Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • امریکا سے واپسی، اسلام آباد میں ہو گا وزیراعظم کا پرتپاک استقبال

    امریکا سے واپسی، اسلام آباد میں ہو گا وزیراعظم کا پرتپاک استقبال

    کامیاب دورہ امریکا کے بعد وزیراعظم عمران خان کا پاکستان پہنچنے پر بھرپور استقبال کیا جائے گا

    باغٰ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان امریکہ سے رات ڈیڑھ بجے اسلام آباد پہنچیں گے،اسلام آباد ایئرپورٹ پر وزیراعظم عمران خان کا پرتپاک استقبال کریں گے،

    جہانگیر ترین نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے پاکستانی تاریخ کا کامیاب ترین دورہ کیا،وزیراعظم کے کامیاب دورے سےعالمی سطح پرپاکستان کا تشخص بہتر ہوا .

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان تین روزہ دورے پر امریکا گئے تھے جہاں انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائیٹ ہاوس مین ملاقات کی، عمران خان نے امریکا میں پاکستانی سفارتخانے میں قیام کیا، وزیراعظم نے امریکا میں سرمایہ داروں، پارٹی رہنماوں و کارکنان سے بھی ملاقات کی، وزیراعظم عمران خان نے پاکستانی کمیونٹی سے بھی خطاب کیا، عمران خان کا امریکا پہنچنے پر بھر پور استقبال کیا گیا تھا، پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ تھے، اب وزیراعظم پاکستان واپسی کے لئے امریکہ سے روانہ ہو چکے ہیں، وزیراعظم رات ڈیڑھ بجے اسلام آباد پہنچیں گے جہاں ان کا بھر پور استقبال کیا جائے گا

  • چچا نے بھتیجی کو کی قتل کرنے کی کوشش

    چچا نے بھتیجی کو کی قتل کرنے کی کوشش

    پنجاب کے ضلع ملتان میں چچا نے بھتیجی کو قتل کرنے کی کوشش کی، حالت بگڑنے پر پندرہ سالہ بچی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے ضلع ملتان میں مبینہ طور پر چچا نے اپنی بھتیجی کو قتل کرنے کی کوشش کی، چچا نے بھتیجی کو زہریلا مشروب پلا دیا، ملتان کے علاقہ بلال نگر کی رہائشی 15 سالہ بچی ثناء کو چچا نے زہریلا مشروب پلا دیا جس سے اس کی حالت غیر ہو گئی.

    ملتان : زیادتی کے ملزمان کی تلاش جاری

    پندرہ سالہ بچی کی حالت غیر ہونے پر چچا فرار ہو گیا، متاثرہ بچی کو ہسسپتال طبی امداد کے لئے منتقل کر دیا گیا ،پولیس کا کہنا ہے کہ پندرہ سالہ ثناء کے چچا موقع سے بھاگ گیا، اس کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا.

    پولیس کا ملتان کے مختلف علاقوں‌ میں‌ سرچ آپریشن، 48 افراد کی بائیو میٹرک تصدیق

    واضح رہے کہ ملتان کے علاقہ لودھی کالونی میں ایک ہفتہ قبل بھی ایک واقعہ پیش آیا تھا جس میں 20 سالہ لڑکی کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا اور جنسی زیادتی بھی کی گئی تھی ، لڑکی سڑک کے کنارے پر پھینکی گئی تھی ریسکیو ٹیم نے لڑکی کو تشویشناک حالت میں ملتان نشتر ہسپتال داخل کروا دیا تھا

     

  • لائن‌آف کنٹرل پر بلا اشتعال فائرنگ، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفترخارجہ طلبی

    لائن‌آف کنٹرل پر بلا اشتعال فائرنگ، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفترخارجہ طلبی

    لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ ، دفتر خارجہ نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کر کے بلا اشتعال فائرنگ پر احتجاج ریکارڈ کروایا

    عمران خان کی امریکا روانگی، بھارت اوچھے ہتھکنڈوں سے باز نہ آیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کی وجہ سے دفتر خارجہ نے بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کروایا ہے.

