Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • امریکی دھمکی ، ایران کے وزیر خارجہ کل پاکستان پہنچ رہے ہیں

    امریکی دھمکی ، ایران کے وزیر خارجہ کل پاکستان پہنچ رہے ہیں

    ایران کے وزیرخارجہ 23 مئی کو پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے جو اپنے پاکستانی ہم منصب سمیت پاکستانی قیادت سے ملاقات کریں گے.

    ایران امریکا جنگ کا خطرہ، ایران اور چین کا دشمن ایک،خطے میں کیا ہونیوالا ہے، 

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کل رات کو پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچیں گے.وہ پرسوں وزیر اعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیر خارجہ ملاقاتیں کریں گے۔ پاک ایران وزرائے خارجہ کے درمیان باضابطہ دوطرفہ مذاکرات بھی ہوں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ کے دورے میں دو طرفہ مسائل کے حل بالخصوص سرحدی سیکیورٹی کے امور زیر غور آئیں گے۔ ایران پر امریکی پابندیاں، گیس پائپ لائن منصوبے سمیت دیگر امور پر بھی بات چیت ہوگی

    واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے ایران کا دورہ کیا تھا اس کے بعد وزیر خارجہ پاکستان آ رہے ہیں، اس وقت امریکہ اورایران کے مابین لفظی جنگ چھڑ چکی ہے. امریکہ نے ایران پر حملے کی دھمکی دی تو ایران نے بھی جواب دیا ،ایسے موقع پر ایرانی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان انتہائی اہمیت کا حامل ہے.

  • بے نظیر قتل کی تحقیقات دوبارہ کرنے کا فیصلہ ،زرداری کیلئے ایک اور مشکل

    بے نظیر قتل کی تحقیقات دوبارہ کرنے کا فیصلہ ،زرداری کیلئے ایک اور مشکل

    بے نظیر قتل کیس میں مزید تحقیقات کی تجویز،جے آئی ٹی تشکیل دینے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا

    باغی ٹی وی کو باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ تحقیقاتی اداروں کی جانب سے اعلیٰ حکومتی شخصیات کو مشورہ دیا گیا ہے کہ سابق وزیر اعظم پیپلز پارٹی کی سربراہ بے نظیر بھٹو کے قتل کی وسیع پیمانے پر تحقیقات کے لئے ایک بااختیار جے آئی ٹی تشکیل دی جائے.

    اگر حکومت بے نظیر قتل کیس میں جے آئی ٹی بناتی ہے تو و پیپلزپارٹی کے شریک چئیرپرسن سابق صدر آصف علی زرداری کے لیے مشکلات میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔ آصف زرداری ان دنوں نیب کی پیشیوں کی وجہ سے پہلے ہی شدید دباؤ کا شکار ہیں۔ اور انہوں نے آٹھ کیسز میں عدالت سے ضمانت کروا رکھی ہے. محترمہ بے نظیر بھٹو کے قتل کے حوالے سابق صدر پرویز مشرف آصف زرداری پر سنگین الزامات لگا چکے ہیں۔ ان کے بقول محترمہ کے قتل سب سے زیادہ فائدہ آصف علی زرداری کو ہوا ہے۔ اس کے ساتھ وہ زرداری کی جانب سے پیش کی جانے والی وصیت پر بھی سوال اٹھاتے رہے ہیں۔ اعلیٰ حکومتی شخصیات کو دی گئی تجویز مان لی جاتی ہے تو قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کی سکیورٹی کی ذمہ دار پارٹی کے دیگر سینئر لیڈران کو بھی شامل تفتیش کیے جانے کا امکان ہے۔

    واضح رہے کہ بے نطیر بھٹو پاکستان کی پہلی خاتون وزیر اعظم تھیں جنہیں 27 دسمر 2007 کو لیاقت باغ میں جلسے کے بعد جلسہ گاہ سے باہرنکلتے ہوئے بم دھماکے میں شہید کر دیا گیا تھا .بے نظیر کی شہادت کے بعد ہونیوالے الیکشن میں پیپلزپارٹی کی حکومت بنی تھی اور آصف زرداری صدر پاکستان بنے تھے. پیپلزپارٹی نے حکومت بنانے کے بعد بے نظیر قتل کی تحقیقات اپنے پرانے مطالبے کے مطابق اقوام متحدہ سے کروانے کے لیے درخواست دی جو اس نے قبول کر لی تھی۔ آصف علی زرداری نے بے نظیر کے قتل کی پہلی برسی پر دعویٰ کیا تھا کہ انھیں معلوم ہے کہ قاتل کون ہیں۔ لیکن صدر مملکت بن جانے کے بعد قتل کی دوسری برسی پر اپنی تقریر میں اس حوالہ سے کچھ نہیں کہا .

    انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے 9 سال8ماہ بعد بے نظیر قتل کیس کا فیصلہ سنایا تھا .عدالت کے جج اصغر خان نے فیصلہ سناتے ہوئے پولیس افسران ، سابق سی پی او راولپنڈی سعود عزیز اور سابق ایس پی سٹی خرم شہزاد کو مجموعی طور پر17، 17سال قید ، پرویز مشرف کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے5 ملزمان بری کردیے تھے .

  • نئے ٹی وی چینلز کے لائسنس کا معاملہ، عدالت نے ایک بار پھر روک دیا

    نئے ٹی وی چینلز کے لائسنس کا معاملہ، عدالت نے ایک بار پھر روک دیا

    عدالت نے پیمرا کو نئے ٹی وی چینلز کے لائسنس کا اجرا روکنے کے حکم میں توسیع کر دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت کی، پی بی اے نے عدالت میں درخواست دائر کر رکھی ہے، پیمرا کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ پیمرا کے سامنے زیرالتوا درخواست کا فیصلہ تین مئی کو کردیا گیا ہے۔ نئے ٹی وی لائسنس کے لئے 181 کمپنیوں نے بولی میں شرکت کی، 52 بلین روپے کے لائسنس دئیت گئے، عدالتی حکم کی وجہ سے 42 کمپنیاں ابتدائی رقم 15 فیصد بھی ادا نہیں کر رہیں. اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ پیمرا پہلے موجود چینلز کو ریگولیٹ کرنے کی بجائے مزید لائسنس کیوں دینا چاہتا ہے۔ جو کچھ روزانہ چینلز پر ہو رہا ہے کیا پیمرا اپنی ذمہ داری پوری کررہا ہے۔یہ اہم معاملہ ہے عدالت مختلف پہلو دیکھ سکتی ہے۔ دیکھا جائے گا کہ پیمرا کے اس اقدام سے انفارمیشن کے حوالے سے بنیادی انسانی حقوق متاثر تو نہیں ہو رہے۔ وکیل پی بی اے فیصل صدیقی نے عدالت میں کہا کہ پیمرا پیسے کے لئے یہ سب کچھ کر رہا ہے .عدالت نے لائسنس اجراء کے حوالے سے پیمرا کا حتمی فیصلہ عدالتی حکم سے مشروط کرتے ہوئے سماعت تیس مئی تک ملتوی کردی اور فریقین سے حتمی دلائل طلب کر لئے.

    واضح رہے کہ پیمرا نے کچھ ٹی وی چینلز کے لائسنس جاری کرنے کے لئے بولی لگائی تھی، بولی کے بعد معاملہ عدالت میں چلا گیا.

  • کولگام میں شہید کشمیریوں کی شناخت ،دونوں مقامی

    کولگام میں شہید کشمیریوں کی شناخت ،دونوں مقامی

    مقبوضہ کشمیر کے ضلع کولگام میں بدھ کو بھارتی فوج کی فانرنگ سے شہید ہونے والے کشمیریوں کی شناخت ہو گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے کولگام میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران دو کشمیریوں کو شہید کر دیا تھا .جن کی شناخت زاہد احمد مانتو ولد بشیر احمد مانتو ساکنہ فیری پورہ شوپیان اور عرفان منظور ولد منظور احمد بٹ ساکنہ پونیواہ کولگام کے طورپر ہوئی، واقعہ کے بعد کشمیری گھروں سے باہر نکل آئے اور بھارتی فوج کے خلاف بھر پور احتجاج کیا. علاقہ میں انٹرنیٹ و موبائل سروس بند کر دی گئی تھی.

