Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • نوشہرو فیروز میں سابق شوہر نے سابقہ بیوی پر تیزاب پھینک دیا

    نوشہرو فیروز میں سابق شوہر نے سابقہ بیوی پر تیزاب پھینک دیا

    نوشہرو فیروز کے شاہی بازار میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں ایک سابق شوہر نے اپنی سابقہ بیوی پر تیزاب پھینک دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کے فوراً بعد خاتون کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی طبی حالت نازک بتائی گئی ہے۔

    پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر مقدمہ درج کر لیا ہے اور ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جس سے تفتیش جاری ہے۔ حکام نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ ایسے جرائم کی اطلاع فوری دیں تاکہ متاثرین کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔ پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم کو جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

    دوسری جانب فیصل آباد میں بھی ایک نازیبا واقعہ پیش آیا جہاں ایک موٹرسائیکل سوار نے خاتون کو ہراساں کیا۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کی شناخت کر کے اسے گرفتار کرنے کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کی حفاظت ان کی اولین ذمہ داری ہے اور اس قسم کے جرائم کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے متاثرہ خاتون کو انصاف دلانے کا یقین دلایا ہے۔

    یہ واقعات خواتین کی حفاظت کے لیے پولیس اور معاشرے کی ذمہ داری کو اجاگر کرتے ہیں، اور حکومت سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ ایسے جرائم کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کرے۔

  • خیبر پختونخوا،متاثرہ علاقوں کی مکمل بحالی کو یقینی بنایا جائے،ڈاکٹرحافظ مسعود اظہر

    خیبر پختونخوا،متاثرہ علاقوں کی مکمل بحالی کو یقینی بنایا جائے،ڈاکٹرحافظ مسعود اظہر

    پاکستان اسلامک کونسل کے چیئرمین اور جامعہ سعیدیہ سلفیہ کے پرنسپل ڈاکٹر حافظ مسعود اظہر نے صوبہ خیبر پختون خواہ اور گلگت بلتستان میں آنے والے شدید سلاب اور کلاؤڈ برساتی کی تباہ کاریوں پر گہری تشویش اور شدید افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے متاثرہ علاقوں کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے حکومتی اداروں، فلاحی تنظیموں اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بروقت اور مؤثر امدادی اقدامات کریں تاکہ اس انسانی المیے کا جلد از جلد خاتمہ ممکن ہو سکے۔

    ڈاکٹر حافظ مسعود اظہر نے کہا کہ قدرتی آفات نے صرف انسانی جانوں کو نہیں بلکہ بنیادی ڈھانچے، انفراسٹرکچر، زرعی زمینوں اور گھریلو املاک کو بھی شدید نقصان پہنچایا ہے جو مقامی معیشت اور روزمرہ زندگی کو بری طرح متاثر کر رہا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ ملکی اور علاقائی سطح پر تمام متعلقہ حکومتی ادارے فوری اور مکمل ہم آہنگی کے ساتھ کام کریں تاکہ متاثرین کو بروقت ریلیف دیا جا سکے۔۔حکومتی اور نان گورنمنٹ اداروں کو چاہیے کہ وہ ریلیف اور بحالی کے عمل کو مؤثر بنانے کے لیے تعاون اور ہم آہنگی کو فروغ دیں تاکہ گھروں، اسکولوں اور سڑکوں کی مرمت جلد شروع کی جا سکے۔ امدادی سرگرمیاں شفاف اور منصفانہ طریقے سے انجام دی جائیں تاکہ ہر متاثرہ فرد تک مساوی مدد پہنچ سکے، اور کسی قسم کی سیاسی یا سماجی رکاوٹ نہ ہو۔ بحران میں مبتلا علاقوں میں تعلیمی اداروں کا فوری از سر نو آغاز یقینی بنایا جائے تاکہ تعلیمی سرگرمیاں متاثر نہ ہوں اور بچوں کا تعلیمی سلسلہ جاری رہے۔ مقامی کمیونٹیز کے ساتھ مل کر قدرتی آفات سے بچاؤ کے لیے مؤثر اقدامات کئے جائیں تاکہ آئندہ ایسے حادثات کے نقصانات کو کم سے کم کیا جا سکے۔

