Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • اوبر ٹیکسی سروس میں بھی قاتل گاڑیاں، مبشر لقمان نے کیا انکشاف

    اوبر ٹیکسی سروس میں بھی قاتل گاڑیاں، مبشر لقمان نے کیا انکشاف

    اوبر اور کریم پاکستان میں انسانی جانوں کے لئے غیر محفوظ گاڑیاں استعمال کر رہی ہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اوبر نے پاکستان میں انسانی جانوں کے لئے غیر محفوظ کاروں کو چلانے کی اجازت دے رکھی ہے. سوال یہ ہے کیا وہ ترقی یافتہ ممالک میں بھی اس طرح کی گاڑیاں چلانے کی اجازت دے گی ، کیا ان کمپنیوں نے پاکستان کو منافع سازی کے لئے اور لاقانونیت کے لئے استعمال کرنا ہے .

    قاتل گاڑیاں سڑکوں پر، مبشر لقمان نے‌ آواز اٹھائی تو شہریوں نے دعائیں دیں

    واضح رہے کہ اوبر اور کریم پاکستان میں ٹیکسی سروس مختلف شہروں‌ میں چلا رہی ہیں

     

    واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے رہنما قمر الزمان کائرہ کے بیٹے کی کار حادثے میں وفات کے بعد سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کاروں مٰیں ائیر بیگز نہ ہونے کے مسئلہ کو اٹھایا تو انہیں عوامی سطح پر خراج تحسین پیش کیا گیا.

  • دس روپے دیکر سفاک ملزم نے کی نو سالہ بچی کے ساتھ زیادتی

    دس روپے دیکر سفاک ملزم نے کی نو سالہ بچی کے ساتھ زیادتی

    بھارتی ریاست ہما چل پردیش میں الیکشن کے دن پولنگ بوتھ کے پاس نو سالہ کی بچی سے زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے، بچی کی والدہ کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے شہر دیو بھومی کلو میں لوک سبھا انتخابات کے لئے بنائے گئے پولنگ بوتھ کے قریب نو سال کی بچی کے ساتھ زیادتی کا واقعہ سامنے‌آیا ہے. مقامی سکول میں الیکشن کے لئے بنائے گئے پولنگ بوتھ کے قریب بچی کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے. سکول کے ساتھ ملحقہ گرائوند میں بچی کھیل رہی تھی اور اس کی ماں کھیتوں میں کام کرنے گئی ہوئی تھی. ملزم نے بچی کے پاس جا کر اسے دس روپے دئیے اور کہا کہ دکان سے چیز لے آو ، بچی چیز لینے جا رہی تھی تو ملزم نے راستے میں اس بچی کے ساتھ زیادتی کی. بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم کی پہچان دیوندر سنگھ کے طور پر ہوئی جس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے.

  • سابق میر واعظ کی برسی پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال

    سابق میر واعظ کی برسی پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال

    مقبوضہ کشمیر میں مولوی محمد فاروق اور سابق حریت رہنما عبدالغنی لون کی برسی کے موقع پر مکمل ہڑتال رہی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں سابق میر واعظ مولوی محمد فاروق اور عبدالغنی لون کی برسی کے موقع ہر مکمل ہڑتال رہی ، سرینگر سمیت تمام شہروں میں تعلیمی و کاروباری ادارے بند رہے، سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ بھی غائب رہی. بھارت فوج نے بھی ممکنہ مظاہروں و احتجاج کے پیش نظر سیکورٹی کے سخت انتظام کر رکھے تھے.

    واضح رہے کہ ہر سال میر واعظ‌ مولوی عمر فاروق کے یوم شہادت پر ہڑتال اور پروگراموں‌کا انعقاد کیا جاتا ہے.

  • جعلی پیر کی خاتون کے ساتھ زیادتی، پولیس کی بھی پیر کے ساتھ ساز باز

    جعلی پیر کی خاتون کے ساتھ زیادتی، پولیس کی بھی پیر کے ساتھ ساز باز

    فیصل آباد کے علاقے میں جعلی پیر نے خاتون سے مبینہ طور پر زیادتی کی ہے پولیس کی جانب سے تعاون نہ کرنے پر متاثرہ خاتون نے اہلیان علاقہ کے ہمراہ احتجاج کیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فیصل آباد کے علاقے نشاط آباد میں مقیم جعلی پیرامجد نے خاتون عظمیٰ بخاری کے ساتھ مبینہ طور پر زیادتی کی ،خاتون نے پولیس کو پیر کے خلاف کاروائی کے لئے درخواست دی تو پولیس نے اس معاملہ پر کوئی توجہ نہیں دی جس پر متاثرہ خاتون نے ضلع کونسل چوک میں پولیس روئیے کے خلاف احتجاج کیا ہے. احتجاج کرنے والوں کا کہنا تھا کہ جعلی پیر ملزم امجد نے اپنے دو دوستوں کے ساتھ ملکر دم کے لئے آنے والی خاتون کے ساتھ زیادتی کی. ملزما ن کے خلاف مقدمہ درج ہو چکا ہے مگر پولیس انہیں گرفتارنہیں کر رہی، پندرہ روز سے ملزمان آزاد گھوم پھر رہے ہیں.

