Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • شہباز شریف کے لئے ایک اور مشکل، بلدیاتی اداروں کے آڈٹ کا فیصلہ

    شہباز شریف کے لئے ایک اور مشکل، بلدیاتی اداروں کے آڈٹ کا فیصلہ

    مسلم لیگ ن کے لئے ایک اور مشکل، حکومت نے بلدیاتی اداروں کا آڈٹ کروانے کا اعلان کر دیا

    پنجاب کا نیا بلدیاتی نظام ، الیکشن کمیشن نےا عتراضات لگا دئیے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے وزیر اطلاعات میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ بلدیاتی اداروں کا گزشتہ 10 برسوں کا جلد آڈٹ ہوگا، خادم اعلیٰ اوراُن کےحواریوں کی صحیح تصویرعوام کےسامنے لائیں گے .

    لوکل گورنمنٹ بل پنجاب اسمبلی سے منظور،مسلم لیگ ن ناکام

    میاں اسلم اقبال کا مزید کہنا تھا کہ لیگیوں کی لوٹ ماراوربندربانٹ عوام کے سامنے لائیں گے ،پنجاب میں بلدیاتی اداروں کوسیاسی مقاصد کیلیے استعمال کیا گیا ،لیگی حکومت نےشہری اداروں کامالیاتی ڈسپلن تباہ کردیا.

    پنجاب میں نیا بلدیاتی نظام، لاہور ہائیکورٹ نے بڑا حکم دے دیا

    واضح رہے کہ میاں اسلم وزیر تجارت تھے جنہیں چند روز قبل وزیراعظم عمران خان کے دورہ لاہور کے بعد صوبائی کابینہ میں تبدیلی کی گئی تھی، اور میاں اسلم کو وزارت اطلاعات کا اضافی چارج دیا گیا تھا.

    سزامعطل ہونےسے نااہل شخص الیکشن کیلیےاہل نہیں ہو سکتا،سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

  • امریکا واپسی پر وزیراعظم کا استقبال کون کون کریگا؟ اعلان ہو گیا

    امریکا واپسی پر وزیراعظم کا استقبال کون کون کریگا؟ اعلان ہو گیا

    وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ احتساب اورتبدیلی پرہی لوگوں نےتحریک انصاف کوووٹ دیا ،وزیراعظم کا وفاقی وزراء استقبال کریں گے.

    امریکا سے واپسی، اسلام آباد میں ہو گا وزیراعظم کا پرتپاک استقبال

     

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکاسے واپسی پروزیراعظم عمران خان کا ایئرپورٹ پراستقبال کیا جائے گا،وفاقی وزراء ایئرپورٹ پروزیراعظم کااستقبال کریں گے، ایوب خان کےبعد کسی بھی پاکستانی ہیڈآف اسٹیٹ کو وہ اہمیت نہ ملی جوعمران خان کوملی،امریکی صدرنے پاکستانی قوم اور وزیراعظم کوعظیم قراردیا،وزیراعظم نے واشنگٹن میں تاریخی جلسہ کیا،مودی نے بھی اسی جگہ جلسہ کیا تھا،عمران خان کاجلسہ مودی کےمقابلےمیں بڑا تھا،22 ہزارسےزائد افرادنےواشنگٹن جلسے میں شرکت کی،

    پاک امریکا تعلقات خطے کے استحکام کے لئے انتہائی ضروری ہیں: آرمی چیف

    وفاقی وزیر ہوا بازی کا مزید کہنا تھا کہ پہلی مرتبہ سابق صدراورسابق وزیراعظم گرفتار ہوئے ،احتساب اورتبدیلی پرہی لوگوں نےتحریک انصاف کوووٹ دیا، کشمیر کےمسئلے کواس طرح ماضی میں کبھی نہیں اٹھایا گیا،انہوں نے مزید کہا کہ دونوں جماعتوں سے بہت لوگ چیئرمین سینیٹ پرعدم اعتماد کےحق میں نہیں،بہت سارےممبران عدم اعتماد تحریک کوسپورٹ نہیں کریں گے،زرداری کا بیان آگیا ہےکہ نہ چیئرمین بنانے میں کردارتھانہ ہٹانےمیں،

