Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے دو بے گناہ کشمیریوں کو شہید کر دیا

    مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے دو بے گناہ کشمیریوں کو شہید کر دیا

    مقبوضہ کشمیر کے علاقے شوپیاں میں بھارتی فوج نے دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے شوپیاں کے علاقہ امام صاحب کے گاوں آڑکھار میں سرچ آپریشن کےد وران دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا اور الزام لگایا کہ دونوں عسکریت پسند تھے. حکام نے اس کے بعد علاقہ بھر میں انٹرنیٹ سروس معطل کر دی . واقعہ میں ایک بھارتی فوج کا اہلکار زخمی بھی ہوا ہے. بے گناہ کشمیریوں کو شہید کرنے کی خبر ملنے پر کشمیری اپنے گھروں‌سے باہر نکل آئے اور بھارت سرکار کے خلاف بھرپور احتجاج کیا ،کشمیری نوجوانوں نے بھارتی فوج پر پتھراو کیا، فوج نے آنسو گیس کے شیل پھینکے .

  • پاکستان میں معاشی استحکام کیسے آئے گا، شاہ محمود قریشی بول پڑے

    پاکستان میں معاشی استحکام کیسے آئے گا، شاہ محمود قریشی بول پڑے

    پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزارت خارجہ سفارتی سطح پر بھی معیشت کی بہتری کیلیے اقدامات کررہی ہے .

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ گزشتہ کچھ عرصے سے بھارت کشیدگی کو ہوا دے رہاہے ،کرتار پور بارڈر کھولنا پاکستان کی طرف سے مثبت اقدام ہے، انہوں نے کہا کہ تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ،غیر ملکی سرمایہ کاری سے معاشی استحکام آئے گا،سعودی عرب ، ایران اور دیگر ملکوں کیساتھ ملکر معیشت کی بہتری کے اقدامات کیے ،پاکستان میں چینی سرمایہ کاری میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے. انہوں نے کہا کہ ملائیشیا کےوزیراعظم نے حالیہ دورے میں کئی شعبوں میں دلچسپی کا اظہار کیا نئی حکومت کے پہلے 9 ماہ میں مختلف شعبوں میں واضح بہتری آئی ہے خطے میں ترقی سے روزگار کے مواقعوں میں اضافہ اور ترسیلات بڑھیں گی،

  • مسئلہ بیماری نہیں کچھ اور ہے: صمصام بخاری

    مسئلہ بیماری نہیں کچھ اور ہے: صمصام بخاری

    پنجاب کے صوبائی وزیر اطلاعات صمصام بخاری نے کہا ہے کہ سابقہ حکمرانوں کی حقیقت کھل کر سامنے آ رہ ہے، مسئلہ بیماری نہیں کچھ اور ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صمصام بخاری نے کہا کہ منی لانڈرنگ کے مقدمات اپنے انجام کو پہنچنے والے ہیں، شہبا زشریف کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سے علیحدگی معنی خیز ہے،عہدوں سے دستبرداری سوالیہ نشان چھوڑ رہی ہے،انہوں نے کہا کہ شہبا زشریف کی ترجیح واپسی نہیں کچھ اور ہے

    واضح رہے کہ شہباز شریف نے پی اے سی کی چیئرمین شپ چھوڑ دی اور ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی نے رانا تنویر کو پی اے سی کا چیئرمین بنانے کا فیصلہ کیا ہے

  • لاہور میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آ گیا

    لاہور میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آ گیا

    صوبائی دارالحکومت لاہور میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آ گیا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آ‌گیا محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ داتا گنج بخش ٹاون میں تیرہ ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، متاثرہ بچی کی پولیو ویکسیشنین کی ہسٹری نہیں تھی. صوبائی دارالحکومت لاہور میں گزشتہ تین ماہ میں پولیو کے تین کیس آئے ہیں ۔اس سے قبل لاہور کے علاقے سبزہ زار کے رہائشی دس سالہ مبشر میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی. اس بچے کے خون کے ںمونے دو اپریل کو نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد ٹیست کے لئے بھجوائے گئے تھے جہاں این آئی ایچ نے بچے کے خون میں پولیو وائرس کی تصدیق کی ۔ انسداد پولیو پروگرام کے مطابق رواں سال پنجاب میں پولیو کا یہ تیسرا کیس سامنے آیا ہے ہے جبکہ دوہزار انیس میں ملک بھر میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد دس ہوگئی ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان کے مختلف علاقوں میں پولیو ویکسین بچوں کو پلانے والی ٹیموں کو مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور کچھ علاقوں میں پولیو ٹیموں پر حملے بھی کئے گئے ہیں

  • نواز شریف کی درخواست ضمانت ،سماعت آج ہو گی

    نواز شریف کی درخواست ضمانت ،سماعت آج ہو گی

    سابق وزیر اعظم نواز شریف کی درخواست ضمانت پر آج سپریم کورٹ میں سماعت ہو گی’

