Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • مقبوضہ کشمیر،تیز بارشوں کے بعد سیلاب، تین جاں بحق، کئی علاقے زیر آب

    مقبوضہ کشمیر،تیز بارشوں کے بعد سیلاب، تین جاں بحق، کئی علاقے زیر آب

    مقبوضہ کشمیر میں طوفانی بارشوں کے بعد متعدد علاقوں میں سیلاب کی سی صورتحال بن گئی ہے، بانڈی پورہ میں درخت گرنے سے دو خواتین جاں بحق ہو گئی ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشون اور ژالہ باری کے بعد سیلاب کی صورتحال پیدا ہونے سے جانی نقصان بھی ہوا ہے. بانڈی پوری کے گاوں چندا جی میں مکان گرنے سے دو خواتین دب کر جاں بحق ہو گئیں، جن کی شناخت شریفہ بیگم اور مبینہ بانو ساکنان چنداجی کے طور پر ہوئی ہے۔ گاندر بل کے علاقے میں درخت گرنے سے ایک گھر میں موجود 37 سالہ محمد یوسف جاں بحق ہوا ہے، جبکہ اس کے دو رشتے دار زخمی ہوئے ہیں. شدید ژالہ باری سے کشمیر میں باغات کو بھی نقصان پہنچا ہے. شدید بارشوں کی وجہ سے کئی دیہات زیر آب ہیں ،کئی علاقوں میں پل گرنے سے مقامی آبادیوں کا آپس میں رابطہ منقطع ہو گیا ہے. ٹنگمرگ علاقے میں تیس دیہات کو جوڑنے والا ایک پل گر گیا ہے۔

  • گرل فرینڈ کو منانے کی خاطر طیارہ اغوا کرنیوالے کو عمر قید کی سزا

    گرل فرینڈ کو منانے کی خاطر طیارہ اغوا کرنیوالے کو عمر قید کی سزا

    ناراض گرل فرینڈ کو منانے کے لئے طیارہ اغواء کرنے کی دھمکی دینے والے کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں گرل فرینڈ کو منانے کے لئے طیارہ اغوا کرنے والے شخص کو سزا سنا دی گئی ہے. بھارتی ریاست گجرات کے علاقے احمد آباد کی خصوصی عدالت نے بھارتی قومی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے کی جانب سے تحقیقات کے بعد سزا سنائی ہے. ملزم جو سلا پر الزام تھا کہ اس نے دو سال قبل اکتوبر 2017 میں جیٹ ائیر ویز کے طیارے کو اغوا کرنے کے لئے خط لکھا اور افرا تفری مچائی، ملزم ممبئی کا سونے کا تاجر ہے. ملزم نے 30 اکتوبر 2017 میں ممبئی سے دہلی جانے والے طیارے کے ٹوائلٹ میں دو زبانوں انگریزی اور اردو میں ایک خط رکھ دیا تھا جس میں لکھا گیا تھا کہ طیارے کو کشمیر لے جایا جائے ملزم نے مزید پیغام دیا تھا کہ طیارے میں بم بھی موجود ہے اگر طیارہ کہیں اور اتارا گیا تو طیارہ تباہ ہو جائے گا. ملزم نے عدالت میں اعتراف کیا کہ اس نے ائیر کمپنی میں ملازم اپنی گرل فرینڈ کو منانے کے لئے طیارے کو اغوا کرنے کا خط لکھا. طیارے کو احمد آباد میں اتار کر بزنس کلاس میں سفر کرنے والے ملزم سلا کو گرفتار کر لیا گیا، خصوصی عدالت کے جج ایم کے دورے نے سلا کو اینٹی ہائی جیکنگ ایکٹ 2016 کے تحت عمر قید کی سزا کے ساتھ ساتھ پانچ کروڑ کا جرمانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا ہے

