Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • فواد چودھری سندھ حکومت کے خلاف کھل کر میدان میں آ گئے

    فواد چودھری سندھ حکومت کے خلاف کھل کر میدان میں آ گئے

    وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی سندھ حکومت کے خلاف کھل کر میدان میں آ گئے

    فاٹا میں الیکشن پاکستانی قوم کی عظیم کامیابی ہے، فواد چودھری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کہا کہ سندھ حکومت کا انٹرنیٹ پر 19.5فیصد سیلز ٹیکس کے نفاذ کا فیصلہ ٹیکنالوجی اور کمیونیکیشن کی حوصلہ شکنی کے مترادف ہے، اس کا براہ راست نقصان نوجوانوں خصوصاً طالبعلموں کو ہو گا،

    فواد چودھری نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کو میری درخواست ہو گی کہ اس فیصلے پر نظرثانی کریں انٹرنیٹ سروسز اب بنیادی ضرورت ہیں .

    عمران خان نے کہا تھارلاوَں گا رلادیا،کہا تھا پکڑوں گا،پکڑلیا، فواد چودھری

    اوبر اور کریم پر خواتین کے لئے سفر ہوا غیر محفوظ

    واضح رہے کہ سندھ میں انٹرنیٹ اور براڈبینڈ سروسز پر سیلز ٹیکس کا استثنیٰ ختم کردیا گیا جس کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا اور صارفین ساڑھے 19 فیصد ان سروسز پر سیلز ٹیکس اد اکریں گے۔ ایس بی آر کے مطابق جولائی کے مہینے سے انٹرنیٹ اور براڈ بینڈ خدمات پر 19.5 فیصد سیلز ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

    اب چاند ویب سائٹ پردیکھا جائیگا، فواد چودھری کا دعویٰ

    جن کو سامنے پڑی چیز نظر نہیں آتی وہ چاند دیکھتے ہیں، فواد چودھری 

  • مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج کا سرچ آپریشن، دو کشمیری گرفتار

    مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج کا سرچ آپریشن، دو کشمیری گرفتار

    بھارتی فوج کی مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی جاری ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے بانڈی پورہ میں سرچ آپریشن کیا اور سرچ آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی لی، بھارتی فوج نے دو کشمیریوں کو اس دوران گرفتار کر لیا

    بھارت سرکار نے کشمیر میں سرگرم عسکریت پسندوں کے اہلخانہ کو ہراساں کرنا شروع کر دیا

    بلٹ پروف جیکٹ پہنے بھارتی فوجیوں کو کشمیریوں نے کیسے مارا؟ مودی سرکار حیران

    بھارت کی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی، کہا سرحد پار سے عسکریت پسند آ رہے ہیں

    کشمیر میں رواں برس بھارتی فوجیوں کی ہلاکت میں اضافے سے مودی سرکار پریشان

    بھارتی فوج نے دو کشمیریوں‌ سلیم گوجر بانڈی ولد عبدالعزیز اور اقبال کھٹانہ ولد محمد اسماعیل کھٹانہ ساکنان جھیانڈی دار کو گرفتارکیا ہے. سرچ آپریشن کے موقع پر علاقہ بھر میں انٹرنیٹ و موبائل سروس بند تھی. اس دوران کشمیریوں نے بھارتی فوج کے خلاف بھرپور احتجاج بھی کیا،

    کشمیری جوانوں کا ماورائے عدالت قتل، عالمی دنیا بھارت کو روکے، پاکستان

  • پاکستانی وزیراعظم کے ساتھ ٹرمپ کی ملاقات کامیاب رہی، امریکی محکمہ خارجہ کی تصدیق

    پاکستانی وزیراعظم کے ساتھ ٹرمپ کی ملاقات کامیاب رہی، امریکی محکمہ خارجہ کی تصدیق

    امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہم افغانستان میں قیام امن کےلیے پر عزم ہیں عمران خان نے وعدہ کیا ہے کہ وہ طالبان پرافغان حکومت کیساتھ مذاکرات پرزور دیں گے،وقت آ گیا ہے ان ملاقاتوں میں کیے گئے وعدوں پر عملدرآمد کیاجائے،

