Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • گیس اور بجلی کی قیمتیں کیوں بڑھیں؟ عمر ایوب خان نے بتا دیا

    گیس اور بجلی کی قیمتیں کیوں بڑھیں؟ عمر ایوب خان نے بتا دیا

    وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ سابق حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سےگیس اوربجلی کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں بجلی کی قیمتیں بڑھنےپراپوزیشن والےاپنےگریبان میں جھانکیں،کیا گزشتہ ادوارمیں دودھ کی نہریں بہہ رہی تھیں؟ ہمیں گزشتہ حکومتوں کی غلط پالیسیوں کا خمیازہ بھگتنا پڑرہا ہے

    بڑے چیلنجز کا سامنا ہے حل کے لیے سب کو ساتھ لے کر چلیں، شاہد خاقان عباسی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان نے کٹوتی کی تحریک پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اعدادوشمار مسخ کرنا ان کے لیڈروں کا کام ہے. پانچ سال میں 10کروڑ روپے اس حکومت نے وزیر اعظم ہاوس کا ہم نے ادا کیا ہے. عمر ایوب خان نے مزید کہا کہ اعدادوشمار مسخ کرنے کی وجہ سے آج ہم نے دس کروڑ روپے کا بل آئیسکو کو دیاہے. ماضی کی حکومتوں کی لینڈ مائن کو آج نکل کر سائیڈ پر کررہے ہیں.

    گیس کے بعد بجلی کی قیمت میں ہوا اضافہ

    عمر ایوب خان کا مزید کہنا تھا کہ کپیسٹی چارجز 2سوارب ادا کرنے پڑرہے ہیں وزیراعظم کے حکم پر 75%صارفین پر بجلی کا اضافہ نہیں ہوگا اس طرح 45%گیس صارفین پر بوجھ نہیں پڑے گا. ٹیوب ویلز کو سبسڈی دے رہے ہیں. بجلی کی قیمت بڑھ رہی ہے انہوں نے جو گڑا کھودا تھا اس کی وجہ سے بجلی کی قیمتیں زیادہ ہورہی ہیں.

    پٹرول، گیس کے بعد اب کیا مہنگا ہو رہا ہے، جان کر عوام پریشان ہو جائے

    عمر ایوب خان نے مزید کہا کہ پچھلے رمضان میں لوڈشیڈنگ تھی اس وقت بجلی کا جن کیوں قابو نہیں کیا. ہم نے 30ہزار ایف آئی آر 500اپنے ملازمین پر کارروائی کی 4ہزار ایف آئی آر کٹائی ہیں. چوری والے علاقے صاف کریں گے. سندھ کے ارکان نے میرا شکریہ ادا کیا. جس تیزی سے پی ٹی آئی جارہی ہے ہمارے امید وار سندھ میں بھی کامیاب ہوں گے. بلوچستان میں مزید 3گھنٹے لوڈشیڈنگ شروع کی ہے بلوچستان میں بھی چوری ختم کریں گے .جہاں چوری ہوتی تھی وہاں بجلی دیا جس سے 450ارب کا قردشی قرض میں اضافہ ہوا ہے.

    شیخ رشید نے دیا قوم کو مہنگائی کا جھٹکا، ریلوے کرایوں میں اضافہ

    عمر ایوب خان نے مزید کہا کہ اگر احتجاج اور شور کریں گے تو دیکھتے ہیں کہ کٹ موشن پر کون بات کرتا ہے. 7ارب کی ریفائنری وزیر اعظم جلد کریں گے قابل تجدید کے 250منصوبے مسلم لیگ ن نے بند کئے ہیں جس سے سندھ کو نقصان ہوا. اور سولر بلوچستان کو ہوا مہنگی ایل این جی پلانٹ کے لیے یہ سب کچھ کیاگیا. 2030تک 70%حصہ گرہن انرجی کا ہوگا. آئی پی پیز کے معائدے کی تجدید نہیں کریں گے. بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں بجلی چوری کو ختم کریں گے شفاف پاکستان کا وزیر اعظم نے علم اٹھایا ہے.