  • دہشت گردوں کے سہولت کار وزرا آزاد اور جمہوری قیادت گرفتار، بلاول

    دہشت گردوں کے سہولت کار وزرا آزاد اور جمہوری قیادت گرفتار، بلاول

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے سہولت کار وزرا ،کالعدم تنظیمیں اور گڈ طالبان آزاد جبکہ جمہوری سویلین قیادت گرفتار ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی جہوری قیادت گرفتار ہے لیکن دہشت گردوں کے سہولت کار آزاد ہیں، بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ ہ عوام کی قیادت قید میں ہے مگر کالعدم تنظیموں کے افراد اور گڈ طالبان آزاد گھوم رہے ہیں جمہوری و عوامی آوازوں کو کچلنا اور انتہاپسندوں دہشت گردوں کے لاڈ اٹھا کر انہیں پناہیں دینا ترجیح نظر آرہی ہے۔

    واضح رہے کہ نیب نے سابق صدر آصف زرداری کو ضمانت مسترد ہونے پر گرفتار کیا ہے دوسری جانب نیب نے حمزہ شہباز کو بھی گرفتار کیا ہے آج عدالت نے حمزہ شہباز کا چودہ دن کا ریمانڈ دیا ہے، سابق وزیراعظم نواز شریف بھی العزیزیہ ریفرنس کیس میں سزا کاٹ رہے ہیں اور کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں.

  • سعودی مخالف سرگرمیاں، جیلوں میں 73 پاکستانیوں سمیت 5201 افراد قید

    سعودی مخالف سرگرمیاں، جیلوں میں 73 پاکستانیوں سمیت 5201 افراد قید

    سعودی عرب نے 3 پاکستانیوں سمیت 53 افراد کو گرفتار کر لیا ہے جو سعودی عرب میں ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث تھے

    سعودی ائیر پورٹ پر میزائل حملہ ، خواتین، بچوں سمیت کتنے زخمی ہوئے، بڑی خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے سیکورٹی اداروں نے رمضان المبارک میں خصوصی سرچ آپریشن کیا اور 53 ایسے افراد کو گرفتار کیا جو سعودی عرب ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث تھے، گرفتار افراد سعودی حکومت کے خلاف عوام کو مشتعل اور بد ظن کرنے کی سرگرمیوں میں ملوث تھے، سعودی سیکورٹی اداروں نے جن افراد کو گرفتار کیا ہے ان میں 34 سعودی، 3 پاکستانی، 10 یمنی، اردن، انڈیا، فلپائن کے ایک ایک اور سری لنکا کے دو افراد شامل ہیں. سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق اب تک سعودی عرب کی مختلف جیلوں میں ریاست مخلاف سرگرمیوں کے الزام میں 5201 افراد گرفتار ہیں. جن میں 73 پاکستانی بھی شامل ہیں.

  • سعودی ائیر پورٹ پر میزائل حملہ ، خواتین، بچوں سمیت کتنے زخمی ہوئے، بڑی خبر

    سعودی ائیر پورٹ پر میزائل حملہ ، خواتین، بچوں سمیت کتنے زخمی ہوئے، بڑی خبر

    حوثی باغیوں نے سعودی عرب پر میزائل حملہ کیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے ابھا ائیر پورٹ پر میزائل حملہ کیا ہے جس سے 26 افراد زخمی ہوئے ہیں. زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں. زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

    واضح رہے کہ سعودی عرب نے گزشتہ روز دو حوثی ڈرون گرائے تھے، حوثی باغیوں کے مطابق ان کا ہدف کنگ خالد ائیر بیس تھا. گزشتہ ماہ بھی جزعان ائیر پورٹ پر حوثی باغیوں کا ڈورن سعودی افواج نے گرایا تھا ، مئی میں ہی سعودی عرب کے دو تیل کی تنصیبات پر حملہ کیا تھا،.

  • عمران خان بسم اللہ پڑھ کر بھی جھوٹ بولتے ہیں، خورشید شاہ

    عمران خان بسم اللہ پڑھ کر بھی جھوٹ بولتے ہیں، خورشید شاہ

    پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان بسم اللہ پڑھ کر بھی جھوٹ بولتے ہیں

    انتقامی کارروائیوں سے پیپلزپارٹی کمزورنہیں ہوگی: خورشید شاہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خورشید شاہ نے وزیراعظم عمران خان کے قوم سے خطاب پر رد عمل میں کہا کہ عمران خان رات کوچھپ کرتقریریں کررہے ہیں ،منافقت کی انتہاہےکہ عمران خان بسم اللہ پڑھ کرجھوٹ بولتےہیں، خورشید شاہ نے سوال اٹھا یا کہ کیا اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاریاں ہی ریاست مدینہ کےقیام کا طریقہ ہیں؟ انہوں نے مزید کہا کہ 60برس میں اتنی تیزی سے قرضہ نہیں لیاگیا جتنا پی ٹی آئی نے10ماہ میں لیا ،خورشید شاہ نے مزید کہا کہ نیب آصف زرداری پرایک روپےکی کرپشن اب تک ثابت نہیں کرسکی آصف زرداری پروہ الزام لگارہے ہیں جنہیں3دہائیوں سےثابت نہیں کیا جا سکا.

    حکومت چلانا سیلکٹڈ شخص کا کام نہیں،سمندر سے تیل کی بجائے عوام کا تیل نکال دیا .خورشید شاہ

    تبدیلی سرکار نے مزدور کی زندگی مشکل بنا دی، خورشید شاہ

    واضح رہے کہ بجٹ اجلاس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے رات کو قوم سے خطاب میں کہا کہ پاکستان کے پیسے کہاں لگائے گئے اس پر کمیشن بنا دیا ہے، وزیراعظم نے یہ بھی اعلان کیا تھا کہ وہ چوروں کو نہیں چھوڑیں گے .

  • پاکستان نے ابھینندن کے ساتھ ایسا کیا کر دیا کہ بھارتی شدید غصے میں‌ آ گئے

    پاکستان نے ابھینندن کے ساتھ ایسا کیا کر دیا کہ بھارتی شدید غصے میں‌ آ گئے

    پاکستان اور انڈیا کے مابین ورلڈ کپ کرکٹ کا میچ 16 جون کو ہونا ہے، اس حوالہ سے پاکستان میں نجی موبائل کمپنی نے ایسا اشتہار بنا دیا کہ بھارتی غصے سے لال پیلے ہو گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور انڈیا کے مابین کرکٹ کا میچ 16 جون کو کھیلا جائے گا. میچ سے قبل پاکستان میں کام کرنے والی موبائل کمپنی نے ایک ایسا ویڈیو اشتہار جاری کر دیا جسے دیکھ کر بھارتی شدید غصے میں آ گئے. اشتہار کو دیکھ کر ہر بھارتی سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا اظہار کر رہا ہے. موبائل کمپنی کی جانب سے بنائے جانے والے اشتہار میں بھارت کے پاکستان میں گرفتار ہونے والے ونگ کمانڈر ابھینندن کی کاپی دکھائی گئی ہے، ابھینند ن کا ہم شکل چائے پی رہا ہوتا ہے اور اس دوران اس سے سوال کئے جاتے ہیں کہ بھارتی ٹیم کا پلیئنگ الیون کیا ہوگا ؟ ٹاس جیت کر بھارت کیا کرے گا ؟ ان سبھی سوالات کے جواب میں ابھینندن کہہ رہا ہے کہ مجھے معاف کیجئے ، میں آپ کو اس بارے میں نہیں بتا سکتا. آخر میں جب اس سے چائے کے بارے میں سوال کیا جاتا ہے تو وہ اسے عمدہ قرار دیتا ہے اور جانے کی اجازت ملنے پر کپ سمیت جانے لگتا ہے تو سوال کرنے والا اس سے کہتا ہے کہ ’کپ چھوڑ کر جاؤ‘۔

    واضح رہے کہ پاکستان نے بھارتی ونگ کمانڈر ابھی نندن کو گرفتار کیا تھا اور اس کی پہلی ویڈیو گرفتاری کے بعد جو سامنے لائی گئی تھی اس میں ابھی نندن کو چائے پیتے دکھایا گیا تھا اس دروان اس سے بات چیت ہوئی تھی. ابھینندن کو پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کر دیا تھا واہگہ بارڈر پر اسے بھارت کے حوالہ کیا گیا، بھارت سرکارنے ابھینند ن کا طبی معائنہ کروانے کے بعد رخصت پر بھیج دیا تھا.