    پاک امریکا تعلقات خطے کے استحکام کے لئے انتہائی ضروری ہیں: آرمی چیف

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان مورگن اورٹیگس نے پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ٹرمپ کے مابین اہم ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنماوں کے مابین مثبت اور کامیاب مذاکرات ہوئے۔ اب پاک امریکا تعلقات میں پیشرفت کا وقت آ گیا ہے، افغان امن عمل میں امریکا کی نیت پر شک نہیں کیا جا سکتا۔

    آرمی چیف کا پینٹا گون کا دورہ، بھر پور استقبال،گارڈ آف آنر پیش

    مورگن اورٹیگس کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اور صدر ٹرمپ کے درمیان ملاقات انتہائی اہم تھی، دونوں رہنماوں کے درمیان خطے سے متعلق اہم امور زیر غور آئے جبکہ مجموعی طور پر مذاکرات مثبت اور کامیاب رہے۔

    امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری خواہش ہے کہ افغانستان اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکا نےافغانستان میں اربوں ڈالرخرچ کیے جبکہ نیٹو فورسز نے بھی قربانیاں دیں تاہم خطےمیں امن کے لیے کوئی حتمی ڈیڈ لائن نہیں دے سکتے۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی، شاہ محمد قریشی

    ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاک بھارت تعلقات کی بہتری کیلئےعالمی برادری کےکردارکےحامی ہیں،چاہتےہیں فریقین مسئلہ کشمیرپرامن طریقےسےحل کریں، دونوں ممالک دیگرتنازعات بھی مذاکرات کے ذریعے حل کریں،دونوں ممالک کوخطےمیں امن کیلئےٹھوس اقدامات کرنےچاہئیں،

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان تین روزہ دورہ امریکا سے گزشتہ روز واپس آئے ہیں، وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کو ہر لحاظ سے تاریخی قرار دیا جا رہا ہے، یہ پہلی مرتبہ ہے کہ کسی پاکستانی وزیر اعظم کے دورہ امریکہ کے دوران ڈومور کی بات نہیں کی گئی اور وزیر اعظم کی جانب سے بھی پاکستان کا مقدمہ صحیح طور پر ان کے سامنے پیش کیا گیا ہے. دورہ امریکہ کے دوران عمران خان کی باڈی لینگویج بھی اچھی رہی، امریکی صدر ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی بات بھی کی اور کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی ان سے ثالثی کیلئے کہا ہے، عمران خان اور ٹرمپ کے مابین ہونے والی ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان پائے جانے والے کشیدہ تعلقات میں بھی بہت بہتری آئی ہے، امریکی صدر ٹرمپ نے عمران خان سے ملاقات کے دوران افغان امن عمل میں پاکستانی کردار کو سراہا اور آئندہ بھی نبھانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے،

  • لاہور، گھر کی چھت گرنے سے 3 بچے جاں بحق

    لاہور، گھر کی چھت گرنے سے 3 بچے جاں بحق

    صوبائی دارالحکومت لاہور میں گھر کی چھت گرنے سے 3 بچے جاں بحق ہو گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے مغلپورہ میں گھر کی چھت گرنے سے 3 بچے جاں بحق ہو گئے جبکہ سات شدید زخمی ہو گئے، واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا.

    ریسکیو حکام کے مطابق گھر بوسیدہ تھا، شہر میں طوفانی بارشوں کے باعث گھر کی چھت اچانک گرنے سے گھر کے دس افراد ملبے کے نیچے دب گئے، ریسکیو ٹیم نے پہنچ کر لاشوں و زخمیوں کو نکالا، اور ہسپتال منتقل کیا.

    جاں بحق بچوں میں10سالہ سونیا،8سالہ ہارون اور12سالہ خرم شامل ہیں زخمی رضیہ اور دیگر3کی حالت خطرے سے باہر ہے ،متاثرہ خاندان 8سال سے کرائے کے گھر میں رہائش پذیر تھا

    واضح رہے کہ ملک بھر کی طرح لاہور میں بھی مون سون کی بارشیں جاری ہیں، تیز بارش کی وجہ سے لاہور کی سڑکوں پر بھی پانی جمع ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے ٹریفک کا بھی رش ہو جاتا ہے.

