Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • ویسٹ انڈیزکا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

    ویسٹ انڈیزکا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

    کرکٹ ورلڈ کپ میں آج ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے ،ناکامیوں کی ہیٹ ٹرک کرنے والی جنوبی افریقن ٹیم کو آج جاندار کھیل پیش کرنا ہو گا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر نے ٹاس جیتنے کے بعد کہا کہ آج بارش کا امکان ہے جس کا فائدہ بعد میں بیٹنگ کرتے ہوئے ہوسکتا ہے اس لیے پہلے فیلڈنگ کو ترجیح دیں گے۔

    دونوں ٹیموں میں دو دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، جنوبی افریقی ٹیم میں جے پی ڈومنی اور تیریز شمسی کی جگہ ایڈن مارکرم اور بیرون ہیڈرکس کو شامل کیا گیا ہے جب کہ ویسٹ انڈیز نے آندرے رسل اور این لیوس کی جگہ ڈیرن براوو اور کیمر روچ کو شامل کیا ہے۔

    پروٹیز ٹیم کوئنٹن ڈی کوک، ہاشم آملہ، کپتان فاف ڈوپلیسی، ایڈن مارکرم، ریسی وین ڈی دوسن، ڈیوڈ ملر، ایندلے پھلکوایو، کرس مورس، کگیسو رابادا، بیرون ہیڈرکس اور عمران طاہر پر مشتمل ہے۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کرس گیل، ڈین براوو، شائے ہوپ، نکولس پورن، شمرون ہیٹمیر، کپتان جیسن ہولڈر، کارلوس بریتھ ویٹ، کیمر روچ، ایشلے نرس، شیلڈن کوٹریل اور اوشانے تھومس شامل ہیں۔

  • عید کی چھٹیوں کے بعد ڈالر کی ایک بار پھر اونچی اڑان

    عید کی چھٹیوں کے بعد ڈالر کی ایک بار پھر اونچی اڑان

    عید کی چھٹیوں کے بعد ڈالر نے ایک بار پھر اونچی اڑان پکڑ لی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عید کی چھٹیوں کے بعد ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے. اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 151 روپے تک ہو گئی ہے. تین روپے کا ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے.جنکہ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 2.40 روپے مہنگا ہوا. عید تعطیلات سے پہلے ڈالر انٹربینک میں 148 روپے 60 پیسے پر بند ہوا تھا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے مہنگا ہوا اور 151 کے ریٹ پر ہی فروخت ہوا۔عید کی چھٹیوں کے بعد کاروباری ہفتے کے شروع پر اسٹاک ایکسچینج میں مندی دیکھنے میں آئی اور409 پوائنٹس کی کمی سے انڈیکس 35 ہزار 95 پوائنٹس کی سطح پر آگیا .عید کی چھٹیوں کے بعد آج سے کاروباری مراکز کھلے ہیں.

    واضح رہے کہ آج پیر کی صبح وزیر اعظم عمران خان نے قوم کے نام پیغام میں کہا ہے کہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں اثاثے ڈیکلیئرکرنے کی ایمنسٹی سکیم میں سب حصہ لیں،ٹیکس دیئے بغیر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن نہیں کرسکتے،انہوںنے کہا کہ عظیم قوم بننے کےلئے ہمیں خود کو تبدیل کرنا پڑےگا،وزیراعظم نے کہا کہ ملک کو اپنے پیر کرکھڑا کرنے اورغربت سے نکالنے کا موقع دیں، قوم میں جذبہ آگیا تو ہم ہر سال 10ہزار ارب روپے اکٹھا کرسکتے ہیں .

  • آصف زرداری ضمانت توسیع کیس، دلائل مکمل، فیصلہ محفوظ

    آصف زرداری ضمانت توسیع کیس، دلائل مکمل، فیصلہ محفوظ

    اسلام آباد ہائی کورٹ میں آصف زرداری کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے. عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا، کمرہ عدالت میں آصف رداری کی تصاویر بنانے پر ایک شخص کا موبائل فون ضبط کر لیا گیا.

