Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • رانا ثناء اللہ کو پیش کیا جائیگا آج انسداد منشیات عدالت میں

    رانا ثناء اللہ کو پیش کیا جائیگا آج انسداد منشیات عدالت میں

    منشیات کیس میں گرفتار ن لیگی ایم این اے رانا ثناء اللہ کا ریمانڈ پورا ہونے پر آج انہیں عدالت پیش کیا جائے گا

    رانا ثناء اللہ کا پانی بھی بند کردیا گیا، شہباز شریف

    جیل پہنچ کر رانا ثناء اللہ بھی ہوئے بیمار، مریم اورنگزیب کی دہائی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رانا ثناء اللہ کا جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے ہر انہیں انسداد منشیات کی عدالت میں پیش کیا جائے گا، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، کسی بھی مسلم لیگ ن کے کارکن کو عدالت میں آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی.

    رانا ثناء اللہ کی گرفتاری و جیل منتقلی، اسمبلی سیکرٹریٹ کو آگاہ کر دیا گیا

    رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کے خلاف اسمبلی میں قرارداد جمع

    واضح رہے کہ رانا ثناء اللہ کو اے این ایف نے گرفتار کیا تھا، گرفتاری کے بعد انہیں عدالت میں پیش کیا گیا ،عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر رانا ثناء اللہ کو جیل بھجوا دیا تھا. رانا ثنا اللہ کو جیل میں عام قیدی کی سہولیات میسرہوں گی ،رانا ثنااللہ کو منشیات فروشوں کے مخصوص سیل میں رکھا جائے گا ، منشیات فردوشوں کو جیل میں سہولیات میسر نہیں ہوتیں ،جیل قوانین کے مطابق منشیات فروشوں کو بی کلاس نہیں دی جاتی .

    رانا ثناء اللہ کو عدالت پہنچا دیا گیا، ایف آئی آر میں کیا لکھا؟ جان کر ہوں حیران

    رانا ثناء اللہ کے خلاف درج ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ جب رانا ثناء اللہ کو روکا گیا تو انہوں نے بدتمیزی کی اور گریبان پکڑے، رانا ثناء اللہ نے ناجائز اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی، رانا ثناء اللہ کی گاڑی سے 21 کلو منشیات ملی جس میں سے 15 کلو ہیروئن بھی شامل تھی، رانا ثناء اللہ کے خلاف مخبر کی اطلاع پر کاروائی کی گئی خبرنےاطلاع دی راناثنااللہ کی گاڑی میں منشیات ہے راناثنااللہ کی گاڑی کوروکنے کیلئےحکمت عملی مرتب کی گئی موٹروے سےآنیوالی تمام گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی

     

     

  • جج ارشد ملک مبینہ ویڈیو سیکنڈل، سپریم کورٹ میں آج ہو گی سماعت

    جج ارشد ملک مبینہ ویڈیو سیکنڈل، سپریم کورٹ میں آج ہو گی سماعت

    ویڈیو سیکنڈل آج سپریم کورٹ میں ہو گی سماعت، چیف جسٹس سپریم کورٹ سماعت کریں گے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو پر آج عدالت میں سماعت ہو گی، سپریم کورٹ کے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ درخواستوں کی سماعت کرے گا۔ دائر تین درخواستوں میں نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز، شاہد خاقان عباسی، جج ارشد ملک، پیمرا اور وفاق کو فریق بنایا گیا ہے۔ویڈیو کی تحقیقات کے لئے عدالت میں تین متفرق درخواستیں دائر کی گئی ہیں جس میں تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے.

    عدالت میں سماعت کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتطامات کئے گئے ہیں، سپریم کورٹ میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ بند ہو گا، ریڈ زون میں ایک ہزار سے زائد اہلکار سیکورٹی پر تعینات ہیں.

    سپریم کورٹ میں دائر درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مبینہ ویڈیو کے ذریعے عدلیہ کو بدنام کرنے کی سازش کی گئی، سپریم کورٹ معاملے کی تحقیقات کرے۔

    سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت کے لئے عدالت آنے والوں کے لئے خصوصی سیکورٹی پاس جاری کئے ہیں، کمرہ عدالت مین صرف درخواست گزاروں اور وکلاء کو عدالت میں جانے کی اجازت ہو گی، مسلم لیگ نے بھی اپنے وکلاء کو ہدایت کی ہے کہ وہ سپریم کورٹ پہنچیں.