    محمد اویس

  • گھوٹکی، این اے 205، ضمنی الیکشن سے قبل پیپلز پارٹی کو ملی کامیابی

    گھوٹکی، این اے 205، ضمنی الیکشن سے قبل پیپلز پارٹی کو ملی کامیابی

    گھوٹکی میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کے مقابلے میں مسلم لیگ ن اور جمعیت علماء اسلام نے اپنے امیدوار دستبردار کروا لئے

    وزیراعظم عمران خان کاعلی محمد خان مہر کی وفات پر اہلخانہ سے تعزیت

    وزیراعظم کو معطل اور گورنر سندھ کو ہٹایا جائے، سعید غنی نے ایسا مطالبہ کیوں کیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 205 پر ضمنی انتخابات سے قبل پیپلز پارٹی کو بڑی کامیابی ملی ہے، دو بڑی جماعتوں کے امیدوار پیپلز پارٹی کے امیدوار کے حق میں دستبردار ہو گئے ہیں، پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر عاجز رندھاوا کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن اورجے یو آئی (ف) کے امیدوارپیپلزپارٹی کےامیدوارکےحق میں دستبردارکرائے ہیں.

    وزیراعظم حاضر ہو،دورہ گھوٹکی پرالیکشن کمیشن نے دیا نوٹس

    عاجز رندھاوا کا مزید کہنا ہے کہ گھوٹکی سے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پرسردار محمد بخش مہر الیکشن لڑیں گے ،پی ٹی آئی کو گھوٹکی میں امیدوار تک نہیں ملا، پی ٹی آئی جانتی ہے انہیں انجینیرنگ کا موقع نہیں ملےگا اس لیےوہ میدان سے بھاگ گئی،

    تعزیت پروزیراعظم کوشوکاز نوٹس کسی تعجب سے کم نہیں: فردوس عاشق اعوان

    قومی اسمبلی کی نشست این اے 205 پر ضمنی انتخاب 18 جولائی کو ہوگا ،تحریک انصاف کے رہنما علی محمد مہر کی وفات کے بعد خالی نشست پر الیکشن کمیشن نے الیکشن کا اعلان کر دیا ہے ، الیکشن 18 جولائی کو ہوں گے ،

  • رمضان پیکج کے علاوہ حکومت یوٹیلٹی سٹورز کوسبسڈی نہیں دیتی، ایم ڈی یوٹیلٹی سٹورز

    رمضان پیکج کے علاوہ حکومت یوٹیلٹی سٹورز کوسبسڈی نہیں دیتی، ایم ڈی یوٹیلٹی سٹورز

    یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے حکام نے سینٹ کی فنگشنل کمیٹی برائے کم ترقی یافتہ علاقہ جات کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ رمضان پیکج کے علاوہ حکومت کوئی سبسڈی نہیں دیتی سٹورز سبسڈی والے ماڈل کے تحت بنائے گئے مگر سبسڈی نہیں دی جارہی. یوٹیلٹی سٹور مختلف اداروں کا 7 ارب روپے کا مقروض ہے,خسارے میں ہونے کے باوجود یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن 6 ارب کا ٹیکس ادا کررہا ہے,دیگر آوٹ لیٹس پر پیپرا رولز کااطلاق نہیں ہوتا.

    یوٹیلٹی سٹورپر بھی چینی کی قیمت میں ہوا اضافہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کمیٹی کو بتایا گیا کہ خیبر پختونخواہ کے کم ترقی یافتہ علاقوں میں یوٹیلٹی سٹورز کی تعداد 1037 ہے ,حکام یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن بلوچستان کے کم ترقی یافتہ علاقوں میں یوٹیلٹی سٹورز کی کل تعداد 275 ہے کم ترقی یافتہ علاقوں میں سٹورز میں سٹاف کی تعداد 2917 ہے. سٹورز میں مستقل ملازمین کی تعداد 1056ہے 773 افراد کنٹریکِٹ پر جبکہ 1088 ڈیلی ویجز پر کام کررہے ہیں,