    آرمی چیف کا پینٹا گون کا دورہ، بھر پور استقبال،گارڈ آف آنر پیش

    غلام سرور خان کا مزید کہنا تھا کہ ابھی سول ایوی ایشن وزارت کےپاس باضابطہ جگہ نہیں،نئےسیکرٹریٹ میں جگہ دی گئی ہے،جلد نئی جگہ پرکام شروع کریں گے،5 سال میں جہازوں کی تعدادبڑھا کر31 سے45 کردیں گے،

    بلاول نے عمران خان کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کر دیا، اہم ترین خبر

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان تین روزہ دورے پر امریکا گئے تھے جہاں انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائیٹ ہاوس مین ملاقات کی، عمران خان نے امریکا میں پاکستانی سفارتخانے میں قیام کیا، وزیراعظم نے امریکا میں سرمایہ داروں، پارٹی رہنماوں و کارکنان سے بھی ملاقات کی، وزیراعظم عمران خان نے پاکستانی کمیونٹی سے بھی خطاب کیا، عمران خان کا امریکا پہنچنے پر بھر پور استقبال کیا گیا تھا، پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ تھے، اب وزیراعظم پاکستان واپسی کے لئے امریکہ سے روانہ ہو چکے ہیں، وزیراعظم رات ڈیڑھ بجے اسلام آباد پہنچیں گے جہاں ان کا بھر پور استقبال کیا جائے گا

  • مریم نواز حاضر ہو، نیب نے ایک بار پھر بلا لیا

    مریم نواز حاضر ہو، نیب نے ایک بار پھر بلا لیا

    نیب نے غیر قانونی اثاثوں کے کیس میں مریم نواز، حسن نواز ،حسین نواز کو طلب کر لیا

    فیصل آباد میں مریم نواز کا ناکام ترین شو، مریم لیگی رہنماؤں پر برہم

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق نیب نے آمد ن سے زائد اثاثہ جات کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز، بیٹوں حسن اور حسین نواز کو طلب کر لیا ہے، نیب نے غیر قانونی اثاثوں کے کیس میں تینوں کو 31 جولائی کو نیب میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے.

    کیپٹن ر صفدر نے اپنی بیوی مریم نواز کا ہاتھ پکڑنا چاہا تو…..کیا ہوا؟ اہم خبر

    مریم صفدراور اس کے شوہر پر مقدمہ درج

    نیب میں شریف خاندادن کے آمدن سے زائد اثاثہ جات کی تحقیقات چل رہی ہیں، نیب نے حمزہ شہباز کو گرفتار کر رکھا ہے، آج عدالت نے حمزہ شہباز کے جسمانی ریمانڈ میں‌ توسیع کی ہے،.

    کالا جوڑا پا ساڈی فرمائش تے، مریم نواز نے کالا جوڑا کس کی فرمائش پر پہنا؟

    نیب نے شریف برادران کے بھتیجے عباس شریف کے بیٹے یوسف عباس کو بھی طلب کیا تھا، اب نیب نے ایک بار پھر مریم نواز کو 31 جولائی کو طلب کیا ہے. نیب نے اب حسن نواز اورحسین نواز کو بھی طلب کیا ہے.

    :نیب نےعباس شریف کےبیٹےعبدالعریز کوبھی طلب کیا ہے.

     

    دوسری جانب حکومت نے بغیر اجازت ریلی نکالنے پر مریم نواز کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا ہے، فیصل آباد کے چار تھانوں میں مریم نواز، رانا ثنا ء اللہ کی اہلیہ اور داماد شہریار سمیت دیگر رہنماؤں اور کارکنوں کو نامزد کیا گیا ہے، مقدمات تھانہ سرگودھا روڈ، نشاط آباد، فیکڑی ایریا، سمن آباد، ریل بازار اور سول لائن میں درج کیے گئے جن میں روڈ بلاک کرنا، سرکاری احکامات نہ ماننا، غیر قانونی جلسہ اور انتشار پھیلانے سمیت مختلف دفعات شامل کی گئی ہیں۔