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نواز شریف کی درخواست ضمانت پر سماعت چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینج کرے گا، سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم کی چھ ہفتوں کے لئے طبی بنیادوں پر ضمانت منظور کی ہوئی ہے جو 7 مئی کو ختم ہو رہی ہے. سابق وزیر اعظم نوازشریف نے عبوری ضمانت کے فیصلے پر نظرثانی کے لئے درخواست دی ہوئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ علاج کے لئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے،

    واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے نواز شریف کی طبی بنیادوں پر 6 ہفتے کے لئے ضمانت منظور کی تھی۔ عدالت نے اپنے مختصر فیصلے میں کہا تھا کی نواز شریف پاکستان نہیں چھوڑ سکے، وہ 6 ہفتے میں اپنی مرضی کا علاج کرا سکیں گے، نواز شریف 6 ہفتے بعد سرنڈر کریں گے، سرنڈر نہ کرنے پر گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔ 8 ستمبر 2017 کو نواز شریف اور ان کے بچوں کیخلاف العزیزیہ، فلیگ شپ، ایون فیلڈ ریفرنسز دائر ہوئے، 19 اکتوبر 2017 کو العزیزیہ اور 20 اکتوبر کو فلیگ شپ ریفرنس میں نواز شریف پر فرد جرم عائد ہوئی۔ ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کو 10، مریم نواز کو 7، محمد صفدر کو ایک سال قید کی سزا ہوئی۔ ستمبر 2018 کو ایون فیلڈ ریفرنس میں تینوں کی سزاؤں کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے معطل کر دیا تھا۔ 24 دسمبر 2018 کو العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کو 7 سال قید کی سزا ہوئی، عدالت نے فلیگ شپ ریفرنس میں نواز شریف کو بری کیا تھا۔

  • اللہ کو جوابدہ ہوں،کسی کو این آر او نہیں ملے گا، وزیر اعظم کا دو ٹوک اعلان

    اللہ کو جوابدہ ہوں،کسی کو این آر او نہیں ملے گا، وزیر اعظم کا دو ٹوک اعلان

    وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نئےپاکستان میں سب کیلیےایک قانون لے کرآرہےہیں قومیں تباہ ہوجاتی ہےجب طاقتور کیلیے ایک اور کمزور کیلیےدوسرا قانون ہو

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے 23ویں یوم تاسیس کےحوالے سے کنونشن اسلام آباد میں‌ہوا جس میں وزیراعظم عمران خان نے خصوصی طور پر شرکت کی. تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا، وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے تلاوت کی. تلاوت کے بعد پندرہ منٹ کی ڈاکو منٹری دکھائی گئی . معروف گلوکار عطااللہ عیسیٰ خیلوی ویل چیئرپرکنونشن سینٹرآئے تو وزیر اعظم عمران خان انہیں ملنے گئے اس موقع پر عطاء اللہ خان عیسی خیلوی نے وزیر اعظم عمران خان کے ہاتھوں کو بوسہ دیا.تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل ارشد داد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف آج23سال کی ہوگئی ہے،تحریک انصاف کوروایتی سیاسی جماعت نہیں بننےدیں گے ،تحریک انصاف کےنئےآئین کی منظوری کی قرارداد پیش کی جائےگی

    وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اسحاق ڈار بھی علاج کرنےکے بہانے باہر اور بچے بھی باہر ہیں ،ایساکوئی اسپتال بنایا ہوتا توآج نوازشریف کوعلاج کیلیےباہرنہ جانا پڑتا ،جیل میں اوربھی قیدی ہیں جن کاعلاج یہاں نہیں ہوسکتا کیا ان کو باہر جانے کا حق نہیں .وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ انکومشرف نےاین آراودیا جس سےملک کا قرضہ6ہزارارب سے30ہزارارب تک پہنچا ،اللہ کوجوابدہ ہوں انکوکسی صورت این آراونہیں دےسکتے ،انکی کرپشن کی تفصیل ہمارے سامنے آرہی ہے اس لیے انکوحکومت گرانےکی جلدی ہے،

  • عثمان بزدار شہباز شریف سے اچھا وزیر اعلیٰ ہو گا،عمران خان

    عثمان بزدار شہباز شریف سے اچھا وزیر اعلیٰ ہو گا،عمران خان

    وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عثمان بزدار شہباز شریف سے بھی اچھا وزیر اعلیٰ ثابت ہو گا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لو گ کہتے تھے کہ پنجاب کا وزیرا علیٰ شہباز شریف سب سے بہترین وزیر اعلیٰ تھا اس کے علاوہ کوئی کام نہیں کر سکتا تھا،.ہم نے عثمان بزدار کو وزیرا علی بنایا عثمان بزدار پنجاب کی تاریخ کے سب سے زبردست وزیر اعلیٰ ثابت ہوں گے.

