Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • وزیراعظم عمران خان کرنے جا رہے ہیں شاہی قلعہ کی سیر،مگر کب؟

    وزیراعظم عمران خان کرنے جا رہے ہیں شاہی قلعہ کی سیر،مگر کب؟

    وزیر اعظم عمران خان لاہور آئیں گے اور شاہی قلعہ کی سیر کریں گے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان رمضان المبارک سے قبل لاہور کا دورہ کریں گے، لاہور آمر کے بعد عمران خان صوبائی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ وزیر اعظم عمران خان ایچی سن کالج کی تقریب میں بھی شریک ہو ں گے ،وزیراعظم رینالہ خورد میں نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کی تقریب میں شرکت کریں گے ، وزیر اعظم عمران خان دورہ لاہور کے دوران تاریخی شاہی قلعہ بھی جائیں گے جہاں وہ شاہی قلعے کی دیوار اور شاہی باورچی خانے کی بحالی کے کام کا معائنہ کریں گے ۔عزیر اعظم مختلف رہنماوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

  • تحریک انصاف کی حکومت نے کتنا قرضہ لیا، جان کر ہو جائیں حیران

    تحریک انصاف کی حکومت نے کتنا قرضہ لیا، جان کر ہو جائیں حیران

    تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے چار ماہ میں کتنا قرضہ لیا گیا اس حوالہ سے سینٹ میں تحریری جواب جمع کروا دیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت کےستمبر2018سےجنوری2019کےدوران لیےگئے قرضوں کی تفصیلات سینٹ میں پیش کر دی گئی ہیں۔ تحریک انصاف کے حکومت نے 5ارب 68کروڑ10لاکھ ڈالرزغیرملکی قرضہ لیا ،تحریک انصاف کی حکومت نے چین سے 70 کروڑ،فرانس،جاپان سے بھی قرضہ لیا، حکومت نے ملکی اداروں سے 1185 ارب، غیر ملکی قرضی ایک ارب 68 کروڑ 10 لاکھ لیا۔ حکومت نے کمرشل بینکوں سے 42 کروڑ سے زائد کا قرض لیا۔ مختلف مالیاتی اداروں سے 21 کروڑ 10 لاکھ ڈالر قرضہ لیا گیا،۔ سعودی عر ب سے حکومت نے 3 ارب ڈالر کا قرضہ لیا۔

  • گیس قیمت میں اضافہ کیوں ہوا، وزیر پٹرولیم بول پڑے

    گیس قیمت میں اضافہ کیوں ہوا، وزیر پٹرولیم بول پڑے

    وزیر پٹرولیم عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ گیس بحران موجودہ حکومت کوتحفے میں ملا،گیس کمپنیوں کی حالت بہتربنانےکیلیے گیس قیمت میں اضافہ ناگزیرتھا ۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیرپٹرولیم عمر ایوب کی زیر صدارت پٹرولیم ڈویژن میں اجلاس ہوا جس میں عمر ایوب خان نے کہا کہ اوگرادونوں سوئی کمپنیوں کےمتوقع اخراجات پرمبنی گیس کی اوسط قیمت کاتعین کرتی ہے ،2015سےاوگراکی سفارش کےباوجودجان بوجھ کرگیس کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا گیا ،2سال تک گیس کی قیمت نہ بڑھنےسےسوئی ناردرن 141.8ارب روپےکی رقم واپس نہیں لےسکی ،اضافہ نہ ہونے سےسوئی سدرن 38.6ارب روپے واپس نہیں لےسکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ 30 جون2018 تک مجموعی طورپر180 ارب روپےکی نہ حاصل شدہ رقم جمع ہوچکی تھی،سابقہ حکومت نےخوداپنی غلطی 17مئی 2018کوای سی سی میں تسلیم کیاتھا ،سابقہ حکومت کو گیس کی قیمت بڑھانی چاہیے تھی