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ 22جولائی کوایل او سی پر باگسر سیکٹرمیں بھارتی فائرنگ سے 12سالہ محمدریاض شہیدہوا، 22جولائی کوایل او سی پر بھارتی فائرنگ سے 18 سال کاذبیح اللہ شدید زخمی ہوا، 23جولائی کو بھارتی فورسز نے تتہ پانی، جندوٹ، بن چڑیاں سیکٹرز میں بلا اشتعال فائرنگ کی، ایل اوسی پربھارتی فائرنگ کے نتیجے میں پاکستانی شہری چاند بی بی شہید اور 3شہری زخمی ہوئے ،تتہ پانی سیکٹر میں فائرنگ سےشہری نسیم اور پروین بی بی زخمی ہوئے.

    واضح رہے کہ انہی دنوں میں وزیراعظم عمران خان امریکا کے دورے پر تھے، بھارت نے وزیراعظم کے دورے کو سبوتاژ کرنے کا منصوبہ بنایا ہوا تھا لیکن اسے ناکامی ہوئی

  • ضمنی الیکشن میں پی پی کی فتح ، بلاول نے نیا  پاکستان نہ کھپے کا نعرہ لگا دیا

    ضمنی الیکشن میں پی پی کی فتح ، بلاول نے نیا پاکستان نہ کھپے کا نعرہ لگا دیا

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ گھوٹکی کے ضمنی الیکشن میں نیا پاکستان اور تبدیلی سرکار کو شکست ہوئی.

    بلاول نے عمران خان کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کر دیا، اہم ترین خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلاول زرداری نے عادل پور گھوٹکی کا دورہ کیا ،اس موقعٕ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول زرداری نے کہا کہ گھوٹکی کےعوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں. گھوٹکی والوں نے سیلیکٹڈ وزیراعظم کو یہ واضح پیغام دیا ہے کہ نہ کھپے نیا پاکستان نہ کھپے .

    ایڈز پھیلے، تھر میں بچے مریں،لیکن سندھ کے صوبائی وزیر بلاول کے بنے ذاتی خادم

    بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ آج عوام دشمن بجٹ، نیا پاکستان اور تبدیلی والوں کو شکست ہوئی ہے، سردار محمد بخش خان مہر کٹھ پتلیوں کے سامنے سر نہیں جھکائے گا، گھوٹکی کی نشست جو دھاندھلی کرکے جیتی گئی تھی عوام نے الیکشن کروا کر وہ پاکستان پیپلز پارٹی کو جتوائی ہے۔

    کیپٹن ر صفدر نے اپنی بیوی مریم نواز کا ہاتھ پکڑنا چاہا تو…..کیا ہوا؟ اہم خبر

    واضح رہے کہ گھوٹکی کے ضمنی انتخابات میں یپلزپارٹی کے امیدوار محمد بخش مہر نے89180ووٹز لے کر میدان مارلیا ہے۔آزاد امیدوار احمد علی مہر 72499 ووٹز لے کر دوسرے نمبر پر رہے .این اے 205 کی یہ نشست سابق وفاقی وزیر علی محمد مہر کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی .

    این اے 205 میں ضمنی انتخابات ،ماموں بھانجے میں کانٹے دار مقابلہ کی توقع

    این اے 205، سیاسی کارکنان میں تصادم، 4 افراد زخمی، حلیم عادل شیخ کا بڑا دعویٰ

    این اے 205 میں میں 3 لاکھ 60 ہزار8 سو 75 رجسٹرڈ ووٹ ہیں،حلقے میں دو سو نوے پولنگ اسٹیشنسز قائم کیے گئےتھے جن میں سے ایک سو پچیس کو انتہائی حساس جبکہ ایک سو پیسنٹھ کو حساس قرار دیا گیا تھا۔ تمام پولنگ اسٹیشنسز میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے تھے

