Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • پاکستان پوسٹ کے بعد پنجاب حکومت نے بھی ایسا کام کر دیا کہ شہری جان کر ہوں حیران

    پاکستان پوسٹ کے بعد پنجاب حکومت نے بھی ایسا کام کر دیا کہ شہری جان کر ہوں حیران

    پاکستان پوسٹ کے بعد پنجاب حکومت نے بھی ریسٹ ہاوس عوام کے لئے کھول دئیے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں مختلف محکموں کے 177 ریسٹ ہاؤسز کو، جو کہ پہلے سرکاری عہدیدار صرف اپنے ذاتی استعمال میں رکھتے تھے، عام عوام کے استعمال کے لئے کھول دیا گیا ہے، اس سےحاصل ہونے والی آمدن سے ناصرف ملحقہ علاقوں کی کمیونٹی ڈویلپمنٹ کےلیے فنڈز جمع ہوں گے بلکہ ریسٹ ہاؤسز کی دیکھ بھال بھی ہو گی!.

    واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان پوسٹ نے بھی اپنے ریسٹ ہاوس عوام کے لئے کھولنے کا اعلان کیا تھا وفاقی وزیر مراد سعید کی ہدایت پر پوسٹل سروسز کے ریسٹ ہاوسز کے بارے میں باضابطہ نوٹفکیشن جاری کیا گیا تھا، وزارت پوسٹل سروسز کے اعلامیہ کے مطابق شہری تفریحی مقامات کی سیر کے دوران سرکاری ریسٹ ہاوسز میں قیام کر سکیں گے.

  • والد کو ملنے مریم نواز کس کے ساتھ جیل گئیں؟ بڑی خبر آ گئی

    والد کو ملنے مریم نواز کس کے ساتھ جیل گئیں؟ بڑی خبر آ گئی

    سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے لئے مریم نواز اپنے شوہر کیپٹن ر صفدرکے ہمراہ کوٹ لکھپت جیل پہنچیں

    عید کی چھٹیاں ختم، مریم آج کرے گی نواز شریف سے ملاقات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مریم نواز اپنے شوہر کے ہمراہ جیل گئیں جہاں انہوں نے اپنے والد سے ملاقات کی. مریم نواز کی جیل آمد کے موقع پر ن لیگی کارکنان نے مریم نواز کا جیل کے باہر استقبال کیا اور نعرے بازی کی، نواز شریف سے آج ملاقات کرنے والوں میں مریم نواز کیپٹں (ر) صفدر اور دیگر اہلخانہ شامل تھے۔ عید کے چھٹیوں کے باعث جمعرات کو ملاقات نہیں کروائی گئی تھی۔ نواز شریف سے انکے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے بھی ملاقات کی ہے .

  • بی جے پی لیڈر نے ایسا اعلان کیا کہ مسلمانوں میں خوف کی فضا پیدا ہو گئی

    بی جے پی لیڈر نے ایسا اعلان کیا کہ مسلمانوں میں خوف کی فضا پیدا ہو گئی

    بھارتی ہندو انتہا سپند تنظیم کے رہنما سریندر سنگھ نے اعلان کیا ہے کہ 2024 میں بھارت کے ہندوراشٹر ہونے کا اعلان ہو جائے گا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آر ایس ایس کے رہنما بلیا ضلع سے اسمبلی کی سیٹ جیتنے والے بی جے پی کے رکن اسمبلی سریندر سنگھ نے آر ایس ایس کارکنان کے ساتھ ایک اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رام کی شکل میں نریندر مودی اور ہنومان کی شکل میں یوگی آدتیہ ناتھ ہندوستان کے جمہوری نظام میں اوتار لے چکے ہیں۔ سریندر نے مزید کہا کہ 2024 میں آر ایس ایس کے 100 سال پورے ہونے جا رہے ہیں۔ آر ایس ایس کے 100 سال پورے ہونے پر ہندوستان ہندو راشٹر ہونے کا اعلان ہو جائے گا۔

    واضح رہے کہ سریندر سنگھ نے اس سے قبل کہا تھا کہ پچاس فیصد مسلمان ایسے ہیں جو اصل میں ہندو ہیں اور ان کا مذہب تبدیل کروا کر اسلام میں شامل کرایا گیا ہے جو خود کو پھر سے ہندو مذہب میں شامل کر لیں گے۔ ہندو کلچر اختیار کرنے والے مسلمان ہی بھارت میں رہ پائیں گے۔

    واضح رہے کہ بھارتی الیکشن میں بی جے پی ایک بار پھر جیتی اور مودی دوبارہ وزیراعظم منتخب ہو چکے ہیں.