  • بچوں میں مبینہ طور پر ایڈز پھیلانے والے ڈاکٹر کا ریمانڈ منظور

    بچوں میں مبینہ طور پر ایڈز پھیلانے والے ڈاکٹر کا ریمانڈ منظور

    بچوں میں مبینہ طور پر ایڈز پھیلانے والے ڈاکٹر کا پولیس نے تین روزہ ریمانڈ لے لیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبہ سندھ کے شہر لاڑکانہ میں پولیس نے ایک ڈاکٹر کو گرفتار کیا ہے جس کے بارے میں پولیس کا دعویٰ ہے کہ اس نے پندرہ بچوں کو ایک ہی سرنج سے انجکش لگایا، جس کی وجہ سے بچون کو ایڈز ہوا، ڈسٹرکٹ مینیجر ڈاکٹر ہولا رام کے مطابق ایڈز سے متاثرہ بچوں کی عمریں آٹھ ماہ سے آٹھ سال تک کی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے جب ڈاکٹر کا ٹیسٹ کروایا تو اسے خود ایڈز نکلا ،پولیس نے ڈاکٹر مظفر کو گرفتار کر لیا ہے ،پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر کا کلینک بھی رجسٹرڈ نہیں ہے۔ ڈاکٹر کے خلاف تھانہ رتوڈیرو میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔گرفتار ڈاکٹر مظفر کا کہنا ہے کہ سندھ ہیلتھ کمیشن میرےخلاف سازش کررہاہے،اگر مجھے ایڈز کا پتا ہوتا تو میں اپناعلاج کراتا،مجھے کسی قسم کی تکلیف نہیں تھی۔ پولیس نے ڈاکٹر کو مقامی عدالت میں پیش کیا جس پر عدالت نے تین روز کا ریمانڈ دے دیا ہے۔

  • لاڑکانہ میں پندرہ بچوں کو ایڈز کیسے ہوا؟ پولیس نے بتا دیا

    لاڑکانہ میں پندرہ بچوں کو ایڈز کیسے ہوا؟ پولیس نے بتا دیا

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کے حلقہ میں پندرہ بچوں کو ایڈز کیسے ہوا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبہ سندھ کے شہر لاڑکانہ میں پولیس نے ایک ڈاکٹر کو گرفتار کیا ہے جس کے بارے میں پولیس کا دعویٰ ہے کہ اس نے پندرہ بچوں کو ایک ہی سرنج سے انجکش لگایا، جس کی وجہ سے بچون کو ایڈز ہوا، ڈسٹرکٹ مینیجر ڈاکٹر ہولا رام کے مطابق ایڈز سے متاثرہ بچوں کی عمریں آٹھ ماہ سے آٹھ سال تک کی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے جب ڈاکٹر کا ٹیسٹ کروایا تو اسے خود ایڈز نکلا ،پولیس نے ڈاکٹر مظفر کو گرفتار کر لیا ہے ،پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر کا کلینک بھی رجسٹرڈ نہیں ہے۔ ڈاکٹر کے خلاف تھانہ رتوڈیرو میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

    گرفتار ڈاکٹر مظفر کا کہنا ہے کہ سندھ ہیلتھ کمیشن میرےخلاف سازش کررہاہے،اگر مجھے ایڈز کا پتا ہوتا تو میں اپناعلاج کراتا،مجھے کسی قسم کی تکلیف نہیں تھی۔

  • پہلے روزے کو نواز شریف کہاں ہو گا، بڑی خبر آ گئی

    پہلے روزے کو نواز شریف کہاں ہو گا، بڑی خبر آ گئی

    سابق وزیر اعظم نواز شریف نے سپریم کورٹ میں ضمانت میں توسیع کے لئے ایک اور درخواست دائر کر دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ طبی بنیادوں پر چھ ہفتے تک ملنے والی ضمانت میں توسیع کی جائے ،نواز شریف کی چھ ہفتوں کی ضمانت کی مدت 7 مئی کو ختم ہو رہی ہے۔

    واضح رہے کہ نواز شریف کو سپریم کورٹ نے طبی بنیادوں پر چھ ہفتوں کے لئے ضمانت پر رہا کیا تھا

  • وزیر اعلیٰ پنجاب اچانک کہاں پہنچ گئے، بڑی خبر

    وزیر اعلیٰ پنجاب اچانک کہاں پہنچ گئے، بڑی خبر

    پنجاب اسمبلی کا اجلاس اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ کی زیر صدارت ہو گا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لئے پنجاب اسمبلی پہنچ گئے ہیں، اجلاس میں شرکت کے لئے اراکین پنجاب اسمبلی کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، اراکین اسمبلی وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات بھی کریں گے۔

