Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • حکومت چلانا سیلکٹڈ شخص کا کام نہیں،سمندر سے تیل کی بجائے عوام کا تیل نکال دیا .خورشید شاہ

    حکومت چلانا سیلکٹڈ شخص کا کام نہیں،سمندر سے تیل کی بجائے عوام کا تیل نکال دیا .خورشید شاہ

    پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان کا ایجنڈا عوام کو تباہ و برباد کر کے حکومت کرنے کا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان تیل نکالنے کے دعوے کر رہے تھے لیکن حقیقت میں عوام کا اتنا تیل نکل چکا ہے کہ حکومت ایکسپورٹ کر سکتی ہے. انہوں نے مزید کہا کہ معیشت کی خراب صورتحال تبدیلی سرکار کی ناکامی ہے. حکومت چلانا سیلکٹڈ شخص کا کام نہیں بلکہ سیاست دانوں کا کام ہے، خورشید شاہ نے مزید کہا کہ واقعی ملک میں تبدیلی آ گئی ہے، ماضی میں آئی ایم ایف کی مشاورت سے بجٹ بنتے تھے اب آئی ایم ایف خود پاکستان کا بجٹ بنا رہی ہے.

  • ورلڈ کپ کیلئے حتمی ٹیم کا انضمام الحق نے اعلان کر دیا ،بڑی خبر آ گئی

    ورلڈ کپ کیلئے حتمی ٹیم کا انضمام الحق نے اعلان کر دیا ،بڑی خبر آ گئی

    پاکستان کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کے ورلڈ کپ سکواڈ میں تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ سرفراز احمد پاکستان کی قومی ٹیم کےکپتان ہوں گے۔ شاداب خان کے حوالہ سے رپورٹس آ گئی ہیں وہ بھی کھیلیں گے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سیلیکٹر انضمام الحق نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ورلڈ کپ کے لئے حتمی سکواڈ کا اعلان کیا اور کہا کہ شاداب خان، محمد عامر، وہاب ریاض اور آصف علی کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے. انہوں نے مزید کہا کہ فہیم اشرف ، عابد علی اور جنید خان کو ورلڈ کپ سکواڈ سے آوٹ کیا گیا ہے. انضمام الحق نے مزید کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد ہی ہوں گے. ڈاکٹرز نے شاداب خان کے ٹیسٹ کے بعد انہیں کلئیر قرار دے دیا ہے، اب وہ ورلڈ کپ میں پرفارمنس دکھائیں گے .پندرہ رکنی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں آصف علی، بابراعظم، فخر زمان، حارث سہیل، حسن علی، عماد وسیم، امام الحق، محمد عامر، محمد حفیظ، محمد حسنین، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، شعیب ملک اور وہاب ریاض شامل ہیں .انضمام الحق نے مزید کہا کہ محمد عامرہمارا سب سے سینئر باﺅلر ہے جسے انگلینڈ میں باﺅلنگ کا وسیع تجربہ ہے محمد عامر کے اکانومی ریٹ بھی بہت بہتر ہیں ، محمد عامر اور وہاب ریاض کے آنے سے تجربے کی کمی بھی پوری ہو جائے گی اور ٹیم کو فائدہ ہو گا۔

  • مریم نواز پارلیمنٹ ہاوس پہنچ گئی، مگر کیوں؟

    مریم نواز پارلیمنٹ ہاوس پہنچ گئی، مگر کیوں؟

    مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کے پاس جھوٹ بولنے کے علاوہ کچھ نہیں رہا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مریم نواز مسلم لیگ ن کی نائب صدر مقرر ہونے کے بعد پہلی بار پارٹی اجلاس میں شرکت کے لئے پارلیمنٹ ہاوس پہنچی ہیں ،اس موقع پر مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پارلیمان کی بالا دستی عوام کی بالا دستی ہے، پاکستان کو انہی اصولوں پہ چلنا ہے .مریم نواز نے کہا کہ سول سپر میسی اور عوام کی بالا دستی سے ہی ملک نے چلنا ہے . پارلیمنٹ ہاوس پہنچنے کے موقع پر کیپٹن صفدر اور مریم اورنگزیب بھی مریم نواز کے ہمراہ تھیں.

    واضح رہے کہ مسلم لیگ کی قیادت کی جانب سے مریم نواز کو پارٹی کا نائب صدر بنایا گیا ہے، نواز شریف کے جیل میں ہونے کی وجہ سے مریم نواز نے متحرک ہونے کا فیصلہ کیا ہے، انہوں نے کل بلاول زرداری کی افطار پارٹی میں شرکت کی تھی ، آج وہ پارٹی اجلاس میں شریک ہوں گی .