    ڈاکٹر حافظ مسعود اظہر نے اس مشکل گھڑی میں ملک بھر کے افراد سے اپیل کی کہ وہ متاثرین کی امداد کے لیے مالی، اخلاقی اور عملی تعاون فراہم کریں تاکہ پاکستانی قوم کا جذبہ وحدت اور بھائی چارہ مضبوط رہے۔ پاکستان کی ترقی و خوشحالی اسی میں مضمر ہے کہ ہر بحران کے وقت ہم ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہوں اور مل کر مشکلات کا مقابلہ کریں۔پاکستان اسلامک کونسل کی جانب سے یہ پیغام بھی دیا گیا ہے کہ حکومت، سول سوسائٹی، مذہبی رہنماؤں اور عوام کو مل کر ایک مربوط حکمت عملی تشکیل دینی ہوگی تاکہ متاثرہ علاقوں کی مکمل بحالی کو یقینی بنایا جا سکے اور مستقبل میں اس قسم کے قدرتی آفات سے بچاؤ کے اقدامات کو مضبوط کیا جا سکے۔

  • معافی مانگنے والے فرشتے رہے،معافی نہ مانگنے والا شیطان بن گیا۔فیلڈ مارشل عاصم منیر

    معافی مانگنے والے فرشتے رہے،معافی نہ مانگنے والا شیطان بن گیا۔فیلڈ مارشل عاصم منیر

    آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہےکہ سیاسی مصالحت سچے دل سے معافی مانگنے سے ممکن ہے جب کہ معافی مانگنے والے فرشتے رہے اور معافی نہ مانگنے والا شیطان بن گیا۔

    برسلز میں اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے دی گئی تقریب کے موقع پر سینیئر صحافی سہیل وڑائچ سے گفتگو میں آرمی چیف نے کہا کہ تبدیلی کے بارے میں افواہیں سراسر جھوٹ ہیں، یہ افواہیں پھیلانے والے حکومت اور مقتدرہ دونوں کے مخالف ہیں۔انہوں نےکہا کہ خدا نے انہیں اس ملک کا محافظ بنایا ہے، اس کے علاوہ کسی عہدے کی خواہش نہیں ہے۔ایک سوال پر آرمی چیف فیلڈمارشل عاصم منیر نے کہا کہ سیاسی مصالحت سچے دل سے معافی مانگنے سے ممکن ہے۔

    آرمی چیف نے سیاسی مصالحت پر گفتگو کے دوران تخلیق آدم سے متعلق قرآنی آیات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تخلیق آدم کے بعد ابلیس کے سوا سب نے آدم کو خدا کا حکم سمجھ کر قبول کیا، معافی مانگنے والے فرشتے رہے اور معافی نہ مانگنے والا شیطان بن گیا۔خارجہ پالیسی کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے فیلڈ مارشل کا کہنا تھا کہ پاکستان کو چین اور امریکا سے تعلقات میں توازن برقرار رکھنے کا طویل تجربہ ہے، ایک دوست کے لیے دوسرے دوست کو قربان نہیں کریں گے۔آرمی چیف نے مزید کہا کہ صدرٹرمپ کی امن کی خواہش جینوئن ہے اسی لیے نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کرنے میں پہل کی ہے، باقی دنیا صدر ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کرنے میں پاکستان کی پیروی کر رہی ہے ۔ فیلڈمارشل عاصم منیر نے بھارت کو خبردار کیا کہ بھارت پراکسیز کے ذریعے پاکستان کے امن کو تباہ نہ کرے ۔ان کا کہنا تھا کہ افغان حکومت طالبان کو پاکستان میں دھکیلنے کی پالیسی بند کرے، ایک ایک پاکستانی کے خون کا بدلہ لینا ہم پر واجب ہے۔

    علاوہ ازیں آرمی چیف نے وزیراعظم شہبازشریف کے خلوص کے ساتھ 18، 18گھنٹے کام کرنے کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم اور کابینہ نے جنگ کے دوران جس عزم کا مظاہرہ کیا وہ قابل تعریف ہے ۔