  • چودھری پرویز الہیٰ سے کورین پارلیمانی وفد کی ملاقات

    چودھری پرویز الہیٰ سے کورین پارلیمانی وفد کی ملاقات

    سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ سے کوریا کے پارلیمانی وفد نے ملاقات کی ہے

    مسلم لیگ ق نے بھی وزیراعظم سے ایک اور وزارت مانگ لی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ سے کوریا کے پارلیمانی وفد نے ملاقات کی ہے، کورین وفد کو پنجاب اسمبلی کی تاریخ اور ورکنگ سے متعلق تفصیل سے آگاہ کیا، اسپیکر پنجاب اسمبلی سے ملاقات کرنے والوں میں جنوبی کوریا کے سفیر سنگ کی کواک کے علاوہ قومی اسمبلی کے ارکان محترمہ بی سُک چُو،وون چن چنگ اور دیگرسفارت کار شامل تھے .

    قطری خط کے بعد قطری ڈیل، کتنے ارب ڈالر کے عوض رہا ہو گا نواز شریف؟ اہم خبر

    اس موقع پر سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور کوریا کے درمیان شعبوں میں بہترین دوستانہ اور تاریخی تعلقات ہیں، جن سے دونوں ممالک کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔

    لوکل گورنمنٹ بل پنجاب اسمبلی سے منظور،مسلم لیگ ن ناکام

    چودھری پرویز الہیٰ جو مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما اور حکومت کے اتحادی ہیں نے کورین پارلیمانی وفد سے ملاقات میں کہا کہ تجارت، سرمایہ کاری، آئی ٹی، زراعت، توانائی و دیگر شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانادونوں ملکوں کے لیے فائدہ مند ہو گا، کیونکہ وزیر اعظم عمران خان سرمایہ کاری کے لیے سازگار اور پرامن ماحول اور ترقیاتی حکمت عملی پر زور دیتے ہیں۔

    واضح رہے کہ کورین پارلیمانی وفد پاکستان کے دورے پر ہے، وفد نے سپیکر قومی اسمبلی سے بھی ملاقات کی تھی ،اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرکا کہنا تھا کہ زراعت کے شعبے کو ترقی دینے کے لیے کوریا کے ساتھ تعاون میں وسعت دی جائے گی، کوریا اور پاکستان کے مابین ایگریکلچر کے شعبوں میں باہمی مطابقت کی بدولت ہم ایک دورسرے کے تجربات سے مستفید ہو سکتے ہیں، کور یا میں مقیم پاکستان کوریا کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں،کوریا میں موجود پاکستانی ورکرز کوہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں.

  • جعلی اکاؤنٹ کیس میں نیب کو ملی بڑی کامیابی، ملزمان پلی بارگین کرنے کو تیار

    جعلی اکاؤنٹ کیس میں نیب کو ملی بڑی کامیابی، ملزمان پلی بارگین کرنے کو تیار

    جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار ملزمان نے نیب کو پلی بارگین کے لئے درخواست دے دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار ملزمان پیسے دینے کے لئے راضی ہو گئے انہوں نے پلی بارگین کے لئے درخواست دے دی، احتساب عدالت نے درخواستوں پر کاروائی کا حکم دے دیا ہے، جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار تین ملزمان خورشید انور جمالی ، سید عارف علی اور سید آصف محمود کو نیب نے احتساب عدالت پیش کیا ،ان کا جسمانی ریمانڈ آج ختم ہوا تھا

    احتساب عدالت میں دوران سماعت وکیل کا کہنا تھا کہ تینوں ملزمان نیب کو رقم دینے کے لئے تیار ہیں وہ لوٹی ہوئی رقم واپس کرنا چاہتے ہیں ،انہوں نے پلی بارگین کے لئے نیب کو درخواست دے دی ہے. احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے استفسار پر نیب نے بتایا کہ ملزموں کی درخواستوں پرعمل ہو رہا ہے، درخواستیں منظوری کے لئے ہیڈ کوارٹر بھجوائی گئی ہیں.

    عدالت نے ملزمان کے ریمانڈ میں 31 جولائی تک توسیع کر دی .