    سینٹ کی فنگشنل کمیٹی برائے کم ترقی یافتہ علاقہ جات کا اجلاس سینٹر عثمان کاکڑکی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاوس میں منعقد ہوا۔ چئرمین کمیٹی عثمان کا کڑ نے کہا کہ بلوچستان میں سہولیات کا فقدان ہے وہاں موبائل سٹورز چلائے جائیں ، خیبر پختونخواہ میں یوٹیلٹی سٹورز کی تعداد بہت کم ہے جس پر حکام نے بتایا کہ کم ترقی یافتہ علاقوں میں فروخت کی کمی کے باعث یوٹیلٹی سٹورز میں کوئی اسامی خالی نہیں ہے,

    اراکین کمیٹی کا کہنا تھا کہ یوٹیلٹی سٹورز لوگوں کو روزگار بھی دے رہا اور اربوں روپے کا ٹیکس بھی اداکررہا , چئرمین کمیٹی سینٹر عثمان کاکڑنے کہاکہ ہمیں پہلے یہ کسی نے نہیں بتایا کہ اربوں روپے کا ٹیکس اداکررہے ہیں ہمیشہ کہا جاتا ہے کہ یوٹیلٹی سٹورز نقصان کررہاہے یہ کوئی نہیں کہتا کہ اربوں روپے کا ٹیکس دیتا ہے پی آئی اے کا تین روز قبل تک ٹکٹ نہیں ملتا پھر بھی کہا جاتا ہے کہ وہ خسارے میں جا رہاہے حکمران ہر ادارے کی نجکاری کرنا چاہتے ہیں ,

    ایم ڈی یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اگر یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کو سہارا دیا جائے تو 150 ارب کا ٹرن اوور دے سکتا ہے ۔دس سال میں 40ارب روپے تک ٹیکس ادارے نے دیا ہے ماضی میں یوٹیلٹی سٹورز میں ایک دن میں 900 لوگ بھرتی کئے گئے ہیں ، بحریہ میں صرف پیسوں کی وجہ سے یوٹیلٹی سٹور کی برانچ کھولی گئی ہےپاکستان کی مارکیٹ 4ٹریلین کیہے جبکہ گروتھ نو فی صد تک ہے پیپرا رولز کی وجہ سے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں ،نیب ایف آئی کی وجہ سے اب کوئی ٹینڈرنگ میں بیٹھنے کو تیار نہیں اب کوشش ہے کہ ٹینڈرنگ میں نیب اور ایف آئی اے حکام کو شامل کیا جائے فنگشنل کمیٹی نے ٹیکسز کے معاملے پر آئندہ اجلاس میں پیپرا اور ایف بی آر کو طلب کرلیا جبکہ کمیٹی نے سفارش کی کہ حالیہ رمضان میں ملک بھر کے سٹورز میں اشیاءکی فروخت کے بارے میں تفصیلات بھی اگلے اجلاس میں فراہم کی جائیں ۔

    محمد اویس

  • ڈالر کی اونچی اڑان نے تاجر برادری کو کر دیا پریشان

    ڈالر کی اونچی اڑان نے تاجر برادری کو کر دیا پریشان

    ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے جہاں عوام پریشان ہیں وہیں تاجر برادری نے بھی اپنی پریشانی کا اظہار کر دیا

    ڈالر کی اونچی اڑان جاری، 164 کا ہو گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور چیمبر آف کامرس کے‌صدر الماس حیدر نے ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت پر کہا ہے کہ حکومت ڈالر کی بے لگام دوڑ پر واضح پالیسی بیان دے،ڈالرکی بڑھتی قیمت سے کاروباری برادری میں اضطراب ہے، وروز کے دوران ڈالر کی قیمت 7 روپے بڑھی ہے.