    دریں اثنا آرمی چیف کے اعزاز میں برسلز میں اوور سیز پاکستانیوں کی جانب سے دی گئی تقریب میں فیلڈمارشل عاصم منیر کا جنگ کے فاتح کے طور پر استقبال کیا گیا۔آرمی چیف برسلز کے ایونٹ میں کئی گھنٹے کھڑے ہوکر دور دور سے آنے والے پاکستانیوں سے ملتے رہے جب کہ اس موقع پر آرمی چیف کو مشورہ بھی دیا گیا کہ ایک ساتھ اتنے لوگوں سے ملنا بدانتظامی پیدا کرے گا جس پر انہوں نے کہا کہ لوگ دور دور سے آئے ہیں ان کا دل کیسے توڑا جاسکتا ہے جب تک آخری پاکستانی آرمی چیف سے ہاتھ ملا کر رخصت نہیں ہوا وہ کھڑے رہے ۔

  • خیبر پختونخوا میں سیلاب ،ریلیف ،ریسکیو آپریشن مزید وسیع کیا جائے،خالد مسعود سندھو

    خیبر پختونخوا میں سیلاب ،ریلیف ،ریسکیو آپریشن مزید وسیع کیا جائے،خالد مسعود سندھو

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں کارکن امدادی سرگرمیاں مزید تیز کر دیں، جانی و مالی نقصان پر اہل خیبر پختونخوا سے افسوس کا اظہار کرتے ہیں،مرکزی مسلم لیگ کے کارکنان خدمت کے جذبے کے ساتھ ریسکیو و ریلیف آپریشن میں‌بڑھ چڑھ کر حصہ لیں،ریلیف آپریشن کے دوران بھی حفاظتی اقدامات کو مدنظر رکھا جائے،

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی مسلم لیگ خیبر پختونخوا کے صدر عارف اللہ خٹک سے ٹیلی فونک بات چیت کرت ہوئے کیا، اس موقع پر عارف اللہ خٹک نے خیبر پختونخوا کے متاثرہ علاقوں میں مرکزی مسلم لیگ کی امدادی سرگرمیوں بارے بریفنگ بھی دی ،عارف اللہ خٹک کا کہنا تھا کہ مرکزی مسلم لیگ باجوڑ میں امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے،بونیر ،شانگلہ میں بھی مرکزی مسلم لیگ کے رضاکار وں نے امدادی سرگرمیاں‌شروع کر دی ہیں، متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقلی کے علاوہ خوراک، صاف پانی، ادویات کا بھی بندوبست کیا گیا ہے،پشاور سے میڈیکل ٹیمیں بھی متاثرہ علاقوں میں جا کر میڈیکل کیمپ لگائیں گی،خالد مسعود سندھو نے مرکزی مسلم لیگ خیبر پختونخوا کی امدادی سرگرمیوں کوسراہتے ہوئے کہا کہ مرکزی مسلم لیگ کے رضاکار خراج تحسین کے مستحق ہیں جو ملک میں جہاں بھی ایمرجنسی ہوتی ہےبروقت اور فوری پہنچ کر امدادی کارروائیوں میں حصہ لیتے ہیں، جو انسانیت کی خدمت کرتے ہیں اللہ بھی ان کی مدد کرتا ہے ،مرکزی مسلم لیگ انسانیت کی خدمت مذہب کی تفریق کے بغیر کر رہی ہے، خیبر پختونخوا میں امدادی سرگرمیوں کو مزید وسیع کیا جائے، اور متاثرین کی دوبارہ گھروں میں بحالی تک امدادی سرگرمیاں‌جاری رکھی جائیں.

  • مالاکنڈ ،مفتی کفایت کے گھر  فائرنگ،بیٹی ،بیٹا جاں بحق،مفتی کفایت اللہ زخمی

    مالاکنڈ ،مفتی کفایت کے گھر فائرنگ،بیٹی ،بیٹا جاں بحق،مفتی کفایت اللہ زخمی

    جے یوآئی مالاکنڈ کے امیر مفتی کفایت اللہ کے گھر پرفائر نگ ہوئی ہے

    مفتی کفایت اللہ کا بیٹا اور بیٹی فائرنگ سے جاں بحق جبکہ مفتی کفایت اللہ اور دوسری بیٹی شدید زخمی ہو گئے،زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ،اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی ،پولیس نے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعیت علماء اسلام ضلع مالاکنڈ کے امیر مفتی کفایت اللہ مبینہ طور پر اپنے بیٹے کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں ان کا دوسرا بیٹا (عصمت اللہ، جو لیویز فورس میں ملازم تھا) اپنی والدہ سمیت جاں بحق ہوگیا، جبکہ ایک بیٹی شدید زخمی ہے۔ملزم موقع سے فرار ہوگیا

  • بھارتی قابض فوج کا اڑی سیکٹر میں ناکام فالس فلیگ آپریشن بے نقاب

    بھارتی قابض فوج کا اڑی سیکٹر میں ناکام فالس فلیگ آپریشن بے نقاب

    بھارتی قابض فوج کا اڑی سیکٹر میں ناکام فالس فلیگ آپریشن بے نقاب ہو گیا ہے

    مودی سرکار نے فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں کشمیر کی وادی میں فوجی جبر جاری ہے،فالس فلیگ "اخال” کے بعد اڑی میں بھارتی فوج کا نیا ڈراما بے نقاب ہو گیا،مودی سرکار فالس فلیگ آپریشنز کی آڑ میں نہتے کشمیریوں کو نشانہ بنانے لگی،بھارت اپنے اندرونی خلفشار اور فوجی ناکامی کو چھپانے کیلئے پاکستان پر الزامات لگانے میں مصروف ہے،این ڈی ٹی وی کے مطابق وادی کشمیر کے اڑی سیکٹر میں بھارتی فوج نے آپریشن کیا ،اڑی سیکٹر میں بھارتی فوج کا آپریشن تاحال جاری ہے ، بھارتی قابض فوج نے وادی کشمیر میں جبر بڑھانے کیلئے گھر گھر تلاشی شروع کر دی

    سرچ آپریشن دہشت گردی کیخلاف نہیں بلکہ کشمیریوں کی آواز دبانے کا بہانہ ہے، بھارتی فوج کا کشمیریوں پر اجتماعی ظلم نفرت اور مزاحمت کو مزید تقویت دے رہاہے

  • ملازمت پر جانے والی خواتین کو لوٹنے والا 2 رکنی گینگ گرفتار

    ملازمت پر جانے والی خواتین کو لوٹنے والا 2 رکنی گینگ گرفتار

    لاہور میں ملازمت پر جانے والی خواتین کو لوٹنے والا 2 رکنی گینگ آخر کار گرفتار کرلیا گیا

    لاہور شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملازمت پر جانے والی خواتین سے پرس اور موبائل فون چھیننے والے خطرناک گینگ کے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان میٹرو اسٹیشن کے گرد و نواح میں گھات لگا کر نوکری پر جانے والی خواتین کو نشانہ بناتے تھے اور اسنیچنگ کے ساتھ ساتھ گھروں میں گھس کر چوریاں بھی کرتے تھے۔ ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق ملزمان موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جھپٹا مارتے اور پرس، موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہو جاتے۔

    دس روز قبل شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے میں بھی ملزمان نے ایک شہری کی بہن سے واردات کی تھی جس کی فوٹیج سی سی ٹی وی کیمرے میں محفوظ ہو گئی تھی۔ ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ واردات کے بعد ملزمان کس طرح فرار ہوئے۔پولیس کو خفیہ اطلاع ملی کہ گینگ نئی واردات کی منصوبہ بندی کر رہا ہے، جس پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے ان کے منصوبے کو ناکام بنا دیا گیا۔ چند روز کے اندر ہی دونوں ملزمان کو مال مسروقہ سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان ناصر اور عمران لاہور کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتیں کرتے رہے ہیں۔ ان کے قبضے سے موٹر سائیکل، آرٹیفیشل جیولری، جوسر، نقد رقم اور اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔ پولیس نے ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں

  • وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ سے بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر  کی ملاقات

    وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ سے بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر کی ملاقات

    وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ سے پاکستان میں بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر محمد اقبال حسین خان کی ملاقات ہوئی ہے