  • سمندروں کا عالمی دن، پاکستان نیوی نے اہم پیغام جاری کر دیا

    سمندروں کا عالمی دن، پاکستان نیوی نے اہم پیغام جاری کر دیا

    پاکستان نیوی آج ہفتہ کو سمندروں کا عالمی دن منا رہی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نیوی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ اقوام عالم کےساتھ آج سمندروں کاعالمی دن منارہی ہے ،سمندروں کےعالمی دن کیلئے اس سال اقوام متحدہ کا منتخب موضوع”صنف اورسمندر”ہے،جس کامقصد اس شعبہ میں خواتین کے کردارکی حوصلہ افزائی کرنا ہے ،ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اس دن کومنانےکا مقصد سمندروں کی اہمیت کواجاگرکرنا ہے ،اس دن کا مقصدانسانی سرگرمیوں کےسمندرپراثرات سےعالمی برادری کوروشناس کرانا ہے ،پاکستان نیوی کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ پاک بحریہ سمندری وسائل کے محفوظ،دیرپا استعمال کے فروغ میں مرکزی کرداراداکررہی ہے .

    واضح رہے کہ سمندروں کاعالمی دن 1992 میں ریوڈی جینرو میں ہونے والی زمین کے نام سے منعقد کی جانے والی کانفرنس سے منانے کا آغاز ہوا جبکہ یہ دن اقوام متحدہ کے تحت 2008 سے ہرسال سمندر کے تحفظ کا شعوراجاگر کرنے کے لئے منایا جاتا ہے۔اس دن کو منانے کا مقصد انسانی زندگی میں پانی کی اہمیت ، آبی جانوروں کا تحفظ اور سمندری آلودگی کم کرنا ہے۔

  • بھارتی فضائیہ کے لاپتہ طیارے کا ملبہ مل گیا

    بھارتی فضائیہ کے لاپتہ طیارے کا ملبہ مل گیا

    بھارتی فضائیہ کے لاپتہ طیارے کا ملبہ مل گیا ، سوار افراد کی لاشوں کی تلاش جاری ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست آسام کے جورہاٹ ائیر بیس سے اروناچل پردیش کیلئے اڑان بھرنے والے ہندوستانی فضائیہ کے تباہ ہونے والے طیارے آئی اے این ایف 32 کا ملبہ مل گیا ہے.بھارتی فضائیہ کے ایک ہیلی کاپٹر نے جو سرچنگ ٹیم میں شامل تھا، نے ہندوستانی فضائیہ کے تباہ شدہ طیارے کا ملبہ دیکھا ہے. طیارہ میں سوار لوگوں کی فی الحال تلاش کی جارہی ہے۔ تباہ ہونے والے طیارے میں‌ 13 افراد سوار تھے.

    اس سے قبل بھارتی فضائیہ کا 1986 میں بحیرہ عرب میں اے این 32 لا پتہ ہوا تھا جو سوویت یونین سے عمان کے راستے واپس آ رہا تھا ،اس طیارے کا کوئی سراغ ،ملبہ بھارت کو نہیں ملا. بھارت کا ایک اور اے این 32 طیارہ 2016 میں لاپتہ ہوا تھا جس میں بھارتی فضائیہ کے 29 اہلکار سوار تھے ،کافی تلاش کے بعد بھی بھارت کو اس طیارے کے بارے میں کچھ معلوم نہ ہو سکا، بھارتی فضائیہ کے اب تک دو اے این 32 طیارے گر کر تباہ ہوئے، ایک طیارہ 1989 اور دوسرا 2009 میں گر کر تباہ ہوا تھا. بھارت کے پاس اے این 32 طیاروں کی تعداد ایک سو سے زائد ہے ، بھارت نے یہ طیارے سوویت یونین سے خریدے تھے ،اے این 32 طیارے یوکرین میں بنائے گئے ہیں.

  • کشمیری عسکریت پسند ذاکر موسیٰ کا جانشین کون مقرر ہوا؟ بڑی خبر آ گئی

    کشمیری عسکریت پسند ذاکر موسیٰ کا جانشین کون مقرر ہوا؟ بڑی خبر آ گئی

    بھارتی ریاست دہشت گردی کے دوران شہید ہونے والے کشمیری عسکریت پسند ذاکر موسیٰ کا جانشین مقرر کر دیا گیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کشمیری عسکریت پسندوں کی مقامی تنظیم نے ذاکر موسیٰ کی شہادت کے بعد 30سالہ حمید لیلہ ہاری کو ذاکر موسیٰ کا جانیشن مقرر کیا ہے، حمید لیلہ باری ضلع پلوامہ کے علاقے کاکا پورہ کا رہائشی ہے. وہ ذاکر موسیٰ کے نائب کے طور پر بھی بھارتی فوج کے خلاف برسرپیکار رہا ہے،. اب مقامی تنظیم نے اسے ذاکر موسیٰ کا جانیشن مقرر کیا ہے. حمید لیلہ ہاری عرف ہارون عباس مقامی عسکری تنظیم کے سربراہ ہوں گے. انہوں نے ابتدائی تعلیم پلوامہ سے ہی حاصل کی، مقامی تنظیم کے ترجمان ابوعبیدہ نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ حمید لیلہ ہاری کو ذاکر موسیٰ کا جانشین مقرر کیا گیا ہے.