  • اپوزیشن کا افطار پارٹی والا اتحادچودھری نثار نے بڑی پیشنگوئی کر دی

    اپوزیشن کا افطار پارٹی والا اتحادچودھری نثار نے بڑی پیشنگوئی کر دی

    سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اورن لیگ پہلےبھی اکھٹی ہوکردست وگریبان ہوچکی ہیں ،اگر ان کا الحاق ویسا ہی ہےتو یہ اچھا نہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چودھری نثار علی خان نے لالہ موسی میں پیپلز پارٹی کے رہنما قمر الزمان کائرہ کے بیٹے کی وفات پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی کےاکھٹےبیٹھ جانےسےملک کےمسائل حل نہیں ہو سکتے ،دیکھنا ہوگایہ کن اصولوں پر اکٹھے ہوئے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ سنا ہےشہباز شریف ملک میں واپس آرہے ہیں،آئی ایم ایف کے پلان سےملک میں مہنگائی کا طوفان ہے.

    واضح رہے کہ چوہدری نثار نے ن لیگ کی اعلیٰ قیادت سے اختلافات کی وجہ سے مسلم لیگ ن چھوڑ دی ہے اور پنجاب اسمبلی کی نشست جیتنے کے بعد ابھی تک اسمبلی میں حلف بھی نہیں اٹھایا.

  • اقوام متحدہ نے کشمیر میں مظالم پر بھارت سے جواب مانگا تو بھارت نے کیا کہا؟

    اقوام متحدہ نے کشمیر میں مظالم پر بھارت سے جواب مانگا تو بھارت نے کیا کہا؟

    اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے بھارت سرکار کو جموں کشمیر میں ہونے والی ظلم وزیادتیوں پر خط لکھ کر وضاحت طلب کی ہے لیکن بھارت نے تاحال خط کا جوا ب نہیں دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے اپنے تین نمائندوں کے ذریعے بھارت کو خط بھیجا ہے جس میں 1990 کے بعد سے کشمیر میں تشدد اور اموات کے 76 واقعات میں ملوث ملزمان کو سزا دینے اور متاثرین کو انصاف فراہم کرنے کے حوالے سے کئے گئے اقدامات کے بارے رپورٹ طلب کی گئی ہے. اقام متحدہ نے 18 مارچ کو بھارتی حکومت کو خط لکھا جس کا ابھی تک بھارتی حکومت نے جواب نہیں دیا. بھارت کو خط کا جواب دینے کے لئے 60 دن کا وقت دیا گیا ہے. خط میں کہا گیا ہے کہ 2018 میں بھارتی فوج کے ہاتھوں آٹھ کشمیری شہید ہوئے ، بھارت نے جمون کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کی. جان بوجھ کر بھارتی فوج کشمیریوں کا قتل عام کرتی ہے.

  • نام نہاد افطار پارٹی میں بننے والے اتحاد ٹوٹ گئے، چودھری سرور

    نام نہاد افطار پارٹی میں بننے والے اتحاد ٹوٹ گئے، چودھری سرور

    گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ اپوزیشن سن لے عمران خان وزیر اعظم ہیں اور حکومت پانچ برس پورے کرے گی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گورنر پنجا ب چودھری سرور نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد بنتے رہتے ہیں انہیں سنجیدہ نہیں لیتے، نام نہاد افطار پارٹی میں اتحاد بننے سے پہلے ہی بکھر چکے ہیں، سب جماعتیں کسی ایک نقطے پر جمع نہیں ہو سکیں، گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ پانچ برس کے لئے عوام نے منتخب کیا پانچ سال پورے کریں گے، معاشی مسائل بہت ہیں اس کے باوجود عمران خان پر عوام کا اعتماد ہے.

  • وزیراعظم عمران خان کو گرفتار کیا جائے،بلاول کا مطالبہ

    وزیراعظم عمران خان کو گرفتار کیا جائے،بلاول کا مطالبہ

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے اسلام آباد میں بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاون پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بھکاریوں کو گرفتار کرنا ہے تو سلیکٹڈ وزیراعظم سے شروع کریں۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بلاول زرداری نے ڈی سی اسلام آباد کے ٹویٹر اکاونٹ پر کی گئی ٹویٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے ٹویٹ کی جس میں بلاول زرداری نے کہا کہ یہ غربت نہیں،غریب مٹاؤ حکومت ہے، اگر واقعی پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار کرنا ہے تو سلیکٹڈ وزیراعظم سے شروع کریں۔


    واضح رہے کہ ڈی سی اسلام آباد نے ٹویٹر پر بھکاریوں کے خلاف کاروائی کی تصاویر شیئر کی تھیں جس میں کہا گیا تھا کہ ایف ٹین اور ایف الیون سے پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار کیا گیا ہے