    بعد ازاں عدالت نے تینوں ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 31 جولائی تک توسیع کرتے ہوئے کہا کہ یہ آخری مرتبہ جسمانی ریمانڈ ہے اگلی بار ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجا جائے گا.

    ملزمان پر سندھ نوری آباد پاور کمپنی اور سندھ ٹرانسمشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کے منصوبوں میں میسرز ٹیکنومین کائنیٹک پرائیویٹ لمیٹڈاور دیگر من پسند کمپنیوں کو نوازنے کا الزام ہے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر میسرز ٹیکنومین کائنیٹک پرائیویٹ لمیٹڈ سید آصف محمود نے نوری آباد پاور کمپنی کے ڈائریکٹر اور کنسلٹنٹ خورشید انور جمالی اور نوری آباد پاور کمپنی کے ڈائریکٹرسید عارف علی سے ملی بھگت کر کے خورد برد اور منی لانڈرنگ کی جس سے قومی خزانہ کو 16ملین ڈالر کا نقصان پہنچا

    واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری بھی جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار ہیں، عدالت سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر انہیں گرفتار کیا گیا تھا، وہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے ہیں، زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کوبھی نیب نے گرفتار کر رکھا ہے.

  • لاہور کی ضلع کچہری میں فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، ملزم گرفتار

    لاہور کی ضلع کچہری میں فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، ملزم گرفتار

    لاہور کے علاقے ضلع کچہری میں ملزم کو قتل کرنے والے کو پولیس نے گرفتار کر لیا.

    لاہور ائیر پورٹ پر فائرنگ، اسلحہ کیسے پہنچا، ملزم نے کیا انکشاف

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور کی ضلع کچہری میں پیشی کے لئے لائے جانے والے ملزم پر اچانک فائر کھول دیا گیا جس سے کچہری میں بھگدڑ مچ گئی تا ہم پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا، فائرنگ سے قیدی جاں بحق ہو گیا

    لاہور ائیرپورٹ پر فائرنگ، دو افراد بحق، خوف و ہراس

    پولیس کے مطابق لاہور ضلع کچہری میں جاں بحق شخص کی شناخت ندیم راشد کے نام سے ہوئی ہے، جاں بحق شخص ندیم راشد لاہور کی مدینہ کالونی کا رہائشی تھا ،ندیم راشدکودفعہ 324کےتحت اقدام قتل کےالزام میں پیش کیا گیا تھا ،ملزم ندیم راشد کی ہلاکت سرپرگولی لگنے کی وجہ سےہوئی،ہلاک ملزم ندیم راشد کچہری سے واپس کوکوٹ لکھ پت جیل لے جایاجا رہا تھا ،ملزم ندیم راشد کے خلاف تھانہ چوہنگ لاہورمیں اقدام قتل کا مقدمہ درج تھا .

    لاہور، انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر سے 10 مسلح افراد گرفتار

    پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے ملزم علی حیدر کو گرفتار کر کے تھانہ منتقل کر دیا گیا.

    ڈی آئی جی آپریشنزلاہوراشفاق خان نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا ان کا کہنا تھا کہ ملزم سےفائرنگ میں استعمال کیاجانے والااسلحہ بھی برآمدکرلیا گیا ہے،ملزم علی حیدرکےبھائی اعجازکوندیم نے2016ءمیں فائرنگ کرکے زخمی کیاتھا،مزیدتفتیش جاری ہے،واقعہ کےتمام پہلوؤں کا جائزہ لیاجارہا ہے،

    لاہورائیر پورٹ پربرآمد سنائپرگن کی گولیاں کس ملک سے لائی گئیں؟ جان کر ہوں‌ حیران

    واضح رہے کہ چند روز قبل لاہورائیر پورٹ پر بھی فائرنگ کا واقعہ ہوا تھا جہاں دیرینہ دشمنی پر دو افراد کو قتل کر دیا گیا تھا،

     

  • اسلام آباد پولیس کی کاروائی، کروڑوں روپے مالیت کی آئس برآمد، چار گرفتار

    اسلام آباد پولیس کی کاروائی، کروڑوں روپے مالیت کی آئس برآمد، چار گرفتار

    اسلام آباد پولیس نے سعودی عرب بھجوائی جانے والی کروڑوں روپے مالیت کی‌ آئس پکڑ لی

    آج تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ آئس ہیروئن کہاں بن رہی ہے، منشیات کیس میں عدالت کے ریمارکس

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کے علاقے تھانہ گولڑہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی آئس بر آمد کی ہے، پولیس نے 4 ملزمان کو بھجی گرفتار کیا ہے.