  • حمزہ شہباز کے جسمانی ریمانڈ میں 10 روز کی توسیع

    حمزہ شہباز کے جسمانی ریمانڈ میں 10 روز کی توسیع

    احتساب عدالت میں حمزہ شہباز کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں میں کیس کی سماعت شروع ہو ئی، نیب نے عدالت میں حمزہ شہباز کے ریمانڈ میں 15 دن کی توسیع کی استدعا کی ہے جس پر عدالت نے جسمانی ریمانڈ میں دس دن کی توسیع کر دی ہے

    عمران خان کا دورہ امریکا کیسا رہا، وقت بتائے گا. حمزہ شہباز

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حمزہ شہباز کو نیب نے احتساب عدالت میں پیش کر دیا ہے، عدالت مین سماعت شروع ہو چکی ہے،نیب نےحمزہ شہباز کی فنانشل اسٹیٹمنٹس پیش کردیں ،نیب کی جانب سےحمزہ شہباز کے جسمانی ریمانڈ میں15دن توسیع کی استدعا کی گئی ہے،

    ٹھیکیدار کو فراڈ میں پکڑا تحریک انصاف نے اسکو ٹھیکہ دیا، شہباز شریف کا عدالت میں بیان

    تفتیشی افسر نے عدالت میں بتایا کہ حمزہ شہباز کے اکاؤنٹس اورآمدن کا 30جون 2006سے2007تک موازنہ کیا ہے،ملزم کے فنانشل اسٹیٹمنٹس کو اس کے بینک اکاؤنٹس کے ساتھ موازنہ کیا ہے .

    رمضان شوگرملزنیب انکوائری کیخلاف درخواست پر سماعت ،تفتیشی افسر طلب

    نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں کہا کہ دوران تفتیش 2 بے نامی کمپنیاں سامنے آئی ہیں،16 ملین کی ماڈل ٹاؤن کی جائیداد بیرون ملک سے بھجوائی گئی رقم سےخریدنےکاانکشاف ہوا، ملزم کے 2005 کےدوران 20ملین سے45ملین تک اثاثوں میں اضافے پرتفتیش کرنی ہے، دونوں کمپنیاں حمزہ شہبازکی بے نامی کمپنیاں ہیں ،حمزہ شہبازکےملازمین نثاراحمد،علی احمدخان،ندیم سعیداورمحمد طاہر کےنام پرکمپنیاں ہیں نثاراحمد وزیراعلیٰ ہاؤس میں کانٹریکٹ پرملازم بھی رہا ہے،دونوں کمپنیوں میں 5ارب روپےمنتقل ہوئے،

    یہ تشریح کہاں سے آئی کہ ملزم کو گرفتارکرنے سے پہلے بتایا جائے ،حمزہ شہباز کیس میں عدالت کے ریمارکس

    حمزہ شہباز کے وکیل نے کہا کہ حمزہ شہباز تمام رiکارڈ نیب کےحوالے کرچکے ہیں،حمزہ شہبازکے مزید جسمانی ریمانڈ کی ضرورت نہیں ہے

    عدالت نے سماعت کے بعد حمزہ شہباز کے ریمانڈ میں دس روز کی توسیع کر دی

  • عمران خان کا دورہ امریکا کیسا رہا، وقت بتائے گا. حمزہ شہباز

    عمران خان کا دورہ امریکا کیسا رہا، وقت بتائے گا. حمزہ شہباز

    پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کو عدالت میں پیش کر دیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حمزہ شہباز کو احتساب عدالت میں پیش کر دیا گیا، گزشتہ سماعت پر عدالت نے نیب کو حکم دیا تھا کہ آئندہ سماعت پر حمزہ شہباز کو عدالت میں پیش کیا جائے .

