Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • چیئرمین ایف بی آر نے پہلا حکم کیا دیا، جان کر ہو جائیں حیران

    چیئرمین ایف بی آر نے پہلا حکم کیا دیا، جان کر ہو جائیں حیران

    چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے تعیناتی کے بعد پہلا حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ پیشگی اطلاع کے بغیر کسی شہری کے بینک اکاؤنٹ منجمد نہ کیے جائیں .

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین ایف بی آ ر نے حکم دیا کہ کسی بھی شہری کا بینک اکاونٹ منجمند کرنے کے لئے ضروری ہے کہ 24 گھنٹے قبل چیئرمین ایف بی آر سے اجازت لی جائے.

    واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے شبر زیدی کو ایف بی آر کا چیئرمین مقرر کیا تھا.

  • دہشت گردی کے واقعات میں را اور این ڈی ایس ملوث ، بڑی خبر آ گئی

    دہشت گردی کے واقعات میں را اور این ڈی ایس ملوث ، بڑی خبر آ گئی

    کمانڈنٹ ایف سی بلوچستان نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات میں بھارتی ’را ‘، افغان انٹیلی جنس ’این ڈی ایس ‘ملوث ہیں،جومقامی لوگ انکوسپورٹ کرتے ہیں وہ آبادیوں میں نہیں ، پہاڑوں پر چلے گئے ہیں .

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کمانڈنٹ ایف سی ساؤتھ بلوچستان نے کہا کہ ہم نےاپنےطورپر پاک ایران سرحد پرباڑ لگانا شروع کردی ہے، ابتدائی طور پر ہم تین مختلف سیکٹرز میں باڑ لگا رہے ہیں،پاک ایران بارڈر پر 3سے 4سال تک باڑلگانےکا عمل مکمل کرلیا جائے گا،پاک ایران بارڈر پرقلعے بھی بنائے جا رہے ہیں ،گزشتہ دوہفتوں کے دوران انٹیلی جنس معلومات پرکارروائیاں کی ہیں ،سرحدپارسےآنے والےدہشت گردوں کو ہلاک کرنا بڑی کامیابی ہے.

    واضح رہے کہ بلوچستان میں دہشت گردو‌ں نے چند دن قبل کاروائی کی تھی جس میں حساس ادارے کے ملازمین کو بسوں سے اتار کر ہاتھ باندھ کر شہید کر دیا تھا.

  • جمعہ پڑھنے آنیوالے کشمیریوں پر بھارتی فوج کی پیلٹ گن سے فائرنگ، چھ کشمیری زخمی

    جمعہ پڑھنے آنیوالے کشمیریوں پر بھارتی فوج کی پیلٹ گن سے فائرنگ، چھ کشمیری زخمی

    بھارتی فوج کی جانب سے رمضان المبارک کے پہلے جمعہ کو نماز جمعہ کے موقع پر کشمیریوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سرینگر کے علاقے نوبٹہ میں جمعہ کو بھارتی فوج نے جمعہ کی نماز ادا کرنے کے لئے آنے والے کمشیریوں پر تشددکیا، جب کشمیریون نے مزاحمت کی تو بھارتی فوج نے کشمیریوں پر اندھا دھند فائرنگ کی ،پیلٹ بھی فائر کئے اور آنسو گیس کے شیل بھی پھینکے جس سے چھ کشمیری جوان زخمی ہو گئے، جنہیں علاج کے لئے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا

    واضح رہے کہ شوپیاں میں بھی بھارتی فوج نے جمعہ کی صبح سرچ آپریشن کےد وران ایک کشمیری کو شہید کیا ہے.

