Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • نواز شریف کا نام مٹانے والے لوگ ختم ہو جائیں گے، خواجہ آصف

    نواز شریف کا نام مٹانے والے لوگ ختم ہو جائیں گے، خواجہ آصف

    مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا نام مٹانے والے لوگ ختم ہو جائیں گے۔

    ڈی چوک پر ٹوائلٹ بنانیوالے آج اسمبلی میں بیٹھے ہیں: خواجہ آصف نے ایسا کیوں کہا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ حکومت معاشی بحران سے توجہ ہٹانے کیلئے شہباز شریف اور ان کے خاندان کو نشانہ بنا رہی ہے، بدترین انتقامی کارروائیاں موجودہ حکومت کی شناخت بن چکی ہیں۔

    حکومت کا وقت ختم، یہ اعلان کس نے کر دیا، اہم خبر آ گئی

    منشیات کے کیس میں گرفتار مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ حوالہ سے خواجہ آصف نے کہا کہ رانا کے خلاف مقدمہ مضحکہ خیز ہے، سیاسی انتقام برے شگون ہوتے ہیں، نواز شریف پر کرپشن کو کوئی الزام نہیں پھر بھی قید ہیں.

    نیب میں ہم نے یہ کام کیا ہوتا تو نواز شریف جیل میں نہ ہوتے، خواجہ آصف

    خودکشی سے آگےکوئی چیزہے تو عمران خان وہ کر لے، خواجہ آصف

    خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ آج میرا قائد جیل میں ہے، لیکن وہ ضرور آئے گا، نواز شریف کا نام مٹانے والے لوگ ختم ہو جائیں گے۔اایک سال میں تین بجٹ پیش کیے گئے، ملک میں مہنگائی بڑھ رہی ہے، کسی نے مہنگائی پر بات نہیں کی، بجٹ پیش کرنے والے کو فوری نوازا گیا، ہوسکتا ہے مہنگائی کے علاوہ ملک میں کوئی اور ایشو نہ رہے،بجٹ کے اثرات عوام پر آنا شروع ہوگئے ہیں اور اگلے چند ماہ میں مہنگائی ملک کا سب سے بڑا مسئلہ بن جائے گا .

    نواز شریف کو اڈیالہ جیل میں ہوا تھا تیسرا ہارٹ اٹیک ،مریم نواز نے کیا پریس کانفرنس میں انکشاف

    تحریک انصاف کے رہنما، وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین عثمان ڈار نے کہا ہے خواجہ آصف کے خلاف میرے پاس ثبوت موجود ہیں.سابقہ ادوار میں منصوبوں کی آڑ میں کرپشن کی گئی جیسے ہی کمیشن بنے گا تمام فائلز کمیشن کے سامنے رکھوں گا.

    شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں کی نواز شریف کی مخالفت، اہم خبر

    وزیراعظم سے این آر او دن کو یا رات کو اور کس نے مانگا، بتایا جائے، شہباز شریف

    خواجہ‌ آصف کے بارے میں عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ بطور وزیر دفاع اور خارجہ خواجہ آصف باہر کام کرتے رہے، ان کو 20 لاکھ تنخواہ ملتی تھی،یہ کیا بیچتے تھے امارات کو جو انھیں تنخواہ ملتی تھے، انہوں نے کہا کہ نارووال میں انفرااسٹرکچر کے نام پر جو اربوں روپے لگائے ہیں اس میں کرپشن ہے،منی لانڈرنگ اور انکے اکاؤنٹ میں ملین ڈالرز آنے کی تحقیقات ہونی چاہیے تھی،خواجہ آصف نے کِک بیک لی اورمنی لانڈرنگ کی خواجہ آصف کے خلاف ثبوت کمیشن کو پیش کروں گا،

  • رانا ثناء اللہ کا جسمانی ریمانڈ کیوں نہیں لیا گیا؟ شہر یا ر آفریدی نے بتا دیا

    رانا ثناء اللہ کا جسمانی ریمانڈ کیوں نہیں لیا گیا؟ شہر یا ر آفریدی نے بتا دیا

    وزیر مملکت برائے سیفران شہر یار آفریدی نے کہا ہے کہ رانا ثنااللہ کورنگے ہاتھوں پکڑا،اس لیے ان کا جسمانی ریمانڈ نہیں لیا گیا ،کسی کونہیں چھوڑوں گا،مجھے جواب اللہ کودینا ہے

    رانا ثناء اللہ کا تعلق انٹرنیشنل ڈرگ مافیا سے ہے، شہر یار آفریدی کا انکشاف

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر یار آفریدی نے قومی اسمبلی میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منشیات افغانستان میں بنتی اور پاکستان میں منتقل ہوتی ہے، شہر یار آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ اے این ایف پیشہ وارانہ فورس ہے جو کسی کو سیاسی انتقام کا نشانہ نہیں بناتی، راناثنااللہ نے تسلیم کیا گاڑی سے نکلا سامان ان کا ہے ،قانون سےبالاتر کوئی نہیں ،جان جاتی ہے توجائے کمپرومائزنہیں کریں گے ،اب مقدس گائے کا کوئی تصور باقی نہیں رہا، شہریار آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ کسی کونہیں چھوڑوں گا،مجھے جواب اللہ کودینا ہے .35سال اقتدارمیں رہنےوالوں نے اےاین ایف کےساتھ کیا کیا؟

    رانا ثناء اللہ کا پانی بھی بند کردیا گیا، شہباز شریف

    جیل پہنچ کر رانا ثناء اللہ بھی ہوئے بیمار، مریم اورنگزیب کی دہائی

     

    واضح رہے کہ رانا ثناء اللہ کو اے این ایف نے گرفتار کیا تھا، گرفتاری کے بعد انہیں عدالت میں پیش کیا گیا ،عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر رانا ثناء اللہ کو جیل بھجوا دیا تھا. رانا ثنا اللہ کو جیل میں عام قیدی کی سہولیات میسرہوں گی ،رانا ثنااللہ کو منشیات فروشوں کے مخصوص سیل میں رکھا جائے گا ، منشیات فردوشوں کو جیل میں سہولیات میسر نہیں ہوتیں ،جیل قوانین کے مطابق منشیات فروشوں کو بی کلاس نہیں دی جاتی .