  • فرشتہ قتل کیس، ملزم کا سراغ لگا لیا، ڈی آئی جی کا دعویٰ

    فرشتہ قتل کیس، ملزم کا سراغ لگا لیا، ڈی آئی جی کا دعویٰ

    اسلام آباد میں کمسن فرشتہ کے ساتھ زیادتی اور قتل کے واقعہ کے بعد شہزاد ٹاون پولیس سٹیشن کے ایس ایچ او کو معطل کر دیا گیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید نے ایس ایچ او تھانہ شہزاد ٹاؤن کو معطل کر دیا ہے اور انکوائری ایس پی رورل عمر خان کے سپرد کرتے ہوئے فوری رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ فرشتہ کے قاتل کا سراغ لگا لیا ہے جلد گرفتار کر لیں گے، ایس ایچ او کومعطل کرنے کا مقصد شفاف انکوائری کرانا ہے۔

    واضح رہے کہ اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد سے 15 مئی کو کمسن فرشتہ لاپتہ ہوئی تھی جسے قتل کر کے جنگل میں پھینک دیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ نعش کو جنگل سے برآمد کر کے پوسٹ مارٹم کروایا گیا ہے جس میں کمسن فرشتہ کے ساتھ زیادتی کی بھی تصدیق ہوئی ہے. پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر نے کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں.فرشتہ کا تعلق خیبر پختونخواہ کے قبائلی علاقے ضلع مہمند سے تعلق تھا.مقتولہ بچی مقامی سکول میں دوسری جماعت کی طالبہ تھی۔ علی پورفراش کے علاقے میں رہائش پذیر مقتولہ (ف) کے والد نے مقامی پولیس تھانے شہزاد ٹاون میں پانچ روز قبل بچی کی گمشدگی کی شکایت درج کروائی تھی۔ فرشتہ کے والد نے کمسن بیٹی کی لاش کو دھوپ میں رکھ کر احتجاج کیا ، وفاقی دارالحکومت ہونے کے باوجود کیس بھی حکومتی نمائندے نے ان سے رابطہ نہیں کیا.

    واضح رہے کہ گذشتہ دو ماہ کے دوران وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یہ دوسرا واقعہ ہے جس میں ایک کمسن بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس سے پہلے بارہ کہو کے علاقے میں ایک دو سالہ بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

    کمسن فرشتہ کی زیادتی کے بعد سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹویٹر پر #JusticeForFarishta ٹاپ ٹرینڈ رہا. شہریوں نے فرشتہ کے قاتلوں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے.

  • اسلام آباد میں کمسن فرشتہ کا قتل، وفاقی وزیر داخلہ کا نوٹس

    اسلام آباد میں کمسن فرشتہ کا قتل، وفاقی وزیر داخلہ کا نوٹس

    وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کمسن فرشتہ کے ساتھ زیادتی اور قتل کا نوٹس لے لیا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیرداخلہ اعجازاحمد شاہ نے دس سالہ بچی فرشتہ مہمند کے ساتھ زیادتی اور قتل کیس کا نوٹس لیتے ہوئے فوری کاروائی اور سخت ایکشن لینے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں،. وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے آئی جی اسلام آباد سے واقعہ کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے .

    واضح رہے کہ اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد سے 15 مئی کو کمسن فرشتہ لاپتہ ہوئی تھی جسے قتل کر کے جنگل میں پھینک دیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ نعش کو جنگل سے برآمد کر کے پوسٹ مارٹم کروایا گیا ہے جس میں کمسن فرشتہ کے ساتھ زیادتی کی بھی تصدیق ہوئی ہے. پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر نے کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں.فرشتہ کا تعلق خیبر پختونخواہ کے قبائلی علاقے ضلع مہمند سے تعلق تھا.مقتولہ بچی مقامی سکول میں دوسری جماعت کی طالبہ تھی۔ علی پورفراش کے علاقے میں رہائش پذیر مقتولہ (ف) کے والد نے مقامی پولیس تھانے شہزاد ٹاون میں پانچ روز قبل بچی کی گمشدگی کی شکایت درج کروائی تھی۔ فرشتہ کے والد نے کمسن بیٹی کی لاش کو دھوپ میں رکھ کر احتجاج کیا ، وفاقی دارالحکومت ہونے کے باوجود کیس بھی حکومتی نمائندے نے ان سے رابطہ نہیں کیا.

    واضح رہے کہ گذشتہ دو ماہ کے دوران وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یہ دوسرا واقعہ ہے جس میں ایک کمسن بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس سے پہلے بارہ کہو کے علاقے میں ایک دو سالہ بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

    کمسن فرشتہ کی زیادتی کے بعد سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹویٹر پر #JusticeForFarishta ٹاپ ٹرینڈ رہا. شہریوں نے فرشتہ کے قاتلوں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے.