Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • دبئی میں سیاحوں کی بس کے حادثے میں دو پاکستانی بھی جاں بحق

    دبئی میں سیاحوں کی بس کے حادثے میں دو پاکستانی بھی جاں بحق

    دبئی میں سیاحوں کی بس کے حادثے میں دو پاکستانی بھی جاں بحق ہو گئے ہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ رات دبئی میں ٹورسٹ بس کو حادثہ پیش آیا ۔ حادثے میں سترہ افراد جاں بحق جبکہ انیس زخمی ہوئے ،اس حادثے میں دو پاکستانی شہری بھی جاں بحق ہوئے، دبئی میں پاکستانی قونصلیٹ حکام کا اسپتال اور انتظامیہ سے رابطہ بھی کیا جا رہا ہے ۔ میتوں کی جلد واپسی کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں.

    واضح رہے کہ دبئی میں بس حادثے میں سترہ افراد جاں بحق ہوئے تھے. بس میں 31 مسافر سوار تھے جو مختلف ممالک سے تعلق رکھتے تھے اور عید الفطر کی چھٹیاں منانے کے بعد اومان سے واپس آرہے تھے۔ حادثہ دبئی کی مصروف ترین شاہراہ شیخ محمد بن زید پر پیش آیا جہاں تیز رفتار بس ڈرائیور سے بے قابو ہوکر ٹریفک سگنل پر لگے سائن بورڈ سے جا ٹکرائی۔

  • ووٹ کو عزت دو،عدلیہ بحالی تحریک چلاو، نواز شریف کی مریم کو ہدایات

    ووٹ کو عزت دو،عدلیہ بحالی تحریک چلاو، نواز شریف کی مریم کو ہدایات

    سابق وزیراعظم نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں مریم نواز نے ملاقات کی، اس موقع پر نواز شریف نے مریم نواز کو ہدایت کی کہ ووٹ کوعزت دواورعدلیہ بحالی کے لیے تحریک بڑھائی جائے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مریم نواز کی سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کوٹ لکھپت جیل میں ڈھائی گھنٹے جاری رہی ،مریم نوازشریف اپنے والد کے لیے گھر کا کھانا بھی لے کر آئیں سابق وزیراعظم نواز شریف نے اہل خانہ کے ساتھ کھانا کھایا،اس موقع پر نواز شریف نے کہا کہ مریم نواز اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی میں شریک ہوں ،اب ووٹ کوعزت سے بڑھ کرن لیگ کا کوئی اورنعرہ نہیں. نواز شریف نے مزید کہا کہ وزیرستان میں پاک آرمی کے جوانوں کی شہادت افسوسناک ہے ،دہشت گردی کےمکمل خاتمےتک جنگ جاری رہےگی، نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ عوام کومہنگائی کی چکی میں پستانہیں دیکھ سکتا،اس کےخلاف کھڑا ہونا ہوگا،جوکہتےتھےشہبازشریف واپس نہیں آئیں گے،اب وہ منہ چھپاتے پھررہے ہیں.صحت کی فکرنہیں،ملک کی معاشی صورتحال دیکھ کردل خون کےآنسوروتا ہے .

  • بھارت، گوا ائیر پورٹ پر جنگی جہاز کے ساتھ ایسا کیا ہوا کہ آگ بھڑک اٹھی

    بھارت، گوا ائیر پورٹ پر جنگی جہاز کے ساتھ ایسا کیا ہوا کہ آگ بھڑک اٹھی

    بھارتی نیوی کے جنگی جہاز کا فیول ٹینک گوا ائیرپورٹ پر گرنے سے آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد ائیرپورٹ کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انڈین ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گوا کے بین الاقوامی ائیر پورٹ پر رتمام پروازیں معطل کی گئی ہیں. کیونکہ بھارتی نیوی کے جنگی جہاز MIG-29k کا ٹینک رن وے کے قریب گرا جس کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی. بھارتی نیوی کے ترجمان ڈی ڈی شرما کا کہنا ہے کہ لینڈنگ کے دوران تیل کی ٹینکی گرنے سے آ گ لگی، جس کے بعد حکام نے ائیرپورٹ کو دو گھنٹوں کے لئے بند کر دیا، گوا کے ایرپورٹ سے چار بجے کے بعد فلائٹ آپریشن بحال ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے.

