Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • حکومت کو ایکبار پھر بڑا دھچکا، چودھری برادران مسلم لیگ ن کے ساتھ

    حکومت کو ایکبار پھر بڑا دھچکا، چودھری برادران مسلم لیگ ن کے ساتھ

    حکومت کی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق نے حکومتی اقدام کی مخالفت اور مسلم لیگ ن کی حمایت کر دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت کی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق نے بھی صوبہ جنوبی پنجاب کی ساتھ صوبہ بہاولپور کی بھی حمایت کر دی، اس ضمن میں مسلم لیگ ق نے صوبہ بہاولپور کی بحالی کے لئے تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، مسلم لیگ ق حکومت کے سامنے بھی اس مسئلہ کو اٹھائے گی، چوہدری شجاعت حسین، چوہدری پرویزالہی، چوہدری مونس الہی حکومت سے اس معاملہ پر بات کریں گے،

    واضح رہے کہ گزشتہ روز صوبہ جنوبی پنجاب کا بل منظور ہوا تو مسلم لیگ ن نے اس کی مخالفت کی اور کہا کہ جنوبی پنجاب کے ساتھ بہاولپور صوبہ بھی بننا چاہئے.

  • ایکپریس کے اینکر عمران خان نے تھانے جا کر کیا کام کیا؟ بڑی خبر آ گئی

    ایکپریس کے اینکر عمران خان نے تھانے جا کر کیا کام کیا؟ بڑی خبر آ گئی

    ایکسپریس نیوز کے اینکر عمران‌ خان کے خلاف تھانہ ہنجروال میں ایس ایچ او نے روزنامچے میں لکھا ہے کہ عمران خان نے تھانے آ کر دھمکیاں دیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق روزنامچے میں ایس ایچ او تھانہ ہنجروال نے کہا ہے کہ دوران گشت و چیکنگ میرے موبائل نمبر پر تقریبا دن کے تین بجے 03028470058 سے کال آئی اور کہا کہ میں ایکسپریس کا اینکر عمران خان بات کر رہا ہوں اور کہا کہ تمہارا سب انسپکٹر گرین ٹاون سے بندے لے کر آیا ہے تم کہاں ہو جس پر میں نے بتایا کہ میں شوکت خانم کے پاس ڈیوٹی پر ہوں تو عمران خان نے کہا کہ تم انتطار کرو میں تھانے آتا ہوں‌ اور بتاتا ہوں کہ تمہارے باپ کا تھانہ ہے. میں نے کہا کہ آپ صحافت سے منسلک ہیں تو آپ اس انداز میں کیوں بات کر رہے ہیں تو صاحب موصوف غصہ میں آ گئے اور کہا تمہیں میرے نام کا نہیں پتہ،میں تکرار پروگرام کرتا ہوں اور باقی تھانے آ کر بتلاتا ہوں کچھ دن بعد عمران تھانے آیا گیا اور کہا کہ میں نے کئی ایس ایچ او معطل کروا دئیے. آپ کو بھی مزا چکھاوں گا.اور افسران کے سامنے ذلیل کروں گا. میں نے جب بولنے کی وجہ پوچھی تو اس نے کہا کہ سب انسپکٹر عارف نے جو بندے پکڑے ہیں ان کو چھوڑ دو میں نے کہا کہ درخواست جس کے پاس ہے وہ میرٹ پر تفتیش کرے گا جس پر وہ غصہ میں آ گئے اور مجھے دھمکیاں دینا شروع کر دیں، میں نے واقعہ ڈی ایس پی سرکل سبزہ زار کو بتایا واقعہ کی رپورٹ روزنامچے میں درج کی گئی .

  • نوائے وقت کی مالکہ نے قریبی رشتے دار کو بھی نہ چھوڑا

    نوائے وقت کی مالکہ نے قریبی رشتے دار کو بھی نہ چھوڑا

    نوائے وقت کی مالکن نے صحافیوں کے ساتھ اپنے قریبی رشتے دار پر بھی مقدمہ درج کروا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے بڑے اخبار نوائے وقت میں بحرانات کی زد میں ہے. نوائے وقت کی مالکہ رمیزہ مجید نظامی نے پہلے ملازمین کو فارغ کیا پھر ان کے خلاف ایف آئی اے میں مقدمہ درج کروا دیا، ایف ائی اے نے صحافیوں کو گرفتار کیا بعد ازاں عدالت سے ضمانت ہوئی، مجید نظامی مرحوم کی وفات کے بعد نوائے وقت گروپ کا ٹی وی چینل وقت ٹی وی بھی بند کر دیا گیا، جبکہ نوائے وقت میں کارکنوں کو تنخواہیں نہ دینا اور ان کو ادارے سے نکالنے کا رواج چل رہا ہے. فیصل آباد میں نوائے وقت اخبار مجید نظامی مرحوم کے بھتیجے احمد کمال نظامی دیکھ رہے تھے ان کے بیٹے احمد جمال نظامی پر رمیزہ مجید نظامی نے سائبر کرائم میں مقدمہ درج کروا دیا ہے. فیصل آباد نوائے وقت آفس کی خبریں بھی ایک ماہ سے بند ہیں.

