Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • گردشی قرضوں میں 450 ارب روپے کا اضافہ، وزیر اعظم کو بریفنگ

    گردشی قرضوں میں 450 ارب روپے کا اضافہ، وزیر اعظم کو بریفنگ

    وزیرا عظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں توانائی کی ضروریات کو پوراکرنے کےلئے ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ آئندہ 25 سال کےلئے طلب و رسد کا پلان مرتب کیا گیا ہے، قابل تجدید ذرائع سے بجلی کی پیداوار کی نئی پالیسی تشکیل دی جا چکی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت توانائی کے شعبہ میں کی جانے والی اصلاحات اور اب تک ہونے والی پیشرفت پر اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا. اجلاس میں وزیرِ توانائی عمر ایوب خان، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر، معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، ترجمان ندیم افضل چن، معاون خصوصی یوسف بیگ مرزا، سیکرٹری پاور عرفان علی و دیگر افسران شریک تھے۔ وزیراعظم کو توانائی کے شعبہ میں کی جانے والی اصلاحات، بجلی چوری کی روک تھام، ترسیل و تقسیم کے عمل میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے، گردشی قرضوں کے مسئلہ پر قابو پانے اور دیگر متعلقہ معاملات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیرِاعظم کو دی جانے والی بریفنگ میں بتایا گیا کہ مالی سال 2017-18ءمیں محض ایک سال میں گردشی قرضوں میں 450 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔ اکتوبر2018ءمیں موجودہ حکومت کی جانب سے چوری کی روک تھام اور واجبات کی وصولیوں کے سلسلہ میں باقاعدہ مہم شروع کی گئی جس کے مثبت نتائج برآمد ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ دسمبر 2018ءسے مارچ 2019ءتک بجلی چوری کی روک تھام اور واجب الادا رقوم کی وصولیوں کی مد میں محض 4 ماہ میں 48 ارب کی اضافی رقم وصول کی گئی ہے جو کہ رواں سال کے اختتام تک 80 ارب تک پہنچ جائے گی۔

  • حکومت مریم نواز سے خوفزدہ ہو چکی ہے، رانا ثناء اللہ

    مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف مریم نواز سے خوفزدہ ہوچکی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مریم نواز پارٹی میں فعال کردار ادا کریں گے، مریم نواز کو سیاست کرنے سے نہین روکا جا سکتا، انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی نے جس سزا کا ذکر کیا ہے وہ معطل ہو چکی ہے، لو گ سزا معطل ہو کر ایوان میں بھی آتے رہے ہیں، مریم نواز سے یہ لوگ کتنے خوفزدہ ہیں سمجھ نہیں آتی .

  • آئی ایم ایف روپے کی قدر میں مزید کمی کیلئے دباو ڈال رہی ہے: سراج الحق

    آئی ایم ایف روپے کی قدر میں مزید کمی کیلئے دباو ڈال رہی ہے: سراج الحق

    جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ بہت شورتھا کہ کیا ہوگا،کیاہوگا اورپھرآئی ایم ایف سےمعاہدہ ہوگیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سراج الحق نے موجودہ حکومت کی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کی دسترس میں دے دیا گیا،. آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کا ملازم اپنی ترجیحات پر کام کرے گا. آئی ایم ایف روپے کی قدر کو مزید کم کرنے کے لئے دباو ڈال ہے، حکمرانوں نے معیشت تباہی کے دہانے پر لا کھڑی کی. انہوں نےکہا کہ حکومت نےاسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کے حوالے کرکے ملکی معیشت داؤپرلگادی،حفیظ شیخ،رضاباقراوراحمدمجتبیٰ کاٹرائیکا آئی ایم ایف کےمفادات کاتحفظ کرےگا.