    لاہور چیمبر آف کامرس کے سینئر نائب صدر خواجہ شہزاد ناصر نے کہا کہ ڈالر کی بڑھتی قیمت معیشت کیلیے برا شگون ہے،رواں ماہ سے اب تک ڈالر کی قیمت میں16روپے کااضافہ ہوچکا ،بیرونی قرضوں کے حجم میں 1400ارب روپے کا ازخود اضافہ ہواہے ،ڈالر کی قیمت میں اضافہ مہنگائی کی نئی لہر لارہا ہےآج عام آدمی کی قوت خرید متاثر ہورہی ہے

    واضح رہے کہ جمعرات کو مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر نے پھر اونچی اڑان بھری، ڈالرانٹربینک میں ایک روپیہ 84 پیسے مہنگا ہونے سے تاریخ کی بلند ترین سطح 164 روپے پر ٹریڈ کرتا رہا۔ انٹربینک میں ڈالر 164 روپے 50 پیسے کا ہو گیا

  • این جی اوز کے خلاف پنجاب حکومت نے کیا بڑا فیصلہ

    این جی اوز کے خلاف پنجاب حکومت نے کیا بڑا فیصلہ

    حکومت پنجاب نے این جی اوز کے خلاف آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے

     

    پاکستان میں کن ممالک کی این جی اوز کام کر رہی ہیں؟ اہم خبر آ گئی

    باغٰی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت نے این جی اوز کے خلاف آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ ایک اجلاس میں کیا، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ ظہوراحمد کے زیر صدارت اجلاس میں فلاحی تنظیموں سےمتعلق اہم فیصلے کئے گئے، اجلاس میں محکمہ سوشل ویلفیئر اورانڈسٹریزکےآفیسرزنے بھی شرکت کی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبہ بھر میں تمام این جی اوز کی نگرانی کی جائے گی.

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب بھر میں تمام این جی اوز کے ریکارڈ، مالی معاملات کی تحقیقات کی جائیں گی، اجلاس میں مزید فیصلہ کیا گیا کہ صوبے بھر میں تمام غیر رجسٹرڈ فلاحی تنظیموں‌ کو فوری رجسٹرڈ کروانے کا کہا جائے گا اور رجسٹریشن نہ کروانے والی تنظیموں کے خلاف کریک ڈاون کیا جائے گا .

     

    واضح رہے کہ پنجاب میں ایسی این جی اوز بھی سامنے آئی ہیں جو صرف کاغذات کی حد تک موجود ہیں مگر انکے بینک اکائونٹس موجود ہیں، زکوۃ اور دیگر فنڈنگ ان کے اکائونٹ میں جاتی ہے جبکہ ایسی این جی اوز کا بھی انکشاف ہوا جو پاکستان کے اند ر مختلف ناموں سے کام کر رہی ہیں، زیادہ تر غیر ملکی فنڈنگ سے چلائی جا رہی ہیں

  • افغان صدر اور وزیراعظم عمران‌ خان کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی پر بات چیت

    افغان صدر اور وزیراعظم عمران‌ خان کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی پر بات چیت

    وزیراعظم عمران خان اور افغان صدر اشرف غنی نے بالخصوص تجارت، سیکورٹی اور عوامی سطح پر روابط سمیت مختلف شعبہ جات میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کی ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دونوں رہنماﺅں کے درمیان ون ٹو ون ملاقات جمعرات کو وزیراعظم ہاﺅس میں ہوئی جس میں انہوں نے مشترکہ مذہب، ثقافت اور تاریخ سے عبارت برادرانہ تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ دونوں رہنماوں نے علاقائی امن و استحکام کو یقینی بنانے کیلئے مضبوط تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔

    افغان صدر کی وزیراعظم ہاوس آمد، عمران خان نے کیا استقبال

    بعدازاں دونوں رہنماﺅں نے وفود کی سطح پر مذاکرات کی قیادت کی جس میں تجارتی، سیاسی، معاشی، سلامتی، امن و مفاہمت، تعلیم و عوامی سطح پر تبادلوں سمیت وسیع تر شعبہ جات کا احاطہ کیا گیا۔

    پاکستانی وفد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حیسن، وزیر ریلوے شیخ رشید احمد، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ، وزیر مواصلات مراد سعید اور سیکرٹری خارجہ سہیل محمود شامل تھے۔

    قبل ازیں افغانستان کے صدر اشرف غنی وزیراعظم ہاوس پہنچے جہاں انہیں گارڈ آف آنر دیا گیا ،افغان صدر کی آمد پر دونوں ممالک کے ترانے بھی بجائے گئے ،گارڈ آف آنر کے بعد وزیراعظم عمران خان نے پاکستانی وزراء کے ساتھ افغان صدر کا تعارف کروایا .

