Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • #کباڑ_نہیں_کار، ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ، قاتل گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں پر پابندی کا مطالبہ

    #کباڑ_نہیں_کار، ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ، قاتل گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں پر پابندی کا مطالبہ

    سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کی جانب سے پاکستان کی سڑکوں پر لاکھوں روپے مالیت کی انسانی جانوں کی قاتل گاڑیوں کے خلاف آواز بلند کرنے پر شہریوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرنا شروع کئے جس کے بعد #کباڑ_نہیں_کار ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

    قاتل گاڑیاں سڑکوں پر، مبشر لقمان نے‌ آواز اٹھائی تو شہریوں نے دعائیں دیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ایسی گاڑیاں فروخت کی جا رہی ہیں جن میں ائیر بیگز سمیت انسانی جانوں کی حفاظت کے لئے دیگر سہولیات نہیں ہوتی اور ان گاڑیوں کی قیمت لاکھوں روپے ہوتی ہے. ان گاڑیوں کی وجہ سے پاکستان میں آئے روز حادثات میں اموات زیادہ ہوتی ہیں، پیپلز پارٹی کے رہنما قمرالزمان کائرہ کا بیٹا کار حادثے میں جاں بحق ہوا، مسلم لیگ ن کے رہنما بلیغ الرحمان کی بیوی اور بیٹے کی بھی کار حادثہ میں چند دن قبل موت ہوئی تھی. سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کی جانب سے کار حادثوں میں اموات پر ناقص گاڑیوں کے خلاف آواز اٹھانے پر شہریوں کی طرف سے نہ صرف انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا بلکہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر #کباڑ_نہیں_کار ٹاپ ٹرینڈ بن گیا جس میں شہریوں نے کار کمپنیوں کے خلاف اپنے جذبات کا اظہار کیا.

    ٹویٹر پر ایک صارف جویریہ صدیق لکھتی ہیں کہ پاکستان میں بیچی جانے والی مہنگی گاڑیوں میں ائیر بیگ اور دیگر سیفٹی فیچرز نہیں میری حکومت سے گزارش ہے اس پر فوری طور پر ایکشن لے اور مہنگی گاڑیوں کے ساتھ متوسط طبقے کی گاڑیوں مہران کلٹس ویگن آر دیگر میں یہ ائیر بیگ انسٹال کئے جائیں

    ایک شہری قاسم ظہور نے ایسی گاڑیوں جن میں ائیر بیگز نصب نہیں انکے بائیکاٹ کی اپیل کی

    ٹویٹر پر صارفین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حکومت کار کمپنیوں کو اس بات کا پابند بنائے کہ گاڑیوں میں سیفٹی فیچرز کا خاص خیال رکھا جائے اور ایسی کمپنیز پر پابندی لگائے جائے جو گاڑیوں میں سیفٹی فیچرز کا خیال نہیں رکھتی.

  • قاتل گاڑیاں سڑکوں پر، مبشر لقمان نے‌ آواز اٹھائی تو شہریوں نے دعائیں دیں

    قاتل گاڑیاں سڑکوں پر، مبشر لقمان نے‌ آواز اٹھائی تو شہریوں نے دعائیں دیں

    قاتل گاڑیاں پاکستان کی سڑکوں پر پھر رہی ہیں لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں، قمر الزمان کائرہ کے بیٹے کی گاڑی میں ائیر بیگ ہوتا تو اس کی جان بچ سکتی تھی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں لاکھوں روپے مالیت کی گاڑیاں بیچی اور خریدی جا رہی ہیں لیکن ان گاڑیوں میں انسانی جان کی حفاظت کے لئے کوئی انتظامات نہیں . لاکھوں روپے کی گاڑیوں میں ائیر بیگ نہ ہونے کی وجہ سے حادثات میں اموات کی شرح زیادہ ہوتی ہے. پیپلز پارٹی کے رہنما قمر الزمان کائرہ کے بیٹے کی کار حادثے میں موت ہوئی تو پاکستان کے سینئر تجزیہ نگار، صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے گاڑیوں میں ائیر بیگ نہ ہونے کے معاملہ پر آواز بلند کی تو سوشل میڈیا پر ایک تحریک بن گئی. سوشل میڈیا پر لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر گاڑی میں ائیر بیگ ہوتا تو اسامہ کائرہ اور اس کے دوست کی جان بچ سکتی تھی.