     

    #ابو_بچاؤ_افطار_پارٹی، ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

     

    بلاول کی افطار پارٹی میں مریم کو پروٹوکول، حمزہ شہباز نظر انداز

     

    حزب اختلاف کا افطار ڈنر ابو بچاؤ مہم ہے. مبشر لقمان

  • ڈبل شاہ کی ضمانت کی درخواست مسترد

    ڈبل شاہ کی ضمانت کی درخواست مسترد

    ڈبل شاہ کی درخواست ضمانت عدالت نے مسترد کر دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں ڈبل شاہ کی درخواست ضمانت کیس کی سماعت ہوئی، سپریم کورٹ کے جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں بینچ نے درخواست پر سماعت کی، افضال اخلاق المعروف ڈبل شاہ کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ میرا موکل چار سال سے جیل میں ہے. ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نیب نیئر رضوی نے کہا کہ ڈبل شاہ کی پہلے تین ضمانت کی درخواست مسترد ہو چکی ہیں. اس نے عوام کو بارہ ارب سے زائد کا عوام کو نقصان پہنچایا. اسکے دو ساتھی تاحال مفرور ہیں. جس پر جسٹس عظمت سعیدنے کہا کہ عوام کو لوٹنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ، عدالت نے ڈبل شاہ کی درخواست ضمانت ایک بار پھر مسترد کر دی.

    واضح رہے کہ نیب نے مشارکہ و مضاربہ کے تحت کاروبار کی آڑ میں عوام سے دھوکہ کے ذریعے اربوں روپے ہتھیانے والے اور جعلی اے کے فوریکس پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی واہ کینٹ کے سربراہ افضل خالق المعروف ڈبل شاہ کیخلاف 7 ارب 75 کروڑ روپے کا ریفرنس دائر کیا تھا،اس نے 3540 شہریوں کو لالچ دے کر ان سے پونے 8 ارب روپے بٹورے تھے ۔ افضل خالق کا تعلق خیبر پختونخواہ سے ہے اور وہ دوآبہ ضلع ہنگو کے ایک نجی اسکول میں استاد تھا۔

  • سوشل میڈیا پر بلیک میلنگ، طالبہ نے خود کشی کر لی.

    سوشل میڈیا پر بلیک میلنگ، طالبہ نے خود کشی کر لی.

    سوشل میڈیا پر بلیک میلنگ کی وجہ سے سندھ کی طالبہ نے خود کشی کر لی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے علاقہ بدین کے علاقے ٹنڈو غلام علی میں ایف اے کی طالبہ کی تصاویر کو سوشل میڈیا پرایڈیٹ کر کے لگائی گئیں اور اسے بلیک میل کیا گیا جس پر طالبہ نے خود کشی کر لی ،طالبہ نے زہر پی کر خود کشی کی. طالبہ کے سامان سے ملنے والے خط میں انکشاف ہوا ہے کہ سوشل میڈیا کے ذریعے بلیک میل کرنے والے نے اس کی ایڈیٹ شدہ تصویر اس کے منگیتر کو بھیجی جس کی وجہ سے منگنی ٹوٹ گئ، بلیک میلر کو پچاس ہزار روپے دئیے گئے اس کے باوجود وہ مزید پیسے مانگتے رہے. پولیس کے مطابق حید رآباد میں مقیم ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کر دئیے ہیں

  • افطار کے نام پر لوٹ مار کے مال کے تحفظ کا عہد کیا گیا، فردوس عاشق اعوان

    افطار کے نام پر لوٹ مار کے مال کے تحفظ کا عہد کیا گیا، فردوس عاشق اعوان

    وزیر اعظم کی مشیر برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کل افطار کے نام پر لوٹ مار کے مال کے تحفظ کا عہد کیا گیا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کل افطار کے نام پر موروثی سیاسی آمریتوں کی اگلی نسلوں کو منتقلی کی تقریب تھی جہاں لوٹ مار کے مال کے تحفظ کا تجدید عہد کیا گیا۔

    ایک اور ٹویٹ میں فردوس عاشق اعوا ن نے کہا کہ قصیدہ گو اور دربان موروثی سیاسی آمریت کے ہاتھ پر بیعت کی گردانیں پڑھنا شروع کر دیں گے۔ غلامی میں نہیں جانے دیں گے۔ عمران خان قوم کو غلام ابن غلام بنانے سے بچانے کی جدوجہد کررہے ہیں.

    واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کی جانب سے اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کو گزشتہ روز افطار پارٹی دی گئی تھی جس میں مریم نواز نے بھی شرکت کی، افطار پارٹی کے بعد اجلاس میں اپوزیشن رہنماوں نے عید کے بعد حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا فیصلہ کیا ہے.