     

    آصف زرداری آج پھر گرفتار نہیں ہوں گے، بڑی خبر آ گئی

     

    زرداری کی درخواست ضمانت ناقابل سماعت،خارج کی جائے، نیب کی عدالت سے استدعا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے عدالت میں کہا کہ نیب پراسیکیوٹر نے فرنٹ کمپنیوں کا ذکر کیا،اس کیس میں کوئی فرنٹ کمپنی نہیں ہے ،یہ کیس تو احتساب عدالت میں زیرسماعت ہے ،اس کیس میں سارا الزام کچھ بینک ملازمین پر ہے. نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں کہا کہ صرف ان لوگوں کو ملزم بنایا جن کے خلاف ٹھوس شواہد ہیں،آصف زرداری کے دیگر اہلخانہ بھی زرداری گروپ کے شیئر ہولڈر ہیں .فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ اومنی گروپ کے اس اکاؤنٹ سے آصف زرداری کا کوئی تعلق نہیں،اے ون انٹرنیشنل اکاؤنٹ اومنی گروپ کاہےجس کی تصدیق ہوچکی .آصف زرداری کو ایف آئی آر میں ملزم قرار دیا گیا نہ ہی انکا کردار بتایا گیا ،چالان میں یہ الزام ہے کہ زرداری گروپ کو 3کروڑ روپے منتقل ہوئے، یہ رقم بینک سے بینک کو منتقل ہوئی اور اس میں کوئی بات چھپائی نہیں گئی، میرا اس اکاؤنٹ سے کوئی تعلق ہے نہ ہی اکاوَنٹ کھولنے میں کوئی کردار، فاروق ایچ نائیک نے مزید کہا کہ اویس مظفرآصف زرداری کے منہ بولے بھائی ہیں،زرداری گروپ پرمشتبہ ٹرانزیکشنزکا بینفشل ہونے کا الزام عائد کیا گیا زرداری گروپ پر اعانت جرم کا الزام عائد کیا گیا،اگر زرداری گروپ بینفشل ہوں تو ملزم کیسے ہوگئے؟ ساڑھے 4 ارب روپے میں سے ڈیڑھ کروڑزرداری گروپ کےاکاؤنٹ میں آئے،اربوں روپے کا الزام لگا کرڈیڑھ کروڑپرآگئے،3 کروڑروپے اے ون اورعمیر ایسوسی ایٹس کے اکاؤنٹ سے زرداری گروپ ٹرانسفرہوئے زرداری گروپ نے رقم اویس مظفرکے اکاؤنٹ میں منتقل کی ،بینک رکارڈ پر آنے والی رقوم منتقلی خفیہ کیسے ہوگئی؟ بھائی کو بینکنگ چینل سے بھیجی گئی رقم خفیہ یا غیرقانونی کیسے ہوگئی؟ زرداری کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ سپریم کورٹ نے نیب کو 2ماہ میں تحقیقات مکمل کر کے ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیا،2ماہ تک ریفرنس دائر نہیں ہوا اور نہ ہی سپریم کورٹ نے وقت میں توسیع کی ،توسیع نہ ہونے کے بعد نیب کی تفتیش کا اختیار ختم ہو جاتا ہے ،فاروق ایچ نائیک نے عدالت میں مزید کہا کہ نیب کی تمام کارروائی بدنیتی پر مبنی ہے،نیب نے اس کیس میں آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں،اس کیس میں وارنٹ جاری کرنا چیئرمین نیب کا اختیار نہیں ہے ،آصف زرداری دوران سماعت اپنی نشست سے اٹھ کر روسٹرم پر آ ئے اورفاروق ایچ نائیک سے مکالمہ کر کے دوبارہ اپنی نشست پر چلے گئے ،فاروق ایچ نائیک نے عدالت سے کہا کہ جب ریفرنس منتقل ہو گیا تو تفتیشی رپورٹ بھی اس کے ساتھ منتقل ہوئی چیئرمین نیب کے پاس اب کوئی اختیار نہیں کہ وہ وارنٹ جاری کریں ریفرنس جب احتساب عدالت کو منتقل ہو گیا تو چیئرمین نیب کے پاس اختیار نہیں آئین میں چیئرمین نیب کی جانب سے ضمنی ریفرنس دائر کرنے کی بھی کوئی گنجائش نہیں،