    وزیراعظم عمران خان کے عثمان بزدار کے بارے بیان کے بعد ان کی تبدیلی کی تمام افواہیں دم توڑ گئیں ،وفاقی وزراء کی تبدیلی کے بعد پنجاب میں وزیر اعلیٰ کی تبدیلی کی بہت افواہیں گردش کر رہی تھیں جو سب اب ختم ہو گئیں

  • بلاول بھٹو صاحب ، غلطی ہوجاتی ہے کبھی کبھی ، وزیراعظم عمران خان

    بلاول بھٹو صاحب ، غلطی ہوجاتی ہے کبھی کبھی ، وزیراعظم عمران خان

    بلاول بھٹو صاحب ، غلطی ہوجاتی ہے کبھی کبھی ، وزیراعظم عمران خان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد میں یوم تاسیس کے پروگرام سے خطاب میں بلاول زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو صاحب غلطی ہو جاتی ہے کبھی کبھی

    واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے وزیر ستان جلسہ میں بلاول کو صاحبہ کہا تھا تو پیپلزپارٹی نے بھر پور احتجاج کیا تھا اور مطالبہ کیا تھا کہ وزیر اعظم ایوان میں آ کر معافی مانگیں

  • تحریک انصاف کسی جنرل کے ذریعے حکومت میں نہیں آئی، عمران خان

    تحریک انصاف کسی جنرل کے ذریعے حکومت میں نہیں آئی، عمران خان

    وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کسی شاٹ کٹ سے حکومت میں نہیں آئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یوم تاسیس کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ تحریک انصاف واحد سیاسی جماعت ہے جو جدوجہد سے یہاں تک پہنچی ہے .ہم جنرل جیلانی کےذریعےحکومت میں نہیں آئے،تحریک انصاف ہی ملک کوبحران سےنکالےگی ، وزیر اعظم نے مزید کہا کہ دو جماعتوں نے ملک کا قرضہ 6 ہزار ارب سے 30 ہزار ارب پر پہنچایا ،انیس ارب کا خسارہ ہماری حکومت کو ملا، روپے کی قیمت جب کم ہوتی ہے تو مہنگائی زیادہ ہوتی ہے

  • نوجوان نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کا مطالعہ کریں، وزیر اعظم عمران خان

    نوجوان نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کا مطالعہ کریں، وزیر اعظم عمران خان

    وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مدینہ کی ریاست ایک جدید ریاست تھی، وہ ہمارے لیے ایک نمونہ تھی میں چاہتا ہوں تمام نوجوان ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کا مطالعہ کریں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے 23ویں یوم تاسیس کےحوالے سے کنونشن اسلام آباد میں‌ہوا جس میں وزیراعظم عمران خان نے خصوصی طور پر شرکت کی. تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا، وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے تلاوت کی. تلاوت کے بعد پندرہ منٹ کی ڈاکو منٹری دکھائی گئی . معروف گلوکار عطااللہ عیسیٰ خیلوی ویل چیئرپرکنونشن سینٹرآئے تو وزیر اعظم عمران خان انہیں ملنے گئے اس موقع پر عطاء اللہ خان عیسی خیلوی نے وزیر اعظم عمران خان کے ہاتھوں کو بوسہ دیا.تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل ارشد داد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف آج23سال کی ہوگئی ہے،تحریک انصاف کوروایتی سیاسی جماعت نہیں بننےدیں گے ،تحریک انصاف کےنئےآئین کی منظوری کی قرارداد پیش کی جائےگی

    وزیر اعظم عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اچھے اور برے وقت آتے رہتے ہیں لوگ پارٹی چھوڑ جاتے ہیں اللہ نےمجھےسیاست میں آنےسےپہلےسب کچھ دےدیاہواتھا.سیاست میں آنے کامقصد نام ، دولت یا عزت نہیں ،وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ اللہ انسان کو جتنا نوازتا ہے اُتنی اُس پر ذمہ داریاں بھی ڈالتا ہے جو لوگ حکومت میں آئے انہوں نے عوام کی بجائے اپنا سوچنا شروع کر دیا ،جب ایک حکمران چوری کرتا ہے تو ملک کا ستیا ناس کر دیتا ہے. وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ ایماندار وزیر اعظم اپنا نہیں ملک کا سوچتا ہے .وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ ہمارے نوجوان نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کا مطالعہ کریں، یونیورسٹی سوہاوہ کے قریب بنائی جا رہی ہے جو نبی اکرم صلی اللی علی وسلم کی زندگی پر ریسرچ دنیا کو بتائے گی، مدینہ کی ریاست ایک ماڈل ریاست تھی، قرآن شریف میں اللہ نے حکم دیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی سے سیکھو،ان کی زندگی عملی طور پر قرآن شریف تھا، انہوں نے مدینہ کی ریاست بنائی، انہوں نے کہا کہ نظریہ پاکستان کا خواب علامہ اقبال کا تھا انہوں نے یہ خواب مدینہ کی ریاست سے لیا تھا، پاکستان کو بطور ریاست ہم نے کیسے کامیاب کرنا ہے، مسلمانوں نے جب بھی مدینے کی ریاست کے اصول اپنائے تو اوپر چلے گئے، پاکستان واحد ملک ہے جو اسلام کے نام پر بنا ،ہم نے دنیا کے لئیے مثال بننی تھی لیکن مسئلے بنے ہوئے. مدینے کی ریاست کے اصولوں‌پر ریاست اوپر جاسکتی ہے.