    ٹھیکیدار کو فراڈ میں پکڑا تحریک انصاف نے اسکو ٹھیکہ دیا، شہباز شریف کا عدالت میں بیان

    حمزہ شہباز نے عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کادورہ امریکا کامیاب رہا یا ناکام یہ وقت بتائےگا،لوگ موجودہ حکومت کوبددعائیں دے رہے ہیں،احتجاج ہرسیاسی جماعت کا حق ہے ،حکومت فاشزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے کارکنوں کو گرفتار کر رہی ہے،کل مہنگائی اورانتقامی کاروائیوں کے خلاف عوام بھرپوراحتجاج کریں گے،عوام موجودہ حکومت سے تنگ آچکی ہے،میڈیاپراتنی پابندیاں توڈکٹیٹرشپ میں بھی نہیں تھیں،

     

    رمضان شوگرملزنیب انکوائری کیخلاف درخواست پر سماعت ،تفتیشی افسر طلب

    واضح رہے کہ اسی کیس میں حمزہ شہباز کو نیب نے گرفتار کر رکھا ہے، نیب نے حمزہ شہباز کو لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد حمزہ شہباز کو گرفتار کیا تھا وہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں ہیں.

     

    ،اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتطامات کئے گئیے ہیں، احتساب عدالت کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے.

    یہ تشریح کہاں سے آئی کہ ملزم کو گرفتارکرنے سے پہلے بتایا جائے ،حمزہ شہباز کیس میں عدالت کے ریمارکس

  • رانا مشہور کا ای سی ایل میں نام، وزارت داخلہ نے عدالت میں رپورٹ جمع کروا دی

    رانا مشہور کا ای سی ایل میں نام، وزارت داخلہ نے عدالت میں رپورٹ جمع کروا دی

    لاہورہائی کورٹ میں مسلم لیگی رہنما رانا مشہود کے خلاف درخواست پرسماعت آج ہوگی ، وزارت داخلہ نے عدالت میں جواب جمع کروا دیا ہے

    رانا مشہود کے لئے ایک اور مشکل، گینز بک آف ورلڈ بک کا جعلی نمائندہ گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہورہائی کورٹ میں رانا مشہود کے خلاف درخواست پرسماعت آج ہوگی ،لاہورہائی کورٹ کےجسٹس علی باقرنجفی کی سربراہی میں 2رکنی بنچ آج سماعت کرے گا ،عدالت نے درخواست پر نیب حکام اور وزارت داخلہ سے جواب طلب کر رکھا ہے .

    رانا مشہور نیب پیشی کے بعد روانہ، نیب نے سوالنامہ اور اگلی تاریخ دیدی

    مسلم لیگ ن کے اہم رہنما امریکہ جانے کیلیے ائیر پورٹ پہبنچے تو ایف آئی اے نے روک دیا

    وینا ملک کے خلاف مسلم لیگ ن کہاں پہنچ گئی؟ بڑی خبر

    رانا مشہور کا نام ای سی ایل میں ڈالے جانے پر وزارت داخلہ نے عدالت میں رپورٹ جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا کہ ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث شہریوں کے نام اے کیٹیگری میں شامل کیے جاتے ہیں ،پاسپورٹ ایکٹ 1974 کی دفعہ 6 کی زد میں آنے والوں کے نام بی کیٹیگری میں شامل کیے جاتے ہیں ،پاسپورٹ اور ویزہ مینول کی زد میں آنے والوں کے نام بھی بی کیٹیگری میں شامل کیے جاتے ہیں شہریوں کے نام 5 سال یا اس سے بھی زائد عرصے کے لیے بلیک لسٹ میں شامل کیے جاتے ہیں نام دونوں کیٹیگریز میں شامل کرنے سے متعلق نظر ثانی کے لیے 2کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں 5سال سے زائد عرصے تک نام بلیک لسٹ میں شامل رکھنا متعلقہ محکمے کی سفارش سے مشروط ہے

    سابق ڈی جی سپورٹس پنجاب جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

    رانا مشہود چند دن قبل امریکا جا رہے تھے جب ایف آئی اے نے انہیں لاہور ائیر پورٹ سے امریکا جانے سے روک دیا ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ رانا مشہور کا نام ای سی ایل میں شامل ہے اس لئے روکا گیا.