    گولڑہ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کا تعلق میانوالی، خوشاب، مردان اور حافظ آباد سے ہے، ملزمان یہ آئس سعودی عرب بھجوانا چاہتے تھے .

    واضح رہے کہ چند روز قبل بھارت بھجوائی جانے والی آئس بھی برآمد کر لی گئی تھی جسے ٹرین میں چھپایا گیا تھا ،ا س سے قبل 24 مئی کو اسلام آباد ایئرپورٹ پراینٹی نارکوٹکس فورس نے مسافر کے قبضے سے1 کلو سے زائد آئس ہیروئن برآمد کی تھی .

    آئس کے نام سے مشہور ذرہ نما نشہ آور پاؤڈر کچھ عرصے سے پاکستان کے تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلبہ میں خوفناک حد تک پھیلتا جارہا ہے۔ کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت ملک کے بڑے شہروں میں آئس نے خطرے کی گھنٹی تو بجادی ہے مگر متعقلہ اداروں کو اس آفت پر قابو پانے میں کافی مشکلات پیش آرہی ہیں۔

    چین نے رواں برس ماہ فروری میں آئس کے سمگلر کو پھانیسی دی ہے، کیمونسٹ پارٹی سے تعلق رکھنے والے ایک بڑے منشیات فروش کو پھانسی دی گئی جو آئس کا کاروبار کرتا تھا کائے ڈانگجیا کو 2016 میں منشیات کی تیاری ، سمگلنگ اور مجرموں کو تحفظ دینے کے الزام پر موت کی سزا سنائی گئی تھی۔

    پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ حکومت نے اس نشے کی روک تھام کے لیے منشیات کے کنٹرول سے متعلق 1997 کے ایکٹ میں ترمیم کی تجویز دی ہے۔ اس ترمیم میں آئس کے کاروبار پر7 سال قید اور 5 لاکھ جرمانے کی سزا تجویز کی گئی ہے۔

  • پاکستان نیوی کا بلوچستان میں شاندار تعلیمی کیمپس کا افتتاح

    پاکستان نیوی کا بلوچستان میں شاندار تعلیمی کیمپس کا افتتاح

    پاکستان نیوی نے تعلیم کے فروغ کے لئے بلوچستان میں اہم قدم اٹھا لیا

    پاکستان نیوی کے صف اول کے جنگی جہاز کا دورہ سعودی عرب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نیوی نے گوادر میں بحریہ ماڈل کالج کے نئے کیمپس کا افتتاح کر دیا ہے، پاکستان نیوی کے ترجمان کے مطابق کمانڈرکوسٹ وائس ایڈمرل محمد فیاض جیلانی نے بحریہ ماڈل کالج کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں مسلح افواج کے افسران اور مقامی عمائدین نے بھی شرکت کی۔

    پی این ایس خیبرکا بحرین کی بندرگاہ کا دورہ

    پاک بحریہ، ریئرایڈمرل احمد سعید کی وائس ایڈمرل کےعہدے پرترقی

    افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈر کوسٹ وائس ایڈمرل محمد فیاض جیلانی نے کہا کہ قوم و ملک کی ترقی و خوشحالی میں تعلیم کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔ پاک بحریہ ساحلی علاقوں کی ترقی اورساحلی مکینوں کا معیار زندگی بلند کرنے میں ہمیشہ کوشاں رہی ہے۔

    سمندروں کا عالمی دن، پاکستان نیوی نے اہم پیغام جاری کر دیا

    پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان نیوی نے بحریہ ماڈل اسکول کا آغاز کچھ سال قبل 7 اساتذہ اور 35 بچوں کے ساتھ کیاتھا۔ آج یہ ایک عمارت اور ادارے میں تبدیل ہوگئی ہے۔کالج کا یہ کیمپس جدید ترین تعلیمی سہولیات سے لیس ہے جس میں 523 طلبا اور طالبات زیرتعلیم ہیں .