  • جیلیں بھر دیں گے لیکن سیلیکٹڈ کی حکومت نہیں مانتے،سیلیکٹڈ آج ریجیکٹڈ ہو چکا،مولانا فضل الرحمان

    جیلیں بھر دیں گے لیکن سیلیکٹڈ کی حکومت نہیں مانتے،سیلیکٹڈ آج ریجیکٹڈ ہو چکا،مولانا فضل الرحمان

    جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ ہم جیلیں بھر دیں گے لیکن عمران خان کی حکومت کو نہیں مانیں گے، 25 جولائی کو ہم یوم سیاہ منا رہے ہیں۔ دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ الیکشن ایک جھوٹ تھا، عوام نے موجودہ حکمرانوں کو مسترد کر دیا۔ سلیکٹیڈ وزیراعظم عمران خان کی حکومت نہیں مانتے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پشاور میں اپوزیشن کے مشترکہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہر جگہ حکمرانوں کو سیلکٹڈ حکمران کہتے ہیں ،آج ملک کے طول و عرض میں سیلکٹڈ اب ریجکٹڈ حکمران ہو گیا ہے، مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ متحدہ مجلس عمل کی تائید سے جے یو آئی نے ملین مارچ کا اعلان کیا تھا اس کے بعد ان شاٰء اللہ دوسرا بڑا اجتماع ہو گا جو تاریخ ساز ہو گا ،پاکستان کی نظریاتی، جمہوری شناخت، اقتصادی تحفظ کے حوالہ سے ایک آواز بن کر بات کریں گے.

    مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن جماعتوں‌ کو دعوت دی کہ وہ جے یو آئی کے جلسہ میں بھی شرکت کریں ، مولانا فضل الرحمان نے پشتو میں نعرے بھی لگوائے اور آخر میں پشتو میں بھی مختصر خطاب کیا،.

    جلسے سے عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان ، پیپلزپارٹی کے رہنما نیئر بخاری، قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیرپاؤ اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے بھی خطاب کیا.

    واضح رہے کہ اپوزیشن کے مشترکہ جلسہ کے بعد جے یو آئی کا الگ جلسہ رنگ روڈ پر ہے جس میں دیگر سیاسی جماعتوں نے مولانا فضل الرحمان کی دعوت کے باوجود شرکت سے انکار کیا ہے

  • رانا ثناء اللہ کے لئے ایک اور مشکل،نیب نے بھی اثاثوں کا ریکارڈ طلب کر لیا

    رانا ثناء اللہ کے لئے ایک اور مشکل،نیب نے بھی اثاثوں کا ریکارڈ طلب کر لیا

    منشیات کیس میں گرفتار مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کے خلاف نیب حرکت میں آ گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب نے رانا ثناء اللہ کے اثاثوں کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے، نیب نے رانا ثناء اللہ کے اثاثوں کی چھان بین کا آغاز کر دیا ہے اور ڈپٹی کمشنر کو ایک فہرست بھیج کر رانا ثناء اللہ کے اثاثوں کی ملکیت کا ریکارڈ طلب کیا ہے. نیب کی جانب سے بھجواگئی گئی فہرست ڈی سی نے محکمہ ریونیو کو بھیج کر جواب طلب کر لیا.

    قبل ازیں وزارت اینٹی نارکوٹکس کی جانب سے پنجاب پولیس کو مراسلے کے بعد پنجاب پولیس نے تمام ڈی پی اوز کو مراسلہ جاری کیا ہے جس میں ن لیگی رکن قومی اسمبلی اور دیگر گرفتار ملزمان کے کرمینل ریکارڈ، منی لانڈرنگ ،دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ تعلق، فنڈنگ اور منیشات کی لین دین کا ریکارڈ طلب کیا ہے.

    اے این ایف نے بھی رانا ثناء اللہ کے حوالہ سے چالان عدالت میں جمع کروا دیا ہے، اے این ایف نے رانا ثناء اللہ کو چالان میں قصور وار قرار دے دیا ہے ،اے این ایف کی جانب سے چالان جمع کروائے جانے کے بعد انسداد منشیات کی عدالت کے جج مسعود ارشد نے رانا ثناء اللہ کو 29 جولائی کو طلب کر لیا ہے، اے این ایف کے مطابق تحقیقات میں رانا ثناء اللہ قصو وار قرار پائے ہیں

    واضح رہے کہ رانا ثناء اللہ کو اے این ایف نے گرفتار کیا تھا، گرفتاری کے بعد انہیں عدالت میں پیش کیا گیا ،عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر رانا ثناء اللہ کو جیل بھجوا دیا تھا. .

