے گرفتار ہوا تھا، کل بھوشن یادیو بھارتی نیوی کا حاضر سروس افسر ہے، پاکستان کی عدالت اسے سزائے موقت سنا چکی ہے، بھارت نے کلبھوشن کی رہائی کے لئے عالمی عدالت سے رجوع کیا تھا لیکن عالمی عدالت میں بھی بھارت کو ناکامی ہوئی، عالمی عدالت نے جاسوس تک صرف قونصلر رسائی کا حکم دیا تھا، پاکستان نے کل جمعہ کو رسائی تینے کا اعلان کیا لیکن بھارت نے موقع گنوا دیا