Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • ریفرنس دائر کریں یا تحقیقات ختم کریں، عدالت نیب پر برہم

    ریفرنس دائر کریں یا تحقیقات ختم کریں، عدالت نیب پر برہم

    سندھ ہائیکورٹ نے نیب پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگ عدالتوں کے چکر لگا رہے ہیں، ڈی جی نیب کو طلب کر سکتے ہیں

    بچوں کا مستقبل سنوارنا چاہتے ہیں تو یہ کام لازمی کریں، وزیراعظم کا قوم کو پیغام

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محکمہ سندھ سمال انڈسٹریزمیں غیرقانونی بھرتیوں سےمتعلق نیب انکوائری کامعاملہ پر سندھ ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی، ایم کیوایم کے رہنمارؤف صدیقی سمیت دیگرملزمان سندھ ہائیکورٹ میں پیش ہوئے. ملزمان کے خلاف ریفرنس دائرنہ کرنے پرعدالت نے نیب حکام پربرہمی کا اظہار کیا. عدالت نے کہا کہ 2 سال سے تحقیقات ہو رہی ہیں،لوگ عدالتوں کےچکر لگا رہے ہیں ،اگر یہی صورتحال رہی توڈی جی نیب کوطلب کر لیتےہیں، عدالت نے نیب کو حکم دیا کہ 13اگست تک ریفرنس دائرکریں یاتحقیقات ختم کریں ، نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ رؤف صدیقی اوردیگر کےخلاف غیرقانونی بھرتیوں کاالزام ہے،ریفرنس دائر کرنے کیلیے معاملہ ہیڈکوارٹرارسال کردیاہے،رؤف صدیقی پراپنےدوروزارت میں غیرقانی بھرتیوں کاالزام ہے.

  • مریم نواز نارووال کیوں جا رہی ہیں؟ بڑی خبر آ گئی

    مریم نواز نارووال کیوں جا رہی ہیں؟ بڑی خبر آ گئی

    مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز آج نارووال جائیں گی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مریم نواز آج نارووال جائیں گے جہاں تھیلیسیمیا کے مریض ذکی الرحمان کی عیادت کریں گی، مریم نواز کی نارووال آمد کے سلسلہ میں استقبال کی بھرپور تیاریاں جاری ہیں. 18 سالہ ذکی الرحمان مسلم لیگ ن کا کارکن ہے ،اسی کی خواہش پر مریم نواز نارووال جائیں گی اور وہ وہاں ن لیگی کارکنان سے بھی خطاب کریں گی.

     

    بچوں کا مستقبل سنوارنا چاہتے ہیں تو یہ کام لازمی کریں، وزیراعظم کا قوم کو پیغام

  • آصف زرداری گرفتار ہوں گے یا نہیں؟ آج ہو گا فیصلہ

    آصف زرداری گرفتار ہوں گے یا نہیں؟ آج ہو گا فیصلہ

    سابق صد ر آصف زرداری کی عبوری ضمانت میں‌ توسیع کی درخواست پر آج سماعت ہو گی

     

    عید کی چھٹیاں ختم، زرداری سمیت نیب کس کس کو کر رہا ہے گرفتار، اہم ترین خبر آ گئی

     

    آصف زرداری کی ضمانت میں توسیع

     

    ہم ایسے کام نہیں کرتے….زرداری نے ایسا کیوں کہا؟

     

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کی عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست پر سماعت ہو گی. آصف زرداری اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوں گے. گزشتہ سماعت پر عدالت نے دس جون تک ضمانت میں توسیع کی تھی، دوسری جانب نیب نے آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہوئے ہیں. جو آج عدالت میں پیش کئے جائیں گے.

     

     

  • وزیراعظم بیوی بچوں اور بہنوں کے اثاثے قوم کے سامنے لائیں، مریم اورنگزیب

    وزیراعظم بیوی بچوں اور بہنوں کے اثاثے قوم کے سامنے لائیں، مریم اورنگزیب

    مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان قوم سے خطاب کی بجائے پارلیمنٹ میں آ کر جھوٹ بولیں ،وزیراعظم ہو کر پارلیمنٹ میں آنے سے ڈرتے ہیں.