    موبائل کمپنی کی جانب سے ویڈیو اشتہار چلنے پر بھارتیوں نےسوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو اس کا بدلہ ملنا چاہئے ، بھارت ورلڈ کپ میں پاکستان سے میچ جیتے، دوسری جانب پاکستانی صارفین کی جانب سے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے جذبات کا اظہار کیا جا رہا ہے جس میں پاکستانی شائقین ابھییندن کی وردی، و دیگر تصاویر شئیر کر رہے ہیں

  • قبائلی علاقہ جات میں اب الیکشن کب ہوں گے؟ الیکشن کمیشن نے اعلان کر دیا

    قبائلی علاقہ جات میں اب الیکشن کب ہوں گے؟ الیکشن کمیشن نے اعلان کر دیا

    قبائلی اضلاع میں الیکشن 20 جولائی کو ہوں گے

     

    قبائلی اضلاع میں الیکشن ملتوی کرنے کا مطالبہ کیوں کیا؟ اجمل خان وزیر میدان میں آ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخواہ کی صوبائی حکومت کی درخواست پر الیکشن اٹھارہ دن کے لئے ملتوی کر دئیے. صوبائی حکومت نے الیکشن کمیشن سے درخواست کی تھی کہ دہشت گرد ی کے خطرے کے باعث الیکشن ملتوی کئے جائیں .پڑوسی ملک افغانستان سےدہشتگردی کی کارروائیوں کاخطرہ ہے، نئےضم شدہ اضلاع میں انتخابات کوسبوتاژکرنےکےخطرات موجود ہیں،سیاسی قیادت کوبھی نشانہ بنانےکےحوالےسےخدشات موجود ہیں. خط کے ذریعے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ شمالی وزیرستان میں حالیہ واقعات کےباعث بھی انتخابات ملتوی کیےجائیں ضم شدہ اضلاع میں انتخابات 20 دن کے لیے ملتوی کیےجائیں. الیکشن کمیشن پر اسحوالہ سے آج اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ الیکشن 20 جولائی کو ہوں گے.

     

    قبائلی اضلاع میں الیکشن ملتوی کرنے کا مطالبہ دھاندلی کی کوشش، امیدوار بول پڑے

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق 2 جولائی کو ضم شدہ اضلاع میں انتخابات ہونے ہیں. شمالی وزیرستان میں پی ٹی ایم کے اراکین اسمبلی کی جانب سے پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملے کے بعد دہشت گردی کی کاروائیوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے

  • حمزہ شہباز کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

    حمزہ شہباز کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

    حمزہ شہباز کا 26 جون تک ریمانڈ منظور کر لیا گیا

     

    حمزہ شہباز کے جسمانی ریمانڈ‌ کے حوالہ سے فیصلہ محفوظ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت نے حمزہ شہباز کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ہے، عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، حمزہ شہباز کو نیب نے‌آج عدالت میں پیش کیا تھا، عدالت نے 26 جون تک جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ہے  اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ، حمزہ شہباز کو کالے رنگ کی سرکاری نمبر پلیٹ والی کار میں عدالت پہنچایا گیا ،

    حمزہ ضمانت، سماعت 15 منٹ کے لئے ملتوی

    صرف اللہ کوجوابدہ ،کوئی کچھ بھی رائے رکھےانصاف کے مطابق فیصلہ دیں گے، عدالت کےحمزہ کیس میں ریمارکس

    حمزہ شہباز ضمانت کیس، عدالت نے بڑا حکم دے دیا

    زرداری کے بعد آج حمزہ شہباز کی ضمانت منسوخی متوقع، نیب بھی تیار

    حمزہ شہباز کدھر ہے؟ عدالت میں نعرے بازی جاری ہے، حمزہ ضمانت کیس میں عدالت برہم

    رمضان شوگر مل کیس، حمزہ شہباز کے بینچ پرعدم اعتماد کے بعد نیا بینچ تشکیل

    رمضان شوگر ملز کا چیف ایگزیکٹو کون؟ حمزہ شہباز ضمانت کیس میں عدالت کا استفسار

     

     

     