    رانا ثناء اللہ کے خلاف درج ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ جب رانا ثناء اللہ کو روکا گیا تو انہوں نے بدتمیزی کی اور گریبان پکڑے، رانا ثناء اللہ نے ناجائز اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی، رانا ثناء اللہ کی گاڑی سے 21 کلو منشیات ملی جس میں سے 15 کلو ہیروئن بھی شامل تھی، رانا ثناء اللہ کے خلاف مخبر کی اطلاع پر کاروائی کی گئی خبرنےاطلاع دی راناثنااللہ کی گاڑی میں منشیات ہے راناثنااللہ کی گاڑی کوروکنے کیلئےحکمت عملی مرتب کی گئی موٹروے سےآنیوالی تمام گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی

  • سیاحتی مقامات پر جو گند پھینکے اس پر جرمانہ کیاجائے ،سینیٹ میں تجویز

    سیاحتی مقامات پر جو گند پھینکے اس پر جرمانہ کیاجائے ،سینیٹ میں تجویز

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی نے تجویز دی ہے کہ سیاحتی وتفریحی مقامات پر جو گند پھینکے اس پر جرمانہ کیاجائے تب ہی لوگ کوڑادن استعمال کریں گے اس کے بغیر صفائی رکھنامشکل ہے ،چیرپرسن کمیٹی ستارہ ایاز نے کہاکہ مجھے مشیر موسمیاتی تبدیلی کی شکل تک یاد نہیں،مشیر صاحب کمیٹی کو کچھ سمجھتے ہی نہیں،گرین بیلٹ کوکھوکھوں سے خالی کریاجائے سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود کھوکھے موجود ہیں۔کمیٹی ارکان نے کہاکہ فیصل مسجد میں صفائی کی ناقص صورت ہے ہر جگی گندگی کے ڈھیرلگے ہوئے ہیں،پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ ساتواں ملک ہے، کلائیمیٹ ایمرجنسی نافذ ہونی چاہیے تھی،سیفٹی کے بغیر بلین کے بجائے ٹریلین ٹری بھی لگائے تو کوئی فائدہ نہیں،

    حکام نے بتایاکہ خیبر پختونخوا کے کل جنگلات کے 1فیصد پر آگ لگی،فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کوبدنام کرنے کے لیے آگ لگائی جاتی ہے ،آگ بجھانے کے لئے مہیاکیاگیاہیلی کاپٹر کاخرچ فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ لگایا جاتا ہم ہیلی کاپٹر کاخرچ برداشت نہیں کرسکتے ،کمیٹی نے گرین بیلٹ پر تجاوزات کے خاتمے کیلئے سی ڈی اے اقدامات کی رپورٹ اور کچی آبادیوں کی منتقلی کے حوالے سے تفصیلات طلب کر لیں۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق منگل کوسینیٹ قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کا چیئرپرسن سینیٹر ستارہ ایاز کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔اجلاس میں اسلام آباد کے مسائل کیلئے بنائی گئی سب کمیٹی کی رپورٹ کمیٹی میں پیش گئی سب کمیٹی کے کنوینئر سینیٹر مشاہد حسین سید کی سب کمیٹی رپورٹ پر کمیٹی کو بریفینگ دیتے ہوئے کہاکہ پہلی مرتبہ نالوں کے بارے میں تفصیلی جائزہ لیا گیاخصوصی طور پر پلاسٹک کے خاتمے کے حوالے سے کام کیاہنزہ گیا تو وہاں پلاسٹک پر پابندی عائد کی ہوئی تھی ہنزہ پہلا ضلع ہو گا جہاں پلاسٹک پر پابندی ہے۔اسلام آباد کے لیے جامع نکاسی آب کے نظام کی ضرورت ہے بلڈرز کو کارپوریٹ سوشل ریسپانسبلٹی سے لنک کرنے کی ضرورت ہے۔ایف نائن پارک میں کافی گند تھااسلام آباد کیلئے مجموعی پلان کی ضرورت ہے ہائی رائز بلڈنگ بن جاتے ہیں مگر پارکنگ نہ ہونے کی وجہ سے سڑکوں پر پارک کئے جاتے ہیں۔سینیٹر ثمینہ سعید نے کہاکہ اسلام آباد کی خوبصورتی کو بلز بورڈ متاثر کر رہی ہے،جتنے ہائی رائز بلڈنگز ہیں وہاں پر بلز بورڈ موجود ہیں،بل بورڈز کے خلاف کمیٹی کو مہم چلانی چاہئیں۔

    چیئرپرسن کمیٹی ستارہ ایاز نے کہاکہ پلاسٹک کے خاتمے کیلئے کمیٹی نے بھر پور مہم چلائی ہے،اس کیلئے کلائمیٹ چینج کاکس نے زیادہ فوکس کیا،چودہ اگست سے وزارت سے ملکر اسلام آباد میں پلاسٹک پر پابند ی عائد کی جائے گی،ستارہ ایاز نے مشیرموسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کے کمیٹی میں نہ آنے پر برہمی کااظہاکرتے ہوئے کہاکہ مجھے مشیر موسمیاتی تبدیلی کی شکل تک یاد نہیں،مشیر صاحب کمیٹی کو کچھ سمجھتے ہی نہیں، جنگلات میں آگ لگے تو کس سے جواب طلب کریں،کلائمیٹ اتھارٹی کیا کر رہی ہے؟اس کااجلاس تک نہیں ہوا،سینیٹر شیری رحمن نے کہاکہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سے متاثرہ ساتواں ملک ہے،ملک میں کلائیمیٹ ایمرجنسی نافذ ہونی چاہیے تھی ،ہم سے بہت بہتر ملک برطانیہ نے بھی کلائمیٹ ایمرجنسی ڈکلیئر ڈکلیئر کر دی ہے،حکومت کی موسمیاتی تبدیلی کا اندازہ اس سے ہوتا ہے کہ مشیر تک اجلاس میں نہیں آئے،سیکرٹری وزارت موسمیاتی تبدیلی حسن ناصر جامی نے کہاکہ کابینہ میں پلاسٹک فری کا ایجنڈا ہونیکی وجہ سے تیاریوں میں مصروف تھے،مشیر صاحب اس لئے اجلاس میں شرکت نہ کر سکے،کمیٹی کے تحفظات سے مشیر کو آگاہ کیا جائے گا.