  • بنگلہ دیش کے خلاف انگلینڈ کی بیٹنگ جاری، آٹھ اوورز میں 50 رنز بنا لئے

    بنگلہ دیش کے خلاف انگلینڈ کی بیٹنگ جاری، آٹھ اوورز میں 50 رنز بنا لئے

    کرکٹ ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر باولنگ کا فیصلہ کیا ہے، انگلینڈ کی ٹیم بیٹنگ کررہی ہے ، آٹھ اوورز میں انگلینڈ نے پچاس رنز بنا لئے ہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئی سی سی ورلڈکپ کے بارہویں میچ میں انگلینڈ کی بنگلہ دیش کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔بنگلہ دیشی ٹیم کی قیادت مشرفی مرتضی کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں تمیم اقبال، سومیا سرکار، شکیب الحسن، مشفیق الرحیم، محمد مٹھون، محمود اللہ، مصدق حسین، محمد سیف الدین، مہدی حسن، مشرفی مرتضی اور مستفیض الرحمان شامل ہیں .انگلینڈ کی ٹیم کی قیادت این مورگن کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں جیسن روئے، جونی بیرسٹو، جو روٹ، بین سٹوکس، جوس بٹلر، کرس ووکس، جوفرا آرچر، عادل راشد، لائم پلنکٹ اور مارک ووڈ شامل ہیں۔ میزبان ٹیم انگلینڈ نے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ کو ہرایا تھا جبکہ دوسرے میچ میں اسے پاکستان کے ہاتھوں 14 رنز سے شکست ہوئی تھی۔

  • مولانا فضل الرحمان اپنی زمینوں کی حفاظت کریں، شیخ رشید نے ایسا کیوں کہا؟

    مولانا فضل الرحمان اپنی زمینوں کی حفاظت کریں، شیخ رشید نے ایسا کیوں کہا؟

    وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان کی مخالفت میں تمام لٹیرے اکٹھے ہو گئے ہیں، مولانا فضل الرحمان ڈیرہ اسماعیل خان میں اپنی زمینوں کی حفاظت کریں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی اسکرین پر بڑی تبدیلی نہیں دیکھ رہا بہت سے وزیرتبدیل ہوگئے لیکن کسی کو پتہ نہیں چلا ،شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ اسوقت ملک میں سب کچھ ہو سکتا ہے نواز شریف اور زرداری کی حکومت نہیں ہو سکتی، شہباز شریف کو چیئرمین پی اے سی بنانا ہماری بڑی غلطی تھی، عمران خان کی مخالفت میں تمام لٹیرے اکٹھے ہو گئے ہیں، شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ میں نمبر ون سے دوستی اور دشمنی کرتا ہوں. میں اسد عمر کو وزیر دیکھنا چاہتا ہوں. اسد عمر کے گھر مٹھائی بھیجی تھی پتہ چلا کہ گھر خالی ہو گیا ہے.

    واضح رہے کہ رمضان میں بلاول زرداری نے اپوزیشن جماعتوں کو افطار پارٹی دی تھی جس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ عید کے بعد مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں اپوزیشن کی اے پی سی ہو گی جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا، مولانا فضل الرحمان نے متحدہ مجلس عمل کے پلیٹ فارم سے 2018 کا الیکشن لڑا اور ہار گئے، الیکشن کے بعد متحدہ مجلس عمل بھی ٹوٹ چکی ہے.