  • مشکل فیصلے قوم اور ملک کے وسیع تر مفاد میں کررہے ہیں:وزیر اعظم

    مشکل فیصلے قوم اور ملک کے وسیع تر مفاد میں کررہے ہیں:وزیر اعظم

    وزیر اعظم عمران خان سے سینئر وکیل ڈاکٹر بابر اعوان نے ملاقات کی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم ہاوس اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی،آئینی اور قانونی صورت حال پر مشاورت کی گئی. اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ قومی اداروں کی تنظیم نو کا عمل ڈی ریل نہیں ہو گا،پاکستان تیزی سے معاشی استحکام کی طرف بڑھ رہا ہے،پوری قوم کرپشن اور غربت سے نجات چاہتی ہے مایوس نہیں کریں گے ،مشکل فیصلے قوم اور ملک کے وسیع تر مفاد میں کررہے ہیں ،اس موقع پر بابر اعوان نے کہا کہ کرپشن کے مرکزی کردار ایک ایک کر کے بری طرح بے نقاب ہو چکے ،احتساب کا عمل بلا امتیاز جاری ہے،لوٹ مار کرنے والے منطقی انجام کو پہنچیں گے .

    واضح رہے کہ بابر اعوان پیپلز پارٹی کےد ور میں بھی وزیر رہ چکے ہیں.

  • نیب متحرک، ایڈزکنٹرول پروگرام کے مالی امور،فنڈنگ کی تفصیلات طلب

    نیب متحرک، ایڈزکنٹرول پروگرام کے مالی امور،فنڈنگ کی تفصیلات طلب

    پنجاب میں نیب نے ایڈزروک تھام پروگرام کے ذمہ داران کو بلا لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں تیزی سے پھیلتے ایڈز کےمرض کے تدارک کیلیے نیب لاہورسرگرم ہوم چکا ہے ،نیب نے سیکریٹری ہیلتھ،ڈی جی ہیلتھ سمیت دیگرکوبریفنگ کیلیے نیب آفس طلبکیا .ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹرعاصم الطاف نے اقدامات کے حوالہ سے بریفنگ د ی جس میں کہا گیا کہ بلڈبینک،بلڈٹیسٹنگ لیب،عطائی ڈاکٹر،حجام وغیر اخلاقی سرگرمیاں بڑی وجہ ہیں، ایڈز کے شکار مریضوں کومتعدد معاشرتی مسائل درپیش ہیں ،ایڈزکی روک تھام کیلیے 38 انفیکشن کنٹرول پروگرامزکوعمل میں لایاجاچکا ہے .نیب لاہور نے کہا کہ بریفنگ میں پنجاب ایڈزکنٹرول پروگرام کےمالی امورکی وضاحت نہیں کی گئی، مالی بجٹ کی مکمل تفصیلات بشمول بین الاقوامی فنڈنگ کی مکمل تفصیل طلب کر لی گئی ہیں .

  • نواز شریف کو سپریم کورٹ نے ایک بار پھر طلب کر لیا

    نواز شریف کو سپریم کورٹ نے ایک بار پھر طلب کر لیا

    سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے پاکپتن دربار کی زمین کی منتقلی کے مسئلہ پر سپریم کورٹ میں بدھ کو از خود نوٹس کی سماعت ہو گی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں 3رکنی بنچ سماعت کرے گا،جسٹس فیصل عرب اور جسٹس منیب اختر بھی تین رکنی بنچ میں شامل ہیں، سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل،دیوان پاکپتن دربار اور دیگر فریقین کو بھی نوٹسز جاری کر دئے ہیں. سپریم کورٹ نے سابق وزیرا عظم نواز شریف کو بھی نوٹس جاری کر دیا ہے.

    واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس نے تحقیقات کیلیے حسین اصغرکی سربراہی میں جےآئی ٹی تشکیل دی تھی ،جےآئی ٹی رپورٹ میں نواز شریف کو ذمے دار قرار دیا گیا تھا نوازشریف نےجے آئی ٹی رپورٹ کیخلاف جواب سپریم کورٹ میں جمع کرارکھا ہے