  • امریکی عدالت نے ایم کیو ایم  رہنما کو سزا سنا دی، بڑی خبر آ گئی

    امریکی عدالت نے ایم کیو ایم رہنما کو سزا سنا دی، بڑی خبر آ گئی

    ایم کیو ایم لند ن کے رہنما کو امریکی عدالت نے ایک سال قید کی سزا دی، مجرم پر الزام تھا کہ اس نے ایم کیو ایم کے رہنما ندیم نصرت کو ٹویٹر پر دھمکی دی تھی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ورجینیا کی فیئر فیکس کاونٹی کورٹ نے متحدہ لندن کے بالٹی مور چیپٹر کے انچارج قیصرعلی کو ایک سال قید کی سزا سنا دی. قیصر علی پر الزام تھا کہ اس نے ایم کیو ایم کے سابق کنوینئر ندیم نصرت اور اس کی اہلیہ کو گھر میں گھس کر ذبح کرنے کی دھمکی دی تھی. استغاثہ نے تفصیلی شواہد عدالت میں پیش کیے جنکی روشنی میں ملزم نے اقبال جرم کر لیا. جس پر امریکی عدالت نے ملزم کو ایک سال قید کی سزا سنا دی. تفصیلی فیصلہ میں عدالت نے کہا کہ وہ دو سال تک ندیم نصرت اور ان کے اہلخانہ کے قریب بھی نہیں جا سکتے، نہ ہی ان کے بارے میں کوئی تبصرہ کر سکتے ہیں. عدالت نے ملزم کو ہتھیار رکھنے، خریدنے پر بھی پابندی عائد کر دی ہے. اور کہا ہے کہ اگر کوئی قانونی ہتھیار بھی موجود ہے تو اسے قریبی تھانے میں جمع کروا دیا جائے .

    ندیم نصرت نے کہا کہ عدالت کا فیصلہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ کسی بھی مہذب معاشرے میں تشدد کرنے، تشدد پر اکسانے اور قتل و غارت گری کی کوئی گنجائش نہیں ہے.

  • اپنے ٹیکس کے پیسوں سے وزیروں کو نہیں پال سکتا،جاوید بدر نے حکومت کے خلاف دبنگ اعلان کر دیا

    اپنے ٹیکس کے پیسوں سے وزیروں کو نہیں پال سکتا،جاوید بدر نے حکومت کے خلاف دبنگ اعلان کر دیا

    تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف اپنی ہی جماعت کے رہنما پھٹ پڑے، جاوید بدر کا کہنا ہے کہ جب تک حکومتی وزیر سرکاری خرچہ اپنی جیب سے ادا نہیں کرتے تب تک یوٹیلٹی بل ادا نہیں کروں گا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف تحریک انصاف کے مقامی رہنما و کارکن جاوید بدر ہی بول پڑے، جاوید بدر نے اعلان کیا ہے کہ جب تک حکومتی عہدیدار سرکاری خرچ کی بجائے جیب سے خرچ نہیں کریں گے تب تک اپنے گھر کے یوٹیلٹی بل ادا نہیں کروں گا. جاوید بدر کا مزید کہنا تھا کہ میں اپنے ٹیکس کے پیسوں سے اپنے وزیروں کو پال نہیں سکتا ،عوام کے پیسے پر تو سابقہ حکومت بھی عیاشی کرتی تھی. جاوید بدر کا مزید کہنا تھا کہ اگر ہم نے بھی وہ ہی طرز عمل اپنا نا ہے تو ہم میں اور اُن میں کیا فرق رہا وزیراعظم صاحب قوم تب قربانی دے گی جب آپ قربانی دیں گے ،خاں صاحب اس قوم کے لیڈر بنیں نہ کہ صرف پی ٹی آئی کے.

    واضح رہے کہ جاوید بدر تحریک انصاف کے رہنما ہیں جنہوں نے حکومتی پالیسیوں سے تنگ آ‌کر اعلان کیا ہے، موجودہ حکومت کو نو ماہ ہوئے ،مہنگائی میں شدید اضافہ ہوا، پٹرول، بجلی، گیس کے نرخوں میں اضافہ ہوا.