     

    عید کی چھٹیاں ختم، زرداری سمیت نیب کس کس کو کر رہا ہے گرفتار، اہم ترین خبر آ گئی

     

    آصف زرداری کی ضمانت میں توسیع

     

    ہم ایسے کام نہیں کرتے….زرداری نے ایسا کیوں کہا؟

     

    آصف زرداری گرفتار ہوں گے یا نہیں؟ آج ہو گا فیصلہ

  • نواز شریف کی بیماری کا علاج جیل میں نہیں ہو سکتا، ڈاکٹر کا انکشاف

    نواز شریف کی بیماری کا علاج جیل میں نہیں ہو سکتا، ڈاکٹر کا انکشاف

    سابق وزیراعظم نواز شریف کے ذاتی معالج نے کہا ہے کہ نواز شریف کی بیماریوں کا علاج جیل میں نہیں ہو سکتا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان نے پنجاب حکومت کو دوبارہ خط لکھ دیا ہے جس میں ڈاکٹرعدنان نے نوازشریف سےملاقات اور ان کے طبی معائنے کی اجازت طلب کی ہے. ڈاکٹر عدنان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو مختلف اقسام کی جان لیوا بیماریاں لاحق ہیں ، نواز شریف کو صحت کے سنگین مسائل درپیش ہیں ،ان بیماریوں کا جیل میں تسلی بخش اور مناسب علاج نہیں ہو سکتا ،ڈاکٹر عدنان کا مزید کہنا ہے کہ نواز شریف کو مسلسل نگہداشت کی ضرورت ہے .

    واضح رہے کہ نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے یکم جون کو بھی حکومت پنجاب کو خط لکھا تھا جس میں ڈاکٹرعدنان نے حکومت پنجاب سے نواز شریف کے طبی معائنے کی اجازت طلب کی ہے، ڈاکٹر عدنان نے خط میں لکھا ہے کہ نوازشریف کو دل کی سنگین بیماری کے پیش نظر مستقل میڈیکل کیئرکی ضرورت ہے،طبی معائنے کے لیے مستقل بنیادوں پر ملنے کی اجازت دی جائے،کئی بار حکومت سےنوازشریف کےمعائنے کی اجازت طلب کی مگرانکارکیا گیا، ڈاکٹر عدنان کا مزید کہنا تھا کہ مریض کو اسکے ذاتی معالج سے ملنے نہ دینا بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے .

    واضح رہے کہ نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں سات سال کی سزا کاٹ رہے ہیں ،نواز شریف کو سپریم کورٹ نے طبی بنیادون پر رہا کیا تھا مگر ضمانت میں توسیع نہ ہونے پر نواز شریف پھر جیل گئے اب وہ عید الفطر بھی جیل میں کریں گے .