  • وزیراعظم کے خطاب کے نشر ہونے میں غلطیوں کا ذمہ دار کون، بحث جاری

    وزیراعظم کے خطاب کے نشر ہونے میں غلطیوں کا ذمہ دار کون، بحث جاری

    بجٹ اجلاس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کیا تو اس میں پی ٹی وی کی کئی غلطیاں سامنے آ گئیں، وزیراعظم کا خطاب شروع ہونے کے بعد رک گیا، اس کو پھر چلانا پڑا ،سوشل میڈیا پر اس خطاب کے بعد وزیراعظم اور پی ٹی وی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے

     

    چوروں کو نہیں چھوڑوں گا، وزیراعظم عمران خان کا دبنگ اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روزبجٹ اجلاس کے بعد وزیراعظم نے قوم سے خطاب کرنا تھا ،خطاب کا نو بجے کا وقت طے ہوا لیکن رات کے اندھیرے میں جب پاکستانی قوم سو گئی اسوقت وزیراعظم نے رات کو بارہ بجے قوم سے خطاب کیا، ابھی تلاوت اور قومی ترانے کے بعد خطاب شروع ہوا تو ایک دو منٹ کے بعد خطاب رک گیا، جس پر سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی اور وزیراعظم اور قومی نشریاتی ادارے پی ٹی وی کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا. پی ٹی وی نے وزیراعظم کا خطاب چلایا اور آڈیو کی غلطی پر آڈیو روکی، پھر خطاب چلایا.اس حوالے سے سوشل میڈیا پر کہا گیا کہ وزیراعظم عمران خان کا غلط ایڈٹ شدہ خطاب نشر ہونے کی وجہ سے روکا گیا اور پھر دوبارہ درست خطاب نشر کیا گیا۔ وزیراعظم کے خطاب پر سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے.

    سینئر صحافی و اینکر پرسن سلیم صافی نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ
    تین مرتبہ وقت بدلنے کے بعد قوم سے مبینہ وزیراعظم کے خطاب میں ریکارڈنگ اور ایڈیٹنگ کے درجنوں بلنڈرز۔ جو شخص ایک درجن میڈیا ایڈوائزر رکھ کر قوم تک اپنا خطاب صحیح طریقے سے نہیں پہنچا سکتا ، وہ ملک کیسے چلارہے ہوں گے؟خود ہی اندازہ لگا لیجیے۔ ویسے تبدیلی پسند آئی؟

    ایک اور صحافی امداد علی سومرو نے کہا کہ اس پر ہائی پاور کمیشن بنایا جائے کہ وزیراعظم کا خطاب رکارڈ، ایڈٹ کرنے کا ٹھیکہ کس کمپنی کے پاس ہے اور کتنے کا ٹھیکہ ہے، کس نے کتنی کمیشن پر یہ ٹھیکہ دیا ؟ ۔پی ٹی وی کے پاس اعلی معیار کے کیمیرہ ہونے کے باوجود یہ کام آئوٹ سورس کیوں ہو رہا ہے ؟

    ایک صارف نے لکھا کہ پاکستان کی ہسٹری میں پہلا وزیراعظم ہے جس کا خطاب ریکارڈ کروا کر پھر میڈیا پر سنسر کیا گیا

    https://twitter.com/DrShahidAli15/status/1138683458480422913

    ایک اور صارف نے لکھا کہ وزیراعظم عمران خان کے قوم سے خطاب کی ریکارڈنگ حیران کن طور پر پی ٹی وی کی ماہر ٹیم اور جدید کیمروں کی بجائے ایڈورٹائزنگ ایجنسی کے پروڈیوسرز سے کروائی گئی۔ پروڈکشن کا تو ستیاناس کیا گیا مگر سوال یہ ہے کہ مشیروں نے پی ٹی وی کو نظرانداز کیوں کیا؟

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے وزیراعظم کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے آدھی رات کو خوفزدہ ہو کر قوم سے خطاب کیا۔ وزیراعظم خوفزدہ ہیں کہ وہ پی ٹی آئی ایم ایف کا بجٹ نہیں منظور کرا پائیں گے، عمران خان کو خوف ہے کہ بجٹ منظور نہ ہوا تو ان کی حکومت گر جائے .