  • فرشتہ مہمند قتل کیس، شیری رحمان نے میڈیا سے اہم مطالبہ کر دیا

    فرشتہ مہمند قتل کیس، شیری رحمان نے میڈیا سے اہم مطالبہ کر دیا

    پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ کمسن فرشتہ زیادتی و قتل کیس میں پولیس اہلکاروں کی معطلی کافی نہیں، انہیں جیل بھیجا جائے، فرشتہ قوم کی بیٹی تھی بلاول بھٹو نے بھی اس واقعے کے خلاف آواز اٹھائی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے شہزاد ٹاون میں کمسن فرشتہ کے گھر کا دورہ کیا اور لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی اور واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا، اس موقع پر شیری رحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معصوم بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا. میرے خاندان میں کچھ ہو توہم دربدر نہیں پھرتے، سب ہمارے بھائی بہن ہیں. انہوں نے کہا کہ معصوم بچی کا پوسٹ مارٹم نہیں کیا جا رہا تھا، ہم آج اس گھر میں آئے ہیں یہاں ایک ظلم نہیں ہوا، ایک پھول جیسی بچی کے ساتھ ظلم ہوا ہے،انہوں نے میڈیا سے اپیل کی کہ اس کی باڈی کی تصاویر شائع نہ کی جائیں ان کی فیملی کی ویڈیوز بھی نہ دی جائیں ان کی فیملی کا حوصلہ ہے کہ وہ کھڑے ہیں، انہوں نے انصاف کے علاوہ کیا مانگا ہے،شیری رحمان نے مزید کہا کہ ریاست مدینہ میں ایسا نہیں ہو سکتا، اب آسمان گرے گا اور زمین پھٹے گی، واقعہ میں پولیس اہلکاروں کو معطل کرنا کافی نہیں، غفلت کے مرتکب اہلکاروں کو جیل بھیجا جائے. فرشتہ پوری قوم کی بیٹی تھی ، پولیس نے ایف آئی آر کیوں درج نہیں کی.

    اسلام آباد میں دس سالہ بچی فرشتہ کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا ہے، بچی کی گمشدگی کی اطلاع جب پولیس کو دی گئی تو پولیس نے ٹال مٹول سے کام لیا ،بچی کی لاش ملنے کے بعد ورثاء کے احتجاج کے بعد ایس ایچ شہزاد ٹاؤن و دیگراہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے. ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ اہلخانہ نے بچی کو ڈھونڈنے اور ایف آئی آر کےاندراج کیلیے تھانے کے کئی چکر لگائے، ایس ایچ او نے بچی کو ڈھونڈنے کے بجائے کہا کسی کے ساتھ بھاگ گئی ہوگی ،ایف آئی آر کے بجائے پولیس اہلکارتھانے کی صفائیاں کرواتے رہے ،ایف آئی آر کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ ملوث اہلکاروں اور ایس ایچ او کیخلاف مجرمانہ غفلت برتنے پر کارروائی کی جائے .

    ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید نے ایس ایچ او تھانہ شہزاد ٹاؤن کو معطل کر دیا ہے اور انکوائری ایس پی رورل عمر خان کے سپرد کرتے ہوئے فوری رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

    واضح رہے کہ اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد سے 15 مئی کو کمسن فرشتہ لاپتہ ہوئی تھی جسے قتل کر کے جنگل میں پھینک دیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ نعش کو جنگل سے برآمد کر کے پوسٹ مارٹم کروایا گیا ہے جس میں کمسن فرشتہ کے ساتھ زیادتی کی بھی تصدیق ہوئی ہے. پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر نے کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں.فرشتہ کا تعلق خیبر پختونخواہ کے قبائلی علاقے ضلع مہمند سے تعلق تھا.مقتولہ بچی مقامی سکول میں دوسری جماعت کی طالبہ تھی۔ علی پورفراش کے علاقے میں رہائش پذیر مقتولہ (ف) کے والد نے مقامی پولیس تھانے شہزاد ٹاون میں پانچ روز قبل بچی کی گمشدگی کی شکایت درج کروائی تھی۔ فرشتہ کے والد نے کمسن بیٹی کی لاش کو دھوپ میں رکھ کر احتجاج کیا ، وفاقی دارالحکومت ہونے کے باوجود کیس بھی حکومتی نمائندے نے ان سے رابطہ نہیں کیا.

    واضح رہے کہ گذشتہ دو ماہ کے دوران وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یہ دوسرا واقعہ ہے جس میں ایک کمسن بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس سے پہلے بارہ کہو کے علاقے میں ایک دو سالہ بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

    کمسن فرشتہ کی زیادتی کے بعد سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹویٹر پر #JusticeForFarishta ٹاپ ٹرینڈ رہا. شہریوں نے فرشتہ کے قاتلوں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے.

  • عمران خان کینٹینر پر بولنے والے جھوٹ کا حساب دے، حمزہ شہباز

    عمران خان کینٹینر پر بولنے والے جھوٹ کا حساب دے، حمزہ شہباز

    پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ نیب اپنی سیاسی جماعت کا نام نیب رکھے اورعمران نیازی سےالحاق کرلے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت میں توسیع کے بعد حمزہ شہباز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین نیب کا انٹرویو حقیقت ہے توبڑا شرمناک ہے ،چیئرمین نیب نےپریس کانفرنس کرنی ہےتونیب سیاسی جماعت بنا لے اور عمران نیازی سے الحاق کر لے، حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ نیازی خان آپ کا یوم حساب آنےوالا ہے،ہم گھبرانے والے نہیں،شہبازشریف واپس آئیں گے ،ہم مشرف دورمیں بھی نہیں بھاگے تھے .انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں مل بیٹھی ہیں،ذاتی ایجنڈا نہیں ملکی مفادعزیز ہے،رمضان کےبعد اے پی سی بلائیں گے،عوام کے ساتھ آوازملائیں گے. حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ پاکستانی روپیہ انتہائی نچلی سطح تک گر گیا ہے، قوم سےجھوٹ بولاجارہا ہے،یہاں کچھ بھی ٹھیک نہیں ہورہا ملک معاشی طورپرکمزورہوتےہیں توقومیں ڈوب جاتی ہیں

  • حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں توسیع

    حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں توسیع

    پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی ضمانت میں 27 مئی تک توسیع کر دی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت ہوئی، نیب نے عدالت میں کہا کہ اگر حمزہ شہباز کو گرفتار نہ کیا گیا تو وہ بیرون ملک فرار ہو جائیں گے .حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت پر سماعت جسٹس علی باقر نجفی نے کہا ، حمزہ شہباز کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ نیب کی جانب سے گرفتاری کی وجوہات نہیں بتائی جارہیں ، جس پر نیب کے وکیل نے کہا کہ گرفتاری کی وجوہات بتا چکے ہیں، نیب وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ نیب کے حمزہ شہباز پر الزامات درست ہیں،ضمانت خارج کی جائے ،جس پر حمزہ شہباز کے وکیل نے کہا کہ حمزہ شہباز کےخلاف نیب کی انکوائری اختیارات سے تجاوز ہے،انکوائری شروع کرنے کےحوالے سے چیئرمین نیب کی اجازت سےمتعلق تحریری حکم نہیں دیاجارہا،اگرچیئرمین نیب کا ایسا اجازت نامہ موجود نہیں تو تمام کارروائی جعلی ہے،جس پر نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ انکوائری کی اجازت اور گرفتاری کی وجوہات حمزہ شہباز کو فراہم کر دی گئی ہیں،بہت ساری دستاویزات قانون کےتحت دفتری رکارڈ کا حصہ ہیں جسے فراہم نہیں کیاجاسکتا، نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو مزید بتایا کہ حمزہ شہباز کے اکاؤنٹس میں 5 سو ملین کی مشکوک ٹرانزیکشنز پائی گئی ہیں، حمزہ شہباز نے بے نامی جائیدادیں بنائی ہیں. نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کے معاملے پر تفتیش کیلیے گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے ہیں. سال 2000 میں حمزہ شہبازکےاثاثے 5سے 6 کروڑروپے کے تھے .

  • گوجرانوالہ میں دس سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد کا واقعہ

    گوجرانوالہ میں دس سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد کا واقعہ

    پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں ایک اور افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں دس سالہ گھریلو ملازمہ کو رسیوں سے باندھ کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقہ چن دا قلعہ کے قریب دس سالہ گھریلو ملازمہ پر مبینہ طور پر شدید تشدد کیا گیا. متاثرہ بچی کا کہنا ہے کہ مالک نے گرم پانی سے جلا کرمیرے اوپر مرچیں پھینکیں،مجھے رسیوں سے باندھ کر ڈنڈے بھی مارے گئے. پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے گھر کے مالک سابق سٹی ناظم جاوید کو گرفتار کر لیا ہے، واقعہ کا مقدمہ تھانہ صدر میں پولیس کی مدعیت میں درج ہوا ہے. پولیس کے مطابق گھریلو ملازمہ کو اس کے ورثا علاج کے لئے لاہورلے گئے ہیں