  • پاک امریکا تعلقات خطے کے استحکام کے لئے انتہائی ضروری ہیں: آرمی چیف

    پاک امریکا تعلقات خطے کے استحکام کے لئے انتہائی ضروری ہیں: آرمی چیف

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجودہ کی سینٹیرلنزےگراہم اورجنرل ریٹائرڈ جیک کین سے ملاقات ہوئی ہے

    آرمی چیف کا پینٹا گون کا دورہ، بھر پور استقبال،گارڈ آف آنر پیش

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی امریکا میں سینٹیرلنزےگراہم اورجنرل ریٹائرڈ جیک کین سے ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی صورتحال اورافغان امن عمل پرتبادلہ خیال کیا گیا.

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق ملاقات میں پاک امریکادوطرفہ تعلقات پربھی بات چیت ہوئی، سینیٹرگراہم نےخطے کی بہترہوتی ہوئی صورت حال میں پاکستان کےکردارکوسراہا،

    بلاول نے عمران خان کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کر دیا، اہم ترین خبر

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان کی سلامتی کی صورتحال میں بہتری سےآگاہ کیا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک امریکا دوطرفہ تعلقات سےعلاقائی استحکام میں مددملےگی،پاک امریکا تعلقات خطے کے استحکام کے لئے انتہائی ضروری ہیں

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی، شاہ محمد قریشی

    واضح رہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان امریکہ کےد ورے پر گئے ہوئے تھے ، پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی ان کے ہمراہ تھے، آرمی چیف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے وقت بھی وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ تھے .

    واضح رہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران‌ خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے گزشتہ روز ملاقات کی ہے ،امریکی صدر ٹرمپ نے پاکستانی قوم اور وزیراعظم عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک عظیم ملک ہے، انھیں دورہ پاکستان کی دعوت دی گئی تو وہ اسے ضرور قبول کریں گے، پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ماضی کےمقابلے میں افغان مسئلےکےحل کیلیےامن معاہدےکےزیادہ قریب ہیں، امیدہےآنیوالے دنوں میں طالبان پرمذاکرات جاری رکھنے پرزوردینے کےقابل ہوں گے، ہم بھارت کے ساتھ بات چیت کیلیے تیار ہیں، افغان تنازع کا حل صرف طالبان سےامن معاہدہ ہے، امریکی صدر ٹرمپ کا یہ بھی کہنا تھاکہ وہ افغانستان میں اپنی فوج کی تعداد کم کر رہے ہیں، انہوں نے کہاکہ میری اور عمران خان کی نئی قیادت آئی ہے، پاکستان ماضی میں امریکہ کا احترام نہیں کرتا تھا لیکن اب ہماری کافی مدد کررہا ہے، بھارتی وزیر اعظم نےبھی مقبوضہ کشمیر کےتنازع کےحل کیلیے مجھ سے کہا ہے، امریکامسئلہ کشمیرپر پاک بھارت تعلقات بہترکرنے میں مدد کر سکتا ہے،

  • ٹھیکیدار کو فراڈ میں پکڑا تحریک انصاف نے اسکو ٹھیکہ دیا، شہباز شریف کا عدالت میں بیان

    ٹھیکیدار کو فراڈ میں پکڑا تحریک انصاف نے اسکو ٹھیکہ دیا، شہباز شریف کا عدالت میں بیان

    احتساب عدالت میں آشیانہ اقبال کیس کی سماعت شروع ہو چکی ہے، سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف عدالت میں پیش ہو چکے ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت میں آشیانہ ہاؤسنگ سکیم کیس کی سماعت شروع ہو چکی ہے شہباز شریف عدالت میں پیش ہو گئے. شہباز شریف نے عدالت میں بیان دیا کہ آشیانہ اقبال ہاؤسنگ کیس وقت کا ضیاع ہے، جن کوگرفتار کیا جا رہاہے وہ سب بے گناہ ہیں ،شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میری حکومت نے کانٹریکٹر کوفراڈ میں پکڑا،اس کانٹریکٹرکو پشاور میں بی آر ٹی کے ٹھیکے دے دیے گئے

