Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • پاک افغان سرحد پر دہشت گردوں کا حملہ، پاک فوج کے تین جوان شہید

    پاک افغان سرحد پر دہشت گردوں کا حملہ، پاک فوج کے تین جوان شہید

    شمالی وزیرستان کے علاقے میں پاک افغان سرحد پر دہشت گردوں کے حملے سے پاک فوج کے تین جوان شہید، سات زخمی ہو گئے جبکہ جوابی کاروائی میں متعدد دہشت گرد ہلاک ہو گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بتایا کہ شمالی وزیرستان کے علاقے الوارہ میں پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کے عمل کے دوران ساٹھ سے ستر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا، پاک فوج نے حملہ آوروں کو منہ توڑ جواب دیا. دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے تین جوان لانس نائیک علی،لانس نائیک نذیراورسپاہی امداداللہ شہید جبکہ سات جوان زخمی ہو گئے .پاک فوج کی جوابی کاروائی سے متعدد دہشت گرد بھی ہلاک ہو گئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پاکستان تمام رکاوٹوں کےباوجودسرحدپرباڑلگانے کاعمل جاری رکھےگا،افغان سیکیورٹی فورسزاورحکام کوسرحدپرکنٹرول موثربنانےکی ضرورت ہے،افغانستان کی زمین پاکستان کےخلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے .

  • سیلفی کا شوق، تین نوجوانوں کی لاشوں کے ٹکڑے 30 فٹ تک کیسے بکھرے

    سیلفی کا شوق، تین نوجوانوں کی لاشوں کے ٹکڑے 30 فٹ تک کیسے بکھرے

    بھارتی ریاست چندی گڑھ میں موبائل پر سیلفی لیتے ہوئے تین نوجوان ٹرین کے نیچے آ کر کٹ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست چندی گڑھ میں ریلوے ٹریک پر سیلفی لینے کے دوران تین نوجوان ٹرین کے نیچے آ‌کر کٹ کر ہلاک ہو گئے ،جن کی لاشوں کے ٹکڑے ٹکڑے ہو گئے اور ٹکڑے بھی 30 فٹ دور جا کر گرے .ہلاک شدگانی کی شناخت چمن، سنی اور کشن کے نام سے ہوئی ہے تینوں رشتے دار تھے اور شادی کی تقریب میں شرکت کے لئے علی گڑھ سے چندی گڑھ آئے تھے .

  • بھارتی فوج پر بڑا حملہ، درجنوں‌ فوجی ہلاک

    بھارتی فوج پر بڑا حملہ، درجنوں‌ فوجی ہلاک

    بھارتی فوج پر ایک اور بڑا حملہ ہو گیا، 15 بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں بھارتی فوج کی گاڑی پر حملہ کیا گیا جس سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور گاڑی میں سوار 15 فوجی ہلاک ہو گئے. واقعہ کی اطلاع ملنے پر سیکورٹی ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے

  • پاکستان کی گولی کا جواب گولوں سے دیا جائیگا، بی جے پی کی ہرزہ سرائی

    پاکستان کی گولی کا جواب گولوں سے دیا جائیگا، بی جے پی کی ہرزہ سرائی

    بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی نے کہا کہ مودی وزیر اعظم بن گیا تو پاکستان کو گولی کا جواب گولوں سے دیا جائے گا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی جنتا پارٹی کے صدر امت شاہ نے ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی کو ایک بار پھر وزیر اعظم بناو اور پھر دیکھو پاکستان کی گولی کا جواب گولوں سے دیا جائے گا. امت شاہ نے مزید کہا کہ یہ پاکستان کو منہ توڑ جواب دینے کا الیکشن ہے۔

  • پاکستان مطلوب افراد حوالے کرے، بھارت نے مطالبہ کر دیا

    پاکستان مطلوب افراد حوالے کرے، بھارت نے مطالبہ کر دیا

    بھارت کے وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنا چاہتا ہے تو بھارت کو مطلوب افراد ہمارے حوالہ کئے جائیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق راجناتھ سنگھ نے بھارتی جریدے کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ پاکستان اگر بھارت کے ساتھ تعلقات میں سنجیدہ ہے تو بھارت مخالف سرگرمیوں پر پابندی لگائے اور بھارت کو مطلوب افراد جو پاکستان میں ہیں وہ بھارت کے حوالہ کیے جائیں .راجناتھ سنگھ نے مزید کہا کہ عمران خان نئے نئے وزیر اعظم بنے ہیں ہم اسے وقت دینا چاہتے ہیں کہ وہ بھارت میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات میں ملوث تنظیموں کے ڈھانچوں کو بالکل ختم کریں اور کشمیر میں عسکریت پسندوں کی حمایت کرنا بند کریں. اس کے بعد ہی پاکستان سے بات چیت کی جا سکے گی .