  • چینی باشندوں کی پاکستان میں شادیاں، ایف آئی اے متحرک، کتنے چینی گرفتار ہوئے؟

    چینی باشندوں کی پاکستان میں شادیاں، ایف آئی اے متحرک، کتنے چینی گرفتار ہوئے؟

    پاکستانی تحقیقاتی ادارے نے پنجاب بھر سے 8 چینی باشندے گرفتار کر لئے ہیں جن پر الزام ہے کہ وہ پاکستانی لڑکیوں سے شادی کر کے ان سے جسم فروشی کا دھندہ کرواتے ہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے بشیر میمن کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر جمیل میو کی سربراہی میں ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے لاہور میں واقع ڈیوائن ہومز سے مزید 8 چینی باشندوں کو گرفتار کر لیا ہے۔جن میں ایک لڑکی بھی شامل ہے ایف آئی اے کے مطابق چینی باشندے پاکستانی میرج بیور اور ایجنٹس سے مل کر پاکستانی لڑکیوں سے شادی کراتےہیں۔ شادی کے بعد پاکستانی لڑکیوں سے جسم فروشی کا دھندہ کروایا جاتا تھا، ایف آئی اے نے یہ بھی کہا ہے کہ ان لڑکیوں کے اعضاء بھی نکال کر فروخت کئے جاتے ہیں. ایف آئی اے نے اس ضمن میں ابتک دس چینی باشندے گرفتار کئے ہیں جن سے تحقیقات جاری ہے. واضح رہے کہ ایف آئی اے نے منڈی بہاؤالدین میں پاکستانی لڑکی سے شادی کرنے والے چینی باشندے کے خلاف تحقیقات شروع کر رکھی ہیں.

    واضح رہے کہ پاکستان میں چین کے سفیر یاوجنگ نے کہا ہے کہ پاکستانی لڑکیوں سےچینی لڑکوں کی شادیاں رضا مندی سے ہوتی ہیں،چینی اورپاکستانیوں کی شادیوں میں کچھ غیرقانونی ایجنٹس بھی شامل ہیں ،ایسے غیرقانونی ایجنٹس چین پاکستان کے تعلقات کو خراب کرنا چاہتے ہیں،زبردستی کی شادیاں ہمارے قوانین کے بھی خلاف ہیں .

  • وفاقی حکومت ہمارے زٰخموں پر مرہم رکھے،مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب

    وفاقی حکومت ہمارے زٰخموں پر مرہم رکھے،مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب

    مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ہمارے زخموں پر مرہم رکھیں اور 130 ارب سندھ حکومت کو جاری کریں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مشیر اطلاعات سندھ نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو الیکشن سے قبل مدینے کی ریاست کا خواب دکھایا گیا،مدینے کی ریاست کا نام لے کر مدینے کی ریاست کو خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے. انہوں نے کہا کہ اشیاء خوردونوش کی قیمتوں پر سندھ حکومت توجہ رکھے گی، علاقوں میں سرپرائز وزٹ ہو گا، سندھ حکومت عوام کو ریلیف دے گی، انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت حکومت مہنگائی کا ازالہ کرے ، رمضان کو نعمت کا مہینہ بنائے.

  • حکومت نے مزید کتنی تنظیموں پر پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا؟ بڑی خبر آ گئی

    حکومت نے مزید کتنی تنظیموں پر پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا؟ بڑی خبر آ گئی

    حکومت نے کالعدم تنظیموں سے جڑی 11 مزید تنظیموں پر پابندی کا فیصلہ کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی نے 11تنظیموں پرپابندی کی سفارش کی ہے، سی ٹی ڈی لاہور اور کراچی نے پاکستان میں کالعدم قرار دی جانے والے جماعتوں کی نگرانی کی ،اس نگرانی کی روشنی میں سی ٹی ڈی نے ان کالعدم تنظیموں سے روابط رکھنے والی 11 مزید تنظیموں پر پابندی لگانے کی سفارش کی ہے جبکہ 2 تنظیموں کو واچ لسٹ میں ڈالنے کی سفارش کی گئی ہے. جن تنظیموں پر سی ٹی ڈی نے پابندی لگانے کی سفارش کی ہے ان کا تعلق پنجاب سے ہے. سی ٹی ڈی نے وزارت داخلہ کو رپورٹ ارسال کر دیا، تنظیموں پر پابندی کا حتمی فیصلہ وزیر داخلہ اعجاز شاہ کریں گے.