    رانا ثناء اللہ کے خلاف درج ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ جب رانا ثناء اللہ کو روکا گیا تو انہوں نے بدتمیزی کی اور گریبان پکڑے، رانا ثناء اللہ نے ناجائز اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی، رانا ثناء اللہ کی گاڑی سے 21 کلو منشیات ملی جس میں سے 15 کلو ہیروئن بھی شامل تھی، رانا ثناء اللہ کے خلاف مخبر کی اطلاع پر کاروائی کی گئی خبرنےاطلاع دی راناثنااللہ کی گاڑی میں منشیات ہے راناثنااللہ کی گاڑی کوروکنے کیلئےحکمت عملی مرتب کی گئی موٹروے سےآنیوالی تمام گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی

  • شیخ رشید کی کارکردگی باغی ٹی وی سامنے لے آیا،  136 مسافر ٹرینوں میں سے 72 ٹرینیں خسارے میں

    شیخ رشید کی کارکردگی باغی ٹی وی سامنے لے آیا، 136 مسافر ٹرینوں میں سے 72 ٹرینیں خسارے میں

    پاکستان ریلوے کے کل 136 مسافر ٹرینوں میں سے 72 ٹرینیں خسارے میں چلنے کا انکشاف ہوا ہے جن میں 12 نئی چلائی گئی ٹرینوں اور 60 پرانی ٹرینیں شامل ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چنددن قبل چلنے والی نیازی ایکسپریس (آپ ڈاون)کی دستاویزات ابھی نہیں مل سکیں۔ 250 کلومیٹر سے کم چلنے والی تمام ٹرینیں خسارے میں ہیں،لانگ روٹ کی دوٹرینیں بھی خسارے میں ہیں ۔ خسارے میں چلنے والی ٹرینوں میں ایسی مسافر ٹرینیں بھی شامل ہیں جن میں تل دھرنے کی بھی جگہ نہیں ہوتی ہے۔ریلوے حکام واضح کر چکے ہیں جو ٹرین خسارے میں ہو گی اس کو بند کر دیا جائے گا۔

    باغی ٹی وی کو دستیاب سرکاری دستاویزات کے مطابق پاکستان ریلوے کی پاکستان میں کل 136 مسافر بردار ٹرینیں چل رہی ہیں جن میں آدھے سے زیادہ ٹرینیں خسارے میں چل رہی ہیں۔ 72 ٹرینیں خسارے میں ہیں جن میں سے بارہ موجودہ دور حکومت میں چلائی گئی ہیں جبکہ ساٹھ سابقہ ادوار میں چلائی جانے والی ٹرینیں ہیں۔ دستاویزات کے مطابق 64 ٹرینیں منافع میں چل رہی ہیں ۔منافع میںچلنے والی گاڑیوں میں نئی چلائی گئی ٹرینیوں میں 6اور سابقہ ادوار کی 58مسافر ٹرینیں شامل ہیں ۔میانوانی سے لاہور(آپ اینڈڈاؤن) ٹرین جن کا حال ہی میں افتتاح کیا گیا ہے ان کے بارے میں معلوم نہیں ہو سکا کہ وہ خسارے میں ہیں یا منافع میں چل رہی ہیں۔

    دستاویزات کا تجزیہ کرنے پر معلوم ہوتا ہے کہ خسارے میں چلنے والی اکثر ٹرینوں کا فاصلہ 250 کلومیٹر سے کم ہے۔ صرف دو ٹرینیں جن کا فاصلہ 800 کلومیٹر سے زیادہ ہے وہ خسارے میں ہیں۔ ان میں کوئٹہ، کراچی کے درمیان چلنے والی ٹرین اور پشاور اور کراچی کے درمیان میں چلنے والی ٹرین شامل ہے۔ ریلوے کو سب سے زیادہ آمدن کراچی کے لئے جانے والی لانگ روٹ مسافر ٹرینوں سے ہو رہی ہے۔ ریلوے حکام سینیٹ و قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی ریلوے میں واضح کر چکے ہیں کہ جو مسافر ٹرین خسارے میں ہو گی اسے بند کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ دستاویزات کے مطابق اگر اس پر عمل کرنا شروع کر دیا جائے تو ریلوے کی آدھے سے زیادہ مسافر ٹرینیں بند کرنا پڑیں گی۔