  • زرداری کی درخواست ضمانت ناقابل سماعت،خارج کی جائے، نیب کی عدالت سے استدعا

    زرداری کی درخواست ضمانت ناقابل سماعت،خارج کی جائے، نیب کی عدالت سے استدعا

    آصف زرداری کی ضمانت میں توسیع کے کیس کی سماعت کے دوران عدالتی اہلکار نے عدالت کے باہر آواز لگا دی کہ آج آصف زرداری کیس کے علاوہ تمام کیس ملتوی کئے جاتے ہیں. آج صرف زرداری کیس کی سماعت ہو گی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں آصف زرداری کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، جسٹس عامرفاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل بنچ نے سماعت کی. ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نیب جہانزیب بھروانہ عدالت کی معاونت کر رہے تھے. جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ ضمانت کی درخواست کوضمانت کی درخواست رہنےدیں،اس کوٹرائل نہ بنائیں،آپ پہلے ہی دلائل دےچکے ہیں،کوئی چیزرہ گئی ہے توصرف وہ بتائیں ،نیب پراسیکیوٹر جہانزیب بھروانہ نے کہا کہ میں صرف 20 منٹ دلائل دوں گا، یہ ساڑھے چارارب روپے کی ٹرانزیکشن کا معاملہ ہے،اس حوالے سے تمام فہرست مہیا کردی گئی ہے کہ کتنی رقم اکاؤنٹ میں آئی اورکتنی استعمال ہوئی ،28 بینک اکاؤنٹس سے متعلق تفتیش اب بھی جاری ہے ،نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ اےون انٹرنیشنل اورعمیرایسوسی ایٹس سےاربوں روپے کی ٹرانزیکشن ہوئی،ان اکاؤنٹس کےساتھ زرداری گروپ اورپارتھینون کمپنیوں کی ٹرانزیکشن ہوئی،یہ 29میں سےصرف ایک اکاؤنٹ کی تفصیل ہے،باقی28اکاؤنٹس کی تفتیش جاری ہے ، نیب پراسیکیوٹر نے مزید کہا کہ نیب کےپاس تفتیش کیلیےملزم کی گرفتاری کامکمل اختیارہے،نیب نےتمام حقائق کی کھوج لگانی ہے ،طلعت اسحاق کیس میں سپریم کورٹ نے نیب کوملزم کی گرفتاری کا اختیار دیا جس پر جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ یہ تمام اختیارات تو ضمانت بعد از گرفتاری کے لیے ہیں،نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ضمانت قبل ازگرفتاری کیلیے غیرمعمولی حالات اورہارڈشپ کاسہارالیاجاسکتاہے،آصف زرداری نےغیرمعمولی حالات اورہارڈ شپ کاسہارانہیں لیا،آصف زرداری کی درخواست ضمانت ناقابل سماعت ہے،سپریم کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں یہ ضمانت کی درخواستیں ناقابل سماعت ہیں ،نیب پراسیکیوٹر نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں خارج کی جائیں ،عدالت میں نیب پراسیکیوٹر کے دلائل مکمل ہو چکے ہیں. آصف زرداری اورفریال تالپور کےوکیل فاروق ایچ نائیک نےجوابی دلائل کا آغاز کردیا ہے .

    دوسری جانب عدالتی اہلکار نے عدالر کے باہر آواز لگائی ہے کہ ‏آج آصف علی زرداری کے کیس کے علاؤہ کوئی کیس نہیں سنا جائے گا ، دیگر تمام کیسز سماعت کے بغیر ملتوی کیے جاتے ہیں .

  • ریاست کے اندر ایک اور ریاست نہ بنائیں، پیپلز پارٹی کی حکومت کو دھمکی

    ریاست کے اندر ایک اور ریاست نہ بنائیں، پیپلز پارٹی کی حکومت کو دھمکی

    سابق وزیرداخلہ پیپلز پارٹی کے رہنما رحمان ملک نے کہا ہے کہ ریاست کے اندرایک اورریاست نہ بنائیں،تمام سینیٹرزاورایم این ایزکو ہائیکورٹ کےباہر روک دیا گیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ مجھےسمجھ نہیں آرہی ہےکہ حکومت اتنی ڈری ہوئی کیوں ہے،یہ کون سا طریقہ ہے،یہ کیسا قانون ہے ،منتخب نمایندوں کوعدالت کےباہرروک رہےہیں، رحمان ملک نے مزید کہا کہ اگرکسی گنے والے کےاکاؤنٹ میں کچھ چلا گیا ہےتواس میں زرداری کا کیا قصورہے ، آصف زرداری کی ضمانت کی منسوخی کے حوالہ سے سوال کے جواب میں رحمان ملک نے کہا کہ شایدپریقین نہیں رکھتا،کس بات پرضمانت کینسل کریں گے.