     

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے جج ارشد ملک کی ویڈیو جاری کی تھی جس کے بعد احتساب عدالت کے جج کی خدمات دوبارہ لاہور ہائیکورٹ کے سپرد کر دی گئیں، جج ارشد ملک نے حلف نامے میں ویڈیو کو جعلی قرار دیا اور کہا کہ مجھے دھمکیاں دی گئیں اور بلیک میل کرنے کی کوشش کی.

    جج ارشد ملک کو احتساب عدالت سے ہٹا کر کہاں لگا دیا گیا؟ ن لیگ جان کر پریشان ہو جائے

    جج ارشد ملک کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرائے گئے بیان حلفی میں کہا گیا ہےکہ دوران سماعت نمائندگان کے ذریعے بارہا رشوت کی پیش کش کی گئی اورتعاون نہ کرنے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئی۔ مجھے کہا گیا کہ نواز شریف منہ بولی قیمت دینے کو تیار ہے. بیان حلفی میں مزید کہا گیا کہ فروری 2018 میں مہر جیلانی اور ناصر جنجوعہ سے ملاقات ہوئی، ملاقات میری بطور جج احتساب عدالت تعیناتی کے کچھ عرصے بعد ہوئی، ناصر جنجوعہ نے بتایا کہ انھوں نے سفارش کر کے مجھے جج لگوایا، ناصر جنجوعہ نے اپنے ساتھ موجود شخص سے تصدیق کرائی کہ میں نے چند ہفتے قبل تعیناتی کی خبر نہیں دی، میں نے اس دعوے کے بارے میں زیادہ سوچ بچار نہیں کی۔ جج ارشد ملک نے اپنے بیان حلفی میں مزید کہا کہ 16 سال پہلے ملتان کی ایک ویڈیو مجھے دکھائی گئی، ویڈیو کے بعد کہا گیا وارن کرتے ہیں تعاون کریں، ویڈیو دکھانے کے بعد دھمکی دی گئی اور وہاں سے سلسلہ شروع ہوا، سماعت کے دوران ان کی ٹون دھمکی آمیز ہوگئی، مجھے رائے ونڈ بھی لے جایا گیا اور نواز شریف سے ملاقات کرائی گئی، نواز شریف نے کہا جو یہ لوگ کہہ رہے ہیں اس پر تعاون کریں، نواز شریف نے کہا ہم آپ کو مالا مال کر دیں گے

    حکومت نے کچھ کیا تو عدلیہ کے کام میں مداخلت تصور کی جائے گی: فروغ نسیم

    جج کی ویڈیو پر سپریم کورٹ کو سوموٹو لینا چاہئے تھا، قمرالزمان کائرہ

    واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے احتساب عدالت کے جج کو ہٹانے کی سمری وزارت قانون کو بھجوائی تھی، وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ جج ارشد ملک کو احتساب عدالت سے ہٹا کر ان کی خدمات دوبارہ لاہور ہائیکورٹ کے سپرد کر دی گئی ہیں.

    واضح رہے کہ مریم نواز نواز شریف کو سزا دینے والے جج کی مبینہ ویڈیو کچھ دن قبل میڈیا کے سامنے لائی تھیں ، ویڈیو آنے کے بعد پاکستانی سیاست میں ہلچل مچی ہوئی ہے ،حکومت نے اس ویڈیو کو جھوٹا قرار دیا جبکہ جج ارشد ملک نے بھی پریس ریلیز جاری کر کے تردید کی. جس میں کہا گیا کہ ویڈیوزمیں مختلف موضوعات پرکی جانے والی گفتگو کو توڑ مروڑکرپیش کیا گیا ہے. ناصر بٹ اور اسکا بھائی عبداللہ بٹ عرصہ دراز سے مجھ سے بے شمار بار ملتے رہے ہیں، میری ذات اور میرے خاندان کی ساکھ کو متاثر کرنے کی سازش کی گئی

  • عمران خان کے دورہ امریکا کو سبوتاژ کرنیکا بھارتی منصوبہ،حسین حقانی بھی متحرک

    عمران خان کے دورہ امریکا کو سبوتاژ کرنیکا بھارتی منصوبہ،حسین حقانی بھی متحرک

    وزیراعظم عمران خان کے پہلے دورہ امریکا کے سلسلہ میں ایک طرف استقبال کی تیاریاں جاری ہیں تو دوسری جانب احتجاج کے لئے بھی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، بلاول زرداری اسی سلسلہ میں وزیراعظم کے دورہ سے قبل امریکہ چلے گئے. پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن ملکر احتجاج کریں گی. وزیراعظم عمران خان کے دورہ واشنگٹن کے خلاف ماضی کی طرح بھارتی لابی ایک بار پھر متحرک ہو گئی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان امریکا کے دورے پر جا رہے ہیں جہاں ان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی ملاقات ہو گی، وزیراعظم عمران خان کے دورہ کے سلسلہ میں امریکا میں بھر پور استقبال کی تیاریاں جاری ہیں. عمران خان کے واشنگٹن میں استقبال کے لئے تحریک انصاف کے رہنماوں نے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو متحرک ہے اور امریکا میں مقیم پاکستانیوں اور تحریک انصاف کے رہنماوں کو جمع کرے گی. نیویارک میں پی ٹی آ ئی کا دفتر قائم کرنے و الے بزنس مین عمران اگرا نے وزیراعظم عمران خان کا واشنگٹن پہنچ کر والہانہ استقبال کرنے کی اپیل کی ہے۔