  • پیپلز پارٹی اس عمر کی تعریف کرنے پر مجبور ہو گئی، جانئے کیوں

    پیپلز پارٹی اس عمر کی تعریف کرنے پر مجبور ہو گئی، جانئے کیوں

    پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے کہا کہ ہم نےاپنےدور میں قرضے لیےتو حکومت حفیظ شیخ سےپوچھےکیونکہ وہ اب آپ کاحصہ ہیں ،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سید خورشید شاہ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسدعمرکی تعریف کرتا ہوں انھوں نےکہا تھا آنےوالا وقت عوام کی چیخیں نکال دیگا ،خورشید شاہ نے مزید کہا کہ غریب کوگھر اور روزگار دینےکےسہانےخواب دکھائےگئے،ملک کوبھوک اورافلاس میں جھونکا جا رہاہے حکمران اقتدارمیں آتےہی وعدے بھول جاتےہیں ،انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نےاپنےدور حکومت میں پنشن میں سوفیصد اضافہ کیا،مسلم لیگ ن سےاتحادٹوٹاتوشوکت ترین نےاستعفا دےدیاتھا،انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نےکشکول توڑنےاورقرض نہ لینےکادعویٰ کیاتھا لیکن اب کہتے ہیں کہ قرض لیں گے۔

  • حکومت کے لئے ایک اور مشکل، یکم مئی کو پارلیمنٹ کے سامنے ہوگا دھرنا

    حکومت کے لئے ایک اور مشکل، یکم مئی کو پارلیمنٹ کے سامنے ہوگا دھرنا

    یوٹیلٹی سٹور ملازمین نے رمضان سے قبل پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے دھرنے کا اعلان کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یوٹیلٹی سٹور کے ملازمین نے مطالبہ کیا ہے کہ کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر اور بقایا جات کی فوری ادایگی کی جائے، حکومت نے چھ ماہ پہلے مطالبات ماننے کا وعدہ کیا تھا لیکن ابھی تک وعدہ پورا نہیں ہوا۔ ملازمین کا کہنا تھا کہ ہم یکم مئی کو مزدور ڈے کے موقع پر پارلیمنٹ پاوس کے سامنے دھرنا دیں گے

  • وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کس خواہش کا اظہار کردیا؟

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کس خواہش کا اظہار کردیا؟

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ میں پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیوں کے درمیان کرکٹ کی سیریز دیکھنا چاہتا ہوں،افغانستا ن کے مسئلہ کا حل سیاسی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تھنک ٹینک آر پی آئی کے زیراہتمام پاک افغان ٹریک ٹو ڈائیلاگ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمارا مستقبل میں آگے بڑھنا ایک دوسرے کے ساتھ جڑا ہے۔ ہم نے آج اس بات کا فیصلہ کرنا ہے کہ ہم کیسا مستقبل چاہتے ہیں۔ جب افغانستان میں جنگ ہوئی تو پاکستان نے کھلے ہاتھوں سے افغان بھائیوں کو اپنایا۔ پھر وقت بدلا اور ایک دوسرے پر الزام تراشی کا سلسلہ شروع ہوا۔ کونسا افغان لیڈر ہے جس نے پاکستان میں اپنا گزر بسر نہ کیا ہو وقت آ گیا ہے کہ ہم سب ساتھ بیٹھیں۔ میں پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیوں کے درمیان کرکٹ کی سیریز بھی دیکھنا چاہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں شمال سے جنوب تک توانائی کے وسائل دیکھنا چاہتا ہوں جس سے پاکستان اور افغانستان دونوں فائدہ اٹھا سکیں۔ علاقائی کونیکٹیویٹی دیکھنا چاہتا ہوں، ہمیں اکٹھے تجارت کرنی ہے،اکٹھے پل اور سڑکیں بنانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بدعنوانی کے خلاف مشترکہ جدوجہد کر نی ہے، میں چین کے دورے سے واپس آیا ہوں۔ میں چاہتا ہوں اگلے بی آر ایف میں میرے افغان ہم منصب ساتھ بیٹھے ہوں اور اس خواب اور روشن مستقبل کا حصہ بنیں۔