    واضح رہے کہ پاکستان نیوی بلوچستان میں تعلیم و صحت سیکٹر میں کام کر رہی ہے، پاکستان نیوی نے بلوچستان کے علاقے میں ہسپتال بھی قائم کر رکھے ہیں ،نیوی کا کیڈٹ کالج بھی بلوچستان میں ہے، اب بحریہ کالج کے ایک اور کیمپس کا افتتاح کیا گیا ہے.

  • وزیراعظم عمران خان کا چین کے سابق وزیراعظم کی وفات پر افسوس کا اظہار

    وزیراعظم عمران خان کا چین کے سابق وزیراعظم کی وفات پر افسوس کا اظہار

    پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے چین کی سابق وزیراعظم کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے چین کے وزیراعظم لی پنگ کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہ لی پنگ پاکستان کے حقیقی دوست تھے، پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے اس حوالہ سے بیان جاری کیا ہے جس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ لی پنگ کو پاکستان اور چین کے درمیان دوستی اور تعلقات کے فروغ کے لئے بے مثال خدمات پر یاد رکھا جائے گا۔ وہ پاکستان کے حقیقی دوست تھے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ آنجہانی لی پنگ نے چین کی ترقی اورخوشحالی اور خطے میں امن کے لئے عظیم کردار ادا کیا۔

    واضح رہے کہ چین کے سابق وزیر اعظم لی پنگ ایک روز قبل بیجنگ میں انتقال کر گئے تھے، ان کی عمر 94 برس تھی .۔لی پنگ نیشنل پیپلز کانگریس کی سٹینڈ نگ کمیٹی کے چیئر مین بھی رہے ۔ چین کے سابق وزیراعظم طویل عرصے سے بیمار تھے۔ لی پینگ انیس سو ستاسی سے انیس اٹھانوے تک چین کے وزیراعظم رہے۔لی پینگ کو انیس سو ستاسی میں بیجنگ کے تیان من اسکوائر پر جمہوریت نواز مظاہرین کے خلاف خونریز کارروائی کی وجہ سے بھی یاد کیا جاتا ہے .

  • ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی واقعات کا رحمان ملک نے لیا نوٹس

    ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی واقعات کا رحمان ملک نے لیا نوٹس

    چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ رحمان ملک نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی

    باغٰی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ رحمان ملک نے کے پی حکومت سے ڈی آئی خان میں گزشتہ 6ماہ میں دہشت گردی واقعات کی تفصیلات طلب کی ہیں، رحمان ملک نے کہا ہے کہ ہوم سیکریٹری اور آئی جی پولیس دہشت گردی واقعات پر کمیٹی کو رپورٹ اور بریفنگ دیں .

    رحمان ملک نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ 6ماہ میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والوں کی تفصیلات کمیٹی کو فراہم کی جائیں ،فائرنگ اور دھماکےمیں پولیس اہلکاروں و شہریوں کی شہادتوں پر نہایت افسوس ہے،رواں سال ڈی آئی خان میں دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کے کئی واقعات رونما ہوئے .

    رحمان ملک نے مزید کہا کہ دہشت گردی واقعات میں اضافے کی وجوہات سیکورٹی میں کوتاہی ہو سکتی ہے، ڈیرہ اسماعیل خان دہشت گردوں کےلیےآسان ٹارگٹ بن چکا ہے،حکومت ڈی آئی خان میں دہشت گردتنظیموں کی معلومات فراہم کرے،

    واضح رہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں دو روز قبل خود کش دھماکا ہوا ہے جس میں کئی قیمتیں جانیں ضائع ہوئیں، خود کش حملہ ڈی آئی خان کی مقامی ہسپتال میں ہوا تھا،مبینہ طور پر ایک خاتون خود کش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔دھماکے کے باعث تین افراد شہید جبکہ بچوں سمیت سات افراد زخمی ہو گئے