    واضح رہے کہ پاکستان پر الزام لگانا بھارت کی ریاستی پالیسی ہے، پاکستان میں ہونیوالی دہشت گری کی وادراتوں میں بھارت ملوث ہے. بھارتی نیوی کا حاضر سروس افسر کلبھوشن یادیو بھی پاکستان میں گرفتار ہے جو پاکستان میں دہشت گردی کا نیٹ ورک چلا رہا تھا

  • مقبوضہ کشمیر، بارودی مواد پھٹنے سے دو کمسن بچے زخمی

    مقبوضہ کشمیر، بارودی مواد پھٹنے سے دو کمسن بچے زخمی

    مقبوضہ کشمیر کے علاقے کولگام میں باردوی مواد پھٹنے سے دو بچے زخمی ہو گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کولگام کے علاقے ہانچی پورہ میں باردوی شیل پھٹنے سے 12 سالہ شاہد اور 11 سالہ اخلاق زخمی ہو گئے جن کو طبی امداد کے لئے سرینگر کے ہسپتال میں منتقل کیا گیا، اخلاق کے منہ پر زیادہ زخم آئے ہیں. واقعہ کی اطلاع ملنے پر بھارتی پولیس نے علاقہ میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے

  • داعش کی بڑھتی ہوئی دہشت گردی پر تشویش:رحمان ملک کی سری لنکن ہائی کمشنر سے گفتگو

    داعش کی بڑھتی ہوئی دہشت گردی پر تشویش:رحمان ملک کی سری لنکن ہائی کمشنر سے گفتگو

    سابق وزیر داخلہ پیپلز پارٹی کے رہنما رحمان ملک سے سری لنکن ہائی کمشنر نورالدین محمد نے ملاقات کی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سری لنکن ہائی کمشنر نورالدین محمد نے سینیٹر رحمان ملک سے ان کی رہائشگاہ میں ملاقات کی ہے. رحمان ملک نے ایسٹر کے موقع پر ہونے والے بم دھماکوں کی مذمت کی. اس موقع پر رحمان ملک نے کہا کہ سری لنکا کےچرچ وہوٹلوں میں دھماکوں سےقیمتی جانوں کےنقصان پردلی افسوس ہوا، مشکل گھڑی میں ہم سب پاکستانی سری لنکا کےعوام کےساتھ کھڑے ہیں، رحمان ملک کا مزید کہنا تھا کہ داعش کی بڑھتی ہوئی دہشت گردی پرتشویش ہے،سب کو مل کردہشتگردوں کوکچلنا ہوگا، اس موقع پر سی لنکن ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان نے ہرمشکل گھڑی میں سری لنکا کا ساتھ دیا اورآج بھی ساتھ ہے،پاکستان کاشکرگزارہوں کہ مشکل وقت میں پوری قوم نےیکجہتی کااظہارکیا.

    واضح رہے کہ ایسٹر کے موقع پر سری لنکا میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات میں 350 کے قریب افراد ہلاک ہو گئے تھے جبکہ 500 سے زائد زخمی ہوئے تھے. پاکستان سمیت دنیا بھر نے ان بم دھماکوں کی مذمت کی تھی، داعش نےا س وقعہ کی ذمہ داری قبول کی تھی.