  • سندھ حکومت نے ایڈز پھیلایا میں ریل پھیلاوں گا، شیخ رشید احمد

    سندھ حکومت نے ایڈز پھیلایا میں ریل پھیلاوں گا، شیخ رشید احمد

    وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی سیاست مختلف ہے، مجھے اب پتہ چلا کیہ چینی مافیا سبسڈی لے گیا ہے، پاک فوج کے جوانوں نے جانوں کا نذرانہ پیش کر کے ملکی سلامتی کو یقینی بنایا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شیخ رشید احمد نے لاہور میں ہفتہ وار اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے جو کیا بہتر کیا، اس وقت دنیا کے نشانے پر پاکستان ہے، ہمیں اپنا راستہ بنانا ہے، لوگ ہماری اکانومی تباہ کر کے گئے ہیں. انہوں نے کہا کہ اسوقت ملک میں سب کچھ ہو سکتا ہے نواز شریف اور زرداری کی حکومت نہیں ہو سکتی، شہباز شریف کو چیئرمین پی اے سی بنانا ہماری بڑی غلطی تھی، عمران خان کی مخالفت میں تمام لٹیرے اکٹھے ہو گئے ہیں، مولانا فضل الرحمان ڈیرہ اسماعیل خان میں اپنی زمینوں کی حفاظت کریں. شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ میں نمبر ون سے دوستی اور دشمنی کرتا ہوں. میں اسد عمر کو وزیر دیکھنا چاہتا ہوں. اسد عمر کے گھر مٹھائی بھیجی تھی پتہ چلا کہ گھر خالی ہو گیا ہے. شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ ریلوے نے عید پر تاریخی ایک ارب روپے کمائے ہیں. ریلوے کےپاس 5 روز کے تیل کا ذخیرہ موجود ہے، شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ اضافی ٹرینیں چلانے کے باوجود ریلوے تاریخی خسارہ کم کرے گا ،لاہور کینٹ،کوٹ لکھپت اور رائیونڈ ریلوے اسٹیشن اپ گریڈ کریں گے ،اسٹیشنز کو اپ گریڈ کرنے کامقصد لاہور ریلوے اسٹیشن پر رش کم کرنا ہے،انہوں نے کہا کہ تھل ایکسپریس میں600کی جگہ تھی لیکن1700افراد سوار ہوئے،میں نہیں چاہتا پاکستان ریلوے بحران کا شکار ہو،شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ 28اگست کو اپنےآپ کو قوم کے سامنے پیش کروں گ اور بتاوَں گا خسارہ کتنا کم کیا ہے ،میں نے 30ٹرینیں چلائیں اور20لاکھ لٹر آئل بچایا.

     

    شیخ رشید کی جانب سے سندھ کو ایڈزستان کہنے پر بلاول نے کیا کام کیا؟

    بلاول کے شہر لاڑکانہ میں مزید 617 افراد میں ایڈز کی تشخیص

    ایڈز سے متاثرہ افراد کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، بلاول

     

    نیب متحرک، ایڈزکنٹرول پروگرام کے مالی امور،فنڈنگ کی تفصیلات طلب

  • بلاول کے حلقہ میں ایڈزکیوں؟ عالمی ماہرین کی ٹیم نے خطرناک انکشاف کردئیے

    بلاول کے حلقہ میں ایڈزکیوں؟ عالمی ماہرین کی ٹیم نے خطرناک انکشاف کردئیے

    بلاول زرداری کے حلقہ میں ایڈز کی بڑھتی ہوئی بیماری کی روک تھام کے لئے عالمی ماہرین نے اپنی رپورٹ بنا کر ہیڈ کوارٹر بھجوا دی ہے

     

    لاڑکانہ میں ایڈز، عالمی تحقیقاتی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے علاقے رتوڈیرو میں ایچ آئی وی ایڈز کی بڑھتی ہوئی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے عالمی ماہرین نے رتوڈیرو کا دورہ کیا، اور رپورٹ تیار کی، عالمی ماہرین کی جانب سے بنائی گئی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ رتوڈیرومیں ایچ آئی وی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 751 ہے ،جن میں 604 بچے بھی شامل ہیں. اب تک صرف 43 فیصد افراد کو علاج مل سکا، 57 فیصد علاج کی سہولت سے محروم ہین. پاکستان کے پاس صرف 240 متاثرین بچوں کے علاج کے لیےادویات موجود ہیں،ایچ آئی وی ایڈز سے متاثرہ 364بچے علاج کے منتظر ہیں ،عالمی ماہرین نے تحقیقات اور متاثرین کے علاج کے لیے خطیر رقم کامطالبہ بھی کردیا ،ماہرین نے رپورٹ میں لکھا کہ ڈبلیو ایچ او کو تحقیقات اور کنٹرول کے لیے15 لاکھ ڈالر کی ضرورت ہے،ڈبلیو ایچ او کے پاس 2لاکھ ڈالرز موجود ہیں مزید 13 لاکھ ڈالرز فراہم کئے جائیں.عالمی ماہرین نے رپورٹ میں ایچ آئی وی اسکریننگ کے طریقہ کار پر بھی عدم اطمینان کا اظہار کر دیا .