     

    عید کی چھٹیاں ختم، زرداری سمیت نیب کس کس کو کر رہا ہے گرفتار، اہم ترین خبر آ گئی

     

    آصف زرداری کی ضمانت میں توسیع

     

    ہم ایسے کام نہیں کرتے….زرداری نے ایسا کیوں کہا؟

    واضح رہے کہ اسلام آبا دہائیکورٹ میں آصف زرداری کی عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست پر سماعت ہونی ہے. آصف زرداری عدالت پہنچ چکے ہیں. چیئرمین نیب نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں ،.نیب حکام بکتر بند گاڑی لے کر عدالت کے باہر موجود ہیں

  • آصف زرداری آج پھر گرفتار نہیں ہوں گے، بڑی خبر آ گئی

    آصف زرداری آج پھر گرفتار نہیں ہوں گے، بڑی خبر آ گئی

    سابق صدر آصف زرداری اور اس کی ہمشیرہ فریال تالپور کی اگلے دو ہفتوں تک کے لئے گرفتار نہیں کیا جائے گا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آبا دہائیکورٹ میں آصف زرداری کی عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست پر سماعت ہونی ہے. آصف زرداری عدالت پہنچ چکے ہیں. چیئرمین نیب نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں ،.نیب حکام بکتر بند گاڑی لے کر عدالت کے باہر موجود ہیں. تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کو آج پھر گرفتار نہیں کیا جائے گا.دو ہفتوں تک انہیں گرفتار نہیں کیا جا سکتا

    آصف زرداری گرفتار ہوں گے یا نہیں؟ آج ہو گا فیصلہ

    آصف علی زرداری رٹ پٹیشن نمبر 1169 عبوری ضمانت میں توسیع کے لئے آج ساتویں بار جبکہ رٹ پٹیشن نمبر 1834 عبوری ضمانت میں توسیع کے لئے پانچویں بار ہائی کورٹ میں پیش ہوئے ہیں ۔واضح رہے کہ کیس میں آصف زرداری،فریال تالپورکی عبوری ضمانت میں 6 بار توسیع کی گئی، آصف زرداری اور فریال تالپور پر جعلی اکاؤنٹس سے منی لانڈرنگ کاالزام ہے جبکہ جعلی اکاؤنٹس کا مقدمہ احتساب عدالت میں زیر التوا ہے۔

     

    عید کی چھٹیاں ختم، زرداری سمیت نیب کس کس کو کر رہا ہے گرفتار، اہم ترین خبر آ گئی

     

    آصف زرداری کی ضمانت میں توسیع

     

    ہم ایسے کام نہیں کرتے….زرداری نے ایسا کیوں کہا؟

    واضح رہے کہ منی لانڈنگ کیس 2015 میں پہلی دفعہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے اس وقت سامنے‌آیا جب بینک کی جانب سے ایف آئی اے کو مشکوک ترسیلات کی رپورٹ یعنی ایس ٹی آرز بھیجی گئیں۔ ایف آئی اے نے ایک اکاؤنٹ سے مشکوک منتقلی کی ایف آئی آر درج کی جس کے بعد کئی جعلی اکاؤنٹس سامنے آئے جن سے مشکوک منتقلیاں کی گئیں۔ معاملہ پاکستان کی سب سے بڑی عدالت سپریم کورٹ تک پہنچا تو اعلیٰ عدالت نے اس کی تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم ( جے آئی ٹی) تشکیل دی جس نے گزشتہ برس 24 دسمبر کو عدالت عظمیٰ میں اپنی رپورٹ جمع کرائی جس میں 172 افراد کے نام سامنے آئے۔ جے‌آئی ٹی نے اپنی رپورٹ میں آصف زرداری اور اومنی گروپ کو جعلی اکاونٹس سے فائدہ اٹھانے کا ذمہ دار قرار دیا اور ان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی. جعلی اکاونٹس کیس میں آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور سے بھی تحقیق کی گئی. بلاول زرداری نے بھی جے آئی ٹی کو تحریری جواب بھجوایا تھا.سپریم کورٹ نے 7 جنوری 2019 کو اپنے فیصلے میں نیب کو حکم دیا تھا کہ وہ جعلی اکاؤنٹس کی از سر نو تفتیش کرے اور 2 ماہ میں مکمل رپورٹ پیش کرے جب کہ عدالت نے جے آئی ٹی رپورٹ بھی نیب کو بجھجوانے کا حکم دیا۔ سپریم کورٹ نے حکم دیا تھا کہ تفتیش کے بعد اگر کوئی کیس بنتا ہے تو بنایا جائے۔ نیب نے 7 جنوری کو ہی جعلی اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات کے لیے کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم (سی آئی ٹی) تشکیل دی جس کی سربراہی ڈی جی نیب راولپنڈی کو دی گئی۔سابق صدر آصف زرداری اور بلاول زرداری نے 20 مارچ کو نیب کی کمائنڈ انویسٹی گیشن کے سامنے پیش ہو کر بیان ریکارڈ کرایا۔نیب راولپنڈی نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں تین ریفرنسز تیار کر کے نیب ہیڈ کوارٹر بھجوائے اور چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ نے 2 اپریل کو جعلی اکاؤنٹس کیس میں پہلا ریفرنس اومنی گروپ کے چیف ایگزیکٹو عبدالغنی مجید اور دیگر کے خلاف دائر کرنے کی منظوری دی۔