    محمد اویس

  • مریم نواز کا ایک اور جھوٹ باغی ٹی وی نے پکڑ لیا

    مریم نواز کا ایک اور جھوٹ باغی ٹی وی نے پکڑ لیا

    مریم نواز کا ایک اور جھوٹ باغی ٹی وی نے پکڑ لیا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپوزیشن جماعتیں آج یوم سیاہ منا رہی ہیں ،لاہور، پشاور،کوئٹہ سمیت دیگر شہروں میں اپوزیشن جماعتوں نے احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے، مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز احتجاجی جلسہ سے خطاب کرنے کے لئے کوئٹہ پہنچ گئی ہیں ،میر حاصل بزنجو نے مریم نواز کا کوئٹہ ائیر پورٹ پر استقبال کیا.

    مریم نواز نے کوئٹہ پہنچنے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ایک ٹویٹ کو ریٹویٹ کیا، اس ٹویٹ میں ایک تصویر لگائی تھی جس میں گاڑیوں کا رش تھا، ٹویٹ میں کہا گیا تھا کہ کوئٹہ چمن روڈ عوام کے لئے بند کر دیا گیا ہے تا کہ لوگ اپوزیشن کے جلسہ میں شرکت نہ کر سکیں اپوزیشن کو حق ہے کہ وہ حکومت کے خلاف احتجاج کرے

    مریم نواز نے اس ٹویٹ کو ریٹویٹ کیا تا ہم باغی ٹی وی نے مریم نواز کا جھوٹ پکڑ لیا، مریم نواز نے ٹویٹر پر جو تصویر شیئر کی وہ آج کی نہیں بلکہ ایک برس پرانی 2018 کی ہے. مریم نواز کی جانب سے شیئر کردہ تصویر اگست 2018 کی ہے جب متحدہ مجلس عمل نے اگست 2018 میں الیکشن میں دھاندلی کے خلاف احتجاج کیا تھا. یہ تصویر بلوچستان ایکسپریس نے 9 اگست 2018 کو شائع کی تھی،

     

  • فاٹا الیکشن، جہانگیر ترین متحرک، آزاد امیدوار کی تحریک انصاف میں شمولیت

    فاٹا الیکشن، جہانگیر ترین متحرک، آزاد امیدوار کی تحریک انصاف میں شمولیت

    تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین ایک بار پھر متحرک ہو گئے، فاٹا کے علاقے سے الیکشن جیتنے والے رکن صوبائی اسمبلی سے ملاقات کی جس کے بعد شفیق آفریدی نے تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین فاٹا میں الیکشن کے بعد متحرک ہو گئے ہیں ،خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ 107 ضلع خیبر سے کامیاب آزاد امیدوار شفیق آفریدی حکمران جماعت تحریک انصاف میں میں شامل ہو گئے ہیں، شفیق آفریدی سے جہانگیر ترین اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان، گورنر شاہ فرمان نے ملاقات کی، اس موقع پر شفیق آفریدی نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا.

    جہانگیر ترین کی رہائشگاہ پر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے شفیق آفریدی نے کہا کہ انہیں وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے۔

    واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں ضم قبائلی علاقوں میں صوبائی اسمبلی اسمبلی کی 16 نشستوں پر انتخابات 20 جولائی کو ہوئے تھے۔

    الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا تھا کہ آزاد امیدواروں کوکسی جماعت میں شمولیت کیلیے نوٹیفکیشن کے بعد3روز دیےجائیں گے، صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسف زئی کا کہنا ہےکہ کامیاب آزادامیدواروں میں بیشترپی ٹی آئی کے کارکن ہیں، ہمیں انتخابات میں آزاد امیدواروں کی وجہ سےنقصان ہوا، الیکشن میں مداخلت پرکوئی حکومت پرانگلی نہیں اٹھاسکتا،