  • فیض آباد دھرنا کیس فیصلہ ، حکومت کیا کر رہی ہے، وزیر داخلہ اسمبلی میں بول پڑے

    فیض آباد دھرنا کیس فیصلہ ، حکومت کیا کر رہی ہے، وزیر داخلہ اسمبلی میں بول پڑے

    وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ فیض آباد دھرنے کے حوالے سے سپریم کورٹ میں فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل دائر کی کی گئی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں مسلم لیگ ن کے رانا ثناء اللہ اور پیپلز پارٹی کے خورشید شاہ کی جانب سے اٹھائے گئے نکات کے جواب میں وفاقی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ فیض آباد دھرنا سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پرعمل کیا جارہا ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی اپیل دائر کی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا کیس کا فیصلہ جاری کرتے ہوئے ملوث فوجی افسران کے خلاف کارروائی کا حکم دیا تھا .

  • سکھر میں مسلح افراد نے پانی کے کیمپ بند کروا دیئے

    سکھر میں مسلح افراد نے پانی کے کیمپ بند کروا دیئے

    سکھر میں ہیٹ سٹروک سے بچاو کے لئے لگائے جانے والے پانی کے کیمپ مسلح افراد نے بند کروا دئیے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبہ سندھ کے علاقے سکھرکے ایوب گوٹھ میں ہیٹ سٹروک سے بچاو کے لئے پانی کے پانچ کیمپ مختلف علاقوں میں لگائے گئے تھے، سکھر کا درجہ حرارت 47 ڈگری ہے. کسی مذہبی جماعت سے تعلق رکھنے والے افراد آءے اور انہوں نے پانی کے کیمپ بند کرنے کا کہا ، بند نہ کرنے کی صورت میں انہوں نے ہوائی فائرنگ کی، اور کیمپ پر موجود لوگوں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے کیمپ بند کروا دئیے .اسلحہ بردار لوگوں کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے مہینے میں پانی کے کیمپ لگانا غیر اسلامی عمل ہے.

  • شہباز شریف کی پاکستان واپسی ہو گی یا نہیں، بڑی خبر آ گئی

    شہباز شریف کی پاکستان واپسی ہو گی یا نہیں، بڑی خبر آ گئی

    مسلم لیگ ن کے رہنما قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو ڈاکٹروں نے اجازت دی تو وہ جلد پاکستان آ جائیں گے اور بجٹ اجلاس میں شرکت کریں گے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے لندن میں 16مئی کو میڈیکل ٹیسٹ کیے جائیں گے ،شہباز شریف اپنےذاتی معالج سے معائنہ کروائیں گے ، اگر ڈاکٹروں نے شہباز شریف کو اجازت دی تو وہ پاکستان واپس آءیں گے اور بجٹ اجلاس میں شرکت کریں گے اور اگر ڈاکٹروں نے اجازت نہ دی تو شہباز شریف لندن رہیں گے.

    واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی علاج کے بہانے لندن جانے کی کوشش سپریم کورٹ آف پاکستان نے ناکام بنادی ہے،. نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں.

  • یہ لیں، سینیٹ میں اپوزیشن کی بجائے حکومت نے احتجاج شروع کر دیا

    یہ لیں، سینیٹ میں اپوزیشن کی بجائے حکومت نے احتجاج شروع کر دیا

    پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹرشیریں رحمان نے کہا ہے اب آئی ایم ایف انڈے آلو کی قیمتیں بڑھائے گا،آپ صرف فیتے کاٹیں گے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ اجلاس کے دوران شیریں رحمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے،پٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی لگانے کی خبریں گردش کر رہی ہیں، شیریں رحمان کے خطاب کے دوران حکومتی اراکین نے شدید احتجاج کیا جس کی وجہ سے ایوان میں شورشرابا ہوا. شیریں رحمان نے مزید کہا کہ گیس اور پیٹرول کی قیمتوں اورمہنگائی میں اضافہ تبدیلی سرکارکا رمضان پیکج ہے،بدترین آمرانہ حکومت میں بھی رمضان سے قبل ریلیف پیکج آتا تھا،اب آئی ایم ایف کے آنے سے پہلے ہی ان کی شرائط لاگوہونا شروع ہوگئی ہیں