  • آصف زرداری عدالت پہنچ گئے، گرفتاری ہو گی یا نہیں ، سب کو انتظار

    آصف زرداری عدالت پہنچ گئے، گرفتاری ہو گی یا نہیں ، سب کو انتظار

    سابق صدر آصف زرداری اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جعلی اکاونٹ کیس میں عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست پر سماعت آج ہونی ہے. آصف زرداری عدالت پہنچ چکے ہیں، آصفہ بھٹو بھی سابق صدر کے ہمراہ ہیًں.سابق وزرائے اعظم یوسف رضا گیلانی اور راجا پرویزاشرف بھی کمرہ عدالت میں موجود ہیں

    آصف زرداری گرفتار ہوں گے یا نہیں؟ آج ہو گا فیصلہ

    واضح رہے کہ چیئرمین نیب نے آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں، آصف زرداری آج عدالت میں پیش ہوں گے اور اگر عدالت نے ضمانت کی درخواست مسترد کی تو انہیں کمرہ عدالت سے ہی گرفتار کیا جائے گا. زرداری کو عدالت سے جیل منتقل کرنے کے لئے بکتر بند گاڑی عدالت کے باہر نیب حکام نے پہنچا دی ہے. اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں. اسلام آبادہائیکورٹ کےچاروں اطراف خاردارتاریں لگائی گئی ہیں. کسی بھی غیرمتعلقہ افرادکواسلام آبادہائیکورٹ میں آنےکی اجازت نہیں دی جارہی .

     

    عید کی چھٹیاں ختم، زرداری سمیت نیب کس کس کو کر رہا ہے گرفتار، اہم ترین خبر آ گئی

     

    آصف زرداری کی ضمانت میں توسیع

     

    ہم ایسے کام نہیں کرتے….زرداری نے ایسا کیوں کہا؟

  • جس سکیم میں پارلیمان کو اعتماد میں نہیں لیا گیا،قوم کیسے اعتماد کرے، شیری رحمان

    جس سکیم میں پارلیمان کو اعتماد میں نہیں لیا گیا،قوم کیسے اعتماد کرے، شیری رحمان

    پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ ایمنسٹی سکیم پر وزیراعظم بار بار کیوں خطاب کر رہے ہیں ، بتایا جائے؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے قوم کے نام پیغام پر ردعمل میں کہا کہ وزیراعظم قوم سے خطاب کرنے کی بجائے پارلیمان میں آئیں، پارلمینٹ کے اجلاس کے باوجود قوم سے خطاب کرنا یہ کیا بات ہوئی، جس سکیم پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں نہیں لیا گیا اس پر قوم کیسے اعتماد کرے، شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے. ایمنسٹی سکیم پر بار بار خطابات کئے جا رہے ہیں،حکومت دس ماہ میں کوئی معاشی ٹارگٹ حاصل نہیں کر سکی.