    کمیٹی میں پہاڑوں پر آگ لگنے کا معاملہ پر بات کرتے ہوئے چیئر پرسن سینیٹرستارہ ایاز نے کہاکہ اسلام آباد،مری اور خیبر پختونخوا کے پہاڑوں پر آگ لگی،سارے پرانے درخت جل گئے،کیا اس کے پیچھے سیاسی مقاصد ہیں،اس دفعہ بہت زیادہ آگ لگی،پہلے کبھی ایسا نہیں ہوا۔چیف کنزرویٹر فارسٹ خیبر پختونخوا اظہر علی خان نے کمیٹی کو بتایا کہاکہ دو ہزار ہیکٹرز میں آگ لگی لوگ اپنی ذاتی جنگل میں گھاس کو آگ لگاتے ہیںچیل کے فارسٹ میں آگ لگی،اس سے بڑے پودوں کو کچھ نہیں ہوتاصوبائی انسپکشن ٹیم کو آگ لگنے کی تحقیقات کی ہدایت کر دی گئی ہے سیاح کھانا پکانے اور سیگریٹ پھینکنے کی وجہ سے بھی آگ لگتے ہیںبہت سے لوگ فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کو بد نام کرنے کیلئے آگ لگاتے ہیںجن لوگوں کے خلاف کارروائی ہوتی ہے وہ انتقامی طور پر آگ لگاتے ہیںقانونی طور پر آگ بجھانے کیلئے لوگوں کا ساتھ دینا لازمی ہے آگ بجھانے کیلئے لوگ ہمارا ساتھ نہیں دیتے خیبر پختونخوا کے کل جنگلات کے 1فیصد پر آگ لگی۔سینیٹر ثمینہ سعیدنے کہاکہ ہم اپنے جنگلات کی خود دیکھ بھال کرتے ہیں،کبھی آگ نہیں لگی،سینیٹر مولوی فیض محمد نے سوال کیاکہ آگ لگنے کی جو بھی اسباب ہوں،دو تین دن تک کیوں نہیں بجھتی؟سینیٹر محمد علی سیف نے کہاکہ یہ حیرانگی کی بات نہیں ہے لوگ مزے لینے کیلئے آگ لگائی جاتی ہیں،یہ نفسیاتی بیماری ہے جس کی وجہ سے آگ لگاتے ہیں،جنگلات کے بچا ؤکیلئے مقامی عوامی نمائندوں کو بھی ساتھ ملا سکتے ہیںقدرتی وجوہات کے علاوہ باقی وجوہات کو روکا جا سکتا ہے۔ڈاکٹر سکندر میندھرو نے کہاکہ آگ لگنے سے کتنے مقدار میں کاربن ریلیز ہوئے؟سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہاکہ ایک ایس او پی تو ہونی چاہئیں،آگ لگنے سے جانوں کا ضیاع بھی ہوتا ہے،آگ ہمیشہ گرمیوں میں لگتے ہیں۔چیف کنزرویٹر فارسٹ راولپنڈی کی کمیٹی کو بریفینگ دیتے ہوئے کہاکہ خشک اور گرم موسم کا دورانیہ زیادہ ہونے کی وجہ سے آگ لگی آج کے دور میں کوئی فارسٹ ڈیپارٹمنٹ سے تعاون نہیں کرتابارش کا سلسلہ تاخیر سے شروع ہوامری میں سٹیٹ فارسٹ 46ہزار ہیکٹرز جبکہ نجی فارسٹ 1لاکھ ہیکٹرز پر محیط ہیںہیلی کاپٹر تو آگ بجھانے کیلئے مہیا تو کیا جاتا ہے مگر اس کا خرچہ فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ لگایا جاتا ہے فارسٹ ڈیپارٹمنٹ ہیلی کاپٹر کا خرچہ برداشت نہیں کر سکتا ہے چیئرپرسن کمیٹی نے کہاکہ فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کو این ڈی ایم اے یا پی ڈی ایم اے سے منسلک کیا جائے،آگ چاہے سٹیٹ لینڈ پر لگی ہوں یا نجی لینڈ پر نقصان تو لوگوں کا ہی ہوتا ہے،سیفٹی کے بغیر بلین کے بجائے ٹریلین ٹری بھی لگائے تو کوئی فائدہ نہیں،ہر سال ایک ہی وجوہات سنتے ہیں۔سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی نے کہاکہ فائر سیفٹی کے حوالے سے فائٹرز کو ٹرینینگ دینے کی ضرورت ہے این ڈی ایم اے واقعہ رونما ہونے کے بعد آتا ہے آگ لگنے کی سوشل وجوہات بھی ہیںنجی زمین پر بھی جنگلات کیلئے بھی فارسٹ ڈیپارٹمنٹ سے این او سی لینا چاہئے۔سینیٹر ثمینہ سعیدنے کہاکہ اسلام آباد آباد میں چھوٹے چھوٹے کھوکھے بڑھ کر بڑے ایریاز تک پھیل چکے ہیں،