    حریت کانفرنس کی اپیل پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال، ذاکر موسیٰ کو خراج عقیدت

    ذاکر موسیٰ کی نماز جنازہ میں عوام کا جم غفیر، آٹھ بار نماز جنازہ ادا

    مقبوضہ کشمیر،ذاکر موسیٰ کی شہادت، کشمیری سڑکوں پر

    مقبوضہ کشمیر، ذاکر موسی اور ظہور احمد کی شہادت کے خلاف چوتھے دن بھی ہڑتال

     

    واضح رہے کہ ذاکر موسیٰ کو بھارتی فوج نے چند روز قبل شہید کر دیا تھا جو حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی شہید کا قریبی ساتھی تھا، ذاکر موسیٰ کی شہادت کی اطلاع پر کشمیریوں نے گھروں سے نکل کر احتجاج کیا تھا،. ذاکر موسیٰ کی آٹھ بار نماز جنازہ ادا کی گئی تھی.

  • بجٹ کے بعد کیا ہونیوالا ہے؟ احسن اقبال نے ایسی پیشنگوئی کی کہ ہر پاکستانی سر پکڑ لے

    بجٹ کے بعد کیا ہونیوالا ہے؟ احسن اقبال نے ایسی پیشنگوئی کی کہ ہر پاکستانی سر پکڑ لے

    مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ گزشتہ دس مہینوں میں ہر پاکستانی 30 فیصد غریب ہو چکا ہے، بجٹ کے بعد مہنگائی کا سونامی آئے گا

     

     

    بھارتی اے این 32 تین طیارے لاپتہ ہوئے لیکن کوئی سراغ نہ ملا، حیران کن خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احسن اقبال نے کہا کہ حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے مہنگائی کاعذاب ابھی توشروع ہواہے،موجودہ نااہل حکومت کے بجٹ کے بعد مہنگائی کی سونامی آئے گی، احسن اقبال نے مزید کہا کہ 10ماہ میں ڈیویلیشن سے 3کھرب سےزائد قرضوں کا بوجھ ڈالاجا چکا ہے ،پاکستان کی معیشت کی مالیت315ارب ڈالرسےگھٹ کر260ارب ڈالررہ گئی ہے،انہوں نے مزید کہا کہ نااہل،ناتجربہ کار اورغیرسنجیدہ حکومت ملکی سلامتی کیلئےخطرہ ہے ،عوام کوریلیف تودرکناران سےجینے کا حق بھی چھین لیا گیا ہے .

    واضح رہے کہ احسن اقبال کو مسلم لیگ ن کا سیکرٹری جنرل بنایا گیا ہے. شہباز شریف جب انگلینڈ گئے تھے اسوقت مسلم لیگ ن کی تنظیم سازی کی گئی تھی،

  • پاک فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کرنیوالوں کو شرم آنی چاہئے. صمصام بخاری

    پاک فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کرنیوالوں کو شرم آنی چاہئے. صمصام بخاری

    پنجاب کے صوبائی وزیر اطلاعات صمصام بخاری نے کہا ہے کہ عید کے دنوں میں کوئٹہ و شمالی وزیرستان میں دہشت گردی قابل مذمت ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صمصام بخاری نے کہا کہ دھرتی ماں پر بیٹوں کی قربانیوں کا سلسلہ جاری ہے ،افواج پاکستان دفاع وطن کی نئی تاریخ رقم کررہی ہے ،پاک فوج کے جواں اور افسر بلاتفریق جانیں قربان کررہے ہیں۔ صمصام بخاری نے مزید کہا کہ بارودی سرنگیں بچھانے والے درندے کسی رعایت کے مستحق نہیں ،عید پر کوئٹہ و شمالی وزیرستان میں دہشتگردی قابل مذمت ہے ،ملکی اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کرنے والوں کو شرم آنی چاہئے ،صمصام بخاری کا مزید کہنا تھا کہ ہرمحب وطن پاکستانی پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑاہے، اپوزیشن جماعتیں حکومت کیساتھ قومی امور پرایک پیج پر آئیں کیونکہ ملکی تحفظ و دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا.

     

    پاک فوج زندہ باد کے نعروں میں پاک فوج کے شہداء کی تدفین

     

    واضح رہے کہ گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاک فوج کے ایک افسر سمیت چار جوان شہید ہو گئے تھے جن کا آبائی علاقوں میں نماز جنازہ کے بعد تدفین کر دی گئی. سیاسی و سماجی رہنمائوں نے دہشت گردی کے اس واقعہ کی بھر پور مذمت کی ہے.

  • پاک فوج زندہ باد کے نعروں میں پاک فوج کے شہداء کی تدفین

    پاک فوج زندہ باد کے نعروں میں پاک فوج کے شہداء کی تدفین

    شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، شہید کیپٹن عارف اللہ کوسرکاری اعزاز کے ساتھ لکی مروت کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا، سپاہی محسن علی کی آبائی علاقے جڑانوالہ میں تدفین کی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقوں میں ادا کر کے تدفین کر دی گئی ہے. کیپٹن عارف اللہ کی لکی مروت میں نماز جنازہ اداکی گئی،اور مقامی قبرستان میں تدفین کی گئی. کیپٹن عارف اللہ کی نمازجنازہ میں جی او سی 9 ڈویژن اسد نواز سمیت اعلی فوجی و سول افسران اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی. سپاہی محسن علی کی نماز جنازہ جڑانوالا کے آبائی گاؤں پٹھان والا میں ادا کی گئی، شہید کے جسد خاکی کو پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اور فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔ شہید کی نماز جنازہ میں پاک فوج کے افسران اور مقامی حکام سمیت عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی. اس موقع پر شہریوں نے پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے .سپاہی محسن علی شہید کے والد منظور احمد کا کہنا ہے مجھے اپنے بیٹے کی وطن کے لئے دی گئی قربانی پر فخر ہے، وطن کی حرمت و بقا کے لئے ہمارے خون کا آخری قطرہ بھی حاضر ہے۔

     

    شمالی وزیرستان، 4 فوجی افسران کی شہادت پر عمران خان، عارف علوی، زرداری، شہباز شریف و دیگر کا اظہار تعزیت

    شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے نائب حوالدار ظہیر احمد کا جسد خاکی ان کے آبائی گاؤں پہنچا دیا گیا، شہید کا تعلق چکوال کے نواحی گاؤں پیپلی سے ہے، شہید نائب حوالدار ظہیر احمد کی نمازِ جنازہ آج شام چار بجے ادا کی جائے گی۔

  • بھارتی اے این 32 تین طیارے لاپتہ ہوئے لیکن کوئی سراغ نہ ملا، حیران کن خبر

    بھارتی اے این 32 تین طیارے لاپتہ ہوئے لیکن کوئی سراغ نہ ملا، حیران کن خبر

    بھارتی ائیر فورس کا طیارہ اے این 32 چھ دن قبل لاپتہ ہوا جو ابھی تک سرچ آپریشن کے باوجود نہیں مل سکا، اے این 32 کے حوالہ سے انکشاف ہوا ہے کہ بھارت کے پہلے بھی دو طیارے اے این 32 لاپتہ ہوئے تھے جو نہیں مل سکے. یہ لاپتہ ہونے والا تیسرا طیارہ ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ائیر فورس کا طیارہ اے این 32 تین مئی کو لاپتہ ہوا ہے جو تاحال نہیں مل سکا. بھارت کے پہلے بھی دوطیارے اے این 32 لاپتہ ہوئے جن کا کوئی سراغ نہیں مل سکا تھا. بھارتی فضائیہ کا 1986 میں بحیرہ عرب میں اے این 32 لا پتہ ہوا تھا جو سوویت یونین سے عمان کے راستے واپس آ رہا تھا ،اس طیارے کا کوئی سراغ ،ملبہ بھارت کو نہیں ملا. بھارت کا ایک اور اے این 32 طیارہ 2016 میں لاپتہ ہوا تھا جس میں بھارتی فضائیہ کے 29 اہلکار سوار تھے ،کافی تلاش کے بعد بھی بھارت کو اس طیارے کے بارے میں کچھ معلوم نہ ہو سکا، اب بھی چھ دن گزر چکے بھارتی فضائیہ کے اے این 32 طیارے کا کچھ معلوم نہیں ہو سکا، بھارتی فضائیہ کے اب تک تین طیارے لاپتہ ہوئے جبکہ دو اے این 32 طیارے گر کر تباہ ہوئے، ایک طیارہ 1989 اور دوسرا 2009 میں گر کر تباہ ہوا تھا. بھارت کے پاس اے این 32 طیاروں کی تعداد ایک سو سے زائد ہے ، بھارت نے یہ طیارے سوویت یونین سے خریدے تھے ،اے این 32 طیارے یوکرین میں بنائے گئے ہیں.