    ملاقات میں پاکستان بنگلہ دیش تعلقات، خطے کی صورتحال، میڈیا تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،وفاقی وزیر اطلاعات نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان بڑھتے ہوئے روابط پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان بنگلہ دیش کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی شعبوں میں بنگلہ دیش کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لئے پرعزم ہیں، پاکستان نے اعلیٰ سطحی دوروں اور ثقافتی تعاون کے ذریعے تعلقات کو نئی جہت دی، پاکستان اور بنگلہ دیش کے عوام کو ایک دوسرے کے قریب لانے کے لئے میڈیا کے شعبے میں تعاون نہایت اہم ہے،فلم، ڈرامہ اور ڈیجیٹل میڈیا میں اشتراک سے نہ صرف دونوں ممالک کے عوام قریب آئیں گے بلکہ خطے میں مثبت بیانیہ فروغ پائے گا،

    بنگلہ دیش کے ہائی کمشر محمد اقبال یونس نے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کی خواہش کا اعادہ کیا اور کہا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوستی کا تاریخی بندھن ہمیشہ قائم رہے گا، ملاقات میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات میں مثبت پیشرفت کا عمل جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا

  • بنوں ، چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام

    بنوں ، چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام

    بنوں: ضلع بنوں کی ولی نور اور سردی خیل چیک پوسٹوں پر دہشتگردوں نے رات گئے حملہ کیا، تاہم سکیورٹی فورسز کی فوری اور موثر جوابی کارروائی کے باعث حملہ ناکام بن گیا اور دہشتگرد فرار ہو گئے۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ دہشتگردوں نے اچانک چیک پوسٹوں پر فائرنگ اور دستی بم پھینکنے کی کوشش کی، مگر سکیورٹی اہلکاروں نے بھرپور مزاحمت کی اور علاقے کو محفوظ بنایا۔ اس کارروائی میں کسی سکیورٹی اہلکار یا عام شہری کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔پولیس نے کہا ہے کہ حملہ آوروں کی شناخت اور گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے، اور علاقے میں چیک پوسٹوں کی سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے تاکہ آئندہ کسی بھی حملے کی کوشش کو روکا جا سکے۔

    سکیورٹی فورسز نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع فوراً متعلقہ حکام کو دیں تاکہ دہشتگردی کی وارداتوں کو مکمل طور پر ناکام بنایا جا سکے۔

  • دہشتگردوں کے سہولت کاروں کو نتائج بُھگتنا پڑیں گے، ترجمان پاک فوج

    دہشتگردوں کے سہولت کاروں کو نتائج بُھگتنا پڑیں گے، ترجمان پاک فوج

    ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ فوج کا کوئی انٹرسٹ نہیں کہ معصوم لوگوں کو دہشتگردی کے الزام میں مارے، اُن کا تو کوئی قصور نہیں ہے، ہاں سہولت کاروں کو نتائج بُھگتنا پڑیں گے،

    آئی ایس پی آر کے زیر اہتمام انٹرن شپ پروگرام کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھاکہ دہشتگردی کی سزا پورے علاقے، پورے گائوں اور پورے شہر کو نہیں دی جا سکتی،نبی پاکﷺ نے فرمایا تھا کسی عجمی کو عربی، کسی عربی کو عجمی، کسی گورے کو کالے اور کسی کالے کو گورے پر فضلیت نہیں،کسی بھی علاقے میں آپریشن اس وقت کامیاب ہوتا ہے جب عوام خوددہشت گردوں کی نشاندہی کریں، ایسا نہیں ہے کہ فوج کسی علاقے کو خالی کرائے، آپریشن کرے، جب فوج واپس جائیگی دہشتگرد پھر آجائیں گے، اللہ نے بلوچیوں کو بڑی عقل دی ہے، وہ بڑے سمجھدار لوگ ہیں، جائیں بلوچستان آپ کو پتہ چلے گا، وہ کتنے فارورڈ لوکنگ لوگ ہیں، وہ آزادی پر یقین رکھتے ہیں، جو پچے وہاں سے پڑھے ہیں، اپنے علاقوں کی تقدیر کے مالک بن چکے ہیں، ریاست نے اُنہیں پڑھایا،پاکستان کو آزاد رکھنے کیلئے ہر روز فوجی آفیسر، جوان اور شہری قربانی دے رہے ہیں،پاکستان کا مطلب لاالہ الا اللہ یہ آپ کے اندر رچ بس چکا ہے کیونکہ پاکستان کلمے کی بنیاد پر بنا ہے، ہمیں بڑی سمجھداری کے ساتھ سب کچھ کرنا ہوتا ہے اسی لئے اسے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کا نام دیا جاتا ہے،