    چیئرپرسن کمیٹی نے کہاکہ پرانا اسلام آباد ہمیں نظر نہیں آرہا،گرین بیلٹ پر کوئی چیز نہیں ہو سکتی،سپریم کورٹ کا حکم بھی ہے،اس کے باوجود مختلف علاقوں میں گرین بیلٹس پر کھوکھے موجود ہیں،جو تھوڑے سے گرین بیلٹس رہ گئے ہیں سی ڈی اے اس کی اچھی دیکھ بھال کریں۔چیئرمین سی ڈی اے نے کمیٹی کو بتایاکہ سی ڈی اے اور ایم سی آئی کے تقسیم کے دوران ماحولیات کا شعبہ ایم سی آئی کے پاس چلا گیااس کے باوجود ماحولیات کیلئے سی ڈی اے کام کر رہا ہے راول ڈیم سے لیکر کشمیر ہائی وے تک خوبصورتی کیلئے سی ڈی اے نے کام کیا صرف ان پودوں کا انتخاب کیا گیا جو اسلام آباد کے آب و ہوا سے موزوں ہوںوزارت کی ہدایت پر اسلام آباد میں شجرکاری کا بھر پور مہم چلائی جائے گی اسلام آباد میں لگائے گئے پودوں کا آڈٹ کرایا جائے گاآٹھ کچی آبادیوں میں سے دو کو ریگولیرائز کر دیاگیا ہے آٹھ کو ری لوکیٹ کرنے کا منصوبہ ہے عالمی اصولوں کے مطابق ایک آبادی کو اٹھا کر دوسری جگہ منتقل کرنا درست نہیں کچی آبادیوں موزوں جگہ پر منتقل کرنیکا پلان زیر غور ہے 21مارچ کو تمام کچی آبادیوں کی تفصیلات حاصل کیںکچی آبادیوں میں3سے چار ہزار تسلیم شدہ ہاسنگ یونٹس قائم ہیںاس کے علاوہ غیر تسلیم شدہ کچی آبادیاں ہیںزون ون میں زمین کے ایکوزیشن کا مسئلہ درپیش ہے اگست کی شجرکاری مہم میں گرائے گئے مارکیز کے جگہوں کو بھی گرین کیا جائے گااسلام آباد میں تجاوزات کے خلاف بھر پور مہم جاری ہے بلیو ایریا میں دو پارکنگ بنائیں گے سب سے زیادہ مزاحمت والے علاقوں سے تجاوزات کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا گیا۔کمیٹی نے گرین بیلٹ پر تجاوزات کے خاتمے کیلئے سی ڈی اے اقدامات کی رپورٹ اور کچی آبادیوں کی منتقلی کے حوالے سے تفصیلات طلب کر لی۔کمیٹی میں سینیٹر فیصل جاوید نے فیصل مسجدمیں صفائی کی ناقص صورت حال کو کمیٹی میں اٹھایا۔فیصل مسجد اور اس سے ملحقہ گراونڈمیںبہت زیادہ گند ہوتاہے صفائی کاکوئی نظام موجود نہیں ہے جس پر ایم سی آئی کے حکام نے کمیٹی کوبتایاکہ فیصل مسجد کے باہر کی صفائی کی ذمہ داری ہماری ہے صفائی کرنے والے ساتوں دن موجود رہتے ہیں عوام تعاون نہیں کرتی ہے جہاں کھاتے ہیں وہاں گندپھینک جاتے ہیں ۔جس پر چیرپرسن کمیٹی سینیٹر ستارہ ایاز نے تجویزدی کہ جو گند پھینکے اس کوجرمانہ کیاجائے تب ہی صورتحال بہتر ہوگی اور عوام گند کوڑادن میں ڈالیں گے ۔

    محمد اویس

  • حکومت کے خلاف مریم نواز نے بڑا فیصلہ کر لیا

    حکومت کے خلاف مریم نواز نے بڑا فیصلہ کر لیا

    مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے حکومت کے‌ خلاف بڑا فیصلہ کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے مریم نواز نے تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے.

    ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ملک بھر میں ہونے والے احتجاج میں نواز شریف کے لئے انصاف مانگوں گی، منتخب لوگوں کو سزائیں دینے کیلئے سسٹم کے غلط استعمال روکنے کا مطالبہ کروں گی

    مریم نواز کی جانب سے جج کی مبینہ ویڈیو جعلی، فرانزک رپورٹ

    ایک اور ٹویٹ میں مریم نواز نے کہا کہ قوم کا مینڈیٹ چرانے، سلیکٹڈ کو لگائے جانے کے خلاف آواز اٹھاؤں گی،جو آزاد، جمہوری اور انصاف پر مبنی پاکستان میں رہنا چاہتا ہو وہ میرا ساتھ دے،یہ وطن امانت ہے، اور تم امیں لوگو۔

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے پنجاب میں ورکرز کنونشن جاری ہیں، شاہد خاقان عباسی، مریم اورنگزیب ،احسن اقبال نے پنجاب کے مختلف شہروں میں کنونشن کئے.

    دوسری جانب ایف بی آر نے مریم نواز اور نصرت شہباز پر ٹیکس عائد کرکے نوٹسز جاری کردیئے. ایف بی آر نےمریم نوازپر 12 لاکھ 57 ہزار 907 روپےٹیکس عائدکردیا،مریم نوازکے سال 2013 کے اثاثہ جات 13کروڑ14لاکھ44ہزار578 روپے پرٹیکس عائدکیا گیا تھا .

    معاملہ کسی جج کو فارغ کرنے کا نہیں………مریم نواز نے کیا کہہ دیا

    نصرت شہبازپر بھی ایک لاکھ 72 ہزار 659 روپےکاٹیکس عائد کیا گیا ہے، نصرت شہباز پرانکم سپورٹ لیوی ٹیکس 2013 میں90ہزار210روپے ٹیکس عائد کیا گیا تھا،ایف بی آرنے مریم نوازاورنصرت شہبازکو ٹیکس ادائیگی کیلئے23جولائی تک کی مہلت دے دی .