    بچوں کا مستقبل سنوارنا چاہتے ہیں تو یہ کام لازمی کریں، وزیراعظم کا قوم کو پیغام

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے قوم کے نام پیغام پر ردعمل میں کہا کہ وزیراعظم کا پیغام قوم کے نام نہیں بلکہ علیمہ باجی، جہانگیر ترین اور اپنے دوستوں کے لئے تھا کہ وہ اپنے بے نامی اثاثوں کو حلال کر لیں، مریم اورنگزیب نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم عمران خان بھی اپنے بیوی بچوں اور بہنوں کے اثاثے قوم کے سامنے لائیں‌. مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو جھوٹ بولنے کی مہارت حاصل ہو چکی ہے. مسلم لیگ ن نے قرض لیا تھا اور ملک کو 11 ہزار میگا واٹ بجلی دی تھی لیکن تبدیلی سرکار نے دس ماہ میں 30 ہزار ارب کا قرضہ لیا اور کہیں ایک اینٹ بھی نہیں لگائی.

  • ملتان کے بعد ٹوبہ ٹیک سنگھ سے دو دہشت گرفتار

    پنجاب کے شہر ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کاونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ سی ٹی ڈی نے کاروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی نے پنجاب کے شہر ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کاروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا، جن کے قبضے سے بارودی مواد، دو دستی بم، اسلحہ سمیت دیگر اشیاء بھی برآمد ہوئیں. سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری اعلامئے کے مطابق گرفتار ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کا ٹارگٹ سیکورٹی ادارے تھے، بروقت گرفتاری سے شہر کو بڑے نقصان سے بچا لیا گیا.

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سی ٹی ڈی نے ملتان سے تین دہشت گرد گرفتار کئے تھے جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا.

  • بچوں کا مستقبل سنوارنا چاہتے ہیں تو یہ کام لازمی کریں، وزیراعظم کا قوم کو پیغام

    بچوں کا مستقبل سنوارنا چاہتے ہیں تو یہ کام لازمی کریں، وزیراعظم کا قوم کو پیغام

    وزیراعظم عمران خان نے پاکستانی قوم کو کہا ہے کہ وہ اپنے بچوں کا مستقبل سنوارنا چاہتے ہیں تو ایمنسٹی سکیم میں حصہ لیں. عظیم قوم بدلنے کے لئے خود کو بدلنا پڑے گا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے قوم کے نام پیغام میں کہا کہ پاکستان کا قرض 6 ہزار سے 30 ہزار ارب تک پہنچ گیا، پاکستانی قوم سب سے کم ٹیکس اور سب سے زیادہ خیرات دیتے ہیں، ٹیکس ادائیگی کے بغیر ملک کو ترقی نہیں دے سکتے، عوام سے لیا ہوا آدھا ٹیکس قرض کی قسط میں چلا جاتا ہے، حکومت کے پاس جو معلومات ہیں وہ پہلے کسی حکومت کے پاس نہیں تھیں۔ وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ اثاثہ ڈکلیئر کرنے کی سکیم میں سب شرکت کریں،30 جون تک اپنے اثاثے ،بے نامی بینک اکاؤنٹس ڈکلیئر کریں،اگرہم ٹیکس نہیں دیں گے توملک کبھی عظیم قوم نہیں بن سکتی،وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سالانہ ہم 4ہزار ارب ٹیکس اکٹھا کرتے ہیں،4ہزار میں سے 2ہزار ارب روپے ان کے لئے گئے قرضوں کی ادائیگیوں میں چلا جاتاہے،بچ جانے والے پیسے سے ملک کے خرچے پورے نہیں ہوسکتے ،وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ 30جون کے بعدآپ کواثاثے ظاہرکرنے کاپھرموقع نہیں ملے گا، اثاثے ڈکلیئر کرنے کی اسکیم میں سب شرکت کریں،وزیراعظم نے کہا کہ اثاثے ڈیکلیئرکرنے کی ایمنسٹی سکیم میں سب حصہ لیں،ٹیکس دیئے بغیر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن نہیں کرسکتے،انہوںنے کہا کہ عظیم قوم بننے کےلئے ہمیں خود کو تبدیل کرنا پڑےگا،وزیراعظم نے کہا کہ ملک کو اپنے پیر کرکھڑا کرنے اورغربت سے نکالنے کا موقع دیں، قوم میں جذبہ آگیا تو ہم ہر سال 10ہزار ارب روپے اکٹھا کرسکتے ہیں .

    واضح رہے کہ ایمنسٹی سکیم کی منظوری وفاقی کابینہ نے دی تھی، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھی اس سکیم کی منظوری کے لئے دستخط کر دئیے ہیں. ایمنسٹی سکیم کے تحت بیرون ملک رہائش پذیر افراد بھی 6 فیصد ٹیکس ادا کرکے اپنے اثاثے ظاہرکرسکتے ہیں،پاکستان میں رہنے والے 4 فیصد ٹیکس ادا کر کے اثاثے ظاہر کر سکتے ہیں، ایمنسٹی اسکیم 30 جون 2019 کو ختم ہوجائے گی،اس میں توسیع نہیں کی جاسکے گی.