     

    یہ تشریح کہاں سے آئی کہ ملزم کو گرفتارکرنے سے پہلے بتایا جائے ،حمزہ شہباز کیس میں عدالت کے ریمارکس

    گزشتہ سماعت پر نیب نے حمزہ شہباز کو عدالت میں پیش نہیں کیا تھا جس پر عدالت نے حکم دیا تھا کہ اگلی سماعت پر حمزہ شہباز کو عدالت میں پیش کیا جائے

    رمضان شوگرملزنیب انکوائری کیخلاف درخواست پر سماعت ،تفتیشی افسر طلب

    واضح رہے کہ اسی کیس میں حمزہ شہباز کو نیب نے گرفتار کر رکھا ہے، نیب نے حمزہ شہباز کو لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد حمزہ شہباز کو گرفتار کیا تھا وہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں ہیں.

     

    ،اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتطامات کئے گئیے ہیں، احتساب عدالت کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے.

  • وزیراعظم کا دورہ امریکا،  ہاؤس آف شریف کے ارمانوں پر اوس پڑ گئی، فردوس عاشق اعوان

    وزیراعظم کا دورہ امریکا، ہاؤس آف شریف کے ارمانوں پر اوس پڑ گئی، فردوس عاشق اعوان

    وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی دورہ امریکا کی کامیابیوں سے ہاؤس آف شریف کے ارمانوں پر اوس پڑ گئی۔شہباز شریف کا بیان کپتان کے خلاف حسد کا اظہار ہے۔امریکا میں پاکستانیوں کا تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ دیکھ کر برداشت نہیں ہوا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عمران خان کشمیریوں کے وکیل بن کر ابھرے۔تنازع کشمیر کے حل کی اہمیت کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا۔شہباز شریف کشمیر پر سیاست کرنے سے پہلے آنکھیں کھول کر سید علی گیلانی کا بیان پڑھ لیتے۔کشمیریوں کے قائد خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔

    وزیراعظم نے امریکا میں ایسا اعلان کیا کہ پی پی اور ن لیگ کے ہوش اڑ گئے

    ایک اور ٹویٹ میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کم ظرف سوچ کے ساتھ بسوں میں سفر کا طعنہ دینے کی بجائے عمران خان کی سادگی اور کفایت شعاری کی مثال سے سیکھتے؟شہباز صاحب! آپ سب سے بڑے شعبدہ باز ہیں جو لندن میں تو سڑکیں پیدل ناپتے ہیں لیکن پاکستان آتے ہی پروٹوکول کے نشے کا شکار ہو جاتے ہیں۔

    ایک اور ٹویٹ میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عمران خان سے عداوت اور بغض میں جتنا عوام کو گمراہ کرتے ہیں،ان کی محبت عمران خان کے لیے بڑھتی جاتی ہے۔ایرینا ون کے عوامی جوش وخروش،والہانہ استقبال اورصدر ٹرمپ کے ساتھ کامیاب ملاقات نے ان کی نیندیں اڑا دیں ہیں۔

    ایک اور ٹویٹ میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ شہباز شریف کا وزیراعظم کے دورہ امریکا کے حوالے سے بیان ان کی پست سوچ اور کرپٹ خصلت کا آئینہ دار ہے۔

    وزیراعظم عمران خان کا دورہ امریکا کامیاب ترین، پاکستان واپس روانہ

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے تین روزہ امریکا کا دورہ کیا جہاں انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت امریکی حکام،سرمایہ کاروں، تاجروں اور پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کی، وزیراعظم نے کیپیٹل ون ایرینا میں پاکستانی کمیونٹی کے اجتماع سے بھی خطاب کیا.

     

    امریکا کے ساتھ اب تعلقات کیسے ہوںگےِ؟ وزیراعظم نے پاکستان واپسی سے قبل اعلان کر دیا