    افغان صدر پاکستان پہنچ گئے، کس نے استقبال کیا؟ اہم خبر

    قبل ازیں پاکستان کےو زیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور افغانستان کے صدر اشرف غنی کے مابین ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں دونوں ملکوں میں تجارت میں اضافے،معیشت اورسرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں مواصلات، توانائی،ثقافت اور عوامی روابط بہتربنانے پر خصوصی تبادلہ خیال کیا گیا ، ملاقات میں امن واخوت کے لیے وضع کردہ حکمت عملی کو عوام کی بہتری اور بہبود کےلیے بروئے کار لانے پر بھی اتفاق کیا گیا.

    پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اس موقع پر کہا کہ اشرف غنی کے دورہ سےدونوں ملک مزید قریب آئیں گے ،دورے سے دوطرفہ تعلقات کے استحکام میں مددملےگی ،افغان صدر اشرف غنی نے افغان امن عمل میں پاکستان کی کاوشوں کو سراہا

    قبل ازیں افغانستان کے‌صدر اشرف غنی دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، پاکستان کے مشیر تجارت عبدالرزاق داود ،افغانستان کے پاکستان میں سفیرعاطف مشعال اور دفتر خارجہ کے حکام نے افغانستان کے صدر کا استقبال کیا.

    افغان صدر کو نورخان ائیر بیس پر اکیس توپوں‌ کی سلامی بھی دی گئی

  • بھارتی ہٹ دھرمی، ایک بار پھرپاکستان آنیوالے سکھ یاتریوں کوروک دیا گیا

    بھارتی ہٹ دھرمی، ایک بار پھرپاکستان آنیوالے سکھ یاتریوں کوروک دیا گیا

    مودی سرکار باز نہ آئی، ایک بار پھر پاکستان آنے والے سکھ یاتریوں کو اٹاری بارڈر پر روک لیا

    جوڑ میلے میں شرکت کیلئے آنیوالے سکھ یاتریوں کو بھارت سرکار نے روک دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے سکھ یاتریوں کے پاکستان آمد پر رکاوٹیں ڈالنا شروع کر دی ہیں، بھارت نے ٹرین کے‌ذریعہ پاکستان آنے والے سکھ یاتریوں کو اٹاری بارڈر پر روک لیا اور پاکستان آنے کی اجازت نہیں دی جارہی، سکھ یاتریوں نے آج جمعرات کی صبح دس بجے لاہور پہنچنا تھا لیکن بھارت نے انہیں اٹاری سے آگے نہیں آنے دیا، جس پر سکھ یاتریوں نے بھارت سرکار کے روئیے کے خلاف احتجاج کیا اور مودی کے خلاف نعرے بازی کی.

    سکھ یاتریوں کی بھارت میں ہی مودی کے خلاف نعرے بازی

    سکھ یاتری تاحال اٹاری سٹیشن پر موجود ہیں لیکن بھارتی حکام انہیں آگے نہیں آنے دے رہے، سک یاتریوں کو کیوں روکا گیا ہے اور پاکستان نہیں آنے دیا جا رہا اس پر بھارتی حکام نے انہیں کچھ نہیں بتایا،سکھ یاتریوں نے بھارتی غیر اخلاقی روئیے کے خلاف احتجاج کیا اور شدید نعرے بازی کی۔

     

    واضح رہے کہ پاکستان نے مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی میں شرکت کے لئے پاکستان آنے کے خواہشمند 463 بھارتی سکھ یاتریوں کوویزے جاری کئے تھے، مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی 27 جون سے 6 جولائی کو منائی رہی ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان مذہبی مقامات کے دوروں کے پروٹوکول 1974ءکے قانون کے تحت ہزاروں بھارتی یاتری مختلف مذہبی تہواروں کے موقع پر ہر سال پاکستان آتے ہیں.