     

    بچوں کا مستقبل سنوارنا چاہتے ہیں تو یہ کام لازمی کریں، وزیراعظم کا قوم کو پیغام

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پاکستانی قوم کو کہا ہے کہ وہ اپنے بچوں کا مستقبل سنوارنا چاہتے ہیں تو ایمنسٹی سکیم میں حصہ لیں. عظیم قوم بدلنے کے لئے خود کو بدلنا پڑے گا

  • ججز کے خلاف ریفرنس، انصاف ہو گا،حکومت جسٹس فائزعیسیٰ کو نہیں ہٹا سکتی: چیف جسٹس

    ججز کے خلاف ریفرنس، انصاف ہو گا،حکومت جسٹس فائزعیسیٰ کو نہیں ہٹا سکتی: چیف جسٹس

    چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ نے کہا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو حکومت نہیں ہٹا سکتی۔ اس معاملے پر انصاف ہو گا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے لندن میں کیمبرج طلبہ یونین سوسائٹی کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں ججز پر اعتماد رکھیں انصاف ہوگا۔جسٹس فائزعیسیٰ کوحکومت ہٹانہیں سکتی، یہ مسئلہ عدالت میں ہے میں اس پر یہاں کچھ نہیں کہہ سکتا، پاکستان میں انصاف کی فراہمی کی بہتری کیلئے ماڈلزکورٹس کے نتائج بہتربرآمد ہوئے، چیف جسٹس نے مزید کہا کہ مارشل لا،جمہوریت،دیگرنظام آنے کے باوجودہم آج تک قانون کی حکمرانی کیلئے جدوجہد کررہے ہیں، سزا دیتے وقت مجرم کی فیملی اور اس کے حالات کو مد نظر رکھنا چاہیے، انصاف کا تقاضا ہے کہ تمام حالات مدنظررکھے جائیں۔

     

    حکومت نے سپریم کورٹ‌ کے سینئر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کر دیا

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بھی میدان میں‌ آگئے، ریفرنس کی خبروں‌ پر صدرمملکت کوخط لکھ کر اہم مطالبہ کر دیا

    سینئر ججوں کے خلاف ریفرنس، ایڈیشنل اٹارنی جنرل زاہد ایف ابراہیم نے استعفیٰ دے دیا

    جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے خلاف ریفرنس،سماعت کب ہو گی؟ بڑی خبر آ گئی

    ججز کے خلاف ریفرنس،میڈیا کوکب تفصیلات بتائیںگے؟ فردوس عاشق اعوان بول پڑیں

    ججز کے خلاف ریفرنس، حکومت کر بڑا دھچکا، اتحادی الگ ہو گئے

    ججز کے خلاف ریفرنس ،اراکین سینیٹ نے ایسا کام کر دیا کہ حکومت پریشان ہو جائے

     

    حکومت کی جانب سے ججز کے خلاف دائر ریفرنس کی سماعت 14 جون کو ہو گی،سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن آف پاکستان نے 14جون کے دن کو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے اظہار یکجہتی کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن آف پاکستان کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہوا جس کی صدارت امان اللہ کنرانی نے کی ۔اس دوران فیصلہ کیا گیا کہ 14جون کو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے یکجہتی کے طور پر منا یا جائے گا ۔ممبر پنجاب بار کونسل قوسین فیصل مفتی نے وکلاء سے اپیل کی ہے کہ وہ آزاد عدلیہ کی جدوجہد میں بھر پور ساتھ دیں ،وکلاء اتحاد زندہ باد حکومت کی جانب سے ججز کے خلاف ریفرنس کی مذمت کرتا ہے. یہ عدلیہ کی‌آزادی پر حملہ ہے.14 جون کو وکلاء برادری ملک بھر میں ججز کے ساتھ یکجہتی کرے گی .jجز کے خلاف حکومتی ریفرنس کے حوالہ سے سپریم کورٹ بار کونسل نے احتجاج کا اعلان کیا، اپوزیشن جماعتیں بھی احتجاج کرتی نظر آئیں لیکن اب حکومت کو بڑی کامیابی ملی ہے. پنجاب بار کونسل وکلاء ایکشن کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ اس حوالہ سے کسی بھی احتجاج کا حصہ نہیں بنیں گے