    ایمنسٹی سکیم کی منظوری پر پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے شدید رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیر اعظم اپنے رشتے داروں کی دولت کے لئے یہ سکیم لے کر آئے ہیں

  • مولانا فضل الرحمان غریبوں کے بچوں کو…….علی امین گنڈا پور نے ایسی بات کر دی کہ……

    مولانا فضل الرحمان غریبوں کے بچوں کو…….علی امین گنڈا پور نے ایسی بات کر دی کہ……

    وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان ڈرامے بندکریں،اگرزیادتی ہوئی ہے تومیرے ساتھ دوبارہ الیکشن لڑیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق علی امین گنڈا پور نے کہا کہ مولانادھرنا دیں لیکن کوئی بھی سرکاری املاک کونقصان پہنچائےگا توبراحال ہوگا،انہوں نے مزید کہا کہ مولانافضل الرحمان کووارننگ دیتاہوں،غریبوں کےبچوں کواستعمال نہ کریں ،مولانانےاگرغریبوں کےبچوں کواستعمال کیا تومیں فضل الرحمان کا گریبان پکڑوں گا، انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ مولانا نواز شریف اورزرداری سے پیسے لےکرجلسے کرتا ہے ، علی امین گنڈا پور نے مزید کہا کہ احتساب کاعوام سےوعدہ کیاتھاجونبھارہےہیں،اگرزرداری کےپاس پیسےنہیں ہےتوعدالت کوبتادیں چھولےاوردہی بھلے والے کے اکاوَنٹ سے2،2ارب روپےنکلےہیں،آصف زرداری کامستقبل نوازشریف جیساہے.

  • ججز کے خلاف ریفرنس، حکومت کو بڑی کامیابی مل گئی، وکلاء کا احتجاج نہ کرنے کا فیصلہ

    ججز کے خلاف ریفرنس، حکومت کو بڑی کامیابی مل گئی، وکلاء کا احتجاج نہ کرنے کا فیصلہ

    ججز کے خلاف حکومتی ریفرنس کے حوالہ سے سپریم کورٹ بار کونسل نے احتجاج کا اعلان کیا، اپوزیشن جماعتیں بھی احتجاج کرتی نظر آئیں لیکن اب حکومت کو بڑی کامیابی ملی ہے. پنجاب بار کونسل وکلاء ایکشن کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ اس حوالہ سے کسی بھی احتجاج کا حصہ نہیں بنیں گے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وکلاء ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام وکلا تنظیموں کا نمائندہ اجلاس اسلام آباد میں ہوا، پنجاب بارکونسل وکلاء ایکشن کمیٹی کے رہنمائوں نے کہا کہ ریفرنس کی سماعت سےپہلے ہی احتجاج کی کالیں سمجھ سےبالاترہیں،جسٹس قاضی کیخلاف ریفرنس میں الزامات سےسب آگاہ ہیں،جج پرالزامات درست نہیں ہونگےتوریفرنس خودختم ہوجائیگا، انہوں نے مزید کہا کہ آرٹیکل 209کےتحت سپریم جوڈیشل کونسل میں کسی بھی جج کااحتساب ہوسکتا ہے،آئین ججزکےاحتساب کافورم مہیاکرتاہے ،وکلاء رہنمائوں نے مزید کہا کہ ہمیں شخصیت کونہیں بلکہ اداروں کودیکھناہے، ہمارامقصد بےلاگ احتساب ہے. پنجاب بار کونسل کے سابق ممبر رائے بشیر احمد کھرل نے کہا کہ وکلاء کا احتساب ہوتا ہے، سزائیں بھی ہوتی ہیں،22 کروڑ عوام کو سپریم کورٹ سے انصاف ملتا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ ہمارےملک میں جرنیلوں کااحتساب ہوااوران کوسزاملی، قانون سے بالاتر کوئی نہیں ہے.

     

     

    حکومت نے سپریم کورٹ‌ کے سینئر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کر دیا

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بھی میدان میں‌ آگئے، ریفرنس کی خبروں‌ پر صدرمملکت کوخط لکھ کر اہم مطالبہ کر دیا

    سینئر ججوں کے خلاف ریفرنس، ایڈیشنل اٹارنی جنرل زاہد ایف ابراہیم نے استعفیٰ دے دیا

    جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے خلاف ریفرنس،سماعت کب ہو گی؟ بڑی خبر آ گئی

    ججز کے خلاف ریفرنس،میڈیا کوکب تفصیلات بتائیںگے؟ فردوس عاشق اعوان بول پڑیں

    ججز کے خلاف ریفرنس، حکومت کر بڑا دھچکا، اتحادی الگ ہو گئے

    ججز کے خلاف ریفرنس ،اراکین سینیٹ نے ایسا کام کر دیا کہ حکومت پریشان ہو جائے

     