  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ،سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن نے کاواک آوٹ

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ،سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن نے کاواک آوٹ

    سینیٹ کا اجلاس چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی زیر صدارت جاری ہے جس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں‌ میں اضافے پر بات کرنے کا موقع نہ ملنے پر اپوزیشن سے سینیٹ اجلاس سے واک آؤٹ کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینٹ اجلاس میں اپوزیشن نے مطالبہ کیا کہ سینیٹ میں پٹرول کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی پر بحث کرائی جائے ،اپوزیش اراکین نے اپنی نشستوں پر کھڑے ہو کر بھی احتجاج کیا. اپوزیشن کے احتجاج پر چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ پہلےایجنڈا پوراکرلیں،پھرپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےپربات کرتے ہیں لیکن اپوزیشن نے چیئرمین سینیٹ کی نہ سنی اور اجلاس سے واک آوٹ کر گئے ،تاہم جمعیت علماء اسلام ف کے سینیٹر طلحہ محمود نے اپوزیشن کے ساتھ واک آوٹ نہیں کیا، وہ ایوان میں موجود رہے.

  • کل افطاری کے بعد لاہور کی سڑکوں پر کیا ہو گا؟ ن لیگی رہنما نے بڑا دعویٰ کر دیا

    کل افطاری کے بعد لاہور کی سڑکوں پر کیا ہو گا؟ ن لیگی رہنما نے بڑا دعویٰ کر دیا

    سابق وزیر اعظم نواز شریف نے طبی بنیادوں پر ضمانت کی مدت ختم ہونے کے بعد خود جیل جانے کا فیصلہ کر لیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل افطاری کےبعد نواز شریف جیل جانے کے لیے نکلیں گے، افطاری کے بعد لاہور کی سڑکوں‌ پر لیگی کارکنوں کا ایک سمندر ہو گا، جگہ جگہ استقبالیہ کیمپ لگائے جائیں گے جہاں کارکنان اپنے قائدکا استقبال کریں گے. انہوں نے کہا کہ جاتی امراسے کوٹ لکھپت جیل تک جگہ جگہ کیمپ لگائےجائیں گے،کارکن اپنی محبت سےنکل رہا ہےپارٹی ان کی کال پرلبیک کہہ رہی ہے .

    نواز شریف کا چھبیس مارچ کو سپریم کورٹ نے طبی بنیادوں پر علاج کے لئے ضمانت دی تھی. رہائی کے دوران نواز شریف نے اپنی سیاسی سرگرمیاں جاری رکھیں لیکن علاج پر کوئی توجہ نہیں دی. نواز شریف نے دوران رہائی مولانا فضل الرحمان سے بھی ملاقات کی جبکہ پارٹی رہنمائوں اور اراکین اسمبلی سے بھی ملتے رہے. نواز شریف دوران رہائی نو بار ہسپتال تو گئے لیکن ٹیسٹ کروا کر واپس آتے رہے ان کی ایک ہی ضد تھی کہ پاکستان میں میرا علاج نہیں ہو سکتا.نواز شریف طبی معائنے کیلئے شریف میڈیکل سٹی میں آٹھ بار اور الرازی ہسپتال میں ایک بار گئے،نواز شریف کا نیفرولوجسٹ، کارڈیالوجسٹ اورنیورولوجسٹ نےطبی معائنہ کیا .پنجاب کے ہسپتالوں اور ڈاکٹروں‌ پر عدم اعتماد کے بعد آغا خان ہسپتال کراچی کے ڈاکٹرز کی خصوصی ٹیم نے بھی نواز شریف کا طبی معائنہ کیا اور انکو ذہنی دباؤ نہ لینے کا مشورہ دیا ،ضمانت پر رہائی کی معیاد ختم اور سپریم کورٹ کی جانب سے توسیع نہ ملنے پرسابق وزیر اعظم نواز شریف کو کل دوبارہ کوٹ لکھپت جیل میں قید کردیا جائے گا۔