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کی جانب سے ناقص گاڑیوں کے حوالہ سے آواز بلند کرنے پر ایک صارف جاوید بدر نے لکھا کہ مُبشرلقمان بھائی نے اپنے صحافی ہونے کی ذمے داری پوری کر دی ہے ایک بھیانک مافیا کی طرف نشاندہی کر کے جو روز ہمارے اپنوں کو قتل کررہے ہیں اب یہ کام حکومت کا ہے اس مافیا کو قانون کے دائرے میں کس طرح لاتی ہے.

    ایک صارف حافظ حسن نے ٹویٹر پر لکھا کہ یہ اتنی کمزور اور فضول گاڑیاں ہیں جو گاڑی کا حال ہوا ہے اگر اس میں ائیر بیگز بھی ہوں بھی وہ نہیں بچ سکتا جب ساری گاڑی ہی کچلی جائے گی تو وہاں ائیر بیگز کیا کریں گے ۔

    ایک اور صارف اسامہ گجر نے لکھا کہ مبشر لقمان صاحب میں آپ کو سلام پیش کرتا ہوں آپ ہیں وہ پہلے اینکر جنہوں نے اس المیہ پر آواز اٹھاٸی اللہ پاک آپ کو اس مشن میں کامیاب کرے(آمین)

    ایک اور صارف عثمان نے ٹویٹر پر لکھا کہ یہاں بکنے والی مہنگی گاڑیوں میں ائیر بیگ , پچھلے حصوں میں حفاظتی بیلٹ بیک کیمرہ ABS آٹوبریک ریڈار نہیں ، گاڑی کے نام پر کباڑ فروخت ہورہا ہے حکومت کو چاہیے کہ وہ جاپانی گاڑیوں کی امپورٹ کی اجازت تاکہ عوام کم قیمت میں محفوظ اور معیاری گاڑی خرید سکیں.

    24 ٹی وی پر رات دس بجے ہونے والے پروگرام میں سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے ائیر بیگز اور ناقص گاڑیوں پر بات کی جسے باغی ٹی وی نے بھی ٹویٹر پر شئیر کیا.

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پیپلز پارٹی کے رہنما قمر الزمان کائرہ کا 18 سالہ بیٹا اسامہ قمر جو لاہور کے مقامی کالج کا طالب علم تھا اپنے دوست کے ہمراہ کھاریاں سے گاڑی پرلالہ موسیٰ سفر کر رہا تھا کہ ٹراما سنٹر کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے گاڑی کو قابو میں نہ رکھ سکا اور ان کی گاڑی درخت سے جا ٹکرائی جس کے نتیجہ میں اسامہ قمر اور اس کے دوست حمزہ بٹ کی موت ہوگئی تھی.

  • مسلم لیگ ن نے اسلام آباد میں احتجاج کا فیصلہ کر لیا، تاریخ کا بھی اعلان کر دیا

    مسلم لیگ ن نے اسلام آباد میں احتجاج کا فیصلہ کر لیا، تاریخ کا بھی اعلان کر دیا

    مسلم لیگ ن کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ملک بھر میں احتجاج کیا جائے گا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے پارٹی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ملک بھر میں مرحلہ وار احتجاج کیا جائے گا .اس سلسلہ میں پہلا پروگرام 28 مئی کو یوم تکبیر کے موقع پر اسلام آباد میں ہو گا، تما م جلسوں و احتجاجی پروگراموں سے مریم نواز، حمزہ شہباز و دیگر رہنما خطاب کریں گے.

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کا پارٹی اجلاس آج پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا تھا جس کی صدارت شاہد خاقان عباسی نے کی تھی.

  • آرمی چیف سے چینی سفیر کی ملاقات

    آرمی چیف سے چینی سفیر کی ملاقات

    آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے چین کے سفیر نے ملاقات کی ہے .

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کے سفیرنے ملاقات کی ہے، دونوں رہنمائوں کےمابین ملاقات میں باہمی دلچسپی اورعلاقائی سیکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا .

    واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کے سفیر نے پہلے بھی متعدد ملاقاتیں کی ہیں .چند روز قبل چینی میڈیا سے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ملاقات کی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ پاک فوج نے سی پیک کی حفاظت ایک ڈویڑن کے مطابق فورس بنائی ہے اور دوسری ڈویڑن فورس بھی بنائی جارہی ہے

  • سوشل میڈیا پر پولیو مخالف مواد، کتنے اکاونٹس بند ہوئے، حیران کن خبر

    سوشل میڈیا پر پولیو مخالف مواد، کتنے اکاونٹس بند ہوئے، حیران کن خبر

    وزیراعظم کے معاون برائے انسداد پولیو بابر بن عطاء نے کہا ہے کہ پولیو مہم کیخلاف پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی بابر بن عطا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ انسداد پولیو مہم کی جانب سے سوشل میڈیا پر 495 اکاونٹ بند کرنے کی درخواست کی گئی تھی جن میں سے 257 اکاونٹ بند کر دئیے گئے. فیس بک پر 263 اکائونٹس بلاک کرنے کی درخواست پر 209 اکائونٹس بلاک کئیگئے۔ ٹویٹر پر 134 اکائونٹس بلاک کرنے کی درخواست پر 15 اکائونٹس بلاک کئے گئے ہیں. یو ٹیوب پر 88 بلاک کرنے کی درخواست پر اب تک 33 اکائونٹس بلاک کئے جا چکے ہیں۔ بابر بن عطا نے مزید کہا کہ جن اکائونٹس کو بند نہیں کیا گیا ان کے خلاف کارروائی کے لیے دوبارہ رابطہ کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں پولیو ٹیموں پر ایک طرف حملے ہو رہے ہیں تو دوسری جانب سوشل میڈیا پر پولیو کے خلاف منظم مہم چلائی جا رہی تھی جس پر حکومت کو یہ قدم اٹھانا پڑا.

  • موجودہ نیب اور سیف الرحمن والی نیب میں بہت فرق ہے:منظور وٹو

    موجودہ نیب اور سیف الرحمن والی نیب میں بہت فرق ہے:منظور وٹو

    سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد وٹو نے کہا ہے کہ اگر یوٹیلٹی سٹورز کے ملازمین کا تعلیمی معیار درست نہیں تو انہیں پچھلے دس برسوں میں کیوں نہیں ہٹایا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب ہیڈ کوارٹر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد وٹو نے کہا کہ میری ڈی جی نیب سے ملاقات ہوئی ہے ملاقات میں نیب اتھارٹی کو بتایا کہ اُن کے خلاف غلط کیس بنایا گیا میرے وزارت کے دوران یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن میں کنٹریکٹ کی بنیاد پر ملازمتیں دی گئیں۔ جو ہر سال ری نیو ہوتی ہیں اگر اُن ملازمین کا تعلیمی معیار درست نہ تھا تو پچھلے دس سالوں سے اُن کو ہٹایا کیوں نہیں گیا۔ میاں منظور احمد وٹو نے مزید کہا کہ موجودہ نیب مہذب اور شائستہ ہے عزت سے پیش آتی ہے اور نیب اہل کار احترام سے بات کرتے ہیں . موجودہ نیب اور سیف الرحمن والی نیب میں بہت فرق ہے سیف الرحمن میاں صاحبان کا ذاتی ملازم تھا جس کو نیب کا چیئرمین لگا دیا تھا جس کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کیا جاتا تھا۔ اس دور میں میرے بیٹے معظم خان وٹو کے خلاف کیمرہ چوری کا کیس بنا کر چوہدری ظہور الہیٰ کے خلاف بھینس چوری کے کیس کی یاد تازہ کی گئی۔ غرضیکہ میرے خاندان کے ہر فرد کے خلاف کیس بنایا گیا اور پنجاب کے وزیر اعلیٰ بننے کی سزا دی گی .

  • پولیس کا نوجوان پر مبینہ تشدد، زیادتی کی کوشش، قتل کی دھمکیاں، کس کے کہنے پر ایسا ہوا؟

    پولیس کا نوجوان پر مبینہ تشدد، زیادتی کی کوشش، قتل کی دھمکیاں، کس کے کہنے پر ایسا ہوا؟

    بیوی کے ساتھ دوستی کا شبہہ ،مقامی جج نے مبینہ طور پر بینک ملازم پر پولیس کے ہاتھوں تشدد کی انتہا کروا دی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی میں ایک نوجوان کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے. جس نے تھانہ پیر ودھائی میں پولیس کو مقدمے کے لئے درخواست دی گئی ہے . جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کے علاقے راولپنڈی میں طیب شیخ نجی بینک میں کام کرتا تھا ،چھ ماہ قبل مقامی جج کی بیوی نے بنک میں اکاونٹ کھلوایا اور طیب سے فون نمبر لیا. دونوں‌ کے درمیان فون پر کبھی بات چیت بھی ہو جاتی تھی. جسٹس طارق کو شبہہ ہوا کہ اس کی بیوی کے ساتھ بینک ملازم کے ناجائز تعلقات ہیں. جس پر جج نے مبینہ طورپر دو پولیس اہلکاروں اور دیگر افراد کے ہمراہ نوجوان کو اغوا کیا اور پنکھے کے ساتھ الٹا لٹکا کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا .ویسٹرج میں آرمی پبلک سکول کے سامنے کوٹھی میں لے جا کر سات افراد نے چمڑے کے پٹے سے تشدد کیا، بجلی کے جھٹکے دیے گئے، برہنہ کر کے ویڈیو بنائی اور جنسی زیادتی کی کوشش کی ۔ تشدد کا نشانہ بننے والے کے بیان کے مطابق اس پر تشدد مقامی جج کی وجہ سے کیا گیا اور اس کے والدین کو دھمکی دی گئی کہ ملک چھوڑ دیں نہیں تو سب کو گولیاں مار دی جائیں گی .تھانہ پیر ودھائی کے ایس ایچ او راجا عبدالرشید نے اس ضمن میں میڈیا سے بات کرنے سے انکار کر دیا ہے

  • پٹرول، گیس کے بعد اب کیا مہنگا ہو رہا ہے، جان کر عوام پریشان ہو جائے

    پٹرول، گیس کے بعد بجلی بھی مزید مہنگی کرنے کی سفارش کر دی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رمضان المبارک کے مہینہ کے آغاز سے ہی حکومت نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کیا اس کے بعد گیس مہنگی کرنی کی بات ہوئی اب حکومت نے بجلی مہنگی کرنے کی سفارش کی ہے. بجلی کے نرخوں میں 57 پیسے فی یونٹ اضافے کی تجویزدی گئی ہے جس پر نیپرا 27 مئی کو سماعت کرے گا.

    اپوزیشن جماعتوں نے حکومت کی جانب سے پٹرول اور گیس کی قیمتوں میں اضافے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا، گزشتہ روز بلاول زرداری کی افطار پارٹی میں اپوزیشن رہنماوں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتون کو مسترد کر دیا اور کہا کہ احتجاج کریں گے اب بجلی کے نرخون میں اضافے کی سفارش کی خبر سامنے آئی ہے.

  • ڈالر کی اڑان جاری، 152 تک پہنچ گیا

    ڈالر کی اڑان جاری، 152 تک پہنچ گیا

    ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہوا جا رہا ہے، انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 78 پیسے مزید مہنگا ہوکر 149 روپے 65 پیسے جب کہ اوپن مارکیٹ میں ایک روپے مہنگا ہوکر 152 روپے کا ہوگیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انٹربینک میں ڈالر پہلے 93 پیسے مہنگا ہوکر 148 روپے 80 پیسے کا ہوا اور کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا جس کے بعد ڈالر ایک روپے 53 پیسے مہنگا ہوکر 149 روپے 40 پیسے کا ہوگیا۔ کاروبار کے اختتام پر ڈالر مزید 25 پیسے مہنگا ہوکر ایک روپے 78 پیسے اضافے کے ساتھ 149 روپے 65 پیسے کا ہوگیا۔انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافے کے ساتھ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر ایک روپیہ مہنگا ہوکر 152 روپے کا ہوگیا۔ انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 152 پر پہنچ گیا۔

  • شوہر نے بیوی کے پاوں کاٹ ڈالے.انتہائی افسوسناک خبر

    بھارتی ریاست راجھستان میں شوہر نے بیوی کے پاوں کاٹ ڈالے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست راجھستان کے ضلع شری گنگا نگر کے علاقہ سورت گڑھ میں کرشن لال نے اپنی بیوی کے دونوں پاوں کاٹ دئیے ہیں. کرشن لال کی یوی کانتا کی عمر 30 برس تھی، پولیس کے مطابق کرشن لال نے شراب کے نشہ میں آ کر بیوی کے دونوں پاوں کاٹ دئیے ہیں ،پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے. پولیس نے ملزم کی بیوی کانتا دیوی کو مقامی ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے.

    واضح رہے کہ بھارت میں خواتین کو غیر محفوظ تصور کیا جاتا ہے، خواتین کے ساتھ دن دیہاڑے زیادتی کے واقعات عام ہیں