  • اپوزیشن کا یوم سیاہ، کہیں پنڈال سج گئے، کہیں اجازت نہ ملی

    اپوزیشن کا یوم سیاہ، کہیں پنڈال سج گئے، کہیں اجازت نہ ملی

    اپوزیشن کا یوم سیاہ ،ملک کے مختلف شہروں میں پنڈال سج گئے، اپوزیشن رہنماؤں کی حکومت کے خلاف تقریریں، کراچی میں شام کو جلسہ ہو گا، مریم نواز کوئٹہ پہنچ گئیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپوزیشن جماعتیں گزشتہ برس ہونے والے الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے حوالہ سے یوم سیاہ منا رہی ہے اس ضمن میں پشاور میں احتجاجی جلسہ ہوا جس سے اسفند یار ولی، مولانا فضل الرحمان، و دیگر نے خطاب کیا، پشاور میں جے یو آئی کا دوسرا جلسہ الگ ہو گا جس میں پی پی اور اے این پی نے شرکت سے انکار کر دیا ہے.

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں مال روڈ پر اپوزیشن کے جلسے کا پروگرام ہے، ن لیگ کے ذرائع کے مطابق شہباز شریف ریلی کی صورت میں مال روڈ پہنچیں گے، ن لیگ نے الزام لگایا ہے کہ لاہور میں ہمارے کارکنان کو پولیس گرفتار کر رہی ہے، جلسے میں رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں ،پولیس نے مال روڈ چیئرنگ کراس کے اطراف میں رکاوٹیں لگادی ہیں۔ ن لیگ کے رانا مشہور، میاں مجتبی، شجاع الرحمن، سید توصیف حیدر اور دیگر رہنما مال روڈ پر موجود ہیں۔

    اپوزیشن جماعتوں نے آج یوم سیاہ کا اعلان کیا ہوا ہے، مال روڈ پر مسلم لیگ ن جلسہ کرے گی جس سے شہباز شریف، قمر زمان کائرہ، ساجد میر و دیگر خطاب کریں گے، حکومت نے مال روڈ پر تاحال جلسہ کی اجازت نہیں دی.

    لاہور ہائیکورٹ نے مال روڈ پر جلسوں‌ پر پابندی لگا رکھی ہے اس حوالہ سے عدالت نے حکومت کو کہا ہے کہ قانون پر عمل کروایا جائے.

    کوئٹہ میں بھی اپوزیشن کا جلسہ ہو گا، مریم نواز کوئٹہ پہنچ گئیں، ائیر پورٹ پر محمود خان اچکزئی نے مریم نواز کا استقبال کیا، کوئٹہ میں جلسے سے مریم نواز مولانا عبدالواسع ، محمود خان اچکزئی، میاں افتخار اور ڈاکٹر مالک علی مدد جتک سمیت دیگر سیاسی رہنما خطاب کریں گے۔

    پیپلزپارٹی کی میزبانی میں تمام اپوزیشن جماعتوں کا کراچی میں مزارِ قائد سے متصل باغ جناح میں جلسہ ہوگا جس سے بلاول بھٹو زرداری، ن لیگ کے ایاز صادق اور دیگر رہنما خطاب کریں گے. کراچی میں جلسہ گاہ میں کرسیاں لگا دی گئی ہیں، پی پی کے رہنما سعید غنی نے جلسہ گاہ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا

    رمضان کے بعد اپوزیشن جماعتوں کی مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں ہونے والی اے پی سی میں 25 جولائی کو یوم سیاہ ،یوم احتجاج منانے کا فیصلہ کیا گیا تھا بعد ازاں رہبر کمیٹی نے بھی اس کی توثیق کی تھی، گزشتہ برس ہونے والے الیکشن میں مبینہ دھاندلی کا الزام لگا کر اپوزیشن ایک سال بعد یوم سیاہ منائے گی

    یوم سیاہ کے حوالہ سے اپوزیشن جماعتوں کے لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ میں بڑے جلسے ہوں گے جبکہ دیگر شہروں میں بھی ریلیاں نکالی جائیں گی. لاہور میں مال روڈ پر ہونے والے جلسے سے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف، کراچی میں پی پی کے چیئرمین بلاول زرداری، پشاور میں مولانا فضل الرحمان اور اسفند یار ولی، کوئٹہ میں مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز خطاب کریں گی