     

    حکومت کی جانب سے ججز کے خلاف دائر ریفرنس کی سماعت 14 جون کو ہو گی،سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن آف پاکستان نے 14جون کے دن کو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے اظہار یکجہتی کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن آف پاکستان کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہوا جس کی صدارت امان اللہ کنرانی نے کی ۔اس دوران فیصلہ کیا گیا کہ 14جون کو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے یکجہتی کے طور پر منا یا جائے گا ۔ممبر پنجاب بار کونسل قوسین فیصل مفتی نے وکلاء سے اپیل کی ہے کہ وہ آزاد عدلیہ کی جدوجہد میں بھر پور ساتھ دیں ،وکلاء اتحاد زندہ باد حکومت کی جانب سے ججز کے خلاف ریفرنس کی مذمت کرتا ہے. یہ عدلیہ کی‌آزادی پر حملہ ہے.14 جون کو وکلاء برادری ملک بھر میں ججز کے ساتھ یکجہتی کرے گی .

  • قبائلی اضلاع میں الیکشن ملتوی کرنے کا مطالبہ دھاندلی کی کوشش، امیدوار بول پڑے

    قبائلی اضلاع میں الیکشن ملتوی کرنے کا مطالبہ دھاندلی کی کوشش، امیدوار بول پڑے

    قبائلی اضلاع کےامیدواروں نےالیکشن التوا کامطالبہ مسترد کردیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امیدوار پی کے 113 جنوبی وزیرستان سمیع اللہ نے کہا کہ ہم نےقبائلی اضلاع میں انتخابی مہم شروع کی ہے،انتخابات ملتوی کرنےکی کسی کوشش کوقبول نہیں کرسکتے، جماعت اسلامی کے امیدوار اسداللہ نے کہا کہ کیا انتخابات میں 20دن تاخیرسےکیا قیام امن ممکن ہوجائےگا،پی ٹی آئی کوہارنظرآرہی ہےاس لیےتاخیری حربےاستعمال کیےجارہےہیں،امیدوار پی کے 111 نے کہا کہ آئین کےمطابق25جولائی تک ہرصورت انتخابات ہونےچاہییں،سیکیورٹی کابہانہ دھاندلی کی کوشش ہے،تاخیری حربے قبول نہیں.

    واضح رہے کہ پشاور کی صوبائی حکومت نے سیکرٹری الیکشن کمیشن کوخط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پڑوسی ملک افغانستان سےدہشتگردی کی کارروائیوں کاخطرہ ہے، نئےضم شدہ اضلاع میں انتخابات کوسبوتاژکرنےکےخطرات موجود ہیں،سیاسی قیادت کوبھی نشانہ بنانےکےحوالےسےخدشات موجود ہیں. خط کے ذریعے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ شمالی وزیرستان میں حالیہ واقعات کےباعث بھی انتخابات ملتوی کیےجائیں ضم شدہ اضلاع میں انتخابات 20 دن کے لیے ملتوی کیےجائیں.

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق 2 جولائی کو ضم شدہ اضلاع میں انتخابات ہونے ہیں. شمالی وزیرستان میں پی ٹی ایم کے اراکین اسمبلی کی جانب سے پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملے کے بعد دہشت گردی کی کاروائیوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے،

  • جوہری معاہدے میں اقدام نہیں نتیجے اہمیت کے حامل ہوتے ہیں، ایرانی وزیرخارجہ

    جوہری معاہدے میں اقدام نہیں نتیجے اہمیت کے حامل ہوتے ہیں، ایرانی وزیرخارجہ

    ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ جاپان کے وزیراعظم 12 جون کو ایران کا دورہ کریں گے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیرخارجہ جواد ظریف نے تہران میں ایک تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جوہری معاہدے میں اقدام نہیں بلکہ نتیجے اہمیت کے حامل ہوتے ہی. یورپی ممالک اورجوہری معاہدے کے دیگر رکن ممالک پر یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ایران کے اقتصادی روابط کو معمول پر لائیں۔ جواد ظریف کا مزید کہنا تھا کہ مغربی ممالک کی مداخلت پسندانہ پالیسیوں کا نتیجہ سوائے نقصان کے اور کچھ نہیں نکلا .انہوں نے مزید کہا کہ جاپانی وزیراعظم اور جرمن وزیر‌خارجہ تہران کا دورہ کریں گے. ایران کے صدرحسن روحانی بشکیک اور دوشنبہ کا دورہ کریں گے اور حکام سے ملاقاتیں کریں گے.