    جیل منتقلی کے موقع پر ن لیگ نے نواز شریف سے اظہار یکجہتی کیلئے 10 کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالہ سے مسلم لیگ ن کا ایک اجلاس ماڈل ٹاون میں آج ہو گا. جس کی‌صدارت حمزہ شہباز کریں گے. نواز شريف سے اظہار یکحيہتی کے لئے مختلف مقامات پر 10 کيمپ لگائے جائیں گے، مسلم لیگ ن نے پٹرول کی قيمتوں ميں اضافے کے خلاف صوبائی دارالحکومت لاہور ميں بينرز آويزاں کرنيکا بھی فيصلہ کیا ہے۔ ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگ زیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم ایک گھنٹہ تقریر کرنے کے بجائے پارلیمنٹ میں صرف ایک منٹ کے لئے آکر یہ وضاحت دیں کہ رمضان سے قبل عوام پر پٹرول بم کیوں گرایا گیا ؟ مریم اورنگ زیب نے سوال اٹھایا کہ ملک کو کس دام میں آئی ایم ایف میں گروی رکھوایا ؟ آئی ایم ایف کے ملازم کو کیوں راتوں و رات سٹیٹ بنک کا گورنر لگایا ؟

  • پاکستان کی روس کے ساتھ یکجہتی

    پاکستان کی روس کے ساتھ یکجہتی

    پاکستان نے روسی ایئر لائن کے طیارہ کو پیش آنے والے حادثہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے جس میں کئی قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا اور متعدد مسافر زخمی ہوئے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتی ہے ، زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ ہم دکھ کی اس گھڑی میں روسی فیڈریشن کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    واضح رہے کہ روس کے دارالحکومت ماسکو میں مسافر طیارہ زمین پر اترتے ہی آگ کی لپیٹ میں آگیا۔ حادثے میں دو بچوں اور فلائٹ اٹینڈینٹ سمیت 41 افراد لقمہ اجل بن گئے، طیارے میں 78 افراد سوار تھے جن میں سے 37 کو بچا لیا گیا۔

  • پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنے کا اعلان ہو گیا، حکومت بات کرے ورنہ، بڑی خبر آ گئی

    پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنے کا اعلان ہو گیا، حکومت بات کرے ورنہ، بڑی خبر آ گئی

    لاہور میں پانچ روز سے ہڑتال کرنے والے ینگ ڈاکٹرز نے اعلان کیا ہے کہ اسمبلی کے اگلے سیشن کے دوران پنجاب اسمبلی کے باہر دھرنا دیں گے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ینگ ڈاکٹرز کے نمائندہ چیرمین گرینڈہیلتھ الائنس ڈاکٹرسلمان حسیب سمیت دیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسپتالوں کوکاروباری مراکزبنانے کےخلاف تمام تنظیمیں متحدہیں ابھی تک حکومت نےباقاعدہ مذاکرات کی کوشش نہیں کی جب تک حکومت بات نہیں سنتی تمام اسپتالوں کےآؤٹ ڈوربند رہیں گے، تین دن میں مطالبات منظورنہ ہوئےتو ان ڈور میں بھی کام بند کردیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد غیر ذمہ دارانہ بیان دیتی ہیں، پنجاب اسمبلی سیشن کے دوران اسمبلی کے باہر دھرنا دیں گے. ہسپتالوں کو دیہاڑی دار ٹھیکیدار نہیں چلا سکتے، پنجاب بھر میں ہسپتالوں کی نجکاری کو مسترد کرتے ہیں ،سول سرونٹ ایکٹ کوختم کرنے کی مخالفت کرتے ہیں