  • کسی کو حرام نہیں کھانے دوں گا، وفاقی وزیر داخلہ کا اعلان

    کسی کو حرام نہیں کھانے دوں گا، وفاقی وزیر داخلہ کا اعلان

    وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ جب تک زندگی ہے کسی کو حرام نہیں کھانے دوں گا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ننکانہ صاحب میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ مزدوروں کی پارٹی نےمزدوروں کےساتھ کیا کیا ،مزدوروں کی پارٹی پیسا کہاں لےگئی لوگوں کوجلدپتا چلےگا،ننکانہ صاحب میں مزدور ڈے کے موقع پر ہونے والی تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار مہمان خصوصی تھے، تقریب میں صوبائی وزراء عنصر مجید خان اور ڈاکٹر یاسمین راشد بھی موجود تھیں. وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا کہ ننکانہ صاحب میں یونیورسٹی بنانے کی تجویز تھی،اس یونیورسٹی کےلیے کبھی کسی علاقے کا نام لیا جاتا ہے تو کبھی کسی علاقے کا،خوشی ہےکہ اب یونیورسٹی کےلیےرقم رکھی گئی ہے .

    واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے یوم مزدور کے موقع پر پنجاب کے مزدوروں کو رہائشی سہولیات دینے کے لئے لیبر کالونی کا افتتاح کر دیا، وزیر اعلیٰ پنجاب وارڈ برٹن ننکانہ صاحب پہنچے جہاں کالونی کا افتتاح کیا گیا،پہلے مرحلے میں مزدوروں کے لئے 208 فلیٹس تعمیر کئے گیے ہیں،. وزیر اعلیٰ پنجاب نے دورہ کے دوران فلیٹس میں سہولیات کا جائزہ بھی لیا.

  • برقع، نقاب پر لگائی جائے پابندی، ہندو انتہا پسند تنظیم نے مطالبہ کر دیا

    برقع، نقاب پر لگائی جائے پابندی، ہندو انتہا پسند تنظیم نے مطالبہ کر دیا

    بھارت میں ہندو انتہا پسند تنظیم شیوسینا نے برقع پر پابندی کا مطالبہ کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا کے صدر وشنو گپتا نے وزارت داخلہ کو خط لکھا ہے جس میں مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مقامات اور سرکاری و پرائیویٹ اداروں میں حجاب، برقع، نقاب پر مکمل پابندی عائد کی جائے، بھارتی انتہا پسند تنظیم کے صدر نے خط میں لکھا کہ دہشت گرد برقع یا نقاب کی وجہ سے بچ جاتے ہیں جب پابندی ہو گی تو سی سی ٹی وی فوٹیج میں دہشت گرد واضح نظرآئیں گے. بھارتی ہندو انتہا پسند شیو سینا نے بھارتی وزیر اعظم مودی سے سوال پوچھتے ہوئے کہا کہ اگر راون کی لنکا میں برقع پرپابندی لگ سکتی ہے تورام کے ایودھیا میں برقع پرپابندی کیوں نہیں لگ سکتی .

  • ہر سال 27 فروری کو آپریشن سوفٹ ریٹارٹ منایا جائے گا، پاک فضائیہ

    ہر سال 27 فروری کو آپریشن سوفٹ ریٹارٹ منایا جائے گا، پاک فضائیہ

    پاک فضائیہ نے ہر سال 27 فروری کو آپریشن سوفٹ ریٹارٹ منانے کا اعلان کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک فضائیہ نے ہر سال 27 فروری کو آپریشن سوفٹ ریٹارٹ کے طور پر منانے کا اعلان کر دیا،ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کیخلاف پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی تاریخ میں’’آپریشن سوفٹ ریٹارٹ‘‘کےنام سےیادرکھی جائیگی،ہم اللہ تعالیٰ کےحضورسجدہ شکربجالاتےہیں کہ اللہ نےہمیں قوم کی توقعات پرپورااترنےکا موقع دیا. انہوں نے کہا کہ ہم حالیہ پاک بھارت کشیدگی کےدوران دشمن کی جارحیت کابروقت اوربھرپورجواب دینے میں کامیاب رہے آیندہ بھی دشمن کی جانب سےکسی قسم کی جارحیت کاجواب پہلےسےزیادہ سخت اندازسےدیا جائیگا، انہوں نے مزید کہا کہ پاک فضائیہ کےتمام افرادکوسلام پیش کرتاہوں

    واضح رہے کہ 27 فروری کو بھارت کے دو طیارے پاک فضائیہ نے گرائے تھے. پلوامہ حملے کے بعد بھارت کے طیارے بالا کوٹ پے رول گرا کر فرار ہو گئے تھے جس کے بعد اگلے روز پاکستان نے بھارت کے دو طیارے مار گرائےتھے اور بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کر لیا تھا