     

    شیخ رشید کی جانب سے سندھ کو ایڈزستان کہنے پر بلاول نے کیا کام کیا؟

    بلاول کے شہر لاڑکانہ میں مزید 617 افراد میں ایڈز کی تشخیص

    ایڈز سے متاثرہ افراد کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، بلاول

     

    نیب متحرک، ایڈزکنٹرول پروگرام کے مالی امور،فنڈنگ کی تفصیلات طلب

  • وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق کی وزراء پر تنقید

    وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق کی وزراء پر تنقید

    وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی نعیم الحق نے کہا ہے کہ وزراء پولیس سکواڈ ساتھ رکھ کر وزیراعظم کے اقدامات کی نفی کر رہے ہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے نعیم الحق نے کہا کہ وزرا اوروی آئی پیز ابھی بھی وی آئی پی کلچر کو فروغ دے رہے ہیں،وزرااور بعض افراد کے ساتھ ہر جگہ پولیس اسکواڈ ہوتا ہے ،پولیس اسکواڈ ساتھ رکھنا وزیراعظم عمران خان کی ہدایات کے خلاف ہے .نعیم الحق کا مزید کہنا تھا کہ پولیس اسکواڈ صرف ان افراد کے ساتھ ہونا چاہیے جن کی جانوں کوخطرہ ہے ،جن کی جان کو خطرہ نہیں ان کے ساتھ پولیس اسکواڈ نہیں ہونا چاہیے

  • وطن عزیز پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے: پرویز خٹک

    وطن عزیز پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے: پرویز خٹک

    وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ وطن عزیز پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے ، مسلح افواج وطن عزیز کے تحفظ اور سلامتی کے لیے کوئی بھی قربانی دینے کو تیار ہیں۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے ان خیالات کا اظہارنوشہرہ میں مختلف وفود سے ملاقاتوں کے دوران کیا۔ پرویز خٹک نے مزید کہا کہ سابق فاٹا کے لوگوں کے خیبرپختونخوا میں انضمام کے بعد ان کے حقوق ملے ہیں اور اب ان علاقوں کے لوگ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں زیادہ موثر اور فعال کردار ادا کرسکیں گے۔ وفاقی وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت پاکستان کی معیشت کو مستحکم بنانے اور ملک کو درپیش چیلنجوں سے چھٹکارہ دلانے کے لئے مشکل فیصلے کررہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس جلد بلایا جائے گا جس میں تحریک انصاف کی حکومت آئندہ مالی سال کے لئے اپنا پہلا بجٹ پیش کرے گی۔

  • شہباز شریف کی واپسی پر کارکنان کو کوئی کال نہیں دی ،پرویز ملک کا اعلان

    شہباز شریف کی واپسی پر کارکنان کو کوئی کال نہیں دی ،پرویز ملک کا اعلان

    شہباز شریف کی پاکستان واپسی پر مسلم لیگ ن نے کارکنان کو ائیر پورٹ پہنچنے کی کال نہیں دی

     

    شہباز شریف کی پاکستان واپسی کب ہو گی؟ سلیمان شہباز نے اعلان کر دیا

    شہباز شریف واپس ضرور آئیں، امید ہے وہ اپنے بیٹے اور داماد کو بھی ساتھ لائیں گے. فردوس عاشق اعوان

     

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے مرکزی پارٹی سیکرٹریٹ میں اجلاس ہوا جس میں شہباز شریف کی وطن واپسی کے پروگرام کوحتمی شکل دی گئی، اجلاس کے بعد مسلم لیگ ن لاہور کے‌صدر پرویز ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں تنظیم سازی کے حوالہ سے بات ہوئی، کارکنوں کی خواہش ہے کہ وہ شہباز شریف کے استقبال کے لئے ائیر پورٹ جائیں مسلم لیگ ن نے کارکنان کو ائیرپورٹ کے لئے کال نہیں دی، پرویز ملک نے مزید کہا کہ عید کے دنوں میں نواز شریف سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے کے واقعہ کی مذمت کرتے ہیں. خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ پارٹی کی تنظیم سازی حکومت کے خلاف احتجاج کے سلسلہ میں ہے، شہباز شریف کی واپسی فردوس باجی اور ان کے آقاوں کے لئے تشویشناک ہے.