Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • خون بہانے والے شیطانیت کے پیروکار ہیں:بلاول

    خون بہانے والے شیطانیت کے پیروکار ہیں:بلاول

    پپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ مقدس مہینے کے دوران لوگوں کا خون بہانے والے شیطانیت کے پیروکار ہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلاول نے لاہور دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے. بلاول نے مطالبہ کیاہے کہ داتا دربار دھماکے میں ملوث درندوں کوقانون کی گرفت میں لایا جائے اوردھماکے کے زخمیوں کے لیے بہترعلاج معالجے کویقینی بنایا جائے ،بلاول زرداری نے مزید کہا کہ بربریت کےبیوپاریوں کومرکزی دھارےمیں لانے کی نہیں، جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ افسوس ہے، دائیں بازو کی حکومتیں نیشنل ایکشن پلان کو سرد خانے سے باہرنکالنا نہیں چاہتیں،انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردی کے خلاف پولیس کی قربانیاں بھی ناقابل فراموش ہیں .

  • میرے بچے اور بہنوئی عافیہ صدیقی کیس پرامریکا میں کام کر رہے ہیں، ایسا کس وزیر نے کہا ؟

    میرے بچے اور بہنوئی عافیہ صدیقی کیس پرامریکا میں کام کر رہے ہیں، ایسا کس وزیر نے کہا ؟

    سینیٹ کے اجلاس میں جمعیت علماء اسلام ف کے سینیٹر نے امریکا کی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی سے ہونے والے اقدامات پر حکومت سے وضاحت مانگ لی،کہا بتایا جائے حکومت کیا اقدامات کر رہی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ اجلاس میں سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ سینیٹ کی کمیٹی امریکا میں ڈاکٹرعافیہ صدیقی سے ملاقات کرنے گئی تھی .اس کیس کے حوالے سے کچھ نہیں ہورہا،ڈاکٹرعافیہ صدیقی کا کیس متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوائیں،سینیٹر طلحہ محمود نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت سمیت ہرحکومت نے عافیہ صدیقی کا کیس امریکا کے ساتھ ہرسطح پر اٹھایا؟ جس پر وزیر پارلیمانی امور اعظم سواتی نے کہا کہ میرے بچےاوربہنوئی امریکا میں ڈاکٹرعافیہ کے کیس پرکام کررہے ہیں، چیرمین سینیٹ نے ڈاکٹرعافیہ صدیقی سے متعلق کیس متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا .وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے حوالے سے سوال کا تحریری جواب دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی سزاکیخلاف اپیل پرآمادہ ہو گئی ہیں ،عافیہ صدیقی اپنے کیس سے متعلق مکمل باخبر ہیں ،امریکی نظام کے مطابق عافیہ خود اپیل کرسکتی ہیں.

  • سینیٹ اجلاس، وزراء کی عدم موجودگی، چیرمین سینیٹ کی برہمی

    سینیٹ اجلاس، وزراء کی عدم موجودگی، چیرمین سینیٹ کی برہمی

    سینیٹ کا اجلاس سینیٹ کے چیئرمین محمد صادق سنجرانی کی زیر صدارت جاری ہے، اجلاس میں وزراء کے نہ آنے پر چیئرمین سینیٹ نے برہمی کا اظہار کیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ اجلاس میں داتا دربار دھماکے کے شہداء کے لئے دعا کی گئی. وقفہ سوالات مین وفاقی وزراء کی عدم موجودگی کے باعث اپوزیشن نے ایوان کا واک آوٹ کر دیا. چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ وزیر اجلاس میں کیوں نہیں آتے ،افسوس کی بات ہے. جس پر وزیر پارلیمانی امور اعظم سواتی نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس ہے، اس وجہ سے وزراء وہاں مصروف ہیں، چیئرمین سینٹ نے کہا کہ قومی اسمبلی اورسینیٹ میں مختلف وزارتوں کی کارروائی کے دن الگ ہوتے ہیں.