    واضح رہے کہ مریم نواز نے احتساب عدالت نے بھی 19 جولائی کو طلب کیا ہوا ہے.احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے مریم نواز کو نوٹس جاری کیا۔ نیب نے مریم نواز کیخلاف جعلی دستاویزات پر ٹرائل کیلئے درخواست دی۔ نیب کے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز کی پیش کردہ ٹرسٹ ڈیڈ جعلی ثابت ہوئی۔

    تمہیں شرم نہیں آتی، مریم نواز وزیراعظم عمران خان پر برس پڑیں

     

    نواز شریف کے لئے ایک اور مشکل، ن لیگی ہوئے پریشان

     

    جج ویڈیو، مریم نواز سمیت سب کو ہو گی دس سال قید،نواز کی سزا میں ہو گا اضافہ

    5 جولائی 2018 کو احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو 10 برس قید بامشقت، مریم نواز کو 7 برس قید جب کہ داماد کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال قید بامشقت کی سزا سنائی تھی۔ 19 ستمبر کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی سزا معطل کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دیا تھا۔

    احتساب عدالت کی جانب سے طلبی کی خبروں کے بعد مریم نواز کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ میں عوام سے پوچھتی ہوں کہ میرے سوالات کے جواب ملنے کی بجائے کیا مجھےاس NAB میں پیش ہونا چاہیئے جو آڈیو/ویڈیو کے زریعے یرغمال ہو؟

  • محسن داوڑ، زرداری، رانا ثناء اللہ کے پروڈکشن آرڈر کیلئے درخواست

    محسن داوڑ، زرداری، رانا ثناء اللہ کے پروڈکشن آرڈر کیلئے درخواست

    آصف زرداری ،محسن داوڑ و دیگر گرفتار اراکین اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر کے لئے اپوزیشن جماعتوں نے سپیکر قومی اسمبلی کو درخواست دے دی

    پروڈکشن آرڈر والے کہاں ہیں،ان کو ایوان میں لایا جائے. ینل آف چیئر

    اگر ہتھیار استعمال کرتے تو یہ تھوڑے سے تھے، زرداری نے اسمبلی میں ایسا کیوں کہا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپوزیشن جماعتوں نے سپیکر قومی اسمبلی کو درخواست جمع کروائی ہے جس پر شاہد خاقان عباسی اور پیر فضل علی شاہ جیلانی کے دستخط ہیں، اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے سپیکر قومی اسمبلی سے درخواست کی گئی ہے کہ اراکین اسمبلی آصف زرداری، رانا ثناء اللہ، سعد رفیق ،محسن داوڑ، علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے جائیں.

    زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے کے لئے درخواست پرعدالت نے بڑا حکم دے دیا

    درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ گرفتاری کے باعث منتخب اراکین قومی اسمبلی کی کارروائی میں شرکت سے محروم ہیں جبکہ قواعد کے مطابق اسپیکریاچیئرمین کمیٹی زیرحراست رکن کواجلاس میں شرکت کیلئے بلاسکتا ہے۔

    واضح رہے کہ آصف زرداری کو نیب نے جعلی اکاونٹس کیس میں گرفتار کر رکھا ہے وہ جسمانی ریمانڈ پر ہیں

    رانا ثناء اللہ کو منشیات کے کیس میں اینٹی نارکوٹکس نے گرفتار کیا ہے، انکے بھی ریمانڈ میں آج توسیع ہوئی

    زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے پر پی پی کا سینیٹ سے واک آوٹ

    زرداری اور حمزہ کی رہائی کیلئے عدالت میں درخواست دائر

    آصف زرداری کے پروڈکیشن آرڈر کے لئے خورشید شاہ متحرک

    خواجہ سعد رفیق بھی مسلم لیگ ن کے رکن ہیں وہ پیرا گون کیس میں جیل میں ہیں، آئندہ سماعت پر ان پر فرد جرم عائد کی جائے گی ،لاہور ہائیکورٹ نے ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی.

    پی ٹی ایم کی طرف سے چیک پوسٹ پر حملے کی تحقیقاتی رپورٹ آ گئی

    چیک پوسٹ حملہ، پی ٹی ایم رہنما علی وزیر سی ٹی ڈی کے حوالے، پشاور منتقل

    محسن داوڑ اور علی وزیر پی ٹی ایم کے رکن ہیں جنہوں نےو زیرستان میں پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا ،اس کے بعد انہیں گرفتار کیا گیا تھا وہ بھی جیل میں بند ہیں.

  • این اے 205 گھوٹکی، ضمنی انتخابات ملتوی کر دئیے گئے

    این اے 205 گھوٹکی، ضمنی انتخابات ملتوی کر دئیے گئے

    الیکشن کمیشن نے سندھ کے علاقہ گھوٹکی کے حلقہ این اے 205 کے ضمنی انتخابات ملتوی کر دئیے

    الیکشن کمیشن نے بلاول زرداری کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق این اے 205 گھوٹکی کے ضمنی انتخاب پانچ دن کےلیے ملتوی کردئیے گئے، الیکشن کمیشن کے مطابق گھوٹکی میں ضمنی انتخاب اب 23 جولائی کوہوگا،الیکشن کمیشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ الیکشن ٹربیونل کےفیصلے کےباعث پولنگ کی تاریخ میں تبدیلی کی گئی،این اے 205 میں ضمنی انتخاب 18 جولائی کوہونے تھے .

     

    تحریک انصاف کے رہنما علی محمد مہر کی وفات کے بعد خالی نشست پر الیکشن کمیشن نے الیکشن کا اعلان کیا تھا ،

    سندھ کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 205 پر ضمنی انتخابات سے قبل پیپلز پارٹی کو بڑی کامیابی ملی ہے، دو بڑی جماعتوں کے امیدوار پیپلز پارٹی کے امیدوار کے حق میں دستبردار ہو گئے ہیں، پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر عاجز رندھاوا کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن اورجے یو آئی (ف) کے امیدوارپیپلزپارٹی کےامیدوارکےحق میں دستبردارکرائے ہیں.

    وزیراعظم حاضر ہو،دورہ گھوٹکی پرالیکشن کمیشن نے دیا نوٹس

    عاجز رندھاوا کا مزید کہنا ہے کہ گھوٹکی سے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پرسردار محمد بخش مہر الیکشن لڑیں گے ،پی ٹی آئی کو گھوٹکی میں امیدوار تک نہیں ملا، پی ٹی آئی جانتی ہے انہیں انجینیرنگ کا موقع نہیں ملےگا اس لیےوہ میدان سے بھاگ گئی،

    تعزیت پروزیراعظم کوشوکاز نوٹس کسی تعجب سے کم نہیں: فردوس عاشق اعوان

    پیپلز پارٹی نے اس حلقہ میں محمد بخش مہر کو امیدوار نامزد کر رکھا ہے جس کے خلاف مخالف امیدوار نے عدالت میں درخواست دی تھی، سکھر ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی تو عدالت نے پیپلزپارٹی کے امیدوار محمد بخش مہر کی نااہلی کی درخواست خارج کردی اور انہیں الیکشن میں‌ حصہ لینے کی اجازت دے دی،عدالت نے مخالف فریق کو بھی ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دے دی .