    وزیراعظم عمران خان کے امریکا میں استقبال کے لئے تحریک انصاف کی ذیلی کمیٹی او آئی سی کے سیکرٹری ڈاکٹر عبداللہ دائر پیش پیش ہیں۔ ڈاکٹر عبداللہ دائر نے پیپلز پارٹی کی سربراہ بینظیر بھٹو کے دورہ امریکا کے دنوں میں پیپلزپارٹی کی رکنیت اختیار کر کے ان کے استقبال میں بھی نمایاں رول ادا کیا تھا ،بعد میں پاکستان میں پیپلز فارمیسی کے قیام اور بعض شکایات سامنے آنے پر بینظیر بھٹو نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے امریکا کے ڈاکٹر بھٹی اور ڈاکٹر عبداللہ دائر سے دوری اختیار کر لی تھی، اس کے بعد ڈاکٹر عبداللہ تحریک انصاف میں شامل ہو گئے.

    دوسری جانب پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن ملکر وزیراعظم کے دورہ امریکا کے دوران احتجاج کرنے کا پروگرام بنا رہی ہیں ،بلاول زرداری بھی وزیراعظم کے دورے سے قبل امریکا کے دورے پر پہنچ گئے. جہاں‌ حسین حقانی بلاول کے میزبان ہیں، حسین حقانی کو سابق صدر آصف زرداری کی جانب سے خصوصی ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ امریکی حکام کے ساتھ بلاول کی ملاقات کا انتظام کریں.

    پاکستان کے ایک قومی اخبار92 کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق حسین حقانی نے سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ اور مختلف تھنک ٹینک اداروں کے ماہرین سے بلاول زرداری کی ملاقاتوں کا اہتمام کیا ہوا ہے ، اخبار نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ امریکی ذرائع ابلاغ کے اداروں اور ٹرمپ انتظامیہ میں شامل بھارتی امریکنز کے چونکہ حسین حقانی کے ساتھ گہرے روابط ہیں ،اس لئے ایک منظم منصوبے کے تحت عمران حکومت اور پاکستانی اداروں کو متنازعہ بنانے کے لئے بلاول بھٹو کو اب حسین حقانی کی سرپرستی میں واشنگٹن میں لانچ کرنے کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

    اخبار نے مزید لکھا کہ ذرائع نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ عمران خان کا دورہ واشنگٹن اس لحاظ سے بھی بہت اہم ہے کہ انکے ساتھ ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے کئی اہم عہدیداران کے علاوہ پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی آرہے ہیں،پاکستانی ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے عہدیداران اور پینٹاگون کے حکام میں کئی اہم ملاقاتیں متوقع ہیں ،امریکی ملٹری کے کئی جنرلز نے وائٹ ہاؤس کو کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ ملٹری تعلقات کو ازسر نو قائم کرنا وقت کا تقاضا ہے ۔

    وزیراعظم عمران خان کے دورہ واشنگٹن کے خلاف ماضی کی طرح بھارتی لابی ایک بار پھر متحرک ہو گئی ہے۔ امریکا کے سیاسی نظام میں ہر سطح پر بھارتی نژاد امریکی اور بھارتی لابی بہت مضبوط، متحرک اور موثر ہو چکی ہے

    دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ عمران خان خالی ہاتھ واپس نہیں جائینگے کیونکہ اس خطے میں امریکی فوکس بلاول یا شریف خاندان نہیں، امریکی انتظامیہ سمجھ چکی ہے کہ عمران حکومت اور دیگر ادارے ایک پیج پر ہیں اور یہی قوت انکو افغانستان سے باعزت نکال سکتی ہے ۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بیس جولائی کو امریکا کا دورہ کرنا ہے، وزیراعظم عمران خان کے دورے کی امریکا نے بھی تصدیق کی، وزیراعظم عمران خان کی دورے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی ملاقات ہو گی. اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی ان کے ہمراہ ہوں‌ گے.

    وزیراعظم عمران خان سعودی عرب، ایران ،ترکی و دیگر ممالک کے دوروں کے بعد اب امریکہ جانے کا فیصلہ کیا. چند دن قبل وزیراعظم عمران خان سے پاکستان تحریک انصاف امریکہ کے سینئر رہنما سجاد برکی اور عاطف خان نے وزیراعظم چیمبر پارلیمنٹ ہاوس میں ملاقات کی تھی جس میں‌ وزیراعظم عمران خان کے آئندہ دورہ امریکہ سے متعلق تبادلہ خیال ہوا تھا.

    وزیراعظم کا وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد پہلا دورہ امریکا ہو گا . واضح رہے کہ گزشتہ برس جب تحریک انصاف کی حکومت قیام میں آئی تھی اس وقت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیان دیا تھا کہ واشنگٹن نے اسلام آباد کو بہت کچھ دیا لیکن اس نے بدلے میں کچھ نہیں دیا.امریکی صدر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرپیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے 75 ہزار جانیں قربان کیں اور معیشت کو ایک سو 23 ارب ڈالر کا نقصان بھی ہوا جبکہ امریکی امداد صرف 20 ارب ڈالر تھی۔ ستمبر 2001 کے حملے میں کوئی پاکستانی ملوث نہیں تھا لیکن پھر بھی پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں امریکا کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس جنگ میں ہمارے قبائلی علاقے تباہ ہوئے جس کے نتیجے میں لاکھوں افراد بے گھر ہوئے، دہشت گردی کے خلاف اس جنگ نے پاکستانی عوام کی زندگیوں پر بدترین اثرات مرتب کیے

  • وزارت اینٹی نارکوٹکس نے رانا ثناء اللہ کے خلاف پولیس کو خط لکھ دیا. اہم خبر

    وزارت اینٹی نارکوٹکس نے رانا ثناء اللہ کے خلاف پولیس کو خط لکھ دیا. اہم خبر

    رانا ثناء اللہ کے حوالہ سے وزارت اینٹی نارکوٹکس نے پنجاب پولیس کو مراسلہ لکھ دیا. جس میں دہشت گرد تنظیموں اور منی لانڈرنگ کے حوالہ سے ریکارڈ پوچھا گیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما ،رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ کے حوالہ سے وزارت اینٹی نارکوٹکس نے پنجاب پولیس کو خط لکھ دیا ہے، جس میں رانا ثناء اللہ و دیگر ملزمان کا ریکارڈ طلب کیا ہے .

    ذرائع کے مطابق وزارت اینٹی نارکوٹکس کی جانب سے پنجاب پولیس کو مراسلے کے بعد پنجاب پولیس نے تمام ڈی پی اوز کو مراسلہ جاری کیا ہے جس میں ن لیگی رکن قومی اسمبلی اور دیگر گرفتار ملزمان کے کرمینل ریکارڈ، منی لانڈرنگ ،دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ تعلق، فنڈنگ اور منیشات کی لین دین کا ریکارڈ طلب کیا ہے، پنجبا ب پولیس کی جانب سے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تمام اضلاع 15 جولائی تک متعلقہ ریکارڈ بھجوا دیں.

     

    رانا ثناء اللہ پر بنائے گئے کیس کی سزا موت، آصف زرداری بھی بول پڑے

    رانا ثناء اللہ کو عدالت نے جیل بھجوا دیا

    واضح رہے کہ رانا ثناء اللہ کو اے این ایف نے گرفتار کیا تھا، گرفتاری کے بعد انہیں عدالت میں پیش کیا گیا ،عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر رانا ثناء اللہ کو جیل بھجوا دیا تھا. رانا ثنا اللہ کو جیل میں عام قیدی کی سہولیات میسرہوں گی ،رانا ثنااللہ کو منشیات فروشوں کے مخصوص سیل میں رکھا جائے گا ، منشیات فردوشوں کو جیل میں سہولیات میسر نہیں ہوتیں ،جیل قوانین کے مطابق منشیات فروشوں کو بی کلاس نہیں دی جاتی .

    رانا ثناء اللہ کی گرفتاری و جیل منتقلی، اسمبلی سیکرٹریٹ کو آگاہ کر دیا گیا

    رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کے خلاف اسمبلی میں قرارداد جمع

    رانا ثناء اللہ کے خلاف درج ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ جب رانا ثناء اللہ کو روکا گیا تو انہوں نے بدتمیزی کی اور گریبان پکڑے، رانا ثناء اللہ نے ناجائز اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی، رانا ثناء اللہ کی گاڑی سے 21 کلو منشیات ملی جس میں سے 15 کلو ہیروئن بھی شامل تھی، رانا ثناء اللہ کے خلاف مخبر کی اطلاع پر کاروائی کی گئی خبرنےاطلاع دی راناثنااللہ کی گاڑی میں منشیات ہے راناثنااللہ کی گاڑی کوروکنے کیلئےحکمت عملی مرتب کی گئی موٹروے سےآنیوالی تمام گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی

  • ایف بی آر حرکت میں، مریم نواز اور نصرت شہباز کو ٹیکس جمع کرانے کی مہلت

    ایف بی آر حرکت میں، مریم نواز اور نصرت شہباز کو ٹیکس جمع کرانے کی مہلت

    ایف بی آر نے مریم نواز اور نصرت شہباز پر ٹیکس عائد کرکے نوٹسز جاری کردیئے.

    گو سلیکٹیڈ گو! گو سازشی گو!، مریم نواز نے نعرہ لگا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایف بی آر نےمریم نوازپر 12 لاکھ 57 ہزار 907 روپےٹیکس عائدکردیا،مریم نوازکے سال 2013 کے اثاثہ جات 13کروڑ14لاکھ44ہزار578 روپے پرٹیکس عائدکیا گیا تھا .

    نصرت شہبازپر بھی ایک لاکھ 72 ہزار 659 روپےکاٹیکس عائد کیا گیا ہے، نصرت شہباز پرانکم سپورٹ لیوی ٹیکس 2013 میں90ہزار210روپے ٹیکس عائد کیا گیا تھا،ایف بی آرنے مریم نوازاورنصرت شہبازکو ٹیکس ادائیگی کیلئے23جولائی تک کی مہلت دے دی .

    واضح رہے کہ مریم نواز نے احتساب عدالت نے بھی 19 جولائی کو طلب کیا ہوا ہے.احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے مریم نواز کو نوٹس جاری کیا۔ نیب نے مریم نواز کیخلاف جعلی دستاویزات پر ٹرائل کیلئے درخواست دی۔ نیب کے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز کی پیش کردہ ٹرسٹ ڈیڈ جعلی ثابت ہوئی۔

    5 جولائی 2018 کو احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو 10 برس قید بامشقت، مریم نواز کو 7 برس قید جب کہ داماد کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال قید بامشقت کی سزا سنائی تھی۔ 19 ستمبر کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی سزا معطل کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دیا تھا۔

    احتساب عدالت کی جانب سے طلبی کی خبروں کے بعد مریم نواز کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ میں عوام سے پوچھتی ہوں کہ میرے سوالات کے جواب ملنے کی بجائے کیا مجھےاس NAB میں پیش ہونا چاہیئے جو آڈیو/ویڈیو کے زریعے یرغمال ہو؟

     

    تمہیں شرم نہیں آتی، مریم نواز وزیراعظم عمران خان پر برس پڑیں

    نواز شریف کے لئے ایک اور مشکل، ن لیگی ہوئے پریشان

    جج ویڈیو، مریم نواز سمیت سب کو ہو گی دس سال قید،نواز کی سزا میں ہو گا اضافہ

  • پاکستان اورعرب امارات کے درمیان ایئر سروس معاہدہ پرنظرثانی کب ہوئی؟ وفاقی وزیر بول پڑے

    پاکستان اورعرب امارات کے درمیان ایئر سروس معاہدہ پرنظرثانی کب ہوئی؟ وفاقی وزیر بول پڑے

    پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین ایوی ایشن سیکٹر میں باہمی تعاون موجود ہے.اس کی ایک وجہ عرب امارات میں زیادہ تعداد میں پاکستانیوں کا ہونا ہے.یہ بات وفاقی وزیر برائے ہوابازی ،غلام سرور خان نے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سے بروز سوموار ملاقات کے دوران کہی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون پر مشاورت ہوئی.وفاقی وزیرہوابازی کا مزید کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کے پاکستانی ایوی ایشن سیکٹرکی ہر موقع پر مدد کی ہے.پاکستان اور عرب امارات کے درمیان موجود اٸیر سروس ایگر یمنٹ دسمبر 1972 میں طے پایا.اس پر نظرثانی 2جون 2015 کو کی گئی.پاکستان کی طرف سے پی آئی اے ،ایئر بلیو، شاہین ایئر فلائٹ آپریشن عرب امارات میں رکھتے ہیں۔

    اسی طرح سے عرب امارات کی طرف سے امارات ائرلائن ،فلائی دبئی، اتحاد ایرویز ،ایٸر عریبیہ اور آراے کے اپنا فلائٹ آپریشنز رکھتی ہیں.پی آئی اے پاکستان اور دبئی کے درمیان 32 فلائٹس ابوظہہبی تک 15 فلائٹس اور شارجہ تک 32 فلائٹس جاری ہیں.اسی طرح ایٸربلیو کی دبئی تک 20 فلائٹس ،ابوظہبی تک 11 فلائٹس اور شارجہ تک 18 فلائٹس جاری ہیں.جبکہ دوسری طرف امارات /ایئر دبئی کی دبئی سے کراچی ،اسلام آباد، لاہور ،پشاور ،ملتان ،سیالکوٹ ،فیصل آباد اور کوئٹہ تک 134 فلائٹس چلا رہا ہے.اسی طرح اتحاد ایٸرویز ابوظہبی سے کراچی ،پشاور ،ملتان ،سیالکوٹ، فیصل آباد اور کوئٹہ کے درمیان 39 فلائٹ چلا رہا ہے.ایئر عربیہ پاکستان کے مختلف شہروں میں 52 فلائٹ چلاتا ہے.اٸیرعریبیہ 8 فلائٹ آپریشن راس الخیمان اور پاکستان کے درمیان چلاتا ہے.

    اسی طرح عرب امارات کی مختلف اٸیر لاٸنز دبٸ سے تربت، گوادر اور پنجگور بھی ففتھ فریڈم ٹریفک رائٹس کے تحت آپریشن شروع کرنا چاہت ہٕں.دونوں ممالک کے درمیان یہ طے پایا ہے کہ جولائی کے آخری ہفتے میں دونوں ممالک کے وی ایشن سیکٹر پر ایک اور اجلاس رکھا جائے گا جس میں باہمی مشاورت کے بعد کچھ اہم فیصلے کیے جائیں گے۔اس موقع پر شاہ رخ نصرت،سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن بھی موجود تھے۔

  • جج ارشد ملک نے ایک بار پھر خاموشی توڑی، حکومت کو خط لکھ دیا

    جج ارشد ملک نے ایک بار پھر خاموشی توڑی، حکومت کو خط لکھ دیا

    احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک نے حکومت کو خط لکھ دیا جس میں مطالبہ کیا کہ ان کی سیکورٹی بڑھائی جائے.

    جج ارشد ملک ویڈیو سیکنڈل، سپریم کورٹ میں کب ہو گی سماعت؟ اہم خبر

    معاملہ کسی جج کو فارغ کرنے کا نہیں………مریم نواز نے کیا کہہ دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک نے وزارت قانون کو ایک خط لکھا ہے جس میں انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی حکومت ان سے سیکورٹی واپس لینے کی بجائے سیکورٹی میں اضافہ کرے کیونکہ ان کی جان کو خطرہ ہے.

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے جج ارشد ملک کی ویڈیو جاری کی تھی جس کے بعد احتساب عدالت کے جج کی خدمات دوبارہ لاہور ہائیکورٹ کے سپرد کر دی گئیں، جج ارشد ملک نے حلف نامے میں ویڈیو کو جعلی قرار دیا اور کہا کہ مجھے دھمکیاں دی گئیں اور بلیک میل کرنے کی کوشش کی.

    جج ارشد ملک کو احتساب عدالت سے ہٹا کر کہاں لگا دیا گیا؟ ن لیگ جان کر پریشان ہو جائے

    جج ارشد ملک کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرائے گئے بیان حلفی میں کہا گیا ہےکہ دوران سماعت نمائندگان کے ذریعے بارہا رشوت کی پیش کش کی گئی اورتعاون نہ کرنے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئی۔ مجھے کہا گیا کہ نواز شریف منہ بولی قیمت دینے کو تیار ہے. بیان حلفی میں مزید کہا گیا کہ فروری 2018 میں مہر جیلانی اور ناصر جنجوعہ سے ملاقات ہوئی، ملاقات میری بطور جج احتساب عدالت تعیناتی کے کچھ عرصے بعد ہوئی، ناصر جنجوعہ نے بتایا کہ انھوں نے سفارش کر کے مجھے جج لگوایا، ناصر جنجوعہ نے اپنے ساتھ موجود شخص سے تصدیق کرائی کہ میں نے چند ہفتے قبل تعیناتی کی خبر نہیں دی، میں نے اس دعوے کے بارے میں زیادہ سوچ بچار نہیں کی۔ جج ارشد ملک نے اپنے بیان حلفی میں مزید کہا کہ 16 سال پہلے ملتان کی ایک ویڈیو مجھے دکھائی گئی، ویڈیو کے بعد کہا گیا وارن کرتے ہیں تعاون کریں، ویڈیو دکھانے کے بعد دھمکی دی گئی اور وہاں سے سلسلہ شروع ہوا، سماعت کے دوران ان کی ٹون دھمکی آمیز ہوگئی، مجھے رائے ونڈ بھی لے جایا گیا اور نواز شریف سے ملاقات کرائی گئی، نواز شریف نے کہا جو یہ لوگ کہہ رہے ہیں اس پر تعاون کریں، نواز شریف نے کہا ہم آپ کو مالا مال کر دیں گے

    واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے احتساب عدالت کے جج کو ہٹانے کی سمری وزارت قانون کو بھجوائی تھی، وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ جج ارشد ملک کو احتساب عدالت سے ہٹا کر ان کی خدمات دوبارہ لاہور ہائیکورٹ کے سپرد کر دی گئی ہیں.

    واضح رہے کہ مریم نواز نواز شریف کو سزا دینے والے جج کی مبینہ ویڈیو کچھ دن قبل میڈیا کے سامنے لائی تھیں ، ویڈیو آنے کے بعد پاکستانی سیاست میں ہلچل مچی ہوئی ہے ،حکومت نے اس ویڈیو کو جھوٹا قرار دیا جبکہ جج ارشد ملک نے بھی پریس ریلیز جاری کر کے تردید کی. جس میں کہا گیا کہ ویڈیوزمیں مختلف موضوعات پرکی جانے والی گفتگو کو توڑ مروڑکرپیش کیا گیا ہے. ناصر بٹ اور اسکا بھائی عبداللہ بٹ عرصہ دراز سے مجھ سے بے شمار بار ملتے رہے ہیں، میری ذات اور میرے خاندان کی ساکھ کو متاثر کرنے کی سازش کی گئی

  • فواد چودھری رویت ہلال کمیٹی کیخلاف پھر متحرک، خاتمے کی تجویز دیدی

    فواد چودھری رویت ہلال کمیٹی کیخلاف پھر متحرک، خاتمے کی تجویز دیدی

    وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری رویت ہلال کمیٹی کے حوالہ سے ایک بار پھر میدان میں آ گئے کہا، کہا کابینہ سے درخواست کروں گا کہ رویت ہلال کمیٹی کو ختم کیا جائے.

    چڑیا گھر کے شیروں کے لئے آنے والی مرغیاں کون کھا جاتا ہے، فواد چودھری کا انکشاف

    باغی ٹی وی کی رپورٹ مکے مطابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا کہ کابینہ سے درخواست کریں گے رویت ہلال کمیٹی کو ختم کردیا جائے ، چاند دیکھنے کے حوالہ سے جو کیلنڈر بنایا ہے وہ کیلنڈر او آئی سی میں پیش کرنے کےلیے دفترخارجہ بھجوا رہا ہوں .انہوں نے مزید کہا کہ 12 اگست کو پاکستان میں عید الاضحیٰ ہو گی،

    عمران خان نے کہا تھارلاوَں گا رلادیا،کہا تھا پکڑوں گا،پکڑلیا، فواد چودھری

    اوبر اور کریم پر خواتین کے لئے سفر ہوا غیر محفوظ

    فواد چودھری نے مزید کہا کہ اگست میں ہونے والے والا سائنس فیئراکتوبر میں ہوگا،امریکاسےسائنس اینڈٹیکنالوجی میں تعاون بحال کرنا چاہتے ہیں، ٹیسلا،گوگل اورفیس بک کے سربراہان کو پاکستان بلائیں گے .ترکی اورسینٹرل ایشیاکےساتھ ہم اپنارابطہ بڑھاناچاہتےہیں،ہمیں ٹیکنالوجی پر اپنی بنیاد رکھنی ہوگی،

    اب چاند ویب سائٹ پردیکھا جائیگا، فواد چودھری کا دعویٰ

    جن کو سامنے پڑی چیز نظر نہیں آتی وہ چاند دیکھتے ہیں، فواد چودھری 

    فواد چودھری نے بالآخر کمیٹی بنا دی، پانچ برسوں کی عید کی تاریخیں طے

    وزیر سائنس کا قمری کیلنڈر بنانے کا مقصد فساد برپا کرنا، معروف عالم دین بول پڑے

    وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کا مزید کہنا تھا کہ آئین کہتا ہے کہ آمدن کا ثبوت نہ ہو تو کرپشن ہے،عمران خان نے 40سال پہلے آمدن کی رسیدیں پیش کیں،شریف خاندان پاکستان اور برطانیہ دونوں سے تعلق رکھنا چاہتے ہیں،

     

    واضح رہے کہ فواد چودھری نے چاند کے حوالہ سے اختلاف کے بعد قمری کیلنڈر بنانے کا اعلان کیا تھا اس ضمن میں ایک کمیٹی بھی قائم کر دی تھی،

  • اداروں کو بدنام کرنے کی تمام کوششیں ناکام بنائیں گے : فیصل واوڈا کا دبنگ اعلان

    اداروں کو بدنام کرنے کی تمام کوششیں ناکام بنائیں گے : فیصل واوڈا کا دبنگ اعلان

    وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اداروں کو بدنام کرنے کی تمام کوششیں ناکام بنائیں گے ،کسی ادارے کو متنازع نہیں بننے دیں گے ،احتساب سے ایک انچ بھی پیچھےنہیں آئیں گے

    آج قرض لینے والے کل قرض دیں گے، فیصل واوڈا کی پیشنگوئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو نقصان پہنچانے والوں کیخلاف اقدامات کر رہے ہیں اور اداروں کو بدنام کرنے کی تمام سازشوں کو ناکام بنائیں گے .ویڈیوکوئین کےہاتھوں اداروں کوبدنام نہیں کرنےدیں گے ،

    اپوزیشن کے بڑے جیل جانے کی تیاری کریں، فیصل واوڈا

    فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ کرپشن زدہ تمام منصوبے ختم کردیئے گئے ہیں،سندھ کے عوام کےلیے بہترین منصوبے لارہے ہیں ،کراچی کے عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے ،صوبوں کو چاہیے تجاوزات کا خاتمہ کریں.

    ری کاونٹنگ کروا لو،ہار گیا توسیاست چھوڑ دوں گا،فیصل واوڈا کا شہباز شریف کو چیلنج

    فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ تجاوزات سے مون سون میں سیلابی خطرےکا سامنا ہوسکتا ہے،بھارت کے ساتھ سیلاب سے بچاوَ کی اطلاع سے متعلق بھی معاہدہ ہے ،داسو ڈیم کے متاثرین کےخلاف طاقت استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،داسو ڈیم سے متعلق مسائل بات چیت اور مذاکرات سے حل کریں گے ،داسوپن بجلی منصوبےمیں تاخیرسےاربوں روپےکانقصان ہوا ،منصوبہ روکنےسے30 کروڑروپےیومیہ نقصان ہورہاتھا،

  • شہباز شریف کے تمام اثاثے منجمند کرنے کا فیصلہ ہو گیا، اہم خبر

    شہباز شریف کے تمام اثاثے منجمند کرنے کا فیصلہ ہو گیا، اہم خبر

    شہباز شریف کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا، برطانوی اخبار کی خبر کی بحث ابھی ختم نہیں ہوئی تھی کہ ایک اور خبر آ گئی،قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے اثاثوں کو منجمند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا

    شہباز شریف کی کمردرد پھر سے شروع، عدالت پیش نہ ہوئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب لاہور نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے اثاثے منجمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، یہ فیصلہ آمدن سے زائد اثاثہ جات اورمنی لانڈرنگ مقدمات میں کیا گیا، نیب ذرائع کے مطابق شہبازشریف تحقیقات کےدوران تسلی بخش جوابات نہیں دے پائے، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ٹرانزیکشن کی تفصیلات بھی فراہم نہیں کیں.

    برطانوی اخبار سکینڈل، شہباز شریف نے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف اہم اعلان کر دیا

    نیب ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں ناجائز اثاثے منجمد بعدازاں قبضے میں لینے کے لیے کارروائی ہو گی ،شہباز شریف کے اثاثوں میں قیمتی گاڑیوں سمیت لاہور میں 96 ماڈل ٹاؤن والا گھر،ڈنگہ گلی میں بنگلہ ،کے پی کے میں گھر شامل ہے .

    بچے خودمختار،میری تذلیل کی جارہی ہے، شہباز شریف

    واضح رہے کہ برطانوی اخبار ڈیلی میل نے دعویٰ کیا تھا کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے خاندان نے زلزلہ متاثرین ملنے سے والی برطانوی امداد میں چوری کی۔ ڈیلی میل کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ برطانیہ کی غیر ملکی امداد میں پوسٹر بوائے کے طور پر استعمال ہونے والے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے خاندان نے زلزلہ متاثرین کے لیے دی جانے والی امداد میں سے چوری کی۔ پاکستان کو دی گئی امداد میں شہباز دور میں برطانوی امدادی ادارے نے لگ بھگ 50 کروڑ پاؤنڈ پنجاب کو دیئے۔

    شہباز شریف کے خلاف نیب میں آشیانہ ہاوسنگ سمیت دیگر کیسز بھی چل رہے ہیں.