  • کہاں ہے حمزہ شہباز، لاہور ہائیکورٹ کا سوال، ضمانت میں توسیع کر دی

    کہاں ہے حمزہ شہباز، لاہور ہائیکورٹ کا سوال، ضمانت میں توسیع کر دی

    لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی ضمانت میں توسیع کر دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عدالت نے نیب سے سوال کیا کہ کن وجوہات پر حمزہ شہباز کی گرفتاری مطلوب ہے، جس پر نیب پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ حمزہ شہباز کو دوران تفتیش سوالنامے فراہم کیے گئے، حمزہ شہباز سوالات کے تسلی بخش جواب نہیں دے سکے،حمزہ شہباز کے وکیل نے کہا کہ ڈی جی نیب اوردیگر کیخلاف عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر توہین عدالت کی درخواست دائرکی ہے،عدالت نے گرفتاری سے 10 دن پہلے آگاہ کرنے کا کہا مگر نیب نے پھر بھی گرفتاری کیلیے چھاپا مارا،حمزہ شہباز کے خلاف الزامات کی دستاویزات تاحال فراہم نہیں کی گئیں، لاہور ہائیکورٹ نے سوال کیا کہ کہاں ہیں حمزہ شہباز ، جس پر وکیل نے عدالت کو بتا یا کہ حمزہ شہباز کمرہ عدالت میں موجود ہیں.حمزہ شہباز کے وکیل نے کہا کہ نیب کی طرف سے تین دستاویزات دی گئی ہیں ،ہم نے پانچ مانگی تھیں جس پر نیب کے وکیل نے کہا کہ ایم ایف یو سے متعلق دستاویزات خفیہ ہیں حمزہ شہباز کو نہیں دے سکتے، حمزہ شہباز کے وکیل نے کہا کہ وارنٹ گرفتاری بھی حمزہ شہباز کو نہیں دیے گئے،نیب کے وکیل نے کہا کہ حمزہ شہباز کی گرفتاری کے وقت ان کو وارنٹ گرفتاری دیے جائیں گے بعد ازاں عدالتی حکم پر وارنٹ حمزہ شہباز کو دے دیئے گئے .عدالت نے حمزہ شہبازکی درخواست ضمانت میں22 مئی تک توسیع کر دی.

    واضح رہے کہ حمزہ شہباز کی عدالت پیشی کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے.

  • دہشتگردوں نے بے گناہ عوام کیخلاف بزدلانہ کارروائی کی:فردوس عاشق

    دہشتگردوں نے بے گناہ عوام کیخلاف بزدلانہ کارروائی کی:فردوس عاشق

    وزیر اعظم کی مشیر برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ دہشتگرد قوم کا حوصلہ پست کرنے کیلئے معصوم افراد کو نشانہ بناتے ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے لاہور دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں نے بے گناہ عوام کیخلاف بزدلانہ کارروائی کی ہے، دشمن قوتیں پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتی ہیں،ہمارا عزم ہے کہ دہشتگردی کو جڑ سے ختم کرنا ہے ،انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی ادارے ملک کو امن کا گہوارہ بنانے کیلیے کوشاں ہیں.

    واضح رہے کہ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں داتا دربار کے قریب دھماکے سے سیکورٹی اہلکاروں سمیت 9 افراد شہید جبکہ 25 زخمی ہو گئے.

  • لاہور میں دہشت گرد کا ٹارگٹ کیا تھا، گورنر پنجا ب نے بتا دیا

    لاہور میں دہشت گرد کا ٹارگٹ کیا تھا، گورنر پنجا ب نے بتا دیا

    گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ لاہور میں دھماکہ کرنے والے دہشت گرد کا ٹارگٹ پولیس تھی یا کچھ اور تحقیقات سے قبل کچھ نہیں کہا جا سکتا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا کہ لاہور شہر میں نو شہیدوں نے جان ملک پر قربان کی ، اللہ تعالیٰ شہیدوں کو اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ہماری ہمدردیاں ان خاندانوں کے ساتھ ہیں جو اس حادثے کا شکار ہوئے، پانچ شدید زخمی ہیں ، سولہ زخمی بہتر ہیں. انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک کے مبارک مہینے میں دہشت گردی کرنے والے درندے ہیں. ڈاکٹرز،پروفیسر اور ریسکیو کے عملے کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، دہشت گرد بزدل ،قوم، اسلام کے دشمن ہیں لیکن ہمارا عہد ہے کہ پاکستان کے تمام ادارے، عوام، افواج ،پولیس اکٹھے ملکر دہشت گردوں کو شکست دیں گے،دہشت گردوں کا ٹارگٹ کیا تھا اس پر ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا،

  • لاہور دھماکے میں کتنا بارود استعمال ہوا، آئی جی پنجاب نے بتا دیا

    لاہور دھماکے میں کتنا بارود استعمال ہوا، آئی جی پنجاب نے بتا دیا

    آئی جی پنجاب عارف نواز خان نے کہا کہ لاہور میں ہونے والا دھما کا خود کش حملہ تھا، جس میں سات کلو گرام بارود استعمال ہوا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئی جی پنجاب عارف نواز خان نے کہا ہے کہ داتا دربار حملے میں تقریبا ً7 کلو گرام دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیاہے، آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ جائے وقوعہ سے مبینہ طور پر خود کش حملہ آور کے جسم کے اعضا ملے ہیں. دہشت گرد نے پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا ،شہید ہونے والوں میں ایک ہیڈ کانسٹبل، 4 کانسٹبل اور تین سویلین ہیں.

  • آسیہ مسیح پاکستان سے کس ملک گئی؟ بڑی خبر آ گئی

    آسیہ مسیح پاکستان سے کس ملک گئی؟ بڑی خبر آ گئی

    توہین مذہب کے مقدمے میں ہائیکورٹ سے سزائے موت اور سپریم کورٹ سے رہا ہونے والی آسیہ مسیح نے پاکستان چھوڑ دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ سے سزا ختم ہونے کے بعد آسیہ مسیح اسلام آباد میں مقیم تھیں، گزشتہ رات وہ پاکستان چھوڑ کر کینیڈا چلی گئی. وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ آسیہ جب چاہے پاکستان چھوڑ سکتی ہے.

    واضح رہے کہ سپریم کوٹ نے 31 اکتوبر 2018 کو لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے آسیہ مسیح کو توہین مذہب کے الزام سے بری کر دیا تھا ۔ آسیہ مسیح کی رہائی کے خلاف مذہبی جماعتوں نے احتجاج بھی کیا تھا .

  • لاہور میں دھماکے سے سیکورٹی اہلکاروں سمیت 9 افراد شہید

    لاہور میں دھماکے سے سیکورٹی اہلکاروں سمیت 9 افراد شہید

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں داتا دربار کے قریب دھماکے سے سیکورٹی اہلکاروں سمیت 9 افراد شہید جبکہ 25 زخمی ہو گئے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق داتا دربار کے قریب ایلیٹ فورس کی گاڑی کے قریب جو داتا دربار کے گیٹ نمبر 2 کے پاس کھڑی تھی دھماکا ہوا ،جس سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی. داتا دربار کے قریب ہونے والے دھماکے میں پانچ پولیس اہلکار،ایک سیکورٹی گارڈ اور ایک راہگیر شہید ہوا ہے. دھماکے کی اطلاع ملنے پر سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیا اور دربار کے تمام دروزاے بند کر دئیے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو میو ہسپتال منتقل کیا گیا.

    وزیراعظم عمران خان نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی۔ عمران خان نے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے داتا دربار کے باہر پولیس وین پر دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے آئی جی پولیس اور ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ سے رپورٹ طلب کرلی۔ عثمان بزدار نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔

    واضح رہے کہ داتا دربار پر اس سے قبل بھی ایک دھماکا ہو چکا ہے.

  • مدارس کے ساتھ حکومت کیا کرنے جا رہی ہے، فردوس عاشق اعوان نے بتا دیا

    مدارس کے ساتھ حکومت کیا کرنے جا رہی ہے، فردوس عاشق اعوان نے بتا دیا

    وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزارت تعلیم مدارس کےکام میں رکاوٹ ڈالنے کیلیے نہیں سہولت کاری کریگی .

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مدارس کی رجسٹریشن صرف وزارت تعلیم کے ماتحت ہو گی،کابینہ میں ای سی سی کےفیصلوں کی توثیق کی گئی ہے ،برازیل کے ساتھ سمجھوتے کی توثیق کی گئی ،فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ مدارس وزارت تعلیم کے ماتحت نہیں بلکہ منسلک کیے گئے ہیں 30 ہزارمدارس کوریگولرائز کرنےسےمتعلق وفاقی وزیرتعلیم نےبریفنگ دی،وزارت تعلیم مدارس کےکام میں رکاوٹ ڈالنےکیلیےنہیں سہولت کاری کریگی،مدارس کے طلباکو ان کا تعلیم کا جائزحق دینا چاہتے ہیں،چاہتے ہیں کہ مدارس کے طلبا کودور حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے، فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ عوام کولوڈشیڈنگ سے بچانے کے لیے ترجیحات طےکی ہیں،سحروافطارمیں بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانےکی ہدایت کی گئی،