    واضح رہے کہ این اے 205 گھوٹکی میں قبل از ضمنی انتخابات دھاندلی کے حوالہ سے پیپلزپارٹی نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا ، خط میں کہا گیا کہ این اے 205 گھوٹکی میں سخت اسکروٹنی کے بعد پی پی امیدوار کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے، ضمنی انتخابات میں صرف لوکل انتظامیہ اور اکثر سیاست دانوں کا دباؤ نہیں بلکہ دیگر ادارے بھی دباؤ ڈال رہے ہیں،

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے بھی کہا تھا کہ یہ کھلی حقیقت ہے کہ گھوٹکی کے ضمنی انتخابات میں امیدواروں پر دباؤ بھی ڈالا جارہا ہے اور سازشیں بھی کی جا رہی ہیں، لیکن پاکستان پیپلز پارٹی ان سازشیوں کا مقابلہ کرکے ان کو ناکام کرے گی۔

  • چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی، ن اور پیپلزپارٹی کے اندر بغاوت کا خدشہ؟ اہم خبر

    چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی، ن اور پیپلزپارٹی کے اندر بغاوت کا خدشہ؟ اہم خبر

    چیئرمین سینیٹ کو ہٹائے جانے کی گیم اپوزیشن کو الٹی پڑ سکتی ہے، مسلم لیگ ن کے اجلاس میں صرف 19 سینیٹر شریک ہوئے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف اپوزیشن نے سینیٹ میں قرارداد جمع کروائی ہے ساتھ اجلاس بلانے کی ریکوزیشن بھی جمع کروائی ہے، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ہٹانے کا فیصلہ اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی میں کیا گیا تھا .

    حاصل بزنجو، چیئرمین سینیٹ کے اپوزیشن کے متقفہ امیدوار،سینیٹر کب بنے؟

    چیئرمین سینیٹ کے امیدوار پر اپوزیشن کا ہو گیا اتفاق،کون ہو گا نیا چیئرمین سینیٹ؟

    اپوزیشن نے مشترکہ طور پر نیشنل پارٹی کے حاصل بزنجو کو چیئرمین سینیٹ کا امیدوار نامزد کیا ہے، صادق سنجرانی نے بھی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے جبکہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی چیئرمین سینیٹ سے ملاقات کی ہے اور بھر پور تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے.

    چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کی مہم اپوزیشن کو الٹی پڑ گئی، حکومت کا بڑا فیصلہ

    چیئرمین سینیٹ کو ہٹائے جانے کے حوالہ سے مسلم لیگ ن کے سینیٹرز کا اجلاس ہوا جس میں صرف 19 سینیٹرز نے شرکت کی ، ن لیگ کے 31 سینیٹر ہیں جن میں سے اسحاق ڈار نے حلف نہیں لیا، تو تیس میں سے اجلاس میں‌صرف 19 سینیٹر شریک ہوئے.

    عدم اعتماد کی قراردار کے باوجود اپوزیشن کی چیئرمین سینیٹ کی زیر‌صدارت اجلاس میں شرکت

    ن لیگ کے سینیٹرز کے اجلاس میں تجویز دی گئی کہ ہارس ٹریڈنگ سے بچنے کیلئے ن لیگ اور اتحادی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے سینیٹرز کو کسی سیاحتی مقام پر اکٹھا کیا جائے اور ووٹنگ والے دن انہیں سیدھا پارلیمنٹ ہاؤس لا کر ووٹ ڈلوایا جائے۔ تجویز کی بعض سینیٹرز نے مخالف کرتے ہوئے کہا کہ یہ صورتحال عدم اعتماد کے مترادف ہے۔ ہم نے ضمیر کے مطابق ووٹ دینا ہے۔

    اجلاس میں 19 سینیٹرز کی شرکت کی وجہ سے مسلم لیگ ن کی قیادت خود پریشان ہو گئی دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں کو بھی خدشہ لاحق ہو گیا کہ کہیں چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کی گیم الٹی ہی نہ پڑ جائے؟ سینیٹ میں اپوزیشن کے نمبر گیمز پر پھر سے خدشات سامنے آگئے۔ چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کیلئے مسلم لیگ ن کے اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں صرف 19 سینیٹرز شریک ہوئے۔ جس سے اپوزیشن کو نمبر گیم میں کمی کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

    باخبر ذرائع کے مطابق تحریک عدم اعتماد کے سلسلے میں اپوزیشن کے 10 سے زائد سینیٹرز پارٹی پالیسی سے منحرف ہو سکتے ہیں۔ منحرف سینیٹرز اپنا احتجاج غیر حاضری کی صورت میں کریں گے ،دوسری جانب مسلم لیگ ن نے اپنے سینیٹرز سے رابطے تیز کرکے اختلافات کو کم کرنے کی کوششیں شروع کردی ہیں۔

    وزیر اعظم پاکستان عمران خان چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرا چکے ہیں، پیپلزپارٹی کے اندر بھی اختلافات پائے جاتے ہیں۔ اگرچہ سینیٹر شیری رحمان اختلافات کی تردید کی ہے مگر ساتھ اپنے اس بیان کے ذریعے خدشات کا بھی اظہار کیا، انہوں نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس سینیٹ میں مطلوبہ تعداد موجود نہیں، فارورڈ بلاک کس طرح بن سکتا ہے؟ یہ تو قانون کی نفی ہوگی۔

    پی پی رہنما شیری رحمان نے وزیر اعظم اور چیئرمین سینیٹ کی ملاقات کے موقع پر دیے گئے بیان کو بھی ہارس ٹریڈنگ قرار دیا تھا۔ انھوں نے کہا کہ اپوزیشن کو واضح اکثریت حاصل ہے، اس لیے چیئرمین سینیٹ لانے میں کوئی دقت نہیں ہوگی۔

    تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ 12 سے 13 ن لیگی سینیٹرز ن لیگ کے امیدوار یا اپوزیشن کے امیدوار کو ووٹ نہیں دیں گے، فیصل جاوید کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن کو چاہیے کہ تحریک عدم اعتماد واپس لے، ورنہ بہت بڑا نقصان ہوگا۔ ن لیگ کے سینیٹرز بھی ان کے ایم پی ایز کی طرح متنفر ہو رہے ہیں

    دوسری جانب تحریک انصاف نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع کروا دی گئی ہے، اس حوالہ سے تحریک انصاف نے اپنی اتحادی جماعتوں سے مشاورت شروع کر دی ہے .قراردادقائد ایوان شبلی فراز ،بلوچستان عوامی پارٹی ،فاٹا،پی ٹی آئی کےسینٹرز کی جانب سےجمع کرائی گئی ,

     

    اپوزیشن نے صادق سنجرانی کو ہٹانے کی قرارداد اور سینیٹ کا اجلاس بلانے کی ریکوزیشن جمع کرائی۔ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی تو نئے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لئے انتخاب خفیہ رائے شماری سے ہوگا۔ سینیٹ کا اجلاس 14 روز کے اندر بلایا جائے گا۔

    واضح رہے اے پی سی کے بعد اپوزیشن رہنماﺅں کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے 25جولائی کو یوم سیاہ منائے جانے اور عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا اعلان کیا تھا جبکہ چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا اور اے پی سی کے فیصلوں پر عمل در آمد کیلئے رہبر کمیٹی تشکیل دیدی گئی تھی۔ بعد ازاں 5 جولائی کو متحدہ اپوزیشن کی رہبر کمیٹی نے چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو عہدے سے ہٹانے کا حتمی فیصلہ کرتے ہوئے اس سلسلے میں چئیرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد جمع کرانے کا اعلان کیا تھا۔

  • خیبرپختونخواہ میں پولیو کے کیسز میں اضافہ کے بعد انسداد پولیو مہم شروع

    خیبرپختونخواہ میں پولیو کے کیسز میں اضافہ کے بعد انسداد پولیو مہم شروع

    خیبر پختونخواہ کے 11 اضلاع میں پولیو کے خاتمے کے لئے تین روزہ مہم جاری ہے

    خیبر پختونخواہ میں پولیو کے مزید 5 کیسز

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ کے اضلاع صوابی، سوات، بونیر، شانگلہ، تورغر، دیرزیریں اور دیر بالا ،کوہستان ، کولائی پالس، بٹگرام، مانسہرہ اور ہری پور میں پولیو کے خلاف مہم جاری ہے۔ مہم کے دوران پانچ لاکھ سے کم عمر کے چھ لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ پولیو ٹیموں کے تحفظ کیلئے سخت سکیورٹی اقدامات کئے گئے ہیں ،وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کی ہدایت پر پولیو ٹیموں کو بھر پور سیکورٹی دی گئی ہے.

    خیبر پختونخواہ میں پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز، حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا

    بنوں میں پولیو کا ایک اور کیس، انسداد پولیو مہم جاری

    واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کے معاون برائے پولیو بابربن عطا نے بھی شرکت کی. اجلاس میں پولیو پر قابو پانے کے لیئے ہنگامی اقدامات کا فیصلہ کیا گیا. اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈی ایچ او لکی مروت اور ڈی ایچ او بنوں سمیت متعدد کو معطل کیا جائے گا جن کی ناقص کارکردگی سامنے آئی ہے. اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پولیومہمات کے دوران محکمہ صحت کےاختیارات کمشنرزکو دئیے جائیں گے. آئندہ پولیومہم کےدوران انکاری والدین کےخلاف ایف آئی آرنہ کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے. محکمہ پولیس کوپولیوورکرزکی حفاظت یقینی بنانےکا بھی کہا گیا ہے. وزیراعظم کے معاون برائے پولیو بابر بن عطا کا کہنا ہے کہ پولیو کےخلاف پروپیگنڈاسےنہیں پیارومحبت سےجنگ لڑیں گے.

    واضح رہے کہ بنوں ڈویژن کو پولیوسے متاثرہ علاقوں میں خطرناک ترین ڈویژن قرار دیا گیا ہے۔وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے انسداد پولیو بابرعطا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ شمالی وزیرستان، لکی مروت اور بنوں میں پولیو کا تیزی سے پھیلنا تشویشناک ہے، مقامی افراد سمیت ہمارا اسٹاف بھی انسداد پولیو مہم کی راہ میں رکاوٹ بنا ہواہے جسے فوری طورپر روکنا ہے۔

    پشاور میں ان سکولوں کے خلاف کاروائی کی گئی ہے جنہوں نے پولیو کے خلاف مہم چلائی تھی. ماہ اپریل میں چھ روزہ مہم کے دوران پشاور میں پولیو کے قطرے پلانے سے بچوں کی حالت غیر ہو گئی تھی جس پر صوبائی دارالحکومت کے تمام بڑے سرکاری ہسپتالوں میں ان بچوں کو لا یا گیا تھا جنہوں نے پولیو کے قطرے پئے تھے. اس واقعہ کے خلاف شہریوں نے احتجاج کیا تھا جبکہ ایک ہسپتال کو بھی آگ لگائی تھی. واقعہ کے بعد کمشنرپشاورکی سربراہی میں کمیٹی نے نجی اسکولوں کے خلاف کارروائی کی سفارش کی تھی۔ سیل کیے جانے والےا سکولوں میں دارالکلام ماڈل اسکول، اقراء اسکول،حال مارک اسکول، پشاور کیمبرج اسکول، مسلم اسٹینڈرڈ، آکسفورڈ پبلک اسکول پاین بریز اسکول شامل ہے۔ ان سکولوں کے خلاف کاروائی ڈپٹی کمشنر محمد علی اضغر کی ہدایت پر کی گئی ہے