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی 14 جون کو بھارت سے دو سو کے قریب سکھ یاتری جوڑ میلے میں شرکت کے لئے پاکستان آنا چاہتے تھے ،پاکستان نے اس ضمن میں سکھ یاتریوں کے لئے خصوصی انتظامات کر رکھا تھا، واہگہ ریلوے سٹیشن پر خصوصی ٹرین بھجوائی گئی تھی ، تا ہم بھارتی حکام نے اٹاری سٹیشن سے سکھ یاتریوں کو واپس بھجوا دیا اور پاکستان آنے کی اجازت نہیں دی

  • شہباز شریف فیملی کے فرنٹ مین مشتاق چینی کو عدالت سے ملی بڑی خوشخبری

    شہباز شریف فیملی کے فرنٹ مین مشتاق چینی کو عدالت سے ملی بڑی خوشخبری

    شہباز شریف فیملی کے فرنٹ مین مشتاق چینی کی عدالت نے ضمانت منظور کر لی

    شریف فیملی کے فرنٹ مین نے ایسے انکششافات کئے کہ جان کر ہوں حیران
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں حمزہ شہباز کے خلاف وعدہ معاف گواہ مشتاق چینی کی درخواست ضمانت منظور کر لی گئی، لاہور ہائی کورٹ کےجسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس سردار احمد نعیم پر مشتمل بینچ نے سماعت کی،مشتاق چینی نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ نیب کی جانب سے کرپشن الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا، حمزہ اور سلمان شہباز کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن کر بیان رکارڈ کرا دیا ہے، ضمانت دی جائے، عدالت نے مشتاق چینی کی درخواست ضمانت منظور کر لی .

    حمزہ شہباز کا فرنٹ مین بن گیا نیب میں وعدہ معاف گواہ،بیان ریکارڈ کروا دیا

    مریم نواز کے وکلاء نے ہی مریم نواز کی الیکشن کمیشن میں مخالفت کر دی، اہم خبر

    واضح رہے کہ حمزہ شہباز کے فرنٹ مین مشتاق چینی نے وعدہ معاف گواہ بننے کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو اپنا بیان ریکارڈ کروایا تھا ،مشتاق چینی نے عدالت میں بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے کہا کہ حمزہ شہباز اورسلمان شہباز نے رمضان شوگرملزکے معاملات دیکھنے کا کہا،حمزہ شہبازاورسلمان شہباز کےساتھ 2005 سے میں کاروبارکررہاہوں،سلمان شہباز نے 2 مفروضہ معاہدے برائے قرض تیارکرائے،ایک معاہدے میں لکھا گیا کہ میں نے 31 کروڑبطورقرض دیئے،دوسرامعاہدہ میرے اورمیرے بیٹے یاسر مشتاق کے مابین لکھا گیا۔معاہدے کے تحت میرے بیٹے نے سلمان شہبازکو 30 کروڑقرض دیا،یہ دونوں معاہدے فرضی تھے،حقیقت سے کوئی تعلق نہیں،جورقم سلمان شہباز کوبھیجی وہ ان کی ہی تھی،مشتاق چینی نے بیان ریکارڈ کراتے ہوئے مزید کہا کہ مفروضی قرضوں کوحقیقی رنگ دینے کیلئے سلمان شہبازنے رقم منتقل کی،سلمان شہبازنے 10 کروڑہماری کمپنی کے اکاؤنٹ میں منتقل کئے ،

     

    واضح رہے کہ نیب نے مشتاق چینی کو لاہور ائیر پورٹ سے گرفتار کیا تھا جب وہ دبئی فرار ہو رہا تھا

  • پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

    پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

    پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز شریف کے اکاونٹس میں کتنے پیسے آئے، نیب نے حمزہ شہباز سے تفتیش کی رپورٹ احتساب عدالت میں جمع کرا دی