  • آپ ٹی وی میں بھی ملازمین کو رمضان میں تنخواہ نہ ملی

    آپ ٹی وی میں بھی ملازمین کو رمضان میں تنخواہ نہ ملی

    آپ ٹی وی میں تنخواہیں لیٹ ہونے سے ملازمین پریشان ہو گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آپ میڈیا نیٹ ورک میں ملازمین کو تنخواہیں پانچ تاریخ تک مل جاتی تھیں لیکن اس ماہ رمضان المبارک ہونے کے باوجود ملازمین کو تنخواہیں چودہ تاریخ ہونے کے باوجود نہیں ملیں. آپ ٹی وی میں ملازمین کو تسلی دی جارہی ہے کہ دو تین دن میں تنخواہیں مل جائیں گی لیکن ملازمین تنخواہیں نہ ملنے کے باعث پریشان ہیں.کیونکہ رمضان کے مہینے میں تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے ان کا گھریلو بجٹ کافی ڈسٹرب ہوا ہے .

    واضح رہے کہ آپ ٹی وی میڈیا ورکرز کے لئے پانچ تاریخ تک تنخواہ کی پالیسی لے کر آیا تھا لیکن اب وہاں بھی تنخواہیں لیٹ ملنا شروع ہو گئی ہیں جس کی وجہ سے میڈیا ورکرز میں کافی بے چینی پائی جاتی ہے.

  • جیو ملازمین کا احتجاج رنگ لے آیا، تنخواہیں ملنے کا تحریری معاہدہ

    جیو ملازمین کا احتجاج رنگ لے آیا، تنخواہیں ملنے کا تحریری معاہدہ

    جیو نیوز کے مالک نے ملازمین کو تنخواہیں دینے کا ایک بار پھر تحریری وعدہ کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تنخواہوں میں عدم ادائیگی کی وجہ سے جیو کے رپورٹرز نے ہڑتال کا اعلان کیا تھا جس کی وجہ سے گزشتہ روز سوموار کو جیو میں کسی قسم کی بریکنگ نہیں چلی، ملازمین نے دفاتر کو تالے لگا دئیے تھے،احتجاج کے بعد ملازمین کی قائم کمیٹی اور جیو مالکان کے مابین تحریری معاہدہ ہوا جس کے مطابق جیو اپنے ملازمین کو تین ماہ کی تنخواہیں عید سے قبل اد کرے گی، معاہدے میں چوتھے ماہ یعنی اپریل کی تنخواہ کا کوئی ذکر نہیں. جیو مالکان اور کمیٹی کے مابین ہونے والے معاہدے پر میر شکیل ،میر ابراہیم اور کمیٹی کے اراکین کے دستخط ہیں. معاہدے کے بعد ملازمین نے تالہ بندی ختم کر دی ہے.

  • ترال سے 17 کشمیری بھارت نے گرفتار کر لئے

    ترال سے 17 کشمیری بھارت نے گرفتار کر لئے

    مقبوضہ کشمیر کے علاقے ترال سے بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران 17 کشمیریوں کو گرفتار کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے ترال کے علاقے سید آباد پستونہ میں سرچ آپریشن کے دوران 17 کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے. بھارتی فوج نے ان پر الزام لگایا ہے کہ یہ سنگ باری کرتے ہیں. 17 نوجوانوں کی گرفتاری کی وجہ سے ترال کے علاقے مین شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے ، گرفتار شدگان کے والدین پریشان ہیں، حریت رہنمائوں نے گرفتار شدگان کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے

  • آئی ایم ایف سے پہلا اور آخری قرضہ، ایسا کس نے کہا ؟

    آئی ایم ایف سے پہلا اور آخری قرضہ، ایسا کس نے کہا ؟

    پنجاب کے وزیر اطلاعات سید صمصام بخاری نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے قرضہ مجبوری کے تحت لیا ہے، یہ پہلا اور آخری قرضہ ہو گا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی وزیر اطلاعات سید صمصام بخاری نے کہا کہ تھریک انصاف کی حکومت ملکی معیشت کو مضبوط کرنا چاہتی ہے. آئی ایم ایف سے معاہدہ مجبوری کی صورت میں کیا، وسیع تر ملکی مفاد میں کڑوی گولی نکل رہے ہیں. انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کا آئی ایم ایف سے یہ پہلا اور آخری قرضہ ہو گا