    خیبر پختونخواہ میں انسداد پولیو مہم میں رکاوٹ پولیو سٹاف بن گیا

    پولیو مہم کے خلاف پروپیگنڈہ، سات تعلیمی اداروں کے خلاف کاروائی

    سوشل میڈیا پر پولیو مخالف مواد، کتنے اکاونٹس بند ہوئے، حیران کن خبر

    انسداد پولیو مہم کی جانب سے سوشل میڈیا پر 495 اکاونٹ بند کرنے کی درخواست کی گئی تھی جن میں سے 257 اکاونٹ بند کر دئیے گئے. فیس بک پر 263 اکائونٹس بلاک کرنے کی درخواست پر 209 اکائونٹس بلاک کئیگئے۔ ٹویٹر پر 134 اکائونٹس بلاک کرنے کی درخواست پر 15 اکائونٹس بلاک کئے گئے ہیں. یو ٹیوب پر 88 بلاک کرنے کی درخواست پر اب تک 33 اکائونٹس بلاک کئے جا چکے ہیں۔ بابر بن عطا نے مزید کہا کہ جن اکائونٹس کو بند نہیں کیا گیا ان کے خلاف کارروائی کے لیے دوبارہ رابطہ کیا جائے گا۔

  • الیکشن کمیشن نے بلاول زرداری کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا

    الیکشن کمیشن نے بلاول زرداری کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا

    الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا

    وزیراعظم عمران خان کاعلی محمد خان مہر کی وفات پر اہلخانہ سے تعزیت

    وزیراعظم کو معطل اور گورنر سندھ کو ہٹایا جائے، سعید غنی نے ایسا مطالبہ کیوں کیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے سندھ کے حلقہ این اے 205 میں ضمنی انتخابات کے حوالہ سے بلاول زرداری کی جانب سے جلسوں اور کارنر میٹنگز کے بعد شوکاز نوٹس بھجوایا گیا، الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی کے دیگر رہنماوں سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ، خورشید شاہ سمیت دیگر کو بھی شوکار نوٹس جاری کیا.

    وزیراعظم حاضر ہو،دورہ گھوٹکی پرالیکشن کمیشن نے دیا نوٹس

    الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کو نوٹس الیکشن کمیشن کی مانیٹرنگ ٹیم نے جاری کیا ،ارکان قومی وصوبائی اسمبلی نے پابندی کے باوجود ضمنی الیکشن کی انتخابی سرگرمیوں میں حصہ لیا .

    بلاول اورمریم یہ کام کریں تو ہم ساتھ دیں گے…….عوامی نیشنل پارٹی نے نیا مطالبہ کر دیا

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کو بھی اسی حلقے کا شوکار نوٹس جاری کیا تھا جب وزیراعظم عمران خان رکن قومی اسمبلی کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرنے گئے تھے.

  • رانا ثناءاللہ کے خلاف کیس کی سماعت کب تک ملتوی ہوئی؟ ن لیگی جان کر ہوں پریشان

    رانا ثناءاللہ کے خلاف کیس کی سماعت کب تک ملتوی ہوئی؟ ن لیگی جان کر ہوں پریشان

    منشیات کے الزام میں گرفتار رانا ثناء اللہ کا ریمانڈ ختم ہونے پر انہیں عدالت پیش کیا گیا، عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کر دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رانا ثناء اللہ کا جوڈیشل ریمانڈ پورا ہونے پرا نہیں انسداد منشیات کی عدالت میں پیش کیا گیا، رانا ثناء اللہ کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ رانا ثنااللہ کو دل کی تکلیف ہے ،ابھی تک چالان پیش نہیں کیا ہمیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ،ہماری فائل ، ادویات ،موبائل اُن کے پاس ہے ، ایسی کونسی چیز ہے جو فائل کو پیش نہیں کیا جارہا

    وزارت اینٹی نارکوٹکس نے رانا ثناء اللہ کے خلاف پولیس کو خط لکھ دیا. اہم خبر

    عدالت نے کہا کہ جب تک فائل نہیں آتی کیس کی سماعت نہیں ہو گی ، عدالت نے مزید کہا کہ جب تک اے این ایف حکام رکارڈ پیش نہیں کرتے اُس وقت تک کیس ملتوی کیا جاتا ہے.

    مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے جج سے مکالمہ کیا کہ مجھے ابھی رکارڈ نہیں ملا،کل ایک ٹیم نے تفتیش کی،تمام تفصیلات مجھے ابھی تک نہیں دی گئیں .

     

    رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کے خلاف اسمبلی میں قرارداد جمع

    واضح رہے کہ رانا ثناء اللہ کو اے این ایف نے گرفتار کیا تھا، گرفتاری کے بعد انہیں عدالت میں پیش کیا گیا ،عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر رانا ثناء اللہ کو جیل بھجوا دیا تھا. رانا ثنا اللہ کو جیل میں عام قیدی کی سہولیات میسرہوں گی ،رانا ثنااللہ کو منشیات فروشوں کے مخصوص سیل میں رکھا جائے گا ، منشیات فردوشوں کو جیل میں سہولیات میسر نہیں ہوتیں ،جیل قوانین کے مطابق منشیات فروشوں کو بی کلاس نہیں دی جاتی .

    رانا ثناء اللہ کو عدالت پہنچا دیا گیا، ایف آئی آر میں کیا لکھا؟ جان کر ہوں حیران

    رانا ثناء اللہ کے خلاف درج ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ جب رانا ثناء اللہ کو روکا گیا تو انہوں نے بدتمیزی کی اور گریبان پکڑے، رانا ثناء اللہ نے ناجائز اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی، رانا ثناء اللہ کی گاڑی سے 21 کلو منشیات ملی جس میں سے 15 کلو ہیروئن بھی شامل تھی، رانا ثناء اللہ کے خلاف مخبر کی اطلاع پر کاروائی کی گئی خبرنےاطلاع دی راناثنااللہ کی گاڑی میں منشیات ہے راناثنااللہ کی گاڑی کوروکنے کیلئےحکمت عملی مرتب کی گئی موٹروے سےآنیوالی تمام گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی