Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • ریلوے کی آمدن میں کتنا اضافہ ہوا ؟ شیخ رشید کا یومیہ الاونس کتنا، بڑی خبر

    ریلوے کی آمدن میں کتنا اضافہ ہوا ؟ شیخ رشید کا یومیہ الاونس کتنا، بڑی خبر

    وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کے اندرون وبیرون ملک دوروں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئی،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں جمع شدہ رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے 13 شہروں کے دورے کئے ،وفاقی وزیرریلوے کا یومیہ الاونس 3 ہزار روپے ہے. شیخ رشید احمد نے 13 شہروں کے دورے ٹرین پر کئے. شیخ رشد احمد نےمیٹنگز، ٹریک، اسٹیشنز ودیگر تنصیبات کےجائزے کے حوالے سے دورے کئے .کراچی تا نوشہرہ13 شہروں کے دوروں کے دوران 24پسنج راور4 فریٹ ٹرینزکا آغازہوا ،قومی اسمبلی میں پیش کی جانے والی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ریلوےکی آمدن میں بھی35.300بلین روپےکےمقابلےمیں39.010 بلین روپے اضافہ ہوا ،صرف9ماہ کی قلیل مدت میں3.706 بلین روپے ریلوےکی آمدن میں اضافہ ہوا، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ایران،چین اور یو اے ای کے دورے تینوں ممالک کی دعوت پر بھی کئے ،دورہ ایران میں کوئٹہ تفتان سیکشن کی بحالی پربات چیت ہوئی ،دورہ چین میں ایم ایل ون کےابتدائی ڈکلیئریشن پردستخط کئے

  • سعودی عرب سے پاکستانی قیدیوں کی رہائی،حکومت کیا کررہی ہے، اہم خبر آ گئی

    سعودی عرب سے پاکستانی قیدیوں کی رہائی،حکومت کیا کررہی ہے، اہم خبر آ گئی

    پاکستان کےوزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ نے ملاقات کی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فارن منسٹر چیمبر پارلیمنٹ ہاوس میں وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ نے شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی .وزیر داخلہ نے بتایا کہ سعودی عرب کی جیلوں میں قید 2107 پاکستانی قیدیوں کی جلد واپسی کیلئے سعودی وزارت داخلہ کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ دونوں وزراء نے تارکین وطن کیلئے امیگریشن کے عمل کو آسان، سادہ اور مؤثر بنانے پر اتفاق کیا۔

    واضح رہے کہ سعودی ولیعہد محمد بن سلمان نے دورہ پاکستان کے دوران پاکستانی قیدیوں کی رہائی کا اعلان وزیر اعظم عمران کان کی درخواست پر کیا تھا،

  • شادی کرنا جرم نہیں لیکن چینی باشندوں سے شادیاں،ایف آئی اے حکام بول پڑے

    شادی کرنا جرم نہیں لیکن چینی باشندوں سے شادیاں،ایف آئی اے حکام بول پڑے

    ڈائریکٹر ایف آئی اے وقار عباسی نے کہا کہ چین میں پاکستانی لڑکیوں سے غیر اخلاقی کام کے حوالہ سے معلومات ملی ہیں، تحقیقات کر رہے ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈائریکٹر ایف آئی اے وقار عباسی نے لاہور سے میڈیا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی لڑکیوں کو چینی باشندے شادی کر کے لے جاتے ہیں بات نہ ماننے پر پاسپورٹ لے لیتےہیں، ظلم کرتے ہیں ،کچھ لڑکیاں واپس آئی ہیں اس کو تلاش کر رہے ہیں،ہم سماجی برائی کا قلع قمع کرنا چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستانی لوگ بھی گرفتار کئے ہیں ان کا کردار ٹرانسلیٹر کا تھا، وہ پاکستانی لڑکیوں اوران کے خاندان سے لین دین کا کام کرتے تھے، ایک لڑکی کی پہلے شادی ہوئی پھر دوسری،پھر تیسری، اس طرح کی چین بنتی ہے. انہوں نے کہا کہ شادی کرنا جرم نہیں لیکن یہ شادیاں غلط ہیں، کافی ساری شکایات آئی ہیں کہ یہ ٹھیک نہیں ،کرسچیئن کا سرٹفکیٹ ہونا چاہئے جو ان کے پاس نہیں ہوتا،انہوں نے کہا کہ جوہر ٹاون میں گیارہ چینی اور دو پاکستانی گرفتار کئے گئے. ایک پاکستانی لڑکی نے انکشاف کیا ہے کہ اعضاء نکال کر فروخت کرنے کی دھمکی دی جاتی تھی.

  • صرف مستحق افراد کو سبسڈی دی جائے، اسمبلی میں قرارداد جمع

    صرف مستحق افراد کو سبسڈی دی جائے، اسمبلی میں قرارداد جمع

    حکومت صرف مستحق افراد کو سبسڈی دے، حکومتی رکن اسمبلی نے قرارداد اسمبلی میں جمع کروا دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی مسرت جمشید چیمہ نے پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع کروائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حکومت مستحق افراد کو ریلیف دینے کے لئے رمضان المبارک کی آمد پر اربوں روپے کی سبسڈی دیتی ہے۔حکومت کی جانب سے اربوں روپے کی سبسڈی دیئے جانے سے وہ افراد جنہیں سبسڈی کی قطعی ضرورت نہیں ہوتی وہ بھی مستفید ہو رہے ہیں۔ مسرت جمشید چیمہ نے قرارداد کے ذریعے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت سبسڈی کو بہتر طریقے سے استعمال کرنے کے لئے مستحق افراد کا ڈیٹامرتب کرے تاکہ انہیں اربوں روپے کی سبسڈی کا حقیقی فائدہ ہو سکے۔ حکومت رمضان المبارک و دیگر موقعوں پر دی جانے والی اربوں روپے کی سبسڈی کو صرف مستحق افراد تک بااحسن طریقے سے پہنچانے کے لئے مربوط و جامع پالیسی مرتب کرے تاکہ صرف مستحق افراد ہی حکومتی سبسڈی سے مستفید ہوں۔

    واضح رہے کہ مسرت جمشید چیمہ تحریک انصاف یعنی حکومتی پارٹی کی رکن اسمبلی ہیں.

  • نیب نے ایک اور ن لیگی کو بلا لیا، جان کر نواز شریف ہو جائے پریشان

    نیب نے ایک اور ن لیگی کو بلا لیا، جان کر نواز شریف ہو جائے پریشان

    نواز شریف کے ضمانت کے بعد جیل منتقلی کے بعد نیب نے مسلم لیگ ن ایک اور رہنما کو طلب کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب لاہور نے فیصل آباد سے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا افضل کو طلب کیا ہے. نیب نے رانا افضل کو 16 مئی کو طلب کرتے ہوئے کہا کہ تین بجے نیب میں حاضر ہوں، رانا افضل کو ساحل پرائیویٹ لمیٹڈ کی جاری انکوائری میں طلب کیا گیا ہے، رانا افضل سابق وزیرمملکت برائےخزانہ رہ چکے ہیں. انہیں نواز شریف کا قریبی دوست سمجھا جاتا ہے،

  • مودی کے حلقہ انتخاب میں ایک دن میں کتنی خودکشیاں ؟ بڑی خبر آگئی

    مودی کے حلقہ انتخاب میں ایک دن میں کتنی خودکشیاں ؟ بڑی خبر آگئی

    بھارتی وزیر اعظم مودی کے حلقہ انتخاب میں لوگ خود کشیاں کرنے پر مجبور ہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مودی کے حلقہ انتخاب وارانسی کے علاقے لکسہ میں ایک شخص نے تین بیٹیوں کو زیر کھلانے کے بعد خود بھی زہر کھا کر خود کشی کر لی، پولیس کا کہنا ہے کہ گیتا مندر علاقے میں دیپک گپتانے گھر میں تین بیٹیوں نو سال کی نويا، سات سال کی آدیتی اور پانچ سال کی ریما کو زہر کھلانے کے بعد خود بھی زہر کھا لی. جس سے چاروں کی موت واقع ہو گئی. پولیس کے مطابق دیپک نے قرض سے نجات حاصل کرنے کے لئے خودکشی کی ہے.

  • تیج بہادرکی درخواست پر بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ، بڑی خبر آ گئی

    تیج بہادرکی درخواست پر بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ، بڑی خبر آ گئی

    بھارتی وزیر اعظم مودی کے خلاف الیکشن لڑنے والے بھارتی فوج کے جوان تیج بہادر کی درخواست سپریم کورٹ نے مسترد کر دی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی الیکشن کمیشن نے تیج بہادر کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے تھے جس پر تیج بہادر نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھام آج سماعت کے دوران بھارتی سپریم کورٹ کے ۔چیف جسٹس رنجن گوگوئی، جسٹس دیپک گپتا اور جسٹس سنجیو کھنہ نے تیج بہادر کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کےفیصلے جو درست قرار دے دیا.

    واضح رہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے مقابلے میں بھارتی فوج کے معطل فوجی تیج بہادر نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر بھارتی سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا تیج بہادر نے مودی کے مقابلے میں بھارتی ریاست اترپردیش کے علاقے وارانسی سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے جو الیکشن کمیشن نے مسترد کر دئیے . تیج بہادر نے بھارت کے معروف وکیل پرشانت بھوشن کے ذریعے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا.

  • حکومت کرپشن کی یونیورسٹیاں بنا رہی ہے، پیسہ کہاں جا رہا ہے، ثبوت ہیں، مشاہداللہ

    حکومت کرپشن کی یونیورسٹیاں بنا رہی ہے، پیسہ کہاں جا رہا ہے، ثبوت ہیں، مشاہداللہ

    مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر مشاہداللہ خان نے کہا ہے کہ حکومت نئی یونیورسٹیاں بنا رہی ہے حقیقت میں وہ کرپشن کی یونیورسٹیاں بن رہی ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ کا اجلاس میں مشاہداللہ خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافے سے قبل حکومتی اراکین کی کمپنی مالکان سے ملاقات ہوئی، یہ جو یونیورسٹیاں بنانے جا رہے ہیں وہ کرپشن کی یونیورسٹی بن رہی ہے، اتنی کرپشن ہوئی ہے کہ ستر سال کو بھول جائیں گے، پیسہ باہر جا چکا ہے، میر ے پاس ثبوت ہیں،کسی وقت منظر عام پر آ جائیں گے

  • وزیراعظم نواز شریف کو بادشاہ کہتے تھے، اب خود بن گئے، نفیسہ شاہ

    وزیراعظم نواز شریف کو بادشاہ کہتے تھے، اب خود بن گئے، نفیسہ شاہ

    پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم بادشاہ بن گئے، مصر میں جو حشر ہوا وہ پاکستان کا ہو سکتا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نفیسہ شاہ نے کہا کہ چیئرمین ایف بی آر اعزازی طور پر خدمات سرانجام دیں گے اب ایسا سنا ہے. گورنر اسٹیٹ بینک اور چئیرمین ایف بی آر کی تعیناتی پر پیپلزپارٹی کو شدید تحفظات ہیں، مصرمیں جوحشر ہوا ہے وہی پاکستان کا ہوسکتا ہے ،حکومت سے سوال ہے کہ ایف بی آر کو ریفارم کرنا چاہتے ہیں تو باہر سے کسی شخصیت کو ضرور لائیں لکن قانون کے دائرے میں رہ کر، وزیر اعظم نواز شریف کو بادشاہ کہتے تھے اب خود بادشاہ بن گئے ہیں. انہوں نے کہا کہ چیئرمین ایف بی آر کی تقرری کے خلا ف پارلیمنٹ میں آواز اٹھائیں گے.

  • سینیٹ اجلاس ،کمیٹیوں نے کام نہ کیا، مزید وقت مل گیا

    سینیٹ اجلاس ،کمیٹیوں نے کام نہ کیا، مزید وقت مل گیا

    سینیٹ کے اجلاس میں چیئرمین سینیٹ نے قائمہ کمیٹیوں کو مزید وقت دے دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ کا اجلاس چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں قائمہ کمیٹی برائے قواعد، ضابطہ کار، استحقاقات اور داخلہ کی جانب سے قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹ پیش کرنے کے لئے مزید وقت مانگا جس پر چییرمین سینیٹ نے انہیں مزید وقت دے دیا.