    حمزہ شہباز کے جسمانی ریمانڈ میں ہوئی توسیع

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب کی جانب سے تفتیش کے بعد عدالت میں جمع کروائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حمزہ شہباز کے کمپنیوں کے 50 بنک اکاونٹس جبکہ 17 ذاتی اکاونٹس ہیں۔ نیب دستاویزات میں کہا گیا کہ حمزہ شہباز سے متعلق 200 مشکوک ٹرانزیکشنز کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ حمزہ شہباز کے بنک اکاونٹ میں صرف 2 ماہ میں 4 لاکھ 14ہزار 15 امریکی ڈالرز کی خطیر رقم منتقل ہوئی۔ 2005 میں یہ رقم حمزہ شہباز کے پاکستان میں موجود 2 بنک اکاونٹس میں منتقل ہوئی۔ 1جون 2005 کو 99 ہزار 965 امریکی ڈالرحمزہ کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوئے.

    رمضان شوگر ملز کا چیف ایگزیکٹو کون؟ حمزہ شہباز ضمانت کیس میں عدالت کا استفسار

    نیب دستاویزات میں مزید کہا گیا کہ 4 جون 2005 کو حمزہ شہبازنے 83 ہزار 920 امریکی ڈالر وصول کئے اسی طرح 17 جون 2005 کو 99 ہزار 270 امریکی ڈالر وصول کیے۔ 10 اگست 2005 کو حمزہ شہباز نے 65 ہزار 480 ڈالر وصول کیے اور اسی دن 10 اگست کو ایک اور ٹرانزیکشن کے ذریعے 64 ہزار 980 ڈالر وصول کیے۔

    نواز شریف کی طبیعت خراب، جیل حکام نےایسا فیصلہ کیا کہ ن لیگی پریشان ہو گئے

    عدالت میں جمع کروائی گئی رپورٹ کے مطابق نیب کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز سےمدنی ٹریڈر، شریف فیڈ مل، مدینہ کنسٹرکشن،  شریف ڈیری فامز اور شریف ملک پروڈکٹس کے اکاونٹس سے کے متعلق پوچھا گیا۔ حمزہ شہباز ان 5 کمپنیوں میں 19 کروڑ 1 لاکھ 77 ہزار 479 روپے منتقل ہونے سے متعلق مطمن نہیں کر سکے۔

    حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف درخواست دائر

    واضح رہے کہ حمزہ شہباز کو نیب نے لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت مسرد ہونے کے بعد گرفتار کیا ہے، اسپیکر پنجاب اسمبلی نے حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے ہیں، پنجاب اسمبلی کا بجٹ سیشن جاری ہے جس کی وجہ سے حمزہ شہباز اسمبلی اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں

    بلاول کی افطار پارٹی میں مریم کو پروٹوکول، حمزہ شہباز نظر انداز

  • بڑے چیلنجز کا سامنا ہے حل کے لیے سب کو ساتھ لے کر چلیں، شاہد خاقان عباسی

    بڑے چیلنجز کا سامنا ہے حل کے لیے سب کو ساتھ لے کر چلیں، شاہد خاقان عباسی

    مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے حل کے لیے سب کو ساتھ لے کر چلیں

    گیس کے بعد بجلی کی قیمت میں ہوا اضافہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مسلم لیگ ن آئی تو گیس تھی نہ بجلی ،آج دونوں موجود ہیں ہم نے گیس کمپنیوں کو سبسڈی نہیں دی لیکن گیس کی قیمتیں نہیں بڑھائیں، شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ گیس سیکٹر کے تمام فائدے صوبوں کو ہیں،قیمتیں بڑھانے سے گیس سیکٹرکا مسئلہ حل نہیں ہوگا

    پٹرول، گیس کے بعد اب کیا مہنگا ہو رہا ہے، جان کر عوام پریشان ہو جائے

    شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت جو گیس 750 روپے میں لے وہ گیس 1500 روپے میں فروخت کرے یہ بوجھ عوام برداشت نہیں کر سکتی۔ ۔ ہماری حکومت نے 5 سال کوئی گیس کی قیمت نہیں بڑھی کوئی بجٹ میں سبسڈی لی۔ دونوں گیس کی کمپنیاں پروفٹ میں ہیں ۔