    واضح رہے کہ حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین چھ ارب ڈالر قرض کا معاہدہ ہو چکا ہے

  • مالی مشکلات، ریڈیو پاکستان کے اسٹیشن بند، بڑی خبر آ گئی

    مالی مشکلات، ریڈیو پاکستان کے اسٹیشن بند، بڑی خبر آ گئی

    حکومت پاکستا ن نے ریڈیو پاکستان کے متعدد اسٹیشن بند کرنے کا اعلان کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے ایبٹ آباد اور سرگودھا کے ریڈیو اسٹیشن کو بند کرنے کا نوٹفکیشن جاری کر دیا ہے. حکومت نے ریڈیو پاکستان کے تربیتی ادارے پاکستان براڈ کاسٹ اکیڈمی کو بھی بند کرنے کا نوٹفکیشن جاری کر دیا ہے. نوٹفکیشن کے مطابق مالی مشکلات کی وجہ سے حکومت نے یہ قدم اٹھایا ہے.

    واضح رہے کہ وزارت اطلاعات کا اس وقت کوئی وفاقی وزیر نہیں ہے ،وزیر اعظم نے فواد چوھدری کی وزارت کی تبدیلی کے بعد فردوس عاشق اعوان کو مشیر برائے اطلاعات مقرر کیا ہے.

  • وزیر سائنس کا قمری کیلنڈر بنانے کا مقصد فساد برپا کرنا، معروف عالم دین بول پڑے

    وزیر سائنس کا قمری کیلنڈر بنانے کا مقصد فساد برپا کرنا، معروف عالم دین بول پڑے

    پاکستان شریعت کونسل کے سیکرٹری جنرل مولانا زاہدالراشدی نے کہا ہے کہ فواد چودھری صاحب اگر لوگوں کو لڑانا آپ کا مقصد ہے تو خدا کے واسطے دین کو مت استعمال کریں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مولانا زاہدالراشدی نے کہا کہ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے پندرہ رمضان تک قمری کیلنڈر بنانے کا اعلان کیا ہے، جس سے پاکستان میں انتشار پھیلے گا، وفاقی وزیر فواد چودھری عید پر پاکستان میں خلفشار چاہتے ہیں اس لئے وہ ایسا کر رہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم ایوب خان کے دور میں یہ صورتحال دیکھ چکی ہے جب سرکاری اعلان تو ہوتا تھا لیکن دینی حلقے اس کو تسلیم نہیں کرتے تھے، تین تین چار چار عیدیں ہوتی تھیں ،ایک موقع پر خلفشار کےد وران مولانا مودودی، غلام غوث ہزاروی سمیت چار علماء کرام کو گرفتار کیا تھا اس کے بعد رویت ہلال کمیٹی بنی جس کے بعد خلفشار ختم ہوا، رویت ہلال کمیٹی پاکستانیوں کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں، ملک کی اکثریت اسی کمیٹی پر رمضان کا آغاز کرتی ہے اور عید بھی کرتی ہے. انہوں نے کہا کہ فواد چودھری کا مقصد عوام کو آپس میں لڑانا ہے تو خدا کے لئے وہ دین کو مت استعمال کریں کوئی اور راستہ اپنائیں،انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ دینی معاملوں پر عوام کبھی بھی حکومت پر اعتماد نہیں کرے گی

  • آپ نیوز میں ہیڈ آف آپریشن کا ٹیم سمیت استعفیٰ،کیا وجہ بنی؟

    آپ نیوز میں ہیڈ آف آپریشن کا ٹیم سمیت استعفیٰ،کیا وجہ بنی؟

    آپ نیوز کے ہیڈ اف آپریشن سردار جاوید نے ٹیم کے ساتھ آپ نیوز کو چھوڑ دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آپ نیوز کے ہیڈ اف آپریشن سردار محمد جاوید خان نے ٹیم کے ساتھ آپ نیوز سے استعفیٰ دے دیا، آپ نیوز کے ہیڈ آف ایڈمنسٹریشن سے اختلافات کے باعث سردار جاوید نے استعفیٰ دیا ، آپ میڈیا نیٹ ورک کے اعلیٰ عہدیداروں کے آپس میں اختلافات کی وجہ سے آپ ہیڈ آفس اور بیورو دفاتر کے کام میں تاخیر ہوئی جس پر نیوز کی انتظامیہ نا خوش تھی ،سردار جاودید آپ کے ایم ڈی جنید اقبال کے اہم ترین بندے تھے لیکن انہوں نے کام میں مداخلت اور اختلافات کے باعث استعفیٰ دیا ہے.