    بلاول کی افطار پارٹی میں مریم کو پروٹوکول، حمزہ شہباز نظر انداز

     

    #ابو_بچاؤ_افطار_پارٹی، ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

  • پنجاب میں بھارتی دہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام

    پنجاب کے علاقے میں بھارت کی جانب سے دہشت گردی کی کوشش نا کام بنا دی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے ضلع نارووال کے علاقہ ظفر وال میں نالہ ڈیک کنگرہ بریج کے قریب سے بارودی سرنگ بر آمد ہوئی ہے جو بھارتی ساختہ تھی، بارودی سرنگ کی اطلاع ملنے پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو نارووال سے طلب کیا گیا جنہوں نے فوری موقع پر پہنچ کر بارودی سرنگ کو ناکارہ بنایا، بارودی سرنگ 18 کلو وزنی اینٹی ٹینک مائنزتھی .

    واضح رہے کہ بھارت بارڈر پر فائرنگ کرتا رہتا ہے جس کی وجہ سے سیالکوٹ اور گردو نواح کے مکینوں‌ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے.

  • وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کے حوالہ سے درخواست کی سماعت کب ہوگی؟ اہم خبر

    وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کے حوالہ سے درخواست کی سماعت کب ہوگی؟ اہم خبر

    وزیر اعظم عمران خان کی نااہلی کے متعلق درخواست عدالت نے آئندہ ہفتے سماعت کے لئے مقرر کرنے کا حکم دے دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں درخواست کی سماعت جسٹس شاہد وحید خان نے کی، درخواست میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی حکومت کے دوران موجودہ وزیر اعظم عمران کان نے عوام کو سول نافرمانی کے لئے اکسایا ،عدالت وزیراعظم کو نااہل قرار دے، عدالت نےوزیر اعظم کی نااہلی کی درخواست آئندہ ہفتے سماعت کے لئے مقرر کرنے کا حکم دے دیا.

  • وزیراعظم کو وفاقی کابینہ سمیت کام سے روکا جائے ، بڑی خبر آ گئی

    وزیراعظم کو وفاقی کابینہ سمیت کام سے روکا جائے ، بڑی خبر آ گئی

    وزیر اعظم عمران خان اوروفاقی کابینہ کو کام سے روکنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست کی سماعت ہوئی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہورہائیکورٹ نے درخواست کو مرکزی مقدمے کے ساتھ اگلے ہفتے سماعت کے لئے مقرر کرنے کا حکم دیا ہے. دوسری درخواست میں وفاقی کابینہ کے اراکین کی تقرری کو عدالت میں چیلنج کیا گیا ہے. درخواست گزار کی جانب سے عدالت میں دائر درخواست میں وفاقی حکومت،ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ سمیت 4 اراکین کابینہ کو فریق بنایا گیا ،درخواست میں کہا گیا ہے کہ
    درخواست میں نئی وفاقی کابینہ کے اراکین کی تقرری پر اعتراضات اٹھائے گئے ہیں
    ایسا شخص وفاقی وزیر کے اختیارات استعمال نہیں کر سکتا جو قومی اسمبلی کا ممبر نہ ہو، آئین کی رو سے صرف عوام کا منتخب کردہ نمایندہ ہی وفاقی وزیر کے اختیارات استعمال کر سکتا ہے، وزیر اعظم عمران خان کی موجودہ کابینہ غیر آئینی ہے کیونکہ اس میں غیر منتخب لوگوں کو وزیر بنایا گیا ہے، عدالت کابینہ کو کالعدم قرار دے اور وزیر اعظم اور کابینہ کو کام کرنے سے روکے

  • جیل سے باہر آنے کی نواز شریف کی ایک اور کوشش

    جیل سے باہر آنے کی نواز شریف کی ایک اور کوشش

    سابق وزیر اعظم نواز شریف نے ایک بار پھر جیل سے باہر آنے کی کوششیں شروع کر دیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے جس میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ طبی بنیادوں پر ضمانت کی جائے ،دائر درخواست میں کہا گیا کہ ڈاکٹرز کی رپورٹ کے مطابق نواز شریف کی جان کو خطرہ ہے. درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ ضمانت پر رہائی سے نیب کا کیس متاثر نہیں ہو گا. درخواست میں چیئرمین نیب، سپرنٹنڈنٹ جیل کوٹ لکھپت اوراحتساب عدالت کو فریق بنایا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے نواز شریف کو چھ ہفتوں کے لئے طبی بنیادون پر ضمانت دی تھی تا ہم بعد میں ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کر دی تھی جس کےبعد نواز شریف جیل میں منتقل ہو گئے. اب وہ کوٹ لکھپت جیل لاہو رمیں قید ہیں.

     

    نواز شریف کے جیل جانے میں کس کا کردار، مراد سعید نے بتا دیا

     

    نواز شریف نے جیل میں مریم نواز کو کیا پیغام دیا؟ بڑی خبرآ گئی