Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • ٹرمپ  کو  نوبیل امن انعام 2026دیا جائے،امریکیوں نے بھی خط لکھ دیا

    ٹرمپ کو نوبیل امن انعام 2026دیا جائے،امریکیوں نے بھی خط لکھ دیا

    واشنگٹن — امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبیل امن انعام 2026 کے لیے باضابطہ طور پر نامزد کر دیا گیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق جارجیا سے ریپبلکن رکن کانگریس بڈی کارٹر نے صدر ٹرمپ کی نامزدگی کے لیے ناروے کی نوبیل کمیٹی کو ایک خط لکھا ہے، جس میں صدر ٹرمپ کو اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی میں ادا کیے گئے کردار کے اعتراف میں یہ انعام دینے کی سفارش کی گئی ہے۔

    خط میں بڈی کارٹر نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ نے دنیا میں دہشت گردی کے سب سے بڑے ریاستی معاون کو مہلک ترین ہتھیاروں کے حصول سے روکنے اور مشرق وسطیٰ میں اسرائیل اور ایران کے درمیان مسلح تنازع کو ختم کرنے میں ایک غیرمعمولی اور تاریخی کردار ادا کیا ہے۔ ان تمام اقدامات کو مدنظر رکھتے ہوئے صدر ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کرنا چاہیے۔

    اس سے قبل پاکستان نے بھی امریکی صدر ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کے لیے سفارش کی تھی۔ حکومت پاکستان نے نوبیل کمیٹی کو ایک خط ارسال کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ صدر ٹرمپ کی مداخلت نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ممکنہ جنگ کو ٹال دیا۔ یہ سفارش حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران صدر ٹرمپ کی فیصلہ کن سفارتی کوششوں کی وجہ سے کی گئی تھی۔

    صدر ٹرمپ نے خود بھی اس ضمن میں کہا تھا کہ پاکستان اور بھارت کی جنگ بندی کے سبب انہیں نوبیل امن انعام ملنا چاہیے، تاہم ان کا کہنا تھا کہ نوبیل انعام زیادہ تر لبرلز کو دیا جاتا ہے اور ممکن ہے کہ انہیں یہ انعام نہ ملے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 10 مئی کو پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے عروج پر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹروتھ سوشل” پر اعلان کیا تھا کہ دونوں ممالک جنگ بندی پر متفق ہو گئے ہیں، جسے عالمی برادری نے سراہا تھا۔اب تازہ ترین طور پر اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی کا اعلان بھی صدر ٹرمپ نے کیا ہے، جس کے بعد ان کی نوبیل امن انعام کے لیے نامزدگی کو عالمی سطح پر نمایاں اہمیت دی جا رہی ہے۔

  • جنوبی وزیرستان میں آپریشن،11 دہشتگردجہنم واصل،میجر سمیت دو جوان شہید

    جنوبی وزیرستان میں آپریشن،11 دہشتگردجہنم واصل،میجر سمیت دو جوان شہید

    سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کیخلاف جنوبی وزیرستان میں آپریشن کرتے ہوئے 11بھارتی اسپانسرڈ خوارج کو جہنم واصل کر دیا

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے سرا روغہ میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک کامیاب آپریشن کیا،علاقے میں بھارت کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ فتنہ الخوارج کے کارندے موجود تھے، آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 11 بھارتی سرپرستی میں سرگرم خوارج جہنم واصل جبکہ 7 دہشت گرد زخمی ہو گئے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے دو بہادر سپوت مادر وطن پر قربان ہو گئے، شہداء میں میجر سید معیز عباس شاہ (عمر 37 سال، ضلع چکوال کے رہائشی) اور لانس نائیک جبران اللہ (عمر 27 سال، ضلع بنوں کے رہائشی) شامل ہیں،میجر معیز شاہ شہید ایک دلیر اور نڈر افسر تھے، جنہوں نے ماضی میں بھی دہشت گردوں کے خلاف کئی کامیاب کارروائیوں کی قیادت کی۔ آپریشن کے بعد علاقے میں کلیئرنس اور سرچ آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی چھپے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد کو تلاش کر کے ختم کیا جا سکے، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک کو بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی سے پاک کرنے کے عزم پر قائم ہیں اور ہمارے جوانوں کی ایسی لازوال قربانیاں ہمارے حوصلے اور عزم کو مزید مضبوط بناتی ہیں.

    وزیرِاعظم کا جنوبی وزیرستان آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین، شہداء کو زبردست خراج عقیدت
    اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے جنوبی وزیرستان میں ہندوستان کے زیرِ سرپرستی سرگرم فتنے، الخوارج کے دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مسلح افواج کے افسران اور جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے پر بھرپور کارروائی کرتے ہوئے 11 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا، جو کہ قابلِ فخر کارنامہ ہے اور اس سے ثابت ہوتا ہے کہ ہماری افواج دہشتگردی کے خاتمے کے لیے ہر لمحہ تیار اور چوکس ہیں۔وزیرِ اعظم نے اس آپریشن کے دوران ارضِ وطن کے دفاع میں جامِ شہادت نوش کرنے والے میجر سید معیز عباس شاہ اور لانس نائیک جبران اللہ کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ ان شہداء کی قربانیاں قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں اور ان کی جُرات و بہادری کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔شہداء کے درجات کی بلندی اور اُن کے لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا "مجھ سمیت پوری قوم کو اپنے شہداء اور ان کے اہلِ خانہ پر فخر ہے۔”وزیرِ اعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ "وطن عزیز کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی۔ ہم دہشتگردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ کرکے دم لیں گے۔””ارضِ وطن کی حفاظت کے غیر متزلزل عزم میں، میں اور پوری قوم اپنی بہادر افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔”وزیرِ اعظم نے قومی یکجہتی اور عوامی اعتماد کو سیکیورٹی اداروں کی کامیابی کی بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم متحد اور ثابت قدم ہے۔

  • محرم الحرام کے  ایام کو محبت وپیار سے گزاریں،سبیل اکرام

    محرم الحرام کے ایام کو محبت وپیار سے گزاریں،سبیل اکرام

    سیاسی سماجی رہنما ڈاکٹر سبیل اکرام نے آج یہاں مختلف وفود سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام میں امن وامان یقینی بنانے کےلئے علما ، انتظامیہ اور میڈیا اپنا کردار ادا کرے ۔محرم اسلامی سال کا پہلا مہینہ ہی نہیں بلکہ یہ حرمت والا مہینہ بھی ہے اس مہینے کی حرمت کا تقاضا ہے کہ ہم پاکستان کو اسلام کا قلعہ ، امن وامان کا گہوارہ اور صحیح معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بنانے کا عہد کریں ۔ محرم کی حرمت کا ایک تقاضہ یہ بھی ہے کہ ہم اس مہینے کو مسنون طریقے کے مطابق گزاریں ۔

    انھوں نے کہا ہے کہ اسلام امن ، محبت اور رواداری کا دین ہے۔ امن محبت اور روداری اسلام کاحسن ہے۔ اسلام امن ، محبت اور روداری کے ذریعے سے ہی دنیا میں پھیلا ہے ۔ دنیا امن کےلئے ترس رہی ہے جبکہ امن وامان صرف اسلام کی تعلیمات کے ذریعے سے ہی ممکن ہے ،لیکن اس کےلئے ضروری ہے کہ ہم خود سب سے پہلے حقیقی معنوں میں مسلمان بن جائیں۔انھوں نے کہا قرآن کا پیغام اور ہمارے نبی ﷺ کی تعلیمات بہت اعلیٰ، خوبصورت اور سراپا امن ہیں جبکہ کچھ شدت پسند اسلام کا چہرہ مسخ کررہے اور مذہب کے نام پر مسلمانوں کو آپس میں لڑاتے ہیں حالانکہ اسلام نے مسلمان کی عزت کو حرم کعبہ سے بھی زیادہ حرمت والا قرار دیا ہے اسی طرح ہمارے نبی ﷺ نے چار مہینوں کو بھی حرمت والا قراردیا ہے جن میں ایک مہینہ محرم کا ہے ۔ حرمت والے مہینے کا آغاز ہونے والا ہے لہذا ہمیں رسول مقبول ﷺ کے ان فرامین سے رہنمائی لینے کی ضرورت ہے جو انھوں نے محرم کی حرمت اور فضلیت کے بارے میں بیان فرمائے ہیں ۔ محرم کا اصل حق یہ ہے کہ ہم اپنے مسلمان بھائیوں کےلئے اپنے دل صاف کریں، دلوں سے کدورتیں ، نفرتیں ، دشمنیاں اور تعصب دور کریں ، اپنے کلمہ گو بھائیوں کےلئے ریشم کی طرح نرم وملائم بن جائیں اور محرم الحرام کے ان ایام کو محبت وپیار سے گزاریں اسلئے کہ اسلام سراپا خیر وبرکت ہے اور رحمت کا دین ہے ۔

  • وزیر اعظم  شہباز شریف کا ایران کے صدر سے ٹیلی فون پر رابطہ

    وزیر اعظم شہباز شریف کا ایران کے صدر سے ٹیلی فون پر رابطہ

    وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان سے آج ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ وزیراعظم نے اپنی گفتگو میں کہا کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں تیزی سے ابھرتی ہوئی صورتحال پر مستقل طور پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے امن کی بحالی کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور او آئی سی سمیت تمام سفارتی فورمز پر ایران کے لیے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا اور تمام فریقوں سے بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کی پاسداری پر زور دیا۔

    صدر پیزیشکیان نے حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستان کی مستقل اور اصولی حمایت پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا . انہوں نے تنازعہ کے پرامن حل کو فروغ دینے میں پاکستان کے تعمیری کردار کا بھی اعتراف کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس مشکل ترین وقت میں امت کے درمیان اتحاد کی اہمیت پر اور آپس میں رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

  • کرپشن اور بد عنوانی کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،وزیراعظم

    کرپشن اور بد عنوانی کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،وزیراعظم

    وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین قومی احتساب بیورو لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد بٹ کی ملاقات ہوئی

    چیئرمین نیب نے وزیراعظم کو قومی احتساب بیورو کی دو سالہ کارکردگی رپورٹ برائے سال 2023- 2024 پیش کی ،رپورٹ میں قومی احتساب بیورو کے ہیڈ کوارٹرز اور علاقائی دفاتر کی ریکوریز اور کارکردگی کے حوالے سے تفصیلات شامل ہیں ،وزیراعظم نے ملک سے بد عنوانی کے خاتمے کے حوالے سے قومی احتساب بیورو کے کردار کی پذیرائی کی اور کہا کہ ملک سے کرپشن اور بد عنوانی کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،کرپشن سے پاک پاکستان کے ویژن کی تکمیل کے لیے نیب کو تمام ضروری سہولیات دی جائیں گی، نیب مالیاتی فراڈ کے متاثرین کی مدد کرنے اور ان کی رقوم کی جلد واپسی یقینی بنانے کے لیے اقدامات لے، وزیراعظم نے نیب کے زیر التوا مقدمات کو جلد از جلد نمٹانے کی ہدایت کی

    چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب نے گزشتہ دو سالوں میں اربوں روپے کی خرد برد کی گئی رقوم کی ریکوری کی، نیب نے سینکڑوں ایکڑ سرکاری اراضی غیر قانونی قبضے سے بازیاب کرائی جس کی مالیت اربوں روپے ہے،سال 2023-2024 کے دوران نیب نے 700 انکوائریاں مکمل کیں اور 218 تحقیقات مکمل کیں جبکہ 21 نئے ریفرنس دائر کیے،ملاقات میں وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ بھی موجود تھے۔

  • 12 روزہ جنگ،ایران میں 610 افراد شہید،4,746 زخمی

    12 روزہ جنگ،ایران میں 610 افراد شہید،4,746 زخمی

    ایران کی وزارت صحت نے گزشتہ 12 روزہ شدید جنگ کے دوران اسرائیلی فوج کے حملوں میں ہونے والے جانی و مالی نقصان کی تفصیلات جاری کر دیں۔

    وزارت صحت کے مطابق اس خونریز تصادم میں اب تک 610 افراد شہید ہو چکے ہیں جن میں 13 بچے اور 49 خواتین بھی شامل ہیں۔ شہداء میں 2 ماہ سے کم عمر ایک معصوم بچہ بھی شامل ہے۔وزارت صحت کے ترجمان حسین کرمانپور نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کےفضائی حملوں میں 5 طبی کارکن بھی شہید ہو گئے، جو انسانی خدمات انجام دے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ طبی عملے کی ہلاکت سے جنگ زدہ علاقوں میں صحت کی سہولیات پر گہرا اثر پڑا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، زخمیوں کی تعداد 4,746 ہے جن میں سے 971 افراد کی حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے اسپتالوں میں داخل رکھا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 687 افراد کی سرجریاں کی جا چکی ہیں۔ زخمیوں میں بچے، خواتین اور بزرگ شامل ہیں جنہیں فوری طبی امداد کی ضرورت ہے۔

    وزارت صحت نے اسرائیلی حملوں سے ہونے والے طبی انفراسٹرکچر کو پہنچنے والے نقصان کی تفصیلات بھی فراہم کیں۔ رپورٹ کے مطابق 7 اسپتال، 9 ایمبولینس گاڑیاں، 6 ایمرجنسی رسپانس بیسز اور 4 کلینک مکمل طور پر تباہ ہو گئے، جس کی وجہ سے متاثرہ علاقوں میں فوری اور معیاری طبی امداد کی فراہمی شدید متاثر ہوئی ہے۔ترجمان نے کہا، "اس نوعیت کے حملے نہ صرف انسانی جانوں کو متاثر کرتے ہیں بلکہ صحت کی بنیادی سہولیات کو بھی نقصان پہنچاتے ہیں، جو بحران کے دوران طبی امداد کو مزید مشکل بنا دیتا ہے۔”

    واضح رہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان یہ جنگ گزشتہ 12 روز سے جاری تھی اور متعدد ممالک کی جانب سے ثالثی کی کوششیں کی جا رہی تھیں۔ آخر کار آج امریکہ اور قطر کی ثالثی میں دونوں فریقوں نے جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے جس سے خطے میں امن کی امید پیدا ہوئی ہے۔

  • لاہور ہائیکورٹ، عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواست مسترد

    لاہور ہائیکورٹ، عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواست مسترد

    لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کے تمام مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں خارج کردی

    لاہور ہائیکورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، عدالت نے عمران خان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی ہے،دو رکنی بنچ بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانتوں پر تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گا،لاہور ہائیکورٹ کے جج شہباز رضوی کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے فیصلہ سنایا

    عمران خان نے 9 مئی کےآٹھ مقدمات میں ضمانتوں کی درخواستوں کی جلد سماعت کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا،عمران خان نے اپنے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواستیں دائر کیں۔ درخواست میں بانی پی ٹی آئی نے موقف اختیار کیا کہ انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بناتے ہوئے سازش کے تحت ان مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے۔

  • اہل غزہ پر بھی مظالم کا سلسلہ بند ہونا چاہئے،خالد مسعود سندھو

    اہل غزہ پر بھی مظالم کا سلسلہ بند ہونا چاہئے،خالد مسعود سندھو

    مسلم ممالک کو متحد کر کے ایک واضح پیغام دینا چاہیے کہ غزہ پر حملے ناقابلِ برداشت ہیں،صدر مرکزی مسلم لیگ

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ ایران اسرائیل جنگ بندی کے بعد اہل غزہ پر بھی مظالم کا سلسلہ بند ہونا چاہئے، ا سرائیل کی جانب سے نہتے فلسطینیوں پر بمباری جاری ہے۔ امدادی مراکز، کیمپوں اور رہائشی علاقوں پر بمباری نے اسرائیل کے اصل چہرے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا، اگر اسرائیل ایران سے جنگ بندی کر سکتا ہے تو غزہ میں خونریزی کیوں،عالمی برادری ،انسانی حقوق کے ادارے غزہ میں بھی جنگ بندی کروائیں

    خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حملوں میں ایک دن میں غزہ میں 43 فلسطینی شہید ہوئے جن میں 13 وہ معصوم شہری تھے جو صرف امداد لینے کے لیے قطار میں کھڑے تھے،یہ کارروائیاں بین الاقوامی انسانی قوانین، جنیوا کنونشن، اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہیں، اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی پر تلا ہوا ہے،عالمی دنیااسرائیل کو غزہ پر حملے روکنے پر مجبور کرے، فلسطینی عوام کی نسل کشی بند کروائیں، پاکستان کو سفارتی سطح پر بھرپور آواز بلند کرنی چاہیے اور مسلم ممالک کو متحد کر کے ایک واضح پیغام دینا چاہیے کہ غزہ پر حملے ناقابلِ برداشت ہیں،مرکزی مسلم لیگ اہل غزہ کے ساتھ کھڑی ہے،او آئی سی اسرائیل کے خلاف معاشی، تجارتی، اور سفارتی پابندیوں کا اعلان کرے،فلسطینیوں کو فوری انسانی امداد، طبی سہولیات، اور پناہ گاہوں کی فراہمی کے لیے ایک جامع امدادی مشن ترتیب دیا جائے.

  • ہنود و یہود کا گٹھ جوڑ ایک بار پھر بے نقاب

    ہنود و یہود کا گٹھ جوڑ ایک بار پھر بے نقاب

    ہنود و یہود کا گٹھ جوڑ ایک بار پھر بے نقاب،ہنود و یہود کے گٹھ جوڑ نے خطے کے امن کو داؤ پر لگا دیا ہے

    مودی حکومت اسرائیل کی پراکسی کے طور پر کام کر نے لگی،ہنود و یہود کے گٹھ جوڑ سے نہ صرف بھارت کی خارجہ پالیسی بلکہ خطے کے توازن پر بھی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں،اسرائیل خطے میں ایران کے اثر کو کم کرنے کے لیے کرد وں کو سپورٹ کر رہا ہے اور یہی نیٹ ورک بی ایل اے جیسے گروپوں تک رسائی دیتا ہے، کالعدم تنظیم بی ایل اے اور کُرد ہنود و یہود کی پراکسیز کے طور پر کام کر رہی ہیں شواہد اور ثبوتوں سے یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ "بی ایل اے کے سرکردہ سرغنہ بھارتی ایجنٹوں سے مالی معاونت اور ہدایات لیتے ہیں”بھارتی اکاؤنٹس سے پاکستان میں دہشتگردی کی بزدلانہ کارروائیوں کی پیشگی اطلاع بطور بریکنگ نیوز دی جاتی ہے

    حال ہی میں کُرد اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ بھی کھل کر سامنے آچکا ہے،کُرد فوجی کمانڈر جنرل یزدانپنا نے بیان دیا کہ "اسرائیل ہمارا دوست ہے اور ہم ایک مشترکہ دشمن ایران کے خلاف کھڑے ہیں”

    کُرد گروپ کا اسرائیل کے حق میں بیان، ایران کے خلاف پراکسی جنگ کی نئی جہت ہے ، جس طرح بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے میانوالی ائیر بیس اور جعفر ایکسریس پر حملے کی پیشگی اطلاع دی گئی تھی، اسی طرح کُرد کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے اسرائیل کو ایرانی ریڈیو اور ٹیلی ویژن پر حملے کا اشارہ دیا،اسرائیل نے ایران کے اندر جاسوسی کے لیے کُردوں کو استعمال کیا، اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد، کئی سالوں سے عراقی کردستان میں موجود کچھ عسکری و سیاسی گروہوں کو مالی معاونت، ٹیکنالوجی اور عسکری تربیت فراہم کررہی ہے،اس تعاون کا مقصد ایران کے مغربی علاقوں میں خفیہ کارروائیوں کے لیے "اندرونی سپورٹ” مہیا کرنا تھا ایرانی سیکیورٹی اداروں نے 2022–2024 کے درمیان متعدد بار کُرد-اسرائیلی ایجنٹس کی گرفتاری کا دعویٰ کیا تھا، بی ایل اے اور کُرد گروپوں کے ذریعے جاری پراکسی جنگ اب ہنود و یہود کی چالوں کا عکاس بنتی جا رہی ہے،بھارتی ایجنسیاں اسرائیلی ٹیکنالوجی کے ذریعے اندرون اور بیرون ملک جاسوسی کا نیٹ ورک چلا رہی ہیں،ہنود و یہود کا نیٹ ورک عالمی امن کے لئے سنگین خطرے کا باعث بنتا جا رہا ہے

  • مودی کے راج میں بھارتی غریب رسوا،  عوام بھوک اور افراتفری کا شکار

    مودی کے راج میں بھارتی غریب رسوا، عوام بھوک اور افراتفری کا شکار

    مودی کے راج میں بھارتی غریب رسوا، عوام بھوک اور افراتفری کا شکار

    بھارت عالمی عزائم پر فخر کرتا ہےجبکہ اس کے شہری کھانے کے لیے بھگدڑ مچاتے ہیں ،این ڈی ٹی وی کے مطابق راشن تقسیم کرنے کے حکومتی فیصلے کے بعد، بھارتی غریب عوام کا ضلع بھر کے راشن مراکز پر ہجوم جمع ہو گیا، چھتیس گڑھ کے ضلع گریابند کے وارڈ نمبر 3 میں اتوار کو ایک سرکاری راشن کی دکان پر افراتفری پھیل گئی، عوام کا طویل انتظار اور بڑھتی ہوئی مایوسی غصے میں بدل گئی،اناج کے لیے گھنٹوں انتظار کرنے والے ہجوم نے دکان کا مین گیٹ توڑ دیا جس سے بھگدڑ مچ گئی،مودی سرکار کی نا اہلی اور ناکافی انتظامات کی وجہ سے بہت سے آؤٹ لیٹس پر شدید بدانتظامی ہے،صورتحال اس وقت خراب ہو گئی جب سیلز مین کی موجودگی کے باوجود دکان گھنٹوں بند رہی،عوام کا غصہ بھڑکتا گیا اور خواتین، بوڑھے اور بچوں پر مشتمل ہجوم نے لوہے کا بند دروازہ زبردستی کھول دیا،بھگدڑ سے کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہے

    مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ ’’یہ پہلا موقع نہیں جب اس طرح کی بد انتظامی اور افراتفری ہوئی ہو‘‘ ایک مقامی باشندے نے کہا کہ: مسائل میں OTP کی تصدیق میں ناکامی، فنگر پرنٹ کی عدم مماثلت، اور بار بار سرور کی بندش شامل ہیں، ایک دن میں صرف 20 سے 25 لوگوں کو راشن مل رہا ہے، ضلع کے کئی راشن مراکز پر عوام کو اس طرح کے مسائل کا سامنا ہے،

    مودی سرکار کا "ڈیجیٹل انڈیا” غریبوں کے لیے زحمت ثابت ہوا، مودی کے معاشی بیانیے کا اصل روپ چھتیس گڑھ میں پیش آنے والا یہ واقعہ ہے ،چھتیس گڑھ میں پیش آنے والے واقعہ نے خواتین اور بزرگوں کی عزت نفس کو پامال کیا ،مودی کے بھارت میں، اناج کے لیے غریب جنگ کرتا ہے جبکہ امیر دولت کا ذخیرہ کرتے ہیں ، بھارت کا فلاحی نظام ڈیجیٹل بدانتظامی اور اشرافیہ کے تکبر کی بدولت تباہ ہو چکا ہے ، بھارت میں گہری عدم مساوات، بڑھتی ہوئی غربت اور ریاستی ناکامی کی عکاسی کرتا ہے