Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • جیل جا کر مر جاؤنگا، ویڈیو سیکنڈل کے ملزم میاں طارق کی عدالت میں فریاد

    جیل جا کر مر جاؤنگا، ویڈیو سیکنڈل کے ملزم میاں طارق کی عدالت میں فریاد

    ویڈیو سیکنڈل کے ملزم میاں طارق کو عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ویڈیو اسکینڈل کیس کے مرکزی ملزم میاں طارق کو جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا گیا، ملزم میاں‌ طارق نے عدالت میں کہا کہ مجھے برین ٹیومرہے،میں جیل جاکرمرجاؤں گا، جس پر عدالت نے کہا کہ میاں طارق کو جیل میں میڈیکل سہولت دی جائے،.

    عدالت نے ایف آئی اے سے استفسار کیا کہ تحقیقات میں کیاپیش رفت ہوئی ہے؟ جس پر ایف آئی اے حکام نے عدالت میں بتایا کہ میاں طارق کےدونوں گھروں کی تلاشی لی گئی ہے،میاں طارق کے گھروں میں تلاشی کے دوران گاڑی برآمد کی گئی، ڈیجیٹل کیمرے،ڈی وی آر کیمرے،یو ایس بی اور2موبائل فون بھی برآمد ہوئے ہیں.

    ملزم میاں طارق نے عدالت میں کہا کہ میرےساتھ جو مار پیٹ ہوئی تھی اس پر کیا کارروائی ہوئی؟ جج شائشتہ کنڈی نے کہا کہ میڈیکل رپورٹ میں مارپیٹ کاکوئی ذکر نہیں، ملزم نے کہا کہ میری جان کوبہت خطرہ ہے،مجھےجیل میں مار دیا جائے گا،جس پر عدالت نے کہا کہ جیل میں کسی کونہیں مارتے،جیل سپرنٹنڈنٹ کومکمل طبی سہولیات دینے کا لکھ رہی ہوں

    عدالت نے ملزم میاں طارق کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھجوا دیا اور حکم دیا کہ ملزم میاں طارق کو 5 اگست کو دوبارہ عدالت پیش کیا جائے،

    واضح رہے کہ میاں طارق اور اسکے بیٹے کو ایف آئی اے نے ویڈیو سیکنڈل میں گرفتار کیا ہوا ہے.

  • چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی،اپوزیشن کا اجلاس جاری، چیئرمین سینیٹ نے بھی بڑا فیصلہ کر لیا

    چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی،اپوزیشن کا اجلاس جاری، چیئرمین سینیٹ نے بھی بڑا فیصلہ کر لیا

    چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کے حوالہ سے اسلام آباد میں ایک طرف اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس جاری ہے دوسری جانب چیئرمین سینیٹ سے قائد اعوان شبلی فراز نے ملاقات کی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ہٹائے جانے کے حوالہ سے اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس جاری ہے، اجلاس قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے طلب کیا تھا،اجلاس میں چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر اہم مشاورت ہو رہی ہے،اجلاس میں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے ارکان اسمبلی اورسینیٹرزشامل ہیں

    دوسری جانب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے قائد ایوان شبلی فراز کی اسلام آباد میں ملاقات ہوئی ہے،چیئرمین سینیٹ سےملاقات میں سینیٹ اجلاس کے ایجنڈے پر تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ سینیٹ اجلاس میں صرف تحریک عدم اعتماد پر بحث ہوگی، تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ یکم اگست کےاجلاس میں کرائی جائے گی ،شام تک کل کے ریکوزیشن اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا جائے گا،شبلی فراز کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے اپنے ایجنڈے میں بھی قرارداد پر بحث کی ہی بات کی ہے،

    واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتیں چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کروا چکی ہیں، اپوزیشن نے چیئرمین سینیٹ کے لئے حاصل بزنجو کو امیدوار نامزد کیا ہے، اب تحریک انصاف نے ڈپٹی چئرمین سینیٹ کو ہٹانے کے لئے تحریک جمع کروا لی ہے . اس سلسلہ میں حکومت کی اتحادی جماعتوں سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے .

    دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے پی ٹی آئی سینیٹرز سے واضح طور پر کہا ہے کہ ہم نے چیئرمین سینیٹ کے خلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد کو ہر صورت ناکام بنانا ہے اور جس طرح بجٹ‌ منظوری کے حوالہ سے اپوزیشن جماعتوں‌ کو کامیاب نہیں‌ ہونے دیا گیا اسی طرح سینیٹ چیئرمین کے خلاف ان کی تحریک عدم اعتماد بھی کسی صورت کامیاب نہیں‌ ہونے دی جائے گی.

    اپوزیشن نے صادق سنجرانی کو ہٹانے کی قرارداد اور سینیٹ کا اجلاس بلانے کی ریکوزیشن جمع کرائی۔ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی تو نئے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لئے انتخاب خفیہ رائے شماری سے ہوگا۔

  • قطر ائیر لائن کے طیارے کی اسلام آباد میں ہنگامی لینڈنگ

    قطر ائیر لائن کے طیارے کی اسلام آباد میں ہنگامی لینڈنگ

    دوحہ سے آنے والی قطر ایئرلائن کی پرواز کی اسلام آباد ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ ہوئی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کے قریب پرواز کیو آر 614 کے بائیں انجن میں اچانک فنی خرابی ہوگئی ،جس پرکپتان نے کنٹرول ٹاور کو آگاہ کرتے ہوئے ٹیکنکل لینڈنگ کی اجازت طلب کی ،کنٹرول ٹاور کی اجازت ملتے ہی کپتان نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر طیارے کو بحفاظت اتار لیا

    اسلام آباد ائیر پورٹ منیجر کے مطابق طیارے کو بحفاظت اتار لیا گیا تمام مسافر محفوظ ہیں، قطر ایئرلائن کی پرواز کیوآر614میں 200 سے زائد مسافر سوار تھے، طیارے کی فنی خرابی دور ہوتے ہی پرواز کو دوحہ کےلیے روانہ کردیا جائے گا

  • عمران خان اپنی پرواہ کریں، شیری رحمان نے دی وزیراعظم کو دھمکی

    عمران خان اپنی پرواہ کریں، شیری رحمان نے دی وزیراعظم کو دھمکی

    پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عمران خان کی واشنگٹن ڈی سی اور ڈی چوک تقریر میں کوئی فرق نہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کیے مطابق پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے وزیراعظم عمران خان کے امریکا میں خطاب پر رد عمل میں کہا کہ امریکا میں مقیم پاکستانی یقیناً عمران خان کی تقریر سے مایوس ہوئے ہونگے،عمران خان ماضی کی حکومتوں پر الزام لگا کر اپنی حکومت چلانا چاہتے ہیں

    شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ ملک کو درپیش مشکلات ایسی تقریروں سے ختم نہیں ہوں گی ،آصف زرداری 12 سال جیل کی سختیاں کاٹ چکے،عمران خان اپنی پرواہ کریں.

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کیپٹیل ون ایرینا میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کے دوران جیلوں میں قید سیاسی رہنماوں‌ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور آصف علی زرداری کے جیل خانوں سے ٹیلی ویژن اور ایئر کنڈیشنر کی سہولتیں واپس لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ نواز شریف کہتا ہے کہ جیل کا کھان اچھا نہیں ہے مجھے گھر سے کھانا لاکر کھلایا جائے، پھر انہوں نے ٹی وی اور ایئر کنڈیشن کی سہولت مانگ لی۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ 80 فیصد پاکستانیوں کو ایئر کنڈیشن کی سہولت میسر نہیں جبکہ کم از کم 60 فیصد کے پاس ٹی وی بھی نہیں ہے

  • حکومت کا ایک اور یوٹرن، زرتاج گل نے کی وضاحت

    حکومت کا ایک اور یوٹرن، زرتاج گل نے کی وضاحت

    پاکستان کے ہوائی اڈوں پر سامان کی پلاسٹک ریپنگ کا حکم نامہ منسوخ کر دیا گیا، وفاقی وزیر مملکت برائے ماحولیات زرتاج گل میدان میں آ گئیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہوائی اڈوں پر سامان کی پلاسٹک ریپنگ کا حکم جاری کیا گیا تھا جس کی فیس 50 روپے رکھی گئی تھی، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے عوامی حلقوں کی جانب سے شدید احتجاج کے بعد یہ حکم نامہ منسوخ کر دیا

    سامان کی پلاسٹک ریپنگ کے حوالہ سے زرتاج گل میدان میں آ گئیں جنہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پلاسٹک میں سامان لپیٹنے کے حوالے سے سی اے اے سےمعلومات حاصل کی ہے،پلاسٹک میں سامان لپیٹنےکا فیصلہ سعودی حکومت کاہے،پلاسٹک میں سامان لپیٹنے کی شرط روڈٹو مکہ پروجیکٹ میں رکھی گئی ہے،

    زرتاج گل کا مزید کہنا تھا کہ سامان پلاسٹک میں لپیٹنےکامقاصد مسافروں کےسامان کی حفاظت یقینی بنانا ہے،

    واضح رہے کہ وفاقی کابینہ نے بھی اس فیصلے کی منظوری دی تھی، وفاقی وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا تھا کہ 14 اگست سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پلاسٹک بیگز پر پابندی ہو گی . اور خلاف ورزی کرنے والے کو 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی بھگتنی ہو گی ,قدرتی آفات سے پاکستان سمیت دنیا بھر کی آبادی متاثر ہو رہی ہے، 14اگست سے اسلام آباد میں پلاسٹک بیگز پر پابندی نافذ کر دی جائے گی،زرتاج گل نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان موسمیاتی تبدیلی پر بہت زیادہ توجہ دے رہے ہیں کیونکہ وہ ایک لیڈر ہیں جو ملک کو درپیش موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے پوری طرح آگاہ ہیں . پاکستان پلاسٹک بیگ سے متاثرہ ہونے والے ممالک میں 7ویں نمبر ہے .جو کہ ایک انتہائی پریشان کن خبر ہے. اس قانون کا اطلاق پورے ملک میں کیا جائے گا تاکہ پاکستان کی فضاوں کو خطر ناک اثرات سے بچایا جاسکے .

  • ایف آئی اے اہلکار سمگلر کا سہولت کار نکلا، رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

    ایف آئی اے اہلکار سمگلر کا سہولت کار نکلا، رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

    اسلام آباد میں وفاقی تحقیقاتی ادارے کا ملازم سمگلر کا سہولت کار نکلا، رنگے ہاتھوں پکڑے جانے پر قانونی کاروائی شروع کر دی گئی،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آبادایئرپورٹ پرتعینات ایف آئی اے اہلکاراسمگلنگ میں ملوث نکلا ، اےایس ایف نے اسمگلرزکے سہولت کارایف آئی اے اہلکارمحمد وقاص بھٹی کورنگے ہاتھوں پکڑ لیا ، وقاص بھٹی نے دبئی سے آنے والے مسافرتوحید سے باتھ روم میں موبائل فون سے بھرابیگ لیا،ایف آئی اےاہلکار مسافرتوحید کا بیگ انٹرنیشنل ایرائیول سے باہر لےجا رہا تھا، ایف آئی اے اہلکار کوروک کرتلاشی لی گئی توبیگ سے60قیمتی اسمارٹ فون برآمد ہوئے.

    اے ایس ایف نےایف آئی اے اہلکاروقاص بھٹی اورمسافرتوحید کومحکمہ کسٹمزکے حوالےکردیا،ملزم کے خلاف محکمہ کسٹمزنے قانونی کارروائی شروع کر دی.

  • رانا ثناء اللہ کو گھر سے کھانا دینے کی درخواست، عدالت نے بڑا حکم دے دیا

    رانا ثناء اللہ کو گھر سے کھانا دینے کی درخواست، عدالت نے بڑا حکم دے دیا

    منشیات کیس میں گرفتار مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کو گھر کا کھانا دینے کی درخواست عدالت نے مسترد کر دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور کی سیشن عدالت میں رانا ثناء اللہ کو گھر کا کھانا دینے کے حوالہ سے کیس کی سماعت ہوئی، سیشن جج لاہور قیصر نذیر بٹ نے کیس کی سماعت کی، عدالت نے رانا ثناء اللہ کے وکیل کو حکم دیا کہ اس ضمن میں جیل کے سپریڈنٹ سے رجوع کیا جائے.

    جیل حکام کی جانب سے عدالت میں کہا گیا کہ رانا ثناء اللہ کو بہترین کھانا دیا جا رہا ہے، رانا ثناء اللہ کا جیل میں روزانہ چیک اپ ہوتا ہے اور اسی بنیاد پر کھانا دیا جاتا ہے، جیل حکام نے اپنی رپورٹ میں یہ بھی کہا کہ رانا کی طبیعت بالکل ٹھیک ہے. رانا ثناء اللہ کے وکیل فرہاد علی شاہ نے عدالت میں موقف اپنایا تھا کہ رانا ثناء اللہ کی صحت ٹھیک نہیں اس لئے انہیں گھر کا کھانا جیل میں دینے کی اجازت دی جائے،.عدالت نے وکیل کو متعلقہ فورم پر رجوع کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اس ضمن میں جیل حکام سے رابطہ کیا جائے.

    واضح رہے کہ رانا ثناء اللہ کو اے این ایف نے گرفتار کیا تھا، گرفتاری کے بعد انہیں عدالت میں پیش کیا گیا ،عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر رانا ثناء اللہ کو جیل بھجوا دیا تھا. رانا ثنا اللہ کو جیل میں عام قیدی کی سہولیات میسر ہیں ،رانا ثنااللہ کو منشیات فروشوں کے مخصوص سیل میں رکھا گیا ہے ، منشیات فردوشوں کو جیل میں سہولیات میسر نہیں ہوتیں ،جیل قوانین کے مطابق منشیات فروشوں کو بی کلاس نہیں دی جاتی .

    رانا ثناء اللہ کے خلاف درج ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ جب رانا ثناء اللہ کو روکا گیا تو انہوں نے بدتمیزی کی اور گریبان پکڑے، رانا ثناء اللہ نے ناجائز اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی، رانا ثناء اللہ کی گاڑی سے 21 کلو منشیات ملی جس میں سے 15 کلو ہیروئن بھی شامل تھی، رانا ثناء اللہ کے خلاف مخبر کی اطلاع پر کاروائی کی گئی خبرنےاطلاع دی راناثنااللہ کی گاڑی میں منشیات ہے راناثنااللہ کی گاڑی کوروکنے کیلئےحکمت عملی مرتب کی گئی موٹروے سےآنیوالی تمام گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی

  • سہولتیں کون سی ہیں جو لے لیں گے، آصف زرداری کا شکوہ

    سہولتیں کون سی ہیں جو لے لیں گے، آصف زرداری کا شکوہ

    سابق صدر آصف زرداری نے احتساب عدالت پیشی کے موقع پر صحافیوں‌ سے غیر رسمی گفتگو میں شکوہ کیا کہ سہولتیں کون سی دی ہیں جو واپس لیں گے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کو نیب نے احتساب عدالت میں پیش کیا، عدالت میں سماعت کے بعد سابق صدر آصف زرداری سے صحافی نے سوال کیا کہ عمران خان کہتے ہیں امریکا سے واپسی پرآپ سے سہولتیں واپس لے لیں گے،جس پر آصف زرداری نے شکوہ کیا کہ سہولتیں کون سی ہیں جو لے لیں گے،

    صحافی نے دوبارہ سوال کیا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ اے سی ، ٹی وی وغیرہ کی سہولتیں آپ سے واپس لی جائیں گی،جس پر آصف زرداری نے کہا کہ اسے بتاؤ ہم پہلے ہی بیرکوں میں رہنے کے عادی ہیں

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کیپٹیل ون ایرینا میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کے دوران جیلوں میں قید سیاسی رہنماوں‌ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور آصف علی زرداری کے جیل خانوں سے ٹیلی ویژن اور ایئر کنڈیشنر کی سہولتیں واپس لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ نواز شریف کہتا ہے کہ جیل کا کھان اچھا نہیں ہے مجھے گھر سے کھانا لاکر کھلایا جائے، پھر انہوں نے ٹی وی اور ایئر کنڈیشن کی سہولت مانگ لی۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ 80 فیصد پاکستانیوں کو ایئر کنڈیشن کی سہولت میسر نہیں جبکہ کم از کم 60 فیصد کے پاس ٹی وی بھی نہیں ہے۔

  • عدالت شہزاد اکبر کو طلب کرے، آصف زرداری نے عدالت میں ایسا کیوں کہا؟

    عدالت شہزاد اکبر کو طلب کرے، آصف زرداری نے عدالت میں ایسا کیوں کہا؟

    جعلی اکاؤنٹ کیس کی سماعت کے دوران سابق صدر آصف زرداری روسٹرم پر آ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جعلی اکاؤنٹ کیس کی سماعت احتساب عدالت میں ہوئی، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کیس کی سماعت کی، سابق صدر آصف زرداری کو نیب نے عدالت میں پیش کر دیا

    دوران سماعت سابق صدر آصف زرداری روسٹرم پر آ گئے، آصف زرداری نے عدالت سے کہا کہ شہزاد اکبر کہتے ہیں کہ میری 32 جائیدادیں ہیں، اس ضمن میں آصف زرداری نے شہزاد اکبر کے بیان کا اخباری تراشہ عدالت میں پیش کردیا، آصف زرداری نے عدالت سے استدعا کی کہ شہزاد اکبر کو عدالت طلب کرکےاس سے متعلق پوچھے.عدالت نے اخباری تراشے وکیل صفائی لطیف کھوسہ کو دے دیے.

    عدالت نے فاروق ایچ نائیک کی آصف زرداری اور فریال تالپور سے ملاقات کی درخواست منظور کر لی، عدالت نےسابق صدرآصف زرداری کی حاضری کےبعدسماعت ملتوی کردی ،عدالت نے کیس کی سماعت 19 اگست تک ملتوی کی.

    واضح رہے کہ جعلی اکاؤنٹ کیس میں ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر نیب نے آصف زرداری کو گرفتار کیا تھا

  • فردوس عاشق اعوان، پرویز خٹک کیخلاف عدالت میں درخواست دائر

    فردوس عاشق اعوان، پرویز خٹک کیخلاف عدالت میں درخواست دائر

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں کے خلاف نیب انکوائری کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں آئینی درخواست ماہر قانون اے کے ڈوگر نے دائر کی ، درخواست میں نیب ،وفاق، پرویز خٹک ،فردوس عاشق اعوان ،چیف منسٹر کے پی محمود خان اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے.

    درخواست گزارنے دائر درخواست میں کہا کہ آرٹیکل 25 کے تحت قانون سب کے لیے برابر اور سب پر یکساں لاگو ہوتا ہے چیرمین نیب کے پاس مخصوص افراد کے احتساب کا کوئی اختیار نہیں ہے،وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان پر آمدن سے زائد اثاثوں کا الزام ہے نیب کاروائی نہیں کر رہا، سابق وزیر اعلی کے پی کے پرویز خٹک پر اختیارات سے تجاوز کا الزام ہے لیکن نیب خاموش ہے۔ وزیر اعلی کے پی کے محمود خان اور سینیٹر محسن عزیز پر مالم جبہ لیز کیس میں ہیر پھیر کا الزام لیکن نیب کاروائی نہیں کر رہا۔ پی ٹی آئی کے ایم پی اے غضنفر عباس چھینہ پر امدن سے زائد اثاثوں کا الزام لیکن نیب خاموش ہے.

    ہائیکورٹ میں‌ دائر درخواست میں مزید کہا گیا کہ ہائیکورٹ آرٹیکل 25 کے تحت مندرجہ بالا تمام سیاستدانوں کے خلاف نیب کو کاروائی کا حکم دے ۔